سورة النُّور

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عموم محاوره قرآن شریف کا توفی کے لفظ کے استعمال میں یہی واقعہ ہوا ہے کہ وہ تمام مقامات میں اوّل
سے آخر تک ہر ایک جگہ جو توفی کا لفظ آیا ہے اس کو موت اور قبض روح کے معنے میں لاتا ہے اور جب
عرب کے قدیم وجدید اشعار وقصائد و نظم و نثر کا جہاں تک ممکن تھا تبع کیا گیا اور عمیق تحقیقات سے دیکھا گیا
تو یہ ثابت ہوا کہ جہاں جہاں توفی کے لفظ کا ذوی الروح سے یعنی انسانوں سے علاقہ ہے اور فاعل الله
جل شانہ کو ٹھہرایا گیا ہے ان تمام مقامات میں توفی کے معنے موت وقبض روح کے کئے گئے ہیں۔ اور
اشعار قدیمہ وجدیدہ عرب میں اور ایسا ہی اُن کی نثر میں بھی ایک بھی لفظ توفی کا ایسا نہیں ملے گا جو ذوی
الروح میں مستعمل ہوا اور جس کا فاعل لفظاً یا معنا خدائے تعالیٰ ٹھہرایا گیا ہو یعنی فعل عبد کا قرار نہ دیا گیا ہو اور
محض خدائے تعالیٰ کا فعل سمجھا گیا ہو اور پھر اس کے معنے بجر قبض روح کے اور مراد ر کھے گئے ہوں۔ لغات
کی کتابوں قاموس ، صحاح، صراح وغیرہ پر نظر ڈالنے والے بھی اس بات کو جانتے ہیں کہ ضرب المثل کے
طور پر بھی کوئی فقرہ عرب کے محاورات کا ایسا نہیں ملا جس میں توفی کے لفظ کو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب
کر کے اور ذوی الروح کے بارہ میں استعمال میں لاکر پھر اس کے اور بھی معنے کئے ہوں۔ بلکہ برابر ہر جگہ
یہی معنے موت اور قبض روح کے کئے گئے ہیں اور کسی دوسرے احتمال کا ایک ذرہ راہ گھلا نہیں رکھا۔ پھر بعد
اس کے اس عاجز نے حدیثوں کی طرف رجوع کیا تا معلوم ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
صحابہ اور خود آنحضرت صلعم اس لفظ توفی کو ذوی الروح کی طرف منسوب کر کے کن کن معنوں میں استعمال
کرتے تھے۔ آیا یہ لفظ اس وقت اُن کے روزمرہ محاورات میں کئی معنوں پر استعمال ہوتا تھا یا صرف ایک
ہی معنے قبض روح اور موت کے لئے مستعمل تھا؟ سو اس تحقیقات کے لئے مجھے بڑی محنت کرنی پڑی اور ان
تمام کتابوں صحیح بخاری، صحیح مسلم ، ترمذی، ابن ماجه، ابوداؤد، نسائی، دارمی ، موطا، شرح السنہ وغیرہ وغیرہ کا
صفحہ صفحہ دیکھنے سے معلوم ہوا کہ ان تمام کتابوں میں جو داخل مشکوۃ ہیں تین سو چھیالیس مرتبہ مختلف
مقامات میں توفی کا لفظ آیا ہے اور ممکن ہے کہ میرے شمار کرنے میں بعض توفی کے لفظ رہ بھی گئے ہوں
لیکن پڑھنے اور زیر نظر آجانے سے ایک بھی لفظ باہر نہیں رہا۔ اور جس قدر وہ الفاظ توفی کے ان کتابوں
میں آئے ہیں۔ خواہ وہ ایسا لفظ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلا ہے یا ایسا ہے جو کسی صحابی
نے منہ سے نکالا ہے۔ تمام جگہ وہ الفاظ موت اور قبض روح کے معنے میں ہی آئے ہیں۔ اور چونکہ میں نے
ان کتابوں کو بڑی کوشش اور جانکاہی سے سطر سطر پر نظر ڈال کر دیکھ لیا ہے۔ اس لئے میں دعوئی سے اور شرط

کے ساتھ کہتا ہوں کہ ہر یک جگہ جو توفی کا لفظ ان کتابوں کی احادیث میں آیا ہے اس کے بجز موت اور
قبض روح کے اور کوئی معنے نہیں۔ اور ان کتابوں سے بطور استقراء کے ثابت ہوتا ہے کہ بعد بعثت اخیر عمر
تک جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ رہے کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے توفی کا لفظ وسلم نے توفی کا لفظ بغیر معنی موت
اور قبض روح کے کسی دوسرے معنی کے لئے ہرگز استعمال نہیں کیا اور نہ کبھی دوسرے معنی کا لفظ زبان مبارک
پر جاری ہوا۔ اور کچھ شک نہیں کہ استقراء بھی ادلہ یقینیہ میں سے ہے۔ بلکہ جس قدر حقائق کے ثابت
کرنے کے لئے استقراء سے مدد ملی ہے اور کسی طریق سے مدد نہیں ملی۔ مثلاً ہمارے ان یقینیات کی بناء جو
عموما تمام انسانوں کی ایک زبان ہوتی ہے اور دو آنکھ اور عمر انسان کی عموما اس حد سے تجاوز نہیں کر سکتی ۔
اور اناج کی قسموں میں سے چنا اس انداز کا ہوتا ہے اور گیہوں کا دانہ اس انداز کا، یہ سب یقینیات،
استقراء سے معلوم ہوئے ہیں۔ پس جو شخص اس استقراء کا انکار کرے تو ایسا کوئی لفظ توفی کا پیش کرنا اس
کے ذمہ ہو گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلا ہو اور بحجز موت اور قبض روح کے اس کے کوئی اور
معنے ہوں اور امام محمد اسماعیل بخاری نے اس جگہ اپنی صحیح میں ایک لطیف نکتہ کی طرف توجہ دلائی ہے جس سے
معلوم ہوا کہ کم سے کم سات ہزار مرتبہ توفی کا لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے بعثت کے بعد
اخیر عمر تک نکلا ہے۔ اور ہر ایک لفظ توفی کے معنے قبض روح اور موت تھی ۔ سو یہ نکتہ بخاری کا منجملہ ان نکات
کے ہے جن سے حق کے طالبوں کو امام بخاری کا مشکور و ممنون ہونا چاہیئے ۔
از اله اوبام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۸۳ تا ۵۸۵)
ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ یہ جو آیت قرآن کریم ہے کہ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ اس کے یہ
معنے ہیں کہ اے عیسیٰ میں تجھے وفات دوں گا۔ سو امام بخاری صاحب، ابن عباس کا قول بطور تائید کے
لائے ہیں تا معلوم ہو کہ صحابہ کا بھی یہی مذہب تھا کہ مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے۔ اور پھر امام بخاری
نے ایک اور کمال کیا ہے کہ اپنی صحیح کے صفحہ ۵۳۱ میں مناقب ابن عباس میں لکھا ہے کہ خود ابن عباس سے
مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو اپنے سینہ سے لگا یا اور دعا کی کہ یا الہی ! اس کو حکمت
بخش، اس کو علم قرآن بخش۔ چونکہ دُعا نبی کریم کی مستجاب ہے اس لئے ابن عباس کا یہ بیان کہ توفی عیسی
جو قرآن کریم میں آیا ہے امانت عیسی اس سے مراد ہے یعنی عیسی کی وفات دینا۔ یہ معنی آیت کریمہ کے
ے سہو کتابت ہے صحیح کو ہے۔ ناشر
L

جو ابن عباس نے کئے ہیں اس وجہ سے بھی قابل قبول ہیں کہ ابن عباس کے حق میں علم قرآن کی دعا
مستجاب ہو چکی ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۸۷)
بعض علماء وقت کو اس بات پر سخت غلو ہے کہ مسیح ابن مریم فوت نہیں ہوا بلکہ زندہ ہی آسمان کی طرف
اٹھایا گیا اور حیات جسمانی دنیوی کے ساتھ آسمان پر موجود ہے اور نہایت بے باکی اور شوخی کی راہ سے
کہتے ہیں کہ توفی کا لفظ جو قرآن کریم میں حضرت مسیح کی نسبت آیا ہے اس کے معنے وفات دینا نہیں ہے
بلکہ پورا لینا ہے یعنی یہ کہ روح کے ساتھ جسم کو بھی لے لینا۔ مگر ایسے معنے کرنا اُن کا سراسر افتراء ہے قرآن
کریم کا عموما التزام کے ساتھ اس لفظ کے بارہ میں یہ محاورہ ہے کہ وہ لفظ قبض روح اور وفات دینے کے معنوں
پر ہر یک جگہ اس کو استعمال کرتا ہے۔ یہی محاورہ تمام حدیثوں اور جمیع اقوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں
پایا جاتا ہے۔ جب سے دنیا میں عرب کا جزیرہ آباد ہوا ہے اور زبان عربی جاری ہوئی ہے کسی قول قدیم
یا جدید سے ثابت نہیں ہوتا کہ توفی کا لفظ کبھی قبض جسم کی نسبت استعمال کیا گیا ہو بلکہ جہاں کہیں توفی کے
لفظ کو خدائے تعالیٰ کا فعل ٹھہرا کر انسان کی نسبت استعمال کیا گیا ہے وہ صرف وفات دینے اور قبض روح ہا
کے معنی پر آیا ہے نہ قبض جسم کے معنوں میں ۔ کوئی کتاب لغت کی اس کے مخالف نہیں ، کوئی مثل اور قول اہل
زبان کا اس کے مغائر نہیں غرض ایک ذرہ احتمال مخالف کے گنجائش نہیں۔ اگر کوئی شخص قرآن کریم سے یا
کسی حدیث رسول اللہ صلعم سے یا اشعار وقصائد و نظم و نثر قدیم وجدید عرب سے یہ ثبوت پیش کرے کہ کسی
جگہ توفی کا لفظ خدا تعالیٰ کا فعل ہونے کی حالت میں جو ذوی الروح کی نسبت استعمال کیا گیا ہو وہ بجر قبض
روح اور وفات دینے کے کسی اور معنی پر بھی اطلاق پا گیا ہے یعنی قبض جسم کے معنوں میں بھی مستعمل ہوا ہے تو
میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر اقرار صیح شرعی کرتا ہوں کہ ایسے شخص کو اپنا کوئی حصہ ملکیت کا فروخت کر کے
مبلغ ہزار روپیہ نقد دوں گا اور آئندہ اس کی کمالات حدیث دانی اور قرآن دانی کا اقرار کرلوں گا۔ ایسا ہی اگر
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی یا کوئی ان کا ہم خیال یہ ثابت کر دیوے کہ اللہ جال کا لفظ جو بخاری اور مسلم
میں آیا ہے بجز دجال معہود کے کسی اور دجال کے لئے بھی استعمال کیا گیا ہے تو مجھے اس ذات کی قسم ہے جس
کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں ایسے شخص کو بھی جس طرح ممکن ہو ہزار روپیہ نقد بطور تاوان کے دوں گا۔
چاہیں تو مجھ سے رجسٹری کرالیں یا تمسک لکھا لیں۔ اس اشتہار کے مخاطب خاص طور پر مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی ہیں جنہوں نے غرور اور تکبر کی راہ سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ توفی کا لفظ جو قرآن کریم میں حضرت مسیح

کی نسبت آیا ہے اس کے معنی پورا لینے کے ہیں یعنی جسم اور روح کو بہ ہیئت کذائی زندہ ہی اٹھا لینا اور وجود
مرکب جسم اور روح میں سے کوئی حصہ متروک نہ چھوڑنا۔ بلکہ سب کو بحیثیت کذائی اپنے قبضہ میں زندہ
اور صحیح سلامت لے لینا۔ سواسی معنی سے انکار کر کے یہ شرطی اشتہار ہے۔ ایسا ہی محض نفسانیت اور عدم واقفیت
کی راہ سے مولوی محمد حسین صاحب نے الدجال کے لفظ کی نسبت جو بخاری اور مسلم میں جا بجا دجال
معہود کا ایک نام ٹھہرایا گیا ہے، یہ دعوی کر دیا ہے کہ الله جال ، دجال معہود کا خاص طور پر نام نہیں بلکہ ان
کتابوں میں یہ لفظ دوسرے دجالوں کے لئے بھی مستعمل ہے اور اس دعوئی کے وقت اپنی حدیث دانی کا
بھی ایک لمبا چوڑا دعویٰ کیا ہے۔ سو اس وسیع معنی الله جال سے انکار کر کے اور یہ دعوی کر کے کہ یہ لفظ
الله جال کا صرف دجال معہود کے لئے آیا ہے اور بطور علم کے اس کے لئے مقرر ہو گیا ہے۔ یہ شرطی اشتہار
جاری کیا گیا ہے۔ مولوی محمد حسین صاحب اور اُن کے ہم خیال علماء نے لفظ توفی اور الدجال کی نسبت
اپنے دعوی متذکرہ بالا کو بیا یہ ثبوت پہنچادیا تو وہ ہزار روپیہ لینے کے مستحق ٹھہریں گے اور نیز عام طور پر یہ
عاجز یہ اقرار بھی چند اخباروں میں شائع کر دے گا کہ در حقیقت مولوی محمد حسین صاحب اور اُن کے ہم
خیال فاضل اور واقعی طور پر محدث اور مفسر اور رموز اور دقائق قرآن کریم اور احادیث نبویہ کے سمجھنے والے
ہیں۔ اگر ثابت نہ کر سکے تو پھر یہ ثابت ہو جائے گا کہ یہ لوگ دقائق و حقائق بلکہ سطحی معنوں قرآن اور
الحاد
حدیث کے سمجھنے سے بھی قاصر اور سراسر غبی اور پلید ہیں اور در پردہ اللہ اور رسول کے دشمن ہیں کہ محض
کی راہ سے واقعی اور حقیقی معنوں کو ترک کر کے اپنے گھر کے ایک نئے معنے گھڑتے ہیں۔ ایسا ہی اگر کوئی
یہ ثابت کر دکھاوے کہ قرآن کریم کی وہ آیتیں اور احادیث جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کوئی مردہ دنیا میں
واپس نہیں آئے گا قطعی الدلالت نہیں اور نیز بجائے لفظ موت اور امانت کے جو متعد دالمعنی ہے اور نیند
اور بے ہوشی اور کفر اور ضلالت اور قریب الموت ہونے کے معنوں میں بھی آیا ہے، توقّی کا لفظ کہیں
دکھاوے مثلا یہ کہ تَوَفَّاهُ اللهُ مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ۔ تو ایسے شخص کو بھی بلا توقف ہزار روپیہ نقد دیا جائے
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰۲ تا ۶۰۵)
گا۔
سوال ۔ اگر مسیح ابن مریم در حقیقت فوت ہو گیا ہے تو پھر کیا یہ بات جو تیرہ سو برس سے آج تک مشہور
چلی آتی ہے کہ مسیح زندہ آسمان کی طرف اُٹھایا گیا آج غلط ثابت ہوگئی ؟
اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ یہ بالکل افتراء ہے کہ تیرہ سو برس سے بالا جماع یہی مانا گیا ہے کہ مسیح جسم کے

ساتھ زندہ آسمان پر اٹھایا گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ اگر سلف اور خلف کا کسی ایک بات پر اجماع ہوتا تو تفسیروں کے
لکھنے والے متفرق قولوں کو نہ لکھتے لیکن کون سی ایسی تفسیر ہے جو اس بارہ میں اقوال متفرقہ سے خالی ہے۔ کبھی
کہتے ہیں کہ مسیح نیند کی حالت میں اُٹھایا گیا اور کبھی کہتے ہیں کہ وہ مر گیا اور اس کی روح اٹھائی گئی اور کبھی
قرآن شریف کی غلطی نکالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آیت : إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى مِیں دراصل مُتَوَفِّيكَ
بعد میں ہونا چاہیئے اور رافِعُكَ اِلَی اس سے پہلے ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر ان کا اجماع ایک خاص شق پر ہوتا تو
اپنی تفسیروں میں مختلف اقوال کیوں جمع کرتے ؟ اور جب ایک خاص بات پر یقین ہی نہیں تو پھر اجماع کہاں؟
اور یہ اعتراض کہ تیرہ سو برس کے بعد یہ بات تمہیں کو معلوم ہوئی ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ در حقیقت یہ قول نیا
تو نہیں پہلے راوی اس کے تو ابن عباس ہی تھے لیکن اب خدائے تعالیٰ نے اس عاجز پر اس قول کی حقیقت
ظاہر کر دی اور دوسرے اقوال کا بطلان ثابت کر دیا تا قولی طور پر اپنے ایک عاجز بندہ کی اس طرح پر ایک
کرامت دکھاوے اور تا عقلمند لوگ سمجھ جاویں کہ یہ رہبری خاص خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہے کیونکہ اگر یہ
معمولی فہم اور عقل کا کام ہوتا تو دوسرے لوگ بھی اس صداقت کو مع اس کے اُن سب دلائل کے جو ان رسالوں
میں درج ہو چکے ہیں بیان کر سکتے ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۴۵)
دو گواہوں کے ذریعہ سے پھانسی مل جاتی ہے مگر یہاں اس قدر شواہد موجود ہیں اور وہ بدستور ا نکار کرتے
جاتے ہیں اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے : يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَی اور پھر حضرت مسیح کا
اپنا اقراراسی قرآن مجید میں موجود ہے : فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ (المائدة : ۱۱۸) اور تَوَفي
کے معنے موت بھی قرآن مجید ہی سے ثابت ہے کیونکہ یہی لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی آیا ہے جیسا
کہ فرمایا : وَ إِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ ( يونس : ۴۷) اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کہا ہے جس کے معنے موت ہی ہیں اور ایسا ہی حضرت یوسف اور دوسرے لوگوں کے لئے
بھی یہی لفظ آیا ہے پھر ایسی صورت میں اس کے کوئی اور معنے کیوں کر ہو سکتے ہیں ؟ یہ بڑی زبردست
شہادت مسیح کی وفات پر ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۳ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۶ صفحه ۴)
رافِعُكَ اِلی میں جو رفع کا وعدہ دیا گیا تھا یہ وہی وعدہ ہے جو آیت بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ ( النسا : ۱۵۹)
میں پورا کیا گیا اب آپ وعدہ کی آیت پر نظر ڈال کر دیکھئے کہ اس سے پہلے کون ( سے ) لفظ موجود ہیں تو فی
الفور آپ کو پ کو نظر آ جائے گا کہ اس سے پہلے اِنِّي مُتَوَفِّيكَ ہے اب ان دونوں آیتوں کے ملانے سے جن میں

سے ایک وعدہ کی آیت اور ایک ایفاء وعدہ کی آیت ہے آپ پر کھل جائے گا کہ جس طرز سے وعدہ تھا اسی
طرز سے وہ پورا ہونا چاہئے تھا یعنی وعدہ یہ تھا کہ اے عیسی ! میں تجھے مارنے والا ہوں اور اپنی طرف
اٹھانے والا ہوں اس سے صاف کھل گیا کہ ان کی روح اٹھائی گئی ہے کیونکہ موت کے بعد روح ہی اٹھائی
جاتی ہے نہ کہ جسم ۔ خدا تعالیٰ نے اس آیت میں یہ نہیں کہا کہ میں تجھے آسمان کی طرف اٹھانے والا ہوں
بلکہ یہ کہا کہ اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور جو لوگ موت کے ذریعہ سے اس کی طرف اٹھائے جاتے ہیں
اسی قسم کے لفظ ان کے حق میں بولے جاتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائے گئے یا خدا تعالیٰ کی طرف
رجوع کر گئے جیسا کہ اس آیت میں بھی ہے : يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً
فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي (الفجر : ۲۸ تا ۳۱) اور جیسا کہ اس آیت میں اشارہ ہے: اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
الَيْهِ رَجِعُونَ (البقرة : ۱۵۷) -
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۸)
قرآن کریم کے عموم محاورہ پر نظر ڈالنے سے قطعی اور یقینی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ تمام قرآن میں توفی کا لفظ
قبض روح کے معنوں میں مستعمل ہوا ہے۔ یعنی اس قبض روح میں جو موت کے وقت ہوتا ہے دو جگہ قرآن کریم
میں وہ قبض روح بھی مراد لیا ہے جو نیند کی حالت میں ہوتا ہے۔ لیکن اس جگہ قرینہ قائم کر دیا ہے جس سے سمجھا گیا
ہے کہ حقیقی معنے توفی کے موت لئے ہیں اور جو نیند کی حالت میں قبض روح ہوتا ہے وہ بھی ہمارے مطلب کے
مخالف نہیں کیونکہ اس کے تو یہی معنے ہیں کہ کسی وقت تک انسان سوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی روح کو اپنے تصرف
میں لے لیتا ہے اور پھر انسان جاگ اٹھتا ہے، سو یہ وقوعہ ہی الگ ہے اس سے ہمارے مخالف کچھ فائدہ نہیں اٹھا
سکتے۔ بہر حال جب کہ قرآن میں لفظ توفی کا قبض روح کے معنوں میں ہی آیا ہے اور احادیث میں ان تمام
مواضع میں جو خدا تعالیٰ کو فاعل ٹھہرا کر اس لفظ کو انسان کی نسبت استعمال کیا ہے جا بجا موت ہی معنے لئے ہیں تو
بلا شبہ یہ لفظ قبض روح اور موت کیلئے قطعیۃ الدلالت ہو گیا ۔ اور بخاری جو اصح الکتب ہے اس میں بھی تفسیر آیت :
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کی تقریب میں مُتَوَفِّيكَ کے معنے مُميتك لکھا ہے۔ اور یہ بات ظاہر ہے کہ موت اور رفع میں
ایک ترتیب طبیعی واقع ہے ہر ایک مومن کی روح پہلے فوت ہوتی ہے پھر اس کا رفع ہوتا ہے۔ اسی ترتیب طبعی پر یہ
ترتیب وضعی آیت کی دلالت کر رہی ہے کہ پہلے اني مُتَوَفِّيكَ فرمایا اور پھر بعد اس کے رافِعُكَ کہا اور اگر کوئی
کہے کہ رَافِعُكَ مقدم اور مُتَوَفِّيكَ مؤخر ہے ۔ یعنی رَافِعُكَ آیت کے سر پر اور مُتَوَفِّيكَ فقرہ: جَاعِلُ
الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا کے بعد اور بیچ میں یہ فقرہ محذوف ہے ثُمَّ مُنَزِّلُكَ إِلَى الْأَرْضِ، سو یہ ان

یہودیوں کی طرح تحریف ہے جن پر بوجہ تحریف کے لعنت ہو چکی ہے۔ کیونکہ اس صورت میں اس آیت
کو اس طرح پر زیر و زبر کرنا پڑے گا ۔ يَا عِيسَى إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى السَّمَاءِ وَ مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا
وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ثُمَّ مُنَزِّلُكَ إِلَى الْأَرْضِ وَ مُتَوَفِّيكَ -
اب فرمائیے! کیا اس تحریف پر کوئی حدیث صحیح مرفوع متصل مل سکتی ہے؟ یہودی بھی تو ایسے ہی کام
کرتے تھے کہ اپنی رائے سے اپنی تفسیروں میں بعض آیات کے معنے کرنے کے وقت بعض الفاظ کو مقدم
اور بعض کو مؤخر کر دیتے تھے جن کی نسبت قرآن مجید میں یہ آیت موجود ہے کہ : يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ
موَاضِعه (المائدة : ۱۴ ) ان کی تحریف ہمیشہ لفظی نہیں تھی بلکہ معنوی بھی تھی ۔ سوایسی تحریفوں سے ہر یک
مسلمان کو ڈرنا چاہئے ۔ اگر کسی حدیث صحیح میں ایسی تحریف کی اجازت ہے تو بسم اللہ وہ دکھلائیے! غرض
آیت : يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ میں اگر قرآن کریم کا عموم محاورہ ملحوظ رکھا جائے اور آیت کو تحریف سے بچایا
جائے تو پھر موت کے بعد اور دوسرے معنے کیا نکل سکتے ہیں۔ یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ آیت میں
رَافِعُكَ إِلَيَّ وارد ہے رَافِعُكَ إِلَى السَّمَاء وارد نہیں۔ اس میں حکمت یہ ہے کہ روح کوئی مکانی چیز نہیں
ہے بلکہ اس کے تعلقات مجہول الکنہ ہوتے ہیں ۔ مرنے کے بعد ایک تعلق روح کا قبر کے ساتھ بھی ہوتا
در کشف قبور کے وقت ارباب مکاشفات پر وہ تعلق ظاہر ہوتا ہے کہ صاحب قبور اپنی اپنی قبروں میں
بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بلکہ ان سے صاحب کشف کے مخاطبات و مکالمات بھی واضح ہو جاتے ہیں۔ یہ
بات احادیث صحیحہ سے بھی بخوبی ثابت ہے۔ صَلوةٌ فِي الْقَبْرِ کی حدیث مشہور ہے اور احادیث سے ثابت
ہے کہ مردے جوتی کی آواز بھی سن لیتے ہیں اور السّلام علیکم کا جواب دیتے ہیں، باوجود اس کے ایک تعلق
ان کا آسمان سے بھی ہوتا ہے اور اپنے نفسی نقطہ کے مکان پر ان کا تمثل مشاہدہ میں آتا ہے اور ان کا
رفع مختلف درجات سے ہوتا ہے بعض پہلے آسمان تک رہ جاتے ہیں بعض دوسرے تک بعض تیسرے تک
لیکن موت کے بعد بعد رفع روح بھی ضرور ہوتا ہے۔ جیسا کہ حدیث صحیح اور آیت لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ
السَّمَاءِ (الاعراف : ۴۱) صریح اشارہ کر رہی ہے۔ لیکن ان کا آسمان پر ہونا یا قبروں میں ہونا ایک مجہول
الکنہ امر ہے۔ عنصری خا کی جسم تو ان کے ساتھ نہیں ہوتا کہ خاکی اجسام کی طرح ایک خاص اور حیز اور مکان
میں ان کا پایا جانا ضروری ہو۔ اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے رَافِعُكَ إِلی فرمایا رَافِعُكَ إِلَى السَّمَاءِ نہیں کہا۔
کیونکہ جو لوگ فوت ہو جاتے ہیں وہ خاص طور پر کسی مکان کی طرف منسوب نہیں ہو سکتے بلکہ فِي مَقْعَدِ
ہے اور
1:

صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكٍ مُقْتَدِرِ ( القمر : ۵۶ ) ہوتے ہیں۔ یعنی اگر ان کا کوئی خاص مکان ہے تو یہی مکان
ہے کہ خدا تعالیٰ کے قرب کا مکان جو حسب استعداد ان کو ملتا ہے، اب جب کہ قرآن کریم میں رَافِعُكَ
اتی ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ میں تجھ کو اپنی طرف اٹھانے والا ہوں ۔ اگر جسمانی طور پر رفع مراد لیا جائے
تو سخت اشکال پیش آتا ہے کیونکہ احادیث صحیحہ بخاری سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح معہ اپنے خالہ زاد
بھائی کے دوسرے آسمان پر ہیں۔ تو کیا خدا تعالیٰ دوسرے آسمان میں بیٹھا ہوا ہے تا دوسرے آسمان میں
ہونا رَافِعُكَ إِلَى کا مصداق ہو جائے ۔ بلکہ اس جگہ روحانی رفع مراد ہے جس کا حسب مراتب ایک خاص
آسمان سے تعلق ہے۔ بخاری میں حدیث معراج کی پڑھوا اور غور سے دیکھو ۔ اب خلاصہ کلام یہ کہ ان تمام
وجوہات کی رو سے قطعی اور یقینی طور پر ثابت ہے کہ حضرت عیسی وفات پا گئے ہیں بلاشبہ آیت انی
مُتَوَفِّيكَ حضرت عیسی کی وفات پر قطعی الدلالت ہے ۔ عموم محاورہ قرآن شریف کا اسی پر دلالت کرتا
ہے۔ بخاری میں حضرت ابن عباس کی روایت سے مُتَوَفِّيكَ کے معنے مُميتك لکھے ہیں اور بخاری نے
کسی صحابی کی روایت سے کوئی دوسرے مُتَوَفِّيكَ کے معنے ہرگز اپنی صحیح میں نہیں لکھے اور نہ مسلم نے لکھے
ہیں۔ بلکہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فاعل ہونے اور انسان کے مفعول ہونے کی حالت میں
بجر قبض روح کے اور کوئی معنے نہیں ہو سکتے ۔ اسی بنا پر میں نے ہزار روپیہ کا اشتہار بھی دیا ہے۔ اب اگر یہ
آیت مسیح ابن مریم کی وفات پر قطعی الدلالت نہیں تو دلائل مذکورہ بالا اور نیز دلائل مفصلہ مبسوطه از اله
اوہام کا جواب دینا چاہئے تا آپ کو ہزار روپیہ بھی مل جائے اور اپنے بھائیوں میں علمی شہرت بھی حاصل
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۱۴ تا ۲۱۶)
ہو جائے ۔
دوسری دلیل مسیح ابن مریم کی وفات پر خود جناب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے جس کو امام بخاری اپنی
کتاب التفسیر میں اسی غرض سے لایا ہے کہ تا یہ ظاہر کرے کہ لَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے معنے لَمَّا آمینی ہے اور نیز اسی
غرض سے اس موقعہ پر ابن عباس کی روایت سے مُتَوَفِّيكَ : مُمِيتُكَ کی بھی روایت لایا ہے تا ظاہر کرے
کہ لَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے وہی معنی ہیں جو اِنِّي مُتَوَفِّيكَ کے معنی ابن عباس نے ظاہر فرمائے ہیں۔ اس مقام پر
بخاری کو غور سے دیکھ کر ادنی درجہ کا آدمی بھی سمجھ سکتا ہے کہ توفیتنی کے معنی امینی ہیں یعنی تو نے مجھے مار
دیا۔ اس میں تو کچھ شبہ نہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں اور مدینہ منورہ میں آپ کا مزار موجود
ہے۔ پھر جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی لفظ فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِی کا حدیث بخاری میں اپنے لئے اختیار

کیا ہے اور اپنے حق میں ویسا ہی استعمال کیا ہے جیسا کہ وہ حضرت عیسیٰ کے حق میں مستعمل تھا تو کیا اس
بات کو سمجھنے میں کچھ کسر رہ گئی کہ جیسا کہ آنحضرت صلعم وفات پاگئے ویسا ہی حضرت مسیح ابن مریم بھی وفات
پاگئے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ قرآن کریم کی آیات اور مفہوم آیات میں کسی طور سے تحریف جائز نہیں اور جو کچھ اصل
منشاء اور اصل مفہوم اور اصل مراد ہر ایک لفظ کی ہے اس سے عمداً اس کو اور معنوں کی طرف پھیر دینا ایک الحاد
ہے جس کے ارتکاب کا کوئی نبی یا غیر نبی مجاز نہیں ہے اس لئے کیوں کر ہو سکتا ہے کہ نبی معصوم بجز حالت
تطابق کلی کے جو فی الواقع مسیح کی وفات سے اس کی وفات کو تھی لفظ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کو اپنے حق میں استعمال کر سکتا
اور نعوذ باللہ تحریف کا مرتکب ہوتا بلکہ ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم امام المعصومین وسید المحفوظین
نے ( رُوحِي فِدَاءٌ سَبِيلَهُ ) لفظ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي کا نہایت دیانت و امانت کے ساتھ انہیں مقررہ معینہ
معنوں کے ساتھ اپنے حق میں استعمال کیا ہے کہ جیسا کہ وہ بعینہ حضرت عیسی کے حق میں وارد ہے۔ اب
بھائیو! اگر حضرت سید و مولانا بجسده العنصری آسمان کی طرف اٹھائے گئے ہیں اور فوت نہیں ہوئے اور
مدینہ میں ان کا مزار مطہر نہیں تو گواہ رہو کہ میں ایمان لاتا ہوں کہ ایسا ہی حضرت عیسی بھی آسمان کی طرف
بجسده العنصری اٹھائے گئے ہوں گے اور اگر ہمارے سید و مولی وسید الکل ختم المرسلین افضل الاولین و
الآخرين اول المحبوبين والمقربین در حقیقت فوت ہو چکے ہیں تو آؤ ! خدا تعالیٰ سے ڈرو اور فلما
توفیتنی کے پیارے لفظوں پر غور کرو جو ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے میں اور اس عبد صالح
میں مشترک بیان کئے ، جس کا نام مسیح ابن مریم ہے۔ بخاری اس مقام میں سورۂ آل عمران کی یہ آیت انی
مُتَوَفِّيكَ کیوں لایا ؟ اور کیوں ابن عباس سے روایت کی کہ مُتَوَفِّيكَ : مميتك ؟ اس کی وجہ بخاری کے
صفحہ ۶۶۵ میں شارح بخاری نے دیکھی ہے : هَذِهِ الْآيَةُ مُتَوَفِّيكَ مِنْ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ ذَكَرَهُهُنَا
لِمُنَاسَبَةِ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی یعنی یہ آیت اِنِّي مُتَوَفِّيكَ سورت آل عمران میں ہے اور بخاری نے جو اس جگہ
اس آیت کے ابن عباس سے یہ معنے کئے کہ مُتَوَفِّيكَ : هُميتك تو اس کا یہ سبب ہے کہ بخاری نے فلما
تَوَفَّيْتَنِی کے معنی کھولنے کیلئے بوجہ مناسبت یہ فقرہ لکھ دیا ورنہ آل عمران کی آیت کو اس جگہ ذکر کرنے کا
کوئی محل نہ تھا۔ اب دیکھئے ! شارح نے بھی اس بات کو قبول کر لیا ہے کہ امام بخاری اِنِّي مُتَوَفِّيكَ :
میٹک کے لفظ کو شہادت کے طور پر بہ تقریب تفسیر آیت فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِي (المائدۃ:۱۱۸) لایا ہے اور کتاب
التفسیر میں جو بخاری نے ان دونوں متفرق آیتوں کو جمع کر کے لکھا ہے تو بجز اس کے اس کا اور کیا مدعا تھا

کہ وہ حضرت عیسی کی وفات خاص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول سے ثابت کر چکا ہے۔ اب جب کہ
اصح الکتاب کی حدیث مرفوع متصل سے جس کے آپ طالب تھے حضرت عیسی عیسی کی وفات ثابت ہوئی اور
قرآن کی قطعی الدلالت شہادت اس کے ساتھ متفق ہو گئی اور ابن عباس جیسے صحابی نے بھی موت مسیح کا
اظہار کر دیا تو اس دوہرے ثبوت کے بعد اور کسی ثبوت کی حاجت رہی؟ میں اس جگہ اور دلائل لکھنا نہیں
چاہتا۔ میری کتاب ازالہ اوہام موجود ہے آپ اس کورڈ کر کے دکھلاویں۔ خود حق کھل جائے گا۔ حضرت
عیسی وفات پاچکے اب آپ کسی طور سے ان کو زندہ نہیں کر سکتے ۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۱۶ تا ۲۱۸)
بعض نادان خیال کرتے ہیں کہ آیت انی متوفیک میں صرف حضرت مسیح کی وفات کا وعدہ ہے جس إنِّي مُتَوَفِّيكَ
سے صرف اس قدر نکلتا ہے کہ کسی وقت خدا تعالیٰ مسیح کو وفات دے دے گا، یہ تو نہیں نکلتا کہ وفات دے
بھی دی مگر یہ لوگ نہیں سوچتے کہ خدا تعالیٰ نے اس وعدہ کے پورا ہونے کی بھی تو خبر دے دی جب کہ خود
حضرت مسیح کی زبان سے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي ( المائدة : ۱۱۸) کا ذکر بیان فرمادیا۔ ماسوا اس کے یہ بھی سوچنے
کے لائق ہے کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ کہ میں ایسا کرنے کو ہوں ، خود یہ الفاظ دلالت کرتے ہیں کہ وہ وعدہ جلد
پورا ہونے والا ہے اور اس میں کچھ توقف نہیں ، نہ یہ کہ رفع کا وعدہ تو اسی وقت پورا ہو جائے لیکن وفات
دینے کا وعدہ ابھی تک جو دو ہزار برس کے قریب گزر گئے پورا ہونے میں نہ آوے۔
(آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۵، ۴۶)
وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ اللهَ قَدْ رَدَّ عَلَی تم جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں تمہارے
أَقْوَالِكُمْ فِي كِتَابِهِ وَذَكَرَ مَوْتَ اقوال کی تردید کی ہے اور مسیح علیہ السلام کی موت کو اسی طرح
الْمَسِيحِ بِلَفْظِ التَّوَفَّى كَمَا ذَكَرَ مَوْتَ توفی کے لفظ کے ساتھ بیان کیا ہے جیسے اس نے ہمارے
نَبِيِّنَا بِذلِكَ اللَّفْظِ فَأَنْتُمْ تُؤَوِّلُونَ نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی وفات کو اسی لفظ کے ساتھ ذکر
ذلِكَ اللَّفْظَ فِي الْمَسِيحِ وَ أَمَّا فِي سَيِّدِنَا فرمایا۔ تم حضرت مسیح کے بارے میں تو اس لفظ کی تاویل
فَلَا تُؤَوِّلُونَهُ فَتِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيری کرتے ہو لیکن رسول کریم صلی اللہ وسلم کے بارے میں
وَخِيَانَةٌ فِي دِينِ اللهِ -
س کی تاویل نہیں کرتے یہ تو ناقص تقسیم اور اللہ تعالیٰ کے
( تحفہ بغداد، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۰) دین میں خیانت ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )

آج 10 میں سے 10 باقی