سورة الانشقاق

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عفو کے محل پر ہو، نہ غیر حل پر تو اس کا وہ بدلہ پائے گا۔
سورة ال عمران
اس آیت سے ظاہر ہے کہ قرآنی تعلیم یہ نہیں کہ خواہ نخواہ اور ہر جگہ شر کا مقابلہ نہ کیا جائے اور شریروں
اور ظالموں کو سزا نہ دی جائے بلکہ یہ تعلیم ہے کہ دیکھنا چاہئے کہ وہ محل اور موقعہ گناہ بخشنے کا ہے یا سزا دینے
کا ہے۔ پس مجرم کے حق میں اور نیز عامہ خلائق کے حق میں جو کچھ فی الواقعہ بہتر ہو وہی صورت اختیار کی
جائے۔ بعض وقت ایک مجرم گناہ بخشنے سے تو بہ کرتا ہے اور بعض وقت ایک مجرم گناہ بخشنے سے اور بھی دلیر ہو
جاتا ہے پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اندھوں کی طرح صرف گناہ بخشنے کی عادت مت ڈالو۔ بلکہ غور سے دیکھ
لیا کرو کہ حقیقی نیکی کس بات میں ہے آیا بخشنے میں یا سزا دینے میں پس جو امر محل اور موقع کے مناسب ہو
وہی کرو۔ افراد انسانی کے دیکھنے سے صاف ظاہر ہے کہ جیسے بعض لوگ کینہ کشی پر بہت حریص ہوتے ہیں
شرم
یہاں تک کہ دادوں پر دادوں کے کینوں کو یاد رکھتے ہیں ۔ ایسا ہی بعض لوگ عفو اور درگزر کی عادت کو انتہا
تک پہنچا دیتے ہیں اور بسا اوقات اس عادت کے افراط سے دیوٹی تک نوبت پہنچ جاتی ہے اور ایسے قابل
حلم اور عفو اور درگزران سے صادر ہوتے ہیں جو سراسر حمیت اور غیرت اور عفت کے برخلاف ہوتے
ہیں بلکہ نیک چلنی پر داغ لگاتے ہیں اور ایسے عفو اور درگزر کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سب لوگ تو بہ توبہ کر اٹھتے
ہیں ۔ انہیں خرابیوں کے لحاظ سے قرآن شریف میں ہر ایک خلق کے لئے محل اور موقع کی شرط لگا دی ہے اور
ایسے خلق کو منظور نہیں رکھا جو بے محل صادر ہو۔
یادر ہے کہ مجرد عفو کو خلق نہیں کہہ سکتے بلکہ وہ ایک طبعی قوت ہے جو بچوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ بچہ کو جس
کے ہاتھ سے چوٹ لگ جائے خواہ شرارت سے ہی لگے تھوڑی دیر کے بعد وہ اس قصہ کو بھلا دیتا ہے اور پھر
اس کے پاس محبت سے جاتا ہے اور اگر ایسے شخص نے اس کے قتل کا بھی ارادہ کیا ہو تب بھی صرف میٹھی بات
پر خوش ہو جاتا ہے۔ پس ایسا عفو کسی طرح خلق میں داخل نہیں ہوگا۔ خلق میں اسی صورت میں داخل ہوگا
جب ہم اس کو محل اور موقع پر استعمال کریں گے ورنہ صرف ایک طبعی قوت ہوگی ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۱، ۳۵۲)
یعنی مومن وہی ہیں جو غصہ کو کھا جاتے ہیں اور یا وہ گو اور ظالم طبع لوگوں کے حملوں کو معاف کر دیتے ہیں
اور بیہودگی کا بیہودگی سے جواب نہیں دیتے۔ مجموعه اشتہارات ، صفحه ۱۹۵ حاشیه )
الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاء ۔۔۔ وہ تکلیفوں اور کم آمدنی کی حالت میں اور قحط کے دنوں میں

سخاوت سے دل تنگ نہیں ہو جاتے بلکہ تنگی کی حالت میں بھی اپنے مقدور کے موافق سخاوت کرتے
رہتے ہیں ۔ وہ کبھی پوشیدہ خیرات کرتے ہیں اور کبھی ظاہر ۔ پوشیدہ اس لئے کہ تار یا کاری سے بچیں
اور ظاہر اس لئے کہ تا دوسروں کو ترغیب دیں ۔
ہیں
۔ ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۵ تا ۳۵۷)
یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا عفو کے لائق ہے یا نہیں ۔ مجرم دو قسم کے ہوتے ہیں بعض تو اس قسم کے
ہوتے ہیں کہ ان سے کوئی حرکت ایسی سرزد ہو جاتی ہے جو غصہ تو لاتی ہے لیکن وہ معافی کے قابل ہوتے
اور (بعض) ایسے ہوتے ہیں کہ اگر ان کی کسی شرارت پر چشم پوشی کی جاوے اور اس کو معاف کر دیا
جاوے تو وہ زیادہ دلیر ہو کر مزید نقصان کا باعث بنتا ہے مثلاً ایک خدمتگار ہے جو بڑا نیک اور فرماں بردار
ہے وہ چاء لا یا اتفاق سے اس کو ٹھوکر لگی اور چاء کی پیالی گر کر ٹوٹ گئی اور چاء بھی مالک پر گر گئی اگر اس کو
مارنے کے لیے اٹھ کھڑا ہو اور تیز و تند ہو کر اس پر جا پڑے تو یہ سفاہت ہوگی یہ عفو کا مقام ہے کیونکہ اس نے
عمداً شرارت نہیں کی ہے اور عفو اس کو زیادہ شرمندہ کرتا اور آئندہ کے لیے محتاط بناتا ہے لیکن اگر کوئی ایسا
شریر ہے ہے کہ وہ ہر روز توڑتا ہے اور یوں نقصان پہنچاتا ہے تو اس پر رحم یہی ہوگا کہ اس کو سزادی
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ راپریل ۱۹۰۱ صفحه (۴)
جاوے۔
ہماری شریعت کا یہ حکم ہے کہ موقع دیکھو۔ اگر نرمی کی ضرورت ہے خاک سے مل جاؤ۔ اگر سختی کی
ضرورت ہے سختی کرو۔ جہاں عفو سے صلاحیت پیدا ہوتی ہو وہاں عفو سے کام لو۔ نیک اور باحیا خدمتگار اگر
قصور کرے تو بخش دو مگر بعض ایسے خیرہ طبع ہوتے ہیں کہ ایک دن بخشو تو دوسرے دن دگنا بگاڑ کرتے ہیں
وہاں سزا ضروری ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۸ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۱ صفحه ۴)
کہتے ہیں کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کے پاس ایک نوکر چاء کی پیالی لا یا جب قریب آیا تو غفلت سے وہ
پیالی آپ کے سر پر گر پڑی آپ نے تکلیف محسوس کر کے ذرا تیز نظر سے غلام کی طرف دیکھا غلام نے
آہستہ سے پڑھا الْكُظِمِينَ الْغَيْظَ یہ سن کر امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا کظمت ۔ غلام نے پھر کہاؤ
الْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۔ كَظم میں انسان غصہ دبا لیتا ہے اور اظہار نہیں کرتا ہے مگر اندر سے پوری رضا
مندی نہیں ہوتی اس لیے عفو کی شرط لگا دی ہے آپ نے کہا کہ میں نے عفو کیا۔ پھر پڑھا وَ اللهُ يُحِبُّ
الْمُحْسِنِينَ محبوب الہی وہی ہوتے ہیں جو کظم اور عفو کے بعد نیکی بھی کرتے ہیں، آپ نے فرمایا جا

آزاد بھی کیا۔ راستبازوں کے نمونے ایسے ہیں کہ چاء کی پیالی گرا کر آزاد ہوا۔ اب بتاؤ کہ یہ نمونہ اصول کی
عمدگی ہی سے پیدا ہوا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۱ء صفحه ۳)
اہل تقویٰ کے لیے یہ شرط تھی کہ وہ غربت اور مسکینی میں اپنی زندگی بسر کرے۔ یہ ایک تقوی کی شاخ
ہے جس کے ذریعہ ہمیں غضب نا جائز کا مقابلہ کرنا ہے بڑے بڑے عارف اور صدیقوں کے لیے آخری
اور کڑی منزل غضب سے ہی بچنا ہے۔ محب و پندار غضب سے پیدا ہوتا ہے اور ایسا ہی کبھی خود غضب
تُحجب و پندار کا نتیجہ ہوتا ہے کیونکہ غضب اس وقت ہوگا جب انسان اپنے نفس کو دوسرے پر ترجیح دیتا
ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۴۹)
یا درکھو کہ عقل اور جوش میں خطرناک دشمنی ہے جب جوش اور غصہ آتا ہے تو عقل قائم نہیں رہ سکتی لیکن
جو صبر کرتا ہے اور برد باری کا نمونہ دکھاتا ہے اس کو ایک نور دیا جاتا ہے جس سے اس کی عقل و فکر کی قوتوں
میں ایک نئی روشنی پیدا ہو جاتی ہے اور پھر نور سے نور پیدا ہوتا ہے غصہ اور جوش کی حالت میں چونکہ دل و
دماغ تاریک ہوتے ہیں اس لیے پھر تاریکی سے تاریکی پیدا ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخہ ۱۰ رمئی ۱۹۰۲ء صفحه ۶،۵ )
یا درکھو جو شخص سختی کرتا اور غضب میں آجاتا ہے اس کی زبان سے معارف اور حکمت کی باتیں ہرگز نہیں
نکل سکتیں، وہ دل حکمت کی باتوں سے محروم کیا جاتا ہے جو اپنے مقابل کے سامنے جلدی طیش میں آ کر
آپے سے باہر ہو جاتا ہے۔ گندہ دہن اور بے لگام کے ہونٹھ لطائف کے چشمہ سے بے نصیب اور محروم کئے
جاتے ہیں۔ غضب اور حکمت دونوں جمع نہیں ہو سکتے جو مغضوب الغضب ہوتا ہے اس کی عقل موٹی اور فہم
کند ہوتا ہے اس کو کبھی کسی میدان میں غلبہ اور نصرت نہیں دئے جاتے ۔ غضب نصف جنون ہے جب یہ
زیادہ بھڑکتا ہے تو پورا جنون ہو سکتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۸ )
مرد کو چاہیے کہ اپنے قومی کو برمحل اور حلال موقعہ پر استعمال کرے مثلاً ایک قوت غضبی ہے جب وہ
اعتدال سے زیادہ ہو تو جنون کا پیش خیمہ ہوتی ہے ، جنون میں اور اس میں بہت تھوڑا فرق ہے۔ جو آدمی
مغلوب الغضب ہو کر گفتگو نہ کرے۔
شدید الغضب ہوتا ہے اس سے حکمت کا چشمہ چھین لیا جاتا ہے بلکہ اگر کوئی مخالف ہو تو اس سے بھی
البدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخه ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۷۳)
دو قوتیں انسان کو منجر به جنون کر دیتی ہیں ایک بدظنی اور ایک غضب جبکہ افراط تک پہنچ جاویں ۔۔۔ پس

لازم ہے کہ انسان بدظنی اور غضب سے بہت بچے ۔ سوائے راست بازوں کے باقی جس قدر لوگ دنیا میں
ہوتے ہیں ہر ایک کچھ نہ کچھ حصہ جنون کا ضرور رکھتا ہے جس قدر قوی ان کے ہوتے ہیں ان میں ضرور افراط
تفریط ہوتی ہے اور اس سے جنون ہوتا ہے۔
غضب اور جنون میں فرق یہ ہے کہ اگر سر سری دورہ ہو تو اسے غضب کہتے ہیں اور اگر وہ مستقل استحکام
پکڑ جاوے تو اس کا نام جنون ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۱ مورخه ۲۱ اگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۴۱)
وَ الْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ یعنی مومن وہ ہیں جو غصہ کھا جاتے ہیں اور لوگوں کے
ساتھ عفو اور درگزر سے پیش آتے ہیں اور اگر چہ انجیل میں بھی عفو اور درگزر کی تعلیم ہے جیسا کہ میں ابھی
بیان کر چکا ہوں مگر وہ یہودیوں تک محدود ہے دوسروں سے حضرت عیسیٰ نے اپنی ہمدردی کا کچھ واسطہ
نہیں رکھا اور صاف طور پر فرما دیا کہ مجھے بجز بنی اسرائیل کے دوسروں سے کچھ غرض نہیں خواہ وہ غرق
ہوں خواہ نجات پاویں۔
چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۹۵)
وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُوا
لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَ
روپوور
هُمْ يَعْلَمُونَ ۔
اور وہ لوگ کہ جب کوئی بے حیائی کا کام کریں یا اپنی جانوں پر ظلم کریں اور پھر اپنے ایسے حال میں اللہ
تعالیٰ کو یاد کریں اور اُس سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگیں اور اپنے گناہ پر اصرار نہ کریں اُن کا خدا آمرز
گار ہوگا اور گنہ بخش دے گا۔
ظاہر ہے کہ جیسے خدا انسان کا اس طور سے مالک ہے کہ اگر چاہے تو اُس کے گناہ پر اُس کو سزا دے۔ ایسا
ہی اس طور سے بھی اُس کا مالک ہے کہ اگر چاہے تو اُس کا گناہ بخش دے کیونکہ ملکیت تبھی متحقق ہوتی ہے کہ
جب مالک دونوں پہلوؤں پر قادر ہو۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۶،۲۵)
وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ )
اور ست مت ہو اور غم مت کرو اور انجام کار غلبہ تمہیں کو ہو گا اگر تم ایمان پر قائم رہو گے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۹ حاشیہ نمبر ۱۱)

آج 10 میں سے 10 باقی