سورة حٰمٓ السجدہ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کیا گیا حضرت عیسیٰ کی موت ثابت ہو گئی ۔
سورة ال عمران
ایام صلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۵۴ حاشیه )
بخاری میں عبداللہ بن عباس کے قول سے ثابت ہو چکا ہے کہ یعیسی إِنِّي مُتَوَفِّيكَ کے یہ معنے ہیں
کہ اے عیسی ! میں تجھے وفات دوں گا۔ چنانچہ امام بخاری نے اسی مقام میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی ایک حدیث لکھ کر جس میں كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ ہے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ یہی
معنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کئے ہیں ۔ پھر بعد اس کے جو حضرت عیسیٰ کی وفات کے بارے میں
قرآن نے فرمایا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور عبد اللہ بن عباس کے قول میں بھی یہی آیا
دوسرے معنے کرنے یہودیوں کی طرح ایک خیانت ہے ۔ غور کر کے دیکھ لو کہ تمام قرآن میں بجز روح
قبض کرنے کے توفی کے اور کوئی معنے نہیں۔ تمام حدیثوں میں بجز مارنے کے اور کسی محل میں توفی کا لفظ
استعمال نہیں کیا گیا۔ تمام لغت کی کتابوں میں یہی لکھا ہے کہ جب خدا تعالیٰ فاعل ہو اور کوئی انسان
مفعول بہ مثلاً یہ قول ہو کہ توفی الله زیدا تو بجز روح قبض کرنے اور مارنے کے اور کوئی معنے نہیں لئے
جاویں گے۔ پس جب اس صراحت اور تحقیق سے فیصلہ ہو چکا کہ توفی کے معنے مارنا ہے اور آیت فَلَمَّا
تَوَفَّيْتَنِي (المائدة : ۱۱۸) سے ثابت ہو چکا ہے کہ حضرت عیسیٰ کی توفی عیسائیوں کے بگڑنے سے پہلے ہو
چکی ہے یعنی وہ خدا بنائے جانے سے پہلے فوت ہو چکے ہیں تو پھر اب تک اُن کی وفات کو قبول نہ کرنا یہ
طریق بحث نہیں بلکہ بے حیائی کی قسم ہے۔ خدا تعالیٰ نے چونکہ ان لوگوں کو ذلیل کرنا تھا کہ جو خواہ مخواہ
حضرت عیسیٰ کی حیات کے قائل ہیں اس لئے اُس نے نہ ایک پہلو سے بلکہ بہت سے پہلوؤں سے
حضرت عیسیٰ کی موت کو ثابت کیا۔ توفی کے لفظ سے موت ثابت ہوئی اور پھر آیت وَ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ :
قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران : ۱۴۵) سے موت ثابت ہوئی ۔ اور پھر آیت مَا الْمَسِيحُ ابْنُ
مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ( المائدة : ۷۶) سے موت ثابت ہوئی پھر قرآن شریف
کی آیت فِيهَا تَحْيَوْنَ (الاعراف : ۲۶) سے موت ثابت ہوئی اور پھر قرآن شریف کی آیت وَ لَكُمْ فِي
الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ (البقرة : - :۳۷) سے موت ثابت ہوئی کیونکہ ان دونوں آیتوں سے ثابت ہوا کہ آسمان پر
جسمانی زندگی اور قرارگاه کسی انسان کا نہیں ہو سکتا۔ (ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۸۳ تا ۳۸۵)
اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب کا وہ فضل اور کرم یاد کر جو اُس نے عیسی علیہ السلام پر کیا اور عیسیٰ علیہ السلام کو
یہ بشارت دی کہ اے عیسی ! میں تجھے موت سے وفات دوں گا یعنی تو مصلوب نہیں ہوگا اور تجھے وفات کے
وو

m
بعد اپنی طرف اُٹھاؤں گا یعنی تیرے برگزیدہ اور صادق ہونے کے بارے میں آثار قویہ اور جلیہ ظاہر
کروں گا اور اس قدر دنیا میں تیرا ذکر خیر باقی رہ جائے گا کہ یہ ثابت ہو جائے گا کہ تو خدا کا مقرب ہے اور
اس کے حضرت قدس میں بلایا گیا ہے اور جو الزام تیرے پر لگائے جاتے ہیں اُن سب سے تیرا پاک
دامن ہونا ثابت کر دوں گا اور تیرے تابعین کو جو تیری صحیح صحیح تعلیم کی پیروی کریں گے حجت اور برہان کے
رو سے قیامت تک دوسروں پر غلبہ دوں گا کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکے گا اور نیز تیرے مخالفوں اور گالیاں
دینے والوں پر ذلت ڈالوں گا وہ ہمیشہ ذلت سے عمر بسر کریں گے۔ در حقیقت خدا تعالیٰ نے اس آیت
کریمہ کے پردے میں ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دے کر ایک بشارت دی ہے جس کا
خلاصہ مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ جو تیرے مارنے کے درپئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ نور دنیا میں نہ پھیلے یہ
تمام نامرادر ہیں گے۔ اور عیسی مسیح کی طرح پر تنگی کے وقت میں خدا تیری نصرت کرے گا اور دشمنوں کے شر
سے تجھے بچائے گا اور تیرے پر بہت الزام لگائے جائیں گے لیکن خدا تعالیٰ تمام الزاموں سے تجھے پاک
کرے گا اور قیامت تک تیرے گروہ کو غلبہ بخشے گا اور یہ فقرہ جو آیت موصوفہ بالا میں ہے کہ : مُطَهَّرُكَ
مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا اِس میں یہ اشارہ ہے کہ جس طرح جب مسیح علیہ السلام پر یہودیوں اور عیسائیوں نے
بہت سے الزام لگائے تو حضرت مسیح کو وعدہ دیا گیا کہ خدا تعالیٰ تیرے بعد ایک نبی پیدا کرے گا جو اُن
تمام الزامات سے تیرے دامن کا پاک ہونا ثابت کر دے گا ۔ ایسا ہی تیری نسبت خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا
ہے کہ آخری زمانہ میں جبکہ دشمنوں کی نکتہ چینی اور عیب گیری کمال کو پہنچ جائے گی تیری تصدیق کے لئے
تیری ہی اُمت میں سے ایک شخص جو مسیح موعود ہے پیدا کیا جائے گا وہ تیرے دامن کو ہر ایک الزام سے
پاک ثابت کر دے گا اور تیرے معجزات تازہ کرے گا اور اس پیشگوئی میں یہ بھی اشارہ ہے کہ ہمارے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قتل نہیں ہوں گے اور آپ کا رفع الی السماء اپنی نبوت کے رُو سے آفتاب کی طرح
چمکے گا کیونکہ ہزار ہا اولیاء اس اُمت میں پیدا ہوں گے اور اس پیشگوئی میں صاف لفظوں میں بتلایا گیا ہے
کہ حضرت مسیح اُس زمانہ سے پہلے وفات پا جائیں گے جبکہ وہ رسول مقبول ظاہر ہوگا جو مخالفوں کے
اعتراضات سے اُن کے دامن کو پاک کرے گا۔ کیونکہ اس آیت کریمہ میں لف نشر مرتب ہے۔ پہلے
وفات کا وعدہ ہے پھر رفع کا پھر تطہیر کا اور پھر یہ کہ خدا تعالیٰ اُن کے متبعین کو ہر ایک پہلو سے غلبہ بخش کر
مخالفوں کو قیامت تک ذلیل کرتا رہے گا ۔ اگر اس ترتیب کا لحاظ نہ رکھا جائے تو اس میں بڑی خرابی یہ ہے کہ

وہ ترتیب جو واقعات خارجیہ نے ثابت کر دی ہے ہاتھ سے جاتی رہے گی اور کسی کا اختیار نہیں ہے کہ قرآنی
ترتیب کو بغیر کسی قوی دستاویز کے اُٹھا دے کیونکہ ایسا کرنا گویا یہودیوں کے قدم پر قدم رکھنا ہے۔ یہ تو سیچ
ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ حرف واؤ کے ساتھ ہمیشہ ترتیب کا لحاظ واجب ہو۔ لیکن اس میں کیا شک ہے کہ
خدا تعالیٰ اس آیت میں فقرہ مُتَوَفِّيكَ کو پہلے لایا ہے اور پھر فقرہ رافِعُكَ کو بعد اس کے اور پھر اس کے بعد
فقره مُطَهَّرُكَ بیان کیا گیا ہے۔ اور بہر حال ان الفاظ میں ایک ترتیب ہے جس کو خدائے علیم و حکیم نے
اپنی ابلغ واضح کلام میں اختیار کیا ہے اور ہمارا اختیار نہیں ہے کہ ہم بلا وجہ اس ترتیب کو اُٹھا دیں۔ اور اگر
قرآن شریف کے اور مقامات یعنی بعض اور آیات میں مفسرین نے ترتیب موجودہ قرآن شریف کے
برخلاف بیان کیا ہے تو یہ نہیں سمجھنا چاہیئے کہ اُنہوں نے خود ایسا کیا ہے یا وہ ایسا کرنے کے مجاز تھے بلکہ
بعض نصوص حدیثیہ نے اسی طرح ان کی شرح کی تھی یا قرآن شریف کے دوسرے مواضع کے قرائن واضحہ
نے اس بات کے ماننے کے لئے انہیں مجبور کر دیا تھا کہ ظاہری ترتیب نظر انداز کی جائے ۔ لیکن پھر بھی
خدا تعالیٰ کا ابلغ اور افصح کلام ترتیب سے خالی نہیں ہوتا اگر اتفاقاً کسی عبارت میں ظاہری ترتیب نہ ہو تو بلحاظ
معنی ضرور کوئی ترتیب مخفی ہوتی ہے مگر بہر حال ظاہری ترتیب مقدم ہوتی ہے اور بغیر وجود کسی نہایت قوی
قرینہ کے اس ظاہری ترتیب کو چھوڑ دینا سراسر الحاد اور خیانت اور تحریف ہوتی ہے۔ یہی تو وہ خصلت تھی
جس کے اختیار کرنے سے یہودی خدا کی نظر میں لعنتی ٹھہرے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۵۲ تا ۴۵۶ حاشیه )
یہ زمانہ جس میں ہم ہیں یہ وہی زمانہ ہے جس میں دشمنوں کی طرف سے ہر ایک قسم کی بد زبانی کمال کو
پہنچ گئی ہے اور بد گوئی اور عیب گیری اور افترا پردازی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اب اس سے بڑھ کر ممکن
نہیں اور ساتھ اُس کے مسلمانوں کی اندرونی حالت بھی نہایت خطرناک ہوگئی ہے۔ صد با بدعات اور
انواع اقسام کے شرک اور الحاد اور انکار ظہور میں آ رہے ہیں۔ اس لئے قطعی یقینی طور پر اب یہ وہی زمانہ
ہے جس میں پیشگوئی مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا کے مطابق عظیم الشان مصلح پیدا ہو، سو الحمد للہ کہ وہ
میں ہوں ۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۵۳ حاشیه )
اگر یہ کہو کہ ترتیب کو تو ہم مانتے ہیں مگر توفی کے معنے موت نہیں مانتے تو اس کے ہماری طرف سے دو
جواب ہیں ؟ (۱) اوّل یہ کہ خود صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس سے یہ معنے مروی ہیں کہ مُتَوَفِّيكَ :

مميتك یعنی حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ مُتَوَفِّيكَ کے یہ معنے ہیں کہ میں تجھے وفات دوں گا۔ علاوہ
اس کے جو شخص تمام احادیث اور قرآن شریف کا تتبع کرے گا اور تمام لغت کی کتابوں اور ادب کی کتابوں
کو غور سے دیکھے گا اس پر یہ بات مخفی نہیں رہے گی کہ یہ قدیم محاورہ لسان عرب ہے کہ جب خدا تعالیٰ فاعل
ہوتا ہے اور انسان مفعول بہ ہوتا ہے تو ایسے موقعہ پر لفظ توفی کے معنے بجز وفات کے اور کچھ نہیں ہوتے
اور اگر کوئی شخص اس سے انکار کرے تو اُس پر واجب ہے کہ ہمیں حدیث یا قرآن یا فن ادب کی کسی کتاب
سے یہ دکھلاوے کہ ایسی صورت میں کوئی اور معنے بھی توفی کے آجاتے ہیں ۔ اور اگر ایسا ثبوت
انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ قدسیہ سے پیش کر سکے تو ہم بلا توقف اُس کو پانسو ما روپے انعام دینے کو
طیار ہیں۔ دیکھو ! حق کے اظہار کے لئے ہم کس قدر مال خرچ کرنا چاہتے ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ ہمارے
سوالات کا کوئی جواب نہیں دیتا ؟ اگر سچائی پر ہوتے تو اس سوال کا ضرور جواب دیتے اور نقد روپیہ پاتے ۔
غرض جب فیصلہ ہو گیا کہ توفی کے معنے موت ہیں یہی معنے حضرت ابن عباس کی حدیث سے معلوم ہوئے
اور ابن عباس کا قول جو صحیح بخاری میں مندرج ہے ، وہ قول ہے جس کو عینی شارح بخاری نے اپنی شرح میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع کیا ہے اور یہی معنے محاورات قرآن اور محاورات احادیث میں سے
اور نیز کلام بلغاء عرب کے تتبع سے ثابت ہوئے اور اس کے سوا کچھ ثابت نہ ہوا تو پھر ماننا پڑا کہ یہ وعدہ جو
اس آیت شریفہ میں مندرج ہے یہ حضرت مسیح کی موت طبعی کا وعدہ ہے اور اس میں حضرت مسیح کو یہ
بشارت دی گئی ہے کہ وہ یہودی کہ جو اس فکر میں تھے کہ آنجناب کو بذریعہ صلیب قتل کر دیں وہ قتل نہیں
کر سکیں گے اور اس خوف سے اللہ تعالیٰ نے مسیح کو تسلی بخشی اور ایک لمبی عمر جو انسان کے لئے قانون
قدرت میں داخل ہے اس کا وعدہ دیا اور یہ فرمایا کہ تو اپنی طبعی موت سے فوت ہوگا۔ اب اس فیصلہ کے بعد
دوسرا تنقیح طلب امر یہ ہے کہ آیا یہ وعدہ پورا ہو چکا یا ابھی حضرت مسیح زندہ ہیں سو یہ تنقیح بھی نہایت صفائی
سے فیصلہ پا چکی ہے اور فیصلہ یہ ہے کہ اس آیت شریفہ کی ترتیب صاف طور پر دلالت کر رہی ہے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں کیونکہ اگر وہ اب تک فوت نہیں ہوئے تو پھر اس سے لازم آتا ہے
کہ رفع بھی نہیں ہوا۔ اور نہ اب تک اُن کی تطہیر ہوئی اور نہ اب تک اُن کے دشمنوں کی ذلت ہوئی اور ظاہر
ہے کہ ایسا خیال بدیہی البطلان ہے۔ ( تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۵۷ تا ۴۶۰ حاشیه )
آیت يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ میں فقرہ مُتَوَفِّيكَ کو اس جگہ سے جہاں خدا تعالیٰ نے اس کو رکھا ہے اُٹھا

لیا جائے تو پھر اس فقرہ کے رکھنے کے لئے کوئی اور جگہ نہیں ملتی کیونکہ اس کو فقرہ رَافِعُكَ اِلَی کے بعد نہیں
رکھ سکتے وجہ یہ کہ بموجب عقیدہ معتقدین رفع جسمانی کے رفع کے بعد بلا فاصلہ موت نہیں ہے بلکہ ضرور
ہے کہ آسمان مسیح کو تھامے رہے جب تک کہ خاتم الانبیاء کے ظہور کے ساتھ وعدہ تطہیر پورا نہ ہو جائے۔ ایسا
ہی فقرہ مُطَهَّرُكَ کے بعد بھی نہیں رکھ سکتے کیونکہ بموجب خیال اہل اس عقیدہ کے تطہیر کے بعد بھی بلا فاصلہ
موت نہیں ہے بلکہ دائمی غلبہ کے بعد موت ہوگی۔ اب رہا غلبہ یعنی وعده فقره وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ
فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ سو اس فقرہ کا دامن قیامت تک پھیلا ہوا ہے اس لئے اس جگہ بھی فقرہ
مُتَوَفِّيكَ کو رکھ نہیں سکتے جب تک قیامت کا دن نہ آجائے اور قیامت کا دن تو حشر کا دن ہو گا نہ کہ موت کا
دن ۔ لہذا معلوم ہوا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے حصہ میں موت نہیں اور وہ بغیر مرنے کے ہی قیامت کے
میدان میں پہنچ جائیں گے اور یہ خیال وعدہ توفی کے برخلاف ہے۔ لہذا فقرہ مُتَوَفِّيكَ کو اپنی جگہ سے
اُٹھانا موجب اجتماع نقیضین ہے اور وہ محال ۔ اس لئے اس فقرہ کی تاخیر بھی محال ہے اور اگر محال نہیں تو کوئی
ہمیں بتلاوے کہ اس فقرہ کو اس جگہ سے اُٹھا کر کہاں رکھا جائے اور اگر کہے کہ رافِعُكَ کے بعد رکھا جائے تو
ہم ابھی لکھ چکے ہیں کہ اس جگہ تو ہم کسی طرح نہیں رکھ سکتے کیونکہ یہ کسی کا عقیدہ نہیں ہے کہ رفع کے بعد
بلا فاصلہ اور بغیر ظہور دوسرے واقعات مندرجہ آیت ھذا موت پیش آجائے گی اور یہی آجائے کی اور یہی خرابی دوسری
جگہوں میں ہے جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں اور اگر بلا وجہ قرآنی ترتیب کو الٹا نا پلٹانا اور اسی تصرف کے
مناسب حال معنے کر لینا جائز ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ ایسے تغییر تبدیل کے ساتھ نماز بھی درست
ہو یعنی نماز میں اس طرح پڑھنا جائز ہو ۔ يُعِيسَى إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى ثُمَّ مُتَوَفِّيكَ حالانکہ ایسا تصرف
مفسد نماز اور داخل تحریف قرآن ہے۔ (تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۶۰ حاشیه در حاشیه )
وَالْمَرْفُوعُ مَنْ يُسْقَى كَأْسُ الوِصالِ اور مرفوع وہ ہے جس کو اُس محبوب کے ہاتھ سے جام
مِنْ أَيْدِي الْمَحْبُوبِ الَّذِي هُوَ مُجَةُ وصال پلایا جاتا ہے جو حسن و جمال کا دریا ہے اور ربوبیت
الْجَمَالِ وَيُدْخَلُ تَحْتَ رِدَاءِ الرُّبُوبِيَّةِ کی چادر کے نیچے داخل کیا جاتا ہے باوجود اس بات کے کہ
مَعَ الْعُبُودِيَّةِ الْأَبَدِيَّةِ وَهُذَا أَخِرُ مَقَامٍ عبودیت ابدی طور پر رہتی ہے اور یہ وہ آخری مقام ہے جس
يَبْلُغُهُ طَالِبُ الْحَقِّ فِي النَّشْأَةِ الْإِنْسَانِيَّةِ تک ایک حق کا طالب انسانی پیدائش میں پہنچ سکتا ہے۔
( ترجمہ اصل کتاب سے )
لله
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۴۲،۴۱)

قرآن شریف میں حضرت مسیح کے بارے میں صاف لفظوں میں یہ پیشگوئی موجود تھی کہ : یعیسی انی
مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى یعنی اے عیسی ! میں تجھے وفات دینے والا ہوں اور وفات کے بعد اپنی طرف
اُٹھانے والا لیکن ہمارے مخالفوں نے اس نص کے ظاہر الفاظ پر عمل نہیں کیا اور نہایت مکروہ اور پر تکلف
تاویل سے کام لیا یعنی رَافِعُكَ کے فقرہ کو مُتَوَفِّيكَ کے فقرہ پر مقدم کیا اور ایک صریح تحریف کو اختیار کر لیا
اور یا بعض نے توفی کے لفظ کے معنے بھر لینا کیا جو نہ قرآن سے نہ حدیث سے نہ علم لغت سے ثابت ہوتا
ہے اور جسم کے ساتھ اٹھائے جانا اپنی طرف سے ملا لیا اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مُتَوَفِّيكَ
کے معنے صریح مميتك بخاری میں موجود ہیں۔ اُن سے منہ پھیر لیا اور علم نحو میں صریح یہ قاعدہ مانا گیا ہے کہ
توفی کے لفظ میں جہاں خدا فاعل اور انسان مفعول یہ ہو ہمیشہ اُس جگہ توفی کے معنے مارنے اور روح قبض
کرنے کے آتے ہیں مگر ان لوگوں نے اس قاعدہ کی کچھ بھی پروانہیں رکھی اور خدا کی تمام کتابوں میں کسی
جگہ رفع الی اللہ کے معنے اللہ کے معنے یہ نہیں کئے گئے کہ کوئی جسم کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف اُٹھایا جائے لیکن ان
لوگوں نے زبردستی سے بغیر وجود کسی نظیر کے رفع الی اللہ کے اس جگہ یہ معنے کئے کہ جسم کے ساتھ اٹھایا گیا۔
ایسا ہی توفی کے اُلٹے معنے کرنے کے وقت کوئی نظیر پیش نہ کی اور بھر لینا معنے لے لئے ۔ اب بتلاؤ کہ کس
نے نصوص کے ظاہر پر عمل کرنا چھوڑ دیا ؟
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۶۲)
کوئی فولادی قلعہ بھی ایسا پختہ نہیں ہو سکتا جیسا کہ قرآن شریف میں حضرت مسیح کی موت کی آیت ہے
پھر آسمان سے زندہ مع جسم اُترنے کی پیشگوئی کس قدر موت کی پیشگوئی کی نقیض ہے۔ ذرہ سوچ لو اور قرآن
نے توفی اور رفع کے لفظ کو کئی جگہ ایک ہی معنوں موت اور رفع روحانی کے محل پر ذکر کر کے صاف سمجھا دیا
ہے کہ توفی کے معنے مارنا اور رفع الی اللہ کے معنے رُوح کو خدا کی طرف اٹھانا ہے اور پھر توفی کے لفظ کے
معنے حدیث کے رُو سے بھی خوب صاف ہو گئے ہیں کیونکہ بخاری میں ابن عباس سے روایت ہے کہ
مُتَوَفِّيكَ مُمِيتُك یعنی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے لفظ مُتَوَفِّيكَ کے یہی معنے کئے ہیں کہ میں
تجھے مارنے والا ہوں اور اس بات پر صحابہ کا اجماع بھی ہو چکا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے اور
گزشتہ روحوں میں جاملے ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۶۳ ، ۱۶۴)
فقرہ وَ رَافِعُكَ إِلَى اور بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ کے یہ معنے کیوں کئے جاتے ہیں کہ حضرت مسیح آسمان کی
طرف اٹھائے گئے؟ ان لفظوں کے تو یہ معنے نہیں اور اگر کسی حدیث نے یہ تشریح کی ہے تو وہ حدیث تو پیش

کرنی چاہئے ۔ ورنہ یہودیوں کی طرح ایک تحریف ہے۔ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۹۷ حاشیہ )
يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ۔ یعنی اے عیسی ! میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھاؤں گا اور تیری
بریت ظاہر کروں گا اور وہ جو تیرے پیرو ہیں میں قیامت تک ان کو تیرے منکروں پر غالب رکھوں گا۔ اس
جگہ اس وحی الہی میں عیسیٰ سے مراد میں ہوں اور تابعین یعنی پیروؤں سے مراد میری جماعت ہے۔ قرآن
شریف میں یہ پیشگوئی حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت ہے اور مغلوب قوم سے مراد یہودی ہیں جو دن بدن
کم ہوتے گئے ۔ پس اس آیت کو دوبارہ میرے لئے اور میری جماعت کے لئے نازل کرنا اس بات کی
طرف اشارہ ہے کہ مقدر یوں ہے کہ وہ لوگ جو اس جماعت سے باہر ہیں وہ دن بدن کم ہوتے جائیں گے
اور تمام فرقے مسلمانوں کے جو اس سلسلہ سے باہر ہیں وہ دن بدن کم ہو کر اس سلسلہ میں داخل ہوتے
جائیں گے یا نابود ہوتے جائیں گے جیسا کہ یہودی گھٹتے گھٹتے یہاں تک کم ہو گئے کہ بہت ہی تھوڑے رہ
گئے ۔ ایسا ہی اس جماعت کے مخالفوں کا انجام ہوگا اور اس جماعت کے لوگ اپنی تعداد اور قوت مذہب
کے رُو سے سب پر غالب ہو جائیں گے۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۹۴، ۹۵)
قَالَ اللهُ تَعَالَى يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ اللہ تعالیٰ نے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى
رَافِعُكَ إِلَى فَقَدَّمَ التَّوَفَّى عَلَى الرَّفْعِ كَمَا فرمایا ہے اور لفظ توفی کو رفع پر مقدم کیا ہے جیسا کہ تم
انْتُمْ تَقْرَءُ وْنَ فَهَذَا حُکمُ اللهِ وَمَنْ پڑھتے ہو تو یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اور جو لوگ ان احکام کے
لَمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ فَأُولَئِكَ هُمُ ساتھ جو اللہ تعالیٰ نے اتارے ہیں فیصلہ نہیں کرتے وہ کافر
الْكَفِرُونَ وَ لَا وَ لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يُحَرِّفَ ہیں ۔ کسی شخص کو یہ نہیں چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی کلام کو اس
كَلْمَ اللَّهِ عَنْ مَوَاضِعِهَا وَقَدْ لَعَنَ اللهُ کی جگہوں سے آگے پیچھے کر دے اور جیسا کہ تم جانتے ہو
الْمُحَرَّفِينَ كَمَا أَنْتُمْ تَعْلَمُونَ۔ اللہ تعالیٰ نے تحریف کرنے والوں پر لعنت کی ہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۲۱ حاشیه )
( ترجمه از مرتب )
اور توفی طبعی موت دینے کو کہتے ہیں۔ جیسا کہ صاحب کشاف نے اس آیت کی تفسیر میں یعنی تفسیر انی
مُتَوَفِّيكَ میں لکھا ہے انّی مُمِيتُكَ حَتْفَ انْفِكَ - قرآن شریف کی یہ آیت یعنی يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ
او
لد
او المائدة : ۴۵

آج 10 میں سے 10 باقی