سورة المدَّثِّر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَرَافِعُكَ إِلى تمام جھگڑے کا فیصلہ کرتی ہے کیونکہ ہمارے مخالف یہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ
السلام کا رفع زندگی کی حالت میں ہوا اور خدا تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ موت کے بعد رفع ہوا۔ پس
افسوس ہے اُس قوم پر کہ جو نص صریح کتاب اللہ کے مخالف دعوی کرتے ہیں اور قرآن شریف اور تمام
پہلی کتابیں اور تمام حدیثیں بیان کر رہی ہیں کہ موت کے بعد وہی رفع ہوتا ہے جس کو رفع روحانی کہتے ہیں
جو ہر ایک مومن کے لئے بعد موت ضروری ہے۔ بعض متعصب اس جگہ لا جواب ہو کر کہتے ہیں کہ آیت کو
اس طرح پڑھنا چاہیئے کہ يُعِيسَى إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى وَمُتَوَفِّيكَ گویا خدا تعالیٰ سے یہ غلطی ہو گئی کہ اس نے
مُتَوَفِّيكَ کو رَافِعُكَ پر مقدم کر دیا اور یہ فرمایا کہ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ اِلَى۔ حالانکہ کہنا یہ تھا
کہ يُعِيسَى إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى وَ مُتَوَفِّيكَ ہائے افسوس ! تعصب کس قدر سخت بلا ہے کہ اس کی حمایت کے
لئے کتاب اللہ کی تحریف کرتے ہیں ۔ یہ عمل تحریف وہی پلید عمل ہے جس سے یہودی لعنتی کہلائے اور ان کی
صورتیں مسخ کی گئیں ۔ اب یہ لوگ قرآن شریف کی تحریف پر آمادہ ہیں ۔ اور اگر یہ وعدہ نہ ہوتا کہ انا نَحْنُ
نَزَلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ (الحجر : ١٠) تو ان لوگوں سے یہ امید تھی کہ بجائے آیت إِنِّي مُتَوَقِيكَ
وَ رَافِعُكَ اِلَی کے اس طرح قرآن شریف میں لکھ دیتے کہ یعنى إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى وَمُتَوَفِّيكَ كَر اس
طرح کی تحریف بھی غیر ممکن تھی ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس آیت میں چار وعدے فرمائے ہیں ۔ جیسا کہ وہ فرماتا
ہے: يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ
كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ یہ چار وعدے ہیں جن پر نمبر لگا دیئے گئے اور جیسا کہ احادیث صحیحہ اور خود قرآن شریف
سے ثابت ہے وعدہ وَ مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا جو وعدہ رفع کے بعد تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ظہور سے پورا ہو گیا کیونکہ آپ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دامن کو ان بیجا تہمتوں سے پاک کیا جو یہود اور
نصاری نے اُن پر لگائی تھیں ۔ اسی طرح یہ چوتھا وعدہ یعنی وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى
يَوْمِ الْقِيِّمَةِ اسلام کے غلبہ اور شوکت سے پورا ہو گیا ۔ پس اگر مُتَوَفِّيكَ کے لفظ کو متاخر کیا جائے اور لفظ
رَافِعُكَ إلى مقدم کیا جائے ۔ جیسا کہ ہمارے مخالف چاہتے ہیں تو اس صورت میں فقرہ رَافِعُكَ إِلى فقرہ
مُطَهَّرُكَ سے پہلے نہیں آ سکتا کیونکہ فقرہ مُطَهَّرُكَ کا وعدہ پورا ہو چکا ہے اور بموجب قول ہمارے مخالفوں
کے مُتَوَفِّيكَ کا وعدہ ابھی پورا نہیں ہوا اور اسی طرح یہ فقرہ متوفيك وعده وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ کے پہلے بھی نہیں آ سکتا کیونکہ وہ وعدہ بھی پورا ہو چکا ہے اور قیامت کے
کو کسی
دن تک اس کا دامن لمبا ہے۔ پس اس صورت میں توفی کا لفظ اگر آیت کے سر پر سے اٹھا دیا جائے تو اس
ی دوسرے مقام میں قیامت سے پہلے رکھنے کی کوئی جگہ نہیں ۔ سو اس سے تو یہ لازم آتا ہے کہ حضرت
عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے بعد مریں گے اور پہلے مرنے سے یہ ترتیب مانع ہے۔ اب دیکھنا چاہیئے کہ
قرآن شریف کی یہ کرامت ہے کہ ہمارے مخالف یہودیوں کی طرح قرآن شریف کی تحریف پر آمادہ تو
ہوئے مگر قادر نہیں ہو سکے اور کوئی جگہ نظر نہیں آتی جہاں فقرہ رافِعُكَ کو اپنے مقام سے اُٹھا کر اُس جگہ رکھا
جائے۔ ہر ایک جگہ کی خانہ پری ایسے طور سے ہو چکی ہے کہ دست اندازی کی گنجائش نہیں اور دراصل یہی
ایک آیت یعنی آیت يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلى طالب حق کے لئے کافی ہے جس ہے جس سے ثابت ہوتا
ہے کہ وہ رفع جس پر ہمارے مخالفوں نے شور مچا رکھا ہے وہ موت کے بعد ہے نہ موت سے پہلے کیونکہ خدا کی
گواہی سے یہ بات ثابت ہے اور خدا کی گواہی کو قبول نہ کرنا ایماندار کا کام نہیں اور جب کہ بموجب نص
قرآن رفع موت کے بعد ہے تو اس سے ظاہر ہے کہ یہ وہی رفع ہے جس کا ہر ایک ایماندار کے لئے مرنے
کے بعد خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے۔ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۳۴۷ تا ۱۴۹
اے عیسی ! میں تجھے طبعی موت دوں گا یعنی قتل اور صلیب کے ذریعہ سے تو ہلاک نہیں کیا جائے گا اور میں
تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا پس یہ آیت تو بطور ایک وعدہ کے تھی ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۳۷۷، ۳۷۸)
مومن وہ ہوتا ہے جو دوسرے کے حال سے عبرت پکڑے۔ اگر نزول کا لفظ احادیث میں موجود ہے تو
موت عیسیٰ کے الفاظ قرآن اور حدیث دونوں میں موجود ہیں اور توفی کے معنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اور صحابہ سے بجز مار دینے کے اور ثابت نہیں ہوئے۔ پس جب اصل مسئلہ کی حقیقت یہ کھلی تو نزول اس کی
فرع ہے اس کے وہی معنے کرنے چاہئیں جو اصل کے مطابق ہوں۔ اگر تمام دنیا کے مولوی متفق ہو کر آیت
يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ اور آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی صحابی سے بجز مار دینے
کے کوئی اور معنے ثابت کرنے چاہیں تو ان کے لئے ہر گز ممکن نہیں۔ اگر چہ اس غم میں مرجائیں ۔ اسی وجہ
سے امام ابن حزم اور امام مالک اور امام بخاری اور دوسرے بڑے بڑے اکابر کا یہی مذہب ہے
کہ در حقیقت حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں ۔ افسوس کہ جاہل مولویوں نے ناحق شور مچایا اور آخر
حضرت عیسی کی موت ثابت ہی ہوئی جس کے ثبوت سے وہ ایسے نادم ہوئے کہ بس مر گئے ۔ وحی اللہ پر کم توجہ
رکھنے سے یہ تمام مصیبتیں ان پر پڑیں۔ مولویوں نے یہ بھی نہ سوچا کہ خدا تعالیٰ نے آج سے سولہ برس
پہلے الہام مندرجہ براہین احمدیہ میں اس عاجز کا نام عیسی رکھا ہے، کیا انسان اتنا لمبا منصوبہ کر سکتا ہے کہ جو
افتر اسولہ برس کے بعد کرنا تھا اس کی تمہید اتنی مدت پہلے ہی جمادی اور خدا نے بھی اس قدر لمبی مہلت دے دی
جس کی دنیا میں جب سے دنیا شروع ہوئی کوئی نظیر نہیں پائی جاتی۔ والسلام علی من اتبع الهدی۔
(ضیاء الحق ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۰۸)
باد
معلوم رہے کہ زبان عرب میں لفظ توفی صرف موت دینے کو نہیں کہتے بلکہ طبعی موت دینے کو کہتے
ہیں جو بذریعہ قتل و صلیب یا دیگر خارجی عوارض سے نہ ہو ۔ اسی لئے صاحب کشاف نے جو علامہ لسان
عرب ہے اس مقام میں تفسیر اني مُتَوَفِّيكَ میں لکھا ہے کہ اني مميتُكَ حَتْفَ انْفِكَ یعنی میں تجھے طبعی
موت دوں گا ۔ اسی بناء پر لسان العرب اور تاج العروس میں لکھا ہے ۔ توفى الْمَيِّتِ : اسْتِيْفَاءُ مُدَّتِهِ
الَّتِي وُفِيَتْ لَهُ وَ عَدَدِ أَيَّامِهِ وَ شُهُورِهِ وَ أَعْوَامِهِ فِي الدُّنْيَا - یعنی مرنے والے کی توفی سے مراد یہ
ہے کہ اس کی طبعی زندگی کے تمام دن اور مہینے اور برس پورے کئے جائیں اور یہ صورت اُسی حالت میں
ہوتی ہے جب طبعی موت ہو بذریعہ قتل نہ ہو۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد جلد ۲۱ ۲۱ صفحه ۳۷۷ حاشیہ )
اس جگہ اس بات پر ضد کرنا بے فائدہ ہے کہ توفی کے معنے مارنا نہیں۔ کیونکہ اس بات پر تمام آئمہ لغت
عرب اتفاق رکھتے ہیں کہ جب ایک علم پر یعنی کسی شخص کا نام لے کر توفی کا لفظ اُس پر استعمال کیا جائے
مثلاً کہا جائے توفی الله زیدا تو اس کے یہی معنے ہوں گے کہ خدا نے زید کو مار دیا۔ اسی وجہ سے ائمہ
لغت ایسے موقع پر دوسرے معنے لکھتے ہی نہیں ، صرف وفات دینا لکھتے ہیں ۔ چنانچہ لسان العرب میں
ہمارے بیان کے مطابق یہ فقرہ ہے : تُوُفِّيَ فَلَانٌ وَ تَوَفَّهُ اللهُ إِذَا قَبَضَ نَفْسَهُ وَفِي الصِّحَاحِ إِذَا قَبَضَ
رُوحَة ۔ یعنی جب یہ بولا جائے گا کہ تُوفِّيَ فَلَان یا یہ کہا جائے گا تَوَفَّهُ الله تو اس کے صرف یہی معنے
ہونگے کہ فلاں شخص مر گیا اور خدا نے اُس کو مار دیا۔ اس مقام میں تاج العروس میں یہ فقرہ لکھا ہے: توفي فلان
إِذَا مَاتَ یعنی تُوفي فلان اس شخص کی نسبت کہا جائے گا جب وہ مر جائے گا۔ دوسرا فقرہ تاج العروس میں یہ لکھا
ہے : تَوَفَّاهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ : إِذَا قَبَضَ نَفْسَهُ یعنی یہ فقره که تَوَفَّاهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ اس مقام میں بولا
جائے گا۔ جب خدا کسی کی روح قبض کرے گا اور صحاح میں لکھا ہے : تَوَفَّهُ اللهُ قَبَضَ رُوحَۂ یعنی اس فقرہ
تَوَفَّہ اللہ کے یہ معنے ہیں کہ فلاں شخص کی روح کو خدا تعالیٰ نے قبض کر لیا ہے اور میں نے جہاں تک ممکن تھا
صحاح ستہ اور دوسری احادیث نبویہ پر نظر ڈالی تو معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام اور صحابہ
کے کلام اور تابعین کے کلام اور تبع تابعین کے کلام میں کوئی ایک نظیر بھی ایسی نہیں پائی جاتی جس سے یہ
ثابت ہو کہ کسی علم پر توفی کا لفظ آیا ہو یعنی کسی شخص کا نام لے کر توفی کا لفظ اس کی نسبت استعمال کیا گیا ہو
اور خدا فاعل اور وہ شخص مفعول بہ ٹھہرایا گیا ہو اور ایسی صورت میں اس فقرہ کے معنے بجز وفات دینے کے
کوئی اور کئے گئے ہوں بلکہ ہر ایک مقام میں جب نام لے کر کسی شخص کی نسبت توفی کا لفظ استعمال کیا گیا
ہے اور اس جگہ خدا فاعل اور وہ شخص مفعول یہ ہے جس کا نام لیا گیا ہے تو اس سے یہی معنے مراد لئے گئے ہیں
کہ وہ فوت ہو گیا ہے۔ چنانچہ ایسی نظیریں مجھے تین سو سے بھی زیادہ احادیث میں ملیں۔ جن سے ثابت ہوا
کہ جہاں کہیں توفی کے لفظ کا خدا فاعل ہو اور وہ شخص مفعول بہ ہو جس کا نام لیا گیا ہے تو اس جگہ صرف مار
دینے کے معنے ہیں نہ اور کچھ ، مگر باوجود تمام تر تلاش کے ایک بھی ایسی حدیث مجھے نہ ملی جس میں توفی کے
فعل کا خدا فاعل ہو اور مفعول بہ علم ہو یعنی نام لے کر کسی شخص کو مفعول یہ ٹھہرایا گیا ہو اور اس جگہ بجز مار نے
کے کوئی اور معنے ہوں ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۷۹،۳۷۸)
علامہ زمخشری آیت اني مُتَوَفِّيكَ کے یہی معنے کرتا ہے کہ اِنِّی مُمِيتُكَ حَتْفَ انْفِكَ - یعنی اے عیسیٰ!
میں تجھے طبعی موت ماروں گا ۔ حتف لغت عرب میں موت کو کہتے ہیں اور آنف کہتے ہیں ناک کو ۔ اور عربوں
میں قدیم سے یہ عقیدہ چلا آتا ہے کہ انسان کی جان ناک کی راہ سے نکلتی ۔ تا ہے کہ انسان کی جان ناک کی راہ سے نکلتی ہے۔ اس لئے طبعی موت کا نام انہوں
نے حتف انف رکھ دیا۔ اور عربی زبان میں توفی کے لفظ کا اصل استعمال طبعی موت کے محل پر ہوتا ہے
اور جہاں کوئی شخص قتل کے ذریعہ سے ہلاک ہو وہاں قتل کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور یہ ایسا محاورہ ہے کہ جو کسی
عربی دان پر پوشیدہ نہیں ۔ ہاں ! یہ عرب کے لوگوں کا قاعدہ ہے کہ کبھی ایسے لفظ کو کہ جو اپنی اصل وضع میں
استعمال اس کی کسی خاص محل کے لئے ہوتا ہے ایک قرینہ قائم کر کے کسی غیر محل پر بھی مستعمل کر دیتے ہیں یعنی
استعمال اس کا وسیع کر دیتے ہیں اور جب ایسا قرینہ موجود نہ ہو تو پھر ضروری ہوتا ہے کہ ایسی صورت میں وہ لفظ کا ایسا نہ
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۸۱)
اپنی اصل وضع پر استعمال پاوے۔
چونکہ یہودیوں کے عقیدہ کے موافق کسی نبی کا رفع روحانی طبعی موت پر موقوف ہے اور قتل اور صلیب رفع
روحانی کا مانع ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے اوّل یہود کے رڈ کے لئے یہ ذکر فرمایا کہ عیسی کے لئے طبعی موت ہوگی
اور پھر چونکہ رفع روحانی طبعی موت کا ایک نتیجہ ہے اس لئے لفظ مُتَوَفِّيكَ کے بعد رَافِعُكَ إِلَی لکھ دیا۔ تا
یہودیوں کے خیالات کا پورارڈ ہو جائے۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۸۲ حاشیه )
جو لوگ اپنے خدا کی پوری محبت اور پوری اطاعت اختیار کرتے ہیں اور پورے صدق اور وفاداری
سے اُس کے آستانہ پر جھکتے ہیں اُن کو خاص طور پر ایک کامل زندگی بخشی جاتی ہے اور ان کے فطرتی حواس
میں بھی بہت تیزی عطا کی جاتی ہے اور ان کی فطرت کو ایک نور بخشا جاتا ہے جس نور کی وجہ سے ایک فوق
العادت روحانیت اُن میں جوش مارتی ہے اور تمام روحانی طاقتیں جو دنیا میں وہ رکھتے تھے موت کے بعد
بہت وسیع کی جاتی ہیں اور نیز مرنے کے بعد وہ اپنی خداداد مناسبت کی وجہ سے جو حضرت عزت سے رکھتے
ہیں آسمان پر اٹھائے جاتے ہیں جس کو شریعت کی اصطلاح میں رفع کہتے ہیں۔ لیکن جو مومن نہیں ہیں اور
جو خدا تعالیٰ سے صاف تعلقات نہیں رکھتے یہ زندگی ان کو نہیں ملتی اور نہ یہ صفات ان کو حاصل ہوتی ہیں۔
اس لئے وہ لوگ مردہ کے حکم میں ہوتے ہیں۔ چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۷۲ حاشیه )
قرآن شریف سے تو صرف رفع الی اللہ ثابت ہے جو ایک روحانی امر ہے نہ رفع الی السماء اور
یہودیوں کا اعتراض تو یہ تھا کہ جو شخص لکڑی پر لڑکا یا جاوے اُس کا رفع روحانی دوسرے نبیوں کی طرح
خدا تعالیٰ کی طرف نہیں ہوتا اور یہی اعتراض دفع کرنے کے لائق تھا۔ پس قرآن شریف نے کہاں اس
اعتراض کو دفع کیا ہے یعنی اس تمام نزاع کی بنیاد یہ تھی کہ یہودی کہتے تھے کہ عیسی مصلوب ہو گیا ہے اور جو
شخص مصلوب ہو اُس کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوتا اس لئے عیسی کا اور نبیوں کی طرح خدا تعالیٰ کی
طرف رفع روحانی نہیں ہوا لہذا وہ مومن نہیں ہے اور نہ نجات یافتہ ہے اور چونکہ قرآن اس بات کا ذمہ دار
ہے کہ پہلے جھگڑوں کا تصفیہ فرماوے لہذا اُس نے یہ فیصلہ فرمایا کہ عیسی کا بھی دوسرے نبیوں کی طرح رفع
ہوا ہے۔ خدا نے تو ایک جھگڑے کا فیصلہ کرنا تھا۔ پس اگر خدا تعالیٰ نے ان آیتوں میں یہ فیصلہ نہیں کیا تو
پھر بتلاؤ کہ کس مقام میں یہ فیصلہ کیا ؟ کیا نعوذ باللہ ! اس طرح کی بد نہی خدا تعالیٰ کی طرف منسوب ہو سکتی ہے
کہ جھگڑا تو یہود کی طرف سے روحانی رفع کا تھا اور خدا یہ کہے کہ عیسی مع جسم دوسرے آسمان پر بیٹھا ہے۔
ظاہر ہے کہ نجات کے لئے مع جسم آسمان پر جانا شرط نہیں صرف روحانی رفع شرط ہے۔
پس اس جگہ اس جھگڑے کے فیصلہ کے لئے یہ بیان کرنا تھا کہ نعوذ باللہ ! عیسی لعنتی نہیں ہے بلکہ ضرور
رفع روحانی اس کو نصیب ہوا ہے۔ ماسوا اس کے قرآن شریف میں جو رفع کے پہلے توفی کا لفظ لایا گیا ہے
یہ صریح اس بات پر قرینہ ہے کہ یہ وہ رفع ہے جو ہر ایک مومن کو موت کے بعد نصیب ہوتا ہے اور توفی کے یہ
معنی کرنا کہ زندہ آسمان پر حضرت عیسی اٹھائے گئے یہ بھی یہودیوں کی طرح قرآن شریف کی تحریف ہے۔
قرآن شریف اور تمام حدیثوں میں توفی کا لفظ قبض روح کے بارہ میں استعمال پاتا ہے کسی مقام میں ان
معنوں پر استعمال نہیں ہوا کہ کوئی شخص مع جسم زندہ آسمان پر اٹھایا گیا۔
ماسوا اس کے ان معنوں سے تو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ قرآن شریف میں عیسی کی موت کا کہیں ذکر نہیں اور
اس نے کبھی مرنا ہی نہیں کیونکہ جس جگہ اور جس مقام میں حضرت عیسی کی نسبت توفی کا لفظ ہوگا وہاں یہی معنی
کرنے پڑیں گے کہ مع جسم آسمان پر چلا گیا یا جائے گا پھر موت اس کی کس طرح ثابت ہوگی ؟
( تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۷، ۱۸)
یہ عقیدہ کھلے طور پر قرآن شریف کے مخالف ہے کہ کوئی زمانہ ایسا بھی آئے گا کہ سب لوگ حضرت عیسیٰ کو
قبول کر لیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے : يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ
مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ یعنی اے عیسی
میں تجھے موت دوں گا اور پھر موت کے بعد مومنوں کی طرح اپنی طرف تجھے اُٹھاؤں گا اور پھر تمام تہمتوں
سے تجھے بری کروں گا اور پھر قیامت تک تیرے متبعین کو تیرے مخالفوں پر غالب رکھوں گا اب ظاہر ہے کہ اگر
قیامت سے پہلے تمام لوگ حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں گے تو پھر وہ کون سے مخالف ہیں جو قیامت تک
رہیں گے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۶)
وَأَمَّا مَا قَالَ سُبْحَانَهُ تَعَالَى: يُعِيسَی اللہ تعالیٰ نے جو يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ
إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى فَلَيْسَ مَعْنَاهُ اِلَی فرمایا ہے اس کے معنے جسم مع روح کے اٹھائے
رَفْعَ الْجِسْمِ مَعَ الرُّوحِ وَالدَّلِيلُ عَلَيْهِ جانے کے نہیں، اس کی دلیل یہ ہے کہ اس آیت میں
ذِكْرُ التَّوَفَّى قَبْلَ الرَّفْعِ، وَإِنَّ هَذَا الرَّفْعَ توفی کا ذکر رفع سے پہلے کیا گیا ہے اور یہ رفع بعد موت
حَقٌّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدَ الْمَمَاتِ، وَهُوَ ثَابِتٌ ہر مومن کا حق ہے ۔ یہ بات قرآن کریم اور احادیث اور
مِنَ الْقُرْآنِ وَالْأَحَادِيثِ وَالرَّوَايَاتِ وَإِنَّ روایات سے ثابت ہے۔ یہودی حضرت عیسیٰ علیہ السلام
الْيَهُودَ كَانُوا مُنْكِرِينَ بِرَفْعِ عِيسَی کے رفع کے منکر تھے اور کہتے تھے کہ عیسیٰ علیہ السلام کا
وَيَقُولُونَ إِنَّ عِيسَى لَا يُرْفَعُ كَمَثَلِ رفع دوسرے مومنوں کی طرح نہیں ہوگا اور نہ وہ زندہ
الْمُؤْمِنِينَ وَلَا يُحْيِي وَ ذَالِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا کیے جائیں گے اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ آپ کو کا فر گردانتے
يُكَفِّرُونَهُ وَلَا يَحْسَبُونَهُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَرَدَّ اللهُ تھے اور آپ کو مومن خیال نہیں کرتے تھے لہذا
عَلَيْهِمْ فِي هَذِهِ الْآيَةِ -
اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ان لوگوں کے خیال
(الاستفتاء، حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۴۵ حاشیہ) کی تردید کی ہے۔ (ترجمہ از مرتب )
فَانْظُرْ كَيْفَ شَهِدَ اللهُ عَلَى وَفَاتِهِ فِي كِتَابِهِ دیکھ خدا نے اپنی روشن کتاب میں اس کی
الْمَسِيحِ
الْمُبِينِ وَمَعْلُومٌ أَنَّ الرَّفْعَ وَتَطْهِيرَ ذَيْلِ وفات پر کیسی شہادت دی ہے اور ظاہر ہے کہ مسیح کا
مِنْ الْزَامَاتِ الْيَهُودِ وَبُهْتَانَاتِهِمْ ، رفع اور اس کے دامن کا یہود کے الزاموں اور
وَغَلَبَةَ أَهْلِ الْحَقِّ وَضَرْبَ الذِّلَّةِ عَلَى الْيَهُودِ بہتانوں سے پاک کرنا اور اہل حق کا غلبہ اور یہود
وَجَعَلَهُمْ مَغْلُوبِينَ مَقْهُورِينَ تَحْتَ النَّصَارَى وَ پر ذلت کا چھا جانا اور نصاری اور مسلمانوں کے
الْمُسْلِمِينَ ۔ لَقَدْ وَقَعَتْ هَذِهِ الْأَنْبَاءُ وَالْمَوَاعِيدُ نیچے مغلوب و مقہور ہونا یہ سب وعدے اپنی ترتیب
كُلُّهَا وَتَمَّتْ وَظَهَرَتْ، وَمَا وَقَعَتْ إِلَّا عَلَى اور صورت پر پورے ظاہر ہو چکے ہیں ہیں اور ان کے
صُورَتِهَا وَ تَرْتِيبِهَا، وَقَدِ انْقَضَتْ مُدَّةٌ طَوِيلَةٌ ظہور پر لمبا زمانہ گزر چکا ہے پس کوئی عاقل بالغ جو
عَلَى ظُهُورِهَا وَوُقُوعِهَا، فَكَيْفَ يَعْتَقِدُ عَاقِل عقل سلیم اور فہم مستقیم رکھتا ہو کب باور کر سکتا ہے کہ
بَالِعٌ ذُو عَقْلٍ سَلِيمٍ وَفَهْمٍ مُسْتَقِيمٍ بِأَنَّ خَيْرَ توفی کا وعدہ جو آیت موصوفہ کی ترتیب میں سب
التَّوَفَّى الَّذِي قُدِمَ عَلى هَذِهِ الْأَخْبَارِ فني وعدوں سے اول ہے وہ اب تک واقع نہ ہو اور عیسیٰ
تَرْتِيبِ الْآيَةِ الْمَوْصُوفَةِ هُوَ غَيْرُ وَاقِع إلى بن مریم اس زمانہ تک بھی نہ مرے جو اس کی امت
وَقْتِنَا هَذَا، وَمَا مَاتَ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ إِلَى هَذَا کی ضلالتوں سے فاسد ہو چکا ہے بلکہ کسی غیر معلوم
الزَّمَانِ الَّذِي فَسَدَ بِضَلَالَاتِ أُمَّتِهِ، بَلْ يَمُوتُ وقت میں نازل ہونے کے بعد مرے گا اور سوچنے
بَعْدَ نُزُولِهِ فِي وَقْتِ غَيْرِ مَعْلُومٍ وَلَا يَخْفَى سَخَافَةُ والوں پر اس رائے کا ضعف اور فساد پوشیدہ
هُذَا الرَّأْيِ عَلَى الْمُتَفَكِّرِينَ وَالْقَائِلُونَ بِحَيَاةِ نہیں۔ اور مسیح کی حیات کے قائلوں نے جب دیکھا
الْمَسِيحِ لَمَّا رَأَوْا أَنَّ الْآيَةَ الْمَوْصُوفَةَ تُبَيِّن کہ آیت موصوفہ اس کی وفات کو بتصریح بیان بیان کرتی
وَفَاتَهُ بِتَصْرِيح لَّا يُمْكِنُ إِخْفَاءُهُ جَعَلُوا ہے کہ جس کا اخفا ممکن نہیں تو ضعیف اور رکیک
يُؤَوِّلُوْنَهَا بِتَأْوِيلَاتٍ رَكِيكَةٍ وَاهِيَةٍ، وَقَالُوا إِنَّ تاویلیں کرنے لگے اور کہتے ہیں کہ آیت یعنیکی
لَفظَ التَّوَفَّى فِي آيَةِ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ كَانَ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ میں لفظ توفی فی الحقیقت ان سب
مُؤَخَّرًا فِي الْحَقِيقَةِ مِنْ كُلِّ هَذِهِ الْوَاقِعَاتِ يَعْنِي واقعات سے مؤخر تھا یعنی عیسی کے رفع اور
مِنْ رَّفْعِ عِيسَى وَتَطْهِيرِهِ مِنَ الْبُهْتَانَاتِ بِبَعْثِ آنحضرت کی بعثت کے ساتھ بہتانوں سے ان کی
النَّبِيِّ الْمُصَدِّقِ وَ غَلَبَةِ الْمُسْلِمِينَ عَلَى الْيَهُودِ تطہیر کرنے اور یہود پر مسلمانوں کے غالب ہونے
وَجَعَلِ الْيَهُودِ مِنَ السَّافِلِينَ، وَلَكِنَّ اللهَ قَدَّمَ اور ان کے مغلوب ہونے سے مؤخر ہے لیکا ہے لیکن خدا
لَفْظَ الْمُتَوَفِّي" عَلَى لَفْظِ " رَافِعُكَ " وَعَلَى لفظ نے نظم کلام کے واسطے مضطر ہو کر اس کو مقدم کر دیا
" مُطَهَّرُكَ " وَغَيْرِهَا مَعَ حَزْفِ بَعْضِ الْفِقَرَاتِ ہے اور باوجود اس کے کچھ ضروری فقرے حذف
الضُّرُورِيَّةِ رِعَايَةً لِصَفَاءِ نَظْمِ الْكَلَامِ کر دیتے ہیں اور چونکہ رعایت عایت نظم کے لئے مضطر
كَالْمُضْطَرِينَ وَكَانَ اللَّفْظُ الْمَذْكُورُ يَعْنِي إِنِّي ہو کر خدا نے لفظ توفی کو مقدم کیا ہے جو دراصل
مُتَوَفِّيكَ فِي آخِرِ الْفَاظِ الْآيَةِ، فَوَضَعَهُ اللهُ فِي مؤخر تھا لہٰذا اس تقدم و تاخیر میں خدا معذور ہے
أَوَّلِهَا اضْطِرَارًا لِرِعَايَةِ النَّظْمِ الْمُحْكَمِ، کیونکہ اضطرار کی وجہ سے الفاظ غیر عمل میں رکھے
وَكَانَ اللهُ فِي هَذَا التَّأْخِيرِ وَالتَّقْدِيمِ مِنَ ہیں اور قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کیا ہے اور یہ آیت
الْمَعْذُورِينَ، فَلِأَجْلِ هَذَا الْإِضْطِرَارِ وَضَعَ کریمہ ان کے خیال میں در حقیقت یوں تھی اے
الْأَلْفَاظَ فِي غَيْرِ مَوَاضِعِهَا وَجَعَلَ الْقُرْآنَ عیسیٰ میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا اور تجھ کو
عِضِينَ وَالْآيَةُ بِزَعْمِهُمْ كَانَتْ فِي الْأَصْلِ عَلَى منکروں کے بہتانوں سے پاک کروں گا اور
هذِهِ الصُّورَةِ: يَا عِيسَى إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى تیرے متبعین کو مخالفوں پر قیامت تک غلبہ دوں گا
وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ پھر آسمان سے تجھے اتاروں گا پھر اس کے بعد تجھے
اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وفات دوں گا۔ پس دیکھو کہ کس طرح کلام الہی کو
ثُمَّ مُنَزِّلُكَ مِنَ السَّمَاءِ ثُمَّ مُتَوَفِّيكَ فَانْظُرُ بدلتے ہیں اور اس کے کلمات کو اپنی اپنی جگہ سے
كَيْفَ يُبَدِّلُونَ كَلَامَ اللهِ وَيُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ بناتے ہیں اور اس پر ان کے پاس کوئی دلیل نہیں
مَوَاضِعِهَا، وَلَيْسَ عِنْدَهُمْ مِنْ بُرْهَانٍ عَلى ہے اپنی خواہشوں کا اتباع کرتے ہیں حالانکہ ان
هُذَا إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلَّا أَهْوَاءَهُمْ ، وَمَا كَانَ لَهُمْ کے لئے مناسب نہ تھا کہ قرآن میں کلام کرتے
أَنْ يَتَكَلَّمُوا فِي الْقُرْآنِ إِلَّا خَائِفِينَ وَأَنْتَ لیکن ڈرتے ڈرتے ۔ اور تم جانتے ہو کہ اللہ ایسے
تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ مُنَزَّهُ عَنْ هَذِهِ الْاِضْطِرَارَاتِ اضطراروں سے پاک ہے اور اس کے سب کلام