سورة یُوسُف
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پس اس سے ثابت ہوا کہ خدائے تعالیٰ کا وجود دوسری چیزوں کے وجود کا علت ہے اور خالقیت کے بجز اس
کے اور کوئی معنے نہیں کہ وجود خالق کا ، وجود مخلوق کے لئے عدت ہو۔ پس ثابت ہو گیا کہ خدا خالق ہے اور یہی
مطلب تھا۔
پرانی تحریریں، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۶ تا ۱۹ )
اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ کہ وہی معبود برحق ہر یک چیز کی جان اور ہر یک وجود کا سہارا ہے۔
( شحنه حق ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۹۸)
یعنی وہی خدا ہے اس کے سوا کوئی نہیں وہی ہر ایک جان کی جان اور ہر ایک وجود کا سہارا ہے۔ اِس آیت
کے لفظی معنے یہ ہیں کہ زندہ وہی خدا ہے اور قائم بالذات وہی خدا ہے پس جب کہ وہی ایک زندہ ہے اور وہی
ایک قائم بالذات ہے تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ ہر ایک شخص جو اس کے سوا زندہ نظر آتا ہے وہ اُسی کی
زندگی سے زندہ ہے اور ہر ایک جو زمین یا آسمان میں قائم ہے وہ اُسی کی ذات سے قائم ہے۔
ا
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۲۰)
حقیقی وجود اور حقیقی بقا اور تمام صفات حقیقیہ خاص خدا کے لئے ہیں کوئی اُن میں اُس کا شریک نہیں وہی
بذاتہ زندہ ہے اور اور باقی تمام زندے اُس کے ذریعہ سے ہیں۔ اور وہی اپنی ذات سے آپ قائم ہے اور باقی
تمام چیزوں کا قیام اُس کے سہارے سے ہے اور جیسا کہ موت اُس پر جائز نہیں ایسا ہی ادنیٰ درجہ کا تعطل
حواس بھی جو نیند اور اُونگھ سے ہے وہ بھی اُس پر جائز نہیں مگر دوسروں پر جیسا کہ موت وارد ہوتی ہے نیند اور
اونگھ بھی وارد ہوتی ہے۔ جو کچھ تم زمین میں دیکھتے ہو یا آسمان میں وہ سب اُسی کا ہے اور اُسی سے ظہور پذیر
اور قیام پذیر ہے۔ کون ہے جو بغیر اُس کے حکم کے اُس کے آگے شفاعت کر سکتا ہے؟ وہ جانتا ہے جو لوگوں
کے آگے ہے اور جو پیچھے ہے یعنی اُس کا علم حاضر اور غائب پر محیط ہے اور کوئی اُس کے علم کا کچھ بھی احاطہ نہیں
کر سکتا لیکن جس قدر وہ چاہے۔ اُس کی قدرت اور علم کا تمام زمین و آسمان پر تسلط ہے۔ وہ سب کو اٹھائے
ہوئے ہے، یہ نہیں کہ کسی چیز نے اُس کو اُٹھا رکھا ہے اور وہ آسمان و زمین اور اُن کی تمام چیزوں کے اٹھانے
سے تھکتا نہیں اور وہ اس بات سے بزرگ تر ہے کہ ضعف و ناتوانی اور کم قدرتی اُس کی طرف منسوب کی
جائے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۲۷۳، ۲۷۴)
تمام مخلوقات ، اجرام فلکی سے لے کر ارضی تک اپنی بناوٹ ہی میں عبودیت کا رنگ رکھتی ہے، ہر پتے سے
یہ پتہ ملتا ہے ہر شاخ اور آواز سے یہ صدا نکلتی کہ الوہیت اپنا کام کر رہی ہے۔ اس کے عمیق در عمیق تصرفات
جن کو ہم خیال اور قوت سے بیان نہیں کر سکتے بلکہ کامل طور پر سمجھ بھی نہیں سکتے اپنا کام کر رہے ہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ : اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ یعنی اللہ تعالیٰ ہی ایک ایسی ذات ہے جو جامع صفات کا ملہ
اور ہر ایک نقص سے منزہ ہے وہی مستحق عبادت ہے۔ اُسی کا وجود بد یہی الثبوت ہے۔ کیونکہ وہ حي بالذات
اور قائم بالذات ہے۔ اور بجز اس کے اور کسی چیز میں جی بالذات اور قائم بالذات ہونے کی صفت نہیں پائی
جاتی ۔ کیا مطلب کہ اللہ تعالیٰ کے بڑوں اور کسی میں یہ صفت نظر نہیں آتی کہ بغیر کسی علت موجبہ کے آپ ہی
موجود اور قائم ہو۔ یا کہ اُس عالم کی ، جو کمال حکمت اور ترتیب محکم و موزون سے بنایا گیا ہے ، علت موجبہ
ہو سکے۔ غرض اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے سوا اور کوئی ایسی ہستی نہیں ہے جو ان مخلوقات عالم میں
تغیر و تبدل کر سکتا ہو یا ہر ایک شے کی حیات کا موجب اور قیام کا باعث ہو۔ اس آیت پر نظر کرنے سے یہ
بھی معلوم ہوتا ہے کہ وجودی مذہب حق سے دور چلا گیا ہے اور اُس نے صفات الہیہ کے سمجھنے میں ٹھوکر کھائی
ہے۔ وہ معلوم نہیں کر سکتا کہ اُس نے عبودیت اور الوہیت کے ہی رشتہ پر ٹھوکر کھائی ہے۔ اصل یہ معلوم ہوتی
ہے کہ اُن میں سے جو لوگ اہل کشف ہوئے ہیں اور اُن میں سے اہل مجاہدہ نے دریافت کرنا چاہا تو عبودیت
اور ربوبیت کے رشتہ میں امتیاز نہ کر سکے اور خلق الاشیاء کے قائل ہو گئے ۔
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ صفحه ۱۳۸، ۱۳۹ )
یعنی خدا ہی جو قابل پرستش ہے کیونکہ وہی زندہ کرنے والا ہے اور اسی کے سہارے سے انسان زندہ رہ
سکتا ہے۔ یعنی انسان کا ظہور ایک خالق کو چاہتا تھا اور ایک قیوم کو، تا خالق اس کو پیدا کرے اور قیوم اس کو
بگڑنے سے محفوظ رکھے ۔ سو وہ خدا خالق بھی ہے اور قیوم بھی ۔ اور جب انسان پیدا ہو گیا تو خالقیت کا کام تو
پورا ہو گیا مگر قیومیت کا کام ہمیشہ کے لئے ہے، اسی لئے دائمی استغفار کی ضرورت پیش آئی۔ غرض خدا کی ہر
ایک صفت کے لئے ایک فیض ہے۔ پس استغفار صفت قیومیت کا فیض حاصل کرنے کے لئے کرتے رہنے کی
طرف اشارہ سورۃ فاتحہ کی اس آیت میں ہے : إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی ہم تیری ہی عبادت کرتے
ہیں اور تجھ سے ہی اس بات کی مدد چاہتے ہیں کہ تیری قیومیت اور ربوبیت ہمیں مدد دے اور ہمیں ٹھوکر سے
بچاوے تا ایسا نہ ہو کہ کمزوری ظہور میں آوے اور ہم عبادت نہ کرسکیں ۔
(عصمت انبیاء علیہم السلام ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۷۲)
هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ یعنی حقیقی حیات اسی کو ہے اور دوسری سب چیزیں اس سے پیدا اور اس کے ساتھ زندہ
ہیں یعنی در حقیقت سب جانوں کی جان اور سب طاقتوں کی طاقت وہی ہے لیکن اگر یہ خیال کیا جائے کہ وہ
قدیم سے الگ کا الگ چلا آتا ہے اور اس کی ربوبیت کا کسی چیز پر احاطہ نہیں اور کوئی چیز اس سے ظہور پذیر
نہیں ہوئی تو اس صورت میں علم کا ئنات تو اسے کیا ہوگا بلکہ محدود چیزوں میں سے وہ بھی ایک چیز ہوگی جس کا
کوئی اور محدد تلاش کرنا پڑے گا۔
جن کے و
بس
وجود اور
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۲۴، ۲۲۵ حاشیه )
خدا تعالیٰ کے دو نام ہیں ؟ ایک حي دوسرا قیوم حی کے یہ معنے ہیں کہ خود بخود زندہ اور دوسری چیزوں
کو زندگی بخشنے والا اور قیوم کے یہ معنے ہیں کہ اپنی ذات میں آپ قائم اور اپنی پیدا کردہ چیزوں کو اپنے
سہارے سے باقی رکھنے والا ۔ پس خدا تعالیٰ کے نام قیوم سے وہ چیز فائدہ اُٹھا سکتی ہے جو پہلے اس سے
اس کے نام حی سے فائدہ اُٹھا چکی ہو کیونکہ خدا تعالیٰ اپنی پیدا کر دہ چیزوں کو سہارا دیتا ہے، نہ ایسی چیزوں کو
ستی کو اس کا ہاتھ ہی نہیں چھوا۔ پس جو شخص خدا تعالیٰ کو حی یعنی پیدا کرنے والا مانتا ہے اُسی کا
حق ہے کہ اس کو قیوم بھی مانے۔ یعنی اپنی پیدا کردہ کو اپنی ذات سے سہارا دینے والا ۔ لیکن جو شخص خدا تعالیٰ
کو حی یعنی پیدا کرنے والا نہیں جانتا اس کا حق نہیں ہے کہ اس کی نسبت یہ اعتقاد رکھے کہ وہ ان چیزوں کو ، ان
کے رہنے میں سہارا دینے والا ہے۔ کیونکہ سہارا دینے کے یہ معنے ہیں کہ اگر اس کا سہارا نہ ہو وہ چیزیں معدوم
ہو جائیں ۔ اور ظاہر ہے کہ جن چیزوں کا اس کی طرف سے وجود نہیں وہ چیزیں اپنے بقائے وجود میں اس کی
محتاج بھی نہیں ہو سکتیں اور اگر وہ بقائے وجود میں محتاج ہیں تو اس وجود کی پیدائش میں بھی محتاج ہیں۔ غرض
خدا تعالیٰ کے یہ دونوں اسم حی و قیوم اپنی تاثیر میں ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں کبھی علیحدہ علیحدہ
نہیں ہو سکتے ۔ پس جن لوگوں کا یہ مذہب ہے کہ خدا روحوں اور ذرات کا پیدا کرنے والا نہیں وہ اگر عقل اور
سمجھ سے کچھ کام لیں تو اُن کو اقرار کرنا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ ان چیزوں کا قیوم بھی نہیں ۔ یعنی وہ یہ نہیں کہہ
سکتے کہ خدا تعالیٰ کے سہارے سے ذرّات یا ارواح پیدا ہوئے ہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے سہارے کی محتاج وہ
چیزیں ہیں جو اس کی پیدا کردہ ہیں۔ غیر کو جو اپنے وجود میں اس کا محتاج نہیں اس کے سہارے کی کیوں
حاجت پڑ گئی ؟ یہ دعویٰ بے دلیل ہے۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۶۲، ۳۶۳)
جاننا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے قرآن شریف نے دو نام پیش کئے ہیں ؛ الْحَی اور الْقَيُّوم - الْحَی کے
معنے ہیں خود زندہ اور دوسرں کو زندگی عطا کرنے والا ، القیوم خود قائم اور دوسروں کے قیام کا اصلی باعث ۔
ہر ایک چیز کا ظاہری، باطنی قیام اور زندگی ، انہیں دونوں صفات کے طفیل سے ہے۔ پس حی" کا لفظ چاہتا ہے
کہ اس کی عبادت کی جائے جیسا کہ اس کا مظہر سورۃ فاتحہ میں إِيَّاكَ نَعْبُدُ ہے اور الْقَيُّوم چاہتا ہے کہ اس
سے سہارا طلب کیا جاوے اس کو ايَّاكَ نَسْتَعِین کے لفظ سے ادا کیا گیا ہے۔
حی کا لفظ عبادت کو اس لئے چاہتا ہے کہ اس نے پیدا کیا اور پھر پیدا کر کے چھوڑ نہیں دیا جیسے مثلاً معمار
جس نے عمارت کو بنایا ہے اس کے مرجانے سے عمارت کا کوئی حرج نہیں ہے مگر انسان کو خدا کی ضرورت ہر
حال میں لاحق رہتی ہے اس لئے ضروری ہوا کہ خدا سے طاقت طلب کرتے رہیں اور یہی استغفار ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۰ مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۵)
اللهُ لا إلهَ إِلَّا هُوَ ۔۔۔۔۔ وہی ایک سب کا رب ہے۔ (ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۳)
( مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ ( مشرک لوگ بھی اپنے معبودوں سے عبث طور پر مدد طلب
کرتے ہیں جس پر کوئی فائدہ مترتب نہیں ہو سکتا۔ گو کوئی مقرب الہی ہو، مگر کسی کی مجال نہیں کہ خواہ نخواہ
سفارش کر کے کسی مجرم کو رہا کرادے۔ خدا کا علم ان کے پیش و پس پر محیط ہو رہا ہے اور ان کو خدا کے علوم سے
صرف اسی قدر اطلاع ہوتی ہے جن باتوں پر وہ آپ مطلع کرے اس سے زیادہ نہیں۔
براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
خدا کے اذن کے سوا کوئی شفاعت نہیں ہو سکتی۔ قرآن شریف کی رُو سے شفاعت کے معنی یہ ہیں کہ ایک شخص
اپنے بھائی کے لئے دُعا کرے کہ وہ مطلب اس کو حاصل ہو جائے یا کوئی بلا ٹل جائے۔ پس قرآن شریف کا حکم
ہے کہ جو شخص خدائے تعالیٰ کے حضور میں زیادہ جھکا ہوا ہے وہ اپنے کمزور بھائی کے لئے دُعا کرے کہ اس کو
وہ مرتبہ حاصل ہو یہی حقیقت شفاعت ہے۔ سو ہم اپنے بھائیوں کے لئے بیشک دُعا کرتے ہیں کہ خدا ان کو
قوت دے اور ان کی بلا ڈور کرے اور یہ ایک ہمدردی کی قسم ہے۔ پس اگر وید نے وید نے اس ہمدردی کو نہیں
سکھلایا اور وید کی رُو سے ایک بھائی دوسرے کے لئے دُعا نہیں کر سکتا تو یہ بات وید کے لئے قابل تعریف
نہیں بلکہ ایک سخت عیب ہے۔ چونکہ تمام انسان ایک جسم کی طرح ہیں اس لئے خدا نے ہمیں بار بار سکھلایا
ہے کہ اگر چہ شفاعت کو قبول کرنا اس کا کام ہے مگر تم اپنے بھائیوں کی شفاعت میں یعنی ان کے لئے دُعا
کرنے میں لگے رہو اور شفاعت سے یعنی ہمدردی کی دُعا سے باز نہ رہو کہ تمہارا ایک دوسرے پر حق ہے۔
فظ شفع سے لیا گیا ہے۔ شفع : جفت کو کہتے ہیں جو طاق کی ضد ہے۔ پس انسان کو اس
وقت شفیع کہا جاتا ہے جبکہ وہ کمال ہمدردی سے دوسرے کا جفت ہو کر اس میں فنا ہو جاتا ہے اور دوسرے کے
لئے ایسی ہی عافیت مانگتا ہے جیسا کہ اپنے نفس کے لئے ۔ اور یاد رہے کہ کسی شخص کا دین کامل نہیں ہو سکتا
اصل میں شفاعت کا لفظ
جب تک کہ شفاعت کے رنگ میں ہمدردی اس میں پیدا نہ ہو بلکہ دین کے دو ہی کامل حصے ہیں ؛ ایک خدا سے
محبت کرنا اور ایک بنی نوع سے اس قدر محبت کرنا کہ ان کی مصیبت کو اپنی مصیبت سمجھ لینا اور ان کے لئے دُعا
کرنا جس کو دوسرے لفظوں میں شفاعت کہتے ہیں ۔ (نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۶۳، ۴۶۴)
یعنی کس کی مجال ہے کہ بغیر اذنِ الہی کے کسی کی شفاعت کر سکے؟ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۲۹)
یا درکھو! کہ خدائی کے دعوی کی حضرت مسیح پر سراسر تہمت ہے ، انہوں نے ہرگز ایسا دعویٰ نہیں کیا۔ جو کچھ
سے
لو
انہوں نے اپنی نسبت فرمایا ہے وہ الفاظ شفاعت کی حد سے بڑھتے نہیں۔ سونبیوں کی شفاعت ۔
انکار ہے۔ حضرت موسی کی شفاعت سے کئی مرتبہ بنی اسرائیل بھڑکتے ہوئے عذاب ۔ سے نجات پاگئے اور
میں خود اس میں صاحب تجربہ ہوں اور میری جماعت کے اکثر معزز خوب جانتے ہیں کہ میری شفاعت سے
بعض مصائب اور امراض کے مبتلا اپنے دکھوں سے رہائی پاگئے اور یہ خبریں اُن کو پہلے سے دی گئی تھیں ۔
لیکچر سیالکوٹ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۳۶)
خدا کا قدیم سے قانون قدرت ہے کہ وہ تو بہ اور استغفار سے گناہ معاف کرتا ہے۔ اور نیک لوگوں کی
شفاعت کے طور پر دعا بھی قبول کرتا ہے۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۴۷)
شفیع کا لفظ شفع سے نکلا ہے جس کے معنے جفت کے ہیں۔ اس لئے شفیع وہ ہو سکتا ہے جو دو مقامات کا مظہر اتم
ہو۔ یعنی مظہر کامل لاہوت اور ناسوت کا ہو۔ لاہوتی مقام کا مظہر کامل ہونے سے یہ مراد ہے کہ اس کا خدا کی
طرف صعود ہو، وہ خدا سے حاصل کرے اور ناسوتی مقام کے مظہر کا یہ مفہوم ہے کہ مخلوق کی طرف اس کا نزول
ہو جو خدا سے حاصل کرے۔ وہ مخلوق کو پہنچادے۔ اور مظہر کامل ان مقامات کا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم ہیں اسی کی طرف اشارہ ہے : دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى (النجم : 9)
ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑوں کامل حصہ مقام لاہوت کا کسی نبی میں نہیں
آیا۔ اور نا سوتی حصّہ چاہتا ہے بشری لوازم کو ساتھ رکھے اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام میں یہ ساری باتیں پوری
پائی جاتی ہیں۔ آپ نے شادیاں بھی کیں، بچے بھی ہوئے ، دوستوں کا زمرہ بھی تھا ، فتوحات کر کے اختیاری
قوتوں کے ہوتے ہوئے انتقام چھوڑ کر رحم کر کے بھی دکھایا۔ جب تک انسان کے پیرا یہ پورے نہ ہوں وہ
پوری ہمدردی نہیں کر سکتا ، اُس حصہ اخلاق فاضلہ میں وہ نامکمل رہے گا مثلاً جس نے شادی ہی نہیں کی وہ بیوی
اور بچوں کے حقوق کی کیا قدر کر سکتا ہے؟ اور ان پر اپنی شفقت اور ہمدردی کا کیا نمونہ دکھا سکتا ہے؟ رہبانیت
ہمدردی کو دور کر دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسلام نے رہبانیت کو نہیں رکھا۔
غرض کامل شفیع وہی ہو سکتا ہے جس میں یہ دونوں حصے کامل طور پر پائے جائیں۔ چونکہ یہ ایک ضروری
امر تھا کہ شفیع ان دونوں مقامات کا مظہر ہو۔ اللہ تعالیٰ نے ابتدائے آفرینش سے ہی اس سلسلہ کا ظل قائم
رکھا۔ یعنی آدم علیہ السلام کو جب پیدا کیا تو لاہوتی حصّہ تو اس میں یوں رکھ دیا جب کہا: فَإِذَا سَوَيْتُهُ وَ
نَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ (الحجر : ۳۰) اور ناسوتی حصّہ یوں رکھا کہ حوا کو اُس سے پیدا کیا۔
یعنی جب روح پھونکی تو ایک جوڑ آدم کا خدا تعالیٰ سے قائم ہوا اور جب حوا نکالی تو دوسرا جوڑ مخلوق کے ساتھ
ہونے کی وجہ سے ناسوتی ہو گیا۔ پس جب تک یہ دونوں حصے کامل طور پر کامل انسان میں نہ پائے جاویں وہ
شفیع نہیں ہو سکتا۔ جیسے آدم کی پسلی سے جو انکلی اسی طرح پر کامل انسان کی پسلی سے مخلوق نکلتی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروی ۱۹۰۲ صفحه ۶،۵ )
تعجب ہے! کہ عیسائی لوگ شفاعت کے لئے عصمت کا مطالبہ کیوں کرتے ہیں کیونکہ ان کے ہاں نری
عصمت، شفاعت کا موجب نہیں ہو سکتی بلکہ شفاعت تب ہو سکتی ہے جبکہ شفیع معصوم ہو اور پھر وہ ابن اللہ ہو
اور پھر صلیب پر لٹکا یا جا کر ملعون ہو۔ جب تک یہ تثلیث عیسائی مذہب کے عقیدہ کے موافق قائم نہ ہو شفیع
نہیں ہو سکتا ، پھر وہ عصمت عصمت ہی کیوں پکارتے ہیں؟ کیا اگر کوئی معصوم ان کے سامنے پیش کیا جاوے،
یہ ثابت کر دیا جاوے، تو وہ مان لیں گے کہ وہ شفیع ہے؟ ہرگز نہیں ! بلکہ عیسائی عقیدہ کے موافق یہ ضروری ہے
کہ وہ خدا بھی نہ ہو بلکہ ابن اللہ ہو اور وہ مصلوب ہو کر جب تک ملعون نہ ہولے ہرگز ہرگز وہ شفیع نہیں ہو سکتا۔
پھر ایک اور بات قابل غور ہے کہ جبکہ یسوع خود خدا تھا اور اس لئے وہ علت العلل تھا اور اس نے کل جہان
کے گناہ بھی اپنے ذمے لئے پھر وہ معصوم کیوں کر ہوا ؟ اور گناہوں کا تذکرہ ہم چھوڑتے ہیں جو یہودی
مؤرخوں اور فری تھنکروں (آزاد خیال ) نے ان کی انجیل سے ثابت کئے ہیں لیکن جب اُس نے خود گناہ اُٹھا
لئے اور بوجہ علت العلل ہونے کے سارے گناہوں کا کرانے والا وہی ٹھہرا تو پھر ا سے معصوم قرار دینا عجیب
دانشمندی ہے۔
پھر خدا کا نام معصوم نہیں کیونکہ معصوم وہ ہے جس کا کوئی دوسرا عاصم ہو خدا کا نام عاصم ہے اس لئے جب
شفاعت کے لئے امنیت کی ضرورت ہے اور اس کے لئے بھی مصلوبیت کی لعنت ضروری ہے تو یہ سارا تانا بانا
ہی بنائے فاسد بر فاسد کا مصداق ہے۔
حقیقی اور سچی بات یہ ہے جو میں نے پہلے بھی بیان کی تھی کہ شفیع کے لئے ضروری ہے کہ اول خدا تعالیٰ سے
تعلق کامل ہوتا کہ وہ خدا سے فیض کو حاصل کرے اور پھر مخلوق سے شدید تعلق ہوتا کہ وہ فیض اور خیر جو وہ خدا
سے حاصل کرتا ہے مخلوق کو پہنچاوے جب تک یہ دونوں تعلق شدید نہ ہوں شفیع نہیں ہو سکتا۔ پھر اسی مسئلہ پر تیسری
بحث قابل غور یہ ہے کہ جب تک نمونے نہ دیکھے جائیں کوئی مفید نتیجہ نہیں نکل سکتا اور ساری بخشیں فرضی ہیں ۔
مسیح کے نمونہ کو دیکھ لو کہ چند حواریوں کو بھی درست نہ کر سکے، ہمیشہ ان کو سست اعتقاد کہتے رہے بلکہ بعض کو
شیطان بھی کہا اور انجیل کی رو سے کوئی نمونہ کامل ہونا ثابت نہیں ہوتا۔ بالمقابل ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کامل نمونہ ہیں کہ کیسے روحانی اور جسمانی طور پر انہوں نے عذاب الیم سے چھوڑا یا اور گناہ کی زندگی سے
ان کو نکالا کہ عالم ہی پلٹ دیا، ایسا ہی حضرت موسیٰ کی شفاعت سے بھی فائدہ پہنچا۔ عیسائی جو سیح کو مثیل موسیٰ
قرار دیتے ہیں تو یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ موسیٰ کی طرح انہوں نے گناہ سے قوم کو بچایا ہو بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ
مسیح کے بعد قوم کی حالت بہت ہی بگڑ گئی ۔ اور اب بھی اگر کسی کو شک ہو تو لنڈن یا یورپ کے دوسرے شہروں
میں جا کر دیکھ لے کہ آیا گناہ سے چھڑا دیا ہے یا پھنسا دیا ؟ ہے اور یوں کہنے کو تو ایک چوہڑا بھی کہہ سکتا ہے کہ
بالمیک نے چھوڑا یا مگر یہ نرے دعوے ہی دعوے ہیں جن کے ساتھ کوئی واضح ثبوت نہیں ہے۔ پس عیسائیوں
کا یہ کہنا کہ سیچ چھوڑانے کے لئے آیا تھا ، ایک خیالی بات ہے جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ان کے بعد قوم کی حالت
بہت بگڑ گئی اور روحانیت سے بالکل دور جا پڑی۔
ہاں ! سچا شفیع اور کامل شفیع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جنہوں نے قوم کو بت پرستی اور ہر قسم کے فسق و
فجور کی گندگیوں اور ناپاکیوں سے نکال کر اعلیٰ درجہ کی قوم بنادیا اور پھر اس کا ثبوت یہ ہے کہ ہر زمانہ میں آپ
کی پاکیزگی اور صداقت کے ثبوت کے لئے اللہ تعالی نمونہ بھیج دیتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ / مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۵،۴)
مامور من اللہ کی دُعاؤں کا کل جہان پر اثر ہوتا ہے اور یہ خدا تعالیٰ کا ایک بار یک قانون ہے جس کو ہر
ایک شخص نہیں سمجھ سکتا۔ جن لوگوں نے شفیع کے مسئلہ سے انکار کیا ہے انہوں نے سخت غلطی کھائی ہے شفیع کو
قانون قدرت چاہتا ہے۔ اس کو ایک تعلق شدید خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے اور دوسر امخلوق سے۔ مخلوق کی ہمدردی
اس میں اس قدر ہوتی ہے کہ یوں کہنا چاہئے کہ اس کے قلب کی بناوٹ ہی ایسی ہوتی ہے کہ وہ ہمدردی کے
لئے جلد متاثر ہو جاتا ہے۔ اس لئے وہ خدا سے لیتا ہے اور اپنی عقد ہمت اور توجہ سے مخلوق کو پہنچاتا ہے اور
اپنا اثر اس پر ڈالتا ہے اور یہی شفاعت ہے۔
سورة البقرة
انسان کی دُعا اور توجہ کے ساتھ مصیبت کا رفع ہونا یا معصیت اور ذنوب کا کم ہونا یہ سب شفاعت کے
نیچے ہے۔ توجہ سب پر اثر کرتی ہے خواہ مامور کو اپنے ساتھ تعلق رکھنے والوں کا نام اور ( پتا ) بھی یاد ہو نہ ہو۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۶)
یہ ہرگز نہ سمجھنا چاہئے کہ شفاعت کوئی چیز نہیں ۔ ہمارا ایمان ہے کہ شفاعت حق ہے اور اس پر یہ نص صریح
ہے : صَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلوتَكَ سَكَنْ لَهُمُ (التوبة : ١٠٣) - سَكَن لھم یہ شفاعت کا فلسفہ ہے یعنی جو
گناہوں میں نفسانیت کا جوش ہے وہ ٹھنڈا پڑ جاوے شفاعت کا نتیجہ یہ بتایا ہے کہ گناہ کی زندگی پر ایک موت
رد ہو جاتی ہے اور نفسانی جوشوں اور جذبات میں ایک برودت آ جاتی ہے۔ جس سے گناہوں کا صدور بند ہو
کر ان کے بالمقابل نیکیاں شروع ہو جاتی ہیں پس شفاعت کے مسئلہ نے اعمال کو بیکار نہیں کیا بلکہ اعمال حسنہ
کی تحریک کی ہے۔ شفاعت کے مسئلہ کے فلسفہ کو نہ سمجھ کر احمقوں نے اعتراض کیا ہے اور شفاعت اور کفارہ کو
ایک قرار دیا حالانکہ یہ ایک نہیں ہو سکتے ہیں کفارہ اعمال حسنہ سے مستغنی کرتا ہے اور شفاعت اعمال حسنہ کی
تحریک۔ جو چیز اپنے اندر فلسفہ نہیں رکھتی ہے وہ بیچ ہے۔ ہمارا یہ دعوی ہے کہ اسلامی اصول اور عقائد اور اُس
کی ہر تعلیم اپنے اندر ایک فلسفہ رکھتی ہے اور علمی پیرا یہ اس کے ساتھ موجود ہے جو دوسرے مذاہب کے عقائد
میں نہیں ملتا ۔
شفاعت اعمال حسنہ کی محرک کس طرح پر ہے؟ اس سوال کا جواب بھی قرآن شریف ہی سے ملتا ہے اور
ثابت ہوتا ہے کہ وہ کفارہ کا رنگ اپنے اندر نہیں رکھتی جو عیسائی مانتے ہیں کیونکہ اس پر حصر نہیں کیا جس سے
کا ہلی اور سستی پیدا ہوتی بلکہ فرمایا : إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ( البقرة : ۱۸۷) یعنی جب میرے
بندے میرے بارے میں تجھ سے سوال کریں کہ وہ کہاں ہے؟ تو کہہ دے کہ میں قریب ہوں ۔ قریب والا تو
سب کچھ کر سکتا ہے، ڈور والا کیا کرے گا ؟ اگر آگ لگی ہوئی ہو تو دور والے کو جب تک خبر پہنچے اُس وقت تک
تو شائد وہ جل کر خاک سیاہ بھی ہو چکے۔ اس لئے فرمایا کہ کہہ دو میں قریب ہوں ۔
پس یہ آیت بھی قبولیت دعا کا ایک راز بتاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور طاقت پر ایمان
کامل پیدا ہو اور اُسے ہر وقت اپنے قریب یقین کیا جاوے اور ایمان ہو کہ وہ ہر پکار کو سنتا ہے۔ بہت سی دُعاؤں
کے رڈ ہونے کا یہ بھی ستر ہے کہ دُعا کرنے والا اپنی ضعیف الایمانی سے دُعا کو مستر د کرالیتا ہے اس لئے یہ