سورة الحِجر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نزدیک نہیں جا سکتا۔ چور کو اگر یہ اطلاع ہو کہ جس جگہ میں نقب لگانا چاہتا ہوں اس جگہ مخفی طور پر ایک
جماعت کھڑی ہے جو عین نقب زنی کی حالت میں مجھے پکڑلے گی تو وہ ہرگز اس بات پر جرات نہیں کر سکتا
کہ نقب لگاوے بلکہ اگر ایک پرند بھی اس بات کو تاڑ جائے کہ یہ چند دانہ جو میرے لئے زمین پر
پھیلائے گئے ہیں ان کے نیچے دام ہے تو وہ ان دانوں کے نزدیک نہیں آتا ایسا ہی اگر مثلاً ایک نہایت عمدہ
لطیف کھانا پکا یا گیا ہو مگر کسی شخص کو یہ علم ہو جائے کہ اس کھانے میں زہر ہے تو وہ کبھی اس کھانے کے نزدیک
نہیں آتا پس ان تمام مشاہدات سے صاف ظاہر ہے کہ انسان جب ایک موذی اور نقصان رساں چیز کی
نسبت پورا علم حاصل کر لے تو کبھی اس چیز کی طرف رغبت نہیں کرتا بلکہ اس کی شکل سے بھاگتا ہے۔ لہذا یہ
امر قابل تسلیم ہے کہ اگر انسان کو کسی ذریعہ سے اس بات کا علم ہو جائے کہ گناہ ایسی مہلک زہر ہے۔ جو فی
الفور ہلاک کرتی ہے تو بلا شبہ بعد اس علم کے انسان گناہ کا مرتکب ہرگز نہیں ہو گا لیکن اس جگہ طبعاً یہ سوال
پیش ہوتا ہے کہ وہ ذریعہ کون سا ہے۔ کیا عقل یہ ذریعہ ہو سکتی ہے؟ تو اس کا یہی جواب ہے کہ عقل ہرگز کامل
ذریعہ نہیں ہوسکتی جب تک کوئی آسمانی مددگار نہ ہو کیونکہ دل میں یہ یقین ہونا کہ گناہ کے لئے واقعی ایک سزا
ہے جس سے انسان بھاگ نہیں سکتا۔ یہ یقین کامل طور پر اس وقت ہو سکتا ہے کہ جب کامل طور پر معلوم ہو
کہ خدا بھی ہے جو گناہ پر سزا دے سکتا ہے لیکن مجرد عقلمند جس کو آسمان سے کوئی روشنی نہیں ملی خدا تعالیٰ پر
کامل طور پر یقین نہیں کر سکتا کیونکہ اس نے خدا کے کلام کو نہیں سنا اور نہ اس کے چہرہ کو دیکھا اس لئے اس کو
خدا تعالیٰ کی نسبت بشرطیکہ وہ زمین و آسمان کی مخلوقات پر غور کر کے صحیح نتیجہ تک پہنچ سکے صرف اس قدر علی قدر علم ہو
سکتا ہے کہ ان تمام مصنوعات کا کوئی صانع ہونا چاہئے لیکن اس یقینی قطعی علم تک نہیں پہنچ سکتا کہ وہ صانع
موجود بھی ہے اور ظاہر ہے کہ ہونا چاہئے اور ہے میں بڑا فرق ہے یعنی جو شخص صرف اسی قدر علم رکھتا ہے کہ
فقط ہونا چاہیے کے مرتبہ پر آ کر ٹھہر گیا ہے پھر ماوراء اس کے اس کی نظر کے سامنے تاریکی ہی تاریکی ہے وہ
اس شخص کی مانند اپنے علم کی رو سے ہر گز نہیں کہ جو اس صانع حقیقی کی نسبت صرف یہ نہیں کہتا کہ ہونا چاہئے
بلکہ اس نور کی شہادت سے جو اس کو دیا گیا ہے محسوس بھی کر لیتا ہے کہ وہ ہے بھی اور یہ نہیں کہ صرف وہ آسمانی
نور سے خدا کی ہستی کا مشاہدہ کرتا ہے بلکہ اس آسمانی نور کی ہدایت سے اس کے عقلی اور ذہنی قومی بھی ایسے
تیز کئے جاتے ہیں کہ اس کا قیاسی استدلال بھی اعلیٰ سے اعلیٰ ہوتا ہے پس وہ دوہری قوت سے خدا تعالیٰ کے

وجود پر یقین رکھتا ہے۔ اس جگہ آسمانی نور سے مراد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا یقینی مکالمہ اسے نصیب ہوتا ہے یا
صاحب مکالمہ سے نہایت شدید اور گہرا تعلق اس کو ہوتا ہے اور مکالمہ الہیہ سے یہ مراد نہیں ہے کہ عام لوگوں
کی طرح ظنی طور پر وہ الہام کا دعویٰ کرتا ہے کیونکہ ظنی الہام کچھ چیز نہیں ہے بلکہ وہ عقل سے بھی نیچے گرا ہوا
ہے بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ در حقیقت وہ یقینی اور قطعی طور پر خدا تعالیٰ کی ایسی پاک اور کامل وحی ہوتی ہے
جس کے ساتھ آسمانی نشان ایک لازمی امر کی طرح ہوتے ہیں اور وہ وحی اپنی ذات میں نہایت شوکت اور
عظمت رکھتی ہے اور اپنے پر رعب اور لذیذ الفاظ کے ساتھ ایک فولادی میخ کی طرح دل کے اندر گھس جاتی
ہے اور اس پر خدا کے نشانوں اور فوق العادت علامات کی ایک چمکتی ہوئی مہر ہوتی ہے اور انسان کو خدا پر
پورا یقین حاصل کرنے کے لئے یہ ایک پہلی ضرورت ہے کہ ایسی وحی سے بذات خود فیضیاب ہو یا ایک
فیضیاب سے تعلق شدید رکھتا ہو جو روحانی تاثیر سے دلوں کو اپنی طرف کھینچنے والا ہو
(عصمت انبیاء علیہم السلام ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۸۰ تا ۶۸۴)
صوفیوں نے ترقیات کی دورا ہیں لکھی ہیں ؟ ایک سلوک ، دوسرا جذب سلوک وہ ہے ۔ جولو جو لوگ آپ
عقلمندی سے سوچ کر اللہ و رسول کا راہ اختیار کرتے ہیں۔ جیسے فرمایا : قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ یعنی اگر تم اللہ کے پیارے بننے چاہتے ہو تو رسول اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کی
پیروی کرو۔ وہ ہادی کامل ، وہی رسول ہیں جنہوں نے وہ مصائب اُٹھائی کہ دنیا اپنے اندر نظیر نہیں رکھتی۔
ایک دن بھی آرام نہ پایا ۔ اب پیروی کرنے والے بھی حقیقی طور سے وہی ہوں گے جو اپنے متبوع کے
ہر قول وفعل کی پیروی پورے جدو جہد سے کریں ۔ متبع وہی ہے جو سب طرح پیروی کرے گا سہل انگار
اور سخت گزار کو اللہ پسند نہیں کرتا۔ بلکہ وہ تو اللہ تعالیٰ کے غضب میں آوے گا۔ یہاں جو اللہ تعالیٰ نے
رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی پیروی کا حکم دیا تو سالک کا کام یہ ہوگا کہ اوّل رسول اکرم کی کل تاریخ
دیکھے اور پھر پیروی کرے، اسی کا نام سلوک ہے۔ اس راہ میں بہت مصائب و شدائد ہوتے ہیں۔ ان
سب کو اٹھانے کے بعد ہی انسان سالک ہوتا ہے۔ اہل جذبہ کا درجہ سالکوں سے بڑھا ہوا ہے اللہ تعالیٰ
انہیں سلوک پر ہی نہیں رکھتا بلکہ خود ان کو مصائب میں ڈالتا اور جاذبہ ازلی سے اپنی طرف کھینچتا ہے،
گل انبیاء مجذوب ہی تھے ۔ جس وقت انسانی روح کو مصائب کا مقابلہ ہوتا ہے، ان سے فرسودہ کار

اور تجربہ کار ہو کر روح چمک اُٹھتی ہے جیسے لوہا یا شیشہ اگر چہ چمک کا مادہ اپنے اندر رکھتا ہے لیکن صیقلوں
کے بعد ہی مجلاً ہوتا ہے حتی کہ اس میں منہ دیکھنے والے کا نظر آ جاتا ہے۔ مجاہدات بھی صیقل کا ہی کام کرتے
ہیں۔ دل کا صیقل یہاں تک ہونا چاہئے کہ اس میں سے بھی منہ نظر آ جاوے، منہ کا نظر آنا کیا ہے ؟ تَخَلَّقُوا
بِأَخْلاقِ الله کا مصداق ہونا۔ سالک کا دل آئینہ ہے جس کو مصائب ، شدائد اس قدر صیقل کر دیتے
ہیں کہ اخلاق النبی اس میں منعکس ہو جاتے ہیں اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب بہت مجاہدات اور تزکیوں
کے بعد اس کے اندر کسی قسم کی کدورت یا کثافت نہ رہے تب یہ درجہ نصیب ہوتا ہے۔ ہر ایک مومن کو
ایک حد تک ایسی صفائی کی ضرورت ہے۔ کوئی مومن بلا آئینہ ہونے کے نجات نہ پائے گا۔ سلوک والا خود
یہ صیقل کرتا ہے، اپنے کام سے مصائب اٹھاتا ہے لیکن جذ بہ والا مصائب میں ڈالا جاتا ہے۔ خدا خود اس
کا معقل ہوتا ہے۔ اور طرح طرح کے مصائب شدائد سے صیقل کر کے اس کو آئینہ کا درجہ عطا کر دیتا
ہے۔ دراصل سالک و مجذوب دونوں کا ایک ہی نتیجہ ہے۔ (رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ صفحہ ۴۳، ۴۴)
اس خانہ خدا کو بتوں سے پاک وصاف کرنے کے لئے ایک جہاد کی ضرورت ہے اور اس جہاد کی راہ میں
تمہیں بتاتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں اگر تم اس پر عمل کرو گے تو ان بتوں کو توڑ ڈالو گے اور یہ راہ میں اپنی خود
تراشیدہ نہیں بتاتا بلکہ خدا نے مجھے مامور کیا ہے کہ میں بتاؤں ، اور وہ راہ کیا ہے؟ میری پیروی کرو اور میرے
پیچھے چلے آؤ، یہ آواز نئی آواز نہیں ہے ملکہ کو بتوں سے پاک کرنے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی
کہا تھا : قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اسی طرح پر اگر تم میری پیروی کرو گے تو
اپنے اندر کے بتوں کو توڑ ڈالنے کے قابل ہو جاؤ گے۔ اور اس طرح پر سینہ کو جو طرح طرح کے بتوں
سے بھرا پڑا ہے پاک کرنے کے لائق ہو جاؤ گے ۔ تزکیہ نفس کے لئے چلہ کشیوں کی ضرورت نہیں ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے چلہ کشیاں نہیں کی تھیں ۔ اڑہ اور نفی و اثبات وغیرہ کے ذکر نہیں کئے
تھے۔ بلکہ ان کے پاس ایک اور ہی چیز تھی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں محو تھے جو نور آپ
میں تھا وہ اس اطاعت کی نالی میں سے ہو کر صحابہ کے قلب پر گرتا تھا اور ماسوی اللہ کے خیالات کو پاش پاش
کرتا جاتا تھا تاریکی کے بجائے ان سینوں میں نور بھرا جاتا تھا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۰ ، مورخه ۱۷ راگست ۱۹۰۱ء صفحه ۲، ۳)

آج 10 میں سے 10 باقی