سورة التّکویر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

زبان، نہ ہاتھ، نہ پاؤں، سارے کا سارا نیا وجود ہو جو کسی دوسرے کے ماتحت کام کرتا ہوا نظر آ جاوے۔
دیکھنے والے جان لیں کہ یہ وہ نہیں یہ تو کوئی اور ہے۔
خلاصہ کلام یہ کہ یقین جانو کہ تو بہ میں بڑے بڑے ثمرات ہیں یہ برکات کا سرچشمہ ہے ۔ در حقیقت
اولیاء اور صلحاء یہی لوگ ہوتے ہیں جو توبہ کرتے اور پھر اس پر مضبوط ہو جاتے ہیں وہ گناہ سے دور اور خدا
کے قریب ہوتے جاتے ہیں کامل تو بہ کرنے والا شخص ہی ولی قطب اور غوث کہلا سکتا ہے۔ اسی حالت میں
وہ خدا کا محبوب بنتا ہے۔ اس کے بعد بلائیں اور مصائب جو انسان کے واسطے مقدر ہوتی ہیں مل جاتی ہیں۔
۱۹ ء صفحه (۱۰)
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّ
اللهَ بِهِ عَلِيمٌ ۔
تم حقیقی نیکی کو جو نجات تک پہنچاتی ہے ہرگز پانہیں سکتے بجز اس کے کہ تم خدا تعالیٰ کی راہ میں وہ مال اور
فتح اسلام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸)
وہ چیزیں خرچ کرو جو تمہاری پیاری ہیں۔
خدا کو راضی کرنے والی اس سے زیادہ کوئی قربانی نہیں کہ ہم در حقیقت اس کی راہ میں موت کو قبول کر
کے اپنا وجود اس کے آگے رکھ دیں اسی قربانی کی خدا نے ہمیں تعلیم دی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے: کن
تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ یعنی تم حقیقی نیکی کو کسی طرح پا نہیں سکتے جب تک تم اپنی تمام پیاری
چیزیں خدا کی راہ میں خرچ نہ کرو۔
ہے۔
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۴۷)
تم حقیقی نیکی کو ہر گز نہیں پاسکتے جب تک کہ بنی نوع کی ہمدردی میں وہ مال خرچ نہ کرو جو تمہارا پیار امال
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۸)
مال کے ساتھ محبت نہیں چاہیے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ۔ تم ہرگز
نیکی کو نہیں پاسکتے جب تک کہ تم ان چیزوں میں سے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو۔ جن سے تم پیار کرتے ہو۔
اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے ساتھ آج کل کے حالات کا مقابلہ کیا جاوے تو اس زمانہ کی
حالت پر افسوس آتا ہے کیونکہ جان سے پیاری کوئی شے نہیں اور اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان ہی
دینی پڑتی تھی۔ تمہاری طرح وہ بھی بیوی اور بچے رکھتے تھے جان سب کو پیاری لگتی ہے مگر وہ ہمیشہ اس بات

پر حریص رہتے تھے کہ موقع ملے تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان قربان کر دیں۔ ( کلمه طیبه صفحه ۱۴)
بریکار اور علمی چیزوں کے خرچ سے کوئی آدمی نیکی کرنے کا دعوی نہیں کر سکتا۔ نیکی کا دروازہ تنگ ہے پس
یہ امر ذہن نشین کر لوکہ لکھی چیزوں کے خرچ کرنے سے کوئی اس میں داخل نہیں ہو سکتا کیونکہ نص صریح ہے:
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ جب تک عزیز سے عزیز اور پیاری سے پیاری چیزوں کو خرچ نہ
کرو گے اس وقت تک محبوب اور عزیز ہونے کا درجہ نہیں مل سکتا۔ اگر تکلیف اٹھانا نہیں چاہتے اور حقیقی نیکی
کو اختیار کرنا نہیں چاہتے تو کیوں کر کامیاب اور با مراد ہو سکتے ہو؟ کیا صحابہ ء کرام مفت میں اس درجہ تک
پہنچ گئے جو ان کو حاصل ہوا۔ دنیاوی خطابوں کے حاصل کرنے کے لیے کس قدر اخراجات اور تکلیفیں
برداشت کرنی پڑتی ہیں تو پھر کہیں جا کر ایک معمولی خطاب جس سے دلی اطمینان اور سکینت حاصل نہیں
ہو سکتی ملتا ہے ۔ پھر خیال کرو کہ رضی اللہ عنہم کا خطاب جو دل کو تسلی اور قلب کو اطمینان اور مولا کریم کی
رضامندی کا نشان ہے کیا یونہی آسانی سے مل گیا ؟
بات یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ کی رضا مندی جو حقیقی خوشی کا موجب ہے حاصل نہیں ہو سکتی جب تک
عارضی تکلیفیں برداشت نہ کی جاویں۔ خدا ٹھگا نہیں جاتا ۔ مبارک ہیں وہ لوگ ! جو رضائے الہی کے حصول
کے لیے تکلیف کی پروانہ کریں کیونکہ ابدی خوشی اور دائمی آرام کی روشنی اس عارضی تکلیف کے بعد مومن کو
ملتی ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۷۹)
دنیا میں انسان مال سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے۔ اسی واسطے علم تعبیر الرویا میں لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص
دیکھے کہ اس نے جگر نکال کر کسی کو دیا ہے تو اس سے مراد مال ہے یہی وجہ ہے کہ حقیقی اتقا اور ایمان کے
حصول کے لیے فرمایا: کن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ حقیقی نیکی کو ہرگز نہ پاؤ گے جب تک کہ تم
عزیز ترین خرچ نہ کرو گے کیونکہ مخلوق الہی کے ساتھ ہمدردی اور سلوک کا ایک بڑا حصہ مال کے خرچ کرنے
کی ضرورت بتلاتا ہے اور ابنائے جنس اور مخلوق الہی کی ہمدردی ایک ایسی شے ہے جو ایمان کا دوسرا جزو ہے
جس کے بدوں ایمان کامل اور راسخ نہیں ہوتا جب تک انسان ایثار نہ کرے دوسرے کو نفع کیوں کر پہنچا
سکتا ہے دوسرے کی نفع رسانی اور ہمدردی کے لیے ایثار ضروری شے ہے اور اس آیت میں : کن تَنَالُوا
الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ میں اسی ایثار کی تعلیم اور ہدایت فرمائی گئی ہے۔ پس مال کا اللہ تعالیٰ کی راہ
میں خرچ کرنا بھی انسان کی سعادت اور تقویٰ شعاری کا معیار اور محک ہے ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی

میں الہی وقف کا معیار اور محک وہ تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ضرورت بیان کی اور وہ کل
اثاث البيت لے کر حاضر ہو گئے ۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۰ ء صفحه ۴)
جب تک تم اپنے عزیز ترین اشیاء اللہ تعالیٰ جل شانہ کی راہ میں خرچ نہ کرو تب تک تم نیکی کو نہیں پا
سکتے ۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۸)
اس میں چندہ دینے اور مال صرف کرنے کی تاکید اور اشارہ ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۶ مورخه ۷ ارجولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ (۲۰۲)
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ یہ معنے ہیں کہ سب سے عزیز شے جان ہے اگر موقعہ ہو تو وہ
بھی خدا کی راہ میں دے دی جاوے۔ نماز میں اپنے اوپر جو موت اختیار کرتا ہے وہ بھی پڑ کو پہنچتا ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۵ مورخه ۱۶ را پریل ۱۹۰۴ء صفحه (۴)
ایسا ہی مالی عبادت جس قدر انسان اپنی کوشش سے کر سکتا ہے وہ صرف اس قدر ہے کہ اپنے اموال
مرغوبہ میں سے کچھ خدا کے لئے دیوے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اسی سورت میں فرمایا ہے وَ مِمَّا رَزَقْتُهُمْ
يُنْفِقُونَ (البقرۃ : ۴) اور جیسا کہ ایک دوسری جگہ فرمایا ہے : لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ -
لیکن ظاہر ہے کہ اگر مالی عبادت میں انسان صرف اسی قدر بجالا وے کہ اپنے اموال محبوبہ مرغوبہ میں سے
کچھ خدا تعالیٰ کی راہ میں دیوے تو یہ کچھ کمال نہیں ہے کمال تو یہ ہے کہ ماسوئی سے بکلی دست بردار ہو جائے
اور جو کچھ اُس کا ہے وہ اُس کا نہیں بلکہ خدا کا ہو جائے۔ یہاں تک کہ جان بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں فدا کرنے
کے لئے طیار ہو۔
( حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۹ ، ۱۴۰)
انسان میں ہمدردی اعلیٰ درجہ کا جو ہر ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا
تحبون یعنی تم ہرگز ! ہرگز ! اس نیکی کو حاصل نہیں کر سکتے جب تک اپنی پیاری چیزوں کو اللہ کی راہ میں
خرچ نہ کرو۔
یہ طریق اللہ کو راضی کرنے کا نہیں کہ مثلاً کسی ہندو کی گائے بیمار ہو جاوے اور وہ کہے کہ اچھا اس کو منس
( راہ خدا پر دینا ) دیتے ہیں بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ باسی اور سڑی بسی روٹیاں جو کسی کام نہیں
آ سکتی ہیں فقیروں کو دے دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے خیرات کر دی ہے ایسی باتیں اللہ تعالیٰ کو منظور
نہیں اور نہ ایسی خیرات مقبول ہو سکتی ہے وہ تو صاف طور پر کہتا ہے : لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا

تُحِبُّون حقیقت میں کوئی نیکی نیکی نہیں ہو سکتی جب تک اپنے پیارے مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں اس کے دین کی
اشاعت اور اس کی مخلوق کی ہمدردی کے لیے خرچ نہ کرو۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۳۳ مورخه ۲۴ رستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۹)
اس وقت تک تم حقیقی نیکی کو حاصل ہی نہیں کر سکتے جب تک تم اس چیز کو خرچ نہ کرو گے جو تم کو سب سے
زیادہ عزیز اور محبوب ہے۔
الحكم م جلد جلد ۔ ۱۰ نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه (۴)
مال سے محبت نہ کرو، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ یعنی تم پر تک
نہیں پہنچ سکتے جب تک وہ مال خرچ نہ کرو جس کو تم عزیز رکھتے ہو۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۲ مورخه ۷ ارجنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۹)
مولوی حکیم نه ہم نور دین صاحب اپنے اخلاص اور محبت اور صفت ایثار اور للہ شجاعت اور سخاوت اور
ہمدردی اسلام میں عجیب شان رکھتے ہیں ۔ کثرت مال کے ساتھ کچھ قدر قلیل خدا تعالیٰ کی راہ میں دیتے
ہوئے تو بہتوں کو دیکھا مگر خود بھوکے پیاسے رہ کر اپنا عزیز مال رضائے مولی میں اٹھا دینا اور اپنے لئے دنیا
میں سے کچھ نہ بنانا یہ صفت کامل طور پر مولوی صاحب موصوف میں ہی دیکھی یا ان میں جن کے دلوں پر ان
کی صحبت کا اثر ہے مولوی صاحب موصوف اب تک تین ہزار روپیہ کے قریب للہ اس عاجز کو دے چکے
ہیں اور جس قدر ان کے مال سے مجھ کو مدد پہنچی ہے اس کی نظیر اب تک کوئی میرے پاس نہیں۔ اگر چہ یہ
طریق دنیا اور معاشرت کے اصولوں کے مخالف ہے مگر جو شخص خدائے تعالیٰ کی ہستی پر ایمان لا کر اور دین
اسلام کو ایک سچا اور منجانب اللہ دین سمجھ کر اور با ایں ہمہ اپنے زمانہ کے امام کو بھی شناخت کر کے اللہ جل شانہ
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کی محبت اور عشق میں فانی ہو کر محض اعلاء کلمہ اسلام کے لئے
اپنے مال حلال اور طبیب کو اس راہ میں فدا کرتا ہے اس کا جو عند اللہ قدر ہے وہ ظاہر ہے اللہ جَلَّ شَانُه
فرماتا ہے: لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ۔
خدا سے وہی لوگ کرتے ہیں پیار جو سب کچھ ہی کرتے ہیں اس پر نثار
اسی فکر میں رہتے ہیں روز و شب که راضی وہ دلدار ہوتا ہے کب
اُسے دے چکے مال و جان بار بار ابھی خوف دل میں کہ ہیں نابکار
( نشان آسمانی، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۱۰)

اِنَّ اَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَةَ مُبْرَكًا وَهُدًى
الْعَلَمِينَ
جبکہ بیت اللہ تمام عالم کے لیے ہدایت پانے کا ذریعہ ہوا تو اس میں صاف اشارہ ہے کہ وہ ایسے مرکز
پر واقع ہے جس کی زبان تمام دنیا کی زبانوں سے مشارکت رکھتی ہے اور یہی ام الالسنہ ہونے کی حقیقت
ہے۔
( - من الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۳۳ حاشیه )
فَأَوْلى إلى أَنَّ الْعَرَبِيَّةَ سَبَقَتِ پر اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے جو عربی
الْأَلْسِنَةَ وَأَحَاطَتِ الْأَمْكِنَةَ وَهِيَ أَوَّلُ تمام زبانوں پر سبقت لے گئی اور تمام مکانوں پر محیط
غِذَاءِ لِلْنَاطِقِينَ فَإِنَّ الْبَيْتَ لَا يَخْلُوا ہے اور وہ بولنے والوں کی پہلی غذا ہے کیونکہ گھر لوگوں
مِنْ فَجْمَعِ النَّاسِ وَالْمَجْمَعُ يَحْتَائج الی کے مجمع سے خالی نہیں ہوتا اور اور مجمع دفع حاجت اور باہم
الْكَلَامِ لِدَفْعِ الْحَوَائِجِ وَالْإِسْتِيْنَاسِ فَإِنَّ اس پکڑنے کے لئے کلام کی طرف محتاج ہوتا ہے
الْمُعَاشَرَةَ مَوْقُوفَةٌ عَلَى الْفَهْمِ وَالتَّفْهِيْمِ کیونکہ معاشرت فہم اور تفہیم پر موقوف ہے جیسا کہ
كَمَا لَا يَخْفَى عَلَى الزَّكِ الْفَهِيمِ ۔
من الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه (۲۳۳)
زیرک اور فہیم پر یہ بات پوشیدہ نہیں ۔
( ترجمہ اصل کتاب سے )
فِيهِ ايْت بَيِّنَتْ مَّقَامُ ابْراهِيمَ ، وَ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنَّا وَلِلَّهِ عَلَى
النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۖ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ
عَنِ الْعَلَمِينَ ۔
حج کا مانع صرف زادراہ نہیں اور بہت سے امور ہیں جو عند اللہ حج نہ کرنے کے لئے عذر صحیح ہیں
چنانچہ ان میں سے صحت کی حالت میں کچھ نقصان ہونا ہے اور نیز اُن میں سے وہ صورت ہے کہ جب
راہ میں یا خود مکہ میں امن کی صورت نہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۱۵)
اسلام نے ۔۔۔۔۔۔ محبت کی حالت کے اظہار کے لیے حج رکھا ہے، خوف کے جس قدر ارکان ہیں وہ نماز

کے ارکان سے بخوبی واضح ہیں کہ کس قدر تذلل اور اقرار عبودیت اس میں موجود ہے اور حج میں محبت کے
سارے ارکان پائے جاتے ہیں بعض وقت شدت محبت میں کپڑے کی بھی حاجت نہیں رہتی عشق بھی ایک
جنون ہوتا ہے، کپڑوں کو سنوار کر رکھنا یہ عشق میں نہیں رہتا۔ سیالکوٹ میں ایک عورت ایک درزی پر عاشق
تھی اسے بہتیرا پکڑ کر رکھتے تھے وہ کپڑے پھاڑ کر چلی آتی تھی غرض یہ نمونہ جو انتہائے محبت کا لباس میں
ہوتا ہے وہ حج میں موجود ہے، سر منڈا یا جاتا ہے، دوڑتے ہیں ، محبت کا بوسہ رہ گیا وہ بھی ہے جو خدا کی ساری
شریعتوں میں تصویری زبان میں چلا آیا ہے پھر قربانی میں بھی کمال عشق دکھایا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ (۳)
حج کے واسطے جانا خلوص اور محبت سے آسان ہے مگر واپسی ایسی حالت میں مشکل ۔ بہت ہیں جو وہاں
سے نامراد اور سخت دل ہو کر آتے ہیں اس کی بھی یہی وجہ ہے کہ وہاں کی حقیقت ان کو نہیں ملتی ۔ قشر کو دیکھ کر
رائے زنی کرنے لگ جاتے ہیں وہاں کے فیوض سے محروم ہوتے ہیں اپنی بدکاریوں کی وجہ سے اور پھر
الزام دوسروں پر دھرتے ہیں اس واسطے ضروری ہے کہ مامور کی خدمت میں صدق اور استقلال سے کچھ
عرصہ رہا جاوے تا کہ اس کے اندرونی حالات سے بھی آگاہی ہو اور صدق پورے طور پر نورانی ہو
جاوے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۴)
بے وقت حج بھی فائدہ نہیں کرتا ، اکثر حاجی جو بڑی خوشی سے حج کرنے کو جاتے ہیں اور پھر دل سخت
ہو کر آتے ہیں اس کا یہی باعث ہے کہ انہوں نے بے وقت بیت اللہ کی زیارت کی اور بجز ایک کوٹھ کے اور
کچھ نہ دیکھا اور اکثر مجاورین کو صدق اور صلاح پر نہ پایا ، دل سخت ہو گیا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۷ حاشیه )
حج سے صرف اتنا ہی مطلب نہیں کہ ایک شخص گھر سے نکلے اور سمندر چیر کر چلا جاوے اور رسمی طور پر
کچھ لفظ منہ سے بول کر ایک رسم ادا کر کے چلا آوے اصل بات یہ ہے کہ حج ایک اعلیٰ درجہ کی چیز ہے جو
کمال سلوک کا آخری مرحلہ ہے، سمجھنا چاہیے کہ انسان کا اپنے نفس سے انقطاع کا یہ حق ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ
ہی کی محبت میں کھویا جاوے اور تعشق باللہ اور محبت الہی ایسی پیدا ہو جاوے کہ اس کے مقابلہ میں نہ اسے کسی
سفر کی تکلیف ہو اور نہ جان و مال کی پروا ہو ، نہ عزیز واقارب سے جدائی کا فکر ہو جیسے عاشق اور محب اپنے
محبوب پر جان قربان کرنے کو تیار ہوتا ہے اسی طرح یہ بھی کرنے سے دریغ نہ کرے اس کا نمونہ حج میں رکھا

ہے جیسے عاشق اپنے محبوب کے گرد طواف کرتا ہے اسی طرح حج میں بھی طواف رکھا ہے یہ ایک بار یک نکتہ
ہے جیسا بیت اللہ ہے ایک اس سے بھی اوپر ہے جب تک اس کا طواف نہ کرو یہ طواف مفید نہیں اور ثواب
نہیں۔ اس کے طواف کرنے والوں کی بھی یہی حالت ہونی چاہیے جو یہاں دیکھتے ہو کہ ایک مختصر سا کپڑا
رکھ لیتے ہیں اسی طرح اس کا طواف کرنے والوں کو چاہیے کہ دنیا کے کپڑے اتار کر فروتنی اور انکساری
اختیار کرے اور عاشقانہ رنگ میں پھر طواف کرے۔ طواف عشق الہی کی نشانی ہے اور اس کے معنے یہ ہیں
کہ گویا مرضات اللہ ہی کے گرد طواف کرنا چاہیے اور کوئی غرض باقی نہیں۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۹)
ایک حج کے ارادہ کرنے والے کے لیے اگر یہ بات پیش آ جائے کہ وہ اس مسیح موعود کو دیکھ لے جس کا
تیرہ سو برس سے اہل اسلام میں انتظار ہے تو بموجب نص صریح قرآن اور احادیث کے وہ بغیر اس کی
اجازت کے حج کو نہیں جاسکتا۔ ہاں ! با جازت اس کے دوسرے وقت میں جاسکتا ہے۔
( تذكرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (۴۹)
اصل میں جو لوگ خدا کی طرف سے آتے ہیں ان کی خدمت میں دین سیکھنے کے واسطے جانا بھی ایک
طرح کا حج ہی ہے ۔ حج بھی خدا تعالیٰ کے حکم کی پابندی ہے اور ہم بھی تو اس کے دین اور اس کے گھر یعنی
خانہ کعبہ کی حفاظت کے واسطے آئے ہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)
خانہ کعبہ کا پتھر یعنی حجر اسود ایک روحانی امر کے لئے نمونہ قائم کیا گیا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو نہ
خانہ کعبہ بنا تا اور نہ اس میں حجر اسود رکھتا لیکن چونکہ اس کی عادت ہے کہ روحانی اُمور کے مقابل پر
جسمانی امور بھی نمونہ کے طور پر پیدا کر دیتا ہے تا وہ روحانی امور پر دلالت کریں اسی عادت کے موافق
خانہ کعبہ کی بنیاد ڈالی گئی ۔ اصل بات یہ ہے کہ انسان عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور عبادت دو قسم کی
ہے؛ (۱) ایک تذلل اور انکسار (۲) دوسری محبت اور ایثار ۔ تذلل اور انکسار کے لئے اُس نماز کا حکم ہوا جو
جسمانی رنگ میں انسان کے ہر ایک عضو کو خشوع اور خضوع کی حالت میں ڈالتی ہے یہاں تک کہ دلی سجدہ
کے مقابل پر اس نماز میں جسم کا بھی سجدہ رکھا گیا تا جسم اور روح دونوں اس عبادت میں شامل ہوں اور
واضح ہو کہ جسم کا سجدہ بیکار کا سجده بیکار اور لغو نہیں ۔ اول تو یہ امر مسلم ہے کہ خدا جیسا کہ روح کا پیدا کرنے والا ہے ایسا
ہی وہ جسم کا بھی پیدا کرنے والا ہے اور دونوں پر اُس کا حق خالقیت ہے ماسوا اس کے جسم اور روح ایک

آج 10 میں سے 10 باقی