سورة المؤمن

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الانعام
لد
سورة ال عمران
اللهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتُ فِي مَنَامِهَا ۚ فَيُمْسِكُ
الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَى إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى
وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّكُمْ بِالَّيْلِ وَ يَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمُ
فِيهِ لِيُقْضَى أَجَلٌ مُّسَمًّى
اب ظاہر ہے کہ ان تمام مقامات قرآن کریم میں توفی کے لفظ سے موت اور قبض روح ہی مراد ہے
اور دو مؤخر الذکر آیتیں اگر چہ بظاہر نیند سے متعلق ہیں مگر در حقیقت ان دونوں آیتوں میں بھی نیند نہیں مراد
لی گئی بلکہ اس جگہ بھی اصل مقصد اور مدعاموت ہے اور یہ ظاہر کرنا منظور ہے کہ نیند بھی ایک قسم کی موت ہی
ہے اور جیسی موت میں روح قبض کی جاتی ہے نیند میں بھی روح قبض کی جاتی ہے۔سوان دونوں مقامات
میں نیند پر توفی کے لفظ کا اطلاق کرنا ایک استعارہ ہے جو بہ نصب قرینہ نوم استعمال کیا گیا ہے یعنی صاف
لفظوں میں نیند کا ذکر کیا گیا ہے تاہر ایک شخص سمجھ لیوے کہ اس جگہ توفی سے مراد حقیقی موت نہیں ہے بلکہ
مجازی موت مراد ہے جو نیند ہے۔ یہ بات ادنیٰ ذی علم کو بھی معلوم ہوگی کہ جب کوئی لفظ حقیقت مسلمہ کے
طور پر استعمال کیا جاتا ہے یعنی ایسے معنوں پر جن کے لئے وہ عام طور پر موضوع یا عام طور پر مستعمل ہو گیا
ہے تو اس جگہ متکلم کے لئے کچھ ضروری نہیں ہوتا کہ اس کی شناخت کے لئے کوئی قرینہ قائم کرے کیونکہ وہ
ان معنوں میں شائع متعارف اور متبادر الفہم ہے لیکن جب ایک متکلم کسی لفظ کے معانی حقیقت مسلمہ سے
پھیر کر کسی مجازی معنی کی طرف لے جاتا ہے تو اس جگہ صراحتاً یا کنایتا یا کسی دوسرے رنگ کے پیرائے میں
کوئی قرینہ اس کو قائم کرنا پڑتا ہے تا اس کا سمجھنا مشتبہ نہ ہوا اور اس بات کے دریافت کے لئے کہ متکلم نے
ایک لفظ بطور حقیقت مسلمہ استعمال کیا ہے یا بطور مجاز اور استعارہ نادرہ کے بھی کھلی کھلی علامت ہوتی ہے کہ
وہ حقیقت مسلمہ کو ایک متبادر اور شائع و متعارف لفظ سمجھ کر بغیر احتیاج قرائن کے یونہی مختصر بیان کر دیتا
ہے۔ مگر مجاز یا استعارہ نادرہ کے وقت ایسا اختصار پسند نہیں کرتا بلکہ اس کا فرض ہوتا ہے کہ کسی ایسی کہ کسی ایسی علامت
سے جس کو ایک دانشمند سمجھ سکے اپنے اس مدعا کو ظاہر کر جائے کہ یہ لفظ اپنے اصل معنوں پر مستعمل نہیں ہوا۔
لے اس فہرست میں سورۃ یونس کی آیت نمبر ۱۰۵ ( الَّذِي يَتَوَفكُمْ ) درج ہونے سے رہ گئی ہے۔ سید عبدالحی نوٹ :۔ ان
سورتوں کی ان آیات کے نمبر حسب ترتیب یہ ہیں : ۱۶ ، ۱۹۴، ۱۲، ۹۸، ۲۹،۷۸، ۳۸،۶۲،۲۴۱،۲۳۵،۳۳،

اب چونکہ یہ فرق حقیقت اور مجاز کا صاف طور پر بیان ہو چکا تو جس شخص نے قرآن کریم پر اول سے آخر
تک نظر ڈالی ہوگی اور جہاں جہاں توفی کا لفظ موجود ہے بنظر غور دیکھا ہو گا وہ ایمانا ہمارے بیان کی تائید میں
شہادت دے سکتا ہے۔ چنانچہ بطور نمونہ دیکھنا چاہیئے کہ یہ آیات (۱) إِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ
نَتَوَفَّيَنَّكَ (۲) تَوَفَّنِي مُسْلِمًا (۳) وَ مِنْكُمْ مَنْ يُتَوَفَّى (۴) تَوَفَّتْهُمُ الْمَلَئِكَةُ (۵) يُتَوَفَّوْنَ
مِنْكُمُ (۶) تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا (۷) رُسُلُنَا يَتَوَفَّوْنَهُمْ (۸) تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ (9) وَ تَوَفَّنَا مَعَ
الْأَبْرَارِ (١٠) ثُمَّ يَتَوَفَّكُم کیسی صریح اور صاف طور پر موت کے معنوں میں استعمال کی گئی ہیں مگر کیا
قرآن شریف میں کوئی ایسی آیت بھی ہے کہ ان آیات کی طرح مجرد توفی کا لفظ لکھنے سے اس سے کوئی اور
معنے مراد لئے گئے ہوں۔ موت مراد نہ لی گئی ہو۔ بلا شبہ قطعی اور یقینی طور پر اوّل سے آخر تک قرآنی محاورہ
یہی ثابت ہے کہ ہر جگہ در حقیقت توفی کے لفظ سے موت ہی مراد ہے تو پھر متنازعہ فیہ دو آیتوں کی نسبت جو
إِنِّي مُتَوَفِّيكَ اور فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی ہیں، اپنے دل سے کوئی معنے مخالف عام محاورہ قرآن کے گھڑنا اگر الحاد اور
تحریف نہیں تو اور کیا ہے؟
اور اس جگہ یہ نکتہ بیان کرنے کے لائق ہے کہ قرآن شریف میں ہر جگہ موت کے محل پر توفی کا لفظ کیوں
استعمال کیا ہے، امانت کا لفظ کیوں استعمال نہیں کیا ؟ اس میں بھید یہ ہے کہ موت کا لفظ ایسی چیزوں کے فنا
کی نسبت بھی بولا جاتا ہے جن پر فنا طاری ہونے کے بعد کوئی روح اُن کی باقی نہیں رہتی ۔ اسی وجہ سے
جب نباتات اور جمادات اپنی صورت نوعیہ کو چھوڑ کر کوئی اور صور قبول کر لیں تو اُن پر بھی موت کا لفظ
اطلاق پاتا۔ پاتا ہے جیسے کہتے ہیں کہ یہ لوہا مر گیا اور کشتہ ہو گیا اور چاندی کا ٹکڑہ مر گیا اور کشتہ ہو گیا۔ ایسا ہی تمام یہ
جاندار اور کیڑے مکوڑے جن کی روح مرنے کے بعد باقی نہیں رہتی اور مور د ثواب و عقاب نہیں ہوتے
اُن کے مرنے پر بھی توفی کا لفظ نہیں بولتے بلکہ صرف یہی کہتے ہیں کہ فلاں جانور مر گیا یا فلاں
کیڑ ا مر گیا۔ چونکہ خدائے تعالیٰ کو اپنے کلام عزیز میں یہ منظور ہے کہ کھلے کھلے طور پر یہ ظاہر کرے کہ انسان
ایک ایسا جاندار ہے کہ جس کی موت کے بعد بکلی اس کی فنا نہیں ہوتی بلکہ اس کی روح باقی رہ جاتی ہے جس
کو قابض ارواح اپنے قبضہ میں لے لیتا ہے اس وجہ سے موت کے لفظ کو ترک کر کے بجائے اس کے توفی
کا لفظ استعمال کیا ہے تا اس بات پر دلالت کرے کہ ہم نے اس پر موت وارد کر کے بکلی اس کو فنا نہیں کیا
بلکہ صرف جسم پر موت وارد کی ہے اور روح کو اپنے قبضہ میں کر لیا ہے اور اس لفظ کے اختیار کرنے میں

دہریوں کا رڈ بھی منظور ہے جو بعد موت جسم کے روح کی بقا کے قائل نہیں ہیں ۔
سورة ال عمران
جاننا چاہیئے کہ قرآن شریف میں اوّل سے آخر تک توفی کے معنے روح کو قبض کرنے اور جسم کو بیکا چھوڑ
دینے کے لئے گئے ہیں اور انسان کی موت کی حقیقت بھی صرف اسی قدر ہے کہ روح کو خدائے تعالیٰ قبض کر
لیتا ہے اور جسم کو اس سے الگ کر کے چھوڑ دیتا ہے اور چونکہ نیند کی حالت بھی کسی قدر اس حقیقت میں
اشتراک رکھتی ہے اسی وجہ سے مذکورہ بالا دو آیتوں میں نیند کو بھی بطور استعارہ توفی کی حالت سے تعبیر کیا
ہے کیونکہ کچھ شک نہیں کہ نیند میں بھی ایک خاص حد تک روح قبض کی جاتی ہے اور جسم کو بے کار اور معطل
کیا جاتا ہے لیکن توفی کی کامل حالت جس میں کامل طور پر روح قبض کی جائے اور کامل طور پر جسم بے کار
کر دیا جائے وہ انسان کی موت ہے اسی وجہ سے توفی کا لفظ عام طور پر قرآن شریف میں انسان کی موت
کے بارے میں ہی استعمال کیا گیا ہے اور اوّل سے آخر تک قرآن شریف اسی استعمال سے بھرا پڑا ہے
اور نیند کے محل پر توفی کا لفظ صرف دو جگہ قرآن شریف میں آیا ہے اور وہ بھی قرینہ قائم کرنے کے ساتھ۔
اور ان آیتوں میں صاف طور پر بیان کر دیا گیا ہے کہ اس جگہ بھی توفی کے لفظ سے نیند مراد نہیں ہے بلکہ
موت ہی مراد ہے اور اس بات کا اظہار مقصود ہے کہ نیند بھی ایک موت ہی کی قسم ہے جس میں روح قبض کی
جاتی ہے اور جسم معطل کیا جاتا ہے، صرف اتنا فرق ہے کہ نیند ایک ناقص موت ہے اور موت حقیقی ایک کامل
موت ہے۔
یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ توفی کا لفظ جو قرآن شریف میں استعمال کیا گیا ہے خواہ وہ اپنے حقیقی
معنوں پر مستعمل ہے یعنی موت پر یا غیر حقیقی معنوں پر یعنی نیند پر ۔ ہر یک جگہ اس لفظ سے مراد یہی ہے کہ
روح قبض کی جائے اور جسم معطل اور بے کار کر دیا جائے ۔ اب جبکہ یہ معنے مذکورہ بالا ایک مسلم قاعدہ ٹھہر
چکا، جس پر قرآن شریف کی تمام آیتیں جن میں توفی کا لفظ موجود ہے شہادت دے رہی ہیں تو اس صورت
میں اگر فرض محال کے طور پر ایک لمحہ کے لئے یہ خیال باطل بھی قبول کر لیں کہ اِنِّي مُتَوَفِّيكَ کے معنے اني
منيك ہے یعنی یہ کہ میں تجھے سُلانے والا ہوں تو اس سے بھی جسم کا اُٹھایا جانا غلط ثابت ہوتا ہے کیونکہ
اس جگہ اِنِّي مُتَوَفِّيكَ کے معنے از روئے قاعدہ متذکرہ بالا یہی کریں گے کہ میں تجھ پر نیند کی حالت غالب
کر کے تیری روح کو قبض کرنے والا ہوں ۔ اب ظاہر ہے کہ انِي مُتَوَفِّيكَ کے بعد جو رَافِعُكَ إِلَی فرمایا
ہے یعنی میں تیری روح کو قبض کر کے پھر اپنی طرف اُٹھاؤں گا یہ رافِعُكَ کا لفظ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ کے لفظ سے

آج 10 میں سے 10 باقی