سورة العَصر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گناہ جو انسان سے صادر ہوتا ہے اگر انسان یقین سے تو بہ کرے تو خدا بخش دیتا ہے۔ پیغمبر خدا جو ستر بار
استغفار کرتے تھے حالانکہ ایک دفعہ کے استغفار سے گذشتہ گناہ معاف ہو سکتے تھے پس اس سے ثابت ہے
کہ استغفار کے یہ معنے ہیں کہ خدا آئندہ ہر ایک غفلت اور گناہ کو دبائے رکھے۔ اس کا صدور بالکل نہ ہو۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ رجون ۱۹۰۳ صفحه (۱۶۹)
تو بہ واستغفار کرنی چاہئے ۔ بغیر توبہ استغفار کے انسان کر ہی کیا سکتا ہے؟ سب نبیوں نے یہی کہا ہے کہ
اگر توبہ و استغفار کرو گے تو خدا بخش دے گا۔ سونمازیں پڑھو اور آئندہ گناہوں سے بچنے کے لئے خدا تعالیٰ
سے مدد چاہو اور پچھلے گناہوں کی معافی مانگو اور بار بار استغفار کرو تا کہ جو قوت گناہ کی انسان کی فطرت میں
ہے وہ ظہور میں نہ آوے۔ انسان کی فطرت میں دو طرح کا ملکہ پایا جاتا ہے ایک تو کسب خیرات اور نیک
کاموں کے کرنے کی قوت ہے اور دوسرے بڑے کاموں کو کرنے کی قوت اور ایسی قوت کو روکے رکھنا یہ
خدا تعالیٰ کا کام ہے اور یہ قوت انسان کے اندر اس طرح سے ہوتی ہے جس طرح کہ پتھر میں ایک آگ کی
قوت ہے اور استغفار کے یہی معنی ہیں کہ ظاہر میں کوئی گناہ سرزد نہ ہو اور گناہوں کے کرنے والی قوت ظہور
میں نہ آوے۔ انبیاء کے استغفار کی بھی یہی حقیقت ہے کہ وہ ہوتے تو معصوم ہیں مگر وہ ا وہ استغفار اس واسطے
کرتے ہیں کہ تا آئندہ وہ قوت ظہور میں نہ آوے۔ اور عوام کے واسطے استغفار کے دوسرے معنے بھی لئے
جاویں گے کہ جو جرائم اور گناہ ہو گئے ہیں ان کے بدنتائج سے خدا بچائے رکھے اور ان گناہوں کو معاف
کر دے اور ساتھ ہی آئندہ گناہوں سے محفوظ رکھے۔
بہر حال یہ انسان کے لئے لازمی امر ہے کہ وہ استغفار میں ہمیشہ مشغول رہے۔ یہ جو قحط اور طرح طرح
کی بلائیں دنیا میں نازل ہوتی ہیں۔ ان کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ لوگ استغفار میں مشغول ہو جا ئیں مگر
استغفار کا یہ مطلب نہیں ہے جو استغفر الله استغفر الله ! کہتے رہیں۔ اصل میں غیر ملک کی زبان کے سبب
لوگوں سے حقیقت چھپی رہی ہے۔ عرب کے لوگ تو ان باتوں کو خوب سمجھتے تھے مگر ہمارے ملک میں غیر زبان
کی وجہ سے بہت سی حقیقتیں مخفی رہی ہیں بہت سے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم نے اتنی دفعہ استغفار کیا۔ سوتسبیح
یا ہزار تسبیح پڑھی ۔ مگر جو استغفار کا مطلب اور معنے پوچھو تو بس کچھ نہیں ہکا بکا رہ جاویں گے انسان کو چاہئے کہ
حقیقی طور پر دل ہی دل میں معافی مانگتا ر ہے کہ وہ معاصی اور جرائم جو مجھ سے سرزد ہو چکے ہیں ان کی سزا نہ
بھگتنی پڑے اور آئندہ دل ہی دل میں ہر وقت خدا سے مدد طلب کرتا ر ہے کہ آئندہ نیک کام کرنے کی توفیق

دے اور معصیت سے بچائے رکھے۔
سورة البقرة
خوب یا درکھو کہ لفظوں سے کچھ کام نہیں بنے گا اپنی زبان میں بھی استغفار ہو سکتا ہے کہ خدا پچھلے گنا ہوں
کو معاف کرے اور آئندہ گناہوں سے محفوظ رکھے اور نیکی کی توفیق دے اور یہی حقیقی استغفار ہے کچھ
ضرورت نہیں کہ یونہی استغفر الله استغفر الله ! کہتا پھرے اور دل کو خبر تک نہ ہو۔ یا د رکھو کہ خدا تک وہی
بات پہنچتی ہے جو دل سے نکلتی ہے۔ اپنی زبان میں ہی خدا سے بہت دُعائیں مانگنی چاہئیں ۔ اس سے دل
پر
بھی اثر ہوتا ہے۔ زبان تو صرف دل کی شہادت دیتی ہے اگر دل میں جوش پیدا ہو اور زبان بھی ساتھ مل جائے
تو اچھی بات ہے بغیر دل کے صرف زبانی دُعا ئیں عبث ہیں ، ہاں ! دل کی دُعا ئیں اصلی دعائیں ہوتی ہیں ۔
جب قبل از وقت بلا انسان اپنے دل ہی دل میں خدا سے دُعائیں مانگتا رہتا ہے اور استغفار کرتا رہتا ہے۔ تو
پھر خداوند رحیم و کریم ہے وہ بلائل جاتی ہے لیکن جب بلا نازل ہو جاتی ہے پھر نہیں ٹلا کرتی۔ بلا کے نازل
ہونے سے پہلے دُعائیں کرتے رہنا چاہئے اور بہت استغفار کرنا چاہئے اس طرح سے خدا بلا کے وقت محفوظ
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۴ مورخہ ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ صفحه (۴)
رکھتا ہے۔
استغفار کے معنی یہ ہیں کہ خدا سے اپنے گذشتہ جرائم اور معاصی کی سزا سے حفاظت چاہنا اور آئندہ
گناہوں کے سرزد ہونے سے حفاظت مانگنا ۔ استغفار انبیاء بھی کیا کرتے ہیں اور عوام بھی ۔
بعض نادان پادریوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے استغفار پر اعتراض کیا ہے اور لکھا ہے کہ اُن
کے استغفار کرنے سے نعوذ باللہ! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گناہ کا ہونا ثابت ہوتا ہے۔ یہ نادان اتنا نہیں
سمجھتے کہ استغفار تو ایک اعلیٰ صفت ہے انسان فطرتاً ایسا بنا ہے کہ کمزوری اور ضعف اس کا فطری تقاضا
ہے۔ انبیاء اس فطرتی کمزوری اور ضعف بشریت سے خوب واقف ہوتے ہیں۔ لہذا وہ دُعا کرتے ہیں کہ
یا الہی تو ہماری ایسی حفاظت کر کہ وہ بشری کمزوریاں ظہور پذیر ہی نہ ہوں۔ غفر کہتے ہیں ڈھکنے کو۔ اصل
بات یہی ہے کہ جو طاقت خدا کو ہے وہ نہ کسی نبی کو ہے، نہ ولی کو اور نہ رسول کو ۔ کوئی دعوی نہیں کر سکتا کہ میں اپنی
طاقت سے گناہ سے بچ سکتا ہوں ۔ پس انبیاء بھی حفاظت کے واسطے خدا کے محتاج ہیں پس اظہار عبودیت
کے واسطے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اور انبیاء کی طرح اپنی حفاظت خدا سے مانگا کرتے تھے ۔۔۔۔
استغفار ایک عربی لفظ ہے۔ اس کے معنے ہیں : طلب مغفرت کرنا۔ کہ یا الہی ! ہم سے پہلے جو گناہ سرزد ہو
چکے ہیں ۔ ان کے بدنتائج سے ہمیں بچا کیونکہ گناہ ایک زہر ہے اور اس کا اثر بھی لازمی ہے۔ اور آئندہ ایسی

حفاظت کر کہ گناہ ہم سے سرزد ہی نہ ہوں ۔ صرف زبانی تکرار سے مطلب حاصل نہیں ہوتا ۔۔۔ پس چاہیئے کہ
تو بہ استغفار منتر جنتر کی طرح نہ پڑھو بلکہ ان کے مفہوم اور معانی کو مد نظر رکھ کر تڑپ اور سچی پیاس سے خدا
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱۸ رمئی ۱۹۰۸ صفحه (۳)
کے حضور دعائیں کرو۔
خدا نے اپنی آسمانی بادشاہت میں فرشتوں کو کوئی اختیار نہیں دیا ۔۔۔۔ لیکن انسانی فطرت کو قبول عدم
قبول کا اختیار دیا گیا ہے اور چونکہ یہ اختیار اوپر سے دیا گیا ہے اس لئے نہیں کہہ سکتے کہ فاسق انسان کے وجود
سے خدا کی بادشاہت زمین سے جاتی رہی بلکہ ہر رنگ میں خدا کی ہی بادشاہت ہے ہاں صرف قانون دو
ہیں۔ ایک آسمانی فرشتوں کے لئے قضا و قدر کا قانون ہے کہ وہ بدی کر ہی نہیں سکتے اور ایک زمین پر انسانوں
کے لئے ، خدا کے قضاء وقدر کے متعلق ہے اور وہ یہ کہ آسمان سے اُن کو بدی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے مگر جب
خدا سے طاقت طلب کریں یعنی استغفار کریں تو روح القدس کی تائید سے ان کی کمزوری دور ہو سکتی ہے اور وہ
گناہ کے ارتکاب سے بچ سکتے ہیں جیسا کہ خدا کے نبی اور رسول بچتے ہیں۔ اور اگر ایسے لوگ ہیں کہ گنہگار ہو
چکے ہیں تو استغفار ان کو یہ فائدہ پہنچاتا ہے کہ گناہ کے نتائج سے یعنی عذاب سے بچائے جاتے ہیں کیونکہ نور
کے آنے سے ظلمت باقی نہیں رہ سکتی۔ اور جرائم پیشہ جو استغفار نہیں کرتے یعنی خدا سے طاقت نہیں مانگتے وہ
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۴)
اپنے جرائم کی سزا پاتے رہتے ہیں ۔
آدمی کو لازم ہے کہ توبہ و استغفار میں لگا رہے اور دیکھتا رہے کہ ایسا نہ ہو بد اعمالیاں حد سے گذر
جاویں اور خدا تعالیٰ کے غضب کو کھینچ لاویں جب خدا تعالیٰ کسی پر فضل کے ساتھ نگاہ کرتا ہے تو عام طور پر
دلوں میں اُس کی محبت کا القا کر دیتا ہے لیکن جس وقت انسان کا شتر حد سے گذر جاتا ہے اُس وقت آسمان
پر اُس کی مخالفت کا ارادہ ہوتے ہی اللہ تعالیٰ کے منشاء کے موافق لوگوں کے دل سخت ہو جاتے ہیں مگر جو نہی
وہ تو بہ واستغفار کے ساتھ خدا کے آستانہ پر گر کر پناہ لیتا ہے تو اندر ہی اندر ایک رحم پیدا ہو جاتا ہے اور کسی کو
پتہ بھی نہیں لگتا کہ اُس کی محبت کا بیج لوگوں کے دلوں میں بود یا جاتا ہے۔ غرض تو بہ واستغفار کا ایسا مجرب نسخہ
ہے کہ خطا نہیں جاتا۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۷ مورخه ۱۲ رمئی ۱۸۹۹ صفحه ۵)
میرے نزدیک تو استغفار سے بڑھ کر کوئی تعویذ و حرز اور کوئی احتیاط و دوا نہیں۔ میں تو اپنے دوستوں کو کہتا
ہوں کہ خدا سے صلح و موافقت پیدا کرو اور دُعاؤں میں مصروف رہو۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۳ مورخه ۳۰ رجون ۱۸۹۹ صفحه ۵)

استغفار بہت پڑھا کرو۔ انسان کے واسطے غموں سے سبک ہونے کے واسطے یہ طریق ہے۔
استغفار کلید ترقیات روحانی ہے۔
سورة البقرة
الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۱)
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۱)
استغفار بہت کرو۔ اس سے گناہ بھی معاف ہو جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ اولا د بھی دے دیتا ہے۔ یاد رکھو!
یقین بڑی چیز ہے جو شخص یقین میں کامل ہوتا ہے خدا تعالیٰ خود اس کی دستگیری کرتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۱)
جو لوگ قبل از نزول بلا دُعا کرتے ہیں اور استغفار کرتے اور صدقات دیتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن پر رحم کرتا
ہے اور عذاب الہی سے اُن کو بچا لیتا ہے۔ میری ان باتوں کو قصہ کے طور پر نہ سنو، میں نصحاً للہ کہتا ہوں
اپنے حالات پر غور کرو اور آپ بھی اور اپنے دوستوں کو بھی دُعا میں لگ جانے کے لئے کہو ۔ استغفار عذاب الہی
اور مصائب شدیدہ کے لئے سپر کا کام دیتا ہے۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : مَا كَانَ اللهُ
لِيُعَذِّبَهُمْ وَاَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ (الانفال:۳۳) اس لئے اگر تم چاہتے
ہو کہ اس عذاب الہی سے تم محفوظ رہو تو استغفار کثرت سے پڑھو۔ (احکم جلد ۵ نمبر ۷ ۲ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۱، صفحہ ۱)
استغفار بہت پڑھا کرو۔ انسان کی دوہی حالت ہیں یا تو وہ گناہ نہ کرے اور یا اللہ تعالیٰ اس گناہ کے
بدانجام سے بچالے۔ سو استغفار پڑھنے کے وقت دونوں معنوں کا لحاظ رکھنا چاہئے ایک تو یہ کہ اللہ تعالیٰ سے
گذشتہ گناہوں کی پردہ پوشی چاہے اور دوسرا یہ کہ خدا سے توفیق چاہے کہ آئندہ گناہوں سے بچالے۔ مگر
استغفار صرف زبان سے پورا نہیں ہوتا بلکہ دل چاہے ۔ نماز میں اپنی زبان میں بھی دُعا مانگو یہ ضروری ہے۔
احکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۱ صفحه ۳)
مرض دو قسم کے ہوتے ہیں ایک مرض مستوی اور ایک مرض مختلف ۔ مرض مستوی وہ ہوتا ہے جس کا درد
وغیرہ محسوس نہیں ہوتا جیسے برص اور مرض مختلف وہ ہے جس کا درد وغیرہ محسوس ہوتا ہے، اس کے علاج کا تو
انسان فکر کرتا ہے اور مرض مستوی کی چنداں پروانہیں کرتا ۔ اسی طرح سے بعض گناہ تو محسوس ہوتے ہیں اور
بعض ایسے ہوتے ہیں کہ انسان اُن کو محسوس بھی نہیں کرتا اس لئے ضرورت ہے کہ ہر وقت انسان خدا تعالیٰ
سے استغفار کرتا رہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۶)
ہم نے تحقیق کر لی ہے کہ استغفار کے یہ معنی ہیں کہ انسانی قومی جو کرتوت کر رہے ہیں اُن کا افراط اور

تفریط یعنی بے محل استعمال نافرمانی ہوتا ہے، تو خدا کا لطف و کرم مانگنا کہ تو رحم کر اور ان کے استعمال کی افراط
تفریط سے محفوظ رکھ۔ یعنی اللہ تعالیٰ سے امداد طلب کرنی ہے۔ مسیح بھی خدا کی مدد کے محتاج تھے اگر کوئی اس
طرح نہیں سمجھتا تو وہ مسلمان نہیں ۔۔۔۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے استغفار کے متعلق فرمایا ) اس سے مراد تو ترقی مراتب ہے۔
البدر جلد ا نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ صفحه (۱۳)
اگر استغفار کے لئے معنے ہیں کہ گذشتہ گناہوں سے معافی ہو، تو پھر بتلاویں کہ آئندہ گناہوں سے محفوظ
رہنے کے لئے کونسا لفظ ہے؟ گناہ سے الفظ ہے؟ گناہ سے حفاظت یعنی عصمت تو انسان کو استغفار سے ملتی ہے کہ انسان خدا سے
چاہے کہ اُن قوی کا ظہور اور بروز ہی نہ ہو جو معاصی کی طرف کھینچتے ہیں کیونکہ جیسے انسان کو اس بات کی
ضرورت ہے کہ گذشتہ گناہ اس کے بخشے جاویں اسی طرح اس بات کی ضرورت بھی ہے کہ آئندہ اس کے قومی
سے گناہ کا ظہور و بروز نہ ہو۔ یہ مسئلہ بھی قابلِ دُعا کے ہے ورنہ یہ کیا بات ہے کہ جب گناہ میں مبتلا ہو تو اُس
وقت تو دُعا کرے اور آئندہ گناہوں سے محفوظ رہنے کی دُعا نہ کرے اگر انجیل میں یہ دُعا نہیں ہے تو پھر وہ
کتاب ناقص ہے۔ انجیل میں لکھا ہے مانگو تو دیا جاوے گا پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے استغفار مانگا
آپ کو دیا گیا ، مسیح نے نہ مانگا ان کو نہ دیا گیا۔ غرضیکہ طبعی تقسیم قرآن نے کی ہے کہ گناہ سے حفاظت کے ہر
ایک پہلو کود یکھ کر استغفار کا لفظ رکھا ہے کیونکہ انسان دونو راہ کا محتاج ہے کبھی گناہ کی معافی کا کبھی اس امر کا کہ
وہ قوائے ظہور و بروز نہ کریں ورنہ یہ کب ممکن ہے کہ قوائے خدا کی حفاظت کے بغیر خود بچے رہیں ۔ وہ کتاب
کامل ہے جس نے دونوں قسم کی تعلیم بتلائی اور عقل اور ضرورت خود دونوں قسم کی دُعا کا تقاضا کرتی ہے۔
البدر جلد اول نمبرے مؤرخه ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵۳)
جو شخص دعوئی سے کہتا ہے کہ میں گناہ سے بچتا ہوں وہ جھوٹا ہے۔ جہاں شیرینی ہوتی ہے وہاں چیونٹیاں
ضرور آتی ہیں اسی طرح نفس کے تقاضا ہائے تو ساتھ لگے ہی ہیں ان سے نجات کیا ہو سکتی ہے؟ خدا کے فضل
اور رحمت کا ہاتھ نہ ہو تو انسان گناہ سے نہیں بچ سکتا نہ کوئی نبی ، نہ ولی اور نہ ان کے لئے یہ فخر کا مقام ہے کہ ہم
سے گناہ صادر نہیں ہوتا بلکہ وہ ہمیشہ خدا کا فضل ما نگتے تھے۔ اور نبیوں کے استغفار کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ
خدا کے فضل کا ہاتھ ان پر رہے ورنہ اگر انسان اپنے نفس پر چھوڑا جاوے تو وہ ہرگز معصوم اور محفوظ نہیں ہو سکتا
اللَّهُمَّ بَاعِدُ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَائ۔ اور دوسری دُعائیں بھی استغفار کے اس مطلب کو بتلاتی ہیں۔

وہ مغرور اور متکبر ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخه ۲۶ رجون ۱۹۰۳ صفحه (۱۷۸)
عبودیت کا ستر یہی ہے کہ انسان خدا کی پناہ کے نیچے اپنے آپ کو لے آوے۔ جو خدا کی پناہ نہیں چاہتا ہے
احمق ، حقیقت سے نا آشنا استغفار کے لفظ پر اعتراض کرتے ہیں ان کو معلوم نہیں کہ جس قدر یہ لفظ پیارا
ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اندرونی پاکیزگی پر دلیل ہے وہ ہمارے وہم و گمان سے بھی پرے
ہے۔ اس سے معلوم : معلوم ہوتا ہے کہ آپ عاشق رضا ہیں اور اس میں بڑی بلند پروازی کے ساتھ ترقیات کر رہے
ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ کے احسانات کا تصور کرتے ہیں اور اظہار شکر سے قاصر پا کر تدارک کرتے ہیں یہ
کیفیت ہم کس ہم کس طرح ان عقل کے اندھوں اور مجذوم القلب لوگوں کو سمجھائیں ، ان پر وارد ہو تو وہ سمجھیں۔
جب ایسی حالت ہوتی ہے، احسانات الہیہ کی کثرت آکر اپنا غلبہ کرتی ہے تو روح محبت سے پر ہو جاتی ہے
اور وہ اچھل اچھل کر استغفار کے ذریعہ اپنے قصور شکر کا تدارک کرتی ہے۔ یہ لوگ خشک منطق کی طرح اتنا
ہی نہیں چاہتے کہ وہ قومی جن سے کوئی کمزوری یا غفلت صادر ہو سکتی ہے وہ ظاہر نہ ہوں نہیں ! وہ ان قومی پر تو
فتح حاصل کئے ہوئے ہوتے ہیں وہ تو اللہ تعالیٰ کے احسانات کا تصور کر کے استغفار کرتے ہیں کہ شکر نہیں کر
سکتے ۔ یہ ایک لطیف اور اعلیٰ مقام ہے جس کی حقیقت سے دوسرے لوگ نا آشنا ہیں۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۴، ۱۵ مؤرخه ۳۰ را پریل و ۱۰ رمتی ۱۹۰۴ء صفحه (۲)
جب انسان کے نفس کا تزکیہ ہو جاتا ہے تو خدا اس کا متولی اور متکفل ہو جاتا ہے اور جیسے ماں بچے کو گود
میں پرورش کرتی ہے اسی ہے اسی طرح وہ خدا کی گود میں پرورش پاتا ہے۔ اور یہی حالت ہے کہ خدا کا نور اس کے
دل پر گر کر کل دنیاوی اثروں کو جلا دیتا ہے اور انسان ایک تبدیلی اپنے اندر محسوس کرتا ہے لیکن ایسی حالت
میں بھی اسے ہرگز مطمئن نہ ہونا چاہئے کہ اب یہ طاقت مجھ میں مستقل طور پر پیدا ہوگئی ہے اور کبھی ضائع نہ
ہوگی ۔۔۔۔۔ انسان کو جو روشنی عطا ہوتی ہے وہ بھی مستقل نہیں ہوتی ۔ بلکہ عارضی ہوتی ہے اور ہمیشہ اُسے
اپنے ساتھ رکھنے کے لئے استغفار کی ضرورت ہے۔ انبیاء جو استغفار کرتے ہیں ۔ اس کی بھی یہی وجہ ہوتی
ہے۔ کہ وہ ان باتوں سے آگاہ ہوتے ہیں۔ اور ان کو خطرہ لگا رہتا ہے کہ نور کی جو چادر ہمیں عطا عطا کی گئی
ہے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ چھن جاوے ۔۔۔۔ کوئی نبی جس قدر زیادہ استغفار کرنے والا ثابت ہوگا اُسی قدر اس
کا درجہ بڑا اور بلند ہوگا۔ لیکن جس کو یہ حالت حاصل نہیں تو وہ خطرہ میں ہے۔ اور ممکن ہے کہ کسی وقت اُس
سے وہ چادر حفاظت کی چھین لی جاوے کیونکہ نبیوں کو بھی وہ مستعار طور پر ملتی ہے اور وہ پھر استغفار کے

ذریعہ اُسے مدامی طور پر رکھتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ اصل انوار تو اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں اور نبی ہو یا کوئی اور
سب خدا سے انہیں حاصل کرتے ہیں۔ سچے نبی کی یہی علامت ہے کہ وہ اس روشنی کی حفاظت بذریعہ
استغفار کے کرے۔ استغفار کے یہی معنے ہوتے ہیں کہ موجودہ نور جو خدا سے حاصل ہوا ہے وہ محفوظ رہے
اور زیادہ اور ملے ۔
اسی کی تحصیل کے لئے پنجگاہ نماز بھی ہے تا کہ ہر روز دل کھول کھول کر اس روشنی کو خدا سے مانگ لیوے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۴ مورخه ۸ استمبر ۱۹۰۴ء صفحه (۳)
یہ جو فرمایا کہ وہ ہمیشہ اپنی مغفرت چاہیں گے۔ اس جگہ سوال یہ ہے کہ جب بہشت میں داخل ہو گئے تو
پھر مغفرت میں کیا کسر رہ گئی اور جب گناہ بخشے گئے تو پھر استغفار کی کون سی حاجت رہی؟ اس کا جواب یہ ہے
کہ مغفرت کے اصل معنی یہ ہیں : ناملائم اور ناقص حالت کو نیچے دبانا اور ڈھانکنا۔ سو بہشتی اس بات کی خواہش
کریں گے کہ کمال تام حاصل کریں اور سراسر نور میں غرق ہو جائیں ۔ وہ دوسری حالت کو دیکھ کر پہلی حالت کو
ناقص پائیں گے۔ پس چاہیں گے کہ پہلی حالت نیچے دبائی جائے ۔ پھر تیسرے کمال کو دیکھ کر یہ آرزو کریں
گے کہ دوسرے کمال کی نسبت مغفرت ہو یعنی وہ حالت نا قصہ نیچے دبائی جاوے اور مخفی کی جاوے۔ اسی طرح
غیر متناہی مغفرت کے خواہشمند رہیں گے۔ یہ وہی لفظ مغفرت اور استغفار کا ہے جو بعض نادان بطور اعتراض
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت پیش کیا کرتے ہیں۔ سو ناظرین نے اس جگہ سے سمجھ لیا ہوگا کہ یہی
خواہش استغفار فخر انسان ہے۔ جو شخص کسی عورت کے پیٹ سے پیدا ہوا اور پھر ہمیشہ کے لئے استغفارا اپنی
عادت نہیں پکڑتا وہ کیڑا ہے نہ انسان اور اندھا ہے نہ سوجا کھا اور ناپاک ہے نہ طبیب ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۳)
خوب یاد رکھو! کہ دل اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے اس کا فضل نہ ہو تو دوسرے دن جا کر عیسائی ہو
جاوے یا کسی اور بے دینی میں مبتلا ہو جاوے۔ اس لئے ہر وقت اس کے فضل کے لئے دُعا کرتے رہو۔ اور
اس کی استعانت چاہوتا کہ صراط مستقیم پر تمہیں قائم رکھے۔ جو شخص خدا تعالیٰ سے بے نیاز ہوتا ہے وہ شیطان
ہو جاتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ انسان استغفار کرتا رہے تا کہ وہ زہر اور جوش پیدا نہ ہو جو انسان کو
ہلاک کر دیتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)
تو بہ استغفار کرتے رہو کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جو استغفار کرتا ہے اسے رزق میں کشائش دیتا ہے۔
البدر جلدی نمبر ۵ مورخه ۶ فروری ۱۹۰۸ صفحه ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی