سورة الواقِعَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فَإِذَا قَضَيْتُمْ مَنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا فَمِنَ
النَّاسِ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ
فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا یعنی اپنے اللہ جل شانہ کو ایسے دلی جوش محبت سے یاد کرو
جیسا باپوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ یا د رکھنا چاہیئے کہ مخدوم اس وقت باپ سے مشابہ ہو جاتا ہے جب محبت میں
غائت درجہ شدت واقع ہو جاتی ہے اور حُبّ جو ہر یک کدورت اور غرض سے مصفا ہے، دل کے تمام پردے
چیر کر دل کی جڑھ میں اس طرح سے بیٹھ جاتی ہے کہ گویا اس کی جز ہے تب جس قدر جوش محبت اور پیوند شدید
اپنے محبوب سے ہے وہ سب حقیقت میں مادر زاد معلوم ہوتا ہے اور ایسا طبیعت سے ہمرنگ اور اس کی جز
ہو جاتا ہے کہ سعی اور کوشش کا ذریعہ ہرگز یاد نہیں رہتا اور جیسے بیٹے کو اپنے باپ کا وجود تصور کرنے سے ایک
روحانی نسبت محسوس ہوتی ہے ایسا ہی اس کو بھی ہر وقت باطنی طور پر اس نسبت کا احساس ہوتا رہتا ہے اور جیسے
بیٹا اپنے باپ کا حلیہ اور نقوش نمایاں طور پر اپنے چہرہ پر ظاہر رکھتا ہے اور اس کی رفتار اور کردار اور خُو اور بُو
بصفائی نام اس میں پائی جاتی ہے علیٰ ہذا القیاس یہی حال اس میں ہوتا ہے۔
سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۵۹، ۲۶۰ حاشیه )
اللہ تعالیٰ کو ایسا یاد کرو کہ جیسے تم اپنے باپوں کو یاد کرتے ہو اور ظاہر ہے کہ اگر مجازی طور پر ان الفاظ کا بولنا
منہیات شرع شرع سے ہوتا تو خدا تعالیٰ ایسی طرز سے اپنی کلام کو منزہ رکھتا جس سے اس اطلاق کا جواز مستنبط ہو سکتا
(آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۵)
ہے۔
ایک دفعہ مجھے خدا نے مخاطب کر کے فرمایا: أَنْتَ مِنِى بِمَنْزِلَةِ أَوْلَادِي أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةٍ لَّا يَعْلَمُهَا
الْخَلْقُ ۔ یعنی تو مجھ سے بمنزلہ اولاد کے ہے اور تجھے مجھ سے وہ نسبت ہے جس کو دنیا نہیں جانتی تب مولویوں
نے اپنے کپڑے پھاڑے کہ اب کفر میں کیا شک رہا اور اس آیت کو بھول گئے : فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ
آبَاءَكُم -
چشمه مسیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۷۶ حاشیه )
فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا یعنی خدا کو ایسا یاد کرو جیسا کہ تم اپنے باپوں کو یاد کرتے
تھے بلکہ اس سے زیادہ اور سخت درجہ کی محبت کے ساتھ یاد کرو۔
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۶۷)
تم خدا کو ایسا یاد کرو جیسا کہ تم اپنے باپوں کو یاد کرتے ہو۔ (نسیم دعوت، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۸۶)

خدا کو ایسا یا د کرو! جیسا کہ اپنے باپوں کو بلکہ اس سے بہت زیادہ (نورالقرآن نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۳۶)
یعنی اللہ تعالیٰ کو یاد کرو جس طرح پر تم اپنے باپ دادا کو یاد کرتے ہو بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ۔ اس جگہ دو
رمز ہیں ۔ ایک تو ذکر اللہ کو ذکر آباء سے مشابہت دی ہے۔ اس میں یہ ستر ہے کہ آباء کی محبت ذاتی اور فطرتی
محبت ہوتی ہے۔ دیکھو بچہ کو جب ماں مارتی ہے وہ اس وقت بھی ماں ماں ہی پکارتا ہے۔ گویا اس آیت میں
اللہ تعالیٰ انسان کو ایسی تعلیم دیتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے فطری محبت کا تعلق پیدا کرے۔ اس محبت کے بعد
اطاعت امر اللہ کی خود بخود پیدا ہوتی ہے۔ یہی وہ اصلی مقام معرفت کا ہے جہاں انسان کو پہنچنا چاہئے ۔ یعنی
اس میں اللہ تعالیٰ کے لئے فطری اور ذاتی محبت پیدا ہو جاوے۔ (لیکچر لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۸۲)
تم محبت سے بھرے ہوئے دل کے ساتھ خدا کو یاد کرو! جیسا کہ تم اپنے باپوں کو یاد کرتے ہو۔
پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۷۲، ۴۷۳)
پس تم خدا کو یاد کرو! جیسا کہ تم اپنے باپوں کو یاد کرتے ہو پس اس جگہ خدا تعالیٰ کو باپ کے ساتھ تشبیہ دی
اور استعارہ بھی صرف تشبیہ کی حد تک ہے۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۷)
ہر ایک ابن آدم اپنے اندر ایک حیض کی ناپاکی رکھتا ہے مگر وہ جو سچے دل سے خدا کی طرف رجوع کرتا
ہے وہی حیض اُس کا ایک پاک لڑکے کا جسم تیار کر دیتا ہے۔ اسی بنا پر خدا میں فانی ہونے والے اطفال اللہ
کہلاتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ وہ خدا کے در حقیقت بیٹے ہیں کیونکہ یہ تو کلمہ کفر ہے اور خدا بیٹوں سے پاک ہے
بلکہ اس لئے استعارہ کے رنگ میں وہ خدا کے بیٹے کہلاتے ہیں کہ وہ بچہ کی طرح دلی جوش سے خدا کو یاد کرتے
رہتے ہیں ۔ اسی مرتبہ کی طرف قرآن شریف میں اشارہ کر کے فرمایا گیا ہے : فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكُرِكُمْ آبَاءَكُمْ
أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا یعنی خدا کو ایسی محبت اور دلی جوش سے یاد کرو جیسا کہ بچہ اپنے باپ کو یاد کرتا ہے۔ اسی بنا پر ہر
ایک قوم کی کتابوں میں اب یا پتا کے نام سے خدا کو پکارا گیا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کو استعارہ کے رنگ میں ماں
سے بھی ایک مشابہت ہے اور وہ یہ کہ جیسے ماں اپنے پیٹ میں اپنے بچہ کی پرورش کرتی ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ
کے پیارے بندے خدا کی محبت کی گود میں پرورش پاتے ہیں اور ایک گندی فطرت سے ایک پاک جسم
اور لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ ہے۔
اُنہیں ملتا ہے۔ سو اولیاء کو جو صوفی اطفال حق کہتے ہیں یہ صرف ایک استعارہ ہے ورنہ خدا اطفال سے پاک
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۵۸۲)
خدا کے ساتھ محبت کرنے سے کیا مراد ہے؟ یہی کہ اپنے والدین، جو رو، اپنی اولاد، اپنے نفس غرض ہر چیز

پر اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم کر لیا جاوے چنانچہ قرآن شریف میں آیا ہے : فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكُرِكُمْ آبَاءَكُمْ
أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا ۔ یعنی اللہ تعالیٰ کو ایسا یاد کرو کہ جیسا تم اپنے باپوں کو یاد کرتے ہو بلکہ اس سے بھی زیادہ اور سخت
درجہ کی محبت کے ساتھ یاد کرو۔ اب یہاں یہ امر بھی غور طلب ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ تعلیم نہیں دی کہ تم خدا کو
باپ کہا کرو بلکہ اس لئے یہ سکھایا ہے کہ نصاری کی طرح دھو کہ نہ لگے اور خدا کو باپ کر کے پکارا نہ جائے اور
اگر کوئی کہے کہ پھر باپ سے کم درجہ کی محبت ہوئی تو اس اعتراض کے رفع کرنے کے لئے آؤ أَشَدَّ ذِكْر ا رکھ
دیا اور اگر آؤ أَشَدَّ ذكرا نہ ہوتا تو یہ اعتراض ہو سکتا تھا مگر اب اس نے اس کو حل کر دیا۔ جو باپ کہتے ہیں وہ
کیسے گرے کہ ایک عاجز کو خدا کہہ اُٹھے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۲ صفحه ۵)
حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ رَأَيْتُ رَبِّي عَلَى صُورَةِ ابی یعنی میں نے اپنے
رب کو اپنے باپ کی شکل پر دیکھا۔ میں نے بھی اپنے والد صاحب کی شکل پر اللہ تعالیٰ کو دیکھا ان کی شکل بڑی
بارعب تھی انہوں نے ریاست کا زمانہ دیکھا ہوا تھا۔ اس لئے بڑے بلند ہمت اور عالی حوصلہ تھے غرض میں
نے دیکھا کہ وہ ایک عظیم الشان تخت پر بیٹھے ہیں اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ خدا تعالیٰ ہے۔ اس میں ستر یہ
ہوتا ہے کہ باپ چونکہ شفقت اور رحمت میں بہت بڑا ہوتا ہے اور قرب اور تعلق شدید رکھتا ہے اس لئے اللہ
تعالیٰ کا باپ کی شکل میں نظر آنا اس کی عنایت تعلق اور شدت محبت کو ظاہر کرتا ہے اس لئے قرآن شریف میں
بھی آیا ہے : كَذِكُرِكُمْ آبَاءَ كُمْ اور میرے الہامات میں یہ بھی ہے: أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَهِ أَوْلَادِی یہ
قرآن شریف کی اسی آیت کے مفہوم اور مصداق پر ہے۔ (احکام جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ مئی ۱۹۰۲ صفحه ۷)
وجودی مذہب والوں نے کیا بنایا ، انہوں نے کیا معلوم کیا ، جو ہم کو معلوم نہ تھا؟ بنی نوع کو انہوں نے کیا
فائدہ پہنچایا ؟ ان ساری باتوں کا جواب نفی میں دینا پڑے گا۔ اگر کوئی ضد اور ہٹ سے کام نہ لے تو ذرا
بتائے تو سہی کہ خدا تو محبت اور اطاعت کی راہ بتاتا ہے؟ چنانچہ خود قرآن شریف میں اس نے فرمایا ہے :
وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلهِ ( البقرۃ : ١٦٦) اور فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكرِكُمْ آبَاءَكُم پھر کیا دنیا میں کبھی یہ بھی ہوا
ہے کہ بیٹا باپ کی محبت میں فنا ہو کر خود باپ بن جاوے۔ باپ کی محبت میں فنا تو ہو سکتا ہے، مگر یہ نہیں ہو سکتا
کہ باپ ہی ہو جاوے۔ یہ یاد رکھنے کے قابل بات ہے کہ فناء نظری ایک ایسی شے ہے جو محبت سے ضرور
پیدا ہوتی ہے لیکن ایسی فنا جو درحقیقت بہانہ فنا کا ہو اور ایک جدید وجود کے پیدا کرنے کا باعث بنے کہ میں
ہی ہوں ، یہ ٹھیک نہیں ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ صفحه (۳)

وَ مِنْهُم مَّنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا
عَذَابَ النَّارِ
مومن کے تعلقات دنیا کے ساتھ جس قدر وسیع ہوں وہ اس کے مراتب عالیہ کا موجب ہوتے ہیں کیونکہ
اس کے نصب العین دین ہوتا ہے اور دنیا ، اس کا مال وجاہ دین کا خادم ہوتا ہے۔ پس اصل بات یہ ہے کہ دنیا
مقصود مود بالذات نہ ہو بلکہ حصول دنیا میں اصل غرض دین ہو اور ایسے طور پر دنیا کو حاصل کیا جاوے کہ وہ دین کی
خادم ہو۔ جیسے انسان کسی جگہ سے دوسری جگہ جانے کے واسطے سفر کے لئے سواری یا اور زادراہ کو ساتھ لیتا ہے
تو اس کی اصل غرض منزل مقصود پر پہنچنا ہوتا ہے نہ خود سواری اور راستہ کی ضروریات ۔ اسی طرح پر انسان دنیا
کو حاصل کرے مگر دین کا خادم سمجھ کر۔
، اس دعا
اللہ تعالیٰ نے جو یہ دعا تعلیم فرمائی ہے کہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً اس میں
بھی دنیا کو مقدم کیا ہے لیکن کس دنیا کو؟ حسنۃ الدنیا کو جو آخرت میں حسنات کی موجب ہو جاوے،
کی تعلیم سے صاف سمجھ میں آجاتا ہے کہ مومن کو دنیا کے حصول میں حسنات الاخرۃ کا خیال رکھنا چاہئے ۔ اور
ساتھ ہی حسنۃ الدنیا کے لفظ میں اُن تمام بہترین ذرائع حصول دنیا کا ذکر آ گیا ہے جو کہ ایک مومن
مسلمان کو حصول دنیا کے لئے اختیار کرنی چاہئیں دنیا کو ہر ایسے طریق سے حاصل کرو۔ جس کے اختیار کرنے
سے بھلائی اور خوبی ہی ہو۔ نہ وہ طریق ( جو ) کسی دوسرے بنی نوع انسان کی تکلیف رسانی کا موجب ہو،
نہ ہم جنسوں میں کسی عار و شرم کا باعث ۔ ایسی دنیا بیشک حسنة الآخرة کا موجب ہوگی پس یا د رکھو کہ جو
شخص خدا کے لئے زندگی وقف کر دیتا ہے، یہ نہیں ہوتا کہ وہ بے دست و پا ہو جاتا ہے؟ نہیں! ہرگز نہیں !
بلکہ دین اور لکی وقف انسان کو ہوشیار اور چابکدست بنا دیتا ہے، سستی اور کسل اس کے پاس نہیں آتا۔
حدیث میں عمار بن خزیمہ سے روایت ہے کے حضرت عمر نے میرے باپ کو فرمایا کہ تجھے کس چیز نے اپنی
زمین میں درخت لگانے سے منع کیا تو میرے باپ نے جواب دیا کہ میں بڑھا ہوں کل مر جاؤں گا پس اُس کو
حضرت عمر نے فرمایا کہ تجھ پر ضرور ہے کہ درخت لگاوے پھر میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ خود
میرے باپ کے ساتھ مل کر ہماری زمین میں درخت لگاتے تھے اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
ہمیشہ عجز اور کسل سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ میں پھر کہتا ہوں کہ سست نہ بنو اللہ تعالیٰ حصول دنیا سے منع نہیں
و
!

فرما تا بلکہ حسنة الدنیا کی دعا تعلیم فرماتا ہے۔ (الحکم جلد ۴ نمبر ۲۹ مورخه ۱۶ اگست ۱۹۰۰ صفحه ۳، ۴)
انسان اپنے نفس کی خوشحالی کے واسطے دو چیزوں کا محتاج ہے۔ ایک دنیا کی مختصر زندگی اور اس میں جو کچھ
مصائب، شدائد، ابتلا وغیرہ اسے پیش آتے ہیں ان سے امن میں رہے۔ دوسرے فسق و فجور اور روحانی
بیماریاں جو اسے خدا سے دور اسے خدا سے دور کرتی ہیں۔ ان سے نجات پاوے تو دنیا کا حسنہ یہ ہے کہ کیا جسمانی اور کیا روحانی
طور پر ہر ایک بلا اور گندی زندگی اور ذلت سے محفوظ رہے۔ خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا ( النساء : ۲۹) ۔ ایک
ناخن میں ہی درد ہو تو زندگی بے مزا ہو جاتی ہے۔ میری زبان کے تلے ذرا درد ہے۔ اس سے سخت تکلیف
ہے۔ اسی طرح جب انسان کی زندگی خراب ہوتی ہے جیسے بازاری عورتوں کا گروہ۔ کہ ان کی زندگی کیسی
ظلمت سے بھری ہوئی اور بہائم کی طرح ہے کہ خدا اور آخرت کی کوئی خبر نہیں۔ تو دنیا کا حسنہ یہی ہے کہ خدا ہر
ایک پہلو سے خواہ وہ دنیا کا ہو خواہ آخرت کا ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے۔ اور فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ میں جو
آخرت کا پہلو ہے وہ بھی دنیا کی حسنہ کا ثمرہ ہے اگر دنیا کا حسنہ انسان کو مل جاوے تو وہ فال نیک آخرت کے
واسطے ہے۔ یہ غلط ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ دنیا کا حسنہ کیا مانگنا ہے آخرت کی بھلائی ہی مانگو۔ صحت جسمانی
وغیرہ ایسے امور ہیں جس سے انسان کو دنیا میں آرام ملتا ہے اور اسی کے ذریعہ سے وہ آخرت کے لئے کچھ کر
سکتا ہے اور اسی لئے دنیا کو آخرت کا مزرعہ کہتے ہیں اور در حقیقت جسے خدا دنیا میں صحت ، عربت ، اولاد، اور
عافیت دیوے اور عمدہ عمدہ اعمال صالح اس کے ہوں تو امید ہوتی ہے کہ اُس کی آخرت بھی اچھی ہوگی ۔
البدر جلد اول نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷۷ )
تو بہ انسان کے واسطے کوئی زائد یا بے فائدہ چیز نہیں ہے اور اس کا اثر صرف قیامت پر ہی منحصر نہیں بلکہ
اس سے انسان کی دنیا و دین دونوں سنور جاتے ہیں۔ اور اسے اس جہان میں اور آنے والے جہان میں
دونوں میں آرام اور سچی خوشحالی نصیب ہوتی ہے۔ دیکھو! قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دینا اتنا
في الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ اے ہمارے رب ! ہمیں اس دنیا میں بھی
آرام و آسائش کے سامان عطا فرما۔ اور آنے والے جہان میں بھی آرام اور راحت عطا فرما اور ہمیں آگ
کے عذاب سے بچا۔ دیکھو! در حقیقت ربَّنا کے لفظ میں تو بہ ہی کی طرف ایک بار یک اشارہ ہے کیونکہ ربنا
کا لفظ چاہتا ہے کہ وہ بعض اور رتبوں کو جو اُس نے پہلے بنائے ہوئے تھے اُن سے بیزار ہو کر اس رب کی
طرف آیا ہے اور یہ لفظ حقیقی درد اور گداز کے سوا انسان کے دل سے نکل ہی نہیں سکتا ۔ رب کہتے ہیں بتدریج

کمال کو پہنچانے والے اور پرورش کرنے والے کو ۔ اصل میں انسان نے اپنے بہت سے ارباب بنائے
ہوئے ہوتے ہیں۔ اپنے حیلوں اور دغا بازیوں پر اسے پورا بھروسہ ہوتا ہے تو وہی اس کے رب ہیں ۔ اگر
اسے اپنے علم کا یا قوت بازو کا گھمنڈ ہے تو وہی اُس کے رب ہیں ۔ اگر اسے اپنے حسن یا مال و دولت پر فخر ہے
تو وہی اُس کا رب ہے۔ غرض اس طرح کے ہزاروں اسباب اس کے ساتھ لگے ہوئے ہیں جب تک اُن
سب کو ترک کر کے اُن سے بیزار ہو کے اس واحد لاشریک سچے اور حقیقی رب کے آگے سر نیاز نہ جھکائے اور
ربنا کی پر درد اور دل کو پگھلانے والی آوازوں سے اُس کے آستانہ پر نہ گرے تب تک وہ حقیقی رب کو نہیں
سمجھا ۔ پس جب ایسی دلسوزی اور جانگدازی سے اُس کے حضور اپنے گناہوں کا اقرار کر کے تو بہ کرتا اور اُسے
مخاطب کرتا ہے کہ ربنا یعنی اصلی اور حقیقی رب تو تو ہی تھا مگر ہم اپنی غلطی سے دوسری جگہ بہکتے پھرتے رہے
اب میں نے اُن جھوٹے بُتوں اور باطل معبودوں کو ترک کر دیا ہے اور صدق دل سے تیری ربوبیت کا اقرار
کرتا ہوں تیرے آستانہ پر آتا ہوں ۔
غرض بجز اس کے خدا کو اپنا رب بنانا مشکل ہے۔ جب تک انسان کے دل سے دوسرے رب اور اُن کی
قدر و منزلت و عظمت و وقار نکل نہ جاوے تب تک حقیقی رب اور اُس کی ربوبیت کا ٹھیکہ نہیں اُٹھاتا۔ بعض
لوگوں نے جھوٹ ہی کو اپنا رب بنایا ہوا ہوتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ہمارا جھوٹ کے بڑوں گزارا ہی مشکل
ہے۔ بعض چوری و رہزنی اور فریب دہی ہی کو اپنا رب بنائے ہوئے ہیں ان کا اعتقاد ہے کہ اس راہ کے سوا
اُن کے واسطے کوئی رزق کا راہ ہی نہیں ۔ سو ان کے ارباب وہ چیزیں ہیں۔ دیکھو! ایک چور جس کے پاس
سارے نقب زنی کے ہتھیار موجود ہیں اور رات کا موقع بھی اس کے مفید مطلب ہے اور کوئی چوکیدار وغیرہ
بھی نہیں جاگتا ہے تو ایسی حالت میں وہ چوری کے سوا کسی اور راہ کو بھی جانتا ہے جس سے اُس کا رزق آ سکتا
ہے۔ وہ اپنے ہتھیاروں کو ہی اپنا معبود جانتا ہے۔ غرض ایسے لوگ جن کو اپنی ہی حیلہ بازیوں پر اعتماد اور
بھروسہ ہوتا ہے اُن کو خدا سے استعانت اور دُعا کرنے کی کیا حاجت ؟ دُعا کی حاجت تو اسی کو ہوتی ہے جس
کے سارے راہ بند ہوں اور کوئی راہ سوائے اُس در کے نہ ہو اسی کے دل سے دُعا نکلتی ہے۔ غرض رَبَّنَا آتِنَا
في الدنيا الخ ایسی دعا کرنا صرف اُنہیں لوگوں کا کام ہے جو خدا ہی کو اپنا رب جان چکے ہیں اور اُن کو یقین
ہے کہ ان کے رب کے سامنے اور سارے ارباب باطلہ بیچ ہیں ۔
آگ سے مراد صرف وہی آگ نہیں جو قیامت کو ہو گی بلکہ دنیا میں بھی جو شخص ایک لمبی عمر پاتا ہے وہ دیکھ

لیتا ہے کہ دنیا میں بھی ہزاروں طرح کی آگ ہیں ۔ تجربہ کار جانتے ہیں کہ قسم قسم کی آگ دنیا میں موجود
ہے۔ طرح طرح کے عذاب، خوف، خون، فقر وفاقی ، امراض، ناکامیاں، ذلت و ادبار کے اندیشے،
ہزاروں قسم کے دکھ، اولاد، بیوی وغیرہ کے متعلق تکالیف اور رشتہ داروں کے ساتھ معاملات میں اُلجھن غرض
بچائے رکھ۔
یہ سب آگ ہیں ۔ تو مومن دُعا کرتا ہے کہ ساری قسم کی آگوں سے ہمیں بچا۔ جب ہم نے تیرا دامن پکڑا
ہے تو ان سب عوارض سے جو انسانی زندگی کو تلخ کرنے والے ہیں اور انسان کے لئے بمنزلہ آگ ہیں
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۹، ۱۰)
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَ اللَّهُ رَءُوفٌ
بِالْعِبَادِ
یعنی انسانوں میں سے وہ اعلیٰ درجہ کے انسان ہیں جو خدا کی رضا میں کھوئے جاتے ہیں ۔ وہ اپنی جان
بیچتے ہیں اور خدا کی مرضی کو مول لیتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر خدا کی رحمت ہے ایسا ہی وہ شخص جو روحانی
حالت کے مرتبہ تک پہنچ گیا ہے خدا کی راہ میں فدا ہو جاتا ہے۔
خدا تعالی اس آیت میں فرماتا ہے کہ تمام دکھوں سے وہ شخص نجات پاتا ہے جو میری راہ میں اور میری رضا
کی راہ میں جان کو بیچ دیتا ہے اور جانفشانی کے ساتھ اپنی اس حالت کا ثبوت دیتا ہے کہ وہ خدا کا ہے اور اپنے
تمام وجود کو ایک ایسی چیز سمجھتا ہے جو اطاعت خالق اور خدمت مخلوق کے لئے بنائی گئی ہے اور پھر حقیقی نیکیاں
جو ہر ایک قوت سے متعلق ہیں۔ ایسے ذوق و شوق و حضور دل سے بجالاتا ہے کہ گویا وہ اپنی فرماں برداری کے
آئینہ میں اپنے محبوب حقیقی کو دیکھ رہا ہے اور ارادہ اس کا خدائے تعالیٰ کے ارادہ سے ہمرنگ ہو جاتا ہے اور
تمام لذت اس کی فرمانبرداری میں ٹھہر جاتی ہے اور تمام اعمالِ صالحہ نہ مشقت کی راہ سے بلکہ تلذذ اور احتفاظ
کی کشش سے ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ یہی وہ نقد بہشت ہے جو روحانی انسان کو ملتا ہے! ہے اور وہ بہشت جو آئندہ
ملے گا وہ در حقیقت اسی کے اظلال و آثار ہیں جس کو دوسرے عالم میں قدرت خداوندی جسمانی طور پر متمثل
کر کے دکھلائے گی ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۸۵)
یعنی خدا کا پیارا بندہ اپنی جان خدا کی راہ میں دیتا ہے اور اس کے عوض میں خدا کی مرضی خرید لیتا ہے۔
وہی لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کی رحمت خاص کے مور د ہیں ۔ غرض وہ استقامت جس سے خدا ملتا ہے اس کی یہی

روح ہے جو بیان کی گئی ۔ جس کو سمجھنا ہو سمجھ لے۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۴۲۱)
بعض ایسے ہیں کہ اپنے نفسوں کو خدا کی راہ میں بیچ دیتے ہیں۔ تاکسی طرح وہ راضی ہو۔
پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۴۷۳)
بعض مومن لوگوں میں سے وہ بھی ہیں کہ اپنی جانیں رضاء الہی کے عوض میں بیچ دیتے ہیں اور خدا
ایسوں ہی پر مہربان ہے۔
( نور القرآن نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۴۰)
اللہ تعالیٰ کے بندے جو دین کو دنیا پر مقدم کر لیتے ہیں اُن کے ساتھ وہ رافت اور محبت کرتا ہے چنانچہ خود
فرماتا ہے: وَاللهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ ۔ یہ وہی لوگ ہیں جو اپنی زندگی کو جو اللہ تعالیٰ نے ان کو دی ہے، اللہ تعالیٰ
کی ہی راہ میں وقف کر دیتے ہیں۔ اور اپنی جان کو خدا کی راہ میں قربان کرنا، اپنے مال کو اس کی راہ میں
صرف کرنا اس کا فضل اور اپنی سعادت سمجھتے ہیں ۔ مگر جو لوگ دنیا کی املاک و جائیداد کو اپنا مقصود بالذات بنا
لیتے ہیں وہ ایک خوابیدہ نظر سے دین کو دیکھتے ہیں مگر حقیقی مومن اور صادق مسلمان کا یہ کام نہیں ہے۔ سچا
اسلام یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی ساری طاقتوں اور قوتوں کو مَا دَامَ الْحَيَاتُ وقف کر دے۔ تا کہ
وہ حیات طیبہ کا وارث ہو۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۹ مورخه ۱۶ اگست ۱۹۰۰ ء صفحه ۳)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ إِنَّهُ
لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ
اے ایمان والو! خدا کی راہ میں اپنی گردن ڈال دو اور شیطانی راہوں کو اختیا ر مت کرو کہ شیطان تمہارا
دشمن ہے۔ اس جگہ شیطان سے مراد وہی لوگ ہیں جو بدی کی تعلیم دیتے ہیں۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۴۱۶)
هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُمُ اللهُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلَائِكَةُ وَقُضِيَ
الْأَمْرُ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ
یعنی اُس دن بادلوں میں تیرا خدا آئے گا یعنی انسانی مظہر کے ذریعہ سے اپنا جلال ظاہر کرے گا اور اپنا
چہرہ دکھلائے گا۔ کفر اور شرک نے بہت غلبہ کیا اور وہ خاموش رہا اور ایک مخفی خزانہ کی طرح ہو گیا۔ اب چونکہ
شرک اور انسان پرستی کا غلبہ کمال تک پہنچ گیا اور اسلام اس کے پاؤں کے نیچے کچلا گیا اس لئے خدا فرماتا ہے
کہ میں زمین پر نازل ہوں گا اور وہ قہری نشان دکھلاؤں گا کہ جب سے نسلِ آدم پیدا ہوئی ہے کبھی نہیں

دکھلائے ۔ اس میں حکمت یہ ہے کہ مدافعت بقدر حملہ ء دشمن ہوتی ہے پس جس قدر انسان پرستوں کو شرک پر
غلو ہے وہ غلو بھی انتہا تک پہنچ گیا ہے۔ اس لئے اب خدا آپ لڑے گا وہ انسانوں کو کوئی تلوار نہیں دے گا اور
نہ کوئی جہاد ہو گا ہاں اپنا ہاتھ دکھلائے گا۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۵۸)
فَإِذَا نَزَلَ أَحَدٌ مِنْهُمْ بِجِسْمِهِ | پس ان میں سے جب کوئی اپنے مادی جسم کے ساتھ
الْعُنْصُرِي فَلَزِمَ أَنْ يَتْرُكَ مَقَامَه خَالِيًا نازل ہو تو لازم آئے گا کہ وہ اپنی جگہ کو خالی چھوڑ آئے
وَيَخْرُجَ مِنْ صَفِهِ، وَيَبْعُدَ عَنْ مَّقَامِ اور اپنی صف سے باہر نکل جائے اور اپنے مقام تسبیح یا
تَسْبِيحِهِ أَوْ رُكُوعِهِ أَوْ سَجَدَتِهِ الَّذِي رکوع یا سجود سے دور ہو جائے جس پر اللہ نے اُسے قائم
أَقَامَهُ اللهُ عَلَيْهِ وَيَنْزِلُ إِلَى الْأَرْضِ فرمایا ہے اور مسافروں کی طرح زمین پر نازل ہو اور
كَالْمُسَافِرِينَ، وَمَا نَرَى فِي الْقُرْآنِ أَثَرًا ہم قرآن میں اس تعلیم کا کوئی شائبہ تک نہیں دیکھتے۔
منْ هَذَا التَّعْلِيمِ، بَلْ جَعَلَ اللهُ نُزُولَ بلکہ اللہ نے فرشتوں کے نزول کو اپنی ذات کے نزول کی
الْمَلَائِكَةِ كَنُزُولِ نَفْسِهِ، وَجَعَلَ مَجِيْنَهُمْ طرح قرار دیا ہے اور اُن کی آمد کو اپنی ذات کی آمد
كَمَجِيْءٍ ذَاتِهِ أَلَا تَنْظُرُ إِلَى هَذِهِ الآيَةِ کی طرح بنایا ہے۔ کیا تو اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی
أَعْنِي قَوْلَهُ تَعَالَى وَجَاءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا - طرف نہیں دیکھتا وَ جَاءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا * اور الله
وَقَوْلَهُ عَزَّ وَجَلَّ هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ عزوجل کے قول هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُمُ اللَّهُ فِي
يَأْتِيَهُمُ اللَّهُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلَائِكَةُ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلائِكَةُ وَقُضِيَ الْأَمْرُ وَ إِلَى اللَّهِ
وَ قُضِيَ الْأَمْرُ وَ إِلَى اللهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ - تُرْجَعُ الْأُمُورُ ** طرف نہیں دیکھتا؟ اور یہاں ایک
وَهُهُنَا نُكْتَةٌ أُخْرَى ۔۔ وَهِيَ أَنَّ اللهَ إِذَا نَزَلَ اور نکتہ بھی ہے اور وہ یہ کہ اللہ جب اپنے فرشتوں کے
إِلَى الْأَرْضِ مَعَ مَلَا يُكَتِهِ فَلَا بُدَّ مِنْ أَنْ ساتھ زمین کی طرف نزول فرماتا ہے تو ضروری ہے کہ
يَنْزِلَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تمام کے تمام فرشتے بھی اُتریں کیونکہ فرشتے اللہ کی فوج
جُندُ اللهِ فَلَا يَجُوزُ أَنْ يَتَخَلَّفَ أَحَدٌ مِنْهُمْ ہیں ۔ اس لئے جائز نہیں کہ ان میں سے کوئی رب العرش
اور تیرا رب آئے گا اور صف بہ صف فرشتے بھی ۔ (الفجر : ۲۳)
** کیا وہ محض یہ انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ بادلوں کے سایوں میں اُن کے پاس آئے اور فرشتے بھی اور معاملہ نیٹا دیا جائے اور اللہ ہی کی
طرف تمام امور لوٹائے جاتے ہیں۔(البقرۃ:۲۱۱)

عِنْدَ نُزُولِ رَبِّ الْعَرْشِ إِلَى الْأَرْضِ، فَإِذَا کے زمین پر نزول فرمانے کے وقت پیچھے رہ جائے۔
تَقَرَّرَ هُذَا فَيَلْزَمُ مِنْهُ أَنْ تَبْقَى كُلُّ سَمَاء اور جب یہ ثابت ہو گیا تو اس سے یہ بھی لازم آیا کہ عرش
مِنَ الْعَرْشِ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا خَالِيَةٌ سے لے کر سماء الدنیا تک ہر آسمان اللہ تعالی کے زمین پر
عِنْدَ نُزُولِ اللَّهِ تَعَالَى عَلَى الْأَرْضِ لَيْسَ نزول فرما ہوتے وقت خالی ہو جائے۔ نہ اُس میں رب رحیم اور
فِيهَا رَبُّ رَحِيمٌ رَبُّ الْعَرْشِ وَلَا مَلَكَ ربّ العرش ہو اور نہ فرشتوں میں سے کوئی فرشتہ اور جیسا کہ
مِنَ الْمَلَائِكَةِ، وَاللَّازِمُ بَاطِلُ فَالْمَلْزُومُ غور و فکر کرنے والوں پر یہ خفی نہیں کہ ( جب ) لازم باطل
مِثْلُهُ كَمَا لَا يَخْفَى عَلَى الْمُتَفَكِّرِينَ ہو تو ملزوم بھی ویسے ہی ( باطل ) ہوگا ۔ ( ترجمہ از مرتب )
( حمامة البشرى، روحانی خزائن جلدے صفحہ (۲۸۲)
أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا يَأْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ
مَسَّتْهُمُ الْبَأْسَاءُ وَالضَّرَّاءُ وَزُلْزِلُوا حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ
مَتَى نَصْرُ اللَّهِ اَلَّا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ ۔
لوگوں کا یہ خیال خام ہے کہ فلاں شخص فلاں کے پاس جا کر بلا مجاہدہ و تزکیہ ایک دم میں صدیقین میں داخل
ہو گیا۔ قرآن کو دیکھو کہ خدا کس طرح تم پر راضی ہو؟ جب تک نبیوں کی طرح تم پر مصائب و زلازل نہ
آویں، جنہوں نے بعض وقت تنگ آ کر یہ بھی کہہ دیا : حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ
اللهِ اَلَّا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ ( البقرۃ : ۲۱۵) اللہ کے بندے ہمیشہ بلاؤں میں ڈالے گئے۔ پھر خدا نے اُن
کو قبول کیا۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۴۳)
الَّا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ ( البقرة : ۲۱۵) یا درکھو کہ خدا کی مدد بہت ہی قریب ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۵۸ حاشیہ نمبر ۱۱)
خدا کی رحمت اس ابتلاء کے دنوں کے بعد جلد آئے گی ۔
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۵۹)
( أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ - ) مسلمانوں کا بہشت صرف جسمانی بہشت نہیں بلکہ دیدار الہی کا گھر ہے اور
دونوں قسم کی سعادتوں روحانی اور جسمانی کی جگہ ہے ، ہاں ! عیسائی صاحبوں کا دوزخ محض جسمانی ہے۔
( حجة الاسلام ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۴۷)
خدا تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے کہ بہشت کی نعمتیں فوق الفہم ہیں تمہیں ان کا حقیقی علم نہیں دیا گیا اور تم وہ نعمتیں

پاؤ گے جواب تم سے پوشیدہ ہیں، جو نہ دنیا میں کسی نے دیکھیں اور نہ میں اور نہ دلوں میں گزریں وہ تمام کی
امور ہیں اسی وقت سمجھ میں آئیں گی جب وارد ہوں گی ۔ جو کچھ قرآن اور حدیث میں وعدے ہیں وہ سب
مثال کے طور پر بیان کیا ہے اور ساتھ اس کے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ وہ امور مخفی ہیں جن کی کسی کو اطلاع نہیں پس
اگر وہ لذات اسی قدر ہوتیں جیسے اس دنیا میں شربت یا شراب پینے کی لذت یا عورت کے جماع کی لذت
ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ یہ نہ کہتا کہ وہ ایسے امور ہیں کہ جو نہ کسی آنکھ نے دیکھے اور نہ کسی کان نے سنے اور نہ وہ
کبھی کسی کے دل میں گزرے۔ پس ہم مسلمان لوگ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ بہشت جو جسم اور روح
کے لئے دارالجزا ہے وہ ایک ادھورا اور ناقص دار الجز انہیں بلکہ اس میں جسم اور جان دونوں کو اپنی اپنی حالت
کے موافق جزا ملے گی جیسا کہ جہنم میں اپنی اپنی حالت کے موافق دونوں کو سزا دی جائے گی اور اس کی اصل
تفصیلات ہم خدا کے حوالے کرتے ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ جزا سزا جسمانی روحانی دونوں طور پر ہوں گی
اور یہی وہ عقیدہ ہے جو عقل اور انصاف کے موافق ہے اور یہ نہایت شرارت اور خباثت اور حرام زدگی ہے کہ
قرآن پر یہ طعن وارد کیا جائے کہ وہ صرف جسمانی بہشت کا وعدہ کرتا ہے۔ قرآن تو صاف کہتا ہے کہ ہر یک
جو بہشت میں داخل ہوگا وہ جسمانی روحانی دونوں قسم کی جزا پائے گا اور جیسا کہ نعمت جسمانی اس کو ملے گی
ایسا ہی وہ دیدارا ارالٰہی سے لذت اٹھائے گا اور یہی اعلیٰ لذت بہشت میں ہے، معارف کی لذت بھی ہوگی
اور طرح طرح کے انوار کی لذت بھی ہوگی اور عبادت کی لذت بھی ہو گی مگر اس کے ساتھ جسم بھی اپنی
سعادت تامہ کو پہنچے گا۔
( نور القرآن، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۲۳، ۴۲۴)
وَمِنْ اعْتِرَاضَاتِهِمْ أَنَّهُمْ قَالُوا إِنْ اور اُن کے اعتراضات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ
كَانَ هَذَا هُوَ الْمَسِيحُ الَّذِي أُرْسِلَ لِكَسْرِ کہتے ہیں کہ اگر یہ وہی مسیح ہے جو صلیب توڑنے اور
الصَّلِيبِ وَقَتْلِ الْخَنَازِيرِ فَقَدْ مَضَتْ سوروں کو قتل کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے تو اس پر صدی
عَلَيْهِ إِحْدَى عَشَرَ سَنَةً مِنْ رَأْسِ الْقَرْنِ کے سر سے گیارہ سال گزر چکے ہیں۔ تو کون سی صلیب
فَأَن صَلِيبِ كُسِرَ ، وَأَنَّى خِنْزِيرِ قُتِلَ، وَأَتُی توڑی گئی اور کون ساختزر پر قتل کیا ہے اور کونسا جز یہ موقوف
جِزْيَةٍ وُضِعَ، وَمَنْ ذَا الَّذِي دَخَلَ فِي کیا گیا؟ اور کون ہے جس نے کافروں کی راہوں کو چھوڑا
الإِسْلَامِ وَتَرَكَ سُبُلَ الْكَافِرِينَ اور اسلام میں داخل ہوا ؟
أَمَّا الْجَوَابَ فَاعْلَمْ أَنَّ الْحَقِّ لَا يَأْتِي اس کا جواب یہ ہے کہ تو جان لے کہ حق یکدم نہیں آیا

رض
دَفَعَةً بَلْ يَأْتِي تَدْرِيبًا، وَفِي الْعَيْنِي عَنِ ابْنِ کرتا بلکہ تدریجا آتا ہے۔ اور عینی (عمدۃ القاری فی
عَبَّاس : يُقِيمُ عِيسَی تِسْعَ عَشَرَ سَنَةً شرح البخاری) میں ابن عباس سے روایت ہے کہ عیسی
لَا يَكُونُ أَمِيرًا وَلَا شَرْطِيًّا وَلَا مَلِكًا وَقَدْ اُنیس سال قیام کریں گے۔ وہ نہ تو امیر ہوں گے، نہ
مَضَتْ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ حاکم اور نہ ہی بادشاہ ۔ اور رسول اللہ پر مکہ میں تیرہ سال
وَسَلَّمَ ثَلَاثَ عَشَرَ سَنَةً فِي مَكَّةَ وَمَا تَحِق کا عرصہ گزرا اور اس مدت میں آپ کے ساتھ کمزوروں
بِهِ فِي هَذِهِ الْمُدَّةِ إِلَّا فِئَةٌ قَلِيْلَةٌ مِّنَ کا صرف ایک چھوٹا سا گروہ شامل ہوا تھا۔ اور تو رات
الْمَسَاكِينَ۔ وَكَانَ مِنْ بَعْضٍ عَلَامَاتِهِ میں لکھی ہوئی حضور کی بعض علامات میں سے روم ، شام
الْمَكْتُوبَةِ فِي التَّوْرَاةِ فَتْحُ الرُّوْمِ وَالشَّامِ اور فارس کے علاقوں کا فتح ہونا تھا۔ لیکن یہ (فتوحات)
وَبِلَادِ فَارِسَ، فَمَا عَايَنَهَا النَّاسُ فِي وَقْتِ لوگوں نے آپ کی زندگی میں نہیں دیکھیں اور نہ ہی قوم
حَيَاتَهِ، وَمَا تَبِعَه جَمُوعٌ كَثِيرَةٌ مِنْ كُلِّ اور ملک کے بڑے بڑے گروہوں نے آپ کی پیروی
قَوْمٍ وَمُلْكٍ إِلَّا بَعْدَ انْتِقَالِهِ إِلَى رَفِيقِهِ کی یہاں تک کہ آپ رفیق اعلیٰ سے جاملے ۔ بلکہ آپ
الْأَعْلَى، بَلْ مَا رَأَى فِي أَوَائِلِ زَمَانِهِ إِلَّا نے اپنے اوائل زمانہ میں مصیبت پر مصیبت کے سوا کچھ
مُصِيبَةً عَلَى مُصِيبَةٍ، وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَہ نہ دیکھا اور جو لوگ آپ پر ایمان لاتے تھے اُنہیں بھی
آذَاهُمُ الْقَوْمُ إِيْذَاءَ كَثِيرًا وَعَيَّرُوهُمْ قوم نے بہت اذیت دی اُن پر الزام تراشی کی ، انہیں
وَطَرَدُوهُمْ وَقَالُوا عَلَيْهِمْ كُلَّ كَلِمَةٍ دھتکارا اور ان کے خلاف جھوٹ بولتے ہوئے ہر طرح
شَرِيرَةٍ كَاذِبِينَ وَهُكَذَا طَرَدُوا الْأَنْبِيَاءِ کی شرانگیز باتیں کیں۔ اور اسی طرح تمام انبیاء
كُلَّهُمْ، وَمَسَّعُهُمُ الْبَأْسَاءُ وَالضَّرَّاء في دھتکارے گئے اور اُن کو اُن کے زمانے کے اوائل میں
أَوَائِلِ زَمَانِهِمْ ، فَمَضَتْ عَلى ذلِكَ الْإِبْتِلَاءِ دکھ اور تکلیفیں پہنچیں۔ اور اس ابتلا پر ایک طویل مدت
مُدَّةً طَوِيلَةً حَتَّى قَالُوا مَتَى نَصْرُ اللهِ، گزرگئی ۔ یہاں تک کہ وہ مٹی نصر اللہ پکار اٹھے۔
فَهَلَكَ مَنْ كَانَ مِنَ الْهَالِكِينَ، كَمَا قَالَ پھر یوں ہوا کہ ) جو ہلاک ہونے والوں میں سے تھے
اللهُ تَعَالَى " أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ وہ ہلاک ہو گئے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے آم حَسِبْتُمْ
لَمَّا يَأْتِكُمُ مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ
مَسَّتْهُمُ الْبَأْسَاءُ وَالضَّرَاءُ وَ زُلْزِلُوا حَتَّى قَبْلِكُمْ مَسَّتْهُمُ الْبَأْسَاءُ وَالضَّرَّاءُ وَ زُلْزِلُوا حَتَّى

آج 10 میں سے 10 باقی