سورة النّبَإِ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لازم لاوے ۔ آدم کے باپ اور ماں دونوں نہیں پس جس حالت میں خدا تعالیٰ کی غیرت نے یہ تقاضا کیا
کہ حضرت عیسیٰ میں بے پدر ہونے کی خصوصیت نہ رہے تا ان کی خدائی کے لئے کوئی دلیل نہ ٹھہرائی جائے
تو پھر کیوں کر ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ میں چار فوق العادت خصوصیتیں کے قبول کر لی ہوں ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۹۸٬۳۹۷
إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ اگر سیح بنا باپ کے نہ تھا تو آدم سے مماثلت کیا ہوئی اور وہ کیا
اعتراض مسیح پر تھا جس کا یہ جواب دیا گیا۔ تو اریخی بات بھی یہ ہے کہ یہود آپ کی پیدائش کو اسی لئے ناجائز
قرار دیتے تھے کہ آپ کا باپ کوئی نہ تھا اس پر خدا نے یہود کو جواب دیا کہ آدم بھی تو بلا باپ پیدا ہوا تھا
بلکہ بلا ماں بھی۔ بہ اعتبار واقعات کے جو اعتراض ہوا کرتے ہیں ان سے جواب کو دیکھنا چاہیے اور اگر کوئی
اسے خلاف قانون قدرت قرار دیتا ہے تو اول قانون قدرت کی حد بہت دکھلاوے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۲۲)
بغیر نظیر کے کوئی بات نہیں مانی جاتی عیسائیوں نے جب مسیح کے بن باپ ہونے سے اس کی خدائی کا
استدلال کیا تو خدا تعالیٰ نے نظیر بتلاکر ان کی بات کو رد کر دیا، فرمایا: اِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ
کہ اگر بن باپ ہونے سے انسان خدا ہو سکتا ہے تو آدم کی تو ماں بھی نہ تھی اسے خدا کیوں نہیں مان لیتے ۔
پس جب نصاری کی اس بات کو خدا نے رد کر دیا تو اگر مسیح بھی واقعی آسمان پر زندہ ہوتا اور عیسائی اسے خدائی
کی دلیل گردانتے تو اللہ تعالیٰ اس کا بھی رد کرتا اور چند ایک نظائر پیش کرتا کہ فلاں فلاں اور نبی زندہ آسمان
پر موجود ہیں ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۵)
اگر بن باپ پیدا ہونے والا خدا ہو سکتا ہے۔ تو پھر جس کا ماں اور باپ دونوں نہ ہوں وہ تو بدرجہ اولی
خدا ہوگا۔ مگر ان کو وہ خدا نہیں مانتے۔ اور ایسا ہی بجلی میں بھی خدائی ماننی چاہیے کیونکہ وہ بانجھ سے پیدا
ہوئے تھے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۵ صفحه ۲)
اگر بے باپ پیدا ہونا دلیل الوہیت اور امنیت ہے تو پھر حضرت آدم علیہ السلام بدرجہ ء اولی اس کے
اے (۱) وہ مع جسم عنصری آسمان پر چلے گئے (۲) صد ہا سال تک بغیر آب و دانہ کے آسمان پر زندہ رہنے والے
ٹھہرے (۳) آسمان پر اتنی مدت تک پیرانہ سالی اور ضعف سے محفوظ رہنے والے ٹھہرے (۴) مدت دراز کے بعد
آسمان سے مع ملائک نازل ہونے والے ٹھہرے۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۳۹۵۔ خلاصہ )
مستحق ہیں کیونکہ نہ ان کی ماں ہے نہ باپ اور خدا فرماتا ہے: اِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ -
اور سوچنے والی بات یہ ہے کہ چونکہ حضرت عیسیٰ کے بے باپ پیدا ہونے سے خلقت کو دھو کہ لگنے کا اندیشہ
تھا اس لئے خدا نے آدم علیہ السلام کو بغیر ماں اور باپ کے پیدا کر کے ایک نظیر پہلے ہی سے قائم کر دی تھی
لیکن اگر اس کے آسمان پر جانے والی بات بھی صحیح مانی جاوے تو چاہیے تھا کہ اللہ تعالیٰ اس کی بھی ایک نظیر
پیش کر دیتا ۔ اب بتلاؤ! جبکہ خدا نے آسمان پر جانے کی کوئی نظیر پیش نہیں کی تو پھر اسی سے ہی ثابت ہوتا
ہے کہ ان کے آسمان پر جانے والی کہانی محض جھوٹی ہے۔
الحکم جلدا م جلد ۱۱ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحه (۶)
نصاری نے ایک عقیدہ پکڑا تھا کہ حضرت عیسی چونکہ بن باپ کے ہیں لہذا یہ خصوصیت ان کی خدائی کی
پختہ دلیل ہے اور یہ ان کا مسلمانوں پر ایک بھاری اعتراض تھا اور اس سے وہ حضرت عیسی میں ایک
خصوصیت ثابت کر کے ان کی خدائی کی دلیل پکڑتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب میں ان کا یوں
منہ توڑا اور ان کا رڈ یوں بیان کیا کہ : إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ الخ یعنی اگر حضرت عیسی کی
پیدائش اعجازی رنگ میں پیش کر کے تم اس کی خدائی کی دلیل ٹھہراتے ہو تو پھر آدم بطریق اولی خدا ہونا
چاہیے کیونکہ اس کا نہ باپ نہ ماں ، اس طرح سے اول آدم کو بڑا خدا مان لو پھر اس بات کو عیسی کی خدائی کی
دلیل ٹھہرانا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۲ مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۰۸ ء صفحہ ۸،۷)
تعجب کی بات ہے ایک شخص انسانی جامہ میں ہو اور انسانی لوازم اور عوارض کے ماتحت ہو کس دلیل سے
فوق العادۃ انسان اس کو مانا جا سکتا ہے؟ صورت شکل سے یہ پہچاننا کہ وہ خدا ہے یہ تو سراسر خیال باطل اور
محال ہے اور نصاری بھی اس کے قائل نہیں ہوں گے تو اب بجز اس کے کہ یہ دکھایا جائے کہ اس کے یہ
افعال اور اعمال تھے جو انسانی طاقتوں سے بڑھ کر ہیں اور جو اسے خدائی کا منصب دلاتے ہیں اور کوئی
مضبوط دلیل اس کی الوہیت کی ہو نہیں سکتی اور یہ سودائے خام ہے۔ اسلام آج تک ڈنکے کی چوٹ سے
پکار رہا ہے۔ اِنَّ مَثَلَ عِيسَی عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ یعنی اللہ کے نزدیک جو حقیقی الوہیت کا حقدار ہے، اس
لئے کہ جامع جمیع صفات کا ملہ اور ہر قسم کے بشری ضعفوں اور مخلوقی عوارض ولوازم سے منزہ ہے۔ ہاں !
اللہ تعالیٰ کے نزدیک عیسی آدمی سے کچھ بھی زیادہ نہیں یعنی اس میں سارے وہ لوازم اور عوارض موجود ہیں
جو آدمی میں پائے جاتے ہیں۔ جو شخص اس کی الوہیت کا مدعی ہے وہ معمولی آدمی سے بڑھ کر خواص اس
میں دکھائے! یہ بڑا بھاری قرضہ نصاری کی گردن پر ہے اور تیرہ سو برس سے برابر چلا آتا ہے۔ ان کی
غیرت کا اگر ان میں ہوتی یہ مقتضاء ہونا چاہیے تھا کہ اس خطر ناک الزام سے بری ہوتے۔ کہاں یہ کہ وہ ایک
شخص کو خدا اور الفا امیگا (ALPHA & OMEGA لے کہیں اور کہاں یہ کہ اسلام مٹی سے بنے
ہوئے آدمی سے کسی طرح بھی بڑھ کر اسے نہ مانے اور نہ ماننے دے۔
الحکم جلد نمبر ۲۲ مورخہ ۷ ارجون ۱۹۰۳ء صفحہ ۴)
اب وہ ابن مریم جس کا روحانی باپ زمین پر بجز معلم حقیقی کے کوئی نہیں جو اس وجہ سے آدم سے بھی
مشابہت رکھتا ہے بہت سا خزانہ قرآن کریم کا لوگوں میں تقسیم کرے گا یہاں تک کہ لوگ قبول کرتے
کرتے تھک جائیں گے اور لا يَقْبِلُهُ أَحَدٌ کا مصداق بن جائیں گے اور ہر یک طبیعت اپنے ظرف کے
مطابق پر ہو جائے گی ۔ وہ خلافت جو آدم سے شروع ہوئی تھی خدائے تعالیٰ کی کامل اور بے تغیر حکمت نے
آخر کار آدم پر ہی ختم کر دی یہی حکمت اس الہام میں ہے کہ: آردت أَنْ اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ یعنی
میں نے ارادہ کیا کہ اپنا خلیفہ بناؤں سو میں نے آدم کو پیدا کر دیا چونکہ استدارت زمانہ کا یہی وقت ہے جیسا
کہ احادیث صحیحہ اس پر ناطق ہیں اس لئے خدائے تعالیٰ نے آخر اور اوّل کے لفظ کو ایک ہی کرنے کے
لئے آخری خلیفے کا نام آدم رکھا اور آدم اور عیسی میں کسی وجہ سے روحانی مبائیت نہیں بلکہ مشابہت ہے : ان
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۶۷)
مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ -
فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ
ابْنَاءَنَا وَ ابْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَ اَنْفُسَنَا وَ انْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ
فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ ۔
ان کو کہہ دے کہ آؤ ! ہم اور تم معہ اپنی عورتوں اور بیٹوں اور عزیزوں کے مباہلہ کریں پھر ان پر لعنت کریں
جو کا ذب ہیں۔
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۵)
مباہلہ کے معنے لغت عرب کے رو سے اور نیز شرعی اصطلاح کے رو سے یہ ہیں کہ دو فریق مخالف ایک
دوسرے کے لئے عذاب اور خدا کی لعنت چاہیں ۔ (اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۳۷۷ حاشیہ )
BEGINNING AND THE END
میرے نزدیک مباہلہ تحریری بھی ہو سکتا ہے۔
مجموعہ اشتہارات ، جلد دوم صفحہ ۶۷۱)
صلحا کی سنت قدیمہ سے ثابت ہے کہ مباہلہ کی غایت میعاد ایک سال تک ہوتی ہے۔ سو ہم بدیہی ثبوت
اپنے پاس رکھتے ہیں کہ جن برکات کو ہم نے اپنی نسبت لکھا ہے وہ ایک سال کے اندر ہی ہم پر وارد
ہوئیں۔
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۴ حاشیه )
اصل مسنون طریق مباہلہ میں یہی ہے کہ جو لوگ ایسے مدعی کے ساتھ مباہلہ کریں جو مامور من اللہ
ہونے کا دعویٰ رکھتا ہو اور اس کو کاذب یا کافر ٹھہراویں وہ ایک جماعت مباہلین کی ہو۔ صرف ایک یا دو
آدمی نہ ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ: فَقُلْ تَعَالَوْا میں تَعَالَوْا کے لفظ کو بصیغہ جمع بیان فرمایا ہے۔
سواس نے اس جمع کے صیغہ سے اپنے نبی کے مقابل پر ایک جماعت مکذبین کو مباہلہ کے لئے بلایا ہے نہ
شخص واحد کو بلکہ مَنْ حَاجَت کے لفظ سے جھگڑنے والے ایک شخص واحد قرار دے کر پھر مطالبہ جماعت کا
کیا ہے اور یہ فرمایا ہے کہ اگر کوئی جھگڑنے سے باز نہ آوے اور دلائل پیش کردہ سے تسلی نہ پکڑے تو اس کو
کہہ دو کہ ایک جماعت بن کر مباہلہ کے لئے آویں۔ سواسی بنا پر ہم نے جماعت کی قید لگا دی ہے۔ جس
میں یہ صریح فائدہ ہے کہ جو امر خارق عادت بطور عذاب مکذبین پر نازل ہو وہ مشتبہ نہیں رہے گا مگر صرف
ایک شخص میں مشتبہ رہنے کا احتمال ہے۔ (ضمیمہ انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا اصفحه ۳۱۹، ۳۲۰)
مسیح کا بندہ ہونا بالکل سچ اور شک سے منزہ ہے اور اگر اب بھی عیسائی لوگ مسیح ابن مریم کی الوہیت پر
تجھ سے جھگڑا کریں اور خدا تعالیٰ کے اس بیان کو جو مسیح در حقیقت آدم کی طرح ایک بندہ ہے گو بغیر باپ
کے پیدا ہوا۔ دروغ سمجھیں اور انسان کا افترا خیال کریں تو ان کو کہہ دے کہ اپنے عزیزوں کی جماعت
کے ساتھ مباہلہ کے لئے آویں اور ادھر ہم بھی اپنی جماعت کے ساتھ مباہلہ کے لئے آویں گے پھر جھوٹوں
پر لعنت کریں گے۔
اب اس تمام بیان سے بوضاحت کھل گیا کہ مسنون طریق مباہلہ کا یہ ہے کہ جو شخص مباہلہ کی
درخواست کرے اس کے دعوی کی بنا ایسے یقین پر ہو جس یقین کی وجہ سے وہ اپنے فریق مقابل کو قطعی طور
پر مفتری اور کا ذب خیال کرے اور اس یقین کا اس کی طرف سے بصراحت اظہار چاہیے کہ میں اس اس شخص تح
کو مفتری جانتا ہوں نہ صرف ظن اور شک کے طور سے بلکہ کامل یقین سے جیسا کہ خدا تعالیٰ نے آیت
موصوفہ بالا میں ظاہر فرمایا ہے۔