سورة الزّلزَلة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وہ یہ چاہتا ہے کہ کیوں اسی وقت اس کو پھل نہیں لگتا ؟ مگر عقلمند زمیندار خوب سمجھتا ہے کہ اس کے پھل کا کونسا
موقع ہے وہ صبر سے اس کی نگرانی کرتا اور غور پرداخت کرتا رہتا ہے اور اس طرح پر وہ وقت آ جاتا ہے کہ جب
اس کو پھل لگتا اور وہ پک بھی جاتا ہے۔ یہی حال دُعا کا ہے اور بعینہ اسی طرح دُعا نشو و نما پاتی اور مثمر بثمرات
ہوتی ہے۔ جلد باز پہلے ہی تھک کر رہ جاتے ہیں اور صبر کرنے والے مال اندیش استقلال کے ساتھ لگے
رہتے ہیں اور اپنے مقصد کو پا لیتے ہیں ۔
یہ سچی بات ہے کہ دُعا میں بڑے بڑے مراحل اور مراتب ہیں جن کی ناواقفیت کی وجہ سے دُعا کرنے
والے اپنے ہاتھ سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ان کو ایک جلدی لگ جاتی ہے اور وہ صبر نہیں کر سکتے حالانکہ خدا تعالیٰ
کے کاموں میں ایک تدریج ہوتی ہے۔
ہے جو چاہے
دیکھو یہ کبھی نہیں ہوتا کہ آج انسان شادی کرے تو کل کو اُس کے گھر بچہ پیدا ہو جاوے حالانکہ وہ قادر
چاہے ہے کر سکتا ہے مگر جو قانون اور نظام اس نے مقرر کر دیا ہے وہ ضروری ہے۔ پہلے نباتات کی نشوونما
کی طرح کچھ پتہ ہی نہیں لگتا۔ چار مہینے تک کوئی یقینی بات نہیں کہہ سکتا۔ پھر کچھ حرکت محسوس ہونے لگتی ہے
اور پوری میعاد گذرنے پر بہت بڑی تکالیف برداشت کرنے کے بعد بچہ پیدا ہو جاتا ہے۔ بچہ کا پیدا ہونا ماں
کا بھی ساتھ ہی پیدا ہونا ہوتا ہے۔
مرد شاید ان تکالیف اور مصائب کا اندازہ نہ کر سکیں جو اس مدت حمل کے درمیان عورت کو برداشت کرنی
پڑتی ہیں مگر یہ سچی بات ہے کہ عورت کی بھی ایک نئی زندگی ہوتی ہے۔ اب غور کرو کہ اولاد کے لئے پہلے ایک
موت خود اُس کو قبول کرنی پڑتی ہے تب کہیں جا کر وہ اس خوشی کو دیکھتی ہے۔
اسی طرح پر دُعا کرنے والے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ تلوّن اور عجلت کو چھوڑ کر ساری تکلیفوں
کو برداشت کرتا رہے اور کبھی بھی یہ وہم نہ کرے کہ دُعا قبول نہیں ہوئی آخر آنے والا زمانہ آجاتا ہے اور دُعا
کے نتیجہ کے پیدا ہونے کا وقت پہنچ جاتا ہے جب کہ گویا مراد کا بچہ پیدا ہوتا ہے۔
دُعا کو پہلے ضروری ہے کہ اس مقام اور حد تک پہنچایا جاوے جہاں پہنچ کر وہ نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہے جس
طرح پر آتشی شیشی کے نیچے کپڑا رکھ دیتے ہیں اور سورج کی شعاعیں اس شیشہ پر آ کر جمع ہوتی ہیں اور ان کی
حرارت وحدت اس مقام پر پہنچ جاتی ہے جو اس کپڑے کو جلا دے پھر یکا یک وہ کپڑا جل اُٹھتا ہے۔ اسی
طرح پر ضروری ہے کہ دعا اس مقام تک پہنچے جہاں اس میں وہ قوت پیدا ہو جاوے کہ نا مراد یوں کو جلا دے

اور مقصد مراد کو پورا کرنے والی ثابت ہو جاوے۔
پیداست ندا را که بلند جنابت
سورة البقرة
مدت دراز تک انسان کو دعاؤں میں لگے رہنا پڑتا ہے آخر خدا تعالیٰ ظاہر کر دیتا ہے میں نے اپنے تجربہ
سے دیکھا ہے اور گذشتہ راست بازوں کا تجربہ بھی اس پر شہادت دیتا ہے کہ اگر کسی معاملہ میں دیر تک خاموشی
کرے تو کامیابی کی اُمید ہوتی ہے لیکن جس امر میں جلد جواب مل جاتا ہے وہ ہونے والا نہیں ہوتا۔ عام طور
پر ہم دنیا میں دیکھتے ہیں کہ ایک سائل جب کسی کے دروازہ پر مانگنے کے لئے جاتا ہے اور نہایت عاجزی اور
اضطراب سے مانگتا ہے اور کچھ دیر تک جھڑکیاں کھا کر بھی اپنی جگہ سے نہیں ہٹتا اور سوال کئے ہی جاتا ہے تو
آخر اس کو بھی کچھ شرم آ ہی جاتی ہے خواہ کتنا ہی بخیل کیوں نہ ہو پھر بھی کچھ نہ کچھ سائل کو دے ہی دیتا ہے تو کیا
دُعا کرنے والے کو کم از کم ایک معمولی سائل جتنا استقلال بھی نہیں ہونا چاہئے؟ اور خدا تعالیٰ جو کریم ہے اور
حیا رکھتا ہے جب دیکھتا ہے کہ اس کا عاجز بندہ ایک عرصہ سے اس کے آستانہ پر گرا ہوا ہے تو کبھی اس کا انجام بد
نہیں کرتا ۔ اگر انجام بد ہو تو اپنے ظن سے ہوتا ہے جیسے ایک حاملہ عورت چار پانچ ماہ کے بعد کہے کہ اب بچہ
کیوں پیدا نہیں ہوتا اور اس خواہش میں کوئی مسقط دوا کھالے تو اُس وقت کیا بچہ پیدا ہوگا یا ایک مایوسی بخش
حالت میں وہ خود مبتلا ہوگی ۔ اسی طرح جو شخص قبل از وقت جلدی کرتا ہے وہ نقصان ہی اُٹھاتا ہے اور نہ
نرا نقصان بلکہ ایمان کو بھی صدمہ پہنچاتا ہے بعض ایسی حالت میں دہر یہ ہو جاتے ہیں ہمارے گاؤں میں ایک
نجار تھا اس کی عورت بیمار ہوئی اور آخر وہ مرگئی اُس نے کہا کہ اگر خدا ہوتا تو میں نے اتنی دُعائیں کی تھیں وہ
قبول ہو جاتیں اور میری عورت نہ مرتی اور اس طرح پر وہ دہر یہ ہو گیا۔ لیکن سعید اگر اپنے صدق اور اخلاص
سے کام لے تو اُس کا ایمان بڑھتا ہے اور سب کچھ ہو بھی جاتا ہے زمین کی دولتیں خدا تعالیٰ کے آگے کیا چیز
ہیں وہ ایک دم میں سب کچھ کر سکتا ہے کیا دیکھا نہیں کہ اس نے اس قوم کو جس کو کوئی جانتا بھی نہ تھا بادشاہ بنادیا
اور بڑی بڑی سلطنتوں کو ان کا تابع فرمان بنادیا اور غلاموں کو بادشاہ بنا دیا۔ انسان اگر تقویٰ اختیار کرے اور
خدا تعالیٰ کا ہو جاوے تو دنیا میں اعلیٰ درجہ کی زندگی ہو مگر شرط یہی ہے کہ صادق اور جوانمرد ہو کر دکھائے دل
متزلزل نہ ہو اور اس میں کوئی آمیزش ریا کاری اور شرک کی نہ ہو۔ ابراہیم علیہ السلام میں وہ کیا بات تھی جس
نے اس کو ابوالملت اور ابوالحنفا قرار دیا اور خدا تعالیٰ نے اُس کو اس قدر عظیم الشان برکتیں دیں کہ شمار میں نہیں
آ سکتیں ، وہ یہی صدق اور اخلاص تھا۔ دیکھو! ابراہیم علیہ السلام نے بھی ایک دُعا کی تھی کہ اُس کی اولاد میں

سے عرب میں ایک نبی ہو۔ پھر کیا وہ اُسی وقت قبول ہو گئی ابراہیم کے بعد ایک عرصہ دراز تک کسی کو خیال بھی
نہیں آیا کہ اس دعا کا کیا اثر ہوا۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی صورت میں وہ دُعا پوری ہوئی
اور پھر کس شان کے ساتھ پوری ہوئی۔
الحکم جلدے نمبر ۸ مؤرخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۲،۱)
شفاعت اعمال حسنہ کی محرک کس طرح پر ہے؟ اس سوال کا جواب بھی قرآن شریف ہی سے ملتا ہے اور
ثابت ہوتا ہے کہ وہ کفارہ کا رنگ اپنے اندر نہیں رکھتی جو عیسائی مانتے ہیں کیونکہ اس پر حصر نہیں کیا جس سے
کا ہلی اور سستی پیدا ہوتی بلکہ فرمایا : إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ یعنی جب میرے بندے میرے
بارے میں تجھ سے سوال کریں کہ وہ کہاں ہے تو کہہ دے کہ میں قریب ہوں ۔ قریب والا تو سب کچھ کر سکتا
ہے دور والا کیا کرے گا ؟ اگر آگ لگی ہوئی ہو تو دور والے کو جب تک خبر پہنچے اس وقت تک تو شاید وہ جل کر
خاک سیاہ بھی ہو چکے۔ اس لئے فرمایا کہ کہہ دو کہ میں قریب ہوں ۔ پس یہ آیت بھی قبولیت دعا کا ایک راز
بتاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور طاقت پر ایمان کامل پیدا ہو۔ اور اُسے ہر وقت اپنے قریب
یقین کیا جاوے اور ایمان ہو کہ وہ ہر پکار کو سنتا ہے۔ بہت سی دُعاؤں کے رڈ ہونے کا یہ بھی سر ہے کہ دُعا
کرنے والا اپنی ضعیف الایمانی سے دُعا کو مستر د کر لیتا ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ دُعا کو قبول ہونے کے
لائق بنایا جاوے کیونکہ اگر وہ دُعا خدا تعالیٰ کی شرائط کے نیچے نہیں ہے تو پھر اس کو خواہ سارے نبی بھی مل کر
کریں تو قبول نہ ہوگی اور کوئی فائدہ اور نتیجہ اس پر مترتب نہیں ہو سکے گا۔
اب یہ بات سوچنے کے قابل ہے کہ ایک طرف تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا صَل
عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلوتَكَ سَكَنَ لَهُمُ ( التوبة : ۱۰۳) ۔ تیری صلوۃ سے ان کو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے اور جوش و جذبات
کی آگ سرد ہو جاتی ہے دوسری طرف فَلْيَسْتَجِيبُوانی کا بھی حکم فرمایا۔ ان دونوں آیتوں کے ملانے سے دُعا
کرنے اور کرانے والے کے تعلقات پھر ان تعلقات سے جو نتائج پیدا ہوتے ہیں اُن کا بھی پتہ لگتا ہے
کیونکہ صرف اسی بات پر منحصر نہیں کر دیا کہ آنحضرت کی شفاعت اور دُعا ہی کافی ہے اور خود کچھ نہ کیا جاوے
اور نہ یہی فلاح کا باعث ہو سکتا ہے کہ آنحضرت کی شفاعت اور دُعا کی ضرورت ہی نہ سمجھی جاوے۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۳)
دنیا میں کبھی کوئی شخص کا میاب نہیں ہوا جو جسم اور روح دونوں سے کام نہ لے۔ اگر روح کوئی چیز نہیں تو
ایک مردہ جسم سے کوئی کام کیوں نہیں ہو سکتا ؟ کیا اس کے سارے اعضا اور قومی موجود نہیں ہوتے؟

اب یہ بات کیسی صفائی کے ساتھ سمجھ میں آتی ہے کہ روح اور جسم کا تعلق جب کہ ابدی ہے پھر کیوں کسی
ایک کو بیکار قرار دیا جاوے۔ دُعا کے لئے بھی یہی قانون ہے کہ جسم تکالیف اٹھائے اور روح گداز ہو۔ اور
پھر صبر اور استقلال سے اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ایمان لا کر حسنِ ظن سے کام لیا جاوے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخہ ۱۷ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
دعا اور اس کی قبولیت کے زمانہ کے درمیانی اوقات میں بسا اوقات ابتلا پر ابتلا آتے ہیں اور ایسے ایسے
ابتلا بھی آجاتے ہیں جو کمر توڑ دیتے ہیں مگر مستقل مزاج سعید الفطرت ان ابتلاؤں اور مشکلات میں بھی اپنے
رب کی عنایتوں کی خوشبو سونگھتا ہے اور فراست کی نظر سے دیکھتا ہے کہ اس کے بعد نصرت آتی ہے۔ ان
ابتلاؤں کے آنے میں ایک سر یہ بھی ہوتا ہے کہ دُعا کے لئے جوش بڑھتا ہے کیونکہ جس جس قدر اضطرار اور
اضطراب بڑھتا جاوے گا اسی قدر روح میں گدازش ہوتی جائے گی اور یہ دعا کی قبولیت کے اسباب میں سے
ہیں۔ پس کبھی گھبرانا نہیں چاہئے اور بے صبری اور بیقراری سے اپنے اللہ پر بدظن نہیں ہونا چاہئے یہ کبھی؟ بھی
۔
خیال کرنا نہیں چاہئے کہ میری دُعا قبول نہ ہوگی یا نہیں ہوتی ۔ ایسا وہم اللہ تعالیٰ کی اس صفت سے انکار ہو جاتا
ہے کہ وہ دُعائیں قبول فرمانے والا ہے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان ایک امر کے لئے دُعا کرتا ہے مگر وہ
دُعا اُس کی اپنی نا واقعی اور نادانی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ یعنی ایسا امر خدا سے چاہتا ہے جو اس کے لئے کسی صورت
سے مفید اور نافع نہیں ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی دُعا کو تو روڈ نہیں کرتا ۔ لیکن کسی اور صورت میں پورا کر دیتا ہے مثلاً
ایک زمیندار جس کو ہل چلانے کے لئے بیل کی ضرورت ہے وہ بادشاہ سے جا کر ایک اونٹ کا سوال کرے اور
بادشاہ جانتا ہے کہ اس کو دراصل بیل دینا مفید ہو گا اور وہ حکم دے دے کہ اس کو ایک بیل دے دو، وہ زمیندار
اپنی بے وقوفی سے یہ کہہ دے کہ میری درخواست منظور نہیں ہوئی تو یہ اس کی حماقت اور نادانی ہے لیکن اگر وہ
غور کرے تو اُس کے لئے یہی بہتر تھا۔ اس طرح پر اگر ایک بچہ آگ کے سرخ انگارے کو دیکھ کر ماں سے
مانگے تو کیا مہربان اور شفیق ماں یہ پسند کرے گی کہ اس کو آگ کے انگارے دے دے؟ غرض بعض اوقات
دُعا کی قبولیت کے متعلق ایسے امور بھی پیش آتے ہیں ۔ جو لوگ بے صبری اور بدظنی سے کام لیتے ہیں وہ اپنی
دعا کو رد کر ا لیتے ہیں۔
اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اس کی قبولیت کے زمانہ میں اور بھی درازی ہو جاتی ہے بنی اسرائیل اسی وجہ
سے چالیس برس تک ارضِ مقدس میں داخل ہونے سے محروم ہو گئے کہ ذرا ذراسی بات پر شوخیوں سے کام

۔۔۔۔ لیتے تھے
سورة البقرة
اسی طرح پر قبولیت کی ارض مقدس ان مولویوں کے نصیب معلوم نہیں ہوتی جو آئے دن مخالفت اور
شرارت میں بڑھتے جاتے ہیں اور نہیں سوچتے کہ ان کو کیا کہا گیا تھا کیا تعلیم ملی تھی اور اب انہوں نے اس پر
کس حد تک عمل کیا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۲،۱)
بہت سے لوگ ہیں جو کہ اللہ تعالیٰ پر الزام لگاتے ہیں اور اپنے آپ کو بری خیال کر کے کہتے ہیں کہ ہم
نے تو نماز بھی پڑھی اور دُعا بھی کی ہے مگر قبول نہیں ہوتی یہ ان لوگوں کا اپنا قصور ہوتا ہے نماز اور دُعا جب تک
انسان غفلت اور کسل سے خالی نہ ہو تو وہ قبولیت کے قابل نہیں ہوا کرتی ۔ اگر انسان ایک ایسا کھانا کھائے جو
کہ بظاہر تو میٹھا ہے مگر اس کے اندر زہر ملی ہوئی ہے تو مٹھاس سے وہ زہر معلوم تو نہ ہو گا مگر پیشتر اس کے کہ
مٹھاس اپنا اثر کرے زہر پہلے ہی اثر کر کے کام تمام کر دے گا۔ یہی وجہ ہے کہ غفلت سے بھری ہوئی
دُعائیں قبول نہیں ہوتیں کیونکہ غفلت اپنا اثر پہلے کر جاتی ہے۔ یہ بات بالکل ناممکن ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کا
بالکل مطیع ہو اور پھر اس کی دُعا قبول نہ ہو ہاں یہ ضروری ہے کہ اس کے مقررہ شرائط کو کامل طور پر ادا کرائے۔
(البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۰۹،۱۰۸)
اس میں شک نہیں کہ دُعاؤں کی قبولیت پر ہمارا ایمان ہے اور اللہ تعالیٰ نے اُن کے قبول کرنے کا وعدہ بھی
فرمایا ہے مگر دُعاؤں کے اثر اور قبولیت کو توجہ کے ساتھ بہت بڑا تعلق ہے اور پھر حقوق کے لحاظ سے دُعا کے
لئے جوش پیدا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
دُعا کرانے والے کے لئے یہ بھی ضرور ہے کہ وہ اپنی اصلاح کرے اور اللہ تعالیٰ سے صلح کرے اپنے
گناہوں سے تو بہ کرے پس جہاں تک ممکن ہو تم اپنے آپ کو درست کرو اور یہ یقینا سمجھ لو کہ انسان کا پرستار
کبھی فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔
الحکم جلدے نمبر ۳۷ مورخہ ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۳ صفحه ۲)
سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ جس سے دعا کرتا ہے اس پر کامل ایمان ہو اُس کو موجود سمیع، بصیر،
خبیر علیم، متصرف، قادر سمجھے اور اُس کی ہستی پر ایمان رکھے کہ وہ دُعاؤں کو سنتا ہے اور قبول کرتا ہے مگر کیا
کروں؟ کس کو سناؤں، اب اسلام میں مشکلات ہی اور آپڑی ہیں کہ جو محبت خدا تعالیٰ سے کرنی چاہئے وہ
دوسروں سے کرتے ہیں اور خدا کا رتبہ انسانوں اور مردوں کو دیتے ہیں۔ حاجت روا اور مشکل گشا صرف
اللہ تعالیٰ کی ذات پاک تھی مگر اب جس قبر کو دیکھو وہ حاجت روا ٹھہرائی گئی ہے ۔۔۔۔۔ حاجت روا اور مشکل گشا

تو صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے اور کوئی اس صفت کا موصوف نہیں۔ قبر سے کسی آواز کی اُمید مت رکھو
برخلاف اس کے اگر اللہ تعالیٰ کو اخلاص اور ایمان کے ساتھ دن میں دس مرتبہ بھی پکارو تو میں یقین رکھتا ہوں
اور میرا اپنا تجربہ ہے کہ وہ دس دفعہ ہی آواز سنتا اور دس ہی دفعہ جواب دیتا ہے لیکن یہ شرط ہے کہ اپکارے اس
طرح پر جو پکارنے کا حق ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۴ صفحه (۲)
دُعاؤں کی قبولیت کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ انسان اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرے اگر بدیوں
سے نہیں بچ سکتا اور خدا کی حدود کو توڑتا ہے تو دُعاؤں میں کوئی اثر نہیں رہتا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۹ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۴ء صفحه ۱)
دُعا میں جس قدر بیہودگی ہوتی ہے اُسی قدر اثر کم ہوتا ہے۔ یعنی اُس کی استجابت ضروری نہیں سمجھی جاتی ۔
مثلاً ایک شخص ہے کہ اس کا گزارہ ایک دو روپیہ روزانہ میں بخوبی چل سکتا ہے لیکن وہ پچاس روپیہ روزانہ
طلب کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کا سوال بیہودہ ہوگا ۔ یہ ضروری امر ہے کہ ضرورت حقہ اللہ تعالیٰ
کے آگے پیش کی جاوے۔
(البدر جلد ۳ نمبر ۲۹ مورخہ یکم اگست ۱۹۰۴ صفحه ۳)
خدا تعالیٰ ایک تعلق چاہتا ہے اور اس کے حضور میں دُعا کرنے کے لئے تعلق کی ضرورت ہے۔ بغیر تعلق
کے دُعا نہیں ہو سکتی۔ پہلے بزرگوں کی بھی اسی قسم کی باتیں چلی آتی ہیں کہ جن سے دُعا کرنے والوں کو دُعا
کرانے سے پہلے تعلق ثابت کرنے کی تاکید کی۔ خواہ نخواہ بازار میں چلتے ہوئے کسی بے تعلق کو کوئی نہیں کہہ
سکتا کہ تو میرا دوست ہے اور نہ ہی اس کے لئے درد دل ہی ہوتا ہے اور نہ ہی جوش دُعا پیدا ہو سکتا ہے
اللہ تعالیٰ سے تعلق اس طرح نہیں ہو سکتا کہ انسان غفلت کاریوں میں مبتلا بھی رہے اور صرف منہ سے دم بھرتا
رہے کہ میں نے خدا سے تعلق پیدا کر لیا ہے ۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ سے تعلق کے لئے ایک محویت کی ضرورت ہے۔ ہم بار بار ا پنی جماعت کو اس بات پر قائم
ہونے کے لئے کہتے ہیں کیونکہ جب تک دنیا کی طرف سے انقطاع اور اس کی محبت دلوں سے ٹھنڈی ہو کر اللہ
تعالیٰ کے لئے فطرتوں میں طبعی جوش اور محویت پیدا نہیں ہوتی ، اس وقت تک ثبات میسر نہیں آ سکتا۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۴ صفحه (۳)
دُعاؤں میں جو رو بخدا ہو کر توجہ کی جاوے تو پھر ان میں خارق عادت اثر ہوتا ہے۔ لیکن یہ یاد رکھنا
چاہئے کہ دُعاؤں میں قبولیت خدا تعالیٰ ہی کی طرف سے آتی ہے اور دُعاؤں کے لئے بھی ایک وقت

( ہوتا ہے ) جیسے صبح کا ایک خاص وقت ہے، اس وقت میں خصوصیت ہے وہ دوسرے اوقات میں نہیں ۔ اسی
طرح پر دُعا کے لئے بھی بعض اوقات ہوتے ہیں جب کہ ان میں قبولیت اور اثر پیدا ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۷ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۵ صفحه (۳)
دُعا جو خدا تعالیٰ کی پاک کلام نے مسلمانوں پر فرض کی ہے۔ اس کی فرضیت کے چار سبب ہیں۔
(۱) ایک یہ کہ تا ہر ایک وقت اور ہر ایک حالت میں خدا تعالیٰ کی طرف رجوع ہو کر توحید پر پختگی حاصل ہو۔
کیونکہ خدا سے مانگنا اس بات کا اقرار کرنا ہے کہ مُرادوں کا دینے والا صرف خدا ہے۔ (۲) دوسرے یہ کہ تا
دُعا کے قبول ہونے اور مراد کے ملنے پر ایمان قوی ہو (۳) تیسرے یہ کہ اگر کسی اور رنگ میں عنایت الہی
شامل حال ہو تو علم اور حکمت زیادت پکڑے ۔ (۴) چوتھے یہ کہ اگر دُعا کی قبولیت کا الہام اور رویا کے ساتھ
وعدہ دیا جائے اور اُسی طرح ظہور میں آوے تو معرفت الہی ترقی کرے اور معرفت سے یقین اور یقین سے
محبت اور محبت سے ہر ایک گناہ اور غیر اللہ سے انقطاع حاصل ہو جو حقیقی نجات کا ثمرہ ہے۔
(ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۴۲)
حق بات یہی ہے کہ جیسے حکیم مطلق نے دواؤں میں باوجود انضباط قوانین قدرتیہ کی تاثیرات رکھی ہیں ایسا
ہی دُعاؤں میں بھی تاثیرات ہیں جو ہمیشہ تجارب صحیحہ سے ثابت ہوتی ہیں اور جس مبارک ذات علت العلل
نے استجابت دعا کو قدیم سے اپنی سنت ٹھہرایا ہے اسی ذات قدوس کی یہ بھی سنت ہے کہ جو مصیبت رسیدہ لوگ
ازل میں قابلِ رہائی ٹھہر چکے ہیں وہ انھیں لوگوں کے انفاس پاک یا دعا اور توجہ اور یا ان کے وجود فی الارض
کی برکت سے رہائی پاتے ہیں جو قرب اور قبولیت الہی کے شرف سے مشرف ہیں ۔
آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه (۳۲۸)
میں کہتا ہوں کہ دُعا جیسی کوئی چیز نہیں۔ دنیا میں دیکھو! بعض خر گدا ایسے ہوتے ہیں کہ وہ ہر روز شور ڈالتے
رہتے ہیں اُن کو آخر کچھ نہ کچھ دینا ہی پڑتا ہے اور اللہ تعالیٰ تو قادر اور کریم ہے جب یہ اڑ کر دُعا کرتا ہے تو پالیتا
ہے۔ کیا خدا انسان جیسا بھی نہیں؟ یہ قاعدہ یا درکھو کہ جب دُعا سے باز نہیں آتا اور اس میں لگا رہتا ہے تو آخر
دُعا قبول ہو جاتی ہے۔ مگر یہ بھی یادر ہے کہ باقی ہر قسم کی دُعا ئیں طفیلی ہیں اصل دُعائیں اللہ تعالیٰ کو راضی
کرنے کے واسطے کرنی چاہئیں ۔ باقی دُعا ئیں خود بخود قبول ہو جائیں گی۔ کیونکہ گناہ کے دور ہونے سے
برکات آتی ہیں۔ یوں دُعا قبول نہیں ہوتی جو نری دنیا ہی کے واسطے ہو۔ اس لئے پہلے خدا تعالیٰ کو راضی کرنے
کے واسطے دُعائیں کرے۔ اور وہ سب سے بڑھ کر دُعا اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ہے جب یہ دُعا کرتا رہے گا

تو وہ منعم علیہم کی جماعت میں داخل ہوگا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ء صفحہ ۷ )
سب سے عمدہ دُعا یہ ہے کہ خدا کی رضا مندی اور گناہوں سے نجات حاصل ہو کیونکہ گنا ہوں ہی سے دل
سخت ہو جاتا اور انسان دنیا کا کیڑا بن جاتا ہے۔ ہماری دعا یہ ہونی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہم سے گناہوں کو
جو دل کو سخت کر دیتے ہیں دور کر دے اور اپنی رضا مندی کی راہ دکھلائے ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۱ مورخه ۱۶ اگست ۱۹۰۴ ء صفحه (۶)
میں سمجھتا ہوں کہ دُعا سے آخری فتح ہوگی اور انبیاء علیہم السلام کا یہی طرز رہا ہے کہ جب دلائل اور حج کام نہیں
دیتے تو اُن کا آخری حربہ دعا ہوتی ہے جیسا کہ فرمایا : وَاسْتَفْتَحُوا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ (ابراهيم : ١٦ )
۔۔۔۔۔ میں یقیناً سمجھتا ہوں کہ کسر صلیب جانکاہ دُعاؤں پر موقوف ہے دُعا میں ایسی قوت ہے کہ جیسے آسمان
صاف ہو اور لوگ تضرع اور ابتہال کے ساتھ دعا کریں تو آسمان پر بدلیاں سی نمودار ہو جاتی ہیں اور بارش
ہونے لگتی ہے اسی طرح پر میں خوب جانتا ہوں کہ دُعا اس باطل کو ہلاک کر دے گی۔ اور لوگوں کو تو کوئی غرض
نہیں ہے کہ وہ دین کے لئے دُعا کریں مگر میرے نزدیک بڑا چارہ دُعا ہی ہے اور یہ بڑا خطرناک جنگ ہے
جس میں جان جانے کا بھی خطرہ ہے ونعم ما قیل :
اندریں وقتِ مصیبت چارہ ہائے بیکساں جو دعای بامداد و گریه اسحار نیست
پھر ان دعاؤں کے لئے گوشہ نشینی کی بڑی ضرورت ہے ۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخہ ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ صفحہ ۵)
فَاعْلَمُوا أَنَّ الدُّعَاءَ حَرْبَةٌ أُعْطِيتُ خوب یا درکھیں کہ دُعا وہ ہتھیار ہے، جو اس زمانہ کی فتح
مِنَ السَّمَاءِ لِفَتْحِ هَذَا الزَّمَانِ، وَلَنْ کے لئے مجھے آسمان سے دیا گیا ہے۔ اور اے میرے
تَغْلِبُوا إِلَّا بِهَذِهِ الْحَرْبَةِ يَا مَعْشَرَ دوستوں کی جماعت ! تم صرف اسی حربہ سے غالب آ سکتے ہو۔
الْخُلَانِ، وَقَدْ أَخْبَرَ النَّبِيُّونَ مِنْ أَوَّلِهِمْ تمام نبیوں نے اوّل سے آخر تک اس ہتھیار کی خبر دی ہے۔
إِلَى آخِرِهِمْ بِهَذِهِ الْحَرْبَةِ، وَقَالُوا إِنَّ اور سب نے فرمایا کہ مسیح موعود دعا اور بارگاہ رب العزت
الْمَسِيحَ الْمَوْعُودَ يَنَالُ الْفَتْحَ بِالدُّعَاءِ میں تضرعات کے ذریعہ سے ہی فتح حاصل کرے گا، جنگوں
وَ التَّضَرُّعِ فِي الْحَضْرَةِ ، لَا بِالْمَلَاحِیمِ وَ اور لوگوں کے خون بہانے سے نہیں۔ دُعا کی حقیقت یہ
سَفْكِ دِمَاءِ الْأُمَّةِ إِنَّ حَقِيقَةً ہے کہ انسان ساری ہمت ، پورے صدق اور کامل صبر
الدُّعَاءِ الْإِقْبَالُ عَلَى اللهِ بِجَمِيعِ الْهِمَّةِ کے ساتھ مصیبت کے دور کروانے کے لئے اللہ تعالیٰ کی

وَالصِّدْقِ وَالصَّبْرِ لِدَفْعِ الضَّرَّاءِ، وَ إِنَّ طرف متوجہ ہو ۔ یقیناً اولیاء اللہ جب اپنے رب کی طرف
أَوْلِيَاءَ اللَّهِ إِذَا تَوَجَّهُوا إِلَى رَبِّهِمْ لِدَفْع تضرع اور انتہال کے ساتھ متوجہ ہوتے ہیں۔تا کہ کسی
مُوْذ بِالتَّضَرُّعِ وَالْابْتِهَالِ، جَرَتْ عَادَةُ موزی چیز کو دُور کیا جائے تو اللہ تعالیٰ کی عادت اس طرح
اللهِ أَنَّهُ يَسْمَعُ دُعَاءَ هُمْ وَلَوْ بَعْدَ سے جاری ہے کہ وہ اِن کی دُعاؤں کو بہر حال سنتا ہے۔ خواہ
حِينٍ أَوْ فِي الْحَالِ، وَتَوَجَّهَتِ الْعِنَايَةُ فوراً، خواہ کچھ عرصہ بعد ۔ خدائے صدر کی توجہ اس بلا اور وبال
الصَّمَدِيَّةُ لِيَدْفَعَ مَا نَزَلَ بِهِم مِن کے دور کرنے کی طرف متوجہ ہوتی ہے جو خدا کے نیک
الْبَلَاءِ وَالْوَبَالِ، بَعْدَ مَا أَقْبَلُوا عَلَی بندوں پر نازل ہوتی ہے۔ یہ بات اس وقت ہوتی ہے
اللهِ كُلَّ الْإِقْبَالِ، وَإِنَّ أَعْظَمَ جب وہ لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف پوری طرح متوجہ ہو جاتے
الْكَرَامَاتِ اسْتِجَابَةُ الدَّعَوَاتِ، عِنْدَ ہیں ۔ سب سے بڑی کرامت آفات کے اترنے کے وقت
حُلُولِ الْأَفَاتِ۔
قبولیت دعا ہی ہے۔
۔۔۔۔ قِيلَ مَا مَعْنَى الدُّعَاءِ بَعْدَ قَدَرٍ اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ تقدیر مبرم کے بعد اور نہ رڈ ہونے
لَّا يُرَدُّ، وَقَضَاءِ لَّا يُصَلُّ: فَاعْلَمْ أَنَّ هذا والی قضاء کے بعد دعا کے کیا معنے ہیں؟ تو جاننا چاہئے کہ یہ راز ایسا
السَّرَّ مَوْرٌ تَضِلُّ بِهِ الْعُقُولُ، وَيَغْتَالُ راستہ ہے جہاں عقلیں بھٹک جاتی ہیں اور راہ زن اس پر راہ
فِيهِ الْغُولُ، وَلَا يَبْلُغُهُ إِلَّا مَنْ يَتُوبُ، زنی کرتے ہیں اور اس راستے پر وہ ہی منزل مقصود تک پہنچتا ہے
وَمِنَ التَّوْبَةِ يَذُوبُ ۔۔۔۔۔۔۔
جو حقیقی تو بہ کرتا ہے اور توبہ سے گداز ہوتا ہے۔
فَمَنْ أَرْهَفَ أُذُنَهُ لِسَمْعِ هَذِهِ پس جو شخص میرے بیان کردہ حقائق پر کان دھرتا ہے اور
الْحَقَائِقِ، وَحَفَدَ إِلَيْنَا كَاللَّهِيفِ دردمند شوق رکھنے والے انسان کی طرح ہماری طرف آتا ہے۔
الشَّائِقِ ، فَسَأُخْفِرُهُ بِمَا يَسْرُ و رِيبَتَهُ میں اس کا محافظ بنوں گا اور اس کی حفاظت ایسی باتوں سے کروں
وَيَمْلَأُ عَيْبَتَهُ ، وَهُوَ أَنَّ اللهَ جَعَلَ بَعْضَ گا۔ جو اس کے شکوک وشبہات کو دور کر دیں گی۔ اور اس کے
الْأَشْيَاءِ مُعَلَّقًا بِبَعْضِهَا مِنَ الْقَدِيمِ، روحانی خزانوں کو بھر دیں گی۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قدیم سے
وَكَذَالِكَ عَلَّقَ قَدْرَهُ بِدَعْوَةِ الْمُضْطَرِ بعض چیزوں کو بعض چیزوں سے وابستہ کر رکھا ہے۔ اسی طرح
الْأَلِيمِ فَمَنْ نَهَضَ مُهَرُولًا إلى حَضْرَةِ الله تعالیٰ نے اپنی تقدیر کو مضطر اور دکھی انسان کی دُعا سے وابستہ
الْعِزَّةِ بِعَبَرَاتٍ مُتَحَدِّرَةٍ وَ دُمُوعِ کیا ہے۔ پس جو شخص دوڑتے ہوئے بارگاہ عزت میں پہنچتا

آج 10 میں سے 10 باقی