سورة المعَارج
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
گا۔ لیکن اب تو بجز مجرد رافِعُكَ کے جو مُتَوَفِّيكَ کے بعد ہے کوئی دوسرا لفظ رافعک کا تمام قرآن شریف
میں نظر نہیں آتا جو تم محنت کے بعد ہوا گر کسی جگہ ہے تو وہ دکھلانا چاہیے۔ میں بدعوئی کہتا ہوں کہ اس
ثبوت کے بعد کہ حضرت عیسیٰ فی الحقیقت فوت ہو گئے تھے یقینی طور پر یہی ماننا پڑے گا کہ جہاں جہاں
رَافِعُكَ يَا بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ ( النساء : ۱۵۹) ہے اس سے مراد ان کی روح کا اُٹھایا جانا ہے جو ہر یک
مومن کے لئے ضروری ہے۔ ضروری کو چھوڑ کر غیر ضروری کا خیال دل میں لانا سراسر جہل ہے ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۳۵)
قرائن قویہ سے ثابت ہو رہا ہے کہ مسیح جسم کے ساتھ آسمان پر ہر گز نہیں گیا اور نہ آسمان کا لفظ اس آیت
میں موجود ہے بلکہ لفظ تو صرف یہ ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى پھر دوسری جگہ ہے بَلْ رَفَعَهُ
اللهُ إِلَيْهِ (النساء : ۱۵۹) جس کے یہ معنے ہیں کہ خدائے تعالیٰ نے مسیح کو موت دے کر پھر اپنی طرف اٹھا
لیا جیسا کہ یہ عام محاورہ ہے کہ نیک بندوں کی نسبت جب وہ مر جاتے ہیں یہی کہا کرتے ہیں کہ فلاں بزرگ
کو خدائے تعالیٰ نے اپنی طرف اُٹھا لیا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۴۷،۲۴۶)
خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھائے جانے کے یہی معنے ہیں کہ فوت ہو جانا۔ خدائے تعالیٰ کا یہ کہنا کہ
ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ ( الفجر : ۲۹) اور یہ کہنا کہ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ اِلَی ایک ہی معنی رکھتا ہے۔ سوا اس
کے جس وضاحت اور تفصیل اور توضیح کے ساتھ قرآن شریف میں مسیح کے فوت ہو جانے کا ذکر ہے اس سے
بڑھ کر متصور نہیں کیونکہ خداوند عز وجلال نے عام اور خاص دونوں طور پر مسیح کا فوت ہو جانا بیان فرمایا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۶۴، ۲۶۵)
یہ بات ظاہر ہے کہ اگر مسیح ابن مریم اس جماعت مرفوعہ سے الگ ہے جو دنیا سے ہمیشہ کے لئے
رخصت ہو کر خدائے تعالیٰ کی طرف اٹھائی گئی ہے تو ان میں جو عالم آخرت میں پہنچ گئے ہرگز شامل نہیں
ہو سکتا بلکہ مرنے کے بعد پھر شامل ہوگا اور اگر یہ بات ہو کہ اُن میں جا ملا اور بموجب آیت فَادْخُلِي فِي
عبْدِى ( الفجر : ۳۰) ان فوت شدہ بندوں میں داخل ہو گیا تو پھر انہیں میں سے شمار کیا جاوے
گا۔ اور معراج کی حدیث سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ مسیح اُن فوت شدہ نبیوں میں جاملا اور یحییٰ نبی کے
پاس اس کو مقام ملا۔ اس صورت میں ظاہر ہے کہ معنے اس آیت کے کہ : إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى
ہے یہ ہوں گے کہ : إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلى عِبَادِيَ الْمُتَوَفِّيْنَ الْمُقَرَّبِينَ وَ مُلْحِقُكَ بِالصَّلِحِينَ۔
سو عقلمند کے لئے جو متعصب نہ ہو اسی قدر کافی ہے کہ اگر مسیح زندہ ہی اُٹھایا گیا تو پھر مردوں میں کیوں جا
گھسا ؟ ہاں ! اس قدر ذکر کرنا اور بھی ضروری ہے کہ جیسے بعض نادان یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ آیات ذو
معنین ہیں یہ خیال سراسر فاسد ہے، مومن کا یہ کام نہیں کہ تفسیر بالرائے کرے بلکہ قرآن شریف کے بعض
مقامات بعض دوسرے مقامات کے لئے خود مفسر اور شارح ہیں ۔ اگر یہ بات سچ نہیں کہ مسیح کے حق میں جو
یہ آیتیں ہیں کہ اِنِّي مُتَوَفِّيكَ اور فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي ( المائدة : (۱۱۸) یہ در حقیقت مسیح کی موت پر ہی دلالت
کرتی ہیں بلکہ ان کے کوئی اور معنے ہیں تو اس نزاع کا فیصلہ قرآن شریف سے ہی کرانا چاہیئے ۔ اور اگر
قرآن شریف مساوی طور پر کبھی اس لفظ کو موت کے لئے استعمال کرتا ہے اور کبھی ان معنوں کے لئے جو
موت سے کچھ علاقہ نہیں رکھتے تو محل متنازعہ فیہ میں مساوی طور پر احتمال رہے گا اور اگر ایک خاص معنے
اغلب اور اکثر طور پر مستعملات قرآنی میں سے ہیں تو انہی معنوں کو اس مقام بحث میں ترجیح ہوگی اور اگر
قرآن شریف اوّل سے آخر تک اپنے گل مقامات میں ایک ہی معنوں کو استعمال کرتا ہے تو محل مجوث فیہ
میں بھی یہی قطعی فیصلہ ہوگا کہ جو معنے توفی کے سارے قرآن شریف میں لئے گئے ہیں وہی معنے اس جگہ بھی
مراد ہیں کیونکہ یہ بالکل غیر ممکن اور بعید از قیاس ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنے بلیغ اور فصیح کلام میں ایسے تنازع
کی جگہ میں جو اس کے علم میں ایک معرکہ کی جگہ ہے ایسے شاذ اور مجہول الفاظ استعمال کرے جو اس کے تمام
کلام میں ہرگز استعمال نہیں ہوئے ۔ اگر وہ ایسا کرے تو گویا وہ خلق اللہ کو آپ ورطہ ء شبہات میں ڈالنے کا
ارادہ رکھتا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ اس نے ہرگز ایسا نہیں کیا ہو گا یہ کیوں کر ممکن ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنے
قرآن کریم کے تیس مقام میں تو ایک لفظ کے ایک ہی معنے مراد لیتا جاوے اور پھر دو مقام میں جو زیادہ تر
محتاج صفائی بیان کے تھے کچھ اور کا اور مراد لے کر آپ ہی خلق اللہ کو گمراہی میں ڈال دے۔
اب اے ناظرین ! آپ پر واضح ہو کہ اس عاجز نے اول سے آخر تک تمام وہ الفاظ جن میں توفی کا
لفظ مختلف صیغوں میں آ گیا ہے قرآن شریف میں غور سے دیکھے تو صاف طور سے کھل گیا کہ قرآن کریم میں
علاوہ محل متنازعہ فیہ کے یہ لفظ تیئیس جگہ لکھا ہے اور ہر ایک جگہ موت اور قبض روح کے معنوں میں استعمال کیا گیا
ہے اور ایک بھی ایسا مقام نہیں جس میں توفی کا لفظ کسی اور معنے پر استعمال کیا گیا ہو اور وہ یہ ہیں :۔
نام سورة
نساء
الجزء
نمبر ۴ حَتَّى يَتَوَفَّهُنَّ الْمَوْتُ
آیت قرآن کریم