سورة لقمَان

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تب تک یہ تمام شرائط جمع نہیں ہوتیں اور ہمتیں پوری توجہ سے قاصر رہتی ہیں ۔
بركات الدعا، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۳ ، ۱۴)
سرے سے قبولیت دعا سے انکار کرنا تو خلاف تجارب صحیحہ و عقل و نقل ہے۔ ہاں دُعاؤں کی قبولیت کے
لئے اُس روحانی حالت کی ضرورت ہے جس میں انسان نفسانی جذبات اور میل غیر اللہ کا چولہ اُتار کر اور بالکل
روح ہو کر خدا تعالیٰ سے جاملتا ہے۔ ایسا شخص مظہر العجائب ہوتا ہے اور اس کی محبت کی موجیں خدا کی محبت کی
موجوں سے یوں ایک ہو جاتی ہیں جیسا کہ دو شفاف پانی ، دو متقارب چشموں سے جوش مار کر آپس میں مل کر
بہنا شروع کر دیتے ہیں ایسا آدمی گویا خدا کی شکل دیکھنے کے لئے ایک آئینہ ہوتا ہے اور غیب الغیب خدا کا
اس کے عجائب کاموں سے پتہ ملتا ہے۔ اس کی دُعائیں اس کثرت سے منظور ہوتی ہیں کہ گویا دنیا کو پوشیدہ
خدا دکھا دیتا ہے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۶۹، ۴۷۰)
جب تو دعا کے لئے کھڑا ہو تو تجھے لازم ہے کہ یہ یقین رکھے کہ تیرا خدا ہر ایک چیز پر قادر ہے تب تیری دُعا
منظور ہوگی اور تو خدا کی قدرت کے عجائبات دیکھے گا جو ہم نے دیکھے ہیں اور ہماری گواہی رؤیت سے ہے نہ
بطور قصہ کے۔ اُس شخص کی دُعا کیوں کر منظور ہو اور خود کیوں کر اس کو بڑی مشکلات کے وقت جو اُس کے
نزد یک قانون قدرت کے مخالف ہیں دُعا کرنے کا حوصلہ پڑے جو خدا کو ہر ایک چیز پر قادر نہیں سمجھتا۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۱)
یہ ایک سچا اور یقینی امر ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دُعاؤں کو سنتا ہے اور اُن کو قبولیت کا شرف بخشا
ہے۔ مگر ہر رطب و یابس کو نہیں۔ کیونکہ جوش نفس کی وجہ سے انسان انجام اور مال کو نہیں دیکھتا اور دُعا کرتا
ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ جو حقیقی بہی خواہ اور مال بین ہے۔ اُن مضرتوں اور بدنتائج کو ملحوظ رکھ کر جو اُس دُعا کے تحت
میں بصورت قبول داعی کو پہنچ سکتے ہیں اُسے رد کر دیتا ہے۔ اور یہ رڈ دُعا ہی اُس کے لئے قبول دُعا ہوتا ہے۔
پس ایسی دُعا ئیں جن میں انسان حوادث اور صدمات سے محفوظ رہتا ہے، اللہ تعالیٰ قبول کر لیتا ہے مگر مصر
دُعاؤں کو بصورت رو قبول فرما لیتا ہے ۔۔۔۔ یہ بات بھی بحضور دل من لینی چاہئے کہ قبول دُعا کے لئے بھی چند
شرائط ہوتی ہیں ان میں سے بعض تو دُعا کرنے والے کے متعلق ہوتی ہیں اور بعض دعا کرانے والے کے
متعلق ۔ دعا کرانے والے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے خوف اور خشیت کو مد نظر رکھے اور
اُس کے غنا ذاتی سے ہر وقت ڈرتا ر ہے اور صلح کاری اور خدا پرستی اپنا شعار بنالے۔ تقویٰ اور راستبازی سے

خدائے تعالیٰ کو خوش کرے تو ایسی صورت میں دُعا کے لئے باب استجابت کھولا جاتا ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۳۲)
یہ سچی بات ہے کہ جو شخص اعمال سے کام نہیں لیتا وہ دُعا نہیں کرتا بلکہ خدائے تعالیٰ کی آزمائش کرتا ہے۔
اس لئے دُعا کرنے سے پہلے اپنی تمام طاقتوں کو خرچ کرنا ضروری ہے، اور یہی معنی اس دُعا (اهدنا
الصراط المستقيم الخ) کے ہیں پہلے لازم ہے کہ انسان اپنے اعتقاد، اعمال میں نظر کرے۔ کیونکہ
خدائے تعالیٰ کی عادت ہے کہ اصلاح اسباب کے پیرایہ میں ہوتی ہے۔ وہ کوئی نہ کوئی ایسا سبب پیدا کر دیتا
ہے کہ جو اصلاح کا موجب ہو جاتا ہے وہ لوگ اس مقام پر ذرا خاص غور کریں جو کہتے ہیں کہ جب دُعا ہوئی تو
اسباب کی کیا ضرورت ہے۔ وہ نادان سوچیں کہ دعا بجائے خود ایک مخفی سبب ہے جو دوسرے اسباب کو پیدا کر
دیتا ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۴۵)
بعض لوگ دُعا کی درخواست کرتے ہیں کہ میرے لئے دُعا کرو مگر افسوس ہے کہ وہ دعا کرانے کے
آداب سے واقف نہیں ہوتے ۔۔۔۔۔۔ جب تک دعا کرانے والا اپنے اندر ایک صلاحیت اور اتباع کی
عادت نہ ڈالے دُعا کارگر نہیں ہو سکتی ۔ مریض اگر طبیب کی اطاعت ضروری نہیں سمجھتا ممکن نہیں کہ فائدہ اُٹھا
سکے۔ جیسے مریض کو ضروری ہے کہ استقامت اور استقلال کے ساتھ طبیب کی رائے پر چلے تو فائدہ اُٹھائے
گا۔ ایسے ہی دعا کرانے والے کے لئے آداب اور طریق ہیں ۔ تذکرۃ الاولیاء میں لکھا ہے کہ ایک بزرگ
سے کسی نے دُعا کی خواہش کی۔ بزرگ نے فرمایا کہ دودھ چاول لاؤ۔ وہ شخص حیران ہوا، آخر وہ لایا۔ بزرگ
نے دُعا کی اور اُس شخص کا کام ہو گیا۔ آخر اسے بتلایا گیا کہ یہ صرف تعلق پیدا کرنے کے لئے تھا ایسا ہی
با وافرید صاحب۔ کے تذکرہ میں لکھا ہے کہ ایک شخص کا قبالہ گم ہوا اور وہ دُعا کے لئے آپ کے پاس آیا تو آپ
نے فرمایا کہ مجھے حلوا کھلاؤ اور وہ قبالہ حلوائی کی دوکان سے مل گیا۔ ان باتوں کے بیان کرنے سے میرا یہ
مطلب ہے کہ جب تک دُعا کرنے والے اور کرانے والے میں ایک تعلق نہ ہو دعا متاثر نہیں ہوتی ۔ غرض
جب تک اضطرار کی حالت پیدا نہ ہو اور دُعا کرنے والے کے قلق دعا کرانے والے کا قلق نہ ہو جائے کچھ اثر
نہیں کرتی۔ بعض اوقات یہی مصیبت آتی ہے کہ لوگ دعا کرانے کے آداب سے واقف نہیں ہوتے اور دُعا
کا کوئی بین فائدہ محسوس نہ کر کے خدائے تعالیٰ پر بدظن ہو جاتے ہیں اور اپنی حالت کو قابل رحم بنا لیتے ہیں۔
بالآخر میں کہتا ہوں کہ خود دعا کرو یا دعا کراؤ۔ پاکیزگی اور طہارت پیدا کرو، استقامت چاہو اور توبہ کے

ساتھ گر جاؤ کیونکہ یہی استقامت ہے۔ اس وقت دُعا میں ، قبولیت نماز میں لذت پیدا ہوگی ۔ ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ
يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ - ( حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدت الوجود پر ایک خط صفحہ ۲۱،۲۰ بار چهارم مطبوعہ اگست ۱۹۲۴ء)
حدیث میں آیا ہے کہ قبل از وقت دُعا قبول ہوتی ہے۔ خوف و خطر میں جب انسان مبتلا ہوتا ہے تو ایسے
میں تو ہر شخص دُعا اور رجوع کر سکتا ہے۔ سعادت مند وہی ہے جو امن کے وقت دُعا کرے۔
وقت
الانذار صفحه ۱۶ مطبوعہ دسمبر ۱۹۳۶ء)
دعا کے بعد جلدی جواب ملے تو عموماً اچھا نہیں ہوتا توقف کامیابی کا موجب ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۰ مورخه ۹ رنجون ۱۸۹۹ء صفحه ۱)
وحی کے سلسلہ سے شوق اور محبت بڑھتی ہے۔ لیکن مفارقت میں بھی ایک کشش ہوتی ہے جو محبت کے
مدارج عالیہ پر پہنچاتی ہے اللہ تعالی نے اس کو بھی ایک ذریعہ قرار دیا ہے کیونکہ اس سے قلق اور کرب میں ترقی
ہوتی ہے اور روح میں ایک بے قراری اور اضطراب پیدا ہوتا ہے جس سے وہ دُعاؤں کی روح اس میں نفخ کی جاتی
ہے کہ وہ آستانہ الوہیت پر یارب ! یا رب ! کہہ کر اور بڑے جوش اور شوق کے جذبہ کے ساتھ دوڑتی ہے۔
جیسا کہ ایک بچہ جو تھوڑی دیر کے لئے ماں کی چھاتیوں سے الگ رکھا گیا ہو بے اختیار ہو ہو کر ماں کی
طرف دوڑتا اور چلاتا ہے اسی طرح پر بلکہ اس سے بھی بے حد اضطراب کے ساتھ روح اللہ کی طرف دوڑتی
ہے اور اس دوڑ دھوپ اور قلق و کرب میں وہ لذت اور سرور ہوتا ہے جس کو ہم بیان نہیں کر سکتے یا د رکھو ! روح
میں جس قدر اضطراب اور بیقراری خدا تعالیٰ کے لئے ہوگی اسی قدر دُعاؤں کی توفیق ملے گی اور ان میں
قبولیت کا نفخ ہوگا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۱ مورخه ۱۰ رنجون ۱۹۰۱ صفحه ۴)
قبولیت دعا کے واسطے چار شرطوں کا ہونا ضروری ہے تب کسی کے واسطے دُعا قبول ہوتی ہے۔ شرط اول یہ
ہے کہ اتقا ہو یعنی جس سے دعا کرائی جاوے وہ دعا کرنے والا متقی ہو ۔۔۔۔
دوسری شرط قبولیت دعا کے واسطے یہ ہے کہ جس کے واسطے انسان دُعا کرتا ہو اُس کے لئے دل میں درد ہو
امَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ (النمل: ٢٣) ۔
تیسری شرط یہ ہے کہ وقت اصفی میسر آوے ایسا وقت کہ بندہ اور اس کے رب میں کچھ حائل نہ ہو ۔۔۔
چوتھی شرط یہ ہے کہ پوری مدت دُعا کی حاصل ہو یہاں تک کہ خواب یا وحی سے اللہ تعالیٰ خبر دے۔
محبت و اخلاص والے کو جلدی نہیں چاہئے بلکہ صبر کے ساتھ انتظار کرنا چاہئے ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۱۳، ۱۴)

دعا ایک ایسی سرور بخش کیفیت ہے کہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ میں کن الفاظ میں اس لذت اور سرور کو دنیا کو
سمجھاؤں یہ تو محسوس کرنے ہی سے پتہ لگے گا۔ مختصر یہ کہ دُعا کے لوازمات سے اوّل ضروری یہ ہے کہ اعمالِ
صالحہ اور اعتقاد پیدا کریں کیونکہ جو شخص اپنے اعتقادات کو درست نہیں کرتا اور اعمال صالحہ سے کام نہیں لیتا
اور دُعا کرتا ہے وہ گو یا خدا تعالیٰ کی آزمائش کرتا ہے۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۳۳ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۲،۱)
دُعا کے لئے رقت والے الفاظ تلاش کرنے چاہئیں۔ یہ مناسب نہیں کہ انسان مسنون دُعاؤں کے ایسا
پیچھے پڑے کہ ان کو جنتر منتر کی طرح پڑھتا رہے اور حقیقت کو نہ پہچانے ۔ اتباع سنت ضروری ہے مگر
تلاش رفت بھی اتباع سنت ہے۔ اپنی زبان میں جس کو تم خوب سمجھتے ہو دعا کرو تا کہ دُعا میں جوش پیدا ہو۔
الفاظ پرست مخذول ہوتا ہے، حقیقت پرست بنا چاہئے ۔ مسنون دعاؤں کو بھی برکت کے لئے پڑھنا چاہئے
مگر حقیقت کو پاؤ۔ ہاں جس کو زبان عربی سے موافقت اور فہم ہو وہ عربی میں پڑھے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۳ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۱ صفحه ۹)
۔
دُعا کے لئے اصول ہیں۔ میں نے بہت دفعہ بیان کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کبھی اپنی منواتا ہے اور کبھی مومن کی
مانتا ہے اس کے سوا چونکہ ہم تو علیم نہیں اور نہ اپنی ضرورتوں کے نتائج سے آگاہ ہیں ۔ اس لئے بعض وقت ایسی
چیزیں مانگ لیتے ہیں جو ہمارے لئے مضر ہوتی ہیں ۔ پس وہ دُعا تو قبول کر لیتا ہے اور جو دُعا کرنے والے
کے واسطے مفید ہوتا ہے وہ اُسے عطا کرتا ہے جیسے ایک زمیندار کسی بادشاہ سے ایک اعلیٰ درجہ کا گھوڑ امانگے اور
بادشاہ اس کی ضرورت کو سمجھ کر اُسے عمدہ بیل دے دے۔ تو اس کے لئے وہی مناسب ہو سکتا ہے۔ دیکھو ماں
بھی تو بچے کی ہر خواہش کو پورا نہیں کرتی اگر وہ سانپ یا آگ کو لینا چاہے تو کب دیتی ہے پس خدا تعالیٰ ماسے سے
کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے اور تقویٰ اور ایمان میں ترقی کرنی چاہئے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۱ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۱ صفحه ۲)
وہی دُعا مفید ہوتی ہے جب کہ دل خدا کے آگے پگھل جاوے اور خدا کے سوا کوئی مفر نظر نہ آوے جو
خدا کی طرف بھاگتا ہے اور اضطرار کے ساتھ امن کا جو یاں ہوتا ہے وہ آخر بچ جاتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۶)
تم ایسے ہو جاؤ کہ نہ مخلوق کا حق تم پر باقی رہے نہ خدا کا ۔ یا د رکھو جو مخلوق کا حق دباتا ہے اس کی دُعا قبول
نہیں ہوتی کیونکہ وہ ظالم ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۲ ء صفحه ۴)
اللہ کا رحم ہے اس شخص پر جو امن کی حالت میں اسی طرح ڈرتا ہے جس طرح کسی پر مصیبت وارد ہوتی ہو تو وہ

آج 10 میں سے 10 باقی