سورة یُونس

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ جس طرح اور جن آلات سے کفار لوگ تم پر حملہ کرتے ہیں انہی
طریقوں اور آلات سے تم ان لوگوں کا مقابلہ کرو ۔ اب ظاہر ہے کہ ان لوگوں کے حملے اسلام پر تلوار سے نہیں
سے ہیں لہذا ضرور ہے کہ ان کا جواب قلم سے دیا جاوے اگر تلوار سے دیا جاوے گا تو یہ اعتدا ہو گا
ہیں بلکہ قلم ہم ۔ -
جس سے خدا تعالیٰ کی صریح ممانعت قرآن شریف میں موجود ہے : إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ ۔
الحکم جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۲۴ رفروری ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
کثرت ازدواج کے متعلق صاف الفاظ قرآن کریم میں دو دو، تین تین، چار چار کر کے ہی آئے ہیں مگر
اسی آیت میں اعتدال کی بھی ہدایت ہے۔ اگر اعتدال نہ ہو سکے اور محبت ایک طرف زیادہ ہو جاوے یا
آمدنی کم ہو۔ اور یا قوائے رجولیت ہی کمزور ہوں تو پھر ایک سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ ہمارے نزدیک یہی
بہتر ہے کہ انسان اپنے تئیں ابتلاء میں نہ ڈالے، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ ۔
لال پر بھی ایساز ورنہ مارو کہ نفس پرست ہی بن جاؤ۔
غرض اگر حلال کو حلال سمجھ کر انسان بیویوں ہی کا بندہ ہو جائے تو بھی غلطی کرتا ہے۔ ہر ایک شخص اللہ تعالیٰ
کی منشاء کو نہیں سمجھ سکتا۔ اس کا یہ منشاء نہیں کہ بالکل زن مرید ہو کر نفس پرست ہی ہو جاؤ اور وہ یہ بھی نہیں چاہتا
کہ رہبانیت اختیار کرو بلکہ اعتدال سے کام لو اور اپنے تئیں بے جا کارروائیوں میں نہ ڈالو۔
الحکم جلد ۲ نمبر ۲ مورخه ۱۶ مارچ ۱۸۹۸ء صفحه (۲)
وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَ اَخْرِجُوهُمْ مِنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ وَالْفِتْنَةُ أَشَدُّ
مِنَ الْقَتْلِ وَلَا تُقْتِلُوهُمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتَّى يُقْتِلُوكُمْ فِيْهِ ۚ فَإِنْ
قْتَلُوكُمْ فَاقْتُلُوهُمْ كَذلِكَ جَزَاءُ الْكَفِرِينَ )
یعنی قتل کروا نہیں جہاں پاؤ اور اسی طرح نکالوجس طرح انہوں نے نکالا۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۵۵)
وَ قُتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ فَإِنِ انْتَهَوا فَلَا عُدْوَانَ
الا عَلَى الظَّلِمِينَ )
یعنی اس حد تک ان کا مقابلہ کرو کہ ان کی بغاوت دور ہو جاوے اور دین کی روکیں اُٹھ جائیں اور حکومت
اللہ کے دین کی ہو جائے ۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۵۵)
یعنی عرب کے ان مشرکوں کو قتل کرو یہاں تک کہ بغاوت باقی نہ رہ جاوے اور دین یعنی حکومت اللہ تعالیٰ

کی ہو جائے ۔ اس سے کہاں جبر نکلتا ہے۔ اس سے تو صرف اس قدر پایا جاتا ہے کہ اس حد تک لڑو کہ اُن کا
زور ٹوٹ جائے اور شرارت اور فساد اُٹھ جائے اور بعض لوگ جیسے خفیہ طور پر اسلام لائے ہوئے ہیں ظاہر بھی
اسلامی احکام ادا کر سکیں۔ اگر اللہ جل شانہ کا ایمان بالجبر منشاء ہوتا تو پھر جزیہ اور صلح اور معاہدات کیوں
جائز رکھے جاتے اور کیا وجہ تھی کہ یہود اور عیسائیوں کے لئے یہ اجازت دی جاتی کہ وہ جزیہ دے کر امن میں
آجائیں اور مسلمانوں کے زیر سایہ امن کے ساتھ بسر کریں۔ (جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۶۳)
بعض لوگ جن کو حق کے ساتھ دشمنی ہوتی ہے۔ جب ایسی تعلیم سنتے ہیں تو اور کچھ نہیں تو یہی اعتراض کر
دیتے ہیں کہ اسلام میں اگر ہمدردی کی تعلیم ہوتی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لڑائیاں کیوں کرتے وہ نادان
اتنا نہیں سمجھتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو جنگ کئے وہ تیرہ برس تک خطر ناک دُکھ اور تکلیف پر
تکلیف اُٹھانے کے بعد کئے اور وہ بھی صرف مدافعت کے طور پر ۔ تیرہ برس تک ان کے ہاتھوں سے آپ
تکالیف اُٹھاتے رہے۔ ان کے عزیز دوست اور یاروں کو سخت سخت عذاب دیا جاتا رہا اور جور و ظلم کا ر ظلم کا کوئی بھی
ایسا پہلو نہ رہا جو کہ مخالفوں نے اُن کے لئے نہ برتا ہو یہاں تک کہ کئی مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اُن کے
ہاتھ سے شہید بھی ہو گئے اور اُن کے ہر وقت کے ایسے شدید ظالموں سے تنگ آ کر بحکم الہی شہر بھی چھوڑنا پڑا۔
جب مدینہ منورہ کو تشریف لے گئے اور وہاں بھی ان ظالموں نے پیچھا نہ چھوڑا۔ جب اُن کے ظلموں اور
شرارتوں کی بات انتہا تک پہنچ گئی تو خدا تعالیٰ نے مظلوم قوم کو اس مظلومانہ حالت میں مقابلہ کا حکم دیا اور وہ
بھی اس لئے کہ شریر اپنی شرارت سے باز آجاویں اور ان کی شرارت سے مخلوق خدا کو بچایا جاوے اور ایک
حق پرست قوم اور دین حق کے لئے ایک راہ کھل جاوے۔
تقریریں صفحہ ۲۸ ، تقریر حضرت اقدس جلسہ سالانه ۲۹ دسمبر ۱۹۰۴ طبع اول )
الشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمْتُ قِصَاصُ فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا
عَلَيْهِ بمثل مَا اعْتَدى عَلَيْكُمْ وَاتَّقُوا الله وَاعْلَمُوا اَنَّ اللهَ مَعَ المُتَّقِين ®
خدا کی محبت متقی کے ساتھ ہوتی ہے ۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ ۔ (احکام جلد ۴ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۰ صفحه ۳)
وَ انْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَاحْسِنُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ
يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ۔
اور تم خدا کی راہ میں خرچ کرو اور دانستہ اپنے تئیں ہلاکت میں مت ڈالو۔ اور لوگوں سے احسان کرو کہ خدا

محسنین کو دوست رکھتا ہے۔
سورة البقرة
( شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۶)
یعنی خودکشی نہ کرو اور اپنے ہاتھوں سے اپنی موت کے باعث نہ ٹھہرو اور یہ ظاہر ہے کہ اگر مثلاً خالد کے
پیٹ میں درد ہو اور زید اس پر رحم کر کے اپنا سر پھوڑے تو زید نے خالد کے حق میں کوئی نیکی کا کام نہیں کیا بلکہ
اپنے سر لوا سر کو احمقانہ حرکت سے ناحق پھوڑا۔ نیکی کا کام تب ہوتا کہ جب زید خالد کی خدمت میں مناسب اور
مفید طریق کے ساتھ سرگرم رہتا اور اس کے لئے عمدہ دوائیں میسر کرتا اور طبابت کے قواعد کے موافق اس کا
علاج کرتا۔ مگر اس کے سر کے پھوڑنے سے زید کو تو کوئی فائدہ نہ پہنچا۔ ناحق اس نے اپنے وجود کے ایک
شریف عضو کو دکھ پہنچایا ۔ قوم کی راہ میں جان دینے کا حکیمانہ طریق یہی ہے کہ قوم کی بھلائی کے لئے
قانون قدرت کی مفید راہوں کے موافق اپنی جان پر سختی اٹھاویں اور مناسب تدبیروں کے بجالانے سے
اپنی جان ان پر فدا کر دیں نہ یہ کہ قوم کو سخت بلا یا گمراہی میں دیکھ کر اور خطر ناک حالت میں پا کر اپنے سر پر
پتھر مار لیں یا دو تین رتی اسٹرکنیا کھا کر اس جہان سے رخصت ہو جائیں اور پھر گمان کریں کہ ہم نے اپنی
اس حرکت بیجا سے قوم قوم کو نجات دے دی ہے۔ یہ مردوں کا کام نہیں ہے، زنانہ خصلتیں ہیں اور بے حوصلہ
لوگوں کا ہمیشہ سے یہی طریق ہے کہ مصیبت کو قابل برداشت نہ پا کر جھٹ پٹ خودکشی کی طرف دوڑتے
ہیں ۔ ایسی خودکشی کی ، گو بعد میں کتنی ہی تاویلیں کی جائیں مگر یہ حرکت بلا شبہ عقل اور عقلمندوں کا ننگ ہے۔ مگر
ظاہر ہے کہ ایسے شخص کا صبر اور دشمن کا مقابلہ نہ کرنا معتبر نہیں ہے جس کو انتقام کا موقعہ ہی نہ ملا کیونکہ کیا معلوم
ہے کہ اگر وہ انتقام پر قدرت پاتا تو کیا کچھ کرتا ؟ جب تک انسان پر وہ زمانہ نہ آوے جو ایک مصیبتوں کا
زمانہ اور ایک مقدرت اور حکومت اور ثروت کا زمانہ ہو۔ اس وقت تک اس کے سچے اخلاق ہرگز ظاہر نہیں ہو
سکتے ۔ صاف ظاہر ہے کہ جو شخص صرف کمزوری اور ناداری اور بے اقتداری کی حالت میں لوگوں کی ماریں
کھا تا مر جاوے اور اقتدار اور حکومت اور ثروت کا زمانہ نہ پاوے۔ اس کے اخلاق میں سے کچھ بھی ثابت نہ
ہوگا۔ اور اگر کسی میدان جنگ میں حاضر نہیں ہوا تو یہ بھی ثابت نہیں ہو گا کہ وہ دل کا بہادر تھا یا بز دل ۔اس کے
اخلاق کی نسبت ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۴۸ تا ۴۵۰)
ایک شخص نے دریافت کیا کہ میرے اہل خانہ اور بچے ایک ایسے مقام میں ہیں جہاں طاعون کا زور ہے
میں گھبرایا ہوا ہوں اور وہاں جانا چاہتا ہوں فرمایا:
مت جاؤ ۔ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُم إِلَى التَّهْلُكَةِ پچھلی رات کو اٹھ کر اُن کے لئے دُعا کرو یہ بہتر ہوگا۔
کچلہ ۔ ناشر Strychnia *

به نسبت اس کے کہ تم خود جاؤ۔ ایسے مقام پر جانا گناہ ہے۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۲ صفحه ۸)
سوال ہوا کہ بعض باتیں واقع میں صحیح ہوتی ہیں مگر مصلحت وقت اور قانون ان کے اظہار کا مانع ہوتا ہے تو
کیا ہم لا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ کے موافق ظاہر کر دیا کریں؟ فرمایا:
یہ بات اس وقت ہوتی ہے جب آدمی آزاد بالطبع ہو۔ دوسری جگہ یہ بھی تو فرمایا ہے : لَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمُ
إلَى التَّهْلُكَةِ قانون کی پابندی ضروری شے ہے۔ جب قانون روکتا ہے تو رکنا چاہئے جب کہ بعض جگہ اخفاء
ایمان بھی کرنا پڑتا ہے تو جہاں قانون بھی مانع ہو وہاں کیوں اظہار کیا جاوے؟ جس راز کے اظہار سے خانہ
بربادی اور تباہی آتی ہو وہ اظہار کرنا منع ہے۔ الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰)
سرحد کے پٹھانوں کو یہ بھی ایک خبط سمایا ہوا ہے کہ وہ انگریز افسروں پر آ کر حملے کرتے ہیں اور اپنی
شوریدہ سری سے اسلام کو بدنام کرتے ہیں۔ انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ اگر ہم کسی کافر یا غیر مذہب والے
کو ہلاک کر دیں گے تو ہم غازی ہوں گے اور اگر مارے جاویں گے تو شہید ہوں گے۔ مجھے ان کمینہ فطرت
ملانوں پر بھی افسوس ہے جو ان شوریدہ سر پٹھانوں کو اکساتے ہیں وہ انہیں نہیں بتاتے کہ تم اگر کسی شخص کو
بلا وجہ قوی قتل کرتے ہو تو غازی نہیں ظالم ٹھہرتے ہو اور اگر وہاں ہلاک ہو جاتے ہو تو شہید نہیں بلکہ خودکشی کر
کے حرام موت مرتے ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے : لا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وہ اپنے آپ کو خود
ہلاکت میں ڈالتے ہیں اور فساد کرتے ہیں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ سخت سزا کے مستوجب ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۸ )
رشوت ہرگز نہیں دینی چاہئے ، یہ سخت گناہ ہے مگر میں رشوت کی یہ تعریف کرتا ہوں کہ جس سے گورنمنٹ یا
دوسرے لوگوں کے حقوق تلف کئے جاویں۔ میں اس سے سخت منع کرتا ہوں لیکن ایسے طور پر کہ بطور نذرانہ یا
ڈالی اگر کسی کو دی جاوے جس سے کسی کے حقوق کے اتلاف مد نظر نہ ہو بلکہ اپنی حق تلفی اور شر سے بچنا مقصود
ہو تو یہ میرے نزدیک منع نہیں اور میں اس کا نام رشوت نہیں رکھتا کسی کے ظلم سے بچنے کو شریعت منع نہیں کرتی
بلکہ لَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ فرمایا ہے ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ راگست ۱۹۰۲ صفحه ۹)
شریعت اور الہامی اور کشفی امور الگ الگ ہیں اس لیے ان کو شریعت کے ظاہری الفاظ کے تابع نہ کرنا
چاہیے۔ وحی الہی کا معاملہ ہی اور ہوتا ہے اس کی ایک دو نظیر میں نہیں بلکہ ہزار ہا نظائر ہیں بعض وقت ایک ملہم کو
الہام کی رو سے ایسے احکام بتلائے جاتے ہیں کہ شریعت کی رو سے ان کی بجا آوری درست نہیں ہوتی ۔ مگر
جسے بتلائے جاتے ہیں اسے ان کا بجالا نا فرض ہوتا ہے۔ اور عدم بجا آوری میں اسے موت نظر آتی ہے اور

سخت گناہ ہوتا ہے حالانکہ شریعت اسے گناہ قرار ہی نہیں دیتی ۔۔۔۔ ایک جاہل تو ان کو شریعت کے مخالف قرار
دے گا۔ اور اعتراض کرے گا مگر وہ اس کی بے وقوفی ہوگی وہ بھی اصل میں ایک شریعت ہی ہے جب سے دنیا
چلی آئی ہے یہ دونوں باتیں ساتھ ساتھ چلی آتی ہیں یعنی ایک تو ظاہر شریعت جو کہ دنیا کہ امور کے واسطے ہوتی
ہے اور ایک وہ امور جو کہ از روئے کشف والہام کے ایک مامور پر نازل ہوتے ہیں اور اسے حکم ہوتا ہے کہ
یہ کرو۔ بظاہر گو وہ شریعت کے مخالف ہو مگر اصل میں بالکل مخالف نہیں ہوتا مثلاً دیکھ لو کہ از روئے شریعت تو
دیدہ دانستہ اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالنا منع ہے وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ممر ایک حص کو علم که تو دریا شخص حکم
میں جا اور چیر کر نکل جا تو کیا وہ اس کی نافرمانی کرے گا ؟ بھلا بتلاؤ تو سہی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا
عمل کہ بیٹے کو ذبح کرنے لگ گئے کونسا شریعت کے مطابق تھا ؟ کیا یہ کہیں شریعت میں لکھا ہے کہ
خواب آوے تو سچ مچ بیٹے کو اُٹھ کر ذبح کرنے لگ جاوے؟ مگر وہ ایسا عمل تھا کہ اُن کے قلب نے
اسے قبول کر کے تعمیل کی۔ پھر دیکھو موسی کی ماں تو نبی بھی نہ تھی مگر اس نے خواب کی رُو سے موسیٰ کو دریا
میں ڈال دیا۔ شریعت کب اجازت دیتی ہے کہ اس طرح ایک بچہ کو پانی میں پھینک دیا جاوے۔ بعض
امور شریعت سے وراء الوری ہوتے ہیں اور وہ اہلِ حق سمجھتے ہیں جو کہ خاص نسبت خدا تعالیٰ سے
رکھتے ہیں اور وہی ان کو بجالاتے ہیں ۔
(البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ جون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۷۱،۱۷۰)
شریعت ظاہری وہ ہے کہ جس میں امور دنیا کا پورا پورا انصرام اہتمام کیا گیا ہے تا کہ اس کے انتظام میں
بلحاظ ظاہر کے کوئی بات خلاف طریق ظاہر نہ ہو۔ شریعت باطنی وہ ہے کہ بعض امور ظاہری جو بادی النظر میں
کامل طور پر ظہور پذیر نہیں ہو سکتے الہام و کشوف سے ظاہر اور رواج دیئے جاتے ہیں شریعت ظاہری کی طرح
اہل کشف پر احکام نازل ہوتے ہیں جو امور بعض امور کے حقائق پر مشتمل ہوتے ہیں اور جب تک ملہم ان کی
بجا آوری میں بدل و جان کوشش نہ کرے ممکن نہیں کہ اندرونی اصلاح کما حقہ حقیقتاً ہو سکے اور یہ امور جو
اہلِ کشف پر نازل ہوتے ہیں شریعت کے دراصل مخالف نہیں ہوتے بلکہ بعض حقائق کی تکمیل ہوتی ہے مثلاً
کہا جاتا ہے کہ وَلا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ جان بوجھ کر اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالومگر ایک شخص کو
حکم ہوتا ہے کہ تو اپنے بچے کو دریا میں ڈال دے جیسے حضرت موسی کی ماں کو حکم ہوا ۔ یا دریا چیر کر نکل جا۔ جیسے
خود موسی علیہ السلام کو یا مثلاً حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کہ اپنے بیٹے کو ذبح کر اور آپ کرنے لگ گئے۔ یہ
امور شریعت سے وراء الوری ہوتے ہیں جن کو اہل حق ہی سمجھتے ہیں اور وہی ان کو بجالاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۳ مورخہ ۲۴ رجون ۱۹۰۳ صفحه ۱۵)

کوئی مخالف آزمانے اور آگ جلا کر ہمیں اس میں ڈال دے آگ ہرگز ہم پر کام نہ کرے گی اور وہ
ضرور ہمیں اپنے وعدہ کے موافق بچالے گا لیکن اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ ہم خود آگ میں کودتے پھریں یہ
طریق انبیاء کا نہیں خدا تعالیٰ فرماتا ہے : وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى الشَّهْلُكَةِ پس ہم خود آگ میں دیدہ
دانستہ نہیں پڑتے بلکہ یہ حفاظت کا وعدہ دشمنوں کے مقابلہ پر ہے کہ اگر وہ آگ میں ہمیں جلانا چاہیں تو ہم
ہرگز نہ جلیں گے۔ اس لئے میرا ایمان تو یہ ہے کہ ہمیں تکلف اور تاویل کرنے کی ضرورت نہیں ہے جیسے خدا
کے باطنی تصرفات ہیں ویسے ہی ظاہری بھی ہم مانتے ہیں بلکہ اسی لئے خدا نے اوّل ہی سے الہام کر دیا ہوا
ہے کہ آگ سے ہمیں مت ڈرا آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔
ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۴ مورخہ ۱۶ دسمبر ۱۹۰۳ صفحه ۳۷۳)
احْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ خدا کی مخلوق سے احسان کرو کہ خدا احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا
وَاتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ ۔۔۔۔۔۔۔۔
حج اور عمرہ کو اللہ کے واسطے پورا کرو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۶)
(شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۶)
الْحَجُّ اشْهُرٌ مَّعْلُومَتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا
جِدَالَ فِي الْحَجِّ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمُهُ اللهُ وَتَزَوَّدُوا تَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ
التقوى وَاتَّقُونِ يَأُولِي الْأَلْبَابِ ۔
حج میں محبت کے سارے ارکان پائے جاتے ہیں بعض وقت شدت محبت میں کپڑے کی بھی حاجت نہیں
رہتی۔ عشق بھی ایک جنون ہوتا ہے کپڑوں کو سنوار کر رکھنا یہ عشق میں نہیں رہتا۔ سیالکوٹ میں ایک عورت ایک
ورزی پر عاشق تھی اسے بہتیرا پکڑ کر رکھتے تھے وہ کپڑے پھاڑ کر چلی آتی تھی غرض یہ نمونہ جو انتہائے محبت کا ر یہ
لباس میں ہوتا ہے وہ حج میں موجود ہے۔ سر منڈا یا جاتا ہے، دوڑتے ہیں ، محبت کا بوسہ رہ گیا وہ بھی ہے جو خدا
کی ساری شریعتوں میں تصویری زبان میں چلا آیا ہے پھر قربانی میں بھی کمال عشق دکھایا ہے اسلام نے
پورے طور پر ان حقوق کی تکمیل کی تعلیم دی ہے نادان ہے وہ شخص جو اپنی نابینائی سے اعتراض کرتا ہے۔ پران
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مؤرخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ صفحه (۳)

حج کے واسطے جانا خلوص اور محبت سے آسان ہے مگر واپسی ایسی حالت میں مشکل ۔ بہت ہیں جو وہاں
سے نامراد اور سخت دل ہو کر آتے ہیں اس کی بھی یہی وجہ ہے کہ وہاں کی حقیقت اُن کو نہیں ملتی ۔ قشر کو دیکھ کر
رائے زنی کرنے لگ جاتے ہیں ۔ وہاں کے فیوض سے محروم ہوتے ہیں اپنی بدکاریوں کی وجہ سے اور پھر
الزام دوسروں پر دھرتے ہیں ۔ اس واسطے ضروری ہے کہ مامور کی خدمت میں صدق اور استقلال سے کچھ
عرصہ رہا جاوے تا کہ اُس کے اندرونی حالات سے بھی آگاہی ہو اور صدق پورے طور پر نورانی ہو جاوے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۴)
جب سفر کرو تو ہر ایک طور پر سفر کا انتظام کر لیا کرو اور کافی زادراہ لے لیا کرو تا گداگری سے بچو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۷)
اور اپنے پاس تو شہ رکھو کہ تو شہ میں یہ فائدہ ہے کہ تم کسی دوسرے سے سوال نہیں کرو گے یعنی سوال ایک پا
ذلّت ہے اس سے بچنے کے لئے تدبیر کرنی چاہئے۔ (شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۶)
مومن کو بھی ہر وقت اپنے سفر کے لئے تیار اور محتاط رہنا چاہئے اور بہترین زادِ راہ تقویٰ ہے۔ فَإِنَّ خَيْرَ
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۲ مورخه ۲۴ رنومبر ۱۹۰۰ صفحه ۵)
الزَّادِ التَّقوى _
لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ فَإِذَا أَفَضْتُمْ مِّنْ عَرَفْتِ
فَاذْكُرُوا اللهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَاذْكُرُوهُ كَمَا هَدَيكُمْ وَإِنْ كُنْتُم مِّنْ
قَبْلِهِ لَمِنَ الضَّالِّينَ ۔
گناہ اصل میں جناح سے لیا گیا ہے اور ج کا تبادلہ گ سے کیا گیا ہے جیسے فارسی والے کر لیتے ہیں اور
جناح اصل میں عمداً کسی طرف میل کرنے کو کہتے ہیں۔ پس گناہ سے یہ مراد ہے کہ عمداً بدی کی طرف میل کیا
جاوے۔ پس میں ہرگز نہیں مان سکتا کہ انبیاء علیہم السلام سے یہ حرکت سرزد ہوا اور قرآن شریف میں اس کا ذکر
بھی نہیں۔ انبیاء علیہم السلام سے گناہ کا صدور اس لئے نا ممکن ہے کہ عارفانہ حالت کے انتہائی مقام پر وہ ہوتے
ہیں اور یہ نہیں ہو سکتا کہ عارف بدی کی طرف میل کرے ۔ (احکم جلد ۵ نمبر ۴۵ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۱ صفحه ۲)
ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
استغفار جس کے ساتھ ایمان کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں قرآن شریف میں دو معنے پر آیا ہے؟ ایک تو یہ کہ

اپنے دل کو خدا کی محبت میں محکم کر کے گناہوں کے ظہور کو جو علیحدگی کی حالت میں جوش مارتے ہیں خدا تعالیٰ
کے تعلق کے ساتھ روکنا اور خدا میں پیوست ہو کر اس سے مدد چاہنا یہ استغفار تو مقربوں کا ہے جو ایک
طرفۃ العین خدا سے علیحدہ ہونا اپنی تباہی کا موجب جانتے ہیں اس لئے استغفار کرتے ہیں تا خدا اپنی محبت
میں تھامے رکھے۔ اور دوسری قسم استغفار کی یہ ہے کہ گناہ سے نکل کر خدا کی طرف بھاگنا اور کوشش کرنا کہ
جیسے درخت زمین میں لگ جاتا ہے ایسا ہی دل خدا کی محبت کا اسیر ہو جائے تا پاک نشو نما پا کر گناہ کی خشکی اور
زوال سے بچ جائے اور ان دونوں صورتوں کا نام استغفار رکھا گیا۔ کیونکہ غفر جس سے استغفار نکلا ہے ڈھانکنے
اور دبانے کو کہتے ہیں۔ گویا استغفار سے یہ مطلب ہے کہ خدا اس شخص کے گناہ جو اس کی محبت میں اپنے تئیں
قائم کرتا ہے دبائے رکھے اور بشریت کی جڑیں ننگی نہ ہونے دے بلکہ الوہیت کی چادر میں لے کر اپنی
قدوسیت میں سے حصہ دے یا اگر کوئی جڑ گناہ کے ظہور سے ننگی ہو گئی ہو پھر اس کو ڈھانک دے اور اس کی
برہنگی کے بداثر سے بچائے۔ (سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۳۴۶، ۳۴۷)
جب انسان کے اندر محبت کا چشمہ جوش مارتا ہے تو وہ محبت طبعاً یہ تقاضا کرتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ
خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔ پس محبت کی کثرت کی وجہ سے استغفار کی بھی کثرت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
خدا سے کامل طور پر پیار کرنے والے ہر دم اور ہر لحظہ استغفار کو اپنا ور درکھتے ہیں اور سب سے بڑھ کر معصوم کی
یہی نشانی ہے کہ وہ سب سے زیادہ استغفار میں مشغول رہے۔ اور استغفار کے حقیقی معنے یہ ہیں کہ ہر ایک
لغزش اور قصور جو بوجہ ضعف بشریت انسان سے صادر ہو سکتی ہے اس امکانی کمزوری کو دور کرنے کے لئے
خدا سے مدد مانگی جائے تا خدا کے فضل سے وہ کمزوری ظہور میں نہ آوے اور مستور ومخفی رہے۔ پھر بعد اس
کے استغفار کے معنے عام لوگوں کے لئے وسیع کئے گئے اور یہ امر بھی استغفار میں داخل ہوا کہ جو کچھ لغزش اور
قصور صادر ہو چکا خدا تعالیٰ اس کے بدنتائج اور زہریلی تاثیروں سے دنیا اور آخرت میں محفوظ رکھے۔ پس
نجات حقیقی کا سر چشمہ محبت ذاتی خدائے عز وجل کی ہے جو عجز و نیاز اور دائمی استغفار کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ
کی محبت کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔
چشمه مسیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۸۰،۳۷۹)
روحانی سرسبزی کے محفوظ اور سلامت رہنے کے لئے یا اس سرسبزی کی ترقیات کی غرض سے حقیقی زندگی
کے چشمہ سے سلامتی کا پانی مانگنا بھی وہ امر ہے جس کو قرآن کریم دوسرے لفظوں میں استغفار کے نام سے
موسوم کرتا ہے۔
(نور القرآن، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۵۷)

( مغفرت ) لغت میں ایسے ڈھانکنے کو کہتے ہیں جس سے انسان آفات سے محفوظ رہے۔ اسی وجہ سے
مغفر جو خود کے معنی رکھتا ہے اسی میں سے نکالا گیا ہے اور مغفرت مانگنے سے یہ مطلب ہوتا ہے کہ جس بلا کا
خوف ہے یا جس گناہ کا اندیشہ ہے خدا تعالیٰ اس بلایا اس گناہ کو ظاہر ہونے سے روک دے اور ڈھانکے
رکھے۔
( نور القرآن، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۵۶،۳۵۵)
انسان کو خدا کی ضرورت ہر حال میں لاحق رہتی ہے اس لئے ضروری ہوا کہ خدا سے طاقت طلب کرتے
رہیں اور یہی استغفار ہے۔ اصل حقیقت تو استغفار کی یہ ہے پھر اس کو وسیع کر کے ان لوگوں کے لئے کیا گیا
کہ جو گناہ کرتے ہیں کہ ان کے بُرے نتائج سے محفوظ رکھا جاوے لیکن اصل یہ ہے کہ انسانی کمزوریوں سے
بچایا جاوے۔ پس جو شخص انسان ہو کر استغفار کی ضرورت نہیں سمجھتا وہ اوہ بے ادب دہر یہ ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ / مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۵)
استغفار کے اصل معنے تو یہ ہیں کہ یہ خواہش کرنا کہ مجھ سے کوئی گناہ نہ ہو یعنی میں معصوم رہوں اور
دوسرے معنے جو اس سے نیچے درجے پر ہیں کہ میرے گناہ کے بدنتائج جو مجھے ملنے ہیں میں اُن سے محفوظ
رہوں ۔
البدر جلد نمبر امورخه ۱۹ را کتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۷ )
غفلت غیر معلوم اسباب سے ہے بعض وقت انسان نہیں جانتا اور ایک دفعہ ہی زنگ اور تیرگی اس کے
قلب پر آجاتی ہے اس لئے استغفار ہے اس کے یہ معنی ہیں کہ وہ زنگ اور تیرگی نہ آوے۔ عیسائی لوگ اپنی
بیوقوفی سے اعتراض کرتے ہیں کہ اس سے سابقہ گناہوں کا ثبوت ملتا ہے۔ اصل معنے اس کے یہ ہیں کہ گناہ
صادر نہ ہوں ورنہ اگر استغفار سابقہ صادر شدہ گناہوں کی بخشش کے معنی رکھتا ہے تو وہ بتلاویں کہ آئندہ
گناہوں کے نہ صادر ہونے کے معنوں میں کونسا لفظ ہے۔ غفر اور کفر کے ایک ہی معنے ہیں تمام انبیاء اس کے
محتاج تھے جتنا کوئی استغفار کرتا ہے اتنا ہی معصوم ہوتا ہے اصل معنے یہ ہیں کہ خدا نے اُسے بچایا۔ معصوم کے
معنے مستغفر کے ہیں ۔
البدر جلد نمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه (۵۲)
گناہ ایک ایسا کیڑا ہے جو انسان کے خون میں ملا ہوا ہے مگر اس کا علاج استغفار سے ہی ہو سکتا ہے۔
استغفار کیا ہے؟ یہی جو گناہ صادر ہو چکے ہیں ان کے بد ثمرات سے خدا محفوظ رکھے اور جو ابھی صادر نہیں
ہوئے اور جو بالقوہ انسان میں موجود ہیں ان کے صدور کا ہی وقت نہ آوے اور اندر ہی اندر وہ جل بھن کر
راکھ ہو جاویں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۰۶)

آج 10 میں سے 10 باقی