سورة الصَّافات
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خدا تعالیٰ کا قانون قدرت لغو اور بے فائدہ نہیں ہے جو ذرائع کسی امر کے حصول کے خدا نے بنائے ہیں
آخر انہیں کی پابندی سے وہ نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ کان سننے کے واسطے خدا نے بنائے ہیں مگر دیکھ نہیں
سکتے ۔ آنکھ جو دیکھنے کے واسطے بنائی گئی ہے وہ سننے کا کام نہیں کر سکتی ۔ بس اسی طرح خدا کے فضل کے
فیضان کے حصول کی جو راہ اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائی ہے اس سے باہر رہ کر کیسے کوئی کامیاب ہو سکتا ہے۔
حقیقی پاکیزگی اور طہارت ملتی ہے اتباع نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیونکہ خود خدا نے فرما دیا کہ اگر خدا
کے محبوب بننا چاہتے ہو تو رسول کی پیروی کرو ۔ پس وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہمیں کسی بنی یا رسول کی کیا
ضرورت ہے وہ گویا کہ اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت کو باطل کرنا چاہتے ہیں۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۲ مورخه ۰ ارمئی ۱۹۰۸ صفحه ۴)
جبکہ خدا تعالیٰ کی محبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے وابستہ ہے اور آنجناب کے عملی نمونوں
کے دریافت کے لئے جن پر اتباع موقوف ہے حدیث بھی ایک ذریعہ ہے پس جو شخص حدیث کو چھوڑتا ہے
وہ طریق اتباع کو بھی چھوڑتا ہے۔ ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۰۸)
قُلْ أَطِيعُوا اللهَ وَالرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْكَفِرِينَ )
اُن کو کہہ کہ خدا اور رسول کی اطاعت کرو پس اگر وہ اطاعت سے منہ پھیر لیں تو خدا کافروں کو
دوست نہیں رکھتا۔ ان آیات سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ گناہوں کی مغفرت اور خدا تعالیٰ کا پیار
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے سے وابستہ ہے اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے وہ کافر ہیں ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۰)
ہر ایک دل اس بات کو محسوس کر سکتا ہے کہ ایک حج کے ارادہ کرنے والے کے لئے اگر یہ بات پیش آ
جائے کہ وہ اس مسیح موعود کو دیکھ لے جس کا تیرہ سو برس سے اہل اسلام میں انتظار ہے۔ تو بموجب نص
صریح قرآن اور احادیث کے وہ بغیر اس کی اجازت کے حج کو نہیں جا سکتا۔ ہاں ! باجازت اس کے
دوسرے وقت میں جاسکتا ہے۔
( تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۹)
فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ إِنِّي وَضَعْتُهَا انْثَى وَاللهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ
وَ لَيْسَ الذَّكَرُ كَالْأُنثى وَ إِنِّي سَمَّيْتُهَا مَرْيَمَ وَ إِنِّي أَعِينُهَا بِكَ وَ
ذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ۔
سورة ال عمران
میں نے ایک مولوی صاحب کی ایک تازہ تصنیف پڑھی ہے جس میں لکھا ہے کہ حضرت عیسیٰ اور اس کی
ماں مریم کے سوائے مس شیطان سے دنیا میں کسی کی پیدائش پاک نہیں۔ صرف یہی دونفس مریم اور ابن
مریم میں شیطان سے پاک ہیں اور بس۔ اس عبارت کو پڑھ کر مجھے بہت ہی افسوس ہوا کہ ہمیں تو یہ لوگ
کافر کہتے ہیں اور اپنا یہ حال ہے کہ تمام انبیاء اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو پاکوں کے سردار
ہیں، نعوذ باللہ امس شیطان سے محفوظ نہیں سمجھتے۔ گویا ان کے نزدیک نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیدائش میں شیطان کا حصہ تھا مگر حضرت عیسیٰ اور ان کی ماں کی پیدائش میں شیطان کا حصہ نہ تھا۔ بار بار
افسوس آتا ہے کہ ان لوگوں کی حالت کہاں تک پہنچ گئی ہے؟ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔
یہ لوگ اپنے اس دعوی کی دلیل میں ایک حدیث پیش کرتے ہیں جو صیح بخاری میں ہے اور نہیں سوچتے کہ سب
سے مقدم تو قرآن شریف ہے۔ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے شیطان کو کہا کہ: اِنَّ عِبَادِی انے
لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنَّ الحَجَر : ۴۳) ۔ میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں، کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ان کے نزدیک عباد میں شامل نہ تھے؟ اول تو جو حدیث قرآن شریف کے مخالف ہو وہ حدیث ہی نہیں ۔
خواہ بخاری میں ہو اور خواہ مسلم میں ہو۔ دوسرا جس حدیث سے حضرت نبی کریم محمد مصطفی حبیب خدا محبوب الہی
کی تمام نبیوں کے سردار کی اس قدر ہتک اور توہین لازم آتی ہو کیوں کر ایک مسلمان کی غیرت مان سکتی ہے کہ
اسے صحیح حدیث تسلیم کر لے ان لوگوں میں کچھ شرم اور حیا باقی نہیں رہی ۔ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایسے ناجائز حملے کرتے ہیں ۔
اگر ان لوگوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ محبت ہوتی تو یہ لوگ اس حدیث کے یہ معنے نہ
کرتے ۔ ہر ایک کلام کے واسطے ایک شانِ نزول ہوتا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں حضرت عیسیٰ اور ان
کی والدہ مریم کے واسطے ضرورتا اس قسم کے لفظ بولے گئے ہیں کہ مریم صدیقہ تھی اور حضرت عیسی کا روح
خدا کی طرف سے تھا۔ ایسا ہی حدیث میں ضرورتاً یہ کلمات بولے گئے ہیں کہ حضرت عیسیٰ کی پیدائش میں
شیطان سے پاک تھی اور یہ ضرورت اس طرح سے واقعہ ہوئی تھی کہ یہودی لوگ کہا کرتے تھے بلکہ اب
تک کہتے ہیں کہ حضرت مریم ، نعوذ باللہ ! زانیہ تھیں اور یسوع کی پیدائش ناجائز تھی اور میں شیطان سے
تھی۔ اس الزام کے جواب میں خدا تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے
حدیث شریف میں یہ بات فرمائی کہ یہ الزام جھوٹے ہیں بلکہ مریم صدیقہ تھی اور حضرت عیسیٰ کی پیدائش
میں شیطان سے پاک تھی۔ چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اور آپ کی والدہ ماجدہ کے متعلق کبھی کسی
کا فر کو ایسا وہم و گمان بھی نہ ہوا تھا بلکہ سب کے نزدیک آپ اپنی ولادت کی رو سے طیب اور طاہر تھے اور
آپ کی والدہ عفیفہ اور پاکدامن تھی ، اس لئے آپ کی نسبت یا آپ کی والدہ ماجدہ کی نسبت ایسے الفاظ
بیان کرنے ضروری نہ تھے کہ وہ میں شیطان سے پاک ہے ۔ مگر حضرت عیسیٰ اور ان کی والدہ ماجدہ
کی نسبت یہودیوں کے بہتان کی وجہ سے ایسے بری کرنے والے الفاظ کی ضرورت پڑی ۔ یہی
حال دیگر انبیاء علیہم السلام کا ہے ان کے متعلق بھی نہ کبھی ایسا اعتراض ہوا اور نہ اس کے دفعیہ کی ضرورت کبھی
محسوس ہوئی ۔ افسوس ہے کہ ان علماء کو یہ خبر بھی نہیں کہ یہ (باتیں) کیوں قرآن وحدیث میں ذکر کی گئی
ہیں ، وہ نہیں جانتے کہ ایسی باتیں کسی بہتان کے دفع کرنے کے لئے آتی ہیں ۔ قرآن شریف میں لکھا ہے
کہ مریم صدیقہ پر ایک بڑا بہتان باندھا گیا تھا ، اسی واسطے خدا تعالیٰ نے اس کا نام صدیقہ رکھ دیا ۔ افسوس
ہے! نہ تو ان لوگوں کے اکابر سمجھتے ہیں اور نہ ان کا اقتداء کرنے والوں کو کچھ خیال آتا ہے کہ ایسے عقیدہ سے
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم پر داغ لگایا جاتا ہے۔ اگر قرآن شریف میں خدا کے بندوں کا مس شیطان سے
پاک ہونے کا ذکر بھی نہ ہوتا تب بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عظمت اور آپ پر ایمان کا یہ
تقاضا ہونا چاہیے تھا کہ ایسا نا پاک عقیدہ آپ کے متعلق نہ رکھا جاتا۔
حضرت مریم کے متعلق یہ دعا تھی کہ : إِنِّي أَعِينُهَا بِكَ وَ ذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ مگر یہ دعا بھی
اسی اعتراض کے رفع کرنے کے واسطے ذکر کی گی ہے ورنہ خدا کے انبیاء اور اولیا کے متعلق تو پہلے سے
اللہ تعالیٰ کا خاص ارادہ یہ ہوتا ہے کہ ان کو مقدس رسول بنایا جاوے گا، وہی ارادہ ء الہی ابتداء سے ان کی
پیدائش اور تمام امور کو مقدس رکھتا ہے۔ انبیاء علیہم السلام تو مادر زاد پاک ہوتے ہیں اور شیطان سے دور
رکھے جاتے ہیں۔ دنیا میں پیدائش دو قسم کی ہوتی ہے؛ ایک رحمانی اور دوسری شیطانی ۔ خدا تعالیٰ کے تمام
نیک بندوں کی پیدائش رحمانی ہوتی ہے شیطان کا اس میں کوئی دخل نہیں ہوتا اور انہیں کے متعلق کہا جاتا
(ہے) کہ : رُوحٌ مِنْهُ ان کا روح خدا کی طرف سے ہوتا ہے اس میں حضرت عیسی کی کوئی خصوصیت نہیں
ہے، خدا تعالیٰ کے تمام نیک بندوں کی روح خدا کی طرف سے آتی ہے۔
زمخشری نے بخاری کے حاشیہ میں اس حدیث کے یہی معنے کئے ہیں جو ہم کرتے ہیں ، یہ علماء زمخشری کو
اچھا نہیں سمجھتے مگر ہمارے خیال میں وہ ان علماء سے بہتر اور افضل تھا گو معتز لی تھا مگر اس کے ایمان نے گوارا
نہ کیا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی عظمت پر داغ لگا وے بلکہ اس کے دل میں اسلامی غیرت اور
محبت نے جوش مارا ۔ اصل میں ان لوگوں میں تزکیہ نفس نہیں ہے جب انسان تزکیہ نفس اختیار کرتا ہے تو
قرآن شریف کے معانی اور معارف اس پر کھولے جاتے ہیں ۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را کتوبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷ )
حضرت مسیح اور ان کی ماں مریم پر یہود کا اعتراض تھا ۔ مسیح کو وہ لوگ نا جائز ولادت کا الزام لگاتے اور
مریم کو زانیہ کہتے تھے۔ قرآن شریف کا کام ہے کہ انبیاء پر سے اعتراضات کو رفع کرے اس لئے اس نے
مریم کے حق میں زانیہ کی بجائے صدیقہ کا لفظ رکھا اور مسیح کو میں شیطان سے پاک کہا۔ اگر ایک محلہ میں
صرف ایک عورت کا تبریہ کیا جاوے اور اس کی نسبت کہا جاوے کہ وہ بدکار نہیں ہے تو اس سے یہ التزام
لازم نہیں آتا کہ باقی کی سب ضرور بد کار ہیں صرف یہ معنے ہوتے ہیں کہ اس پر جو الزام ہے وہ غلط ہے یا
اگر ایک آدمی کو کہا جاوے کہ وہ بھلا مانس ہے تو اس کے یہ معنے ہر گز نہیں ہوتے کہ باقی کے سب لوگ بھلے
مانس نہیں بلکہ بدکار ہیں ، اسی طرح یہ ایک مقدمہ تھا کہ مسیح اور اس کی ماں پر الزام لگائے گئے تھے، خدا نے
شہادت دی کہ وہ الزاموں سے بری اور پاک ہیں ۔ کیا عدالت اگر ایک ملزم کو قتل کے مقدمہ میں بری کر
دے تو اس سے یہ لازم آوے گا کہ باقی کے سب لوگ اس شہر کے ضرور قاتل اور خونخوار ہیں۔ غرضیکہ اس
قسم کی بدعات اور فساد پھیلے ہوئے تھے جن کے دور کرنے کے لیے خدا نے ہمیں مبعوث کیا ہے۔
(البدر جلد ۳ نمبر ۱۵ مورخه ۱۶ را پریل ۱۹۰۴ء صفحه (۴)
تمام انبیاء اور صلحا میں شیطان سے پاک ہوتے ہیں ، حضرت مسیح کی کوئی خصوصیت نہیں ۔ ان کی
صراحت اس واسطے کی ہے کہ ان پر ایسے ایسے اعتراض ہوئے اور کسی نبی پر چونکہ اعتراض نہیں ہوئے ۔
اس لئے ان کے لئے صراحت کی ضرورت بھی نہ پڑی۔ دوسرے نبیوں یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق ایسے الفاظ ہوتے تو یہ بھی ایک قسم کی تو ہین ہے کیونکہ اگر ایک مسلم و مقبول نیک آدمی کی نسبت کہا
جاوے کہ وہ تو زانی نہیں یہ اس کی ایک رنگ میں ہتک ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تو خود اہل مکہ تسلیم کر چکے ہوئے تھے کہ وہ میں شیطان سے پاک ہے
تب ہی تو آپ کا نام انہوں نے امین رکھا ہوا تھا اور آپ نے ان پر تحدی کیا کہ قَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ
عمرا (یونس : ۱۷) ۔ پھر کیا ضرورت تھی کہ آپ کی نسبت بھی کہا جاتا۔ یہ الفاظ حضرت مسیح کی عزت کو
بڑھانے والے نہیں ہیں ، ان کی برات کرتے ہیں اور ساتھ ہی ایک کلنک کا بھی پتہ دے دیتے ہیں کہ ان
پر الزام تھا۔
الحکم جلدے نمبر ۱۶ مؤرخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه (۸)
اصل میں یہ مسئلہ اس طرح سے ہے کہ قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ پیدائش دو قسم کی ہوتی ہے
ایک میں روح القدس سے اور ایک میں شیطان سے ، تمام نیک اور راست باز لوگوں کی اولاد میں
روح القدس سے ہوتی ہے اور جو اولاد بدی کا نتیجہ ہوتی ہے وہ میں شیطان سے ہوتی ہے۔ تمام انبیاء
میں روح القدس سے پیدا ہوئے تھے مگر چونکہ حضرت عیسیٰ کے متعلق یہودیوں نے یہ اعتراض کیا تھا کہ
وہ نعوذ باللہ ! ولد الزنا ہیں اور مریم کا ایک اور سپاہی پنڈارا نام کے ساتھ تعلق نا جائز کا ذریعہ ہیں اور میں
شیطان کا نتیجہ ہیں۔ اس واسطے اللہ تعالیٰ نے ان کے ذمہ سے یہ الزام دور کرنے کے واسطے ان کے متعلق
یہ شہادت دی تھی کہ ان کی پیدائش بھی میں روح القدس سے تھی چونکہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور
دیگر انبیا کے متعلق کوئی اس قسم کا اعتراض نہ تھا اس واسطے ان کے متعلق ایسی بات بیان کرنے کی ضرورت
بھی نہ پڑی۔
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین ؛ عبد اللہ اور آمنہ کو تو پہلے ہی سے ہمیشہ عزت کی نگاہ سے
دیکھا جاتا تھا اور ان کے متعلق ایسا خیال و گمان بھی کبھی کسی کو نہ ہوا تھا۔ ایک شخص جو مقدمہ میں گرفتار ہو جاتا
ہے تو اس کے واسطے صفائی کی شہادت کی ضرورت پڑتی ہے لیکن جو شخص مقدمہ میں گرفتار ہی نہیں ہوا۔ اس
کے واسطے صفائی شہادت کی کچھ ضرورت ہی نہیں ۔ (الحکم جلد نمبر ۲۱ مورخه ۷ ارجون ۱۹۰۶ صفحه ۴)
ہمارا ایمان یہ ہے کہ کسی نبی کو بھی میں شیطان نہیں ہوا بلکہ اللہ تعالیٰ کے راستباز اور صادق بندوں میں
سے بھی کسی کو میں شیطان نہیں ہوتا ۔ مطلب اس سے اور تھا اور انہوں نے کچھ اور سمجھ لیا۔ اگر صرف یہ
اعتقاد رکھا جاوے کہ مسیح ہی میں شیطان سے پاک تھے اور کوئی پاک نہ تھے تو یہ تو کلمہ کفر ہے۔ اصل بات
یہ ہے کہ یہودی مریم علیہا السلام کو معاذ اللہ ! زانیہ اور حضرت مسیح کو نعوذ باللہ ! ولد الزنا کہتے تھے، اس
لئے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ان کے اس الزام سے بریت کی اور مریم کا نام
صدیقہ رکھا اور حضرت مسیح کے لئے کہا کہ وہ میں شیطان سے پاک ہے۔ اولا د دو قسم کی ہوتی ہے ؛ ایک وہ
جو مس شیطان سے ہو، وہ ولد الحرام کہلاتی ہے ، دوسری وہ جو روح القدس کے مس سے ہو وہ ولد الحلال
ہوتی ہے۔ یہودیوں کا اس پر زور تھا کہ وہ مسیح پر نا جائز پیدائش کا الزام لگاتے تھے اور ان کے ہاں یہ
لکھا تھا کہ ولد الحرام سات پشت تک بھی خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا۔ چونکہ ان کے اس
شبہ اور الزام کا جواب ضروری تھا اس لئے ان کے متعلق یہ کہا گیا۔ اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ معاذ اللہ !
معاذ اللہ ! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں شیطان سے پاک نہ تھے ایسا اعتقاد کفر صریح ہے کیا کسی نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت آمنہ کی نسبت ایسا الزام لگایا ؟ کبھی نہیں ! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو ہمیشہ مخالفوں نے امین اور صادق تسلیم کیا۔
برخلاف اس کے مسیح اور ان کی والدہ کی نسبت یہودیوں کے بیہودہ الزام تھے ہی،خود عیسائیوں نے
انسائیکلو پیڈیا میں مان لیا ہے کہ نعوذ باللہ ! وہ ولد الحرام تھے۔ پھر ایسی صورت میں کس قدر ضروری تھا کہ
اس کا ازالہ ہوتا۔ اب یہ ہمارے مخالف اندھے ہو کر ان کی خصوصیت بتاتے ہیں اور منبروں پر چڑھ کر
بیان کرتے ہیں حالانکہ یہ تو حضرت مسیح کا ایک داغ تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دھویا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اس کے بیان کرنے کی ضرورت ہی نہ تھی کیونکہ مثلاً اگر ایک شخص
کے چہرہ پر سیاہی کا داغ ہو اور اسے صاف کر دیا جاوے تو یہ کیسی حماقت ہو کہ ایک شخص جس کے چہرہ پر وہ
داغ ہی نہیں بلکہ خوبصورت اور روشن چہرہ رکھتا ہو اس سے اس سیاہی کے داغ والے کو افضل کہا جاوے
صرف اس لئے کہ اس کا داغ صاف ہوا ہے۔ الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۱۱)
فَنَادَتْهُ الْمَلَيكَةُ وَهُوَ قَائِمُ يُصَلَّى فِي الْمِحْرَابِ أَنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكَ
بِيَحْيَى مُصَدِّقًا بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللهِ وَ سَيْدًا وَ حَصُورًا وَ نَبِيًّا مِنَ الصَّلِحِينَ
مسیح کی راستبازی اپنے زمانہ میں دوسرے راستبازوں سے بڑھ کر ثابت نہیں ہوتی بلکہ یحییٰ نبی کو اس
پر ایک فضیلت ہے کیونکہ وہ شراب نہیں پیتا تھا اور کبھی نہیں سنا گیا کہ کسی فاحشہ عورت نے آ کر اپنی کمائی
کے مال سے اُس کے سر پر عطر ملا تھا یا ہاتھوں اور اپنے سر کے بالوں سے اُس کے بدن کو چھوا تھا یا کوئی بے
تعلق جوان عورت اُس کی خدمت کرتی تھی۔ اسی وجہ سے خدا نے قرآن میں یحییٰ کا نام حضور رکھا مگر مسیح
کا یہ نام نہ رکھا کیونکہ ایسے قصے اس نام کے رکھنے سے مانع تھے۔
( دافع البلاء ومعيار اہل الاصطفاء، روحانی خزائن جلد ۱۸ ، صفحہ ۲۲۰ حاشیه )
قَالَ رَبِّ اجْعَلْ فِي آيَةً قَالَ ايَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلَثَةَ أَيَّامٍ
إِلَّا رَمزًا وَاذْكُرُ رَبَّكَ كَثِيرًا وَ سَبِّحُ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ
( سوال پیش ہوا) کہ حضرت زکریا علیہ السلام کی بابت جو آیا ہے کہ : أَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلَثَةَ أَيَّامٍ
الا رمزا ، کیا اس سے یہ مراد ہے کہ وہ کلام نہ کریں گے؟
فرمایا: اس سے یہی معلوم ہوتا ہے، لا تَسْتَطِيعُ نہیں کہا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰، مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
إِذْ قَالَتِ الْمَلَئِكَةُ يَمَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُ اسْمُهُ
لا
الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ )
( اسْمُهُ الْمَسِيحُ ) یہ لفظ شیخ ہے جس کے معنے خلیفہ کے ہیں عربی اور عبرانی میں ، حدیثوں میں مسیح لکھا
ہے اور قرآن شریف میں خلیفہ لکھا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۷ رجولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۶ ) ۶)
قولہ : مسیح کے دوبارہ آنے پر ایک یہ دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ اور
حضرت مسیح نے اس زمانہ میں جب کہ وہ یہودیوں کے لئے معبوث ہوئے عزت نہیں پائی اس لئے ماننا پڑا
کہ پھر وہ آئیں گے تب دنیا کی وجاہت اُن کو نصیب ہوگی ۔
اقول : یہ خیال بالکل بیہودہ ہے۔ قرآن شریف میں یہ لفظ نہیں کہ : وَجِيْهَا عِنْدَ أَهْلِ الدُّنْيَا -
دنیا داروں اور دنیا کی نظر میں تو کوئی نبی بھی اپنے زمانے میں وجیہ نہیں ہوا کیونکہ انہوں نے کسی نبی کو تسلیم
نہیں کیا بلکہ قبول کرنے والے اکثر ضعفاء اور غرباء ہوئے ہیں جو دنیا سے بہت کم حصہ رکھتے تھے : سو آیت
کے یہ معنے نہیں کہ پہلے زمانے میں عیسیٰ کو دنیا کے رئیسوں اور امیروں اور کرسی نشینوں نے قبول نہ کیا لیکن
دوسری مرتبہ قبول کریں گے بلکہ قرآن کے عام محاورہ کے رُو سے آیت کے یہ معنے ہیں کہ دنیا میں بھی
راستبازوں میں مسیح کی عزت ہوئی اور وجاہت مانی گئی جیسا کہ بچی نبی نے اُن کو مع اپنی تمام جماعت کے
قبول کیا اور ان کی تصدیق کی اور بہتوں نے تصدیق کی اور قیامت میں بھی وجاہت ظاہر ہوگی۔ پھر میں کہتا
ہوں کہ کیا اب تک حضرت عیسی کو دنیا کی وجاہت نصیب نہ ہوئی حالانکہ چالیس کروڑ انسان اُن کو خدا کر
کے مانتا ہے، کیا وجاہت کے لئے زندہ موجود ہونا بھی ضروری ہے اور مرنے کے بعد وجاہت جاتی رہتی