سورة الجنّ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تعلق رکھتا ہے جس سے بداہت یہ معنے نکلتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ نے روح کو قبض کیا اور روح کو ہی اپنی
طرف اُٹھایا کیوں کہ جو چیز قبض کی گئی وہی اُٹھائی جائے گی جسم کے قبض کرنے کا تو کہیں ذکر نہیں۔ چنانچہ
دوسری آیات میں جو نیند کے متعلق ہیں خدائے تعالیٰ صاف صاف فرما چکا ہے کہ نیند میں بھی موت کی
طرح روح روح ہی قبض کی جاتی ہے، جسم نہیں قبض کیا جاتا۔ اب ہر یک شخص سمجھ سکتا ہے کہ جو قبض کیا جاتا ہے
اُٹھایا بھی وہی جائے گا۔ یہ تو نہیں کہ قبض کیا جائے روح اور پھر جسم کو اُٹھایا جائے۔ ایسے معنے تو قرآن شریف
کی تمام آیات اور منشائے ربانی سے صریح صریح مخالف ہیں۔ قرآن شریف نیند کے مقامات میں بھی جو
توفی کے لفظ کو بطور استعارہ استعمال کرتا ہے اس جگہ بھی صاف فرماتا ہے کہ ہم روح کو قبض کر لیتے ہیں
اور جسم کو بے کار چھوڑ دیتے ہیں ۔ اور موت اور نیند میں صرف اتنا فرق ہے کہ موت کی حالت میں ہم روح
کو قبض کر کے پھر چھوڑتے نہیں بلکہ اپنے پاس رکھتے ہیں۔ اور نیند کی حالت میں ایک مدت تک روح کو
قبض کر کے پھر اس روح کو چھوڑ دیتے ہیں اور پھر وہ جسم سے تعلق پکڑ لیتی ہے۔
اب سوچنا چاہئے کہ کیا یہ بیان قرآن شریف کا اس بات کے سمجھنے کے لئے کافی نہیں کہ خدائے تعالیٰ کو جسم
قبض کرنے اور اٹھانے سے دونوں حالتوں موت اور نیند میں کچھ سروکار نہیں بلکہ جیسا کہ اس نے خود فرمایا
ہے یہ جسم خاک سے پیدا کیا گیا ہے اور آخر خاک میں ہی داخل ہوتا ہے۔ خدائے تعالیٰ ابتدائے دنیا سے
صرف روحوں کو قبض کرتا آیا ہے اور روحوں کو ہی اپنی طرف اُٹھاتا ہے جبکہ یہی امر واقعی اور یہی صحیح اور سیچ
ہے تو اس صورت میں اگر ہم فرض بھی کر لیں کہ اِنِّي مُتَوَفِّيكَ کے یہی معنے ہیں کہ میں تیری روح کو اسی طور
سے قبض کرنے والا ہوں جیسا کہ سونے والے کی روح قبض کی جاتی ہے تو پھر بھی جسم کو اس قبض سے کچھ
علاقہ نہیں ہوگا اور اس طور کی تاویل سے اگر کچھ ثابت ہو گا تو یہ ہوگا کہ حضرت مسیح کی روح خواب کے طور پر
قبض کی گئی اور جسم اپنی جگہ زمین پر پڑا رہا اور پھر کسی وقت روح جسم میں داخل ہو گئی ۔ اور ایسے معنے سراسر
باطل اور دونوں فریق کے مقصد کے مخالف ہیں۔ کیونکہ صرف کچھ عرصہ کے لئے حضرت مسیح کا سونا اور پھر
جاگ اُٹھنا ہماری اس بحث سے کچھ علاقہ نہیں رکھتا۔ اور قرآن کریم کی آیت ممدوحہ بالا صاف بلند آواز
سے پکار رہی ہے کہ حضرت مسیح کی روح جو قبض کی گئی تو پھر سونے والے کی روح کی طرح جسم کی طرف نہیں
چھوڑی گئی بلکہ خدائے تعالیٰ نے اس کو اپنی طرف اُٹھا لیا جیسا کہ الفاظ صريحة الدلالت إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ
رَافِعُكَ اِلَی سے ظاہر ہے۔

انصاف کی آنکھ سے دیکھنا چاہیئے کہ جس طرح حضرت مسیح کے حق میں اللہ جل شانہ نے قرآن کریم میں
اني مُتَوَفِّيكَ فرمایا ہے اسی طرح ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں فرمایا ہے: وَ إِمَّا نُرِيَنَّكَ
بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ (یونس : ۴۷) یعنی دونوں جگہ مسیح کے حق میں اور ہمارے سید و مولی صلی
اللہ علیہ وسلم کے حق میں تو فی کا لفظ موجود ہے پھر کس قدر نا انصافی کی بات ہے کہ ہمارے سید و مولی کی
نسبت جو توفی کا لفظ آیا ہے تو اس جگہ تو ہم وفات کے ہی معنے کریں اور اُسی لفظ کو حضرت عیسی کی نسبت
اپنے اصلی اور شائع متعارف معنوں سے پھیر کر اور اُن متفق علیہ معنے سے جو اوّل سے آخر تک قرآن
شریف سے ظاہر ہو رہے ہیں انحراف کر کے اپنے دل سے کچھ اور کے اور معنے تراش لیں۔ اگر یہ الحاد اور
تحریف نہیں تو پھر الحاد اور تحریف کس کو کہتے ہیں !!! جس قدر مبسوط تفاسیر دنیا میں موجود ہیں جیسے کشاف اور
معالم اور تفسیر رازی اور ابن کثیر اور مدارک اور فتح البیان سب میں زیر تفسیر يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ یہی لکھا
ہے کہ إِنِّي مُمِيتُكَ حَتْفَ انْفِكَ یعنی اے عیسی میں تجھے طبعی موت سے مار نیوالا ہوں بغیر اس کے کہ تو
مصلوب یا مضروب ہونے کی حالت میں فوت ہو۔ غایت مافی الباب بعض مفسرین نے اپنی کو تہ اندیشی
سے اس آیت کی اور وجوہ پر بھی تفسیریں کی ہیں۔ لیکن صرف اپنے بے بنیاد خیال سے نہ کسی آیت یا حدیث
صحیح کے حوالہ سے۔ اگر وہ زندہ ہوتے تو اُن سے پوچھا جاتا کہ حق کے ساتھ تم نے باطل کو کیوں اور کس دلیل
سے ملایا ؟ بہر حال جب وہ اس بات کا اقرار کر گئے کہ منجملہ اقوال مختلفہ کے یہ بھی ایک قول ہے کہ ضرور
حضرت مسیح فوت ہو گئے تھے اور ان کی روح اُٹھائی گئی تھی تو ان کی دوسری لغزشیں قابل عفو ہیں ان میں
سے بعض جیسا کہ صاحب کشاف خود اپنی قلم سے دوسرے اقوال کو قیل کے لفظ سے ضعیف ٹھہرا گئے ہیں۔
اب جبکہ توفی کے لفظ کی بخوبی تحقیقات ہو چکی اور ثابت ہو گیا کہ تمام قرآن شریف میں اوّل سے آخر
تک یہ لفظ فقط روح کے قبض کرنے کے معنوں میں استعمال کیا گیا ہے تو اب یہ دیکھنا باقی رہا کہ اس کے
بعد جو فقره رافِعُكَ اِلی میں رفع کا لفظ ہے یہ کن معنوں پر قرآن شریف میں مستعمل ہے؟
جاننا چاہیئے کہ رفع کا لفظ قرآن شریف میں جہاں کہیں انبیاء اور اخیار ابرار کی نسبت استعمال کیا گیا ہے
عام طور پر اس سے یہی مطلب ہے کہ جو ان برگزیدہ لوگوں کو خدائے تعالیٰ کی جناب میں باعتبار اپنے
روحانی مقام اور نفسی نقطہ کے آسمانوں میں کوئی بلند مرتبہ حاصل ہے اس کو ظاہر کر دیا جائے اور ان کو بشارت
دی جائے کہ بعد موت و مفارقت بدن اُن کی روح اس مقام تک جو اُن کے لئے قرب کا مقام ہے

اُٹھائی جائے گی جیسا کہ اللہ جل شانہ ہمارے سید و مولی کا اعلیٰ مقام ظاہر کرنے کی غرض سے قرآن شریف
میں فرماتا ہے : تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِنْهُم مَّنْ كَلَّمَ اللَّهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ
درجت (البقرۃ : ۲۵۴) ۔ یعنی یہ تمام رسول اپنے مرتبہ میں یکساں نہیں بعض ان میں سے وہ ہیں جن کو رو برو
کلام کرنے کا شرف بخشا گیا اور بعض وہ ہیں جن کا رفع درجات سب سے بڑھ کر ہے۔
اس آیت کی تفسیر احادیث نبویہ میں یہی بیان کی گئی ہے کہ موت کے بعد ہر یک نبی کی روح آسمان کی
طرف اُٹھائی جاتی ہے اور اپنے درجہ کے موافق اس روح کو آسمانوں میں سے کسی آسمان میں کوئی مقام ملتا
ہے جس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ اس مقام تک اس روح کا رفع عمل میں آیا ہے تا جیسا کہ باطنی طور پر اس
روح کا درجہ تھا خارجی طور پر وہ درجہ ثابت کر کے دکھلایا جائے ۔ سو یہ رفع جو آسمان کی طرف ہوتا ہے تحقیق
درجات کے لئے وقوع میں آتا ہے اور آیت مذکورہ بالا میں جو رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتِ ہے یہ اشارہ ہے جو
انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا رفع تمام نبیوں کے رفع سے بلند تر ہے اور ان کی روح مسیح کی روح کی طرح
دوسرے آسمان میں نہیں اور نہ حضرت موسیٰ کی روح کی طرح چھٹے آسمان میں بلکہ سب سے بلند تر ہے اسی
کی طرف معراج کی حدیث بتصریح دلالت کر رہی ہے بلکہ معالم النبوۃ میں بصفحہ ۵۱۷ یہ حدیث لکھی ہے کہ
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شب معراج میں چھٹے آسمان سے آگے گزر گئے تو حضرت موسیٰ نے کہا:
رَبِّ لَمْ أَظُنُّ أَنْ يُرْفَعَ عَلَى أَحَدٌ یعنی اے میرے خداوند ! مجھے یہ گمان نہیں تھا کہ کوئی نبی مجھ سے اوپر
اُٹھایا جائے گا اور اپنے رفع میں مجھ سے آگے بڑھ جائے گا ۔ اب دیکھو کہ رفع کا لفظ محض تحقق درجات کے
لئے استعمال کیا گیا ہے اور آیت موصوفہ بالا کے احادیث نبویہ کی رو سے یہ معنے کھلے کہ ہر یک نبی اپنے
درجہ کے موافق آسمانوں کی طرف اٹھایا جاتا ہے اور اپنے قرب کے انداز کے موافق رفع سے حصہ لیتا ہے
اور انبیاء اور اولیاء کی روح اگر چہ دنیوی حیات کے زمانہ میں زمین پر ہو مگر پھر بھی اُس آسمان سے اُس کا
تعلق ہوتا ہے جو اس کی روح کے لئے حد رفع ٹھہرایا گیا ہے اور موت کے بعد وہ روح اُس آسمان میں جا
ٹھہرتی ہے جو اس کے لئے حد رفع مقرر کیا گیا ہے۔ چنانچہ وہ حدیث جس میں عام طور پر موت کے بعد
روحوں کے اُٹھائے جانے کا ذکر ہے اس بیان کی مؤید ہے اور چونکہ یہ بحث نہایت صریح اور صاف ہے اور
کسی قدر ہم پہلے لکھ بھی چکے ہیں اس لئے کچھ ضرورت نہیں کہ اس کو زیادہ طول دیا جائے۔
اس مقام میں یہ بھی بیان کرنے کے لائق ہے کہ بعض مفسروں نے جب دیکھا کہ در حقیقت رانی

مُتَوَفِّيكَ میں توفی کے معنے وفات دینے کے ہیں اور بعد اس کے جو رافِعُكَ اِلی واقع ہے وہ بقرینہ صریحہ
وفات کے روح کے رفع پر دلالت کر رہا ہے تو انہیں یہ فکر پڑی کہ یہ صریح ہماری رائے کے مخالف ہے اس
لئے انہوں نے گویا اپنے تئیں نظم فرقانی کا مصلح قرار دے کر یا اپنے لئے استادی کا منصب تجویز کر کے یہ
اصلاح کی کہ اس جگہ رَافِعُكَ مقدم اور اِنِّي مُتَوَفِّيكَ مؤخر ہے۔ مگر ناظرین جانتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ
کے ابلغ واضح کلام میں یہ کسی قدر بیجا اور اس کلام کی کسر شان کا موجب ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۶۶ تا ۲۷۷)
بعض علماء نہایت سادگی سے یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ انی مُتَوَفِّيكَ کے آگے جو رَافِعُكَ اور بَلْ
رفَعَهُ اللهِ إِلَيْهِ (النساء : ۱۵۹) قرآن کریم میں آیا ہے اس سے زندہ ہو جانا ثابت ہوتا ہے اور کہتے ہیں
کہ اگر یہ معنے سچ نہیں تو پھر بجز مسیح کے اور کسی کے حق میں رافعک کا لفظ کیوں نہیں آیا ؟ مگر میں اسی رسالہ
ازالہ اوہام میں اِن تمام وہموں کا مفصل جواب لکھ چکا ہوں کہ رفع سے مراد روح کا عزت کے ساتھ
اُٹھائے جانا ہے۔ جیسا کہ وفات کے بعد بموجب نص قرآن اور حدیث صحیح کے ہر یک مؤمن کی روح
عزت کے ساتھ خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھائی جاتی ہے اور مسیح کے رفع کا جو اس جگہ ذکر کیا گیا تو اس کی وجہ
یہ ہے کہ مسیح کو دعوت حق میں قریباً نا کامی رہی اور یہودیوں نے خیال کیا کہ یہ کا ذب ہے کیونکہ ضرور تھا کہ
سچے مسیح سے پہلے ایلیا آسمان سے نازل ہو سو انہوں نے اس سے انکار کیا کہ مسیح کا اور نبیوں کی طرح عزت
کے ساتھ خدائے تعالیٰ کی طرف رفع ہو بلکہ اس کو نعوذ باللہ العنتی قراردیا اور لعنتی اس کو کہتے ہیں جس کو عزت
کے ساتھ رفع نصیب نہ ہو۔ سو خدائے تعالیٰ کو منظور تھا کہ یہ الزام مسیح کے سر پر سے اُٹھاوے۔سواؤل اس
نے اس بنیاد کو باطل ٹھہرایا جس بنیاد پر حضرت مسیح کا لعنتی ہونا نابکار یہودیوں اور عیسائیوں نے اپنے اپنے
دلوں میں سمجھ لیا تھا اور پھر بعد اس کے بتصریح یہ بھی ذکر کر دیا کہ مسیح نعوذ باللہ ملعون نہیں جو رفع سے روکا گیا ہے
بلکہ عزت کے ساتھ اس کا رفع ہوا ہے۔ چونکہ مسیح ایک بے کس کی طرح دنیا میں چند روزہ زندگی بسر کر کے چلا گیا
اور یہودیوں نے اس کی ذلت کے لئے بہت ساغلو کیا۔ اُس کی والدہ پر نا جائز تہمتیں لگائیں اور اس کو ملعون ٹھہرایا
اور راستبازوں کی طرح اُس کے رفع سے انکار کیا اور نہ صرف یہودیوں نے بلکہ عیسائی بھی مؤخر الذکر
خیال میں مبتلا ہو گئے اور کمینگی کی راہ سے اپنی نجات کا یہ حیلہ نکالا کہ ایک راستباز کو ملعون ٹھہر اویں اور یہ
خیال نہ کیا کہ اگر مسیح کے ملعون ہونے پر ہی نجات موقوف ہے اور تبھی نجات ملتی ہے کہ مسیح جیسے ایک راستباز

پاک روش خدائے تعالیٰ کے پیارے کو لعنتی ٹھہرایا جاوے تو حیف ہے ایسی نجات پر ! اس سے تو ہزار درجہ
دوزخ بہتر ہے۔ غرض جب مسیح کے لئے دونوں فریق یہود و نصاری نے ایسے دور از ادب القاب روا رکھے
تو خدائے تعالیٰ کی غیرت نے نہ چاہا کہ اس پاک روش کی عزت کو بغیر شہادت کے چھوڑ دیوے۔سواس
نے جیسا کہ انجیل میں پہلے سے وعدہ دیا گیا تھا ہمارے سید و مولی ختم المرسلین کو مبعوث فرما کر مسیح کی عزت
اور رفع کی قرآن کریم میں شہادت دی ۔ رفع کا لفظ قرآن کریم میں کئی جگہ واقع ہے ایک جگہ بلغم کے قصہ
میں بھی ہے کہ ہم نے اس کا رفع چاہا مگر وہ زمین کی طرف جھک گیا۔ اور ایک ناکام نبی کی نسبت اس نے
فرمایا وَ رَفَعْنَهُ مَكَانًا عَلِيًّا ( مریم : (۵۸) در حقیقت یہ بھی ایک ایسا نبی ہے جس کی رفعت سے لوگوں نے
انکار کیا تھا اور چونکہ اس عاجز کی بھی مسیح کی طرح ذلت کی گئی ہے کوئی کافر کہتا ہے اور کوئی ملحد اور کوئی بے
ایمان نام رکھتا ہے اور فقیہ اور مولوی صلیب دینے کو بھی تیار ہیں جیسا کہ میاں عبدالحق اپنے اشتہار میں لکھتے
ہیں کہ اس شخص کے لئے مسلمانوں کو کچھ ہاتھ سے بھی کام لینا چاہیئے۔ لیکن پلاطوس سے زیادہ یہ گورنمنٹ
بے گناہ کی رعایت رکھتی ہے اور پلاطوس کی طرح رعیت کے رعب میں نہیں آتی مگر ہماری اس قوم نے
ذلیل کرنے کے لئے کوئی دقیقہ باقی نہیں رکھا تا دونوں طرف سے مشابہت ثابت کر کے دکھا دیوے۔
انہیں الہام بھی ہو گئے کہ یہ جہنمی ہے، آخر جہنم میں پڑے گا اور اُن میں داخل نہیں ہو گا جن کا عزت کے
ساتھ خدائے تعالیٰ کی طرف رفع ہوتا ہے۔ سو آج میں اُس الہام کے معنی سمجھا جو اس سے کئی سال پہلے
براہین میں درج ہو چکا ہے اور وہ یہ ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ
فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ -
یعنی یہ مولوی صاحبان عبد الرحمان و عبدالحق تو مجھے اس وقت قطعی دوزخی بناتے ہیں لیکن اُن کے اس
بیان سے دس سال پہلے خدائے تعالیٰ مجھے جنتی ہونے کا وعدہ دے چکا ہے اور جس طرح یہودیوں نے
خیال کیا تھا کہ نعوذ باللہ ! عیسی مسیح لعنتی ہے اور ہر گز عزت کے ساتھ اس کا رفع نہیں ہوگا اور اُن کے رد میں یہ
آیت نازل ہوئی تھی : إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ اِلَی ۔ اسی طرح خدائے تعالیٰ نے اس جگہ بھی پہلے سے ہی
اپنے علم قدیم کی وجہ سے یہ الہام بطور پیشگوئی اس عاجز کے دل پر القا کیا ۔۔۔۔۔۔۔حاصل کلام یہ ہے کہ جو
رفع کا لفظ حضرت مسیح کے لئے قرآن کریم میں آیا ہے وہی لفظ الہام کے طور پر اس عاجز کے لئے بھی
خدائے تعالیٰ نے فرمایا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳، صفحه ۲۹۹ تا ۳۰۲)

قرآن شریف کی نصوص بینہ اسی بات پر بصراحت دلالت کر رہی ہیں کہ مسیح اپنے اُسی زمانہ میں فوت ہو
گیا ہے جس زمانہ میں وہ بنی اسرائیل کے مفسد فرقوں کی اصلاح کے لئے آیا تھا جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا
ہے : يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ مُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ اب اس جگہ ظاہر ہے کہ خدائے تعالیٰ نے اني مُتَوَفِّيكَ پہلے لکھا ہے اور
رافِعُكَ بعد اس کے بیان فرمایا ہے جس سے ثابت ہوا کہ وفات پہلے ہوئی اور رفع بعد از وفات
ہوا۔ اور پھر اور ثبوت یہ ہے کہ اس پیشگوئی میں اللہ جل شانہ فرماتا ہے کہ میں تیری وفات کے بعد تیرے
متبعین کو تیرے مخالفوں پر جو یہودی ہیں قیامت کے دن تک غالب رکھوں گا۔ اب ظاہر ہے اور تمام
عیسائی اور مسلمان اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ یہ پیشگوئی حضرت مسیح کے بعد اسلام کے ظہور تک بخوبی
پوری ہو گئی کیونکہ خدائے تعالیٰ نے یہودیوں کو اُن لوگوں کی رعیت اور ماتحت کردیا جو عیسائی یا مسلمان ہیں
اور آج تک صدہا برسوں سے وہ ماتحت چلے آتے ہیں، یہ تو نہیں کہ حضرت مسیح کے نزول کے بعد پھر ماتحت
ہوں گے۔ ایسے معنے تو بہ بداہت فاسد ہیں ۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳۱،۳۳۰)
بعض چالاکی سے قرآن شریف کے کھلے کھلے ثبوت پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ توفی کا لفظ
لغت کی کتابوں میں کئی معنوں پر آیا ہے حالانکہ اپنے دلوں میں خوب جانتے ہیں کہ جن لفظوں کو قرآن
شریف اصطلاحی طور پر بعض معانی کے لئے خاص کر لیتا ہے اور اپنے متواتر بیان سے بخوبی سمجھا دیتا ہے کہ
فلاں معنے کے لئے اُس نے فلاں لفظ خاص کر رکھا ہے اس معنی سے اس لفظ کو صرف اس خیال سے پھیرنا
کہ کسی لغت کی کتاب میں اس کے اور معنے بھی آئے ہیں ، صریح الحاد ہے۔ مثلاً کتب لغت میں اندھیری
رات کا نام بھی کافر ہے مگر تمام قرآن شریف میں کافر کا لفظ صرف کا فردین یا کافر نعمت پر بولا گیا ہے۔اب
اگر کوئی شخص کفر کا لفظ الفاظ مروجہ فرقان سے پھیر کر اندھیری رات اس سے مراد لے اور یہ ثبوت دے کہ
لغت کی کتابوں میں یہ معنے بھی لکھے ہیں تو سچ کہو کہ اُس کا یہ ملحدانہ طریق ہے یا نہیں ؟ اسی طرح کتب لغت
میں صوم کا لفظ صرف روزہ میں محدود نہیں بلکہ عیسائیوں کے گرجا کا نام بھی صوم ہے اور شتر مرغ کے سرگین
کو بھی صوم کہتے ہیں لیکن قرآن شریف کی اصطلاح میں صوم صرف روزہ کا نام ہے۔ اور اسی طرح صلوٰۃ
کے لفظ کے معنے بھی لغت میں کئی ہیں مگر قرآن شریف کی اصطلاح میں صرف نماز اور درود اور دعا کا نام
ہے۔ یہ بات سمجھنے والے جانتے ہیں کہ ہر یک فن ایک اصطلاح کا محتاج ہوتا ہے اور اہل اس فن کے

حاجات کے موافق بعض الفاظ کو متعدد معنوں سے مجرد کر کے کسی ایک معنی سے مخصوص کر لیتے ہیں ۔ مثلاً
طبابت کے فن کو دیکھئے کہ بعض الفاظ جو کئی معنے رکھتے تھے صرف ایک معنے میں اصطلاحی طور پر محصور و محدود
رکھے گئے ہیں ہیں اور سچ تو یہ یہ ہے ہے کہ کہ کوئی کو علم بغیر اصطلاحی الفاظ کے چل ہی نہیں سکتا۔ پس جو شخص الحاد کا ارادہ
نہیں رکھتا اس کے لئے سیدھی راہ یہی ہے کہ قرآن شریف کے معنے اس کے مروجہ اور مصطلحہ الفاظ کے لحاظ
سے کرے ورنہ تفسیر بالرائے ہوگی ۔
اگر یہ کہا جائے کہ اگر توفی کے معنے الفاظ مروجہ قرآن میں عام طور پر قبض روح ہی ہے تو پھر مفتروں
نے اس کے برخلاف اقوال کیوں لکھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ موت کے معنے بھی تو وہ برابر لکھتے چلے آئے
ہیں۔ اگر ایک قوم کا ان معنوں پر اجماع نہ ہوتا تو کیوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے آج تک
جو تیرہ سو برس گزر گئے یہ معنے تفسیروں میں درج ہوتے چلے آئے ۔ سو ان معنوں کا مسلسل طور پر درج
ہوتے چلے آنا صریح اس بات پر دلیل ہے کہ صحابہ کے وقت سے آج تک ان معنوں پر اجماع چلا آیا
ہے۔ رہی یہ بات کہ پھر دوسرے معنے انہیں تفسیروں میں کیوں لکھے گئے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ وہ بعض
لوگوں کی غلط رائے ہے اور اس رائے کی غلطی ثابت کرنے کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ رائے سراسر قرآن
شریف کے منشاء کے برخلاف ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۴۹، ۳۵۰)
مسیح ابن مریم کی وفات کے بارہ میں اگر خدائے تعالیٰ قرآن شریف میں کسی ایسے لفظ کو استعمال کرتا
جس کو اس نے مختلف معنوں میں استعمال کیا ہوتا تو کسی خائن کو خیانت کرنے کی گنجائش ہوتی ۔ سوخیانت
پیشہ لوگوں کا خدا تعالیٰ نے ایسا بندو بست کیا کہ توفی کے لفظ کو جو حضرت عیسیٰ کی وفات کے لئے استعمال کیا
گیا تھا پچیس جگہ پر ایک ہی معنی پر استعمال کیا اور اس کو ایک اصطلاحی لفظ بنا کر ہر یک جگہ میں اس کے یہ
معنے لئے ہیں کہ روح کو قبض کر لینا اور جسم کو بے کار چھوڑ دینا۔ تا یہ لفظ اس بات پر دلالت کرے کہ روح
ایک باقی رہنے والی چیز ہے جو بعد موت اور ایسا ہی حالت خواب میں بھی خدائے تعالیٰ کے قبضہ میں آ جاتی
ہے اور جسم پر فنا طاری ہوتی ہے مگر روح پر نہیں۔ اور چونکہ یہی معنی بالالتزام ہر یک محل میں جہاں توفی کا
لفظ آیا ہے لئے گئے اور ان سے خروج نہیں کیا گیا اس لئے یہ معنے نصوص صریحہ مدینہ ظاہرہ قرآن کریم میں
ہے۔
سے ٹھہر گئے جن سے انحراف کرنا الحاد ہوگا کیونکہ یہ مسلم ہے کہ النُّصُوصُ يُحْمَلُ عَلَى ظَوَاهِرِهَا۔ پس
قرآن کریم نے توفی کے لفظ کو جو حل متنازعہ فیہ میں یعنی مسیح کی وفات کے متعلق ہے تیئیس جگہ ایک ہی

معنوں پر اطلاق کر کے ایسا کھول دیا ہے کہ اب اس کے ان معنوں میں کہ روح قبض کرنا اور جسم کو چھوڑ دینا
ہے ایک ذرہ شک و شبہ کی جگہ نہیں رہی۔ بلکہ یہ اول درجہ کے بینات اور مطالب صریحہ ظاہرہ بدیہہ میں
سے ہو گیا جس کو قطع اور یقین کا اعلیٰ مرتبہ حاصل ہے جس سے انکار کرنا بھی اول درجہ کی نادانی ہے۔
اب قرآن کریم میں اس لفظ کی تشریح کرنے میں صرف دو سبیل ہیں تیسرا کوئی سبیل نہیں ۔
(1) دائمی طور پر روح کو قبض کر کے جسم کو بیکار چھوڑ دینا ، جس کا دوسرے لفظوں میں امانت نام ہے
یعنی مار دینا۔
(۲) دوسرے کچھ تھوڑی مدت کے لئے روح کا قبض کرنا اور جسم کو بیکار چھوڑ دینا، جس کا دوسرے
لفظوں میں انامت نام ہے یعنی سُلا دینا۔ لیکن ظاہر ہے کہ محل متنازعہ فیہ سے دوسرے قسم کے معنے کو کچھ
تعلق نہیں ۔ کیونکہ سونا اور پھر جاگ اُٹھنا ایک معمولی بات ہے جب تک انسان سویا رہا روح اس کی
خدائے تعالیٰ کے قبضہ میں رہی اور جب جاگ اُٹھا تو پھر روح اس جسم میں آگئی جو بطور بیکار چھوڑا گیا تھا۔
یہ بات صفائی سے سمجھ میں آ سکتی ہے کہ جبکہ توفی کے لفظ سے صرف روح کا قبضہ میں کر لینا مراد ہے بغیر
اس کے جو جسم سے کچھ سروکار ہو بلکہ جسم کا بیکار چھوڑ دینا توی کے مفہوم میں داخل ہے تو اس صورت میں
اس سے بڑھ کر اور کوئی حماقت نہیں کہ توفی کے یہ معنے کئے جائیں کہ خدائے تعالیٰ جسم کو اپنے قبضہ میں
کر لیوے کیونکہ اگر یہ معنے صحیح ہیں تو نمونہ کے طور پر قرآن کریم کے کسی اور مقام میں بھی ایسے معنے ہونے
چاہیئیں مگر ابھی ہم ظاہر کر چکے ہیں کہ قرآن کریم اول سے آخر تک صرف یہی معنے ہر ایک جگہ مراد لیتا ہے
کہ روح کو قبض کر لینا اور جسم سے کچھ تعلق نہ رکھنا بلکہ اس کو بیکار چھوڑ دینا۔ مگر فرض کے طور پر اگر مسیح ابن
مریم کے محل وفات میں دوسرے معنی مراد لیں تو اُن کا ماحصل یہ ہو گا کہ مسیح کچھ مدت تک سویا رہا اور پھر
جاگ اُٹھا۔ پس اس سے تو ثابت نہ ہو سکا کہ جسم آسمان پر چلا گیا۔ کیا جو لوگ رات کو یا دن کو سوتے ہیں تو
اُن کا جسم آسمان پر چلا جایا کرتا ہے؟ سونے کی حالت میں جیسا کہ ابھی میں بیان کر چکا ہوں صرف تھوڑی
مدت تک روح قبض کر لی جاتی ہے، جسم کے اٹھائے جانے سے اس کو علاقہ ہی کیا ہے؟ ابھی میں بیان کر چکا
ہوں کہ نصوص ظاہرہ متواترہ صریحہ قرآن کریم نے توفی کے لفظ کو صرف روح تک محدود رکھا ہے یعنی روح
کو اپنے قبضہ میں کر لینا اور جسم کو بیکار چھوڑ دینا اور جبکہ یہ حال ہے تو پھر توفی کے لفظ سے یہ نکالنا کہ
گویا خدائے تعالیٰ نے نہ صرف مسیح ابن مریم کی روح کو اپنی طرف اٹھایا بلکہ اس کے جسم عنصری کو بھی ساتھ

ہی اٹھالیا۔ یہ کیسا سخت جہالت سے بھرا ہوا خیال ہے جو صریح اور بدیہی طور پر نصوص بینہ قرآن کریم کے
مخالف ہے۔ قرآن کریم نے نہ ایک بار نہ دوبار بلکہ پچیس بار فرمادیا کہ توفی کے لفظ سے صرف قبض روح
مراد ہے جسم سے کچھ غرض نہیں۔ پھر اگر اب بھی کوئی نہ مانے تو اس کو قرآن کریم سے کیا غرض ؟ اس کو تو
صاف یہ کہنا چاہیئے کہ میں اپنے چند موہومی بزرگوں کی لکیر کو کسی حالت میں چھوڑ نا نہیں چاہتا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۹۰ تا ۳۹۲)
خدائے تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے کہ کوئی شخص میری طرف بغیر مرنے کے آ نہیں سکتا۔ لیکن کچھ شک نہیں
کہ مسیح اس کی طرف اُٹھایا گیا سو وہ ضرور مر گیا۔ خدائے تعالیٰ نے اپنی پاک کلام میں اس کو اني مُتَوَفِّيكَ
وَ رَافِعُكَ الى سے پکارا ہے۔ سولفظ متوفی جن عام معنوں سے تمام قرآن اور حدیثوں میں مستعمل ہے وہ
یہی ہے کہ روح کو قبض کرنا اور جسم کو معطل چھوڑ دینا۔ یہ بڑے تعصب کی بات ہے کہ تمام جہان کے لئے تو
توفی کے یہی معنے روح قبض کرنے کے ہوں لیکن مسیح ابن مریم کے لئے جسم قبض کرنے کے معنے لئے
جاویں۔ کیا ہم خاص عیسی کے لئے کوئی نئی لغت بنا سکتے ہیں جو کبھی اللہ اور رسول کے کلام میں مستعمل نہیں
ہوئی اور نہ عرب کے شعراء اور زبان دان کبھی اس کو استعمال میں لائے۔ پھر جس حالت میں توفی کے یہی
شائع متعارفہ معنے ہیں کہ روح قبض کی جائے خواہ بطور ناقص یا بطور تام ۔ تو پھر رفع سے رفع جسد کیوں مراد
لیا جاتا ہے؟ ظاہر ہے کہ جس چیز پر قبضہ کیا جائے گا رفع بھی اُسی کا ہو گا۔ نہ یہ کہ قبض تو روح کا ہو اور جسم کا
رفع کیا جائے ۔ غرض برخلاف اس متبادر اور مسلسل معنوں کے جو قرآن شریف سے توفی کے لفظ کی نسبت
اوّل سے آخر تک سمجھے جاتے ہیں ایک نئے معنے اپنی طرف سے گھڑنا یہی تو الحاد اور تحریف ہے۔ خدائے
تعالیٰ مسلمانوں کو اس سے بچاوے اگر یہ کہا جاوے کہ توفی کے معنے تفسیروں میں کئی طور سے کئے گئے۔ تو
میں کہتا ہوں کہ وہ مختلف اور متضاد اقوال نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان سے نہیں لئے گئے ورنہ ممکن نہ تھا کہ
وہ بیان جو چشمہ وحی سے نکلا ہے اس میں اختلاف اور تناقض راہ پا سکتا بلکہ وہ مفسرین کے صرف اپنے
اپنے بیانات ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ کبھی اُن کا کسی خاص معنے پر اجماع نہیں ہوا۔ اگر ان میں سے
کسی کو وہ بصیرت دی جاتی جو اس عاجز کو دی گئی تو ضرور اسی ایک بات پر ان کا اجماع ہو جاتا لیکن خدائے تعالیٰ
نے اس قطعی اور یقینی علم سے اُن کو محروم رکھاتا اپنے ایک بندہ کو کامل طور پر یہ علم دے کر آدم صفی اللہ کی طرح
اس کی علمی فضیلت کا ایک نشان ظاہر کرے ۔ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۰۲،۵۰۱)

آج 10 میں سے 10 باقی