سورة فَاطِر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یعنی دین کو جبر سے شائع نہیں کرنا چاہئے ۔ ( مجموعہ اشتہارات ،جلد دوم صفحہ ۴۶۸)
يَقُولُونَ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ ہمارے دین میں
وَيَقْرَؤُونَ هَذِهِ الْآيَةَ فِي الْكِتَابِ جبر و اکراہ نہیں ہے اور آیت لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ کو
الْمُبِينِ، ثُمَّ يَقُولُونَ قَوْلًا خَالَفَ قرآن مجید میں پڑھتے ہیں پھر بھی اس قول کی مخالفت کرتے
ذَلِكَ وَيُصِرُونَ عَلَى أَنَّ مَهْدِيَهُمْ ہیں بلکہ اصرار کرتے ہیں کہ مہدی تلوار لے کر نکلیں گے اور
يَخْرُجُ بِالْحُسَامِ، وَلَا يُقْبَلُ إِلَّا جنگ کریں گے حتی کہ اسلام کے سوا کوئی اور چیز قبول نہیں
کریں گے اور عدم قبول اسلام کی صورت میں سب کو تہ تیغ
الْإِسْلام۔
( ۱۹ مواهب الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۳۰۳٬۳۰۲) کریں گے۔ (ترجمہ از مرتب)
یہ بات نہایت صاف اور سریع الفہم ہے کہ وہ کتاب جو حقیقت میں کتاب الہی ہے وہ انسانوں کی
طبیعتوں پر کوئی ایسا بوجھ نہیں ڈالتی اور ایسے امور مخالف عقل پیش نہیں کرتی جن کا قبول کرنا اکراہ اور جبر میں
داخل ہو کیونکہ کوئی عقل صحیح تجویز نہیں کر سکتی جو دین میں اِکراہ اور جبر جائز ہو اسی واسطے اللہ جل شانہ نے
قرآن کریم میں فرمایا : لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ
(نور القرآن اول، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۱، ۳۳۲)
یعنی دین میں کوئی جبر نہیں ہے۔ تحقیق ! ہدایت اور گمراہی میں کھلا کھلا فرق ظاہر ہو گیا ہے پھر جبر کی کیا
حاجت ہے؟ تعجب! کہ باوجود یکہ قرآن شریف میں اس قدر تصریح سے بیان فرمایا ہے کہ دین کے بارے میں
جبر نہیں کرنا چاہئے پھر بھی جن کے دل بغض اور دشمنی سے سیاہ ہو رہے ہیں ناحق خدا کے کلام پر جبر کا الزام
دیتے ہیں۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳۲ ، ۲۳۳)
میں نہیں جانتا کہ ہمارے مخالفوں نے کہاں سے اور کس سے سن لیا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے۔
خدا تو قرآن شریف میں فرماتا ہے : لا إِكْرَاهَ فِی الدِّینِ یعنی دین اسلام میں جبر نہیں۔ تو پھر کس نے جبر کا حکم
دیا اور جبر کے کون سے سامان تھے؟ اور کیا وہ لوگ جو جبر سے مسلمان کئے جاتے ہیں اُن کا یہی صدق اور یہی
ایمان ہوتا ہے کہ بغیر کسی تنخواہ پانے کے باوجود دو تین سو آدمی ہونے کے ہزاروں آدمیوں کا مقابلہ کریں اور
جب ہزار تک پہنچ جائیں تو کئی لاکھ دشمن کو شکست دے دیں اور دین کو دشمن کے حملہ سے بچانے کے لئے
بھیڑوں بکریوں کی طرح سر کٹا دیں اور اسلام کی سچائی پر اپنے خون سے مہریں کر دیں اور خدا کی توحید کے
پھیلانے کے لئے ایسے عاشق ہوں کہ درویشانہ طور پر سختی اُٹھا کر افریقہ کے ریگستان تک پہنچیں اور اس ملک
میں اسلام کو پھیلا دیں اور پھر ہر یک قسم کی صعوبت اُٹھا کر چین تک پہنچیں نہ جنگ کے طور پر بلکہ محض

درویشانہ طور پر اور اس ملک میں پہنچ کر دعوت اسلام کریں جس کا نتیجہ یہ ہو کہ اُن کے بابرکت وعظ سے کئی
کروڑ مسلمان اس زمین میں پیدا ہو جائیں اور پھر ٹاٹ پوش درویشوں کے رنگ میں ہندوستان میں آئیں اور
بہت سے حصہ آریہ ورت کو اسلام سے مشرف کر دیں اور یورپ کی حدود تک لا إِلهَ إِلَّا الله کی آواز
پہنچاویں ؟ تم ایمانا کہو! کہ کیا یہ کام اُن لوگوں کا ہے جو جبراً مسلمان کئے جاتے ہیں جن کا دل کافر اور زبان
مومن ہوتی ہے؟ نہیں! بلکہ یہ اُن لوگوں کے کام ہیں جن کے دل نور ایمان سے بھر جاتے ہیں اور جن کے
دلوں میں خدا ہی خدا ہوتا ہے۔
پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۶۹،۴۶۸)
قرآن شریف میں ہرگز ہرگز جبر کی تعلیم نہیں ہے۔ (جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۶۲) ۶
یا درکھو! مہدی کی نسبت جو حدیثیں ہیں جن میں لکھا ہے کہ وہ جنگ کرے گا اور خونریزی کرے گا۔ ان کی
نسبت خودان مولویوں نے لکھ دیا ہے کہ بہت سی حدیثیں ان میں موضوع ہیں اور قریباً سب کی سب مجروح
ہیں۔ ہمارا یہ مذہب نہیں ہے کہ مہدی آئے گا تو خون کرتا پھرے گا وہ دین کیا ہوا جس میں سوائے جنگ اور
جدال کے اور کچھ نہ ہو۔ جہاد کے مسئلہ کو بھی ان نا واقفوں نے نہیں سمجھا۔ قرآن شریف تو کہتا ہے : لَا إِكْرَاهَ
فی الدین تو کیا اگر مہدی آکر لڑائیاں کرے گا تو اِكْرَاهَ فِي الدِّینِ جائز ہوگا اور قرآن شریف کے اس
حکم کی بے حرمتی ہوگی ۔ اُس کے آنے کی غرض تو یہ ہے کہ وہ اسلام کو زندہ کرے یا یہ کہ اس کی توہین کرے۔
اگر دین میں لڑائیاں ہی ضروری ہوتی ہیں تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۱۳ برس تک مکہ میں رہ کر کیوں نہ
لڑے؟ ہر قسم کی تکلیف اُٹھاتے رہے اور پھر بھی آپ نے ابتداء نہیں کی اور ہمارا مذہب ہے کہ جبراً مسلمان
کرنے کے واسطے لڑائیاں ہرگز نہیں کی ہیں بلکہ وہ لڑائیاں خدا تعالیٰ کا ایک عذاب تھا اُن لوگوں کے لئے
جنہوں نے آپ کو سخت تکالیف دی تھیں اور مسلمانوں کا تعاقب کیا اور اُن کو تنگ کیا تھا۔ پس یہ ہرگز صحیح نہیں
ہے کہ اسلام تلوار دکھاتا ہے، اسلام تو قرآن اور ہدایت پیش کرتا ہے۔ وہ صلح اور امن لے کر آیا ہے اور دنیا
میں کوئی ایسا مذہب نہیں جو اسلام کی طرح صلح پھیلاتا ہو۔ پس یہ غلط ہے کہ مہدی جنگ کرے گا ہمارا یہ مذہب
ہرگز نہیں ۔ بھلا اگر تلوار مار کر لوگوں کو ہلاک کر دیا اور اُن کے املاک لوٹ لئے تو اس سے فائدہ کیا ہوا؟ جس
مہدی ہونے کا ہمارا دعویٰ ہے یہ تو قرآن شریف سے ثابت ہے جیسے موسوی سلسلہ مسیح پر آ کر ختم ہوا اسی طرح
خدا تعالیٰ نے ایک خاص مناسبت کی وجہ سے اس سلسلہ کو بھی ایک محمدی مسیح پر ختم کیا ہے اور مہدی نام اس
کا اس لئے رکھا ہے کہ وہ براہ راست خدا تعالیٰ سے ہدایت پائے گا اور ایسے وقت میں آئے گا جبکہ دنیا

لدلمه له
سورة البقرة
سے نو ر و ہدایت اُٹھ گئے ہوں گے۔ پھر ایک لطیف تر بات ان دونوں سلسلوں کی مماثلت میں یہ ہے کہ جیسے
مسیح موسوی موسیٰ علیہ السلام کے بعد چودھویں صدی) میں آیا تھا یہاں بھی مسیح محمدی کی بعثت کا زمانہ
چودھویں ہی صدی ہے اور جیسے مسیح موسوی یہودیوں کی سلطنت نہیں بلکہ رومیوں کی سلطنت میں پیدا ہوا تھا
اسی طرح محمدی مسیح بھی مسلمانوں کی سلطنت میں نہیں بلکہ انگلش گورنمنٹ کی سلطنت میں پیدا ہوا ہے۔ غرض
ہمارا ہر گز یہ مذہب نہیں ہے کہ مہدی آکر لڑائیاں کرتا پھرے گا اور خونریزی اُس کا کام ہوگا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۱ صفحه ۸ )
میں سچ کہتا ہوں کہ اگر نوح کی قوم کا اعتراض شریفانہ رنگ میں ہوتا تو اللہ تعالیٰ نہ پکڑ تا ساری قو میں اپنی
کرتوتوں کی پاداش میں سزا پاتی ہیں۔ خدا تعالیٰ نے تو یہاں تک بھی فرمادیا ہے کہ جو لوگ قرآن سننے کے
لئے آتے ہیں ان کو امن کی جگہ تک پہنچادیا جاوے خواہ وہ مخالف اور منکر ہی ہوں ، اس لئے کہ اسلام میں جبر
اور اکراہ نہیں جیسے فرمایا : لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۲ صفحه ۴)
وہ تمام لوگ آگاہ رہیں ! جو اسلام کے بزور شمشیر پھیلائے جانے کا اعتراض کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس
دعوے میں جھوٹے ہیں ۔ اسلام کی تاثیرات اپنی اشاعت کے لئے کسی جبر کی محتاج نہیں ہیں اگر کسی کو شک
ہے تو وہ میرے پاس رہ کر دیکھ لے کہ اسلام اپنی زندگی کا ثبوت براہین اور نشانات سے دیتا ہے ۔۔۔۔
انگلستان اور فرانس اور دیگر ممالک یورپ میں یہ الزام بڑی سختی سے اسلام پر لگایا جاتا ہے کہ وہ جبر کے ساتھ
پھیلایا گیا ہے مگر افسوس اور سخت افسوس ہے کہ وہ نہیں دیکھتے کہ اسلام لا إِكْرَاهَ فِی الدین کی تعلیم دیتا ہے اور
انہیں نہیں معلوم کہ کیا وہ مذہب جو فتح پا کر بھی گرجے نہ گرانے کا حکم دیتا ہے کیا وہ جبر کر سکتا ہے؟ مگر اصل بات
یہ ہے کہ ان ملانوں نے جو اسلام کے نادان دوست ہیں، یہ فساد ڈالا ہے۔ انہوں نے خود اسلام کی حقیقت کو
سمجھا نہیں اور اپنے خیالی عقائد کی بنا پر دوسروں کو اعتراض کا موقعہ دیا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۲ ء صفحه ۶)
اللہ تعالیٰ جو کچھ کرتا ہے وہ تعلیم اور تربیت کے لئے کرتا ہے چونکہ شوکت کا زمانہ دیر تک رہتا ہے اور
اسلام کی قوت اور شوکت صدیوں تک رہی اور اس کے فتوحات دور دراز تک پہنچے اس لئے بعض احمقوں نے
سمجھ لیا کہ اسلام جبر سے پھیلایا گیا۔ حالانکہ اسلام کی تعلیم ہے لا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ یا اس امر کی صداقت کو
ظاہر کرنے کے لئے (کہ ) اسلام جبر سے نہیں پھیلا اللہ تعالیٰ نے خاتم الخلفاء کو پیدا کیا اور اس کا کام

آج 10 میں سے 10 باقی