سورة المَائدة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اسلام کے معنے تو یہ تھے کہ انسان خدا کی محبت اور اطاعت میں فنا ہو جاوے اور جس طرح پر ایک بکری
کی گردن قصاب کے آگے ہوتی ہے اس طرح پر مسلمان کی گردن خدا تعالیٰ کی اطاعت کے لئے رکھ دی
جاوے اور اس کا مقصد یہ تھا کہ خدا تعالیٰ ہی کو وحدہ لاشریک سمجھے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۶، مورخہ ۷ اکتوبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۵)
اسلام کی حقیقت ہی یہ ہے کہ اس کی تمام طاقتیں اندرونی ہوں یا بیرونی سب کی سب اللہ ہی کے
آستانہ پرگری ہوئی ہوں۔
( حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدت وجود پر ایک خط صفحہ ۱۰ مرتبه شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی)
یا درکھو! اسلام ایک موت ہے، جب تک کوئی شخص نفسانی جذبات پر موت وارد کر کے نئی زندگی نہیں
پاتا اور خدا ہی کے ساتھ بولتا، چلتا پھرتا سنتا دیکھتا نہیں وہ مسلمان نہیں ہوتا۔
الحکم جلدا انمبر ۲ مورخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۸ )
سچا رجوع اس وقت ہوتا ہے جبکہ خدا تعالیٰ کی رضاء سے رضاء انسانی مل جاوے۔ یہ وہ حالت ہے
جہاں انسان اولیا اور ابدال اور مقربین کا درجہ پاتا ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں اللہ تعالیٰ سے مکالمہ کا شرف
ملتا ہے اور وحی کی جاتی ہے اور چونکہ وہ ہر قسم کی تاریکی اور شیطانی شرارت سے محفوظ ہوتا ہے، ہر وقت اللہ
تعالیٰ کی رضا میں زندہ ہوتا ہے۔ اس لئے وہ ایک ابدی بہشت اور سرور میں ہوتا ہے انسانی ہستی کا مقصد
اعلیٰ اور غرض اسی مقام کا حاصل کرنا ہے۔ اور یہی وہ مقصد ہے جو اسلام کے لفظ میں اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے
کیونکہ اسلام سے سچی مراد یہی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی رضا کے تابع اپنی رضا کرلے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۴ء صفحه (۴)
فَإِنْ حَاجُوكَ فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلَّهِ وَ مَنِ اتَّبَعَنِ وَقُلْ لِلَّذِينَ
أوتُوا الْكِتٰبَ وَالْأُمِّينَ وَاسْلَمْتُمْ فَإِنْ أَسْلَمُوا فَقَدِ اهْتَدَوْا ۚ وَإِنْ تَوَلَّوا
فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلغُ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ
ان کو کہہ دے کہ میری راہ یہ ہے کہ مجھے حکم ہوا ہے کہ اپنا تمام وجود خدا تعالیٰ کو سونپ دوں اور اپنے
تیں رب العالمین کے لئے خالص کرلوں یعنی اس میں فنا ہو کر جیسا کہ وہ ربّ العالمین ہے میں خادم

خدا
العالمین بنوں اور ہمہ تن اسی کا اور اسی کی راہ کا ہو جاؤں ۔ سو میں نے اپنا تمام وجود اور جو کچھ میرا تھا،
تعالیٰ کا کر دیا ہے اب کچھ بھی میرا نہیں جو کچھ میرا ہے وہ سب اس کا ہے۔
آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۶۵)
اور اے پیغمبر ! اہل کتاب اور عرب کے جاہلوں کو کہو کہ کیا تم دین اسلام میں داخل ہوتے ہو۔ پس اگر
اسلام قبول کر لیں تو ہدایت پاگئے اور اگر منہ موڑیں تو تمہارا تو صرف یہی کام ہے کہ حکم الہی پہنچا دو۔ اس
آیت میں یہ نہیں لکھا کہ تمہارا یہ بھی کام ہے کہ تم اُن سے جنگ کرو۔ اس سے ظاہر ہے کہ جنگ صرف جرائم
پیشہ لوگوں کے لئے تھا کہ مسلمانوں کو قتل کرتے تھے یا امن عامہ میں خلل ڈالتے تھے اور چوری ڈاکہ میں
مشغول رہتے تھے اور یہ جنگ بحیثیت بادشاہ ہونے کے تھا، نہ بحیثیت رسالت ۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه (۲۴۳)
ذلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَةٍ وَغَرَّهُمُ
فِي دِينِهِمْ مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
عرب کے مشرکوں کی طرح اس ملک کے اہل کتاب بھی جرائم پیشہ ہو گئے تھے عیسائیوں نے تو
کفارہ کے مسئلہ پر زور دے کر اور اس پر بھروسہ کر کے یہ سمجھ لیا تھا کہ ہم پر سب جرائم حلال ہیں اور
یہودی کہتے تھے کہ ہم ارتکاب جرائم کی وجہ سے صرف چند روز دوزخ میں پڑیں گے اس سے زیادہ
نہیں جیسا کہ اس بارہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا
مَّعْدُودَاتٍ وَغَرَّهُمْ فِي دِينِهِمْ مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ ( ترجمہ ) یہ دلیری اور جرات اِس سے اُن کو پیدا
ہوئی کہ اُن کا یہ قول ہے کہ دوزخ کی آگ اگر ہمیں چھوٹے گی بھی تو صرف چند روز تک رہے گی اور جو
افترا پردازیاں وہ کرتے ہیں انہیں پر مغرور ہو کر ان کے یہ خیالات ہیں ۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه (۲۴۲)
قُلِ اللهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ
تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ
شَيْءٍ قَدِيرٌ
کہہ اے بار خدایا ! اے مالک الملک ! تو جسے چاہتا ہے ملک دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ملک چھین

لیتا ہے تو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔ ہر یک خیر کہ جس کا انسان طالب
ہے تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ تو ہر یک چیز پر قادر ہے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص ، روحانی خزائن جلدا، صفحه ۲۶۱ حاشیه (۱۱)
وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ یعنی خدا جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ذلت
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ ، صفحه ۲۳۲)
دیتا ہے۔
تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارِ فِي الَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ
وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ۔
جاننا چاہئے کہ خدائے تعالیٰ نے اس بات کو بڑے پر زور الفاظ سے قرآن شریف میں بیان کیا ہے کہ
دنیا کی حالت میں قدیم سے ایک مد و جز رواقعہ ہے اور اسی کی طرف اشارہ ہے جو فرمایا ہے : تورج اليل في
النَّهَارِ وَ تُولِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ یعنی اے خدا! کبھی تو رات کو دن میں اور کبھی دن کو رات میں داخل کرتا
ہے یعنی ضلالت کے غلبہ پر ہدایت اور ہدایت کے غلبہ پر ضلالت کو پیدا کرتا ہے۔
اور حقیقت اس مد و جزر
مدوجزر کی یہ ہے کہ کبھی بامر اللہ تعالیٰ انسانوں کے دلوں میں ایک صورت انقباض اور
مجو بیت کی پیدا ہو جاتی ہے اور دنیا کی آرائشیں ان کو عزیز معلوم ہونے لگتی ہیں اور تمام ہمتیں ان کی اپنی دنیا
کے درست کرنے میں اور اس کے عیش حاصل کرنے کی طرف مشغول ہو جاتی ہیں۔ یہ ظلمت کا زمانہ ہے
جس کے انتہائی نقطہ کی رات لیلۃ القدر کہلاتی ہے اور وہ لیلۃ القدر ہمیشہ آتی ہے مگر کامل طور پر اس وقت
آئی تھی کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کا دن آ پہنچا تھا کیونکہ اس وقت تمام دنیا پر ایسی کامل
گمراہی کی تاریکی پھیل چکی تھی جس کی مانند کبھی نہیں پھیلی تھی اور نہ آئندہ کبھی پھیلے گی جب تک قیامت نہ
آوے۔ غرض جب یہ ظلمت اپنے اس انتہائی نقطہ تک پہنچ جاتی ہے کہ جو اس کے لئے مقدر ہے تو عنایت الہیہ
تنویر عالم کی طرف متوجہ ہوتی ہے اور کوئی صاحب نور دنیا کی اصلاح کے لئے بھیجا جاتا ہے اور جب وہ آتا
ہے تو اس کی طرف مستعد روحیں کھینچی چلی آتی ہے اور پاک فطرتیں خود بخود رو بحق ہوتی چلی جاتی ہیں اور
جیسا کہ ہرگز ممکن نہیں کہ شمع کے روشن ہونے سے پروانہ اس طرف رخ نہ کرے ایسا ہی یہ بھی غیرممکن ہے کہ
بر وقت ظہور کسی صاحب نور کے صاحب فطرت سلیمہ کا اس کی طرف بارادت متوجہ نہ ہو۔ ان آیات میں جو

خدائے تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے، جو بنیاد دعویٰ ہے اُس کا خلاصہ یہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ظہور کے وقت ایک ایسی ظلمانی حالت پر زمانہ آچکا تھا کہ جو آفتاب صداقت کے ظاہر ہونے کے متقاضی
تھے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۴۵ تا ۷ ۶۴ )
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ
ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
ان کو کہہ دے کہ اگر خدا سے پیار کرتے ہو تو آؤ میرے پیچھے ہولو اور میری راہ پر چلو تا خدا بھی تم سے
پیار کرے اور تمہارے گناہ بخشے اور وہ تو بخشندہ اور غفور، رحیم ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۲۵)
ان کو کہہ دو کہ اگر تم خدائے تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدائے تعالیٰ بھی تم سے
محبت رکھے اور تمہیں اپنا محبوب بنالیوے۔ اب سوچنا چاہئے کہ جس وقت انسان ایک محبوب کی پیروی سے
خود بھی محبوب بن گیا تو کیا اس محبوب کا مثیل ہی ہو گیا یا ابھی غیر مثیل رہا۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۳۰)
ان کو کہہ دے کہ اگر تم خدا تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میرے پیچھے پیچھے چلنا اختیار کرو یعنی میرے
طریق پر، جو اسلام کی اعلیٰ حقیقت ہے قدم ما رو تب خدا تعالیٰ تم سے بھی پیار کرے گا اور تمہارے گناہ بخش
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۶۵)
دے گا۔
إن كَمَالَاتِ النَّبِيِّينَ لَيْسَتْ نبیوں کے کمالات پروردگار عالم کے کمالات
كَكَمَالَاتِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَإِنَّ اللهَ أَحَدٌ کی طرح نہیں ہوتے ۔ اور یہ کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات
صَمَدٌ وَحِيْدٌ لَّا شَرِيكَ لَهُ فِي ذَاتِهِ وَلَا فِي میں اکیلا ، بے نیاز اور یگانہ ہے اُس کی ذات اور صفات
صِفَاتِهِ وَأَمَّا الْأَنْبِيَاءُ فَلَيْسُوا كَذلِك میں اس کا کوئی شریک نہیں لیکن نبی ایسے نہیں ہوتے بلکہ
بَلْ جَعَلَ اللهُ لَهُمْ وَارِثِينَ مِنَ اللہ تعالیٰ ان کے سچے متبعین میں سے اُن کے وارث
الْمُتَّبِعِينَ الصَّادِقِينَ فَأُمَّتُهُمْ بناتا ہے ۔ پس اُن کی اُمت اُن کی وارث ہوتی ہے ۔وہ
وَرَثَاؤُهُمْ يَجِدُونَ مَا وَجَدَ أَنْبِيَاؤُهُمْ سب کچھ پاتے ہیں جو اُن کے نبیوں کو ملا ہو بشرطیکہ وہ اُن کے
إِنْ كَانُوا لَهُمْ مُتَّبِعِينَ وَإِلَى هَذَا أَشَارَ پورے پورے متبع بنیں۔ اور اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے

فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ آيت : قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ
اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ، فَانْظُرْ كَيْفَ اللهُ میں اشارہ فرمایا پس دیکھو! کس طرح اللہ تعالیٰ نے
جَعَلَ الْأُمَّةَ أَحِبَّاءَ اللهِ بِشَرْطِ اتَّبَاعِهِمْ افراد امت کو اپنے محبوب قرار دیا ہے بشرطیکہ وہ حبوبوں کے
وَاقْتِدَائِهِمُ بِسَيِّدِ الْمَحْبُوبِينَ۔ سردار ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی پیروی کریں اور آپ کے
(کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلد ے صفحہ (۱۳) | نمونہ پر چلیں۔ (ترجمه از مرتب)
خدا نے انبیاء علیہم السلام کو اسی لئے اس دنیا میں بھیجا ہے کہ تا دنیا میں اُن کے مثیل قائم کرے اگر یہ
بات نہیں تو پھر نبوّت لغو ٹھہرتی ہے۔ نبی اس لئے نہیں آتے کہ اُن کی پرستش کی جائے بلکہ اس لئے آتے
ہیں کہ لوگ اُن کے نمونے پر چلیں اور اُن سے تشبہ حاصل کریں اور اُن میں فنا ہو کر گویا وہی بن جائیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله پس خدا جس سے محبت کرے گا
کون سی نعمت ہے جو اُس سے اٹھا رکھے گا اور اتباع سے مراد بھی مرتبہ فنا ہے جو مثیل کے درجے تک پہنچاتا
ہوگا۔
ہے۔ اور یہ مسئلہ سب کا مانا ہوا ہے اور اس سے کوئی انکار نہیں کرے گا مگر وہی جو جاہل، سفیہ یا ملحد بے دین
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۱۲،۴۱۱)
وو
سوال مسیح نے اپنی نسبت یہ کلمات کہے: ” میرے پاس آؤ تم جو تھکے اور ماندے ہو کہ میں تمہیں
آرام دوں گا ۔ اور یہ کہ میں روشنی ہوں اور میں راہ ہوں، میں زندگی اور راستی ہوں ۔ کیا بانی
اسلام نے یہ کلمات یا ایسے کلمات کسی جگہ اپنی طرف منسوب کئے ہیں ؟
الجواب قرآن شریف میں صاف فرمایا گیا ہے: قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ
الله الخ ۔ یعنی ان کو کہہ دے کہ اگر خدا سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت
کرے اور تمہارے گناہ بخشے۔ یہ وعدہ کہ میری پیروی سے انسان خدا کا پیارا بن جاتا ہے مسیح کے گذشتہ
اقوال پر غالب ہے کیونکہ اس سے بڑھ کر کوئی مقام نہیں کہ انسان خدا کا پیارا ہو جائے ۔ پس جس کی راہ پر
چلنا انسان کو محبوب الہی بنا دیتا ہے، اس سے زیادہ کس کا حق ہے کہ اپنے تئیں روشنی کے نام سے موسوم
کرے۔
(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۷۲)
میرے نزدیک مومن وہی ہوتا ہے جو آپ کی اتباع کرتا ہے اور وہی کسی مقام پر پہنچتا ہے۔ جیسا کہ خود
اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے : قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله ۔ یعنی کہہ دو کہ اگر تم اللہ

تعالیٰ کو محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو تا کہ اللہ تمہیں اپنا محبوب بنالے۔ اب محبت کا تقاضا تو یہ ہے کہ
محبوب کے فعل کے ساتھ خاص موانست ہو اور مرنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ آپ نے مرکز
دکھا دیا۔ پھر کون ہے جو زندہ رہے یا زندہ رہنے کی آرزو کرے یا کسی اور کے لئے تجویز کرے کہ وہ زندہ
رہے؟ محبت کا تقاضا تو یہی ہے کہ آپ کی اتباع میں ایسا گم ہو کہ اپنے جذبات نفس کو تھام لے اور یہ سوچ
لے کہ میں کس کی اُمت ہوں؟ ایسی صورت میں جو شخص حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت یہ عقیدہ رکھتا ہے
کہ وہ اب تک زندہ ہیں وہ کیوں کر آپ کی محبت اور اتباع کا دعویٰ کر سکتا ہے؟ اس لئے کہ آپ کی نسبت وہ
گوارا کرتا ہے کہ مسیح کو افضل قراردیا جاوے اور آپ کو مردہ کہا جاوے مگر اُس کے لئے وہ پسند کرتا ہے کہ
زندہ یقین کیا جاوے۔
لیکچر لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۶۳، ۲۶۴)
میں نے محض خدا کے فضل سے نہ اپنے کسی ہنر سے اس نعمت سے کامل حصہ پایا ہے جو مجھ سے پہلے
نبیوں اور رسولوں اور خدا کے برگزیدوں کو دی گئی تھی اور میرے لئے اس نعمت کا پانا ممکن نہ تھا اگر میں اپنے
سید و مولی فخر الانبیاء اور خیر الوریٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے راہوں کی پیروی نہ کرتا۔ سو میں
نے جو کچھ پایا اُس پیروی سے پایا اور میں اپنے سچے اور کامل علم سے جانتا ہوں کہ کوئی انسان بجز پیروی
اُس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا تک نہیں پہنچ سکتا اور نہ معرفت کا ملہ کا حصہ پا سکتا ہے۔ اور میں اس جگہ یہ
بھی بتلاتا ہوں کہ وہ کیا چیز ہے کہ سچی اور کامل پیروی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب باتوں سے
پہلے دل میں پیدا ہوتی ہے۔ سو یا در ہے کہ وہ قلب سلیم ہے یعنی دل سے دنیا کی محبت نکل جاتی ہے اور دل
ایک ابدی اور لازوال لذت کا طالب ہو جاتا ہے۔ پھر بعد اس کے ایک مصفی اور کامل محبت الہی باعث
اس قلب سلیم کے حاصل ہوتی ہے اور یہ سب نعمتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے بطور وراثت
ملتی ہیں ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے : قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ - یعنی ان کو
کہہ دے کہ اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے بلکہ یک طرفہ
محبت کا دعوی بالکل ایک جھوٹ اور لاف و گزاف ہے۔ جب انسان سچے طور پر خدا تعالیٰ سے محبت کرتا ہے
تو خدا بھی اُس سے محبت کرتا ہے۔ تب زمین پر اُس کے لئے ایک قبولیت پھیلائی جاتی ہے اور ہزاروں
انسانوں کے دلوں میں ایک سچی محبت اُس کی ڈال دی جاتی ہے اور ایک قوت جذب اُس کو عنایت ہوتی
ہے اور ایک نور اُس کو دیا جاتا ہے جو ہمیشہ اُس کے ساتھ ہوتا ہے۔ جب ایک انسان سچے دل سے خدا سے

محبت کرتا ہے اور تمام دنیا پر اس کو اختیار کر لیتا ہے اور غیر اللہ کی عظمت اور وجاہت اُس کے دل میں باقی
نہیں رہتی بلکہ سب کو ایک مرے ہوئے کیڑے سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔ تب خدا جو اُس کے دل کو دیکھتا ہے
ایک بھاری تعلی کے ساتھ اُس پر نازل ہوتا ہے اور جس طرح ایک صاف آئینہ میں جو آفتاب کے مقابل
پر رکھا گیا ہے آفتاب کا عکس ایسے پورے طور پر پڑتا ہے کہ مجاز اور استعارہ کے رنگ میں کہہ سکتے ہیں کہ
وہی آفتاب جو آسمان پر ہے اس آئینہ میں بھی موجود ہے۔ ایسا ہی خدا ایسے دل پر اُترتا ہے اور اُس کے
دل کو اپنا عرش بنا لیتا ہے۔ یہی وہ امر ہے جس کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۴ ، ۶۵)
ان کو کہہ کہ اگر خدا سے تم محبت کرتے ہو۔ پس آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے اور
تمہارے گنہ بخش دے اور خدا غفور و رحیم ہے۔ (حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۰ )
قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے بارے میں مختلف مقامات میں ذکر
فرمایا گیا ہے جیسا کہ ایک جگہ فرماتا ہے : قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرُ
لَكُمْ ذُنُوبَكُم ترجمہ ۔ کہہ ! اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے
اور تمہارے گناہ بخشے ۔ اب دیکھو کہ یہ آیت کس قدر صراحت سے بتلا رہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے نقش قدم پر چلنا جس کے لوازم میں سے محبت اور تعظیم اور اطاعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہے اس کا
ضروری نتیجہ یہ ہے کہ انسان خدا کا محبوب بن جاتا ہے اور اس کے گناہ بخشے جاتے ہیں یعنی اگر کوئی گناہ کی
زہر کھا چکا ہے تو محبت اور اطاعت اور پیروی کے تریاق سے اس زہر کا اثر جاتا رہتا ہے اور جس طرح بذریعہ
دوا، مرض سے ایک انسان پاک ہو سکتا ہے ایسا ہی ایک شخص گناہ سے پاک ہو جاتا ہے اور جس طرح نور
ظلمت کو دور کرتا ہے اور تریاق زہر کا اثر زائل کرتا ہے اور آگ جلاتی ہے ایسا ہی سچی اطاعت اور محبت کا اثر
ہوتا ہے۔ دیکھو ! آگ کیوں کر ایک دم میں جلا دیتی ہے ۔ پس اسی طرح پر جوش نیکی جو محض خدا کا جلال
ظاہر کرنے کے لئے کی جاتی ہے وہ گناہوں کے خس و خاشاک کو بھسم کرنے کے لئے آگ کا حکم رکھتی
ہے۔ جب ایک انسان سچے دل سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتا ہے اور آپ کی تمام عظمت
اور بزرگی کو مان کر پورے صدق اور صفا اور محبت اور اطاعت سے آپ کی پیروی کرتا ہے یہاں تک کہ
کامل اطاعت کی وجہ سے فنا کے مقام تک پہنچ جاتا ہے تب اس تعلق شدید کی وجہ سے جو آپ کے ساتھ ہو

جاتا ہے وہ الہی نور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اترتا ہے اس سے یہ شخص بھی حصہ لیتا ہے تب چونکہ
ظلمت اور نور کی باہم منافات ہے وہ ظلمت جو اس کے اندر ہے دور ہونی شروع ہو جاتی ہے یہاں تک کہ
کوئی حصہ ظلمت کا اس کے اندر باقی نہیں رہتا اور پھر اس نور سے قوت پا کر اعلیٰ درجہ کی نیکیاں اس سے
ظاہر ہوتی ہیں اور اس کے ہر یک عضو میں سے محبت الہی کا نور چمک اٹھتا ہے تب اندرونی ظلمت بکلی دور
ہو جاتی ہے اور علمی رنگ سے بھی اس میں نور پیدا ہو جاتا ہے اور عملی رنگ سے بھی نور پیدا ہو جاتا ہے، آخر
ان نوروں کے اجتماع سے گناہ کی تاریکی اس کے دل سے کوچ کرتی ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ نور اور تاریکی
ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے لہذا ایمانی نور اور گناہ کی تاریکی بھی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے اور اگر ایسے شخص سے
اقاً کوئی گناہ ظہور میں نہیں آیا تو اس کو اس اتباع سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آئندہ گناہ کی طاقت اس سے
مسلوب ہو جاتی ہے اور نیکی کرنے کی طرف اس کو رغبت پیدا ہو جاتی ہے جیسا کہ اس کی نسبت اللہ تعالیٰ
آپ قرآن شریف میں فرماتا ہے : حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَ زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّةَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَ
الْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ (الحجرات : ۸) کہ خدا نے تم پر پاک روح نازل کر کے ہر یک نیکی کی تم کو رغبت دی
اور کفر اور فسق اور عصیان تمہاری نظر میں مگر وہ کر دیا۔
اتفاقاً
لیکن اگر اس جگہ یہ سوال ہو کہ وہ نور جو بذریعہ نبی علیہ السلام کے پیروی کرنے والے کو ملتا ہے جس سے
گناہ کے جذبات دور ہو جاتے ہیں وہ کیا چیز ہے؟ سو اس سوال کا یہ جواب ہے کہ وہ ایک پاک معرفت
ہے جس کے ساتھ کوئی تاریکی شک و شبہ کی نہیں اور وہ ایک پاک محبت ہے جس کے ساتھ کوئی نفسانی غرض
نہیں اور وہ ایک پاک لذت ہے جو تمام لذتوں سے بڑھ کر ہے جس کے ساتھ کوئی کثافت نہیں۔ اور وہ ایک
زبر دست کشش ہے جس پر کوئی کشش غالب نہیں اور ایک قوی الاثر تریاک ہے جس سے تمام اندرونی
زہریں دور ہوتی ہیں۔ یہ پانچ چیزیں ہیں جو نور کے طور پر روح القدس کے ساتھ سچی پیروی کرنے والے
کے دل پر نازل ہوتی ہیں پس ایسا دل نہ صرف گناہ سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے بلکہ طبعاً اس سے متنفر بھی ہو
جاتا ہے۔ ان پانچ چیزوں کی طاقت کا جدا جدا بیان تو بہت طول چاہتا ہے مگر صرف پاک معرفت کی
خاصیتوں کو کسی قدر تفصیل سے بیان کرنا اس حقیقت کے سمجھنے کے لئے کافی ہے کہ کیوں کر پاک معرفت
گناہ سے روکتی ہے۔
یہ تو ظاہر ہے کہ انسان بلکہ حیوان بھی ہر یک نقصان رساں چیز کی نسبت علم صحیح اور یقینی پا کر پھر اس کے

آج 10 میں سے 10 باقی