سورة الهُمَزة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہی اعمال کا نتیجہ ہوگا۔
سورة البقرة
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۳۶ تا ۳۳۸)
اسی طرح بیعت میں عظیم الشان بات تو یہ ہے جس کے معنے رجوع کے ہیں۔ تو یہ اس حالت کا نام ہے کہ
انسان اپنے معاصی سے جس سے اس کے تعلقات بڑھے ہوئے ہیں اور اس نے اپنا وطن انہیں مقرر کر لیا ہوا
ہے۔ گویا کہ گناہ میں اس نے بود و باش مقرر کر لی ہوئی ہے تو تو بہ کے معنے یہ ہیں کہ اس وطن کو چھوڑنا اور
رجوع کے معنے پاکیزگی کو اختیار کرنا۔ اب وطن کو چھوڑ نا بڑا گراں گزرتا ہے اور ہزاروں تکلیفیں ہوتی ہیں۔
ایک گھر جب انسان چھوڑتا ہے تو کس قدر اسے تکلیف ہوتی ہے اور وطن کو چھوڑنے میں تو اس کو سب یار
دوست سے قطع تعلق کرنا پڑتا ہے، اور سب چیزوں کو مثل چار پائی فرش و ہمسائے وگلیاں کو چے بازار سب ر
چھوڑ چھاڑ کر ایک نئے ملک میں جانا پڑتا ہے یعنی اس وطن میں کبھی نہیں آنا۔ اس کا نام تو بہ ہے۔ معصیت
کے دوست اور ہوتے ہیں اور تقویٰ کے دوست اور اس تبدیلی کو صوفیا نے موت کہا ہے۔ جو تو بہ کرتا ہے
اُسے بڑا حرج اُٹھانا پڑتا ہے اور سچی توبہ کے وقت بڑے بڑے حرج اُس کے سامنے آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ
رحیم کریم ہے وہ جب تک اُس کل کا نعم البدل عطا نہ فرمادے نہیں مارتا ۔ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ میں یہی
اشارہ ہے کہ وہ تو بہ کر کے غریب بیکس ہو جاتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ اُسے محبت اور پیار کرتا ہے اور اُسے اُسے نیکوں
کی جماعت میں داخل کرتا ہے۔
البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۵ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۶)
یعنی جو باطنی اور ظاہری پاکیزگی کے طالب ہیں میں اُن کو دوست رکھتا ہوں ۔ ظاہری پاکیزگی باطنی
طہارت کی ممد اور معاون ہے۔ اگر انسان اس کو چھوڑ دے اور پاخانہ پھر کر بھی طہارت نہ کرے تو اندرونی
پاکیز گی پاس بھی نہ پھٹکے۔
پس یا درکھو کہ ظاہری پاکیزگی اندرونی طہارت کو مستلزم ہے۔ اس لئے لازم ہے کہ کم از کم جمعہ کونسل کرو،
ہر نماز میں وضو کرو، جماعت کھڑی کرو تو خوشبو لگا لو، عیدین اور جمعہ میں خوشبو لگانے کا جو حکم ہے وہ اسی بنا
پر قائم ہے اصل وجہ یہ ہے کہ اجتماع کے وقت عفونت کا اندیشہ ہے۔ پس غسل کرنے اور صاف کپڑے پہنے
اور خوشبو لگانے سے سمیت اور عفونت سے روک ہوگی ۔ جیسا اللہ تعالیٰ نے زندگی میں یہ مقرر کیا ہے ویسا ہی
قانون مرنے کے بعد بھی رکھا ہے۔
رسالہ انذار صفحہ ۷، ۸ مطبوعہ ۱۹۳۶ء )
بے شک اللہ تعالیٰ تو بہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور ان لوگوں سے جو پاکیزگی کے خواہاں ہیں پیار
کرتا ہے اس آیت سے نہ صرف یہی پایا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تو بہ کرنے والوں کو اپنا محبوب بنا لیتا ہے بلکہ یہ

بھی معلوم ہوتا ہے کہ حقیقی توبہ کے ساتھ حقیقی پاکیزگی اور طہارت شرط ہے۔ ہر قسم کی نجاست اور گندگی سے
الگ ہونا ضروری ہے ورنہ نری تو بہ اور لفظ کے تکرار سے تو کچھ فائدہ نہیں ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۱۷ ستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۱)
یا درکھو کہ گناہ ایک زہر ہے اور ہلاکت ہے مگر تو بہ اور استغفار ایک تریاق ہے۔ قرآن شریف میں آیا ہے
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے پیار کرتا ہے جو توبہ کرتے ہیں اور
چاہتے ہیں کہ پاک ہو جاویں۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۶ صفحه (۳)
اللہ تعالیٰ دُعا کرنے والے کو ضائع نہیں کرتا۔ جب تضرع سے دُعا کرتا ہے اور معصیت میں مبتلا ہے تو
پھر اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ یہ شخص بچایا جاوے اور وہ بچایا جاتا ہے کیونکہ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ ۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۱۱،۱۰)
ملتی ہے۔
حقیقی بہ تو به انسان کو خدا تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے اور اس سے پاکیزگی اور طہارت کی توفیق ملتی
جیسے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ یعنی اللہ تعالیٰ تو بہ کرنے والوں کو
دوست رکھتا ہے اور نیز اُن لوگوں کو دوست رکھتا ہے جو گناہوں کی کشش سے پاک ہونے والے ہیں ۔ تو بہ
حقیقت میں ایک ایسی شے ہے کہ جب وہ اپنے حقیقی لوازمات کے ساتھ کی جاوے تو اس کے ساتھ ہی
انسان کے اندر ایک پاکیزگی کا بیج بویا جاتا ہے جو اُس کو نیکیوں کا وارث بنا دیتا ہے۔ یہی باعث ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ گناہوں سے تو بہ کرنے والا ایسا ہوتا ہے کہ گویا اُس نے کوئی
گناہ نہیں کیا یعنی تو بہ سے پہلے کے گناہ اس کے معاف ہو جاتے ہیں ۔ اُس وقت سے پہلے جو کچھ بھی اس کے
حالات تھے اور جو بے جا حرکات اور بے اعتدالیاں اُس کے چال چلن میں پائی جاتی تھیں۔ اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے اُن کو معاف کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک عہد صلح باندھا جاتا ہے اور نیا حساب شروع
الحکم جلدے نمبر ۳۸ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۳ء صفحہ ۱)
ہوتا ہے۔
یہ سچی بات ہے کہ تو بہ اور استغفار سے گناہ بخشے جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ اس سے محبت کرتا ہے اِنَّ اللهَ
يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ سچی توبہ کرنے والا معصوم کے رنگ میں ہوتا ہے۔ پچھلے گناہ تو معاف ہو
جاتے ہیں پھر آئندہ کے لئے خدا سے معاملہ صاف کرلے۔ اس طرح پر خدا تعالیٰ کے اولیاء میں داخل ہو
جائے گا اور پھر اُس پر کوئی خوف وحزن نہ ہوگا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ء صفحه ۵)

اللہ تعالیٰ تو بہ کرنے والوں سے پیار کرتا ہے اور نیز اُن لوگوں سے پیار کرتا ہے کہ جو اس بات پر زور
لگاتے ہیں کہ کسی طرح گناہ سے پاک ہو جائیں۔ چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه (۲۴)
ایک تو تو اب ہوتے ہیں ایک مطھر ہوتے ہیں۔ تو اب ان کو کہا جاتا ہے جو بکلی خدا کی طرف
رجوع کر لیتے ہیں اور مطھر وہ ہوتے ہیں کہ وہ مجاہدات اور ریاضات کرتے رہتے ہیں اور ان کے دل میں
ایک کیٹ سی لگی رہتی ہے کہ کسی طرح سے ان آلائشوں سے پاک ہو جاویں اور نفس امارہ کے جذبات پر ہر
طرح سے غالب آ کر ز کی النفس بن جاویں۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴ مورخه ۱۴ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه (۲)
نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ وَقَدِمُوا لِأَنْفُسِكُمْ وَ
اتَّقُوا اللهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمُ مُلْقُوهُ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ )
اسلام نے نکاح کرنے سے عِلتِ غائی ہی یہی رکھی ہے کہ تا انسان کو وجہ حلال سے نفسانی شہوات کا وہ
علاج میسر آوے جو ابتدا سے خدا تعالیٰ کے قانونِ قدرت میں رکھا گیا ہے اور اس طرح اس کو عفت اور
پر ہیز گاری حاصل ہو کرنا جائز اور حرام شہوت رانیوں سے بچار ہے۔ کیا جس نے اپنی پاک کلام میں فرمایا کہ
نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ یعنی تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں اس کی نسبت کہہ سکتے ہیں کہ اس کی غرض
صرف یہ تھی کہ تا لوگ شہوت رانی کریں اور کوئی مقصد نہ ہو۔ کیا کھیتی سے صرف لہو و لعب ہی غرض ہوتی ہے؟
یا یہ مطلب ہوتا ہے کہ جو بیج بویا گیا ہے اس کو کامل طور پر حاصل کر لیں۔ پھر میں کہتا ہوں کہ کیا جس نے اپنی
مقدس کلام میں فرمایا : مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسْفِحِينَ ( النِّساء : ۲۵ ، المائدة:1) یعنی تمہارے نکاح کا یہ مقصود ہونا
چاہئے کہ تمہیں عفت اور پرہیز گاری حاصل ہوا اور شہوات کے بدنتائج سے بچ جاؤ، یہ نہیں مقصود ہونا چاہئے کہ
تم حیوانات کی طرح بغیر کسی پاک غرض کے شہوت کے بندے ہو کر اس کام میں مشغول ہو کیا اس حکیم خدا کی
نسبت یہ خیال کر سکتے ہیں کہ اس نے اپنی تعلیم میں مسلمانوں کو صرف شہوت پرست بنانا چاہا اور یہ باتیں فقط
قرآن شریف میں نہیں بلکہ ہماری معتبر حدیث کی دو کتابیں بخاری اور مسلم میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے یہی روایت ہے۔
آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۴)
تمہاری عورتیں تمہاری اولاد پیدا ہونے کے لئے ایک کھیتی ہیں پس تم اپنی کھیتی کی طرف جس طور سے
چاہو آؤ ۔ صرف کھیتی ہونے کا لحاظ رکھو یعنی اس طور سے صحبت نہ کرو جو اولاد کی مانع ہو۔ بعض آدمی اسلام کے

اوائل زمانہ میں صحبت کے وقت انزال کرنے سے پر ہیز کرتے تھے اور باہر انزال کر دیتے تھے۔ اس آیت
میں خدا نے اُن کو منع فرمایا اور عورتوں کا نام کھیتی رکھا یعنی ایسی زمین جس میں ہر قسم کا اناج ہر قسم کا اناج اُگتا ہے پس اس
آیت میں ظاہر فرمایا کہ چونکہ عورت در حقیقت کھیتی کی مانند ہے جس سے اناج کی طرح اولاد پیدا ہوتی ہے سو
یہ جائز نہیں کہ اس کھیتی کو اولاد پیدا ہونے سے روکا جاوے۔ ہاں ! اگر عورت بیمار ہو اور یقین ہو کہ حمل ہونے
سے اُس کی موت کا خطرہ ہوگا ایسا ہی صحت نیت سے کوئی اور مانع ہو تو یہ صورتیں مستثنیٰ ہیں ورنہ عند الشرع ہرگز
جائز نہیں کہ اولاد ہونے سے روکا جائے ۔
غرض جب کہ خدا تعالیٰ نے عورت کا نام کھیتی رکھا تو ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اسی واسطے اُس کا نام کھیتی
رکھا کہ اولاد پیدا ہونے کی جگہ اُس کو قرار دیا اور نکاح کے اغراض میں سے ایک یہ بھی غرض رکھی کہ تا اس نکاح
سے خدا کے بندے پیدا ہوں جو اُس کو یاد کریں ۔ دوسری غرض اللہ تعالیٰ نے یہ بھی قرار دی ہے کہ تا مرد اپنی
بیوی کے ذریعہ اور بیوی اپنے خاوند کے ذریعہ سے بد نظری اور بد عملی سے محفوظ رہے۔ تیسری غرض یہ بھی قرار
دی ہے کہ تا با ہم اُنس ہو کر تنہائی کے رنج سے محفوظ رہیں۔ (چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۹۲، ۲۹۳)
وَلَا تَجْعَلُوا اللَّهَ عُرْضَةً لِاَيْمَانِكُمْ أَنْ تَبَرُّوا وَ تَتَّقُوا وَ تُصْلِحُوا بَيْنَ النَّاسِ
وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
قرآن شریف کی رو سے لغو یا جھوٹی قسمیں کھانا منع ہے کیونکہ وہ خدا سے ٹھٹھا ہے اور گستاخی ہے اور ایسی
قسمیں کھانا بھی منع ہے جو نیک کاموں سے محروم کرتی ہوں جیسا کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے قسم کھائی تھی
کہ میں آئندہ مسطح صحابی کو صدقہ خیرات نہیں دوں گا تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی : وَلَا تَجْعَلُوا اللَّهَ عُرْضَةً
لِايْمَانِكُمْ أَنْ تَبَرُّوا وَ تَتَّقُوا - یعنی ایسی قسمیں مت کھاؤ جو نیک کاموں سے باز رکھیں ۔۔۔ تفسیر مفتی
ابو مسعود مفتی روم میں زیر آیت لا تَجْعَلُوا اللهَ عُرْضَةً لِاَيْمَانِكُمْ لکھا ہے کہ عُرضہ اس کو کہتے ہیں کہ جو
چیز ایک بات کے کرنے سے عاجز اور مانع ہو جائے اور لکھا ہے کہ یہ آیت ابو بکر صدیق کے حق میں ہے جب
کہ انہوں نے قسم کھائی تھی کہ مسطح کو جو صحابی ہے بباعث شراکت اس کی حدیث افک میں کچھ خیرات نہیں
دوں گا۔ پس خدا تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ ایسی قسمیں مت کھاؤ جو تمہیں نیک کاموں اور اعمال صالحہ
سے روک دیں نہ یہ کہ معاملہ متنازعہ جس سے طے ہو۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۴ صفحه ۷)

آج 10 میں سے 10 باقی