سورة الطّارق
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بچ گیا ہو۔ سو اس جگہ ناظرین ببداہت سمجھ سکتے ہیں کہ اگر حضرت مسیح جو گزشتہ رسولوں میں سے ایک رسول
ہیں اب تک مرے نہیں بلکہ زندہ آسمان پر اُٹھائے گئے تو اس صورت میں مضمون اس آیت کا جو عام
طور پر ہر یک گزشتہ نبی کے فوت ہونے پر دلالت کر رہا ہے صحیح نہیں ٹھہر سکتا بلکہ یہ استدلال ہی لغو اور قابلِ
جرح ہوگا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۶۴، ۲۶۵)
محمد صلی اللہ علیہ وسلم صرف ایک نبی ہیں ان سے پہلے سب نبی فوت ہو گئے ہیں ۔ اب کیا اگر وہ بھی فوت
ہو جائیں یا مارے جائیں تو ان کی نبوت میں کوئی نقص لازم آئے گا؟ جس کی وجہ سے تم دین سے پھر جاؤ۔
اس آیت کا ماحصل یہ ہے کہ اگر نبی کے لئے ہمیشہ زندہ رہنا ضروری ہے تو ایسا نبی پہلے نبیوں میں سے پیش
کرو جواب تک زندہ موجود ہے اور ظاہر ہے کہ اگر مسیح ابن مریم زندہ ہے تو پھر یہ دلیل جو خدائے تعالیٰ
نے پیش کی صحیح نہیں ہوگی ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۷)
بخاری کے صفحہ ۶۴۰ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت کی گئی ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فوت ہو گئے تو بعض آدمی یہ گمان کرتے تھے کہ آنحضرت فوت نہیں ہوئے اور بعض کہتے تھے کہ فوت
ہو گئے مگر پھر دنیا میں آئیں گے۔ اس حالت میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ حضرت عائشہ کے گھر گئے اور
دیکھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں تب وہ چادر کا پردہ اُٹھا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے چہرہ کی طرف جھکے اور چوما اور کہا کہ میرے ماں باپ تیرے پر قربان ! مجھے خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ
خدا تیرے پر دو موتیں جمع نہیں کرے گا۔ پھر لوگوں میں آئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فوت
ہو جانا ظاہر کیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فوت ہونے اور پھر دنیا میں نہ آنے کی تائید میں یہ آیت
پڑھی : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ یعنی محمد اس سے زیادہ نہیں کہ وہ رسول اللہ ہے
اور اس سے پہلے تمام رسول اس دنیا سے ہمیشہ کے لئے گزر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ کا
الف لام استغراق کا ہے جو رسولوں کی جمع افراد گزشتہ پر محیط ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو پھر دلیل ناقص رہ جاتی
ہے کیونکہ اگر ایک فرد بھی باہر رہ جائے تو وہ پھر وہ استدلال جو مدعا قرآن کریم کا ہے اس آیت سے
پیدا نہیں ہو سکتا۔ اس آیت کے پیش کرنے سے حضرت ابو بکر صدیق نے اس بات کا ثبوت دیا کہ کوئی نبی
ایسا نہیں گزرا کہ جو فوت نہ ہوا ہو اور نیز اس بات کا ثبوت دیا کہ جو فوت ہو جائے پھر دنیا میں کبھی نہیں
آتا۔ کیونکہ لغت عرب اور محاورہ اہل عرب میں خلا یا خَلَتْ ایسے لوگوں کے گزرنے کو کہتے ہیں جو پھر
آنے والے نہ ہوں ۔ پس تمام رسولوں کی نسبت جو آیت موصوفہ بالا میں خلت کا لفظ استعمال کیا گیا وہ
اسی لحاظ سے استعمال کیا گیا تا اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ وہ لوگ ایسے گئے ہیں کہ پھر دنیا میں ہر گز نہیں
آئیں گے۔ چونکہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال یافتہ ہونے
کی حالت میں آپ کے چہرہ مبارک کو بوسہ دے کر کہا تھا کہ تو حیات اور موت میں پاک ہے تیرے پر دو
موتیں ہرگز وارد نہیں ہوں گی یعنی تو دوسری مرتبہ دنیا میں ہر گز نہیں آئے گا۔ اس لئے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
نے اپنے قول کی تائید میں آیت قرآن کریم کی پیش کی جس کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ سب رسول جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے تھے گزر چکے ہیں اور جو رسول اس دنیا سے گزر گئے ہیں پھر اس دنیا
میں ہر گز نہیں آئیں گے کیونکہ جیسا کہ قرآن شریف میں اور فوت شدہ لوگوں کی نسبت خلوا یا خلت کا لفظ
استعمال ہوا ہے۔ ایسا ہی یہی لفظ نبیوں کے حق میں بھی استعمال ہوا ہے۔ اور یہ لفظ موت کے لفظ سے اخص
ہے کیونکہ اس کے مفہوم میں یہ شرط ہے کہ اس عالم سے گزر کر پھر اس عالم میں نہ آوے۔ غرض امام بخاری
رحمۃ اللہ علیہ نے اس جگہ فوت شدہ نبیوں کے دوبارہ نہ آنے کے بارے میں اوّل قول ابو بکر صدیق کا پیش
کیا جس میں یہ بیان ہے کہ خدا تیرے پر دو موتیں جمع نہیں کرے گا کیونکہ دوبارہ آنا دو موتوں کو مستلزم ہے
اور پھر اس بارے میں قرآن کریم کی آیت پیش کی اور یہ ثبوت دیا کہ خلا اس گزرنے کو کہتے ہیں کہ پھر
اس کے بعد عود نہ ہو۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۸۹،۵۸۸)
اللہ جل شانہ کی یہ دلیل معقولی که قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ جو بطور استقراء کے بیان کی گئی ہے یہ
ایک قطعی اور یقینی دلیل استقرائی ہے جب تک کہ اس دلیل کو توڑ کر نہ دکھلایا جائے اور یہ ثابت نہ کیا جائے کہ خدا
تعالیٰ کی رسالتوں کو لے کر خدا تعالیٰ کے بیٹے بھی آیا کرتے ہیں اس وقت تک حضرت مسیح کا خدا تعالیٰ کا حقیقی بیٹا
ہونا ثابت نہیں ہو سکتا کیونکہ اللہ جل شانہ اس دلیل میں صاف توجہ دلاتا ہے کہ تم مسیح سے لے کر انبیاء کے
انتہائی سلسلہ تک دیکھ لو جہاں سے سلسلہ نبوت کا شروع ہوا ہے کہ بجر نوع انسان کے کبھی خدا یا خدا کا بیٹا بھی دنیا
میں آیا ہے اور اگر یہ کہو کہ آگے تو نہیں آیا مگر اب تو آگیا تو فن مناظرہ میں اس کا نام مصادر علی المطلوب ہے یعنی
جو امر متنازعہ فیہ ہے اسی کو بطور دلیل پیش کر دیا جائے۔ (جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۱۴)
يَعْنِي مَا تُوا كُلُّهُمْ كَمَا اسْتَدَلَّ بِهِ الصَّدِّيقُ یعنی تمام کے تمام رسول فوت ہو گئے جیسا کہ
الْأَكْبَرُ عِنْدَ وَفَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس آیت
فَمَا بَقِيَ شَكٍّ بَعْدَ ذَلِكَ فِي وَفَاةِ الْمَسِیح سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے و وقت استدلال
وَامْتِنَاعِ رُجُوعِهِ إِنْ كُنْتُمْ بِاللهِ وَآيَاتِهِ کیا تھا پس اس کے بعد اگر تم اللہ تعالیٰ پر اور اس کی آیات پر
ایمان رکھتے ہو تو حضرت مسیح کی وفات اور مسیح کے واپس نہ
مُؤْمِنِينَ
( تحفہ بغداد، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۹ آنے کے متعلق کوئی شک باقی نہیں رہتا۔ ( ترجمہ از مرتب )
فَحَاصِلُ الْكَلَامِ أَنَّ أَبَا بَكْرِ الصَّدِيقَ خلاصہ کلام یہ کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے
رَدَّ بِهَذِهِ الْآيَةِ قَوْلَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - اس آیت کے ساتھ حضرت عمرؓ کے قول کی تردید کی پھر
ثُمَّ مَا اكْتَفَى عَلَى ذلِكَ بَلْ قَصَد آپ نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ آپ مسجد میں تشریف لے
الْمَسْجِدَ وَانْطَلَقَ مَعَه رَهْط من گئے آپ کے ساتھ صحابہ کی ایک جماعت بھی تھی۔ مسجد میں
الصَّحَابَةِ، فَجَاءَ وَ صَعِدَ الْمِنْبَرَ، وَجَمَعَ پہنچ کر آپ منبر پر رونق افروز ہوئے تمام موجود صحابہ کو آپ
حَوْلَهُ كُلَّ مَنْ كَانَ مَوْجُودًا مِنْ أَصْحَابِ نے اپنے گرد جمع کر لیا پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کی
رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا اور پھ پڑھا اور پھر فرمایا اے
أَثْنَى عَلَى اللهِ وَصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ وَقَالَ: لوگو! تم یہ جان لو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا
أَيُّهَا النَّاسُ اعْلَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى گئے ہیں پس تم میں سے جو کوئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ تُوُفِّيَ، فَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ عبادت کرتا تھا اسے معلوم ہونا چاہیے کہ حضور فوت
مُحَمَّدًا فَلْيَعْلَمْ أَنَّهُ قَدْ مَاتَ، وَ مَنْ كَانَ ہو گئے ہیں اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا تھا تو یقیناً
يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّهُ حَلٌّ لَّا يَمُوتُ، ثُمَّ قَرَأَ وَ اللہ تعالیٰ زندہ ہے اس پر کبھی موت نہیں آئے گی پھر
مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ آپ نے یہ آیت تلاوت کی وَ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ
الرُّسُلُ أَفَابِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ
أَعْقَابِكُمْ فَاسْتَدَلَّ بِهَذِهِ الْآيَةِ عَلَى عَلَى أَعْقَابِكُمْ ۔ اور آپ نے اس آیت سے رسول اللہ صلی
مَوْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللہ علیہ وسلم کی وفات پر استدلال فرمایا اس بات پر بناء
بِنَاءً عَلَى أَنَّ الْأَنْبِيَاءَ كُلَّهُمْ قَدْ مَاتُوا رکھتے ہوئے کہ سب کے سب انبیاء فوت ہو گئے ہیں پس
فَلَمَّا سَمِعَ الصَّحَابَةُ قَوْلَ الصَّدِيقِ رَضِيَ جب صحابہ نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بات سنی
اللهُ عَنْهُ مَا رَدَّ أَحَدٌ عَلى قَوْلِهِ، وَمَا قَالَ تو ان میں سے کسی نے بھی آپ کی بات کی تردید نہیں کی ۔