سورة المُزمّل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اللہ جل شانہ نے قرآن کریم میں حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت دو جگہ توفی کا لفظ استعمال کیا ہے
اور یہ لفظ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں بھی قرآن کریم میں آیا ہے اور ایسا ہی حضرت یوسف علیہ
السلام کی دعا میں بھی یہی لفظ اللہ جل شانہ نے ذکر فرمایا ہے اور کتنے اور مقامات میں بھی موجود ہے۔ اور
ان تمام مقامات پر نظر ڈالنے سے ایک منصف مزاج آدمی پورے اطمینان سے سمجھ سکتا ہے کہ توفی کے
معنے ہر جگہ قبض روح اور مارنے کے ہیں نہ اور کچھ۔ کتب حدیث میں بھی یہی محاورہ بھرا ہوا ہے۔ کتب
حدیث میں توفی کے لفظ کو صد ہا جگہ پاؤ گے مگر کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ بجز مارنے کے کسی اور معنے پر بھی
استعمال ہوا ہے؟ ہرگز نہیں ! بلکہ اگر ایک امی آدمی عرب کو کہا جائے کہ توفی زید تو وہ اس فقرہ سے یہی
سمجھے گا کہ زید وفات پا گیا۔ خیر عربوں کا عام محاورہ بھی جانے دو، خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ملفوظات مبارکہ سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ جب کوئی صحابی یا آپ کے عزیزوں میں سے فوت ہوتا تو
آپ توفی کے لفظ سے ہی اس کی وفات ظاہر کرتے تھے اور جب آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی
تو صحابہ نے بھی توفی کے لفظ سے ہی آپ کی وفات ظاہر کی ۔ اسی طرح حضرت ابوبکر کی وفات ، حضرت عمر
کی وفات ۔ غرض تمام صحابہ کی وفات توفی کے لفظ سے ہی تقریراً تحریراً بیان ہوئی اور مسلمانوں کی وفات
کے لئے یہ لفظ ایک عزت کا قرار پایا تو پھر جب مسیح پر یہی وارد ہوا تو کیوں اس کے خود تراشیدہ معنے لئے
جاتے ہیں؟ اگر یہ ؟ اگر یہ عام محاورہ کا فیصلہ منظور نہیں تو دوسرا طریق فیصلہ یہ ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ جو مسیح کے
متعلق قرآنی آیات میں توفی کا لفظ موجود ہے اس کے معنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ
نے کیا کئے ہیں۔ چنانچہ ہم نے یہ تحقیقات بھی کی تو بعد دریافت ثابت ہوا کہ صحیح بخاری میں یعنی کتاب
التفسیر میں آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے معنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مارنا ہی لکھا ہے اور پھر
اسی موقعہ پر آیت اني مُتَوَفِّيكَ کے معنے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مُميتك درج ہیں یعنی اے
عیسی ! میں تجھے مارنے والا ہوں ۔
اتمام الحجة ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۹۲ ، ۲۹۳)
مسئلہ وفات مسیح میں کسی جگہ حدیث نے قرآن شریف کی مخالفت نہیں کی بلکہ تصدیق کی۔ قرآن میں
مُتَوَفِّيكَ آیا ہے ، حدیث میں مُمِيتُك آ گیا ہے۔ قرآن میں فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي آیا ، حدیث میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی لفظ فَلَمَّا تَوَفِّيتَنِی بغیر تغییر و تبدیل کے اپنے پر وارد کر کے ظاہر فرما دیا کہ اس
کے معنے مارنا ہے نہ اور کچھ اور نبی کی شان سے بعید ہے کہ خدا تعالیٰ کے مرادی معنوں کی تحریف کرے۔

اور ایک آیت قرآن شریف کی جس کے معنے خدا تعالیٰ کے نزدیک زندہ اٹھا لینا ہو اسی کو اپنی طرف منسوب
کر کے اس کے معنے مار دینا کر دیوے یہ تو خیانت اور تحریف ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی د علیہ وسلم کی طرف اس
گندی کارروائی کو منسوب کرنا میرے نزدیک اول درجہ کا فسق بلکہ کفر کے قریب قریب ہے۔ افسوس ! کہ
حضرت عیسیٰ کی زندگی ثابت کرنے کے لئے ان خیانت پیشہ مولویوں کی کہاں تک نوبت پہنچی ہے کہ نعوذ باللہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی محرف القرآن ٹھہرایا بجز اس کے کیا کہیں کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْخَائِنِينَ
الْكَاذِبِينَ یہ بات نہایت سیدھی اور صاف تھی کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت: فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي
کو اسی طرح اپنی ذات کی نسبت منسوب کر لیا جیسا کہ وہ آیت حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف منسوب تھی
اور منسوب کرنے کے وقت یہ نہ فرمایا کہ اس آیت کو جب حضرت عیسیٰ کی طرف منسوب کریں تو اس کے
اور معنے ہوں گے اور جب میری طرف منسوب ہو تو اس کے اور معنے ہیں۔ حالانکہ اگر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی نیت میں کوئی معنوی تغییر و تبدیل ہوتی تو رفع فتنہ کے لئے یہ عین فرض تھا کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اس تشبیہ وتمثیل کے موقعہ پر فرما دیتے کہ میرے اس بیان سے کہیں یوں نہ سمجھ لینا کہ جس طرح
میں قیامت کے دن فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کہہ کر جناب الہی میں ظاہر کروں گا کہ بگڑنے والے لوگ میری وفات
کے بعد بگڑے۔ اسی طرح حضرت مسیح بھی فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کہہ کر یہی کہیں گے کہ میری وفات کے بعد
میری امت کے لوگ بگڑے کیونکہ فَلَمَّا تَو فیتنی سے میں تو اپنا وفات پانا مرا در کھتا ہوں لیکن مسیح کی زبان
سے جب فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی نکلے گا تو اس سے وفات پانا مراد نہیں ہوگا بلکہ زندہ اٹھایا جانا مراد ہوگا۔ لیکن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرق کر کے نہیں دکھلایا جس سے قطعی طور پر ثابت ہے کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے دونوں موقعوں پر ایک ہی معنے مراد لئے ہیں۔ پس اب ذرا آنکھ کھول کر دیکھ لینا چاہئے کہ
جبکہ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے لفظ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عیسی دونوں شریک ہیں گویا یہ آیت
دونوں کے حق میں وارد ہے تو اس آیت کے خواہ کوئی معنے کر و دونوں اس میں شریک ہوں گے۔ سواگر تم یہ کہو
کہ اس جگہ توفی کے معنے زندہ آسمان پر اٹھایا جانا مراد ہے تو تمہیں اقرار کرنا پڑے گا کہ اس زندہ اٹھائے جانے
میں حضرت عیسی کی کچھ خصوصیت نہیں بلکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی زندہ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں
کیونکہ آیت میں دونوں کی مساوی شراکت ہے۔ لیکن یہ تو معلوم ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ
ره
آسمان پر نہیں اٹھائے گئے بلکہ وفات پاگئے ہیں اور مدینہ منورہ میں آپ کی قبر موجود ہے تو پھر اس سے تو
بہر حال ماننا پڑا کہ حضرت عیسی بھی وفات پاگئے ہیں۔ اتمام الحجة ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۹۶،۲۹۵)

قرآن میں رفع الی اللہ کا ذکر ہے نہ رفع الی السماء کا پھر جبکہ اللہ جل شانہ نے یہ فرمایا ہے
کہ : يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَی تو اس سے قطعی طور پر سمجھا جاتا ہے کہ رفع موت کے بعد ہے
کیونکہ آیت کے یہ معنی ہیں کہ میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھالوں گا ، سو اس میں کیا کلام ہے کہ
خدا کے نیک بندے وفات کے بعد خدا کی طرف اٹھائے جاتے ہیں۔ سو وفات کے بعد نیک بندوں کا رفع
ہونا سنت اللہ میں داخل ہے مگر وفات کے بعد جسم کا اٹھایا جانا سنت اللہ میں داخل نہیں اور یہ کہنا کہ توفی
کے معنی اس جگہ سونا ہے سراسر الحاد ہے کیونکہ صحیح بخاری میں ابن عباس سے روایت ہے کہ مُتَوَفِّيكَ
مميتك اور اس کی تائید میں صاحب بخاری اسی محل میں ایک حدیث بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
لایا ہے پس جو معنی توفی کے ابن عباس اور خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مقام متنازعہ فیہ میں ثابت
ہو چکے اس کے برخلاف کوئی اور معنی کرنا یہی ملحدانہ طریق ہے۔ مسلمان کیلئے اس سے بڑھ کر اور کوئی ثبوت
نہیں کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام متنازعہ فیہ میں یہی معنی کئے پس بڑی بے ایمانی ہے جو
نبی کریم کے معنوں کو ترک کر دیا جائے ۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۸)
وَأَمَّا نَحْنُ فَمَا نَقُولُ فِي مَعْنَى مگر ہم تو لفظ توفی کے معنے کے بارے وہی کچھ کہتے
التَّوَفَّى إِلَّا مَا قَالَ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ، وَ أَصْحَابُهُ ہیں جو ہمارے رسول خیر الخلق صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ
الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مِنْ مَّنْبَعِ النُّبُوَّةِ کے ان صحابہ نے جو چشمہ نبوت سے علم دیئے گئے تھے
وَمَا نَقْبَلُ خِلَافَ ذَالِكَ رَأَى أَحَدٍ وَلَا فرمایا ہے اور اس کے خلاف کسی کی رائے اور کسی کے قول
قَوْلَ قَائِلٍ إِلَّا مَا وَافَقَ قَوْلَ الله وَقَوْلَ کو قبول نہیں کرتے۔ سوائے اس قول کے جو اللہ تعالیٰ اور
خَيْرِ الْمُرْسَلِينَ وَإِذَا حَصْحَصَ الْحَقُّ فِي رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کے موافق ہو ۔
مَعْنَى التَّوَفَّى مِنْ لِسَانِ خَاتَمِ النَّبِيِّين، خصوصاً جب کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان
وَثَبَتَ أَنَّ التَّوَفَّى هُوَ الْإِمَاتَةُ وَالْإِفْنَاءُ، مبارک سے تَوَفَّی کے معنے کے بارہ میں حق ظاہر ہو گیا ہے
لَا الرَّفْعُ وَالْإِسْتِيْفَاءُ، كَمَا هُوَ زَعَمَ اور یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ توفی کے معنے مارنے اور فنا
الْمُخَالِفِينَ
کرنے کے ہیں نہ کہ اٹھانے یا پورا پورا لینے کے جیسا کہ
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلدا اصفحه ۱۳۰، ۱۳۱) مخالفین کا خیال ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
لا يُمْكِنُ لِأَحَدٍ أَنْ يَأْتِيَ بِأَثَرِ مِن کسی شخص کے لئے یہ ممکن نہیں کہ صحابہ کرام کی کوئی

الصَّحَابَةِ أَوْ حَدِيثٍ مِنْ خَيْرِ الْبَرِيَّةِ فِي روایت یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث پیش کر
تَفْسِيرِ لَفْظِ التَّوَفَّى بِغَيْرِ مَعْنَى الْإِمَاتَةِ، سکے جس میں لفظ توفی کے معنے مارنے کے سوا کچھ اور بیان
وَلَا يَقْدِرُونَ عَلَيْهِ أَبَدًا وَلَوْ مَاتُوا ہوئے ہوں اور مخالفین ہرگز ہرگز ایسا کرنے پر قادر نہیں ہوں
بِالْحَسْرَةِ، فَأَتَى دَلِيْلٍ أَكْبَرُ مِنْ ذَلِكَ لَوْ كَانَ گے اگر چہ حسرت سے مرہی جائیں پس اگر کسی کے دل میں
فِي قَلْبٍ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِّنَ الْخَشْيَةِ ؟ ذرا بھر بھی خشیت اللہ پائی جاتی ہو۔ تو اس کے لئے اس
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۱۳۳) سے بڑھ کر اور کون سی دلیل ہوگی ۔ ( ترجمہ از مرتب )
وَأَمَّا لَفْظُ التَّوَفَّى الَّذِي يُفَتِّشُونَهُ فِي لفظ تَوَفَّى جسے وہ عربی لغت میں تلاش کرتے ہیں اس
اللِّسَانِ الْعَرَبِيَّةِ، فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا يُسْتَعْمَلُ کے بارے میں یاد رہے کہ سوائے مارنے کے اس زبان
حَقِيقَةً إِلَّا لِلْإِمَاتَةِ فِي هَذِهِ اللَّهجَةِ میں کسی اور معنے میں از روئے حقیقت وہ استعمال نہیں ہوتا۔
سَيَّمَا إِذَا كَانَ فَاعِلُهُ اللهَ وَالْمَفْعُولُ خصوصاً اس وقت جب اس کا فاعل اللہ اور مفعول کوئی انسان
رَجُلًا أَوْ مِنَ النِّسْوَةِ، فَلَا يَأْتِي إِلَّا بِمَعْنَى مرد یا عورت ہو ۔ پس اس صورت میں سوائے قبض روح
قَبْضِ الرُّوحِ وَالْإِمَاتَةِ وَمَا تَرَى خِلافَ کے اور موت دئے جانے کے اور کسی معنے میں استعمال نہیں
ذَالِكَ فِي كُتُبِ اللُّغَةِ وَالْأَدَبِيَّةِ وَ مَنْ ہوتا اور کتب لغت اور ادب میں اس کے خلاف ہرگز کوئی
فَتَشَ لُغَاتَ الْعَرَبِ، وَأَنْطَى إِلَيْهَا معنے نہیں پاؤ گے اور جو کوئی بھی لغت عربی کی تفتیش کرے اور
رِكَابَ القَلْبِ، لَنْ تَجِدَ هذا اللفظ في جستجو کی سواریوں کو اس غرض کے لئے لاغر کرے وہ بھی اس
مِثْلِ هَذِهِ الْمَقَامَاتِ إِلَّا بِمَعْنَى الْإِمَانَةِ لفظ کو ایسے مقامات میں صرف مارنے اور اللہ کی طرف سے
وَالْإِهْلَاكِ مِنَ اللهِ رَبِّ الْكَائِنَاتِ وَقَدْ ہلاک کئے جانے کے معنے میں پائے گا اور یہ لفظ قرآ به لفظ قرآن کریم
ذُكِرَ هَذَا اللَّفْظُ مِرَارًا فِي الْقُرْآنِ، وَوَضَعَهُ میں بارہا بیان ہوا ہے اور خدا تعالیٰ نے اس لفظ کو امانت کی
اللهُ فِي مَوَاضِعِ الْإِمَاتَةِ وَأَقَامَهُ مَقَامَهَا جگہ پر ہی رکھا ہے اور موت کے لفظ کا قائم مقام بنایا ہے اور
فِي الْبَيَانِ وَالسِّرُّ فِي ذلِك أَنَّ لَفَظَ التَّوَى اس میں بھید یہ ہے کہ لفظ توفیٰ مُتَوَفی کے وفات پا جانے
يَقْتَضِي وُجُودَ شَيْءٍ بَعْدَ الْمَمَاتِ، فَهَذَا کے بعد بھی اس کے باقی رہنے کا مقتضی ہے اور اس میں ان
رَدُّ عَلَى الَّذِينَ لَا يَعْتَقِدُونَ بِبَقَاءِ الْأَرْوَاحِ لوگوں کی تردید ہے جو موت کے بعد بقائے ارواح کے
بَعْدَ الْوَفَاةِ، فَإِنَّ لَفَظَ التَّوَفَّى يُؤْخَذُ مِنَ قائل نہیں ہیں کیونکہ لفظ توفی استیفا سے ماخوذ ہے اور اس

الْإِسْتِيْفَاء وَ فِيْهِ إِشَارَةٌ إِلى اَخْلِ شَيْءٍ میں اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ موت اور فنا کے بعد بھی
بَعْدَ الْإِمَانَةِ وَالْإِفْنَاءِ وَالْأَخْذُ يَدُلُّ عَلَی کسی چیز کا اخذ (لینا) موجود ہے اور کسی چیز کا ماخوذ ہونا
الْبَقَاءِ، فَإِنَّ الْمَعْدُومَ لَا يُؤْخَذُ وَلَا يَلِيقُ اس کے باقی رہنے پر دلالت کرتا ہے کیونکہ جو چیز معدوم
بِالْأَخْنِ وَالْإِقْتِنَا وَهَذَا مِنَ الْعُلُومِ ہو وہ ما خود نہیں ہوسکتی اور یہ نکتہ علوم حکمیہ قرآنیہ میں سے
الْحِكَمِيَّةِ الْقُرْآنِيَّةِ فَإِنَّهُ رَجَعَ الْقَوْمَ إِلى ہے ۔ کیونکہ قرآن نے عرب قوم کو ان کی زبان کی طرف
لِسَانِهِمُ الْمُبَارَكَةِ الْإِلْهَامِيَّةِ لِيَعْلَمُوا جو مبارک اور الہامی ہے توجہ دلائی ہے تا وہ جان لیں کہ
أَنَّ الْأَرْوَاحَ بَاقِيَةُ وَالْمَعَادَ حَقِّ، وَلْيَنْتَهُوا ارواح باقی رہیں گی اور قیامت برحق ہے اور تاکہ وہ
مِنْ عَقَائِدِ الدَّهْرِيِّينَ وَالطَّبِيعِيِّينَ دہریوں اور نیچریوں کے عقائد سے بچ جائیں۔
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۱۵۳، ۱۵۴)
( ترجمه از مرتب )
لَمَّا كَانَ الْمَلْحُوظ فِي مَعْنَى التَّوَقِّی چونکہ لفظ توفیٰ میں امانت مع الابقاء کا مفہوم ملحوظ ہوتا
مَفْهُوْمَ الْإِمَاتَةِ مَعَ الَّا بُقَاءِ فَلأَجْلِ ہے اس لئے یہی لفظ انسان کے سوا کسی اور کے لئے
ذلِكَ لَا يُسْتَعْمَلُ هَذَا اللَّفْظُ فِي غَيْرِ استعمال نہیں ہوتا۔ انسان کے علاوہ دوسری چیزوں کے
الْإِنْسَانِ، بَلْ يُسْتَعْمَلُ فِي غَيْرِهِ لَفْظ لئے لفظ امانت و اہلاک وافتاء استعمال کئے جاتے ہیں مثلاً
الْإِمَاتَةِ وَالْإِهْلَاكِ وَالْإِفْنَاءِ مَثَلًا لَّا یہ نہیں کہتے تَوَلَّى اللَّهُ الْحِمَارَ، أَوِ الْقُنْفُذَ وَالْأَفْعَى
يُقَالُ تَوَلَّى اللَّهُ الْحِجَارَ، أَوِ الْفُنْفُنَ وَالْأَفْعَى وَالْفَارَ ، کہ اللہ نے فلاں گدھے یا کچھوے یا اژدھا یا
وَالْفَأْرَ، فَإِنَّ أَرْوَاحَهَا لَيْسَتْ بِبَاقِيَةٍ چوہے کی توقع کی کیونکہ ان جانوروں کی روحیں انسانی
روحوں کی طرح باقی رہنے والی نہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
كَأَرْوَاحِ الْأَدَمِنِينَ
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۱۵۴ حاشیہ )
وَ فَخَصْتُ فِي كَلَامِ الْقَوْمِ وَ تَصَحَفْتُ فَمَا میں نے اہل عرب کے کلام کی ورق گردانی کی اور اسے
وَجَدتُ لفظ التَّوَفَّى فِي كَلَام أَو شِعْرِ خوب اچھی طرح جانچا مجھے کسی ادیب کے کلام یا کسی شاعر کے
الشُّعْرَاءِ، إِلَّا بِمَعْنَى الْإِمَاتَةِ مَعَ الْإِبْقَاءِ، شعر میں تَوَفَّی کے لفظ کے معنے اماتة مع الابقاء کے سوا
وَمَا اسْتَعْمَلُوا فِي غَيْرِهِ إِلَّا بَعْدَ إِقَامَةِ کچھ نہیں ملے ان لوگوں نے لفظ توفی کا استعمال مذکورہ بالا
لے سہو کتابت ہے۔ ترجمہ کی روشنی میں صحیح لفظ ” تصفحت “ ہے۔ ناشر

الْقَرِينَةِ وَالْإِيمَاءِ ، وَمَا جَاءُوا بِهِ في معنوں کے سوا قرینہ اور اشارہ کے بغیر نہیں کیا، اور اگر اللہ
صُورَةِ كَوْنِ اللَّهِ فَاعِلًا إِلَّا بِهَذَا الْمَعْنى فاعل ہو تو اس کے معنے صرف مارنے کے ہی ہوتے ہیں ۔
وَيَعْلَمُهُ كُلُّ أَحَدٍ مِنْ عُلَمَاءِ الْعَرْبِ مِنَ اس بات کو علماء عرب میں سے ہر شخص جانتا ہے خواہ وہ ادنی
الْأَعْلَى إِلَى الْأَدْنى، وَإِذَا كَتَبْتَ مَثَلًا إلى ہو یا اعلیٰ مثلاً اگر تو کسی اہل زبان کی طرف یہ لکھے کہ اِن
أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ هَذَا النِّسَانِ، إِنَّ اللهَ تَوَلَّى اللهَ تَوَلَّى فُلَانًا مِنَ الْأَحْبَابِ أَوِ الْجِيْرَانِ کہ فلاں
فُلَانًا مِنَ الْأَحْبَابِ أَوِ الْخَيْرَانِ، فَلَا شخص کو خدا نے وفات دے دی ہے تو وہ عرب سوائے اس
يَفْهَمُ مِنْهُ هذَا الْعَرَبِيُّ إِلَّا وَفَاةَ ذَلِكَ کے اور کچھ نہیں سمجھے گا کہ وہ شخص وفات پا گیا اور یہ ہرگز
الْإِنْسَانِ، وَلَا يَزْعَمُ أَبَدًا أَنَّهُ أَنَامَةَ أَوْ گمان نہیں کرے گا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو سلا دیا ہے۔ یا
رَفَعَهُ بِالْجِسْمِ مِنْ ذَلِكَ الْمَكَانِ، بَلْ اس جگہ سے زندہ مع جسم اٹھا لیا ہے بلکہ فوراً اس شخص کی
يَسْتَرْجِعُ عَلَى مَوْتِهِ كَمَا هُوَ عَادَةُ موت پر آگاہ ہو کر مومنوں کی عادت کے مطابق اِنَّا لِلهِ
الْمُؤْمِنِينَ
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۱۵۶)
وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھے گا ۔ ( ترجمہ از مرتب )
براہین احمدیہ کا وہ الہام یعنی يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ جو سترہ برس سے شائع ہو چکا ہے اس کے اس وقت
خوب معنے کھلے یعنی یہ الہام حضرت عیسیٰ کو اس وقت بطور تسلی ہوا تھا جب یہودان کے مصلوب کرنے کے
لئے کوشش کر رہے تھے۔ اور اس جگہ بجائے یہود، ہنود کوشش کر رہے ہیں اور الہام کے یہ معنے ہیں کہ میں
تجھے ایسی ذلیل اور لعنتی موتوں سے بچاؤں گا۔ دیکھو! اس واقعہ نے عیسیٰ کا نام اس عاجز پر کیسے چسپاں کر دیا
ہے۔
(سراج منیر، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۳ حاشیه )
اے عیسیٰ میں تجھے طبعی وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھاؤں گا۔ اور تیرے تابعین کو ان لوگوں پر غلبہ
بخشوں گا جو مخالف ہوں گے ۔۔۔۔۔۔ یہ آیت حضرت مسیح پر اس وقت نازل ہوئی تھی کہ جب ان کی جان
یہودیوں کے منصوبوں سے نہایت گھبراہٹ میں تھی اور یہودی اپنی خباثت سے ان کے مصلوب کرنے کی
فکر میں تھے تا مجرمانہ موت کا داغ ان پر لگ کر توریت کی ایک آیت کے موافق ان کو ملعون ٹھہر اویں کیونکہ
توریت میں لکھا تھا کہ جو لکڑی پر لٹکایا جائے وہ لعنتی ہے۔ چونکہ صلیب کو جرائم پیشہ سے قدیم طریق سزا دہی
کی وجہ سے ایک مناسبت پیدا ہوگئی تھی اور ہر ایک خونی اور نہایت درجہ کا بد کار صلیب کے ذریعہ سے

سزا پاتا تھا اس لئے خدا کی تقدیر نے راستبازوں پر صلیب کو حرام کر دیا تھا تا پاک کو پلید سے مشابہت پیدا
نہ ہو۔ پس یہ عجیب بات ہے کہ کوئی نبی مصلوب نہیں ہوا تا ان کی سچائی عوام کی نظر میں مشتبہ نہ ہو جائے۔
غرض اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح کو ایسے اضطراب کے زمانہ میں تسلی دی تھی کہ جب
یہودی ان کے مصلوب کرنے کی فکر میں تھے۔ اب جو یہ آیت براہین احمدیہ میں اس عاجز پر بطور الہام
نازل ہوئی تو اس میں ایک بار یک اشارہ یہ ہے کہ اس عاجز کو بھی ایسا واقعہ پیش آئے گا کہ لوگ قتل کرنے یا
مصلوب کرانے کے منصوبے کریں گے تا یہ عاجز جرائم پیشہ کی سزا پا کر حق مشتبہ ہو جائے ۔ سو اس آیت میں
اللہ تعالیٰ اس عاجز کا نام عیسی رکھ کر اور وفات دینے کا ذکر کر کے ایما فرماتا ہے کہ یہ منصوبے پیش نہیں
جائیں گے اور میں ان کی شرارتوں سے محافظ ہوں گا۔ (سراج منیر ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۴۳، ۴۴)
اس بشارت کی حضرت عیسیٰ کے حق میں بھی ضرورت پڑی تھی کہ اس وقت یہودیوں کی ہر روز کی
دھمکیوں سے ان کی جان خطرہ میں تھی اور یہودی لوگ ایک ایسی موت کی ان کو دھمکی دیتے تھے جس موت
کو ایک مجرمانہ موت سمجھ سکتے ہیں اور جس پر توریت کے رو سے بھی راستبازی کی شان کو دھبہ لگتا ہے اس
لئے خدا تعالیٰ نے ایسے پر خطر وقت میں ایسی پلید اور لعنتی موت سے ان کو بچالیا۔ پس اس الہام میں جو اسی
آیت کے ساتھ اس عاجز کو ہوا یہ ایک نہایت لطیف پیشگوئی ہے جو آج کے دن سے سترہ برس پہلے کی گئی
اور یہ بآواز بلند بتلا رہی ہے کہ وہی واقعہ اس جگہ بھی پیش آئے گا۔ اور اس عاجز کو عیسی کے نام سے مخاطب
کر کے یہ کہنا کہ اے عیسی ! میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھاؤں گا۔ یہ در حقیقت اس واقعہ کا نقشہ
دکھلانا ہے جو حضرت عیسیٰ کو پیش آیا تھا اور وہ واقعہ یہ تھا کہ یہود نے اس ارداہ سے ان کو قتل کرنا چاہا تھا کہ ان
کا کا ذب ہونا ثابت کریں اور انہوں نے یہ پہلو ہاتھ میں لیا تھا کہ ہم صلیب کے ذریعہ سے اس کو قتل کریں
گے اور مصلوب لعنتی ہوتا ہے اور لعنت کا مفہوم یہ ہے کہ انسان بے ایمان اور خدا سے برگشتہ اور دور اور مہجور
ہو۔ اور اس طرح پر ان کا کا ذب ہونا ثابت ہو جائے گا۔ اور خدا نے ان کو تسلی دی کہ تو ایسی موت سے نہیں
مرے گا جس سے یہ نتیجہ نکلے کہ تولعنتی اور خدا سے دور اور مہجور ہے بلکہ میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا یعنی
مفہوم
زیادہ سے زیادہ تیرا قرب ثابت کروں گا اور یہود اپنے اس ارادہ میں نامراد رہیں گے۔ پس لفظ رفع کے
دم میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کی بھی ایک پیشگوئی مخفی تھی کیونکہ جس سچائی کے زیادہ ظاہر
ہونے کا وعدہ تھا وہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے وقوع میں آئی اور خدا تعالیٰ نے اپنے ایک

سچے نبی کو بغیر شہادت کے نہ چھوڑا۔
سورة ال عمران
(سراج منیر، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۴۶ تا ۴۸)
یہ وعدہ اس عاجز کو بھی دیا گیا کہ میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھاؤں گا۔ چنانچہ اسی آیت کو
بطور الہام اس عاجز کے حق میں بھی نازل فرمایا ہے جس سے ہمارے علماء رفع عنصری مراد لیتے ہیں اور میں
دلائل سے ثابت کر چکا ہوں کہ یہ آیت میرے حق میں بھی الہام ہوئی ہے۔ تو اب کیا میری نسبت بھی یہ
عقیدہ رکھنا چاہیے کہ میں معہ جسم عنصری آسمان کی طرف اٹھایا جاؤں گا ۔ اگر کہو کہ تمہارا الہام ثابت نہیں تو یہ
عذر فضول ہوگا کیونکہ جس لطیف پیشگوئی پر یہ الہام مشتمل ہے وہ ظہور میں آگئی ہے پس اسی دلیل سے الہام
کا سچا ہونا ثابت ہو گیا۔
(سراج منیر ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۴۸ حاشیه )
منجملہ قرآن کی ضرورتوں کے ایک یہ امر بھی تھا کہ جو اختلاف حضرت مسیح کی نسبت یہود اور نصاری میں
واقع تھا اس کو دور کرے سو قرآن شریف نے ان سب جھگڑوں کا فیصلہ کیا۔ جیسا کہ قرآن شریف کی یہ
آیت : يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلى الخ اسی جھگڑے کے فیصلہ کے لئے ہے کیونکہ یہودی لوگ یہ
خیال کرتے تھے کہ نصاری کا نبی یعنی مسیح صلیب پر کھینچا گیا۔ اس لئے موافق حکم توریت کے وہ لعنتی ہوا اور
اس کا رفع نہیں ہوا اور یہ دلیل اس کے کا ذب ہونے کی ہے۔ اور عیسائیوں کا یہ خیال تھا کہ لعنتی تو ہوا مگر یہ
ہمارے لئے اور بعد اس کے لعنت جاتی رہی اور رفع ہو گیا اور خدا نے اپنے رہنے ہاتھ اس کو بٹھا لیا۔ اب
اس آیت نے یہ فیصلہ کیا کہ رفع بلا توقف ہوا، نہ یہودیوں کے زعم پر دائمی لعنت ہوئی جو ہمیشہ کے لئے رفع
الی اللہ سے مانع ہے اور نہ نصاری کے زعم پر چند روز لعنت رہی اور پھر رفع الی اللہ ہوا بلکہ وفات کے ساتھ
ہی رفع الی اللہ ہو گیا۔ اور ان ہی آیات میں خدا تعالیٰ نے یہ بھی سمجھا دیا کہ یہ رفع توریت کے احکام کے
مخالف نہیں کیونکہ توریت کا حکم عدم رفع اور لعنت اس حالت میں ہے کہ جب کوئی صلیب پر مارا جائے ۔ مگر
صرف صلیب کے چھونے یا صلیب پر کچھ ایسی تکلیف اٹھانے سے جو موت کی حد تک نہیں پہنچتی لعنت
لازم نہیں آتی اور نہ عدم رفع لازم آتا ہے۔ کیونکہ توریت کا منشاء یہ ہے کہ صلیب خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہے۔
ہے لیکن
جرائم پیشہ کی موت کا ذریعہ ہے۔ پس جو شخص صلیب پر مر گیا وہ مجرمانہ موت مرا جو لعنتی موت ۔
مسیح صلیب پر نہیں مرا اور اس کو خدا نے صلیب کی موت سے بچالیا۔ بلکہ جیسا کہ اس نے کہا تھا کہ میری
حالت یونس سے مشابہ ہے ایسا ہی ہوا نہ یونس مچھلی کے پیٹ میں مرا نہ یسوع صلیب کے پیٹ پر ۔ اور
اس کی دعا: ایلی ایلی لما سبقتانی سنی گئی ۔ اگر مرتا تو پیلاطوس پر بھی ضرور و بال آتا کیونکہ فرشتہ نے

پیلاطوس کی جو رو کو یہ خبر دی تھی کہ اگر یسوع مر گیا تو یا درکھ کہ تم پر و بال آئے گا مگر پیلاطوس پر کوئی وبال نہ
آیا اور یہ بھی یسوع کے زندہ رہنے کی ایک نشانی ہے کہ اس کی ہڈیاں صلیب کے وقت نہیں توڑی گئیں اور
صلیب پر سے اتارنے کے بعد چھیدنے سے خون بھی نکلا اور اس نے حواریوں کو صلیب کے بعد اپنے زخم
دکھلائے اور ظاہر ہے کہ نئی زندگی کے ساتھ زخموں کا ہونا ممکن نہ تھا۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ یسوع
صلیب پر نہیں مرا اس لئے لعنتی بھی نہیں ہوا اور بلاشبہ اس نے پاک وفات پائی اور خدا کے تمام پاک
رسولوں کی طرح موت کے بعد وہ بھی خدا کی طرف اٹھایا گیا اور بموجب وعده إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ
ائی اس کا خدا کی طرف رفع ہوا۔ اگر وہ صلیب پر مرتا تو اپنے قول سے خود جھوٹا ٹھہرتا کیونکہ اس صورت
میں یونس کے ساتھ اس کی کچھ بھی مشابہت نہ ہوتی ۔
(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۵۳، ۳۵۴)
شیخ محی الدین ابن العربی کا بھی یہی مذہب ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی عیسی کے رفع کے یہ معنی ہیں کہ
جب عالم سفلی سے اس کی روح جدا ہوئی تو عالم بالا سے اس کا اتصال ہو گیا۔ پھر ( اپنی تفسیر کے )
صفحہ ۱۷۸ میں لکھتے ہیں کہ رفع کے یہ معنی ہیں کہ عیسیٰ کی روح اس کے قبض کرنے کے بعد روحوں کے
آسمان میں پہنچائی گئی ۔ فَتَدَبَّر !
(کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ - صفحه ۲۲ ، ۲۳ حاشیه )
افسوس کہ ہمارے کج فہم علماء پر کہاں تک غباوت اور بلادت وارد ہو گئی ہے کہ وہ یہ بھی نہیں سوچتے کہ
قرآن نے اگر اس آیت میں کہ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى، رفع جسمانی کا ذکر کیا ہے تو اس ذکر کا کیا
موقع تھا اور کون سا جھگڑا اس بارے میں یہود اور نصاریٰ کا تھا ؟ تمام جھگڑا تو یہی تھا کہ صلیب کی وجہ سے
یہود کو بہانہ ہاتھ آگیا تھا کہ نعوذ باللہ ! شخص یعنی حضرت عیسی علیہ السلام ملعون ہے یعنی اس کا خدا کی طرف
رفع نہیں ہوا اور جب رفع نہ ہوا تو لعنتی ہونالازم آیا کیونکہ رفع الی اللہ کی ضد لعنت ہے۔ اور یہ ایک ایسا انکار
تھا جس سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنے نبوت کے دعوے میں جھوٹے ٹھہرتے تھے کیونکہ توریت نے
فیصلہ کر دیا ہے کہ جو شخص مصلوب ہو اس کا رفع الی اللہ نہیں ہوتا یعنی مرنے کے بعد راستبازوں کی طرح
خدا تعالیٰ کی طرف اس کی روح اٹھائی نہیں جاتی یعنی ایسا شخص ہرگز نجات نہیں پاتا۔ پس خدا تعالیٰ نے چاہا
کہ اپنے سچے نبی کے دامن کو اس تہمت سے پاک کرے اس لئے اس نے قرآن میں یہ ذکر کیا : وَمَا
قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ ( النساء : (۱۵۸) ۔ اور یہ فرما یا يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَی - تا معلوم ہو کہ

یہودی جھوٹے ہیں۔ اور حضرت عیسی علیہ السلام کا اور سچے نبیوں کی طرح رفع الی اللہ ہو گیا اور یہی وجہ ہے
جو اس آیت میں یہ لفظ نہیں فرمائے گئے کہ رَافِعُكَ إِلَى السَّمَاءِ بلکہ یہ فرمایا گیا کہ رَافِعُكَ إِلَی تا صریح
طور پر ہر ایک کو معلوم ہو کہ یہ رفع روحانی ہے نہ جسمانی کیونکہ خدا کی جناب جس کی طرف راستبازوں کا
رفع ہوتا ہے روحانی ہے نہ جسمانی اور خدا کی طرف روح چڑھتے ہیں نہ کہ جسم ۔
اور خدا تعالیٰ نے جو اس آیت میں توفی کو پہلے رکھا اور رفع کو بعد تو اسی واسطے یہ ترتیب اختیار کی کہ تاہر
ایک کو معلوم ہو کہ یہ وہ رفع ہے کہ جو راستبازوں کے لئے موت کے بعد ہوا کرتا ہے۔ ہمیں نہیں چاہیے کہ
یہودیوں کی طرح تحریف کر کے یہ کہیں کہ دراصل توفی کا لفظ بعد میں ہے اور رفع کا لفظ پہلے کیونکہ بغیر کسی
محکم اور قطعی دلیل کے محض ظنون اور اوہام کی بنا پر قرآن کو الٹ پلٹ دینا ان لوگوں کا کام ہے جن کی روحیں
یہودیوں کی روحوں سے مشابہت رکھتی ہیں ۔ پھر جس حالت میں آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي ( المائدة : ۱۱۸) ۔
میں بیان فرمایا گیا ہے کہ عیسائیوں کا تمام بگاڑ اور گمراہی حضرت عیسیٰ کی وفات کے بعد ہوئی ہے تو اب
سوچنا چاہیے کہ حضرت عیسی کو اب تک زندہ ماننے میں یہ اقرار بھی کرنا پڑتا ہے کہ اب تک عیسائی بھی گمراہ
نہیں ہوئے اور یہ ایک ایسا خیال ہے جس سے ایمان جانے کا نہایت خطرہ ہے۔
کتاب البرية، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۳ تا ۲۵)
اس آیت میں یہود کے اس قول کا رد ہے کہ وہ کہتے تھے کہ عیسیٰ مصلوب ہو گیا اس لئے ملعون ہے اور
خدا کی طرف اس کا رفع نہیں ہوا اور عیسائی کہتے تھے کہ تین دن لعنتی رہ کر پھر رفع ہوا اور اس آیت نے یہ
فیصلہ کیا کہ بعد وفات بلا توقف خدا تعالیٰ کی طرف عیسی کا رفع روحانی ہوا اور خدا تعالیٰ نے اس جگہ رافعك
الى السماء نہیں کہا بلکہ رافعك الى فرمایا تا رفع جسمانی کا شبہ نہ گزرے کیونکہ جو خدا کی طرف جاتا ہے
وہ روح سے جاتا ہے نہ جسم سے ارجعي إلى رَبِّكِ (الفجر : ۲۹) اس کی نظیر ہے
غرض اس طرح پر یہ جھگڑا فیصلہ پایا مگر ہمارے نادان مخالف جو رفع جسمانی کے قائل ہیں وہ اتنا بھی
نہیں سمجھتے کہ جسمانی رفع امر متنازع فیہ نہ تھا اور اگر اس بے تعلق امر کو بفرض محال قبول کر لیں تو پھر یہ سوال
ہوگا کہ جو جسمانی رفع کے متعلق یہود اور نصاریٰ میں جھگڑا تھا اس کا فیصلہ قرآن کی کن آیات میں بیان فرمایا
گیا ہے آخر لوٹ کر اسی طرف آنا پڑے گا کہ وہ آیات یہی ہیں ۔ ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۱۵۴)
اے عیسی ! میں تجھے وفات دوں گا اور وفات کے بعد تجھے اپنی طرف اُٹھاؤں گا اور تجھے اُن الزاموں

سے پاک کروں گا جو تیرے پر ان لوگوں نے لگائے جنہوں نے تیری راستبازی کو قبول نہ کیا۔ اب ظاہر
ہے کہ اس جگہ رفع جسمانی کی کوئی بحث نہ تھی اور یہودیوں کے عقیدہ میں یہ ہرگز داخل نہیں کہ جس کا رفع
جسمانی نہ ہو وہ نبی یا مومن نہیں ہوتا۔ پس اس بے ہودہ قصے کے چھیڑنے کی کیا حاجت تھی ۔ خدا تعالیٰ کا کلام
لغو سے پاک ہے۔ وہ تو اُن مقدمات کا فیصلہ کرتا ہے جن کا فیصلہ کرنا ضروری ہے۔ یہود نالائق نعوذ بالله !
حضرت مسیح کو کافر اور کا ذب اور مفتری ٹھہراتے تھے اور کہتے تھے کہ موسیٰ اور تمام راستبازوں کی طرح اُن
کوروحانی رفع نصیب نہیں ہوا اور کسی حد تک نصاری بھی اُن کی ہاں میں ہاں ملانے لگے تھے۔ سو خدا تعالیٰ
نے یہ فیصلہ کر دیا کہ یہ دونوں فریق جھوٹے ہیں اور حضرت مسیح علیہ السلام بے شک مرنے کے بعد خدا تعالیٰ
کی طرف اٹھائے گئے ہیں جیسا کہ اور راستباز اٹھائے گئے ۔ یہ بعینہ ایسا ہی فیصلہ ہے جیسا کہ حدیثوں میں
آیا ہے کہ عیسیٰ اور اُس کی ماں مس شیطان سے پاک ہیں۔ جاہل مولویوں نے اس کے یہ معنے کر لئے کہ بجز
حضرت عیسی اور اُن کی ماں کے اور کوئی نبی ہو یا رسول ہو مس شیطان سے پاک نہیں یعنی معصوم نہیں اور
آیت : إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن ( الحجر : ۴۳) کو بھول گئے اور نیز آیت سَلامُ عَلَيْهِ يَوْمَ
ولد ( مریم : ١٦) کو پس پشت ڈال دیا۔ اور بات صرف اتنی تھی کہ اس حدیث میں بھی یہودیوں کا ذب
اور دفع اعتراض منظور تھا۔ چونکہ وہ لوگ طرح طرح کے نا گفتنی بہتان حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ پر
لگاتے تھے اس لئے خدا کے پاک رسول نے گواہی دی کہ یہودیوں میں سے مس شیطان سے کوئی پاک نہ
تھا اگر پاک تھے تو صرف حضرت عیسیٰ اور اُن کی والدہ تھی۔ نعوذ باللہ ! اس حدیث کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ
ایک حضرت عیسیٰ اور اُن کی والدہ ہی معصوم ہیں اور اُن کے سوا کوئی نبی ہو یا رسول ہومس شیطان سے
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۵۵،۳۵۴)
معصوم ہیں ہے۔
مخالفین کی حالت پر رونا آتا ہے وہ نہیں سوچتے کہ اگر اس آیت : إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَی سے ایک
پاک موت کا بیان کرنا غرض نہیں تھا اور بجائے ملعون ہونے کے روحانی رفع کا بیان کرنا مقصود نہیں تھا تو اس
قصے کو بیان کرنے کی کون سی ضرورت تھی اور جسمانی رفع کے لئے کون سی دینی ضرورت پیش آئی تھی؟ افسوس!
صاف اور سیدھی بات کو ناحق بگاڑتے ہیں۔ بات تو صرف اتنی تھی کہ یہودی حضرت عیسیٰ کو ملعون ٹھہرا کر ان
کے رفع روحانی سے منکر ہو گئے تھے۔ اب رَافِعُكَ اِلَی سے اس بات کا ظاہر کرنا مقصود تھا کہ حضرت عیسیٰ
ملعون نہیں ہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف اُن کا رفع ہو گیا۔ اور توفی کے لفظ سے جس کے معنے صحیح بخاری میں مارنا

آج 10 میں سے 10 باقی