سورة الکافِرون

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اقْتَتَلُوا وَلَكِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ
لد له
سورة البقرة
جاننا چاہیئے کہ رفع کا لفظ قرآن شریف میں جہاں کہیں انبیاء اور اخیار ابرار کی نسبت استعمال کیا گیا ہے
عام طور پر اس سے یہی مطلب ہے کہ جو ان برگزیدہ لوگوں کو خدائے تعالیٰ کی جناب میں باعتبار اپنے روحانی
مقام اور نفسی نقطہ کے آسمانوں میں کوئی بلند مرتبہ حاصل ہے، اس کو ظاہر کر دیا جائے اور ان کو بشارت دی
جائے کہ بعد موت و مفارقت بدن اُن کی روح اس مقام تک جو اُن کے لئے قرب کا مقام ہے اُٹھائی جائے
گی۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ ہمارے سید و مولی کا اعلیٰ مقام ظاہر کرنے کی غرض سے قرآن شریف میں فرماتا
ہے : تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِنْهُم مَّنْ كَلَّمَ اللهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتِ ۔ یعنی یہ
تمام رسول اپنے مرتبہ میں یکساں نہیں بعض ان میں سے وہ ہیں جن کو رو برو کلام کرنے کا شرف بخشا گیا اور
بعض وہ ہیں جن کا رفع درجات سب سے بڑھ ڑھ کر کر ہے۔
اس آیت کی تفسیر احادیث نبویہ میں یہی بیان کی گئی ہے کہ موت کے بعد ہر یک نبی کی روح آسمان کی
طرف اُٹھائی جاتی ہے اور اپنے درجہ کے موافق اس روح کو آسمانوں میں سے کسی آسمان میں کوئی مقام ملتا
ہے جس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ اس مقام تک اس روح کا رفع عمل میں آیا ہے تا جیسا کہ باطنی طور پر اس
روح کا درجہ تھا خارجی طور پر وہ درجہ ثابت کر کے دکھلایا جائے ۔ سو یہ رفع جو آسمان کی طرف ہوتا ہے تحقیق
درجات کے لئے وقوع میں آتا ہے اور آیت مذکورہ بالا میں جو رَفَعَ بَعْضَهُمْ درجات ہے یہ اشارہ ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا رفع تمام نبیوں کے رفع سے بلند تر ہے اور اُن کی روح مسیح کی روح کی طرح
دوسرے آسمان میں نہیں اور نہ حضرت موسیٰ کی روح کی طرح چھٹے آسمان میں بلکہ سب سے بلند تر ہے۔ اسی
کی طرف معراج کی حدیث تصریح دلالت کر رہی ہے بلکہ معالم النبوت میں بصفحہ ۵۱۷ یہ حدیث لکھی ہے کہ
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شب معراج میں چھٹے آسمان سے آگے گزر گئے تو حضرت موسیٰ نے کہا رب
لَمْ أَظُنُّ أَنْ يُرْفَعَ عَلَى أَحَدٌ یعنی اے میرے خداوند ! مجھے یہ گمان نہیں تھا کہ کوئی نبی مجھ سے اوپر اُٹھایا
جائے گا اور اپنے رفع میں مجھ سے آگے بڑھ جائے گا۔ اب دیکھو کہ رفع کا لفظ محض تحقق درجات کے لئے
استعمال کیا گیا ہے اور آیت موصوفہ بالا کے احادیث نبویہ کی رو سے یہ معنے کھلے کہ ہر یک نبی اپنے درجہ کے
موافق آسمانوں کی طرف اٹھایا جاتا ہے اور اپنے قرب کے انداز کے موافق رفع سے حصہ لیتا ہے اور انبیاء
اور اولیاء کی روح اگر چہ دنیوی حیات کے زمانہ میں زمین پر ہو مگر پھر بھی اُس آسمان سے اُس کا تعلق ہوتا ہے

جو اس کی روح کے لئے حد رفع ٹھہرایا گیا ہے اور موت کے بعد وہ روح اُس آسمان میں جا ٹھہرتی ہے جو اس
کے لئے حد رفع مقرر کیا گیا ہے۔ چنانچہ وہ حدیث جس میں عام طور پر موت کے بعد روحوں کے اُٹھائے
جانے کا ذکر ہے اس بیان کی مؤید ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۷۶،۲۷۵)
وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتِ ۔ اس جگہ صاحب درجات رفیعہ سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مراد ہیں جن کو
ظلی طور پر انتہائی درجہ کے کمالات جو کمالات الوہیت کے اخلال و آثار ہیں بخشے گئے اور وہ خلافت حقہ جس
کے وجود کامل کے تحقق کے لئے سلسلہ بنی آدم کا قیام بلکہ ایجاد کل کائنات کا ہوا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وجود باجود سے اپنے مرتبہ ء اتم و اکمل میں ظہور پذیر ہو کر آئینہ خدا نما ہوئے۔
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۳۴، ۲۳۵ حاشیه )
اللہ تعالیٰ اس نبی کریم کی شان رفیع کے بارہ میں فرماتا ہے : وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَت ۔ پس اس رفع
درجات سے وہی انتہائی درجہ کا ارتفاع مراد ہے جو ظاہری اور باطنی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل
ہے اور یہ وجود باجود جو خیر مجسم ہے مقربین کے تین قسموں سے اعلیٰ واکمل ہے جو الوہیت کا مظہر اتم کہلاتا
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۵۲ حاشیه )
ہے۔
یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ اولیاء اللہ کے بھی کئی درجات ہوتے ہیں اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ بعض بعض پر فضیلت رکھتے ہیں بلکہ بعض اس مقام تک پہنچ جاتے ہیں
کہ ادنی درجہ کے صلحاء ان کو شناخت نہیں کر سکتے اور اُن کے مقام عالی سے منکر رہتے ہیں اور یہ اُن کے لئے ابتلا
اور ٹھوکر کا باعث ہو جاتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ربوبیت کی تجلیات الگ الگ ہوتی ہیں جو آخَصُّ الْعِبَادِ
ہوتے ہیں وہ اعلیٰ درجہ کی تحلیلی سے مخصوص کئے جاتے ہیں دوسروں کو اس تحالی سے کوئی حصہ نہیں ملتا۔ اگرچہ
خدا ایک ہے اور واحد لاشریک ہے مگر پھر بھی مختلف تجلیات کے اعتبار سے ہر ایک کا جُدا جُدا ربّ ہے۔ یہ
نہیں کہ رب بہت ہیں ، رب ایک ہی ہے جو سب کا رب ہے اور کثرت کا قائل کا فر ہے۔ مگر تعلقات کے
مختلف مراتب کے لحاظ سے اور صفات الہیہ کے ظہور کی کمی بیشی کے لحاظ سے ہر ایک کا جُدا جدا رب کہنا پڑتا
ہے جیسا کہ بہت سے آئینے اگر ایک چہرہ کے مقابل پر رکھے جائیں جن میں سے بعض آئینے اس قدر چھوٹے
ہوں کہ جیسے آرسی کا شیشہ ہوتا ہے اور بعض اس سے بھی چھوٹے اور بعض اس قدر چھوٹے کہ گویا آرسی کے
آئینہ سے پچاسواں سے پیجا سواں حصّہ ہیں اور بعض آرسی کے آئینہ سے کسی قدر بڑے ہیں اور بعض اس قدر بڑے ہیں کہ

آج 10 میں سے 10 باقی