سورة المُرسَلات

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مِنْ نُزُولِ الْمَسِيحِ فِي هَذِهِ السّلْسِلَةِ اس سلسلہ میں نزول مسیح کے بارے میں کچھ بھی ذکر نہیں فرمایا
شَيْئًا وَمَا أَحْدَثَ فِي هَذَا الْأَمْرِ ذِكْرًا اور نہ ہی اس امر کے بارہ میں کوئی نئی بات بیان فرمائی۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۳۴، ۴۳۵)
( ترجمه از مرتب )
اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے : وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ يتسلى
بخش وعدہ ناسوت میں پیدا ہونے والے ابن مریم سے ہوا تھا۔ مگر میں تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ یسوع مسیح
کے نام سے آنے والے ابن مریم کو بھی اللہ تعالیٰ نے انہی الفاظ میں مخاطب کر کے بشارت دی ہے اب آپ
سوچ لیں کہ جو میرے ساتھ تعلق رکھ کر اس وعدہ عظیم اور بشارت عظیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں کیا وہ ، وہ
لوگ ہو سکتے ہیں جو اتارہ کے درجہ میں پڑے ہوئے فسق و فجور کی راہوں پر کار بند ہیں؟ نہیں، ہرگز نہیں !
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۱۰۰)
جو لوگ مجھے قبول کرتے ہیں ان کی دین و دنیا بھی اچھی ہوگی کیونکہ اللہ تعالیٰ وعدہ فرما چکا ہے وَ جَاعِلُ
الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ در حقیقت وہ زمانہ آتا ہے کہ ان کو امیت سے نکال کر خود
قوت بیان عطا کرے گا اور وہ منکروں پر غالب ہوں گے ۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲)
قرآن شریف نے فیصلہ کر دیا اسی کی طرف اللہ جل شانہ نے اشارہ فرمایا ہے : يُعِيشَی انی
مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى یعنی اے عیسی ! میں تجھے طبعی وفات دوں گا اور اپنی طرف تیرا رفع کروں گا یعنی تو
مصلوب نہیں ہوگا۔ اس آیت میں یہود کے اس قول کا رد ہے کہ وہ کہتے تھے کہ عیسی مصلوب ہو گیا اس لئے
ملعون ہے۔ اور خدا کی طرف اس کا رفع نہیں ہوا اور عیسائی کہتے تھے کہ تین دن لعنتی رہ کر پھر رفع ہوا۔ اور
اس آیت نے یہ فیصلہ کیا کہ بعد وفات بلا توقف خدا تعالیٰ کی طرف عیسی کا رفع روحانی ہوا اور خدا تعالیٰ نے اس
جگہ رَافِعُكَ إِلَى السَّمَاءِ نہیں کہا بلکہ رَافِعُكَ إِلى فرمایا تا رفع جسمانی کا شبہ نہ گزرے کیونکہ جو خدا تعالیٰ
کی طرف جاتا ہے وہ روح سے جاتا ہے نہ جسم سے ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ (الفجر :۲۹) ۔ اس کی نظیر ہے۔ غرض
اس طرح پر یہ جھگڑا فیصلہ پایا۔ مگر ہمارے نادان مخالف جو رفع جسمانی کے قائل ہیں وہ اتنا بھی نہیں سمجھتے
کہ جسمانی رفع امر متنازع فیہ نہ تھا اور اگر اس بے تعلق امر کو بفرض محال قبول کر لیں تو پھر یہ سوال ہوگا کہ جو
روحانی رفع کے متعلق یہود اور نصاریٰ میں جھگڑا تھا۔ اس کا فیصلہ قرآن کی کن آیات میں بیان فرمایا گیا
ہے۔ آخر لوٹ کر اسی طرف آنا پڑے گا کہ وہ آیات یہی ہیں۔
(کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۶۲)

جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ (سے) ثابت ہوتا ہے کہ دجال عیسائیوں
کے سوا کوئی علیحدہ گروہ نہیں ہوگا کیونکہ جب غلبہ اور سلطنت قیامت تک عیسائیوں کے لئے مقدر ہے یا
مسلمانوں کے لئے جو حقیقی متبع ہیں تو پھر کون ایماندار یہ گمان کر سکتا ہے کہ ایک اور شخص جو حضرت عیسی کا
مخالف ہے اور ان کو نبی نہیں جانتا تمام زمین پر اپنا تسلط جمالے گا ؟ ایسا خیال تو نص صریح قرآن شریف
کے مخالف ہے۔
( تتمہ حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۵۶، ۴۵۷)
( قرآن نے ) تَوَفَّيْتَنِی فرمایا اور بخاری نے اپنا مذہب اور اس آیت کے معنے بیان کر دیئے کہ
مُتَوَفِّيكَ : مميتك - تو پھر اس کے بعد خواہ مخواہ ان کو زندہ آسمان پر بٹھانا ان لوگوں کی کیسی غلطی ہے وہ
بیچارہ تو خود بھی دہائی دیتا ہے کہ یہ لوگ میرے مرنے کے بعد بگڑے ہیں بھلا اب ہمیں کوئی بتادے کہ یہ
لوگ ابھی بگڑے ہوئے ہیں یا نہیں؟ اگر یہ بگڑے ہیں تو مسیح وفات پاچکے ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۱۸ مؤرخہ ۷ ۱ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲)
پہلا جھگڑا وفات مسیح کا ہی ہے ۔ کھلی کھلی آیات اس کی حمایت میں ہیں ۔ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ
وَرَافِعُكَ إِلَى پھر فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ ( المائدة : ۱۱۸ ) یہ عذر بالکل جھوٹا ہے کہ
توفی کے معنی کچھ اور ہیں ۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ اور خود ہادی کامل صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے معنی
امانت کے کر دیئے ہیں۔ یہ لوگ بھی جہاں لفظ توفی استعمال کرتے ہیں تو معنی امانت اور قبض روح کے
مراد لیتے ہیں۔ قرآن شریف نے بھی ہر ایک جگہ اس لفظ کے یہی معنے بیان کیے ہیں ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۵۸۰)
قرآن شریف تو رفع اختلاف کے لیے آیا ہے۔ اگر ہمارے مخالف رَافِعُكَ اِلَی کے یہ معنے کرتے ہیں
کہ حضرت مسیح جسم سمیت آسمان پر چڑھ گئے تو وہ ہمیں یہ بتائیں کہ کیا یہود کی یہ غرض تھی اور وہ یہ کہتے تھے کہ
مسیح آسمان پر نہیں چڑھا ؟ اُن کا اعتراض تو یہ تھا کہ حضرت مسیح کا رفع الی اللہ نہیں ہوا۔ یعنی اُسے قُرب الی اللہ
نصیب نہیں ہوا ۔ اگر رافِعُكَ اِلی اس اعتراض کا جواب نہیں، تو پھر چاہیے کہ اُن کے اس اعتراض کا جواب
دیا اور دکھایا جائے ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵ ، ۲۶ مورخه ۳۱ جولائی ۱۰ اگست ۱۹۰۴ صفحه (۱۳)
فَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَأَعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَ
مَا لَهُم مِّنْ تُصِرِينَ وَ أَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فَيُوَفِّيهِمُ

أجُورَهُمْ وَاللهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ )
میں کافروں پر عذاب شدید نازل کروں گا کیا دنیا میں اور کیا آخرت میں مگر جو ایمان لائے اور اچھے
الصل
کام کیے تو میں انہیں ان کا پورا بدلہ دوں گا۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۳۳ حاشیه )
إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ
كُن فَيَكُونُ
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ کی خدائی پر یہ دلیل پیش کی
کہ وہ بغیر باپ کے پیدا ہوئے تو فی الفور خدا تعالیٰ نے اس قسم کی پیدائش کی بلکہ اس سے بڑھ کر نظیر پیش
کر دی اور فرمایا : إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ اور نظیر ایسی پیش کی جو عیسائیوں اور یہودیوں کے
نزدیک مسلم اور بدیہات اور معتقدات میں سے تھی۔ (ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۸۲ حاشیه )
حضرت مسیح کا بغیر باپ پیدا ہونا بھی امور نادرہ میں سے ہے، خلاف قانون قدرت نہیں ہے کیونکہ
یونانی ، مصری ، ہندی طبیبوں نے اس امر کی بہت سی نظیر میں لکھی ہیں کہ کبھی بغیر باپ کے بھی بچہ پیدا
ہو جاتا ہے بعض عورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ بحکم قادر مطلق ان میں دونوں قوتیں عاقدہ اور منعقدہ
پائی جاتی ہیں اس لئے دونوں خاصیتیں ذکر اور انٹی کی ان کے تخم میں موجود ہوتی ہیں، یونانیوں نے
بھی ایسی پیدائشوں کی نظیر یں دی ہیں اور ہندؤں نے بھی نظیریں دی ہیں اور ابھی حال میں مصر میں جو طبی
کتابیں تالیف ہوئی ہیں ان میں بھی بڑی تحقیق کے ساتھ نظیروں کو پیش کیا ہے ہندوؤں کی کتابوں کے لفظ
اپنے
چندر بنسی اور سورج بنسی در حقیقت انہی امور کی طرف اشارات ہیں ۔ پس اس قسم کی پیدائش صرف ا
اندر ایک ندرت رکھتی ہے جیسے تو ام میں ایک ندرت ہے اس سے زیادہ نہیں۔ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بغیر باپ
پیدا ہونا ایک ایسا امر فوق العادت ہے جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے خصوصیت رکھتا ہے۔ اگر یہ امر
فوق العادت ہوتا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے ہی مخصوص ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ قرآن شریف میں اس کی
نظیر جو اُس سے بڑھ کر تھی کیوں پیش کرتا اور کیوں فرماتا : إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ
مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُون یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کی مثال خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسی ہے
جیسے آدم کی مثال کہ خدا نے اس کو مٹی سے جو تمام انسانوں کی ماں ہے پیدا کیا اور اس کو کہا کہ ہو جا تو وہ ہو گیا

یعنی جیتا جاگتا ہو گیا۔ اب ظاہر ہے کہ کسی امر کی نظیر پیدا ہونے سے وہ امر بے نظیر نہیں کہلا سکتا اور جس شخص
کے کسی عارضہ ء ذاتی کی کوئی نظیر مل جائے تو پھر وہ شخص نہیں کہہ سکتا یہ صفت مجھ سے مخصوص ہے ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۰۲ ، ۲۰۳ حاشیه )
یادر ہے کہ خدا نے بے باپ پیدا ہونے میں حضرت آدم سے حضرت مسیح کو مشابہت دی ہے اور یہ
بات کہ کسی دوسرے انسان سے کیوں مشابہت نہیں دی ؟ یہ محض اس غرض سے ہے کہ تا ایک مشہور
متعارف نظیر پیش کی جائے کیونکہ عیسائیوں کو یہ دعوی تھا کہ بے باپ پیدا ہونا حضرت مسیح کا خاصہ ہے اور
یہ خدائی کی دلیل ہے پس خدا نے اس حجت کے توڑنے کے لئے وہ نظیر پیش کی جو عیسائیوں کے نزدیک
مسلم اور مقبول ہے اگر خدا تعالیٰ اپنی مخلوقات میں سے کوئی اور نظیر پیش کرتا تو وہ اس نظیر کی طرح بدیہی
اور مسلم الثبوت نہ ہوتی اور ایک نظری امر ہوتا ور نہ دنیا میں ہزار ہا افراد ایسے ہیں جو بے باپ پیدا ہوئے
ہیں اور غایت کار یہ امر امور نادرہ میں سے ہے نہ یہ کہ خلاف قانون قدرت اور عادت اللہ سے باہر
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۰۸ حاشیه )
ہے۔
ایسا قادر خدا جو ابتداء دنیا میں صرف مٹی سے انسان کو پیدا کر دیتا ہے پھر اگر وہ کسی انسان کو صرف
عورت کے نطفہ سے ہی پیدا کرے تو یہ کون سی تعجب کی جگہ ہے۔ ظاہر ہے کہ نطفہ بہ نسبت مٹی کے بچہ پیدا
ہونے کے لئے بہت قریب استعداد رکھتا ہے اور مٹی کی استعداد ایک استعداد بعیدہ ہے پس جبکہ تمہارا یہ
اقرار ہے کہ جو چیز استعداد بعید رکھتی ہے اس سے انسان پیدا ہو سکتا ہے تو پھر یہ کہنا کہ جو چیز بہ نسبت مٹی
کے بچہ پیدا ہونے کے لئے استعداد قریب رکھتی ہے اس سے بچہ پیدا نہیں ہو سکتا اگر یہ حماقت نہیں تو اور کیا
ہے؟ اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے یسوع کی پیدائش کی مثال بیان کرنے کے وقت آدم کو ہی پیش کیا ہے جیسا
کہ وہ فرماتا ہے : إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ یعنی
عیسیٰ کی مثال خدا تعالیٰ کے نزدیک آدم کی ہے کیونکہ خدا نے آدم کو مٹی سے بنا کر پھر کہا کہ تو زندہ ہو جا
پس وہ زندہ ہو گیا۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۲۷)
ہمارے مخالفوں کا یہ اعتقاد کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام صلیب سے محفوظ رہ کر آسمان پر مع جسم عنصری
چڑھ گئے ۔ یہ ایسا اعتقاد ہے جس سے قرآن شریف سخت اعتراض کا نشانہ ٹھہرتا ہے کیونکہ قرآن
شریف ہر ایک جگہ عیسائیوں کے ایسے دعاوی کو جن سے حضرت عیسیٰ کی خدائی ثابت کی جاتی ہے رد کرتا ہے

جیسا کہ قرآن شریف نے حضرت عیسیٰ کا بغیر باپ پیدا ہونا ( جس سے ان کی خدائی پر دلیل پیش کی جاتی
تھی یہ کہہ کر رد کیا : إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ
کہ پھر اگر حضرت عیسی در حقیقت مع جسم عنصری آسمان پر چڑھ گئے تھے اور پھر نازل ہونے والے ہیں تو یہ
تو ان کی ایسی خصوصیت تھی کہ بے باپ پیدا ہونے سے زیادہ دھو کہ میں ڈالتی تھی پس جواب دو کہ کہاں
عاجز رہا ؟
قرآن شریف نے اس کی کوئی نظیر پیش کر کے اس کو رد کیا ہے، کیا خدا تعالیٰ اس خصوصیت کے توڑنے سے
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۴۳)
وَاللَّهِ إِنَّ عِيسَى مَاتَ، وَإِنَّهُمْ بخدا! حضرت عیسیٰ فوت ہو چکے ہیں اور اس کے منکر
يُعَانِدُونَ الْحَقِّ الصَّرِيحَ وَ يَقُولُونَ مَا ثابت شدہ سچائی کے دشمن ہیں اور وہ بات کہتے ہیں جو قرآن
يُخَالِفُ الْقُرْآنَ وَ مَا يَخَافُونَ وَأَتُی کے مخالف ہے اور ایسا کہتے ہوئے ڈرتے نہیں۔ بھلا
إِشْكَالِ يَأْخُذُهُمْ فِي مَوْتِ عِيسَى، بَلْ حضرت عیسی کی موت تسلیم کرنے میں انہیں کون سا اشکال
هُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ يُخَصِّصُونَهُ بِصِفَةٍ پیش آتا ہے حقیقت یہ ہے کہ یہ حد سے بڑھنے والے لوگ
لَّا تُوْجَدُ فِي أَحَدٍ مِّنَ النَّاسِ، وَيُؤَيِّدُونَ ہیں وہ حضرت عیسیٰ کو ایک ایسی صفت سے ممتاز کرتے
النَّصَارَى وَهُمْ يَعْلَمُونَ وَكَيْفَ ہیں۔ جو کسی انسان میں نہیں پائی جاتی اور جان بوجھ کر
تَقْبَلُ غَيْرَةُ اللهِ أَنْ تُخَصِّصَ أَحَدًا عیسائیوں کی امداد کرتے ہیں۔ بھلا خدا کی غیرت کیسے گوارا
بِصِفَةٍ لَّا شَرِيكَ لَهُ فِيهَا مِنْ بَدءِ کر سکتی ہے کہ وہ کسی ہستی کو ایسی صفت سے مخصوص کرے
الدُّنْيَا إِلَى آخِرِهَا ، وَأَيُّ عَقِيدَةٍ أَقْرَبُ جس میں نہ کوئی ابتدائے دنیا سے خدا کا شریک ہوا اور نہ
إِلَى الْكُفْرِ مِنْهَا، لَوْ كَانُوا يَتَدَبَّرُونَ۔ قیامت تک ہو سکے گا۔ اگر وہ سوچ بچار سے کام لیں تو اس
فَإِنَّ التَّخْصِيْصَ أَسَاسُ الشِرْكِ، وَأَی سے بڑھ کر اور کون سا عقیدہ کفر سے مشابہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ
ذَنْبِ أَكْبَرُ مِنَ الشِّرْكِ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ؟ اس قسم کی تخصیص ہی تو شرک کی جڑ ہے اور اسے جاہلو! شرک
وَإِذْ قَالَتِ النَّصَارَى إِنَّ عِيسَى ابْنُ الله سے بڑا اور کون سا گناہ ہے؟ اور چونکہ عیسائی کہتے تھے کہ
بمَا تَوَلَّد مِنْ غَيْرِ أَبِ، وَكَانُوا بِهِ عیسی خدا کا بیٹا ہے کیونکہ وہ بغیر باپ پیدا ہوا تھا اور اس پر
يَتَمَسَّكُونَ، فَأَجَاءَهُمُ اللهُ بِقَوْلِهِ إِنَّ اصرار کرتے تھے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ان
مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ کا جواب دیا کہ : إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ

مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ وَلَكِنَّا لَا خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ لیکن
نَرَى جَوَابَ خُصُوصِيَّةِ رَفْعِ عِيسَی وَنُزُولِهِ حضرت عیسیٰ کی اس خصوصیت کا کہ وہی آسمان پر
فِي الْقُرْآنِ، مَعَ أَنَّهُ أَكْبَرُ الثَّلَابِلِ عَلى اُٹھائے گئے تھے پھر اتریں گے کوئی مثال ہمیں قرآن
الْوَهِيَّةِ عِيسَى عِنْدَ أَهْلِ الصُّلْبَانِ فَلَوْ مجید میں نظر نہیں آتی۔ باوجود یکہ صلیب پرستوں کے
كَانَ أَمْرُ صُعُودِ عِيسَى وَهُبُوطِهِ صَحِيحًا في نزدیک عیسی کی خدائی کی سب سے بڑی دلیل یہی ہے
عِلْمِ رَبَّنَا الرَّحْمٰنِ لَكَانَ مِنَ الْوَاجِبِ أَنْ پس اگر عیسی کے آسمان پر چڑھنے اور پھر اُترنے کی بات
يَذْكُرَ اللهُ مَثِيْلَ عِيسَى فِي هَذِهِ الصَّفَةِ في خدا تعالیٰ کے نزدیک درست ہوتی تو اللہ تعالیٰ اس
الْفُرْقَانِ، كَمَا ذَكَرَ آدَمَ لِيُبْطِلَ بِهِ مُحبَّةَ صفت میں عیسی کے کسی مثیل کا ذکر فرقان مجید میں
أَهْلِ الصُّلْبَانِ فَلَا شَكَ أَنَّ فِي تَرْكِ ضرور کرتا تا اس کے ذریعہ عیسائیوں کی اس دلیل کو
الْجَوَابِ إِشْعَارُ بِأَنَّ هَذِهِ الْقِصَّةَ بَاطِلَةٌ لَّا جھٹلائے ۔ پس بلاشبہ ایسی کوئی مثال پیش نہ کرنے کا
أَصْلَ لَهَا وَلَيْسَ إِلَّا كَالْهَذْيَانِ مقصد یہ سمجھانا ہے کہ یہ قصہ صریح جھوٹ ہے اس کی
(الاستفتاء ،حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۶۷۳، ۱۷۴) کوئی بنیاد نہیں اور محض بکواس ہے ۔ ( ترجمہ از مرتب )
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بعض عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی یہ خصوصیت
پیش کی تھی کہ وہ بغیر باپ کے پیدا ہوئے ہیں تو فی الفور اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کی اس آیت میں جواب
دیا: إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ یعنی عیسی کی
مثال آدم کی من دم کی مثال ہے خدا نے اس کو مٹی سے پیدا کیا پھر اُس کو کہا کہ ” ہو جا۔ سو وہ ہو گیا ایسا ہی عیسی بن
مریم ، مریم کے خون سے اور مریم کی منی سے پیدا ہوا اور پھر خدا نے کہا کہ ہو جا سو ہو گیا۔ پس اتنی بات میں
کون سی خدائی اور کون سی خصوصیت اس میں پیدا ہوگئی ! موسم برسات میں ہزار ہا کیڑے مکوڑے بغیر ماں
اور باپ کے خود بخود زمین سے پیدا ہو جاتے ہیں، کوئی اُن کو خدا نہیں ٹھہراتا ، کوئی اُن کی پرستش نہیں کرتا،
کوئی اُن کے آگے سر نہیں جھکاتا پھر خواہ نخواہ حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت اتنا شور کرنا اگر جہالت نہیں تو
اور کیا ہے؟
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۵۱٬۵۰ )
خدا تعالیٰ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم کی مثال ہے خدا نے اس کومٹی سے بنایا پھر کہا کہ ہو جا پس وہ
زندہ جیتا جاگتا ہو گیا۔ یعنی عیسی علیہ السلام کا بے باپ ہونا کوئی امر خاص اس کے لئے نہیں تا خدا ہونا اس کا

آج 10 میں سے 10 باقی