سورة المُلک

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے؟ ماسوا اس کے مسیح علیہ السلام کا دنیا میں دوبارہ آنا کسی طرح موجب وجاہت نہیں بلکہ آپ لوگوں کے
عقیدے کے موافق اپنی حالت اور مرتبہ سے متنوّل ہو کر آئیں گے، اُمتی بن کے امام مہدی کی بیعت
کریں گے، مقتدی بن کر اُن کے پیچھے نماز پڑھیں گے۔
پس یہ کیا وجاہت ہوئی؟ بلکہ یہ تو قضیہ ، معکوسہ اور نبی اولو العزم کی ایک ہتک ہے اور یہ کہنا کہ ان
سب باتوں کو وہ اپنا فخر سمجھیں گے بالکل بے ہودہ خیال ہے لیکن اگر آسمان سے نازل نہ ہوں تو یہ اُن کی
وجاہت ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ (القمر : ۵۶) غرض واپس
آنے میں کوئی وجاہت نہیں بلکہ بقول شیخ سعدی: سخت است پس از جاہ تحکم بردن ۔ دوسرے کے حکم کے
نیچے اسلام کی خدمت کریں گے اور مجد د صاحب اپنے مکتوبات میں لکھتے ہیں کہ: ” علماء اسلام ان کے منکر ہو
جائیں گے اور قریب ہے کہ اُن پر حملہ کریں ۔ دیکھو یہ خوب وجاہت ہے کہ ادنی ادنیٰ ملا مقابلہ کے لئے
اُٹھیں گے اور آثار سے معلوم ہوتا ہے جیسا کہ حج الکرامہ میں ہے کہ اُن کی تکفیر بھی ہوگی کیونکہ مہدی اور
اُس کی جماعت پر کفر کا فتویٰ لکھا جائے گا اور علماء امت اس کو کافر اور کذاب اور دجال کہیں گے۔ پس
جب کہ مہدی موعود مع اپنی جماعت کے کافر اور دجال ٹھہرائے جائیں گے تو اس سے یقینی طور پر معلوم
ہوا کہ مسیح موعود پر بھی کفر کا فتوی لگے گا کیونکہ وہ مہدی اور اس کی جماعت سے الگ نہیں ہوں گے۔
اب دیکھو! کہ آثار صحیحہ سے ثابت ہو گیا کہ مسیح موعود کو نالائق ، بد بخت ، پلید طبع مولوی کا فر ٹھہرائیں گے اور
دجال کہیں گے اور کفر کا فتویٰ اُن کی نسبت لکھا جائے گا۔ اب انصافاً سو چو کہ کیا یہی وجاہت ہے جس کے
لئے مسیح کو دوبارہ دنیا میں آنا ضروری ہے؟ کیا نا چیز اور ذلیل ملاؤں سے گالیاں کھانا اور کافر اور دجال کہلانا
یہی وجاہت ہے؟ آثار صحیحہ سے ثابت ہے کہ مسیح موعود کی جس قدر پلید ملاؤں کے ہاتھ سے بے عزتی ہوگی
اور جس قدر وہ نا پاک طبع مولویوں کے منہ سے کافر اور فاسق اور دجال کے الفاظ سنیں گے وہ نہایت درجہ کی
ہتک ہو گی جو پلید طبع مولوی فتوی لکھنے والے کریں گے اور خدا کا اُن مولویوں پر غضب ہوگا۔ آثار صحیحہ میں لکھا
ہے کہ مسیح موعود کے وقت کے مولوی تمام روئے زمین کے انسانوں سے بدتر اور پلید تر ہوں گے کیونکہ وہ
مسیح جیسے راستباز کو کافر اور دجال ٹھہرائیں گے۔ غرض مسیح موعود کو جو مولویوں سے عزت اور وجاہت ملے گی
وہ یہ ہے۔ لیکن جو شخص خدا کے نزدیک، خدا کے فرشتوں کے نزدیک، خدا کے نیک بندوں کے نزدیک
عزت اور وجاہت رکھتا ہے اگر پلید جاہلوں کے نزدیک وہ کافر اور دجال ہو تو اس سے اس کا کیا نقصان ہوا؟

ے مہ نور می فشاند و سگ بانگ می زند سگ را پرس ختم تو با ماهتاب چیست مه
اور یہ بھی سوچو کہ اگر وجاہت کے لئے دُنیا داروں کی اطاعت اور تعظیم شرط ہے تو کیا ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے کفار کے ہاتھ سے نکالے گئے اور دُکھ دیئے گئے تو کیا اُس وقت آپ وجیہ نہ
تھے؟ اور مکہ کی فتح کے بعد وجیہ ہوئے ؟ غرض آپ کا یہ اعتراض دینی اور روحانی دُوراندیشی کی بنا پر نہیں
بلکہ دنیا داری اور رسم اور عادت کے گندے تصورات سے پیدا ہوا ہے۔ بہتیرے نبی دنیا میں ایسے آئے کہ
دو آدمیوں نے بھی اُن کو قبول نہیں کیا تو کیا وہ وجیہ نہیں تھے؟ اور حضرت مسیح علیہ السلام کب قبولیت سے
بکلی خالی رہے تھے؟ صد ہا لوگوں نے اُن کو قبول کر لیا، یحییٰ علیہ السلام نے مع اپنی تمام جماعت کے قبول
کیا ، حواریوں نے قبول کیا ، تاریخ سے ثابت ہے کہ ایک بادشاہ نے بھی قبول کیا تھا۔ اس بات کے عیسائی
بھی قائل ہیں۔ اب اس سے زیادہ اور کیا وجاہت ہوگی۔ یہ وجاہت تو ان کو اپنے زمانے میں حاصل ہوئی
یہاں تک کہ انجیل میں لکھا ہے کہ صد با آدمی اہلِ حاجت، نیاز مندی کے ساتھ اُن کے گرد رہتے تھے اور
ہجوم کی وجہ سے بعض دفعہ ان کو ملنا مشکل ہو جاتا تھا اور اگر چہ بعض مولوی یہودیوں نے ان کو کافر کہا مگر جس
زور شور سے مسیح موعود کی تکفیر ہوئی ایسی تکفیر حضرت عیسی کی نہیں ہوئی بلکہ انجیل سے ثابت ہے کہ اکثر کفار
کے دلوں میں بھی حضرت عیسیٰ کی وجاہت تھی اور پھر موت کے بعد تو وہ وجاہت ہوئی کہ خدا بنائے گئے اور
ہمارے مخالف مولویوں کو تو یہ اقرار کرنا چاہئے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ہی خدا بننے کی وجاہت بھی
دیکھ لی اور اور دیکھ دیکھ رہے ہیں کیونکہ اُن کے عقیدہ کے رُو سے وہ اب تک زندہ موجود ہیں اور یورپ کے تمام
طاقتور بادشاہ مع اپنے ارکان دولت کے اُن کو خدائے ذوالجلال مانتے ہیں کیا ایسی وجاہت کسی دوسرے
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه، ۴۱۲ تا ۴۱۴)
انسان کی ہوئی ؟ ۔
ایام
ممکن ہے کہ حضرت عیسی علیہ السّلام کے وقت میں خدا تعالیٰ کی زمین پر بعض راستباز اپنی راستبازی
اور تعلق باللہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بھی افضل اور اعلیٰ ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اُن کی نسبت فرمایا
ہے : وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ جس کے یہ معنی ہیں کہ اُس زمانہ کے مقربوں میں سے
یہ بھی ایک تھے۔ اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ سب مقربوں سے بڑھ کر تھے بلکہ اس بات کا امکان نکلتا
ہے کہ بعض مقرب اُن کے زمانہ کے اُن سے بہتر تھے۔ ظاہر ہے کہ وہ صرف بنی اسرائیل کی بھیڑوں کے
لئے آئے تھے اور دوسرے ملکوں اور قوموں سے اُن کو کچھ تعلق نہ تھا۔ پس ممکن ، بلکہ قریب قیاس ہے

کہ بعض انبیاء جو : لَمْ نَقْصُصُ (المؤمن : ۷۹) میں داخل ہیں وہ اُن سے بہتر اور افضل ہوں گے۔ اور
جیسا کہ حضرت موسیٰ کے مقابل پر آخر ایک انسان نکل آیا جس کی نسبت خدا نے : عَلَيْنَهُ مِنْ لَدُنا
عِلْمًا ( الكهف : ۶۶) فرمایا تو پھر حضرت عیسیٰ کی نسبت جو موسیٰ سے کم تر اور اُس کی شریعت کے پیرو تھے
اور خود کوئی کامل شریعت نہ لائے تھے اور ختنہ اور مسائل فقہ اور وراثت اور حرمت خنزیر وغیرہ میں حضرت
موسیٰ کی شریعت کے تابع تھے کیوں کر کہہ سکتے ہیں کہ وہ بالا طلاق اپنے وقت کے تمام راستبازوں سے
بڑھ کر تھے۔ جن لوگوں نے اُن کو خدا بنایا ہے جیسے عیسائی یا وہ جنہوں نے خواہ نخواہ خدائی صفات اُنہیں دی
ہیں جیسا کہ ہمارے مخالف اور خدا کے مخالف ، نام کے مسلمان وہ اگر اُن کو اُو پر اُٹھاتے اُٹھاتے آسمان پر
چڑھا دیں یا عرش پر بٹھا دیں یا خدا کی طرح پرندوں کا پیدا کرنے والا قرار دیں تو اُن کو اختیار ہے۔ انسان
جب حیا اور انصاف کو چھوڑ دے تو جو چاہے کہے اور جو چاہے کرے۔۔۔۔۔۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے
یحیی کے ہاتھ پر جس کو عیسائی یوحنا کہتے ہیں جو پیچھے ایلیا بنایا گیا اپنے گناہوں سے توبہ کی تھی اور اُن کے
خاص مُریدوں میں داخل ہوئے تھے۔ اور یہ بات حضرت یحییٰ کی فضیلت کو ببداہت ثابت کرتی ہے کیونکہ
بمقابل اس کے یہ ثابت نہیں کیا گیا کہ یحییٰ نے بھی کسی کے ہاتھ پر توبہ کی تھی۔ پس اُس کا معصوم ہونا بد یہی
امر ہے اور مسلمانوں میں یہ جو مشہور ہے کہ عیسیٰ اور اُس کی ماں میں شیطان سے پاک ہیں اس کے معنے
نادان لوگ نہیں سمجھتے ۔ اصل بات یہ ہے کہ پلید یہودیوں نے حضرت عیسیٰ اور اُن کی ماں پر سخت نا پاک
الزام لگائے تھے اور دونوں کی نسبت نعوذ باللہ ! شیطانی کاموں کی تہمت لگاتے تھے۔ سو اس افترا کارڈ
ضروری تھا۔ پس اس حدیث کے اس سے زیادہ کوئی معنے نہیں کہ یہ پلید الزام جو حضرت عیسیٰ اور اُن کی ماں
پر لگائے گئے ہیں یہ صحیح نہیں ہے بلکہ ان معنوں کر کے وہ میں شیطان سے پاک ہیں اور اس قسم کے پاک
ہونے کا واقعہ کسی اور نبی کو کبھی پیش نہیں آیا۔
( دافع البلاء و معیا ر اهل الاصطفاء، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۹ ، ۲۲۰ حاشیه )
لوگوں کی
اس کا ترجمہ یہ ہے کہ دنیا میں بھی مسیح کو اس کی زندگی میں وجاہت یعنی عزت اور مرتبہ اور عام لو
نظر میں عظمت اور بزرگی ملے گی اور آخرت میں بھی ۔ اب ظاہر ہے کہ حضرت مسیح نے ہیرو دوس اور
پلاطوس کے علاقہ میں کوئی عزت نہیں پائی بلکہ غایت درجہ کی تحقیر کی گئی اور یہ خیال کہ دنیا میں پھر آ کر عزت
اور بزرگی پائیں گے، یہ ایک بے اصل وہم ہے جو نہ صرف خدائے تعالیٰ کی کتابوں کے منشاء کے مخالف

بلکہ اس کے قدیم قانون قدرت سے بھی مغائر اور مبائن اور پھر ایک بے ثبوت امر ہے مگر واقعی اور سچی بات
یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے اس بد بخت قوم کے ہاتھ سے نجات پا کر جب ملک پنجاب کو اپنی
تشریف آوری سے فخر بخشا تو اس ملک میں خدائے تعالیٰ نے ان کو بہت عزت دی اور بنی اسرائیل کی وہ
دس تو میں جو گم تھیں اس جگہ آکر ان کو مل گئیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل اس ملک میں آ کر اکثر
ان میں سے بُدھ مذہب میں داخل ہو گئے تھے اور بعض ذلیل قسم کی بت پرستی میں پھنس گئے تھے ۔ سواکثر
ان کے حضرت مسیح کے اس ملک میں آنے سے راہ راست پر آ گئے ۔ اور چونکہ حضرت مسیح کی دعوت میں
آنے والے نبی کے قبول کرنے کے لئے وصیت تھی اس لئے وہ دس فرقے جو اس ملک میں آ کر افغان اور
کشمیری کہلائے ، آخر کا ر سب کے سب مسلمان ہو گئے ۔ غرض اس ملک میں حضرت مسیح کو بڑی وجاہت پیدا
ہوئی اور حال میں ایک سکہ ملا ہے جو اسی ملک پنجاب میں سے برآمد ہوا ہے، اس پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کا نام پالی تحریر میں درج ہے اور اُسی زمانہ کا سکہ ہے جو حضرت مسیح کا زمانہ تھا۔ اس سے یقین ہوتا ہے کہ
حضرت مسیح علیہ السلام نے اس ملک میں آ کر شاہانہ عزت پائی اور غالباً یہ سکہ ایسے بادشاہ کی طرف سے
جاری ہوا ہے جو حضرت مسیح پر ایمان لے آیا تھا۔ ایک اور سکہ برآمد ہوا ہے اس پر ایک اسرائیلی مرد کی
تصویر ہے، قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی حضرت مسیح کی تصویر ہے۔ قرآن شریف میں ایک یہ بھی
آیت ہے کہ مسیح کو خدا نے ایسی برکت دی ہے کہ جہاں جائے گا وہ مبارک ہوگا۔ سو ان سکوں سے ثابت
سے
ہے کہ اُس نے خدا سے بڑی برکت پائی اور وہ فوت نہ ہوا جب تک اس کو ایک شاہانہ عزت نہ دی گئی ۔
مسیح ہندوستان میں ، روحانی خزائن جلد ۱۵ ، صفحه ۵۳، ۵۴)
جس طرح جناب مسیح علیہ السلام کی نسبت سنگدل یہود نے نہایت حقارت سے ذکر کرنا اور ان پر نا گفتہ
بہ الزامات لگانے کا سلسلہ جاری کر رکھا تھا اور کوئی بھی صاحب بصیرت اور غیرت کا حامی ایسا نہ تھا جو جناب
روح اللہ کی عزت و آبروکو ان بے ایمانوں کے ہاتھ سے بچانے کی کوشش کرتا اور آخرکار بنی آدم کا ایک
حقیقی خیر خواہ اور تمام راستبازوں کا زبردست حامی (اللهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَاجْعَلْنِي فِدَاهُ
وَوَفِّقْنِي لِإِشَاعَةِ مَا جَاءَ بِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ) دنیا میں آیا جس نے وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَ
الْآخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ کی بشارت سنا کر ان کی کھوئی ہوئی عزت کو پھر بحال کیا۔
مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۹۰ حاشیه )

وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَ مِنَ الصَّلِحِينَ
سورة ال عمران
گھل کے لفظ سے درمیانی عمر کا آدمی مراد لیتے ہیں مگر یہ صحیح نہیں ہے۔ صحیح بخاری میں دیکھئے جو
بعد کتاب اللہ اصح الکتب ہے، اس میں گھل کے معنے جو ان مضبوط کے لکھے ہیں اور یہی معنے قاموس اور
تفسیر کشاف وغیرہ میں موجود ہیں اور سیاق سباق آیات کا بھی انہیں معنوں کو چاہتا ہے۔ کیونکہ اللہ جل شانہ
کا اس کلام سے مطلب یہ ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم نے خورد سالی کے زمانہ میں کلام کر کے اپنے نبی
ہونے کا اظہار کیا پھر ایسا ہی جوانی میں بھر کر اور مبعوث ہو کر اپنی نبوت کا اظہار کرے گا۔ سو کلام سے مراد
وہ خاص کلام ہے جو حضرت مسیح نے ان یہودیوں سے کیا تھا جو یہ الزام ان کی والدہ پر لگاتے تھے اور جمع ہو
کر آئے تھے کہ اے مریم ! تو نے یہ کیا کام کیا ؟ پس یہی معنے منشاء کلام الہی کے مطابق ہیں اگر ادھیڑ عمر
کے زمانہ کا کلام مراد ہوتا تو اس صورت میں یہ آیت نعوذ باللہ ! لغو ٹھہرتی گویا اس کے یہ معنے ہوتے کہ مسیح
نے خورد سالی میں کلام کی اور پھر پیرانہ سالی کے قریب پہنچ کر کلام کرے گا اور درمیان کی عمر میں بے زبان
رہے گا ، مطلب تو صرف اتنا تھا کہ دو مرتبہ اپنی نبوت پر گواہی دے گا، منصف کے لئے ایک بخاری کا دیکھنا
ہی کافی ہے۔
مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۱۶۷)
حضرت عیسی کی نسبت لکھا ہے کہ وہ مہد میں بولنے لگے اس کا یہ مطلب نہیں کہ پیدا ہوتے ہی یا دو
چار مہینہ کے بولنے لگے بلکہ اس سے مطلب ہے کہ جب وہ دو چار برس کے ہوئے کیونکہ یہی وقت تو
بچوں کا پنگھوڑوں میں کھیلنے کا ہوتا ہے اور ایسے بچے کے لئے باتیں کرنا کوئی تعجب انگیز امر نہیں ہماری لڑکی
امة الحفیظ بھی بڑی باتیں کرتی ہے۔
الحکم جلدا انمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۷ء صفحه ۱۱)
قَالَتْ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَ لَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ قَالَ كَذَلِكِ اللَّهُ
يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ۔
إِنْ قِيلَ إِنَّ الْمَسِيحَ قَدْ خُلِقَ مِنْ غَيْرِ آبِ اگر کہا جائے کہ حضرت مسیح علیہ السلام بے باپ
مِنْ يَدِ الْقُدْرَةِ - وَهُذَا أَمْرُ فَوْقَ الْعَادَةِ پیدا ہوئے تھے اور یہ اک امرفوق العادت ہے۔
فَلَا يَتِمُّ هُنَاكَ شَأْنُ الْمُمَاثَلَةِ وَقَدْ وَجَبَ پس شان مماثلت پوری نہیں ہوتی ہے اور باہم

الْمُضَاهَاةُ كَمَا لَا يَخْفَى عَلَى الْقَرِيحَةِ الْوَفَّادَةِ مشابہت کا ہونا ضروری ہے جو سلیم الطبع لوگوں پر
قُلْنَا إِنَّ خَلْقَ إِنْسَانٍ مِنْ غَيْرِ آبِ دَاخِل فِي پوشیدہ نہیں ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ انسان کا بے باپ
عَادَةِ اللهِ الْقَدِيرِ الْحَكِيمِ وَلَا نُسَلِّمُ أَنَّهُ پیدا کرنا عادت اللہ میں داخل ہے اور ہم اس کو قبول
خَارِجٌ مِنَ الْعَادَةِ وَلَا هُوَ حَرِيٌّ بِالتَّسْلِيمِ نہیں کرتے کہ یہ خارج از عادت ہے اور نہ لائق
فَإِنَّ الْإِنْسَانَ قَدْ يَتَوَلَّدُ مِنْ نُطْفَةِ الْإِمْرَأَةِ ہے کہ اس بات کو قبول کیا جائے کس لئے کہ انسان
وَحْدِهَا وَلَوْ عَلَى سَبِيلِ النُّدْرَةِ وَلَيْسَ کبھی عورت کے نطفہ سے بھی پیدا ہوجاتا ہے
هُوَ بِخَارِجِ مِنْ قَانُونِ الْقُدْرَةِ بَلْ لَّه نَظَائِرُ اگر چہ بات نادر ہو اور یہ امر قانون قدرت سے بھی
وَقِصَصْ فِي كُلِّ قَوْمٍ وَقَدْ ذَكَرَهَا الْأَطِبَّاءُ مِنْ خارج نہیں ہے بلکہ ہر قوم میں اس کی نظیریں پائی
اَهْلِ التَّجْرِبَةِ نَعَمُ نَقْبَلُ أَنَّ هَذِهِ الْوَاقِعَةَ جاتی ہیں اور اہل تجربہ طبیبوں نے ایسی نظیروں کا
قَلِيلَةٌ نِسْبَةً إِلَى مَا خَالَفَهَا مِنْ قَانُون ذکر کیا ہے ۔ ہاں ! ہم یہ بات قبول کر سکتے ہیں کہ
التَّوْلِيدِ۔ وَكَذَالِكَ كَانَ خَلْقِي مِنَ اللهِ الْوَحِيدِ بغیر باپ کے پیدا ہونا قلیل الوقوع امر ہے، بہ نسبت
وَكَانَ كَمِثْلِهِ فِي النُّدْرَةِ وَكَفَى هَذَا الْقَدْرُ اس امر کے کہ اس کا مخالف ہے اور اس امر عجیب
لِلسَّعِيدِ فَإِنِّي وُلِدْتُ تَوْعَمَّا وَ كَانَتْ صَبِيَّةٌ کے مشابہ میری پیدائش ہے۔ کس لئے کہ میں تو ام
تَوَلَّدَتْ مَعِي فِي هَذِهِ الْقَرْيَةِ فَمَاتَتْ وَبَقِيْتُ پیدا ہوا ہوں اور میرے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہوئی
حَيًّا مِنْ أَمْرِ اللهِ ذِي الْعِزَّةِ وَلَا شَكَ أَنَّ هَذِهِ تھی جو وہ مرگئی اور میں زندہ رہ گیا اور اس میں کا میں کوئی
الْوَاقِعَةَ نَادِرَةُ نِسْبَةً إِلَى الطَّرِيقِ الْمُتَعَارِفِ شک نہیں ہے کہ یہ واقعہ بھی نسبتا عام پیدائش کے
الْمَشْهُودِ وَيَكْفِي لِلْمُضَاهَاةِ الْاشْتِرَاكُ في قاعدہ سے عجیب ہے اور مشابہت کے لئے اسی قدر
النُّدْرَةِ بِهَذَا الْقَدْرِ عِنْدَ أَهْلِ الْعَقْلِ وَالشُّعُورِ اشتراک کافی ہے۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
( خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ ، صفحه ۸۵ تا ۸۸ حاشیه )
ثُمَّ اعْلَمْ أَنَّ تَوَلُّدَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ مِنْ پھر جان لو کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا بے باپ
غَيْرِ آبِ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ بِهذ الطَّرِيقِ پیدا ہونا بنی اسرائیل میں
سے یہود کے لئے ایک
تَنْبِيهُ لِلْيَهُودِ وَعِلْمٌ لِسَاعَتِهِمْ وَإِشَارَةٌ إِلى تنبیہ ہے اور ان کے زوال کی گھڑی پر ایک دلیل
ہے اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ضرور نبوت أنَّ النُّبُوَّةَ مُنْتَزَعٌ مِنْهُمْ بِالتَّحْقِيقِ۔
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحہ ۸۹ حاشیہ) ان سے منتقل ہو جائے گی۔ (ترجمہ اصل کتاب سے )

آج 10 میں سے 10 باقی