سورة القَلَم

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَمِنَ الْمَعْلُومِ أَنَّ مَرْيَمَ وُجِدَتْ اور یہ بات معلوم ہے کہ حضرت مریم نکاح سے قبل
حَامِلًا قَبْلَ النِّكَاحِ، وَمَا كَانَ لَهَا أَنْ حاملہ پائی گئیں اور اس عہد کی وجہ سے جو ان کی والدہ نے
تَتَزَوَّجَ لِعَهْدِ سَبَقَ مِنْ أُمَّهَا بَعْدَ اپنے حاملہ ہونے کے بعد کیا تھا حضرت مریم کی مجال نہیں تھی
الْإِجْحَاحِ فَالْأَمْرُ مَحْصُورٌ في کہ نکاح کرتیں۔ پس اہل بصیرت کے نزدیک اس معاملہ کی دو
الْإِحْتِمَالَيْنِ عِنْدَ ذَوِی الْعَيْنَيْنِ إِمَّا صورتیں ممکن ہیں اول یا تو یہ کہا جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
أَنْ يُقَالَ إِنَّ عِيسَى خُلِقَ مِنْ كَلِمَةِ خدائے علّام کے کلمہ سے پیدا ہوئے تھے یا نعوذ باللہ ! یہ کہا
اللهِ الْعَلامِ ، أَوْ يُقَالَ وَنَعُوذُ بِاللهِ مِنْهُ جائے کہ وہ ولد الحرام تھے اور ہمیں اس کی کوئی وجہ نظر نہیں
إِنَّهُ مِنَ الْحَرَامِ وَلَا نَجِدُ سَبِيلًا إلى آتی کہ حضرت مریم کا حمل نکاح کے نتیجہ میں قرار دیا جائے ۔
حَمْلِ مَرْيَمَ مِنَ النِّكَاحِ فَإِنَّ أُمَّهَا کیونکہ ان کی والدہ نے خدا تعالیٰ سے یہ عہد کیا تھا کہ وہ اس کو
كَانَتْ عَاهَدَتِ اللهَ أَنَّهَا يَتْرُكُها نکاح سے آزاد رکھیں گی اور بیت المقدس کی خادمہ بنائیں
مُحَرَّرَةً سَادِئَةً، وَكَانَتْ عَهْدُهَا هَذَا فِي گی ۔ انہوں نے یہ عہد اپنے حمل کے ایام میں کیا تھا اور ہم
أَيَّامِ اللقَاحِ وَهُذَا أَمْرُ تَكْتُبُهُ مِنْ یہ بات قرآن کریم اور انجیل کی شہادت کی بنا پر لکھتے ہیں
شَهَادَةِ الْقُرْآنِ وَالْإِنْجِيلِ، فَلَا تَتْرُكُوا پس تم حق اور فلاح کا رستہ ترک نہ کرو۔ یہ تفصیل اس شخص
سَبِيلَ الْحَقِّ وَالْفَلَاحِ هَذَا لِمَن کے لئے ہے جس کی فطرت وضاحت کا تقاضا کرتی ہے اور
اسْتَوْضَحَتُهُ فِطْرَتُهُ وَلَا تَقْبَلُ خَارِقَ اس کی طبیعت کسی خارق عادت امر کو قبول نہیں کرتی ۔ مگر ہم
الْعَادَةِ عَادَتُهُ وَأَمَّا نَحْنُ فَنُؤْمِنُ تو خدائے بزرگ و برتر کی کامل قدرت پر ایمان رکھتے ہیں
بِكَمَالِ قُدْرَةِ اللهِ الْأَعْلَى، وَنُؤْمِنُ بِأَنَّهُ اور اس بات پر بھی ایمان رکھتے ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو
إِن يَشَاءَ يَخْلُقُ مِنْ وَرَقِ الْأَشْجَارِ درختوں کے پتوں سے بھی عیسی کی مانند پیدا کر سکتا ہے۔
كَمِثْلِ عِيسَى وَكَمْ مِنْ دُودٍ في دیکھوزمین میں کتنے ہی ایسے کیڑے ہیں جو بغیر ماں باپ کے
الْأَرْضِ لَيْسَ لَهَا أَبَوَانِ، فَأَيُّ عَجَبِ پیدا ہو جاتے ہیں ۔ پس اے لوگو تمہیں حضرت عیسی علیہ السلام
يَأْخُذُ كُمْ مِنْ خَلْقٍ عِيسَى يَا فِتْيَانُ ؟ کی بن باپ پیدائش میں کیا تعجب ہوتا ہے۔
مواهب الرحمن، روحانی خزائن جلد ۱۹ ، صفحه ۲۹۶،۲۹۵)
( ترجمه از مرتب )
میں ہمیشہ سے اس بات پر ایمان رکھتا ہوں کہ حضرت عیسیٰ بے باپ پیدا ہوئے تھے اور ان کا بے باپ

پیدا ہونا ایک نشان تھا اس بات پر کہ اب بنی اسرائیل کے خاندان میں نبوت کا خاتمہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے
ساتھ وعدہ تھا کہ بشرط تقویٰ نبوت بنی اسرائیل کے گھرانے سے ہوگی لیکن جب تقویٰ نہ رہا تو یہ نشان دیا
گیا تا کہ دانشمند سمجھ لیں کہ اب آئندہ اس سلسلہ کا انقطاع ہوگا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخہ ۷ ۱ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه ۶،۵)
ہمارا ایمان اور اعتقاد یہی ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام بن باپ تھے اور اللہ تعالیٰ کو سب طاقتیں ہیں،
نیچری جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اُن کا باپ تھا وہ بڑی غلطی پر ہیں۔ ایسے لوگوں کا خدا مردہ خدا ہے اور ایسے
لوگوں کی دعا قبول نہیں ہوتی جو یہ خیال کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کسی کو بے باپ پیدا نہیں کر سکتا ، ہم ایسے
آدمی کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالی بنی اسرائیل کو یہ دکھانا چاہتا تھا کہ
تمہاری حالتیں ایسی ردی ہوگئی ہیں کہ اب تم میں کوئی اس قابل نہیں جو نبی ہو سکے یا اُس کی اولاد میں سے
کوئی نبی ہو سکے اسی واسطے آخری خلیفہ موسوی کو اللہ تعالیٰ نے بے باپ پیدا کیا اور ان کو سمجھایا کہ اب
شریعت تمہارے خاندان سے گئی ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۳ ، مورخہ ۲۴ جون ۱۹۰۱ء، صفحہ ۱۱)
یحییٰ اور عیسیٰ علیہ السلام کے قصہ کو ایک جا جمع کرنا اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ جیسے یحییٰ علیہ السلام کی
پیدائش خوارق طریق سے ہے ویسے ہی مسیح کی بھی ہے پھر یحیی علیہ السلام کی پیدائش کا حال بیان کر کے مسیح
کی پیدائش کا حال بیان کیا ہے۔ یہ ترتیب قرآنی بھی بتلاتی ہے کہ ادنیٰ حالت سے اعلیٰ حالت کی طرف
ترقی کی ہے یعنی جس قدر معجز نمائی کی قوت یحییٰ کی پیدائش میں ہے اس سے بڑھ کر مسیح کی پیدائش میں
ہے۔ اگر اس میں کوئی معجزانہ بات نہ تھی تو یحییٰ کی پیدائش کا ذکر کر کے کیوں ساتھ ہی مریم کا ذکر چھیڑ دیا
اس سے کیا فائدہ تھا ؟ یہ اسی لئے کیا کہ تاویل کی گنجائش نہ رہے ان دونوں بیانوں کا ایک جاذکر ہونا
اعجازی امر کو ثابت کرتے ہیں۔ اگر یہ نہیں ہے تو گویا قرآن تنزل پر آتا ہے جو کہ اس کی شان کے
برخلاف ہے۔
البدر جلد ۲ صفحه ۱۶ ، مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۲۲)
وہ (مسیح علیہ السلام ) بن باپ ہوئے اس کا زبردست ثبوت یہ ہے کہ یحییٰ اور عیسیٰ کا قصہ ایک ہی جگہ
بیان کیا ہے۔ پہلے یحییٰ کا ذکر کیا جو بانجھ سے پیدا ہوئے ، دوسرا قصہ مسیح کا اس کے بعد بیان فرمایا۔ جو اس
سے ترقی پر ہونا چاہئے تھا اور وہ یہی ہے کہ وہ بن باپ ہوئے اور یہی امر خارق عادت ہے۔ اگر بانجھ سے
پیدا ہونے والے) یحییٰ کے بعد باپ سے پیدا ہونے والے کا ذکر ہوتا تو اس میں خارق عادت کی

کیا بات ہوئی ؟
سورة ال عمران
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۲، مورخہ ۳۰ رنومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۲)
قرآن شریف سے ایسا ہی ثابت ہوتا ہے اور قرآن شریف پر ہم ایمان لاتے ہیں پھر قانون قدرت میں
ہم اس کے برخلاف کوئی دلیل نہیں پاتے۔ کیونکہ سینکڑوں کیڑے مکوڑے پیدا ہوتے رہتے ہیں جو نہ
باپ رکھتے ہیں اور نہ ماں ۔ قرآن شریف میں جہاں اس کا ذکر ہے وہاں خدا تعالیٰ نے اپنی قدرت کے دو
عجائب نمونوں کا ذکر کیا ہے ؛ اوّل حضرت زکریا کا ذکر ہے کہ ایسی پیرانہ سالی میں ، جہاں کہ بیوی بھی بانجھ
تھی خدا نے بیٹا پیدا کیا اور اس کے ساتھ ہی یہ دوسرا واقعہ ہے جو خدا تعالیٰ کی ایک اور قدرت عجیبہ
کا نمونہ ہے اس کے ماننے میں کونسا ہرج پیدا ہوتا ہے؟ قرآن مجید کے پڑھنے سے ایسا ہی ثابت ہوتا ہے
کہ مسیح بن باپ ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ خدا تعالیٰ نے كَمَثَلِ آدَمَ جو فرمایا اس سے بھی
ظاہر ہے کہ اس میں ایک عجوبہ قدرت ہے جس کے واسطے آدم کی مثال کا ذکر کرنا پڑا۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۱۶ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه (۳)
إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ہم اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ مسیح بن باپ پیدا
ہوئے اور قرآن شریف سے یہی ثابت ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ حضرت مسیح (علیہ السلام ) یہود کے واسطے
ایک نشان تھے جو اُن کی شامت اعمال سے اس رنگ میں پورا ہوا، زبور اور دوسری کتابوں میں لکھا گیا تھا
کہ اگر تم نے اپنی عادت کو نہ بگاڑا تو نبوت تم میں رہے گی مگر خدا تعالیٰ کے علم میں تھا کہ یہ اپنی حالت کو
بدل لیں گے اور شرک و بدعت میں گرفتار ہو جائیں گے جب انہوں نے اپنی حالت کو بگاڑا تو پھر اللہ تعالیٰ
نے اپنے وعدے کے موافق یہ تنبیہی نشان ان کو دیا اور مسیح کو بن باپ پیدا کیا۔اور بن باپ پیدا ہونے کا
سر یہ تھا کہ چونکہ سلسلہ نسب کا باپ کی طرف (سے) ہوتا ہے تو اس طرح گویا سلسلہ منقطع ہو گیا اور اسرائیلی
خاندان کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی کیونکہ وہ پورے طور سے اسرائیل کے خاندان سے نہ رہے : مُبَشِّرًا بِرَسُولِ
يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ (الصف : ۷) میں بشارت ہے۔ اس کے دو ہی پہلو ہیں یعنی ایک تو آپ
کا وجود ہی بشارت تھا کیونکہ بنی اسرائیل کے خاندان نبوت کا خاتمہ ہو گیا ، دوسرے زبان سے بھی بشارت
دی یعنی آپ کی پیدائش میں بھی بشارت تھی اور زبانی بھی ، انجیل میں بھی مسیح نے باغ کی تمثیل میں اس
امر کو بیان کر دیا ہے اور اپنے آپ کو مالک، باغ کے بیٹے کی جگہ ٹھہرایا ہے۔ بیٹے کا محاورہ انجیل اور بائبل
میں عام ہے اسرائیل کی نسبت آیا ہے کہ اسرائیل فرزند من بلکہ نخست زاده من است ، آخر اس تمثیل میں

آج 10 میں سے 10 باقی