سورة التّحْریم

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں سچ کہتا ہوں اور اپنے تجربہ سے کہتا ہوں کہ کوئی شخص حقیقی نیکی کرنے والا اور خدا تعالیٰ کی رضا کو
پانے والا نہیں ٹھہر سکتا اور ان انعام و برکات اور معارف اور حقائق اور کشوف سے بہرہ ور نہیں ہو سکتا جو اعلیٰ
درجہ کے تزکیہ نفس پر ملتے ہیں جب تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں کھویا نہ جائے اور اس
کا ثبوت خود خدا تعالیٰ کے کلام سے ملتا ہے : قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اور
خدا تعالیٰ کے اس دعوی کی عملی اور زندہ دلیل میں ہوں۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۳۴، مورخہ ۷ استمبر ۱۹۰۱ صفحه ۲،۱)
ان کو کہہ دو کہ تم اگر چاہتے ہو کہ محبوب الہی بن جاؤ اور تمہارے گناہ بخش دیئے جاویں تو اس کی ایک ہی
راہ ہے کہ میری اطاعت کرو۔
کیا مطلب کہ میری پیروی ایک ایسی شی ہے جو رحمت الہی سے نا امید ہونے نہیں دیتی گناہوں کی
مغفرت کا باعث ہوتی اور اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے۔ اور تمہارا یہ دعویٰ کہ ہم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے
ہیں اسی صورت میں سچا اور صحیح ثابت ہوگا کہ تم میری پیروی کرو۔
اس آیت سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ انسان اپنے کسی خود تراشیدہ طرز ریاضت و مشقت اور
جپ تپ سے اللہ تعالیٰ کا محبوب اور قرب الہی کا حقدار نہیں بن سکتا ،انوار و برکات الہیہ کسی پر نازل نہیں
ہو سکتیں جب تک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں کھویا نہ جاوے۔
اور جو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں گم ہو جاوے اور آپ کی اطاعت اور پیروی میں ہر
قسم کی موت اپنی جان پر وارد کرلے اس کو وہ نور ایمان ، محبت اور عشق دیا جاتا ہے جو غیر اللہ سے رہائی دلا
دیتا ہے۔ اور گناہوں سے رستگاری اور نجات کا موجب ہوتا ہے۔ اسی دنیا میں وہ ایک پاک زندگی پاتا ہے
اور نفسانی جوش و جذبات کی تنگ و تاریک قبروں سے نکال دیا جاتا ہے، اسی کی طرف یہ حدیث اشارہ کرتی
ہے : أَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَهِی یعنی میں وہ مردوں کو اٹھانے والا ہوں جس کے
قدموں پر لوگ اُٹھائے جاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۲)
سعادت عظمی کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک ہی راہ رکھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
اطاعت کی جاوے جیسا کہ اس آیت میں صاف فرمادیا ہے : قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي
يُحْبِبْكُمُ الله یعنی آؤ میری پیروی کرو تا کہ اللہ بھی تم کو دوست رکھے۔ اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ رسمی طور
پر عبادت کرو۔ اگر حقیقت مذہب یہی ہے تو پھر نماز کیا چیز ہے؟ اور روزہ کیا چیز ہے؟ خود ہی ایک بات سے

ر کے اور خود ہی کر لے۔ اسلام محض اس کا نام نہیں ہے۔ اسلام تو یہ ہے کہ بکرے کی طرح سر رکھ دے جیسا
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا مرنا ، میرا جینا، میری نماز ، میری قربانیاں اللہ ہی کے لئے
ہیں اور سب سے پہلے میں اپنی گردن رکھتا ہوں ۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۳)
خداوند تعالیٰ مسلمانوں کو حکم کرتا ہے کہ وہ آنحضرت کے نمونے پر چلیں اور آپ کے ہر قول اور فعل
کی پیروی کریں چنانچہ فرماتا ہے : لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : ۲۲) پھر
فرماتا ہے : قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال اور
افعال عیب سے خالی نہ تھے تو کیوں ہم پر واجب کیا کہ ہم آپ کے نمونے پر چلیں؟ جب خدا نے ابراہیم علیہ
السلام کے نمونے پر چلنے کی تاکید فرمائی تو ساتھ ایک استثناء لگا دیا مگر آنحضرت کی صورت میں کوئی
استثناء نہیں کیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وافعال غلطی سے پاک تھے۔
کے
ریویو آف ریلیجیز جلد ۲ نمبر ۶ بابت جون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۴۵، ۲۴۶)
اگر خدا کے محبوب بننا چاہتے ہو تو اس کی ایک ہی راہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۹، مورخه ۲۴ را کتوبر ۱۹۰۱ صفحه ۲)
روحانیت کے نشو نما اور زندگی کے لیے صرف ایک ہی ذریعہ خدا تعالیٰ نے رکھا ہے اور وہ اتباع رسول ہے
۔۔۔۔ قرآن شریف اگر کچھ بتاتا ہے تو یہ کہ خدا سے یوں محبت کرو: اَشَدُّ حُبًّا لِلهِ ( البقرۃ : ۱۶۶) کے مصداق
بنو اور فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله پر عمل کرو اور ایسی فناء اتم تم پر آجاوے کہ تَبَثَّلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا (المزمل: 9)
کے رنگ سے تم رنگین ہو جاؤ۔ اور خدا تعالیٰ کو سب چیزوں پر مقدم کرلو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۰ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۱ صفحه ۲)
جس طرح پر آفتاب سے ساری دنیا فائدہ اُٹھاتی ہے اور اُس کا فائدہ کسی خاص حد تک جا کر بند نہیں
ہوتا بلکہ جاری رہتا ہے اسی طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض و برکات کا آفتاب ہمیشہ چمکتا ہے اور
سعادت مندوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ یعنی ان کو کہہ دو کہ اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب بن جاؤ تو میری اطاعت کرو
اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا ۔ آپ کی سچی اطاعت اور اتباع انسان کو اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے اور
لے دیکھو آیت قَدْ كَانَتْ لَكُمْ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِي إِبْرَاهِيمَ ۔۔۔۔۔ الا قَوْلَ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ لَاسْتَغْفِرَنَ (الممتحنة : ٥)

گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہوتی ہے۔ پس جبکہ آپ کی اتباع کامل اللہ تعالیٰ کا محبوب بنادیتی ہے پھر کوئی وجہ نہیں
ہو سکتی کہ ایک محبوب اپنے محب سے کلام نہ کرے۔ الحکم جلدے نمبر ۲۰ ، مورخہ ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱)
اللہ تعالیٰ کی محبت کامل طور پر انسان اپنے اندر پیدا نہیں کر سکتا جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اخلاق اور طرز عمل کو اپنا رہبر اور ہادی نہ بنالے چنانچہ خود اللہ تعالیٰ نے اس کی بابت فرمایا ہے : قُلْ إِن كُنتُم
تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله یعنی محبوب الہی بننے کے لئے ضروری ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی اتباع کی جاوے۔ سچی اتباع آپ کے اخلاق فاضلہ کا رنگ اپنے اندر پیدا کرنا ہوتا ہے۔
الحکم جلد نمبر ۷ ۲ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۸)
نجات اپنی کوشش سے نہیں بلکہ خدا کے فضل سے ہوا کرتی ہے اُس فضل کے حصول کے لئے خدا تعالیٰ نے
جو اپنا قانون ٹھہرایا ہوا ہے وہ (اسے) کبھی باطل نہیں کرتا وہ قانون یہ ہے کہ : إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اور مَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ ( آل عمران : ۸۶ ) ۔
البدر جلد نمبر ۴ ، مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۱)
خدا کے محبوب بننے کے واسطے صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہی ایک راہ ہے اور کوئی
دوسری راہ نہیں کہ تم کو خدا سے ملا دے ۔۔۔۔ میں پھر کہتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی راہ کے سوا
اور کسی طرح انسان کامیاب نہیں ہو سکتا۔
الحکم جلدے نمبر ۹ ، مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۸)
ہر ایک شخص کو خود بخو دخدا سے ملاقات کرنے کی طاقت نہیں ہے اس کے واسطے واسطہ ضرور ہے اور وہ
واسطہ قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ اس واسطے جو آپ کو چھوڑتا ہے وہ کبھی با مراد نہ
ہوگا ۔ انسان تو دراصل بندہ یعنی غلام ہے، غلام کا کام یہ ہوتا ہے کہ مالک جو حکم کرے اسے قم قبول کرے اسی
طرح اگر تم چاہتے ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض حاصل کرو تو ضرور ہے کہ اس کے غلام ہو۔
قرآن کریم میں خدا فرماتا ہے: قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمُ (الزمر: ۵۴) اس جگہ بندوں
سے مراد غلام ہی ہیں نہ کہ مخلوق ۔ رسول کریم کے بندہ ہونے کے واسطے ضروری ہے کہ آپ پر درود پڑھو
اور آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہ کرو۔ سب حکموں پر کار بندر ہو جیسے کہ حکم ہے : قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ یعنی اگر تم خدا سے پیار کرنا چاہتے ہو تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پورے
فرماں بردار بن جاؤ اور رسول کریم کی راہ میں فنا ہو جاؤ تب خدا تم سے محبت کرے گا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ ، مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰۹)

جو جس سے پیار کرتا ہے تو اُس سے کلام بغیر نہیں رہ سکتا اسی طرح خدا جس سے پیار کرتا ہے تو اس سے
بلا مکالمہ نہیں رہتا آنحضرت کی اتباع سے جب انسان کو خدا پیار کرنے لگتا ہے تو اس سے کلام کرتا ہے
غیب کی خبریں اُس پر ظاہر کرتا ہے اسی کا نام نبوت ہے۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۱۳)
اللہ تعالیٰ کے خوش کرنے کا ایک یہی طریق ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی فرمانبرداری کی
جاوے۔ دیکھا جاتا ہے کہ لوگ طرح طرح کی رسومات میں گرفتار ہیں۔ کوئی مر جاتا ہے تو قسم قسم کی
بدعات اور رسومات کی جاتی ہیں حالانکہ چاہئے کہ مردہ کے حق میں دعا کریں۔ رسومات کی بجا آوری میں
آنحضرت صلعم کی صرف مخالفت ہی نہیں ہے بلکہ ان کی ہتک بھی کی جاتی ہے اور وہ اس طرح سے کہ گویا
آنحضرت صلعم کے کلام کو کافی نہیں سمجھا جاتا اگر کافی خیال کرتے تو اپنی طرف سے رسومات کے گھڑنے کی
کیوں ضرورت پڑتی ؟
البدر جلد ۲ نمبر ۱۹ ، مورخه ۲۹ رمئی ۱۹۰۳ صفحه (۱۴۵)
یا درکھنا چاہئے کہ انبیاء ورسل اور آئمہ کے آنے سے کیا غرض ہوتی ہے؟ وہ دنیا میں اس لئے نہیں آتے
کہ ان کو اپنی پوجا کرانی ہوتی ہے وہ تو ایک خدا کی عبادت قائم کرنا چاہتے ہیں اور اسی مطلب کے لئے
آتے ہیں اور اس واسطے کہ لوگ اُن کے کامل نمونہ پر عمل کریں اور اُن جیسے بننے کی کوشش کریں اور ایسی
اتباع کریں کہ گویا وہی ہو جائیں ۔ مگر افسوس ہے کہ بعض لوگ ان کے آنے کے اصل مقصد کو چھوڑ دیتے
ہیں اور ان کو خدا سمجھ لیتے ہیں اس سے وہ آئمہ اور رسل خوش نہیں ہو سکتے کہ لوگ ان کی اس قدر عزت
کرتے ہیں، کبھی نہیں ! وہ اس کو کوئی خوشی کا باعث قرار نہیں دیتے ، ان کی اصل خوشی اسی میں ہوتی ہے کہ
لوگ اُن کی اتباع کریں اور جو تعلیم وہ پیش کرتے ہیں کہ سچے خدا کی عبادت کرو اور توحید پر قائم ہو جاؤ اس
پر قائم ہوں۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی حکم ہوا: قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي
يُحْبِبْكُمُ الله یعنی اے رسول ! ان کو کہہ دو کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے پیار کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔ اس
اتباع کا یہ نتیجہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تم سے پیار کرے گا۔
ود
اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب بننے کا طریق یہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
سچی اتباع کی جاوے۔ پس اس بات کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ انبیاء علیہم السلام اور ایسا ہی اور جو خدا تعالیٰ
کے راست باز اور صادق بندے ہوتے ہیں وہ دنیا میں ایک نمونہ ہو کر آتے ہیں جو شخص اس نمونہ کے
موافق چلنے کی کوشش نہیں کرتا لیکن اُن کو سجدہ کرنے اور حاجت روا ماننے کو تیار ہو جاتا ہے وہ کبھی خدا تعالیٰ

کے نزدیک قابل قدر نہیں ہے بلکہ وہ دیکھ لے گا کہ مرنے کے بعد وہ امام اُس سے بیزار ہوگا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا مقام تو یہ تھا کہ آپ محبوب الہی تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے
دوسرے لوگوں کو بھی اس مقام پر پہنچنے کی راہ بتائی جیسا کہ فرمایا: قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي
يُحببكم الله یعنی ان کو کہہ دو کہ اگر تم چاہتے ہو کہ محبوب الہی بن جاؤ تو میری اتباع کرو اللہ تعالیٰ تم کو اپنا
محبوب بنا لے گا ۔ اب غور کرو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع محبوب الہی تو بنا دیتی ہے پھر اور کیا
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵، مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۱۱)
چاہئے؟
اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو اس اتباع کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تم سے محبت
کرے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا۔ پس اب اس آیت سے صاف ثابت ہے کہ جب تک
انسان کامل متبع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نہیں ہوتا وہ اللہ تعالی سے فیوض و برکات پا نہیں سکتا اور وہ
معرفت اور بصیرت جو اس کی گناہ آلود زندگی اور نفسانی جذبات کی آگ کو ٹھنڈا کر دے عطا نہیں ہوتی ۔
ایسے لوگ ہیں جو علماء امتی کے مفہوم کے اندر داخل ہیں۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹، مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۵ صفحه ۳)
اے رسول ! تو ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔ اللہ تعالیٰ تم
کو اپنا محبوب بنالے گا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع انسان کو محبوب الہی کے مقام تک پہنچا
دیتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کامل موحد کا نمونہ تھے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰، مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ ء صفحہ ۷ )
یہ خصوصیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو حاصل ہے اور یہ آپ کی حیات کی ایسی زبردست دلیل
ہے کہ کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ اس طرح پر آپ کے برکات و فیوض کا سلسلہ لا انتہا اور غیر منقطع ہے اور
ہر زمانہ میں گویا امت آپ کا ہی فیض پاتی ہے اور آپ ہی سے تعلیم حاصل کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی محب بنتی
ہے جیسا کہ فرمایا ہے : قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله پس خدا تعالیٰ کا پیار، ظاہر ہے
کو کسی صدی میں خالی نہیں چھوڑتا اور یہی ایک امر ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لی حیات
کہ اس امت کو کسی امت
پر روشن دلیل ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۶ ، مورخہ ۷ ارفروری ۱۹۰۶ صفحه ۳)
مسلمانوں میں اندرونی تفرقہ کا موجب بھی یہی حُبّ دنیا ہی ہوئی ہے کیونکہ اگر محض اللہ تعالیٰ کی رضا

مقدم ہوتی تو آسانی سے سمجھ میں آسکتا تھا کہ فلاں فرقے کے اصول زیادہ صاف ہیں اور وہ انہیں قبول
کر کے ایک ہو جاتے ۔
اب جبکہ حُبّ دنیا کی وجہ سے یہ خرابی پیدا ہو رہی ہے تو ایسے لوگوں کو کیسے مسلمان کہا جا سکتا ہے جبکہ ان
کا قدم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم پر نہیں اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا تھا: قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ یعنی کہو! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو اللہ تعالیٰ تم کو دوست
رکھے گا۔ اب اس حُبُّ اللہ کی بجائے اور اتباع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بجائے حُبُّ الدنیا کو مقدم کیا
گیا ہے، کیا یہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہے؟ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا دار تھے؟ کیا
وہ سود لیا کرتے تھے یا فرائض اور احکام الہی کی بجا آوری میں غفلت کیا کرتے تھے کیا آپ میں (معاذ
اللہ ! ) نفاق تھا۔ مداہنہ تھا، دنیا کو دین پر مقدم کرتے تھے؟ غور کرو! اتباع تو یہ ہے کہ آپ کے نقش قدم پر
چلو اور پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کیسے کیسے فضل کرتا ہے۔ (الحکم جلد ۱۰ نمبر ۷ امورخه ۷ ارمئی ۱۹۰۶ صفحه ۴)
جو شخص یہ کہتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر نجات ہو سکتی ہے، وہ جھوٹا ہے۔ خدا
تعالیٰ نے جو بات ہم کو سمجھائی ہے وہ بالکل اس کے برخلاف ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ : قُلْ إِن كُنتُم
تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اے رسول ( محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )! ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم
خدا سے پیار کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تم خدا کے محبوب بن جاؤ گے۔ بغیر متابعت آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کوئی شخص نجات نہیں پا سکتا۔ جو لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بغض رکھتے ہیں ان کی
کبھی خیر نہیں۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۷ رجون ۱۹۰۶ ء صفحہ (۳)
یہاں ایک اور بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پا جانا تھا
اس لئے ظاہری طور پر ایک نمونہ اور خدا نمائی کا آلہ دنیا سے اٹھنا تھا اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک آسان
راہ رکھ دی کہ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي کیونکہ محبوب الله مستقیم ہی ہوتا ہے۔ زیغ رکھنے والا کبھی
محبوب نہیں بن سکتا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی ازدیاد اور تجدید کے لئے ہر نماز میں درود شریف
کا پڑھنا ضروری ہو گیا ۔ تاکہ اس دعا کی قبولیت کے لئے استقامت کا ایک ذریعہ ہاتھ آئے ۔
(حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدت وجود پر ایک خط صفحہ ۲۱ مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی)
قبولیت دعا کے تین ہی ذریعے ہیں ؛ اول: اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي ، دوم : يَأَيُّهَا الَّذِينَ

امَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (الأحزاب: ۵۷) تیسرا: موہبت الہی ۔
(حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدت الوجود پر ایک خط صفحہ ۲۲ مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو خدا تعالیٰ کی محبت کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے بغیر اس کے یہ مقام
مل ہی نہیں سکتا ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳ مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۱۵)
إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونی کہہ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک طبقہ کے انسان کو
مخاطب کیا ہے کہ ہر ایک قسم کا سبق مجھ سے لو اور ظاہر ہے کہ جب تک ایک اسوہ سامنے نہ ہو، انسان عمل
درآمد سے قاصر رہتا ہے۔ ہر ایک قسم کے کمال کے حصول کے لئے نمونہ کی ضرورت ہے۔ انسانی طبائع اسی
قسم کی واقع ہوئی ہیں کہ وہ صرف قول سے مؤثر نہیں ہوتیں جب تک اس کے ساتھ فعل نہ ہو۔ اگر صرف
قول ہو تو صدہا اعتراض لوگ کرتے ہیں ۔ دین کی باتوں کو سن کر کہا کرتے ہیں کہ یہ سب باتیں کہنے کی
ہیں ، کون ان کو بجالا سکتا ہے؟ یونہی بنا چھوڑی ہیں، اور ان اعتراضوں کا رد نہیں ہوسکتا ۔ جب تک ایک
انسان عمل کر کے دکھانے والا نہ ہو۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۱ مورخه ۱۶ راگست ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
روو
خدا کی ذات میں بخل نہیں اور نہ انبیاء اس لئے آتے ہیں کہ ان کی پوجا کی جاوے بلکہ اس لئے
کہ لوگوں کو تعلیم دیں کہ ہماری راہ اختیار کرنے والے ہمارے ظل کے نیچے آجاویں گے جیسے فرمایا: ان
كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ یعنی میری پیروی میں تم خدا کے محبوب بن جاؤ گے۔
آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر محبوب ہونے کی بدولت یہ سب اکرام ہوئے مگر جب کوئی اور شخص محبوب
بنے گا تو اس کو کچھ بھی نہیں ملے گا ، اگر اسلام ایسا مذہب ہے تو سخت بیزاری ہے ایسے اسلام سے۔ مگر ہرگز
اسلام ایسا مذہب نہیں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) تو وہ مائدہ لائے ہیں کہ جو چاہے اس کو حاصل کرے،
وہ نہ تو دنیا کی دولت لائے اور نہ مہاجن بن کر آئے تھے، وہ تو خدا کی دولت لائے تھے اور خود اس کے
قاسم تھے پس اگر وہ مال دینا نہیں تھا تو کیا وہ گٹھڑی واپس لے گئے؟
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۹٫۳۸، مورخہ ۱۰ تا ۷ ارنومبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۷)
کل انبیاء، اولیاء، اتقیا اور صالحین کا ایک یہ مجموعی مسئلہ ہے کہ پاک کرنا خدا کا کام ہے اور خدا کے اس
فضل کے جذب کے واسطے اتباع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم از بس ضروری اور لازمی ہے۔ جیسا کہ فرماتا ہے:
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ - سورج دنیا میں موجود ہے مگر چشم موجود ہے مگر چشم بینا بھی تو چاہیے۔

آج 10 میں سے 10 باقی