سورة النَّازعَات

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پھر ان آیات سے یہ بھی ظاہر ہے کہ پہلے خدا تعالیٰ نے دلائل بینہ سے بخوبی عیسائیوں کو سمجھا دیا کہ عیسیٰ
بن مریم میں کوئی خدائی کا نشان نہیں اور جب وہ باز نہ آئے تو پھر مباہلہ کے لئے درخواست کی اور نیز آیات
موصوفہ بالا سے یہ بھی ظاہر ہے کہ مسنون طریقہ مباہلہ کا یہی ہے کہ دونوں طرف سے جماعتیں حاضر ہوں۔
اگر جماعت سے کسی کو بے نیازی حاصل ہوتی تو اس کے اول مستحق ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحہ ۱۸۲، ۱۸۳)
اس آیت میں لفظ الكذبين صاف ہمارے مدعا اور بیان کا شاہد ناطق ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ
لَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ فرما کر ظاہر کرتا ہے کہ مباہلہ اسی صورت میں جائز ہے کہ جب فریقین ایک
دوسرے کو عمداً دروغ بازیقین کرتے ہوں نہ یہ کہ صرف مخطی خیال کرتے ہوں ۔
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۱۸۲ حاشیه )
قُلْ يَاهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَ بَيْنَكُمُ الَّا نَعْبُدَ إِلَّا
اللهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَ لَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ
فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ )
قرآنی تعلیم کا دوسرا کمال کمال تفہیم ہے۔ یعنی اس نے ان تمام راہوں کو سمجھانے کیلئے اختیار کیا ہے جو
تصور میں آسکتے ہیں اگر ایک عامی ہے تو اپنی موٹی سمجھ کے موافق اس سے فائدہ اٹھاتا اور اگر ایک فلسفی ہے
تو اپنے دقیق خیال کے مطابق اس سے صداقتیں حاصل کرتا ہے اور اس نے تمام اصول ایمانیہ کو دلائل
عقلیہ سے ثابت کر کے دکھلا دیا ہے اور آیت : تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةِ میں اہل کتاب پر یہ حجت پوری کرتا ہے
کہ اسلام وہ کامل مذہب ہے کہ زوائد اختلافی جو تمہارے ہاتھ میں ہیں یا تمام دنیا کے ہاتھ میں ہیں ۔ ان
زوائد کو نکال کر باقی اسلام ہی رہ جاتا ہے
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۲۸۹)
اگر چہ ہمارا ایمان ہے کہ نری خشک توحید مدار نجات نہیں ہو سکتی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی
سے علیحدہ ہو کر کوئی عمل کرنا انسان کو ناجی نہیں بنا سکتا ۔ لیکن طمانیت قلب کے لئے عرض پرداز ہیں کہ
عبد الحکیم خان نے جو آیات لکھی ہیں ان کا کیا مطلب ہے مثلاً : إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَ النَّصْرِى
وَالصَّبِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمُ (البقرۃ : ٦٣ ) اور

جیسا کہ یہ آیت بَلَى مَنْ اَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ ( البقرة : ١١٣)۔ :۱۱۳) ۔ اور جیسا
کہ یہ آیت تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ اَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ
بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ -
واضح ہو کہ قرآن شریف میں ان آیات کے ذکر کرنے سے یہ مطلب نہیں ہے کہ بغیر اس کے جو
رسول پر ایمان لایا جائے نجات ہو سکتی ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ بغیر اس کے کہ خدائے واحد لاشریک
اور یوم آخرت پر ایمان لایا جاوے نجات نہیں ہو سکتی اور اللہ پر پورا ایمان تبھی ہو سکتا ہے کہ اُس کے
رسولوں پر ایمان لاوے ۔ وجہ یہ کہ وہ اس کی صفات کے مظہر ہیں اور کسی چیز کا وجود بغیر وجود اُس کی
صفات کے بپایہ ثبوت نہیں پہنچتا۔ لہذا بغیر علم صفات باری تعالیٰ کے معرفت باری تعالیٰ ناقص رہ جاتی
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۷۲، ۱۷۳)
ہے۔
وَدَّتْ طَائِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ يُضِلُّونَكُمْ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا
أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ
کہ ایک گروہ نے عیسائیوں اور یہودیوں میں سے یہ چاہا ہے کہ کسی طرح تم کو گمراہ کریں۔ اور وہ تم کو تو
کیا گمراہ کریں گے خود اپنے ہی نفسوں کو گمراہ کر رہے ہیں پر اپنی غلطی پر انہیں شعور نہیں۔
(براہین
احمد یہ حصہ سوم، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۰ حاشیه ۱۱)
يَاَهْلَ الْكِتَبِ لِمَ تَلْبِسُونَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَأَنْتُمْ
وروور
تعلمون ۔
لِمَ لا تَتَجَافُونَ عَنِ الْإِشْتِطَاطِ في کیوں تم اس بات سے کنارہ نہیں کرتے کہ الہی کلمات کی
تَحْرِيفِ كَلِمَاتِ اللهِ وَ أَنْتُمْ تَعْلَمُونَ آن تحریف میں حد سے زیادہ بڑھے جاتے ہو اور تم جانتے ہو
الصَّدْقَ وَسِيْلَةُ الْفَلَاحِ وَالْكَذِبَ مِنْ کہ سچائی نجات کا موجب اور جھوٹ تباہی کی علامت ہے
اثَارِ الطَّلَاحِ وَفِي الْتِزَامِ الْحَقِّ نَبَاهَةٌ وَفِي اور حق کے اختیار کرنے میں نیک نامی اور جھوٹ کے اختیار
اخْتِيَارِ الرُّورِ عَاهَةٌ، فَإِيَّاكُمْ وَطُرُقَ کرنے میں آفت ہے سو تم کذابوں کا طریق چھوڑ دو۔ پس
الْكَذَّابِينَ فَأَشَارَ اللهُ فِي هَذَا أَنَّ عُلَمَاء اس آیت میں خدا تعالیٰ نے اس طرف اشارہ کیا کہ نصاری

النَّصَارَى هُمُ الدَّجَّالُونَ الْمُفْسِدُونَ کے علماء در حقیقت دجال اور مفسد ہیں اور حق اور حق پرستوں
أَعْدَاءُ الْحَقِّ وَأَهْلِهِ نَسُوا ظُلْمَةَ الرَّمْسِ کے دشمن ہیں قبر کی تاریکی کو بھلا دیا سو وہ اس خوف کو جو اس
فَلَا يَذْكُرُونَ مَا ثَمَّ، وَحُبُّ الشَّهَوَاتِ جگہ ہے یاد نہیں کرتے اور نفسانی شہوتوں کی محبت ان
فِيهِمْ عَمَّ وَتَمَّ وَغَابٍ أَثَرُ الدِّينِ میں پھیل گئی اور کمال تک پہنچ گئی اور دین کا نشان گم ہو گیا۔
( ترجمہ اصل کتاب سے )
نور الحق حصہ اول، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۸۲، ۸۳ )
وَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ أمِنُوا بِالَّذِي أُنْزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا
وَجْهَ النَّهَارِ وَالْفُرُوا آخِرَةَ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ۔
بعض یہود اور عیسائیوں نے کہا کہ یوں کرو کہ دن کے اول وقت میں تو ایمان لاؤ اور دن کے آخری
وقت یعنے شام کو حقیت اسلام سے منکر ہو جاؤ تا شاید اسی طور سے لوگ اسلام کی طرف رجوع کرنے سے
ہٹ جائیں ۔
( براہین احمدیہ حصہ سوم ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۸ حاشیہ نمبر ۱۱)
بعضوں نے عیسائیوں اور یہودیوں میں سے یہ کہا کہ یوں کرو کہ اول صبح کے وقت جا کر قرآن پر
ایمان لے آؤ پھر شام کو اپنا ہی دین اختیار کر لو تا شاید اس طور سے لوگ شک میں پڑ جائیں اور
دینِ اسلام کو چھوڑ دیں ۔
( براہین احمدیہ حصہ چہارم، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۸۶)
وَ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ مَنْ إِنْ تَأْمَنْهُ بِقِنْطَارِ يُؤَدِّةَ إِلَيْكَ وَمِنْهُم مَّنْ
اِنْ تَأْمَنْهُ بِدِينَارٍ لا يُؤَدِّهِ إِلَيْكَ إِلَّا مَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَائِمًا ذَلِكَ بِأَنَّهُمُ
قَالُوا لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْأُمِّينَ سَبِيلٌ وَ يَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُمُ
روپوور
يعلمون ۔
اور اہل کتاب میں سے بعض ایسے ہیں کہ اگر اُن کے پاس زرِ نقد کا ایک ڈھیر بھی امانت رکھی جائے
تو جب تو مانگے وہ سب مال تیرے حوالہ کریں گے اور بعض اہل کتاب ایسے ہیں کہ اگر ایک اشرفی بھی تو
اُن کے حوالہ بطور امانت کرے تو وہ کبھی حوالہ نہ کریں گے مگر صرف اُس وقت کہ تو اُن کے سر پر کھڑا ہوگا۔ یہ
بد معاملگی اس لئے کرتے ہیں کہ وہ کھلے کھلے طور پر کہتے ہیں کہ عرب کے ان پڑھ لوگوں کا حق مار لینے میں

ہم سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی اور دیدہ دانستہ خدا پر جھوٹ بولتے ہیں ۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۴۱، ۲۴۲)
وَ إِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّنَ لَمَا أَتَيْتُكُم مِّنْ كِتَبٍ وَحِكْمَةٍ ثُمَّ
جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقُ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَ لَتَنْصُرُنَّهُ قَالَ
وَأَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَى ذَلِكُمْ اِصْرِى قَالُوا اَقْرَرْنَا قَالَ فَاشْهَدُوا وَ أَنَا
مَعَكُمْ مِّنَ الشَّهِدِينَ
اور یاد کر جب خدا نے تمام رسولوں سے عہد لیا کہ جب میں تمہیں کتاب اور حکمت دوں گا اور پھر
تمہارے پاس آخری زمانہ میں میرا رسول آئے گا جو تمہاری کتابوں کی تصدیق کرے گا، تمہیں اس پر
ایمان لانا ہوگا اور اس کی مدد کرنی ہوگی اور کہا کیا تم نے اقرار کر لیا اور اس عہد پر استوار ہو گئے انہوں نے
کہا کہ ہم نے اقرار کر لیا۔ تب خدا نے فرمایا کہ اب اپنے اقرار کے گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ اس
بات کا گواہ ہوں ۔
اب ظاہر ہے کہ انبیاء تو اپنے اپنے وقت پر فوت ہو گئے تھے۔ یہ حکم ہر نبی کی امت کے لیے ہے کہ
جب وہ رسول ظاہر ہو تو اس پر ایمان لاؤ ورنہ مؤاخذہ ہوگا ۔ اب بتلاویں میاں عبد الحکیم خان نیم ملا خطرہ
ایمان ! کہ اگر صرف توحید خشک سے نجات ہو سکتی تو پھر خدا تعالیٰ ایسے لوگوں سے کیوں مؤاخذہ کرے گا
جو گو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں لاتے مگر توحید باری کے قائل ہیں ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۳ ، ۱۳۴)
قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ہر ایک نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں داخل ہے جیسا کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَ لَتَنْصُرُن پس اس طرح تمام انبیاء علیہم السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی اُمت ہوئے اور پھر حضرت عیسیٰ کو امتی بنانے کے کیا معنے ہیں؟ اور کون سی خصوصیت؟ کیا وہ اپنے پہلے
ایمان سے برگشتہ ہو گئے تھے جو تمام نبیوں کے ساتھ لائے تھے تا نعوذ باللہ ! یہ سزا دی گئی کہ زمین پر اتار
کر دوبارہ تجدید ایمان کرالی جائے مگر دوسرے نبیوں کے لیے وہی پہلا ایمان کافی رہا کیا ایسی کچی باتیں
اسلام سے تمسخر ہے یا نہیں؟
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۰۰)

اس آیت سے بنص صریح ثابت ہوا کہ تمام انبیاء جن میں حضرت مسیح بھی شامل ہیں مامور تھے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاویں اور انہوں نے اقرار کیا کہ ہم ایمان لائے۔
ریویو آف ریلیجنز جلد انمبر ۵ صفحه (۱۹۱)
قُلْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَ مَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا وَ مَا أُنْزِلَ عَلَى ابْرَاهِيمَ وَ اسْمَعِيلَ وَ
اسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَ الْأَسْبَاطِ وَ مَا أُوتِيَ مُوسَى وَعِيسَى وَ النَّبِيُّونَ مِنْ
رَبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ )
میں اس وقت کسی خاص قوم کو بے وجہ ملامت کرنا نہیں چاہتا اور نہ کسی کا دل دُکھانا چاہتا ہوں بلکہ
نہایت افسوس سے آہ کھینچ کر مجھے یہ کہنا پڑا ہے کہ اسلام وہ پاک اور صلح کار مذہب تھا جس نے کسی قوم
کے پیشوا پر حملہ نہیں کیا اور قرآن وہ قابل تعظیم کتاب ہے جس نے قوموں میں صلح کی بنیاد ڈالی اور ہر ایک
قوم کے نبی کو مان لیا اور تمام دنیا میں یہ فخر خاص قرآن شریف کو حاصل ہے۔ جس نے دنیا کی نسبت ہمیں
ی تعلیم دی کہ : لا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ یعنی تم اسے مسلمانو! یہ کہو کہ ہم دُنیا کے
تمام نبیوں پر ایمان لاتے ہیں اور ان میں تفرقہ نہیں ڈالتے کہ بعض کو مانیں اور بعض کو رد کر دیں۔ اگر ایسی
صلح کار کوئی اور الہامی کتاب ہے تو اس کا نام لو، قرآن شریف نے خدا کی عامہ رحمت کو کسی خاندان کے
ساتھ مخصوص نہیں کیا۔ اسرائیلی خاندان کے جتنے نبی تھے کیا یعقوب اور کیا اسحق اور کیا موسیٰ اور کیا داؤد اور
کیا عیسی سب کی نبوت کو مان لیا اور ہر ایک قوم کے نبی خواہ ہند میں گزرے ہیں اور خواہ فارس میں کسی کو
مکار اور کذاب نہیں کہا بلکہ صاف طور پر کہہ دیا کہ ہر ایک قوم اور بستی میں نبی گزرے ہیں اور تمام قوموں
کے لئے صلح کی بنیاد ڈالی ۔ مگر افسوس کہ اس صلح کے نبی کو ہر یک قوم گالی دیتی ہے اور حقارت کی نظر سے
دیکھتی ہے۔
پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۶۰،۴۵۹)
وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ
الْخَسِرِينَ
جو کوئی بجز اسلام کے کسی اور دین کو چاہے گا تو ہر گز قبول نہیں کیا جاوے گا اور وہ آخرت میں زیاں
کاروں میں سے ہوگا۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۸۵)

جاتے ہیں ۔ یہ ایک واقعی صداقت ہے۔
اسلام میں خاصیت ہے کہ سچائی سے اس پر قدم مارنے والے مکالمات خاصہ الہیہ سے مشرف ہو
جاتے ہیں اور قبولیت کے انوار جن میں ان کا غیر ان کے ساتھ شریک نہیں ہو سکتا ان کے وجود میں پیدا ہو
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه (۱۵۵)
یا درکھو کہ دنیا میں سچا مذہب جو ہر ایک غلطی سے پاک اور ہر ایک عیب سے منزہ ہے صرف اسلام ہے
( مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۱۵۹)
یہی مذہب ہے جو انسان کو خدا تک پہنچاتا اور خدا کی عظمت دلوں میں بٹھاتا ہے۔
قرآن نے جو دین اسلام پیش کیا ہے جو شخص قرآنی تعلیم کو قبول نہیں کرے گا وہ مقبول خدا ہر گز نہ ہوگا
اور مرنے کے بعد وہ زیاں کاروں میں ہوگا۔
مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۹۳ )
نجات اپنی کوشش سے نہیں بلکہ خدا کے فضل سے ہوا کرتی ہے اس فضل کے حصول کے لیے خدا تعالیٰ نے
جو اپنا قانون ٹھہرایا ہوا ہے وہ کبھی باطل نہیں کرتا وہ قانون یہ ہے : إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي
يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : (۳۲) اور مَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ -
البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ صفحه (۳۱)
جو شخص اسلام کے سواکسی اور دین کا خواست گار ہو وہ آخر کارٹوٹے میں رہے گا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه ۲)
اسلام کے سوا اور کوئی دین قبول نہیں ہو سکتا اور یہ نرا دعوی نہیں تاثیرات ظاہر کر رہی ہیں ۔
اگر کوئی اہل مذہب اسلام کے سوا اپنے مذہب کے اندر انوار و برکات اور تاثیرات رکھتا ہے تو پھر وہ آئے
ہمارے ساتھ مقابلہ کرے اور ہم نے ہمیشہ ایسی دعوت کی ہے کوئی مقابلہ پر نہیں آیا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۷ ارنومبر ۱۹۰۵ ء صفحہ ۷)
كَيْفَ يَهْدِى اللهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيْمَانِهِمْ وَ شَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ
حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَتُ وَاللهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ )
یعنی انہوں نے رسول کے حق ہونے پر گواہی دی اور کھلے کھلے نشان ان کو پہنچ گئے۔
مکتوبات احمد جلد اول صفحہ ۱۲۸)
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بَعْدَ إِيْمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ

آج 10 میں سے 10 باقی