سورة صٓ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بتایا گیا ہے کہ بیٹے کے بعد وہ مالک خود آ کر باغبانوں کو ہلاک کر دے گا اور باغ دوسروں کے سپرد کر دے
گا یہ اشارہ تھا اس امر کی طرف کہ نبوت ان کے خاندان سے جاتی رہی پس مسیح کا بن باپ ہونا اس امر کا
البدر جلد اول نمبر ۱۰ ، مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۷۵)
نشان تھا۔
وَ رَسُولًا إِلى بَنِي إِسْرَاءِيلَ أَنِّي قَدْ جِئْتُكُمْ بِآيَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمُ أَنِّي
اخْلُقُ لَكُم مِّنَ الطِينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَانْفُخُ فِيْهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ
اللهِ وَ ابْرِى الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ وَأَحْيِ الْمَوْتَى بِإِذْنِ اللَّهِ وَ أُنَبِّئُكُمْ بِمَا
تَأْكُلُونَ وَ مَا تَدَّخِرُونَ فِي بُيُوتِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ
مُؤْمِنِينَ
بعض لوگ موحدین کے فرقہ میں سے بحوالہ آیات قرآنی یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح ابن مریم
انواع واقسام کے پرندے بنا کر اور ان میں پھونک مار کر زندہ کر دیا کرتے تھے ۔۔۔۔
ان تمام اوہام باطلہ کا جواب یہ ہے کہ وہ آیات جن میں ایسا لکھا ہے متشابہات میں سے ہیں اور ان
کے یہ معنے کرنا کہ گویا خدا تعالیٰ نے اپنے ارادہ اور اذن سے حضرت عیسیٰ کو صفات خالقیت میں شریک کر
رکھا تھا صریح الحاد اور سخت بے ایمانی ہے کیونکہ اگر خدائے تعالیٰ اپنی صفات خاصہ الوہیت بھی دوسروں کو
دے سکتا ہے تو اس سے اس کی خدائی باطل ہوتی ہے اور موحد صاحب کا یہ عذر کہ ہم ایسا اعتقاد نہیں رکھتے کہ
اپنی ذاتی طاقت سے حضرت عیسی خالق طیور تھے بلکہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ یہ طاقت خدائے تعالیٰ نے اپنے
اذن اور ارادہ سے اُن کو دے رکھی تھی اور اپنی مرضی سے ان کو اپنی خالقیت کا حصہ دار بنا دیا تھا اور یہ اس کو
اختیار ہے کہ جس کو چاہے اپنا مثیل بنا دیوے قادر مطلق جو ہوا۔ یہ سراسر مشرکانہ باتیں ہیں اور کفر سے
بدتر ۔ اس موحد کو یہ بھی کہا گیا کہ کیا تم اب شناخت کر سکتے ہو کہ ان پرندوں میں سے کون سے ایسے پرندے
ہیں جو خدائے تعالیٰ کے بنائے ہوئے ہیں اور کون سے ایسے پرندے ہیں جو ان پرندوں کی نسل ہیں جن
کے حضرت عیسی خالق ہیں؟ تو اس نے اپنے ساکت رہنے سے یہی جواب دیا کہ میں شناخت نہیں کر سکتا۔
اب وا واضح رہے کہ اس زمانہ کے بعض موحدین کا یہ اعتقاد کہ پرندوں کے نوع میں سے کچھ تو
خدائے تعالیٰ کی مخلوق اور کچھ حضرت عیسی کی مخلوق ہے سراسر فاسد اور مشرکانہ خیال ہے اور ایسا خیال رکھنے
والا بلا شبہ دائرہ اسلام سے خارج ہے اور یہ عذر کہ ہم حضرت عیسیٰ کو خدا تو نہیں مانتے بلکہ یہ مانتے ہیں کہ
خدائے تعالیٰ نے بعض اپنی خدائی کی صفتیں ان کو عطا کر دی تھیں نہایت مکروہ اور باطل عذر ہے۔ کیونکہ
اگر خدائے تعالیٰ اپنے اذن اور ارادہ سے اپنی خدائی کی صفتیں بندوں کو دے سکتا ہے تو بلاشبہ وہ اپنی ساری
صفتیں خدائی کی ایک بندے کو دے کر پورا خدا بنا سکتا ہے۔ پس اس صورت میں مخلوق پرستوں کے کل
مذاہب سچے ٹھہر جائیں گے۔ اگر خدا تعالیٰ کسی بشر کو اپنے اذن اور ارادہ سے خالقیت کی صفت عطا کر سکتا ہے
تو پھر وہ اس طرح کسی کو اذن اور ارادہ سے اپنی طرح عالم الغیب بھی بنا سکتا ہے اور اس کو ایسی قوت بخش سکتا
ہے جو خدائے تعالیٰ کی طرح ہر جگہ حاضر ناظر ہو اور ظاہر ہے کہ اگر خدائی کی صفتیں بھی بندوں میں تقسیم ہو سکتی
ہیں تو پھر خدائے تعالیٰ کا وحدہ لاشریک ہونا باطل ہے۔ جس قدر دنیا میں مخلوق پرست ہیں وہ بھی یہ تو نہیں
کہتے کہ ہمارے معبود خدا ہیں بلکہ ان موحدوں کی طرح ان کا بھی درحقیقت یہی قول ہے کہ ہمارے
معبودوں کو خدائے تعالیٰ نے خدائی کی طاقتیں دے رکھی ہیں ۔ رب اعلیٰ و برتر تو وہی ہے اور یہ صرف چھوٹے تو
چھوٹے خدا ہیں ۔ تعجب کہ یہ لوگ یا رسول اللہ کہنا شرک کا کلمہ سمجھ کر منع کرتے ہیں لیکن مریم کے ایک عاجز
بیٹے کو خدائی کا حصہ دار بنا رہے ہیں۔ بھائیو! آپ لوگوں کا اگر دراصل یہی مذہب ہے کہ خدائی بھی مخلوق میں
تقسیم ہو سکتی ہے اور خدائے تعالیٰ جس کو چاہتا ہے اپنی صفت خالقیت و راز قیت و عالمیت و قادریت وغیره
میں ہمیشہ کے لئے شریک کر دیتا ہے تو پھر آپ لوگوں نے اپنے بدعتی بھائیوں سے اس قدر جنگ وجدل
کیوں شروع کر رکھی ہے وہ بیچارے بھی تو اپنے اولیاء کو خدا کر کے نہیں مانتے صرف یہی کہتے ہیں کہ
خدائے تعالیٰ نے اپنے اذن اور ارادہ سے کچھ کچھ خدائی طاقتیں انہیں دے رکھی ہیں اور انہیں طاقتوں کی
وجہ سے جو باذن الہی ان کو حاصل ہیں وہ کسی کو بیٹا دیتے ہیں اور کسی کو بیٹی اور ہر جگہ حاضر وناظر ہیں، نذریں
نیازیں لیتے ہیں اور مرادیں دیتے ہیں ۔ اب اگر کوئی طالب حق یہ سوال کرے کہ اگر ایسے عقائد سراسر باطل
اور مشرکانہ خیالات ہیں تو ان آیات فرقانیہ کے صحیح معنے کیا ہیں جن میں لکھا ہے کہ مسیح ابن مریم مٹی کے
پرندے بنا کر پھونک اُن میں مارتا تھا تو وہ باذن الہی پرندے ہو جاتے تھے؟
سو واضح ہو کہ انبیاء کے معجزات دو قسم کے ہوتے ہیں ؟ (۱) ایک وہ جو محض سماوی امور ہوتے ہیں جن
میں انسان کی تدبیر اور عقل کو کچھ دخل نہیں ہوتا جیسے شق القمر جو ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ
تھا اور خدائے تعالیٰ کی غیر محدود قدرت نے ایک راستباز اور کامل نبی کی عظمت ظاہر کرنے کے لئے اس کو
دکھایا تھا۔ (۲) دوسرے عقلی معجزات ہیں جو اس خارق عادت عقل کے ذریعہ سے ظہور پذیر ہوتے ہیں جو
الہام الہی سے مل سے ملتی ہے جیسے حضرت سلیمان کا وہ معجزہ جو : صرح مُبَرَّد مِّن قَوَارِيرَ (النمل : ۴۵) ہے جس کو
دیکھ کر بلقیس کو ایمان نصیب ہوا۔
اب جاننا چاہیئے کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ حضرت مسیح کا معجزہ حضرت سلیمان کے معجزہ کی طرح
صرف عقلی تھا۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ اُن دنوں میں ایسے امور کی طرف لوگوں کے خیالات جھکے ہوئے
تھے کہ جو شعبدہ بازی کی قسم میں سے اور دراصل بے سود اور عوام کو فریفتہ کرنے والے تھے ۔ وہ لوگ جو
فرعون کے وقت میں مصر میں ایسے ایسے کام کرتے تھے جو سانپ بنا کر دکھلا دیتے تھے اور کئی قسم کے جانور
طیار کر کے ان کو زندہ جانوروں کی طرح چلا دیتے تھے۔ وہ حضرت مسیح کے وقت میں عام طور پر یہودیوں
کے ملکوں میں پھیل گئے تھے اور یہودیوں نے اُن کے بہت سے ساحرانہ کام سیکھ لئے تھے جیسا کہ قرآن
کریم بھی اس بات کا شاہد ہے۔ سو کچھ تعجب کی جگہ نہیں کہ خدائے تعالیٰ نے حضرت مسیح کو عقلی طور سے ایسے
طریق پر اطلاع دے دی ہو جو ایک مٹی کا کھلونا کسی کل کے دبانے یا کسی پھونک مارنے کے طور پر ایسا پرواز
کرتا ہو جیسے پرندہ پرواز کرتا ہے یا اگر پرواز نہیں تو پیروں سے چلتا ہو کیونکہ حضرت مسیح ابن مریم اپنے
باپ یوسف کے ساتھ بائیس برس کی مدت تک نجاری کا کام بھی کرتے رہے ہیں اور ظاہر ہے کہ بڑھتی
کا کام در حقیقت ایک ایسا کام ہے جس میں کلوں کے ایجاد کرنے اور طرح طرح کی صنعتوں کے بنانے
میں عقل تیز ہو جاتی ہے اور جیسے انسان میں قومی موجود ہوں انہیں کے موافق اعجاز کے طور پر بھی مدد ملتی
ہے۔ جیسے ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی قوئی جو دقائق اور معارف تک پہنچنے میں
نہایت تیز وقوی تھے سو انہیں کے موافق قرآن شریف کا معجزہ دیا گیا جو جامع جميع دقائق و معارف الہیہ
ہے۔ پس اس سے کچھ تعجب نہیں کرنا چاہیئے کہ حضرت مسیح نے اپنے دادا سلیمان کی طرح اس وقت کے
مخالفین کو یہ عقلی معجزہ دکھلایا ہو اور ایسا معجزہ دکھانا عقل سے بعید بھی نہیں کیونکہ حال کے زمانہ میں بھی دیکھا
جاتا ہے کہ اکثر صناع ایسی ایسی چڑیاں بنا لیتے ہیں کہ وہ بولتی بھی ہیں اور ہلتی بھی ہیں اور دُم بھی ہلاتی ہیں
اور میں نے سنا ہے کہ بعض چڑیاں گل کے ذریعہ سے پرواز بھی کرتی ہیں، ہمبئی اور کلکتہ میں ایسے کھلونے
بہت بنتے ہیں اور یوروپ اور امریکہ کے ملکوں میں بکثرت ہیں اور ہر سال نئے نئے نکلتے آتے ہیں۔ اور
چونکہ قرآن شریف اکثر استعارات سے بھرا ہوا ہے اس لئے ان آیات کے روحانی طور پر یہ معنی بھی
کر سکتے ہیں کہ مٹی کی چڑیوں سے مراد وہ امی اور نادان لوگ ہیں جن کو حضرت عیسیٰ نے اپنا رفیق بنایا گویا
اپنی صحبت میں لے کر پرندوں کی صورت کا خاکہ کھینچا پھر ہدایت کی روح اُن میں پھونک دی جس سے وہ
پرواز کرنے لگے ۔
ماسوا اس کے یہ بھی قرین قیاس ہے کہ ایسے ایسے اعجاز طریق عمل الترب یعنی مسمریز می طریق سے
بطور لہو ولعب نہ بطور حقیقت ظہور میں آسکیں کیونکہ عمل الترب میں جس کو زمانہ حال میں مسمریزم کہتے
ہیں ایسے ایسے عجائبات ہیں کہ اس میں پوری پوری مشق کرنے والے اپنی روح کی گرمی دوسری چیزوں پر
ڈال کر ان چیزوں کو زندہ کے موافق کر دکھاتے ہیں۔ انسان کی روح میں کچھ ایسی خاصیت ہے کہ وہ اپنی
زندگی کی گرمی ایک جماد پر جو بالکل بے جان ہے ڈال سکتی ہے۔ تب جماد سے وہ بعض حرکات صادر ہوتی
ہیں جو زندوں سے صادر ہوا کرتی ہیں۔ راقم رسالہ ہذا نے اس علم کے بعض مشق کرنے والوں کو دیکھا ہے
جو انہوں نے ایک لکڑی کی تپائی پر ہاتھ رکھ کر ایسا اپنی حیوانی روح سے اُسے گرم کیا کہ اس نے چار پایوں
کی طرح حرکت کرنا شروع کر دیا اور کتنے آدمی گھوڑے کی طرح اس پر سوار ہوئے اور اسکی تیزی اور
حرکت میں کچھ کمی نہ ہوئی ۔ سو یقینی طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اگر ایک شخص اس فن میں کامل مشق رکھنے والا
مٹی کا ایک پرند بنا کر اس کو پرواز کرتا ہوا بھی دکھا دے تو کچھ بعید نہیں کیونکہ کچھ اندازہ نہیں کیا گیا کہ اس فن
کے کمال کی کہاں تک انتہاء ہے۔ اور جبکہ ہم بچشم خود دیکھتے ہیں کہ اس فن کے ذریعہ سے ایک جماد میں
حرکت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ جانداروں کی طرح چلنے لگتا ہے تو پھر اگر اس میں پرواز بھی ہو تو بعید کیا ہے۔
مگر یا د رکھنا چاہیئے کہ ایسا جانور جو مٹی یا لکڑی وغیرہ سے بنایا جاوے اور عمل الرب سے اپنی روح کی
گرمی اس کو پہنچائی جائے وہ در حقیقت زندہ نہیں ہوتا بلکہ بدستور بے جان اور جماد ہوتا ہے صرف عامل کے
روح کی گرمی باروت لے کی طرح اُس کو جنبش میں لاتی ہے۔ اور یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ ان پرندوں کا پرواز
کرنا قرآن شریف سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا بلکہ ان کا ہلنا اور جنبش کرنا بھی بپایہ ثبوت نہیں پہنچتا اور نہ
در حقیقت ان کا زندہ ہو جانا ثابت ہوتا ہے۔
( أبْرِى الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ ) اس جگہ یہ بھی جاننا چاہیئے کہ سلب امراض کرنا یا اپنی روح کی گرمی جماد
لے اسے آج کل ” با روڈ لکھا جاتا ہے۔ (ناشر)
میں ڈال دینا درحقیقت یہ سب عمل الترب کی شاخیں ہیں۔ ہر یک زمانہ میں ایسے لوگ ہوتے رہے
ہیں اور اب بھی ہیں جو اس روحانی عمل کے ذریعہ سے سلب امراض کرتے رہے ہیں اور مفلوج ، مبروص،
مدقوق وغیرہ ان کی توجہ سے جہ سے اچھے ہوتے رہے ہیں ۔ جن لوگوں کی معلومات وسیع ہیں وہ میرے اس بیان
پر شہادت دے سکتے ہیں کہ بعض فقراء نقشبندی و شہر وردی وغیرہ نے بھی ان مشقوں کی طرف بہت توجہ کی تھی
اور بعض ان میں یہاں تک مشتاق گذرے ہیں کہ صدہا بیماروں کو اپنے یمین ویسار میں بٹھا کر صرف
نظر سے اچھا کر دیتے تھے اور محی الدین ابن عربی صاحب کو بھی اس میں خاص درجہ کی مشق تھی ۔ اولیاء اور
اہل سلوک کی تواریخ اور سوانح پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کاملین ایسے عملوں سے پر ہیز کرتے رہے
ہیں مگر بعض لوگ اپنی ولایت کا ایک ثبوت بنانے کی غرض سے یا کسی اور نیت سے ان مشغلوں میں مبتلا
ہو گئے تھے اور اب یہ بات قطعی اور یقینی طور پر ثابت ہو چکی ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم باذن و حکم الہی الیع
نبی کی طرح اس عمل القرب میں کمال رکھتے تھے گو الیسع کے درجہ کاملہ سے کم رہے ہوئے تھے۔ کیونکہ
البیع کی لاش نے بھی وہ معجزہ دکھلایا کہ اس کی ہڈیوں کے لگنے سے ایک مردہ زندہ ہو گیا مگر چوروں کی
لاشیں مسیح کے جسم کے ساتھ لگنے سے ہرگز زندہ نہ ہو سکیں۔ یعنی وہ دو چور جو مسیح کے ساتھ مصلوب ہوئے
تھے۔ بہر حال مسیح کی یہ تربی کار روائیاں زمانہ کے مناسب حال بطور خاص مصلحت کے تھیں ، مگر یاد رکھنا
چاہیئے کہ یہ عمل ایسا قدر کے لائق نہیں جیسا کہ عوام الناس اس کو خیال کرتے ہیں۔ اگر یہ عاجز اس عمل کو مکر وہ
اور قابل نفرت نہ سمجھتا تو خدا تعالیٰ کے فضل و توفیق سے امید قوی رکھتا تھا کہ ان اعجوبہ نمائیوں میں حضرت
مسیح ابن مریم سے کم نہ رہتا۔ لیکن مجھے وہ روحانی طریق پسند ہے جس پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
قدم مارا ہے اور حضرت مسیح نے بھی اس عمل جسمانی کو یہودیوں کے جسمانی اور پست خیالات کی وجہ سے جو
ان کی فطرت میں مرکوز تھے باذن و حکم الہی اختیار کیا تھا ور نہ در اصل مسیح کو بھی یہ عمل پسند نہ تھا۔ واضح ہو کہ
اس عمل جسمانی کا ایک نہایت برا خاصہ یہ ہے کہ جو شخص اپنے تئیں اس مشغولی میں ڈالے اور جسمانی
مرضوں کے رفع دفع کرنے کے لئے اپنی دلی و دماغی طاقتوں کو خرچ کرتا رہے وہ اپنی اُن روحانی تاثیروں
میں جو روح پر اثر ڈال کر روحانی بیماریوں کو دور کرتی ہیں بہت ضعیف اور نکما ہو جاتا ہے اور امر تنویر باطن
اور تزکیہ نفوس کا جو اصل مقصد ہے اس کے ہاتھ بہت کم انجام پذیر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ گو حضرت مسیح
جسمانی بیماروں کو اس عمل کے ذریعہ سے اچھا کرتے رہے مگر ہدایت اور توحید اور دینی استقامتوں کے
کامل طور پر دلوں میں قائم کرنے کے بارے میں ان کی کارروائیوں کا نمبر ایسا کم درجہ کا رہا کہ قریب
قریب نا کام کے رہے لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چونکہ ان جسمانی امور کی طرف توجہ نہیں فرمائی
اور تمام زور اپنی روح کا دلوں میں ہدایت پیدا ہونے کے لئے ڈالا اسی وجہ سے تکمیل نفوس میں سب سے
بڑھ کر رہے اور ہزار ہا بندگانِ خدا کو کمال کے درجہ تک پہنچادیا اور اصلاح خلق اور اندرونی تبدیلیوں میں وہ
ید بیضا دکھلایا کہ جس کی ابتدائے دنیا سے آج تک نظیر نہیں پائی جاتی ۔ حضرت مسیح کے عمل الغرب سے
وہ مردے جو زندہ ہوتے تھے یعنی وہ قریب المرگ آدمی جو گویا نئے سرے زندہ ہو جاتے تھے وہ بلا توقف
چند منٹ میں مر جاتے تھے کیونکہ بذریعہ عمل الغرب روح کی گرمی اور زندگی صرف عارضی طور پر ان
میں پیدا ہو جاتی تھی مگر جن کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زندہ کیا وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے اور یہ جو میں
نے مسمریز می طریق کا عمل الترب نام رکھا ، جس میں حضرت مسیح بھی کسی درجہ تک مشق رکھتے تھے یہ
الہامی نام ہے اور خدائے تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا کہ یہ عمل الشرب ہے اور اس عمل کے عجائبات کی
نسبت یہ بھی الہام ہوا : هَذَا هُوَ التَّرْبُ الَّذِي لَا يَعْلَمُونَ یعنی یہ وہ عمل العرب ہے جس کی اصل
حقیقت کی زمانہ حال کے لوگوں کو کچھ خبر نہیں ، ورنہ خدائے تعالیٰ اپنی ہر یک صفت میں واحد لاشریک ہے،
اپنی صفات الوہیت میں کسی کو شریک نہیں کرتا ۔ فرقان کریم کی آیات بینات میں اس قدر اس مضمون کی
تاکید پائی جاتی ہے جو کسی پر مخفی نہیں جیسا کہ وہ عزاسمہ فرماتا ہے : الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ وَ لَمْ
يَتَّخِذُ وَلَدًا وَ لَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ
الِهَةً لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَ لَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتَا وَ
لَا حَيُوةً وَ لَا نُشُورًا ( الفرقان : ۳، ۴ ) سورة الفرقان الجزو ۱۸ یعنی خدا، وہ خدا ہے جو تمام زمین
و آسمان کا اکیلا مالک ہے کوئی اس کا حصہ دار نہیں، اس کا کوئی بیٹا نہیں اور نہ اس کے ملک میں کوئی اُس کا
شریک اور اسی نے ہر ایک چیز کو پیدا کیا اور پھر ایک حد تک اس کے جسم اور اس کی طاقتوں اور اس کی عمر کو
محدود کر دیا اور مشرکوں نے بجز اس خدائے حقیقی کے اور اور ایسے ایسے خدا مقرر کر رکھے ہیں جو کچھ بھی پیدا
نہیں کر سکتے بلکہ آپ پیدا شدہ اور مخلوق ہیں، اپنے ضرر اور نفع کے مالک نہیں ہیں اور نہ موت اور زندگی
اور جی اُٹھنے کے مالک ہیں ۔ اب دیکھو! خدائے تعالیٰ صاف صاف طور پر فرما رہا ہے کہ بجز میرے کوئی اور
خالق نہیں بلکہ ایک دوسری آیت میں فرماتا ہے کہ تمام جہان مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کر سکتا اور صاف
فرماتا ہے کہ کوئی شخص موت اور حیات اور ضرر اور نفع کا مالک نہیں ہو سکتا۔ اس جگہ ظاہر ہے کہ اگر کسی مخلوق کو
موت اور حیات کا مالک بنا دینا اور اپنی صفات میں شریک کر دینا اس کی عادت میں داخل ہوتا تو وہ بطور
استثناء ایسے لوگوں کو ضرور باہر رکھ لیتا اور ایسی اعلیٰ توحید کی ہمیں ہر گز تعلیم : اہر لز ہیم نہ دیتا۔
اگر یہ وسواس دل میں گزرے کہ پھر اللہ جل شانہ نے مسیح ابن مریم کی نسبت اس قصہ میں جہاں پرندہ
بنانے کا ذکر ہے تخلق کا لفظ کیوں استعمال کیا جس کے بظاہر یہ معنے ہیں کہ تو پیدا کرتا ہے؟ اس کا جواب یہ
ہے کہ اس جگہ حضرت عیسیٰ کو خالق قرار دینا بطور استعارہ ہے جیسا کہ اس دوسری آیت میں فرمایا ہے:
فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَلِقِينَ (المؤمنون : (۱۵) بلا شبہ حقیقی اور سچا خالق خدائے تعالیٰ ہے اور جو لوگ مٹی
یا لکڑی کے کھلونے بناتے ہیں وہ بھی خالق ہیں مگر جھوٹے خالق ، جن کے فعل کی اصلیت کچھ بھی نہیں۔
اور اگر یہ کہا جائے کہ کیوں بطور معجزہ جائز نہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام اذن اور ارادہ الہی سے حقیقت
میں پرندے بنا لیتے ہوں اور وہ پرندے ان کی اعجازی پھونک سے پرواز کر جاتے ہوں تو اس کا جواب یہ
ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنے اذن اور ارادہ سے کسی شخص کو موت اور حیات اور ضرر اور نفع کا مالک نہیں بناتا۔
نبی لوگ دعا اور تضرع سے معجزہ مانگتے ہیں ، معجزہ نمائی کی ایسی قدرت نہیں رکھتے جیسا کہ انسان کو ہاتھ پیر
ہلانے کی قدرت ہوتی ہے۔ غرض معجزہ کی حقیقت اور مرتبہ سے یہ امر بالاتر اور ان صفات خاصہ خدائے
تعالیٰ میں
سے ہے جو
جو
کسی حالت میں بشر کومل نہیں سکتیں۔ معجزہ کی حقیقت یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ ایک امر
خارق عادت یا ایک امر خیال اور گمان سے باہر اور امید سے بڑھ کر ایک اپنے رسول کی عزت و صداقت
ظاہر کرنے کے لئے اور اس کے مخالفین کے عجز اور مغلوبیت جتلانے کی غرض سے اپنے ارادہ خاص سے یا
اس رسول کی دعا اور درخواست سے آپ ظاہر فرماتا ہے مگر ایسے طور سے جو اس کی صفات وحدانیت
و تقدس و کمال کے منافی و مغائر نہ ہو اور کسی دوسرے کی وکالت یا کارسازی کا اس میں کچھ دخل نہ ہو۔
اب ہر یک دانشمند سوچ سکتا ہے کہ یہ صورت ہرگز معجزہ کی صورت نہیں کہ خدائے تعالیٰ دائمی طور پر ایک
شخص کو اجازت اور اذن دے دے کہ تو مٹی کے پرندے بنا کر پھونک مارا کر وہ حقیقت میں جانور بن جایا
کریں گے اور ان میں گوشت اور ہڈی اور خون اور تمام اعضا جانوروں کے بن جائیں گے۔ ظاہر ہے کہ
اگر خدائے تعالیٰ پرندوں کے بنانے میں اپنی خالقیت کا کسی کو وکیل ٹھہر سکتا ہے تو تمام امور خالقیت میں
وکالت تامہ کا عہدہ بھی کسی کو دے سکتا ہے۔ اس صورت میں خدائے تعالیٰ کی صفات میں شریک ہونا جائز ہوگا
گو اس کے حکم اور اذن سے ہی سہی اور نیز ایسے خالقوں کے سامنے اور فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمُ (الرعد : ۱۷)
کی مجبوری سے خالق حقیقی کی معرفت مشتبہ ہو جائے گی ۔ غرض یہ اعجاز کی صورت نہیں یہ تو خدائی کا حصہ دار
بنانا ہے۔
بعض دانشمند شرک سے بچنے کے لئے یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ حضرت مسیح جو پرندے بناتے تھے وہ
بہت دیر تک جیتے نہیں تھے ان کی عمر چھوٹی ہوتی تھی تھوڑی مسافت تک پرواز کر کے پھر گر کر مر جاتے
تھے۔ لیکن یہ عذر بالکل فضول ہے اور صرف اس حالت میں ماننے کے لائق ہے کہ جب یہ اعتقاد
رکھا جائے کہ ان پرندوں میں واقعی اور حقیقی حیات پیدا نہیں ہوتی تھی بلکہ صرف ظلی اور مجازی اور جھوٹی
حیات جو عمل الشرب کے ذریعہ سے پیدا ہو سکتی ہے ایک جھوٹی جھلک کی طرح ان میں نمودار ہو جاتی
تھی۔ پس اگر اتنی ہی بات ہے تو ہم اس کو پہلے سے تسلیم کر چکے ہیں ہمارے نزدیک ممکن ہے کہ عمل العرب
کے ذریعہ سے پھونک کی ہوا میں وہ قوت پیدا ہو جائے جو اس دُخان میں پیدا ہوتی ہے جس کی تحریک سے
غبارہ اوپر کو چڑھتا ہے۔ صانع فطرت نے اس مخلوقات میں بہت کچھ خواص مخفی رکھے ہوئے ہیں۔ ایک
شریک صفات باری ہونا ممکن نہیں اور کونسی صنعت ہے جو غیر ممکن ہے؟
اور اگر یہ اعتقاد رکھا جاوے کہ ان پرندوں میں واقعی اور حقیقی حیات پیدا ہو جاتی تھی اور سچ مچ اُن میں
ہڈیاں گوشت پوست خون وغیرہ اعضا بن کر جان پڑ جاتی تھی تو اس صورت میں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اُن
میں جاندار ہونے کے تمام لوازم پیدا ہو جاتے ہوں گے اور وہ کھانے کے بھی لائق ہوتے ہوں گے اور اُن
کی نسل بھی آج تک کروڑ ہا پرندے زمین پر موجود ہوں گے اور کسی بیماری سے یا شکاری کے ہاتھ سے
مرتے ہوں گے تو ایسا اعتقاد بلا شبہ شرک ہے۔ بہت لوگ اس وسوسہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ اگر کسی نبی
کے دعا کرنے سے کوئی مردہ زندہ ہو جائے یا کوئی جماد جاندار بن جائے تو اس میں کون سا شرک ہے؟ ایسے
لوگوں کو جاننا چاہئے کہ اس جگہ دعا کا کچھ ذکر نہیں اور دعا کا قبول کرنا یا نہ کرنا اللہ جل شانہ کے اختیار میں ہوتا
ہے اور دعا پر جو فعل مترتب ہوتا ہے وہ فعل الہی ہوتا ہے نبی کا اس میں کچھ دخل نہیں ہوتا اور نبی خواہ دعا
کرنے کے بعد فوت ہو جائے نبی کے موجود ہونے یا نہ ہونے کی اس میں کچھ حاجت نہیں ہوتی ۔ غرض نبی
کی طرف سے صرف دعا ہوتی ہے جو کبھی قبول اور کبھی رڈ بھی ہو جاتی ہے لیکن اس جگہ وہ صورت نہیں۔
اناجیل اربعہ کے دیکھنے سے صاف ظاہر ہے کہ مسیح جو جو کام اپنی قوم کو دکھلاتا تھا وہ دعا کے ذریعہ سے ہرگز
نہیں تھے اور قرآن شریف میں بھی کسی جگہ یہ ذکر نہیں کہ مسیح بیماروں کے چنگا کرنے یا پرندوں کے بنانے
کے وقت دعا کرتا تھا بلکہ وہ اپنی روح کے ذریعہ سے جس کو روح القدس کے فیضان سے برکت بخشی گئی تھی
ایسے ایسے کام اقتداری طور پر دکھاتا تھا چنانچہ جس نے کبھی اپنی عمر میں غور سے انجیل پڑھی ہوگی وہ ہمارے
اس بیان کی بہ یقین تمام تصدیق کرے گا اور قرآن شریف کی آیات بھی بآواز بلند یہی پکار رہی ہیں کہ مسیح
کے ایسے عجائب کاموں میں اس کو طاقت بخشی گئی تھی اور خدائے تعالیٰ نے صاف فرما دیا ہے کہ وہ ایک
فطرتی طاقت تھی جو ہر یک فرد بشر کی فطرت میں موقع ہے ، مسیح سے اس کی کچھ خصوصیت نہیں۔ چنانچہ اس
بات کا تجزیہ اسی زمانہ میں ہو رہا ہے۔ مسیح کے معجزات تو اس تالاب کی وجہ سے بے رونق اور بے قدر تھے جو
مسیح کی ولادت سے بھی پہلے مظہر عجائبات تھا جس میں ہر قسم کے بیمار اور تمام مجذوم ، مفلوج ، مبروص وغیرہ
ایک ہی غوطہ مار کر اچھے ہو جاتے تھے لیکن بعد کے زمانوں میں جو لوگوں نے اس قسم کے خوارق دکھلائے
اُس وقت تو کوئی تالاب بھی موجود نہیں تھا۔
غرض یہ اعتقاد بالکل غلط اور فاسد اور مشر کا نہ خیال ہے کہ مسیح مٹی کے پرندے بنا کر اور اُن میں پھونک
مار کر انہیں سچ مچ کے جانور بنا دیتا تھا۔ نہیں ! بلکہ صرف عمل الترب تھا جو روح کی قوت سے ترقی
پذیر ہو گیا تھا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مسیح ایسے کام کے لئے اس تالاب کی مٹی لاتا تھا جس میں روح القدس کی
تاثیر رکھی گئی تھی بہر حال یہ معجزہ صرف ایک کھیل کی قسم میں سے تھا اور وہ مٹی در حقیقت ایک مٹی ہی رہتی
تھی ۔ جیسے سامری کا گوسالہ ۔ فَتَدَبَّرُ ! فَإِنَّهُ نُكْتَةٌ جَلِيلَةٌ مَّا يُلَقَّهَا إِلَّا ذُوْ حَظٍّ عَظِيمٍ -
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۵۱ تا ۲۶۳ حاشیه )
وَقَالُوا إِنَّهُ كَانَ خَالِقَ الطُّيُورِ كَخَلْقِ اللَّهِ (لوگ کہتے ہیں کہ مسیح ) خدا تعالیٰ کی طرح وہ
تَعَالَى، وَجَعَلَهُ اللهُ شَرِيكَهُ بِإِذْنِهِ، وَالطُّيُورُ پرندوں کا بھی خالق تھا اور خدا تعالیٰ نے اپنے اذن
الَّتِي تُوجَدُ فِي هَذَا الْعَالَمِ تَنْحَصِرُ في سے اس کو اپنا شریک بنایا۔سو وہ سب پرندے جو دنیا
الْقِسْمَيْنِ خَلْقُ اللهِ وَخَلْقُ الْمَسِيحِ فَانْظُرْ میں پائے جاتے ہیں دو قسم کے ہیں؛ کچھ خدا کی
كَيْفَ جَعَلُوا ابْنَ مَرْيَمَ مِنَ الْخَالِقِينَ پیدائش اور کچھ مسیح کی۔ سو دیکھو کیوں کر ابن مریم کو خالق
وَيُشِيعُونَ فِي النَّاسِ هَذِهِ الْعَقَائِدَ وَلَا بنا دیا۔ اور لوگوں میں یہ عقائد شائع کرتے ہیں اور نہیں
يَدْرُونَ مَا فِيهَا مِنَ الْبَلَايَا وَالْمَنَايَا، جانتے کہ ان عقیدوں میں کیا کیا بلائیں اور موتیں ہیں
وَيُؤَيِّدُونَ الْمُتَنَظِرِينَ وَهَلَكَ بِهَا إِلَى اور نصاری کو مدد پہنچا رہے ہیں۔ اور ان عقائد کی شامت
الْآنَ أُلُوفٌ مِنَ النَّاسِ وَدَخَلُوا فِي الْمِلَّةِ سے اب تک ہزاروں انسان ہلاک ہو چکے اور نصرانی مذہب
النَّصْرَانِيَةِ بَعْدَ مَا كَانُوا مُسْلِمِينَ وَمَا میں داخل ہو گئے بعد اس کے جو وہ مسلمان تھے۔ اور قرآن
كَانَ فِي الْقُرآنِ ذِكْرُ خَلْقِهِ عَلَى الْوَجْهِ میں مسیح کے پرندے بنانے کا ذکر حقیقی طور پر کہیں بھی نہیں
الْحَقِيقِي وَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى عِنْدَ ذِكْرِ اور خدا نے اس قصہ کے ذکر کرنے کے وقت یہ نہیں فرمایا کہ
هُذِهِ الْقِصَّةِ فَيَصِيرُ حَيًّا بِإِذْنِ اللهِ ، بَلْ فَيَصِيرُ حَيًّا بِإِذْنِ اللهِ بلکہ یہ فرمایا کہ : فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ
قَالَ ، فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللَّهِ فَانْظُرُ والفظَ الله سولفظ فَيَكُونُ اور لفظ طیرا میں غور کرو کہ کیوں اس
فَيَكُونُ وَلَفْظَ طَيْرًا ، لِمَ اخْتَارَ هُمَا الْعَلِيمُ علیم حکیم نے انہیں دونوں لفظوں کو اختیار کیا اور لفظ فَيَصِيرُ
الْحَكِيمُ وَتَرَكَ لَفْظَ يَصِيرُ وَ حَيًّا ؟ فَثَبَتَ حَيًّا کو چھوڑ دیا ؟ سو اس جگہ ثابت ہوا کہ اس جگہ خدا تعالیٰ
مِنْ هُهُنَا أَنَّ اللَّهَ مَا أَرَادَ هُهُنَا خَلْقًا کی مراد حقیقی خلق نہیں ہے اور وہ خالقیت مراد نہیں ہے جو اس
حَقِيقِيًّا كَخَلْقِهِ عَزَّ وَجَلَّ وَ يُؤَيِّدُهُ مَا کی ذات سے مخصوص ہے اور اس کی تائید وہ بیانات کرتے
جَاءَ فِي كُتُبِ التَّفْسِيرِ مِنْ بَعْضِ ہیں جو بعض صحابہ سے تفسیروں میں بیان ہوئے ہیں اور وہ یہ
الصَّحَابَةِ أَنَّ طَيْرَ عِيسَى مَا كَانَ يَطِيرُ إِلَّا کہ عیسیٰ کا پرندہ اس وقت تک پرواز کرتا تھا جب تک کہ وہ
أَمَامَ أَعْيُنِ النَّاسِ، فَإِذَا غَابَ سَقَطَ عَلَی لوگوں کی نظروں کے سامنے رہتا تھا اور جب غائب ہوتا تھا
الْأَرْضِ وَ رَجَعَ إِلَى أَصْلِهِ كَعَصَا مُوسَى، و تو گر جاتا تھا اور اپنی اصل کی طرف رجوع کرتا تھا جیسے عصا
كَذلِكَ كَانَ إِحْيَاءُ عِيسَى، فَأَيْنَ الْحَيَاةُ موسیٰ کا اور عیسیٰ کا مردوں کو زندہ کرنا بھی ایسا ہی تھا۔ سواس
الْحَقِيقِ فَلِأَجْلِ ذَلِكَ اخْتَارَ اللهُ تَعَالیٰ جگہ حیات حقیقی کہاں ثابت ہوئی ؟ سواسی لئے خدا تعالیٰ نے
فِي هَذَا الْمَقَامِ أَلْفَاظًا تَنَاسَب اس مقام میں وہ لفظ اختیار کئے جو استعارات کے مناسب
الْإِسْتِعَارَاتِ لِيُشِيرَ إِلَى الْإِنْجَازِ الَّذِي حال تھے تا کہ اس اعجاز کی طرف اشارہ کرے جو مجاز کی حد
بَلَغَ إِلى حَدِ الْمَجَازِ، وَذَكَرَ فَجَازًا لِيُبَيِّنَ تک پہنچا تھا اور مجاز کو اس لئے ذکر کیا کہ تا ان کے معجزہ کو جو
إِعْجَازًا، فَحَمَلَهُ الْجَاهِلُونَ الْمُسْتَعْجِلُونَ خارق عادت تھا بیان فرمادے پس اس مجاز کو جاہلوں نے
عَلَى الْحَقِيقَةِ، وَسَلَكُوهُ مَسْلَكَ خَلْقِ اللهِ حقیقت پر حمل کر دیا اور ایسے مرتبہ میں داخل کیا جو الہی
مِنْ غَيْرِ تَفَاوُتٍ، مَعَ أَنَّهُ كَانَ مِنْ نَفْخِ پیدائش کا مرتبہ ہے حالانکہ وہ صرف نفخ مسیح اور اس کی روح
الْمَسِيحِ وَتَأْثِيرِ رُوْحِهِ مِنْ غَيْرِ مُقَارَنَتِهِ کی تاثیر سے تھا اور اس کے ساتھ کوئی دعا نہیں تھی سو ایسے سمجھنے
دُعَاءُ، فَهَلَكُوا وَ أَهْلَكُوا كَثِيرًا من والے ہلاک ہوئے اور بہتوں کو جاہلوں میں سے ہلاک کیا۔
الْجَاهِلِينَ وَالْقُرْآنُ لَا يَجْعَلُ شَرِيئًا فِي اور قرآن تو کسی کو خدا کی خالقیت میں شریک نہیں کرتا اگرچہ
خَلْقِ اللَّهِ أَحَدًا وَ لَوْ فِي ذُبَابٍ أَوْ بَعُوضَةً ایک بھی بنانے یا ایک مچھر بنانے میں شراکت ہو بلکہ وہ کہتا
بَلْ يَقُولُ إِنَّهُ وَاحِدٌ ذَاتَا وَصِفَاتا ہے کہ خدا ذاتاً وصفاتاً واحد لاشریک ہے سو تم قرآن کو ایسا
فَاقْرَءُوا الْقُرْآنَ كَالْمُتَدَبِرِينَ پڑھو جیسا کہ تدبر کرنے والے پڑھتے ہیں۔
فَالْأَمْرُ الَّذِي ثَبَتَ عَقْلًا وَنَقْلاً سوجو ا مر عقلاً ونقلا و استدلالاً ثابت ہو گیا۔ اس کا کوئی
وَاسْتِدْلَالًا لَّا يُنْكِرُهُ أَحَدٌ إِلَّا الَّذِي مَا انکار نہیں کر سکتا بجز ایسے شخص کے جس کے سر میں انسانی
بَقِيَ فِي رَأْسِهِ مِرَّةٌ إِنْسَانِيَةٌ وَلَحِقَ دانشمندی کا مادہ نہیں رہا اور زیاں کاروں اور تحت الثریٰ
بِالْأَخْسَرِينَ السَّافِلِينَ وَلَا يَقُولُ أَحَدٌ جانے والوں کے ساتھ جا ملا۔ اور ایسی باتیں کوئی منہ پر
كَمِثْلِ هَذِهِ الْكَلِمَاتِ إِلَّا الَّذِي نَسِتی نہیں لائے گا مگر وہی جو توحید کی راہ کو بھول گیا اور پہلی
طَرِيقَ التَّوْحِيدِ وَمَالَ إِلَى الْجَاهِلِيَّةِ جاہلیت کی طرف مائل ہو گیا اور اس کی نظر ان عقیدوں
الْأُولى، وَمَا بَلَغَ نَظَرُهُ إلى نتائجها کے لازمی نتیجوں اور چھپے ہوئے فسادوں تک نہیں پہنچ سکی
الضُّرُورِيَّةِ وَمَفَاسِدِهَا الْمَخْفِيَّةِ أَوِ یا وہ شخص ایسے کلمات کہے گا جو جہالت کی باتوں پر اڑ
الَّذِي رَسَا عَلَى جَهْلِهِ عَمَدًا وَغَرِقَ في بیٹھا اور تقلید کے دریا میں غرق ہو گیا ۔ یہاں تک کہ
لجَةِ التَّقْلِيدِ غَرْقًا حَتَّى فَقَدَ أَثَرَ حُرِّيَّةِ انسانی آزادی کے نام و نشان کو کھو بیٹھا اور ایسے جال میں
الْإِنْسَانِيَّةِ وَسَقَطَ فِي شَبَكَةٍ لَّا تَخَلَّص پھنس گیا جس میں سے نجات نہیں اور ابلیس لعین کے
مِنْهَا، وَتَابَعَ أَثَرَ إِبْلِيسَ اللَّعِينِ وَالَّذِى نشان قدم کا پیرو ہو گیا اور وہ شخص جو قرآن پر ایمان لایا
امَنَ بِالْقُرْآنِ وَأَلْقَى نَفْسَهُ تَحْتَ هِدَايَاتِهِ اور اس کی ہدایتوں کے نیچے اپنے تئیں ڈال دیا سو وہ ایسے عقائد
فَلَنْ يَرْضَى بِمِثْلِ هَذِهِ الْعَقَائِدِ، بَلْ لَّا پر بھی راضی نہیں ہوتا بلکہ وہ ایسی باتوں کو جو صریح قرآن کے
يَسُوعُ لَهُ قَوْلُ يُخَالِفُ الْقُرْآنَ بِالْبَدَاهَةِ مخالف اور اس کی محکم آیتوں کے کھلے کھلے معارض ہیں نا جائر
وَ يُعَارِضُ بَيِّنَاتِهِ وَمُحْكَمَاتِهِ صَرِيحًا سمجھے گا اور اس سے بڑھ کر اور کون سا گناہ ہوگا کہ ایک شخص
وَأَيُّ ذَنْبٍ أَكْبَرُ مِنْ ذَلِكَ أَنَّ أَحَدًا يُؤْمِنُ قرآن پر ایمان لا کر پھر رجوع کرے اور اس کی بعض ہدایتوں