سورة البُرُوج
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اے مومنو ! مقابلہ سے ہمت مت ہار و اور کچھ اندیشہ مت کرو اور انجام کار غلبہ تمہیں کا ہے اگر تم
واقعی طور پر مومن ہو۔
(آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۳۳، ۳۳۴)
إِن يَمْسَسْكُمْ قَرْحٌ فَقَدْ مَسَّ الْقَوْمَ قَرْحٌ مِثْلُهُ وَ تِلْكَ الْأَيَّامُ
نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ يَتَّخِذَ مِنْكُمْ شُهَدَاء
وَاللهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ )
یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ نشان بھی ہوتے ہیں اور ان میں التباس بھی ہوتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے معجزہ مانگا گیا تو کہا کہ خدا قادر ہے۔ خواہ آسمان سے نشان دکھلاوے یا بعض کو بعض سے جنگ کرا کر
نشان دکھاوے چنانچہ جنگوں میں صحابہ بھی قتل ہوئے۔ بعض کمزور ایمان والوں نے اعتراض کیا کہ اگر یہ
عذاب ہے تو ہم میں سے لوگ کیوں مرتے ہیں اس پر خدا تعالیٰ نے فرمایا : إِن يَمْسَسْكُمْ قَرْحٌ فَقَدْ مَسَّ
الْقَوْمَ قَرْحٌ مِثْلُهُ وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نْدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ الخ پس اگر ہماری جماعت میں سے کوئی بھی نہ
مرے اور کل قو میں مرتی رہیں تو کل دنیا ایک ہی دفعہ راہ راست پر آجاوے اور بجز اسلام کے اور کوئی مذہب
دنیا پر نہ رہے حتی کہ گورنمنٹوں کو بھی مسلمان ہونا پڑے اور یہی سر تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ
بھی فوت ہوئے تھے۔ ہاں ! سلامتی کا حصہ نسبتاً ہماری طرف زیادہ رہے گا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۳۸)
خدا تعالٰی نشانوں میں قیامت کا نمونہ دکھانا نہیں چاہتا اور نہ کبھی ایسا ہوا بلکہ ان میں کسی حد تک فنا ضرور
ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صحابہ میں سے بھی بعض ان جنگوں میں شہید ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو بھی تکلیف پہنچی لیکن انجام نے دکھایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نشان کیسا عظیم الشان تھا اسی طرح پر
یہاں بھی ہے سلامتی کا حصہ نسبتاً ہماری ہی طرف زیادہ ہوگا۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۹ مورخہ ۲۴ مئی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۹)
تِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ اور ہم یہ دن لوگوں میں پھیرتے رہتے ہیں یعنی کبھی کسی کی نوبت
آتی ہے اور کبھی کسی کی اور عنایات الہیہ نوبت به نوبت امت محمدیہ کے مختلف افراد پر وارد ہوتے رہتے
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۰۴ ، ۶۰۵ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا یہ خاصہ ہے کہ پرانے خاندانوں کو چھوڑ کر کسی اور کو لے لیتا ہے جیسے بنی اسرائیل کو چھوڑ کر
بنی اسماعیل کو لے لیا کیونکہ وہ لوگ عیش و عشرت میں پڑ کر خدا کو بھول گئے ہوئے ہیں ۔ وَتِلْكَ الأَيَّامُ
نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ -
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۴۲)
یا درکھو کہ خدا سب کچھ آپ کرتا ہے ہم اور ہماری جماعت اگر سب کے سب حجروں میں بیٹھ جاویں
تب بھی کام ہو جاوے گا اور دجال کو زوال آوے گا : تِلْكَ الأَيَّامُ نْدَاوِلُهَا ۔ اس کا کمال بتاتا ہے کہ اب
اس کے زوال کا وقت ہے، اس کا ارتفاع ظاہر کرتا ہے کہ اب وہ نیچا دیکھے گا ، اس کی آبادی اس کی بربادی کا
نشان ہے۔ ہاں! ٹھنڈی ہوا چل پڑی ہے، خدا کے کام آہستگی کے ساتھ ہوتے ہیں ۔
( بدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۱۹ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۶)
یہودی کہتے ہیں کہ بنی اسماعیل کو نبوت کیوں ملی وہ نہیں جانتے تِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ
خدا تعالیٰ سے اگر کوئی مقابلہ کرتا ہے تو وہ مردود ہے وہ ہر ایک سے پوچھ سکتا ہے اس سے کوئی نہیں پوچھ
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۲ صفحه ۱۰)
سکتا۔
وَ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَابِنُ مَاتَ أَوْ
قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ
شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّكِرِينَ
یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محض ایک رسول ہیں اور ان سے پہلے سب رسول فوت ہو چکے ہیں پس
کیا اگر وہ فوت ہو گئے یا قتل کئے گئے تو تم دین اسلام کو چھوڑ دو گے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۹۱)
خداوند عز و جل نے عام اور خاص دونوں طور پر مسیح کا فوت ہو جانا بیان فرمایا ہے عام طور پر جیسا کہ وہ
فرماتا ہے : وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَابِنُ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى
اعْقَابِكُم یعنی محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) صرف ایک رسول ہے اور اس سے پہلے ہر یک رسول جو آیا وہ
گزر گیا اور انتقال کر گیا اب کیا تم اس رسول کے مرنے یا قتل ہو جانے کی وجہ سے دین اسلام چھوڑ دو گے؟
اب دیکھو یہ آیت جو استدلالی طور پر پیش کی گئی ہے صریح دلالت کرتی ہے کہ ہر یک رسول کو موت پیش آتی
رہی ہے خواہ وہ موت طبعی طور پر ہو یا قتل وغیرہ سے اور گزشتہ نبیوں میں سے کوئی ایسا نبی نہیں جو مرنے سے