سورة الرُّوم

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کرتے سزا دیتا ہے۔ تا کہ حد سے نہ بڑھ جائیں جنہوں نے حد سے بڑھنا چاہا خدا نے وہیں اُنہیں تنبیہ کی ۔
اور یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ سزا اور تنبیہ اس شخص کے لئے بھی ، جسے دی جاتی ہے اور دوسروں کے واسطے بھی جو
عبرت کی نگاہ سے اُسے دیکھتے ہیں بطور رحمت ہے۔ کیونکہ اگر سزا نہ دی جاتی تو امن اُٹھ جاتا اور انجام کار نتیجہ
بہت ہی برا ہوتا۔ قانونِ قدرت پر نظر کرو اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ فطرت انسانی میں یہ بات رکھی
ہوئی ہے اور اس فطرتی نقش ہی کی بنا پر قرآن نے یہ فرمایا ہے : وَ لَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيُوةٌ لِأُولِي الْأَلْبَابِ
یعنی تمہارے تمدن کے قیام کے لئے قصاص کا ہونا ضروری ہے۔ اگر افعال کے کچھ نتائج ہی نہیں ہوتے ا
تو وہ افعال کیا ہوتے ؟ اور ان سے کیا غرض مقصود ہوتی ؟ غرض ضروری اور واقعی طور پر یہ سزائیں نہیں ہیں جو
یہاں دی جاتی ہیں بلکہ یہ ایک ظل ہیں اصل سزاؤں کا اور اُن کی غرض ہے عبرت ۔ دوسرے عالم کے مقاصد
اور ہیں اور وہ بالاتر اور بالاتر ہیں ۔ وہاں تو مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَة ( الزلزال : 9) کا انعکاسی نمونہ
لوگ دیکھ لیں گے اور انسان کو اپنے مخفی در مخفی گناہوں اور عزیمتوں کی سزا بھگتنی پڑے گی ۔ دنیا اور آخرت کی
سزاؤں میں ایک بڑا فرق یہ ہے کہ دنیا کی سزائیں امن قائم کرنے اور عبرت کے لئے ہیں اور آخرت کی
سزائیں افعال انسانی کے آخری اور انتہائی نتائج ہیں وہاں اسے سزا ضرور ملنی ٹھہری کیونکہ اس نے زہر کھائی
ہوئی ہے اور یہ ممکن نہیں کہ بدوں تریاق وہ اس زہر کے اثر سے محفوظ رہ سکے۔ عاقبت کی سزا اپنے اندر ایک
فلسفیانہ حقیقت رکھتی ہے جس کو کوئی مذہب بجز اسلام کے کامل طور پر بیان نہیں کر سکا۔
الحکم جلد ۶ نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۲ صفحه ۴)
كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَ
الْأَقْرَبِينَ بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ فَمَنْ بَدَّلَهُ بَعْدَ مَا سَمِعَهُ فَإِنَّمَا
اثْمُهُ عَلَى الَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُ إِنَّ اللهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ فَمَنْ خَافَ مِنْ مُّوْصٍ
ع
جَنَفًا اَوْ إِثْمًا فَأَصْلَحَ بَيْنَهُمْ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ )
تم پر فرض کیا گیا ہے کہ جس وقت تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجاوے تو اگر اُس نے کچھ مال چھوڑا ہے
تو چاہئے کہ ماں باپ کے لئے اس مال میں سے کچھ وصیت کرے ایسا ہی خویشوں کے لئے بھی معروف طور پر
جو شرع اور عقل کے رُو سے پسندیدہ ہے اور مستحسن سمجھا جاتا ہے وصیت کرنی چاہئے ، یہ خدا نے پرہیزگا پرہیز گاروں

کے ذمہ ایک حق ٹھہرا دیا ہے جس کو بہر حال ادا کرنا چاہئے ۔ یعنی خدا نے سب حقوق پر وصیت کو مقدم رکھا ہے
اور سب سے پہلے مرنے والے کے لئے یہی حکم دیا ہے کہ وہ وصیت لکھے۔ اور پھر فرمایا کہ جو شخص سننے کے
بعد وصیت کو بدل ڈالے تو یہ گناہ اُن لوگوں پر ہے جو جرم تبدیل وصیت کے عمداً مرتکب ہوں ۔ تحقیق اللہ سنتا
اور جانتا ہے یعنی ایسے مشورے اُس پر مخفی نہیں رہ سکتے اور یہ نہیں کہ اُس کا علم ان باتوں کے جاننے سے قاصر
ہے اور پھر فرمایا کہ جس شخص کو یہ خوف دامنگیر ہوا کہ وصیت کرنے والے نے کچھ بھی اختیار کی ہے یعنی بغیر
سوچنے سمجھنے کے کچھ غلطی کر بیٹھا ہے یا کسی گناہ کا مرتکب ہوا ہے یعنی عمداً کوئی ظلم کیا ہے اور اُس نے اس بات
پر اطلاع پا کر جن کے لئے وصیت کی گئی ہے اس میں کچھ مناسب اصلاح کر دے تو اس پر کوئی گناہ نہیں تحقیق
اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۱۱،۲۱۰)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ
لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ )
تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں مگر جو تم میں سے بیمار یا سفر پر ہو وہ اتنے روزے پھر رکھے۔
(شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۶)
میری تو یہ حالت ہے کہ مرنے کے قریب ہو جاؤں تب روزہ چھوڑتا ہوں طبیعت روزہ چھوڑنے کو نہیں
چاہتی ۔ یہ مبارک دن ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت کے نزول کے دن ہیں ۔
كُتِبَ سے فرضی روزے مراد ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۵)
الحکم جلدا انمبرے مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۷ صفحہ ۱۴)
اس سوال کے جواب میں کہ جہاں چھ ماہ تک سورج نہیں چڑھتا روزہ کیوں کر رکھیں؟ فرمایا:
اگر ہم نے لوگوں کی طاقتوں پر ان کی طاقتوں کو قیاس کرنا ہے تو انسانی قومی کی جڑھ جو حمل کا زمانہ ہے
مطابق کر کے دکھلانا چاہیے۔ پس ہمارے حساب کی اگر پابندی لازم ہے تو ان بلاد میں صرف ڈیڑھ دن میں
حمل ہونا چاہیئے اور اگر ان کے حساب کی ، تو دو سو چھیاسٹھ برس تک بچہ پیٹ میں رہنا چاہیئے اور یہ ثبوت آپ
کے ذمہ ہے۔ حمل صرف ڈیڑھ دن تک رہتا ہے لیکن دو سو چھیاسٹھ برس کی حالت میں یہ تو ماننا کچھ بعید از
قیاس نہیں کہ وہ چھ ماہ تک روزہ بھی رکھ سکتے ہیں کیونکہ اُن کے دن کا یہی مقدار ہے اور اس کے مطابق اُن
کے قومی بھی ہیں ۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۷۷)

تیسری بات جو اسلام کا رکن ہے وہ روزہ ہے۔ روزہ کی حقیقت سے بھی لوگ ناواقف ہیں۔ اصل یہ ہے کہ جس
ملک میں انسان جاتا نہیں اور جس عالم سے واقف نہیں اس کے حالات کیا بیان کرے۔ روزہ اتنا ہی نہیں کہ
اس میں انسان بھوکا پیاسا رہتا ہے بلکہ اس کی ایک حقیقت اور اس کا اثر ہے جو تجربہ سے معلوم ہوتا ہے انسانی
فطرت میں ہے کہ جس قدر کم کھاتا ہے اُسی قدر تزکیہ نفس ہوتا ہے اور کشفی قوتیں بڑھتی ہیں۔ خدا تعالیٰ کا
منشاء اس سے یہ ہے کہ ایک غذا کو کم کرو اور دوسری کو بڑھاؤ۔ ہمیشہ روزہ دار کو یہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ اس سے
اتنا ہی مطلب نہیں ہے کہ بھوکا رہے بلکہ اسے چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر میں مصروف رہے تا کہ تبتل اور
انقطاع حاصل ہو۔ پس روزے سے یہی مطلب ہے کہ انسان ایک روٹی کو چھوڑ کر جو صرف جسم کی پرورش
کرتی ہے دوسری روٹی کو حاصل کرے جو روح کے لئے تسلی اور سیری کا باعث ہے۔ اور جولوگ محض خدا کے
لئے روزے رکھتے ہیں اور نرے رسم کے طور پر نہیں رکھتے اُنہیں چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی حمد اور تسبیح اور تہلیل
میں لگے رہیں ۔ جس سے دوسری غذا انہیں مل جاوے۔ (الحکم جلد ا ا نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۹)
روزہ اور نماز ہر دو عبادتیں ہیں۔ روزے کا زور جسم پر ہے اور نماز کا زور روح پر ہے۔ نماز سے ایک
سوز و گداز پیدا ہوتی ہے۔ اس واسطے وہ افضل ہے۔ روزے سے کشوف پیدا ہوتے ہیں ۔ مگر یہ کیفیت
بعض دفعہ جو گیوں میں بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ لیکن روحانی گدازش جو دُعاؤں سے پیدا ہوتی ہے۔اس میں کوئی
شامل نہیں ۔
( بدر جلد ا نمبر ۱۰ مورخه ۸ رجون ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ روزہ دار کو آئینہ دیکھنا جائز ہے یا نہیں۔
فرمایا: جائز ہے۔
اسی طرح ایک اور سوال پیش ہوا کہ حالت روزہ میں سر کو یا ڈاڑھی کو تیل لگانا جائز ہے یا نہیں۔
فرمایا : جائز ہے۔
سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کو خوشبولگا نا جائز ہے یا نہیں۔
فرمایا : جائز ہے۔
سوال پیش ہوا کہ روزہ دار آنکھوں میں سرمہ ڈالے یا نہ ڈالے۔
فرمایا: مکروہ ہے اور ایسی ضرورت ہی کیا ہے کہ دن کے وقت سرمہ لگائے ۔ رات کو سرمہ لگا سکتا ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۶ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۷ صفحه (۴)

آج 10 میں سے 10 باقی