سورة الدّخان

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

كَانُوا يَخْطَئُونَ فَسَمِعَ أَبُو بَـ أَبُو بَكْرٍ كَلَامَهُمْ وَمَا كَانُوا ہوئے پھر آیت مذکورہ پڑھی اور فرمایا سنو اور
يَزْعَمُونَ، فَقَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَاجْتَمَعَ الصَّحَابَةُ سب کے سب رسول اللہ صلی للہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت
حَوْلَهُ وَتَلَا الْآيَةَ الْمَذْكُورَةَ وَقَالَ اسْمَعُونِ وَ پر جمع تھے جب یہ آیت سنی تو عجیب تاثیر اپنے
كَانُوا مُجْتَمِعِينَ كُلَّهُمْ لِمَوْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ دلوں میں پائی اور سمجھے کہ گویا یہ آیت آج ہی
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعُوا وَتَأْثَرُوا بِأَثَرِ عَجِيْبِ كَأَنَّ اتری ہے۔ اس کو سن کر انہوں نے رونا شروع کیا
الآيَةَ نَزَلَتْ فِي ذَالِكَ الْيَوْمِ وَ كَانُوا يَبْكُونَ اور تصدیق کی ۔ اس دن ایسا کوئی شخص نہ رہا جو
وَيُصَدِّقُوْنَ وَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنْهُمْ فِي ذَالِكَ الْيَوْمِ اس پر ایمان نہ لایا ہو کہ سارے نبی فوت ہو چکے
إِلَّا أَنَّهُ آمَنَ بِصَمِيمِ الْقَلْبِ أَنَّ الْأَنْبِيَاءَ كُلَّهُمْ ہیں اب ان کو اپنے رسول کی موت پر کوئی رنج اور غم
قَدْ مَاتُوا وَقَدْ أَدْرَكَهُمُ الْمَنُونُ فَمَا بَقِيَ لَهُمْ اور اپنے پیارے کے لیے کوئی حسرت اور افسوس کی
أَسَفُ عَلى مَوْتِ رَسُوْلِهِمْ وَلَا فَحَلَّ غِبْطَةٍ جَگہ نہ رہی اور اس کی موت پر خبر دار اور آگاہ ہو گئے
لِحَبِيبِهِمْ ، وَتَنَتَهُوا عَلَى مَوْتِهِ، وَفَاضَتْ عُيُونُهُمْ اور آنسوؤں کے دریا آنکھوں سے بہائے اور انا
وَقَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، وَكَانُوا يَتْلُونَ لِلَّهِ کہا اور اس آیت کو گلی کوچوں میں اور گھروں
هَذِهِ الْآيَةَ فِي السِّكَكِ وَالْأَسْوَاقِ وَالْبُيُوتِ وَ میں پڑھتے تھے اور روتے تھے چنانچہ حسان بن
يَبْكُونَ وَقَالَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُوَ يَرْنِي لِرَسُولِ ثابت نے حضرت ابوبکر کے خطبہ کے بعد رسول اللہ
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ خُطْبَةِ أَبِي بَكْرٍ صلی اللہ علیہ وسلم کے مرثیہ میں کہا:
m
كُنْتَ السَّوَادَلِنَا ظِرِى
كُنْتَ السَّوَادَلِنَا ظِرِى
فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ
فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ
فَعَلَيْكَ كُنْتُ أُحَاذِرُ
فَعَلَيْكَ كُنْتُ أُحاذِرُ
يُرِيدُ أَنَّ خَوْفِي كُلَّهُ كَانَ عَلَيْكَ فَإِذَا مِتَ فَلَا أُبَالِي تو میری آنکھ کی پتلی تھی اب تیرے جاتے رہنے
أَنْ يَمُوْتَ مُوسَى أَوْ عِيسَى فَانْظُرُوا إِلَيْهِمْ كَيْفَ سے میں اندھا ہو گیا تیرے مرنے کے بعد جو
أَحَبَّوا نَبِيَّهُمْ وَ كَيْفَ كَانَ تَصْدِرُ مِنْهُمْ أَدَابُ چاہے مرے مجھے تو تیرے ہی مرنے کا ڈر تھا یعنی

الْمَحَبَّةِ وَأَثَارُهَا أَيُّهَا الْمُجَادِلُونَ وَ مجھے تو سارا یہی ڈر تھا کہ کہیں تو نہ مر جائے لیکن جبکہ تو ہی مر گیا
انْظُرُوا كَيْفَ اقْتَضَتْ غَيْرَ هُمْ أَنَّهُمْ تو اب مجھے کچھ پرواہ نہیں کہ موسیٰ مرے یا عیسیٰ مرے۔
مَا رَضُوا بِحَيَاةِ نَبِي بَعْدَ مَوْتِ رَسُولِ اب غور کرو کہ وہ اپنے نبی کو کس قدر دوست رکھتے تھے اور
اللهِ، فَهُدُوا إِلَى الصِّرَاطِ كَمَا يُهدی کس طرح محبت کے آداب اور نشان ان سے ظاہر ہوتے
الْعَاشِقُوْنَ وَاجْتَمَعَتْ قُلُوبُهُمْ عَلی تھے اور یہ بھی غور کرو کہ ان کی غیرت نے ہرگز نہ چاہا کہ
مَفْهُوْمِ آيَةٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ وَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کے بعد کسی نبی کی حیات
امَنُوا بِهِ وَ كَانُوا بِهِ يَسْتَبْشِرُونَ پر راضی ہو جائیں پس خدا نے ان کو اسی طرح سے حق کی راہ
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۲۲۸ تا ۲۳۳) دکھلائی جس طرح سے عاشقوں کو دکھلاتا ہے اور ان کے دلوں
نے قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ کی آیت کے مفہوم پر
اتفاق کر لیا اور اس پر ایمان لائے اور اس پر خوش ہوئے۔
( ترجمہ اصل کتاب سے )
قَدْ جَرَتْ سُنَّةُ أَهْلِ اللَّسَانِ في لفظ خلا کے بارہ میں اہل زبان کا یہ طریق ہے کہ جب
لَفْظِ خَلَا أَنَّهُمْ إِذَا قَالُوا مَثَلًا خَلَا وہ یہ کہیں کہ : خَلَا زَيْدٌ مِنْ هَذِهِ النَّارِ أَوْ مِنْ هَذِهِ
زَيْدٌ مِنْ هَذِهِ الدَّارِ أَوْ مِنْ هَذِهِ الدُّنْيَا الدُّنْيَا (یعنی زید اس گھر سے یا اس دنیا سے چلا گیا ) تو اس
فَيُرِيدُونَ مِنْ هَذَا الْقَوْلِ أَنَّهُ لَا يَرْجِعُ قول سے ان کی یہ مراد ہوتی ہے کہ وہ اس کی طرف کبھی واپس
إِلَيْهَا أَبَدًا وَمَا اخْتَارَ اللهُ هَذَا اللفظ نہیں آئے گا اور اس لفظ کو خدا تعالیٰ نے اسی لیے اختیار کیا
إِلَّا إِشَارَةً إِلى هَذِهِ الْمُحَاوَرَةِ كَمَا لَا ہے تا اہل زبان کے اس استعمال کی طرف اشارہ فرمائے
يَخْفى
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۲۲۸ حاشیه )
جیسا کہ ظاہر ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا اس آیت سے استدلال کرنا کہ: مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ
قَبْلِهِ الرُّسُلُ صاف دلالت کرتا ہے کہ اُن کے نزدیک حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو چکے تھے کیونکہ اگر
اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ پہلے نبیوں میں سے بعض نبی تو جناب خاتم الانبیاء کے عہد سے پیشتر فوت
ہو گئے ہیں مگر بعض اُن میں سے زمانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک فوت نہیں ہوئے تو اس صورت میں یہ

آیت قابل استدلال نہیں رہتی کیونکہ ایک ناتمام دلیل جو ایک قاعدہ کلیہ کی طرح نہیں اور تمام افراد گزشتہ پر
دائرہ کی طرح محیط نہیں وہ دلیل کے نام سے موسوم نہیں ہو سکتی۔ پھر اُس سے حضرت ابوبکر کا استدلال لغو
ٹھہرتا ہے اور یادر ہے کہ یہ دلیل جو حضرت ابوبکر نے تمام گزشتہ نبیوں کی وفات پر پیش کی کسی صحابی سے
اس کا انکار مروی نہیں حالانکہ اُس وقت سب صحابی موجود تھے اور سب سن کر خاموش ہو گئے ۔ اس سے
ثابت ہے کہ اس پر صحابہ کا اجماع ہو گیا تھا اور صحابہ کا اجماع حجت ہے جو کبھی ضلالت پر نہیں ہوتا۔
سو حضرت ابوبکر کے احسانات میں سے جو اِس اُمت پر ہیں ایک یہ بھی احسان ہے کہ انہوں نے اس غلطی
سے بچنے کے لئے جو آئیندہ زمانہ کے لئے پیش آنے والی تھی اپنی خلافت حقہ کے زمانہ میں سچائی اور حق کا
دروازہ کھول دیا اور ضلالت کے سیلاب پر ایک ایسا مضبوط بند لگا دیا کہ اگر اس زمانہ کے مولویوں کے
ساتھ تمام جنیات بھی شامل ہو جائیں تب بھی وہ اس بند کو توڑ نہیں سکتے ۔ سو ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
حضرت ابوبکر کی جان پر ہزاروں رحمتیں نازل کرے جنہوں نے خدا تعالیٰ سے پاک الہام پا کر اس
بات کا فیصلہ کر دیا کہ مسیح فوت ہو گیا ہے۔ تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۶۱، ۴۶۲ حاشیه )
تمام صحابہ کا اُن کی موت پر اجماع ہو گیا اور اگر اجماع نہیں ہوا تھا تو ذرہ بیان تو کرو کہ جب حضرت
عمر کے غلط خیال پر کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے اور پھر دوبارہ دنیا میں آئیں گے حضرت
ابو بکر نے یہ آیت پیش کی کہ : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ تو حضرت ابو بکر نے کیا
سمجھ کر یہ آیت پیش کی تھی اور کون سا استدلال مطلوب تھا جو مناسب محل بھی تھا اور صحابہ نے اس کے معنے کیا
سمجھے تھے اور کیوں مخالفت نہیں کی تھی اور کیوں اس جگہ لکھا ہے کہ جب یہ آیت صحابہ نے سنی تو اپنے
خیالات سے رجوع کر لیا ؟
( تحفه غزنویہ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۴۲)
أَ لَا تُفَكَّرُ فِي قَوْلِهِ عَزَّ اسْمُهُ وَ مَا اے مخاطب ! کیا تو خدا تعالیٰ کے قول: وَمَا مُحَمَّد
مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ - إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ پر غور نہیں
أَوْ عَلَى قَلْبِكَ الْقُفْلُ وَقَدِ انْعَقَدَ الْإِجْمَاعُ کرتا یا تیرے دل پر قفل لگا ہوا ہے اور سب سے پہلے
عَلَيْهِ قَبْلَ كُلِّ إِجْمَاعٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَ رَجَعَ صحابہ کرام کا اس بات پر اجماع ہوا تھا اور حضرت عمر
الْفَارُوقُ مِنْ قَوْلِهِ بَعْدَ سِمَاعِ هَذِهِ الْآيَةِ فاروق نے اس آیت کو سن کر اپنے قول سے رجوع کر
فَمَا لَكَ لَا تَرْجِعُ مِنْ قَوْلِكَ وَقَدْ قَرَأْنَا عَلَيْكَ لیا تھا پھر تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تو اپنی بات سے رجوع

كَثِيرًا مِنَ الْآيَاتِ أَتَكْفُرُ بِالْقُرْآنِ أَوْ نہیں کرتا حالانکہ ہم نے تجھے کئی آیات سنائی ہیں کیا تو
نَسِيتَ يَوْمَ الْمَجَازَاتِ؟
قرآن کریم کا انکار کرتا ہے یا یوم جزا کو بھول گیا ہے۔
الهدی ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۶۵)
( ترجمه از مرتب )
ان سب کے بعد وہ عظیم الشان آیت ہے جس پر تمام صحابہ رضی اللہ عنہم کا اجماع ہوا اور ایک لاکھ
سے زیادہ صحابہ نے اس بات کو مان لیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام اور کل گزشتہ نبی فوت ہو چکے ہیں اور
وہ یہ آیت ہے : وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ
عَلَى أَعْقَابِكُمْ ۔ اس جگہ خلت کے معنے خدا تعالیٰ نے آپ فرما دیئے کہ موت یا قتل ۔ پھر اس کے بعد
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے محل استدلال میں جمیع انبیاء گزشتہ کی موت پر اس آیت کو پیش کر کے
اور صحابہ نے ترک مقابلہ اور تسلیم کا طریق اختیار کر کے ثابت کر دیا کہ یہ آیت موت مسیح اور تمام گزشتہ
انبیاءعلیہم السلام پر قطعی دلیل ہے اور اس پر تمام اصحاب رضی اللہ عنہم کا اجماع ہو گیا، ایک فر بھی باہر نہ رہا جیسا کہ
میں نے اس بات کو مفصل طور پر رسالہ تحفہ غزنویہ میں لکھ دیا ہے پھر اس کے بعد تیرہ سو برس تک کبھی کسی
مجتہد اور مقبول امام پیشوائے انام نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ حضرت مسیح زندہ ہیں بلکہ امام مالک نے صاف
شہادت دی کہ فوت ہو گئے ہیں اور امام ابن حزم نے صاف شہادت دی کہ فوت ہو گئے ہیں اور تمام کامل
مکمل ملہمین میں سے کبھی کسی نے یہ الہام نہ بنایا کہ خدا کا یہ کلام میرے پر نازل ہوا ہے کہ عیسی بن مریم
برخلاف تمام نبیوں کے زندہ آسمان پر موجود ہے۔ الغرض جبکہ میں نے نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ اور اقوال
ائمہ اربعہ اور وحی اولیاء امت محمدیہ اور اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم میں بجز موت مسیح کے اور کچھ نہ پایا پایا تو
بنظر تکمیل لوازم تقویٰ انبیاء سابقین علیہم السلام کے قصص کی طرف دیکھا کہ کیا قرون گزشتہ میں اس کی کوئی
نظیر بھی موجود ہے کہ کوئی آسمان پر چلا گیا ہو اور دوبارہ واپس آیا ہو تو معلوم ہوا کہ حضرت آدم سے لے کر
اس وقت تک کوئی نظیر نہیں ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۹۱، ۹۲)
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ پر کسی نے اعتراض نہ کیا کہ قرآن میں کیوں تحریف کرتے ہو تمام گزشتہ انبیاء
کہاں فوت ہوئے ہیں اور اگر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اس وقت عذر کرتے کہ نہیں صاحب میر امنشاء تمام انبیاء
کا فوت ہونا تو نہیں ہے میں تو بدل اس پر ایمان رکھتا ہوں کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ بجسمه العنصری
آسمان پر چڑھ گئے ہیں اور کسی وقت اُتریں گے تو صحابہ جواب دیتے کہ اگر آپ کا یہی اعتقاد ہے تو پھر

آپ نے اس آیت کو پڑھ کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے خیالات کا رد کیا کیا ؟ کیا آپ کے کان بہرے
ہیں؟ کیا آپ سنتے نہیں کہ عمر بلند آواز سے کیا کہہ رہا ہے؟ حضرت وہ تو یہ کہہ رہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
مرے نہیں زندہ ہیں اور پھر دنیا میں آئیں گے اور منافقوں کو قتل کریں گے اور وہ آسمان کی طرف ایسا ہی
زندہ اٹھائے گئے ہیں جیسے کہ عیسی بن مریم اٹھایا گیا تھا ، آپ نے آیت تو پڑھ لی مگر اس آیت میں اس
خیال کارڈ کہاں ہے۔ لیکن صحابہ جو عقلمند اور زیرک اور پاک نبی کے ہاتھ سے صاف کئے گئے تھے اور
عربی تو اُن کی مادری زبان تھی اور کوئی تعصب درمیان نہ تھا۔ اس لئے انہوں نے آیت موصوفہ بالا کے سُنتے
ہی سمجھ لیا کہ خلت کے معنے موت ہیں جیسا کہ خود خدا تعالیٰ نے فقرہ : آفَابِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ میں تشریح کر
دی ہے اس لئے انہوں نے بلا توقف اپنے خیالات سے رجوع کر لیا اور ذوق میں آکر اور آنحضرت کے
فراق کے درد سے بھر کر بعض نے اس مضمون کو ادا کرنے کے لئے شعر بھی بنائے جیسا کہ حسان بن ثابت
نے بطور مرثیہ یہ دو بیت کہے
ه
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِى فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ
یعنی اے میرے پیارے نبی ! تو تو میری آنکھوں کی پتلی تھی اور میرے دیدوں کا نور تھا۔ پس میں تو
تیرے مرنے سے اندھا ہو گیا اب تیرے بعد میں دوسروں کی موت کا کیا غم کروں عیسی مرے یا موسیٰ
مرے، کوئی مرے مجھے تو تیرا ہی غم تھا۔ دیکھو عشق محبت اسے کہتے ہیں جب صحابہ کو معلوم ہو گیا کہ وہ نبی
افضل الانبیاء جن کی زندگی کی اشد ضرورت تھی عمر طبعی سے پہلے ہی فوت ہو گئے تو وہ اس کلمہ سے سخت بیزار
ہو گئے کہ آنحضرت تو مر جائیں مگر کسی دوسرے کو زندہ رسول کہا جائے۔
(تحفہ گولڑویہ ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۹۳، ۹۴)
یہ آیت که : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ بلند آواز سے شہادت دے رہی
ہے کہ حضرت مسیح فوت ہو چکے ہیں کیونکہ یہ آیت وہ عظیم الشان آیت ہے جس پر ایک لاکھ چوبیس ہزار
صحابہ رضی اللہ عنہم نے اجماع کر کے اقرار کیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے سب نبی فوت ہو
چکے ہیں ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۱۰)
یہ وہ آیت ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اس استدلال

کی غرض سے پڑھی تھی کہ تمام گزشتہ انبیاء فوت ہو چکے ہیں اور اس پر تمام صحابہ کا اجماع ہو گیا تھا۔
اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۷۴)
آیت : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ میں سب نبیوں کی وفات ایک مشترک
لفظ میں جو حکمت ہے خدا نے ظاہر کی تھی اور حضرت عیسیٰ کے لئے کوئی خاص لفظ استعمال نہیں فرمایا تھا۔ یہ
بھی نعوذ باللہ ! آپ لوگوں کے نزدیک خدا کا ایک جھوٹھ ہے۔ یہ وہی آیت ہے جس کے پڑھنے سے
حضرت ابوبکر نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ثابت کی تھی ۔ ابوبکر کی بھی یہ منطق خوب تھی کہ
با وجود یکه عیسی آسمان پر زندہ بیٹھا ہے پھر وہ لوگوں کے سامنے یہ آیت پڑھتا ہے یہ کس قسم کی تسلی دیتا
کیا اس کو معلوم نہیں کہ عیسیٰ تو زندہ آسمان پر بیٹھا ہے اور پھر دوبارہ آئے گا اور چالیس برس رہے گا۔
عیسیٰ کی وہ عمر اور افضل الرسل کی یہ عمر : تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيزى (النجم : ٢٣) ۔
ہے۔
اور صحابہ بھی خوب سمجھ کے آدمی تھے جو اس آیت کے سننے سے ساکت ہو گئے اور کسی نے ابوبکر کو
جواب نہ دیا کہ حضرت آپ یہ کیسی آیت پڑھ رہے ہیں جو اور بھی ہمیں حسرت دلاتی ہے عیسی تو آسمان پر
زندہ اور پھر آنے والا اور ہمارا پیارا نبی ہمیشہ کے لئے ہم سے جدا ۔ اگر عیسی اس قانون قدرت سے باہر اور
ہزار ہا برس کی عمر پانے والا اور پھر آنے والا ہے تو ہمارے نبی کو یہ نعمت کیوں عطا نہ ہوئی اور سچ تو یہ ہے کہ
ابو بکر رضی اللہ عنہ اور تمام صحابہ نے جو اُس وقت تمام حاضر تھے اُن میں سے ایک بھی غائب نہ تھا۔ اس
آیت کے یہی معنے سمجھے تھے کہ تمام انبیاء فوت ہو چکے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ بعض ایک دو کم سمجھ صحابہ کو
جن کی درایت عمدہ نہیں تھی۔ عیسائیوں کے اقوال سن کر جو ارد گرد رہتے تھے پہلے کچھ یہ خیال تھا کہ عیسیٰ
آسمان پر زندہ ہے جیسا کہ ابوہریرہ جو غبی تھا اور درایت اچھی نہیں رکھتا تھا لیکن جب حضرت ابوبکر نے
جن کو خدا نے علم قرآن عطا کیا تھا یہ آیت پڑھی تو سب صحابہ پر موت جميع انبیاء ثابت ہوگئی اور وہ اس آیت
سے بہت خوش ہوئے اور اُن کا وہ صدمہ جو اُن کے پیارے نبی کی موت کا اُن کے دل پر تھا جاتا رہا اور
مدینہ کی گلیوں ، کوچوں میں یہ آیت پڑھتے پھرے۔ اسی تقریب پر حسان بن ثابت نے مرثیہ کے طور پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی میں یہ شعر بھی بنائے ۔ شعر
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِى فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ

یعنی تو اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! میری آنکھوں کی پتلی تھا۔ میں تو تیری جدائی سے اندھا ہو گیا۔ اب جو
چاہے مرے، عیسی ہو یا موسیٰ ۔ مجھے تو تیری ہی موت کا دھڑکا تھا۔ یعنی تیرے مرنے کے ساتھ ہم نے یقین
کر لیا کہ دوسرے تمام نبی مر گئے ہمیں اُن کی کچھ پروا نہیں ۔ مصرعہ
عجب تھا عشق اس دل میں محبت ہو تو ایسی ہو
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۲۶، ۱۲۷)
اسلام میں پہلا اجماع یہی تھا کہ کوئی نبی گزشتہ نبیوں میں سے زندہ نہیں ہے۔ جیسا کہ آیت : مَا مُحَمَّد
إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ سے ثابت ہے۔ خدا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو بہت بہت اجر دے جو
اس اجماع کے موجب ہوئے اور ممبر پر چڑھ کر اس آیت کو پڑھ سنایا۔
لیکچر سیالکوٹ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۴۶، ۲۴۷)
کیوں یہ نہیں سوچتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر بھی بعض صحابہ کو یہ خیال پیدا ہوا تھا کہ
آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ دنیا میں آئیں گے مگر حضرت ابو بکر نے یہ آیت پڑھ کر کہ: مَا مُحَمَّد إِلَّا
رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ اس خیال کو رفع دفع کر دیا اور اس آیت کے یہ معنے سمجھائے کہ کوئی
نبی نہیں جو فوت نہیں ہو چکا پس اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی فوت ہو جائیں تو کوئی افسوس کی جگہ نہیں یہ
امر سب کے لئے مشترک ہے۔
ظاہر ہے کہ اگر صحابہ رضی اللہ عنہم کے دلوں میں یہ خیال ہوتا کہ عیسیٰ آسمان پر چھ سو برس سے زندہ
بیٹھا ہے تو وہ ضرور حضرت ابوبکر کے آگے یہ خیال پیش کرتے لیکن اس روز سب نے مان لیا کہ سب نبی مر
چکے ہیں اور اگر کسی کے دل میں یہ خیال بھی تھا کہ عیسیٰ زندہ ہے تو اُس نے اس خیال کو ایک رڈی چیز کی
طرح اپنے دل سے باہر پھینک دیا۔ یہ میں نے اس لئے کہا کہ ممکن ہے کہ عیسائی مذہب کے قرب و جوار
کے اثر کی وجہ سے کوئی ایسا شخص جو غبی ہو اور جس کی درایت صحیح نہ ہو یہ خیال رکھتا ہو کہ شاید عیسی اب تک
زندہ ہی ہے مگر اس میں کچھ شک نہیں کہ اس وعظ صدیقی کے بعد کل صحابہ اس بات پر متفق ہو گئے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلے جتنے نبی تھے سب مر چکے ہیں اور یہ پہلا اجماع تھا جو صحابہ میں ہوا۔
اور صحابہ رضی اللہ عنہم جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں محو تھے کیوں کر اس بات کو قبول کر سکتے تھے
کہ باوجود یکہ ان کے بزرگ نبی نے جو تمام نبیوں کا سردار ہے چوسٹھ برس کی بھی پوری عمر نہ پائی۔ مگر عیسی

چھ سو برس سے آسمان پر زندہ بیٹھا ہے۔ ہرگز ! ہرگز ! محبت نبوی فتوی نہیں دیتی کہ وہ عیسیٰ علیہ السلام کی
نسبت با تخصیص ایسی فضیلت قائم کرتے۔ لعنت ہے ایسے اعتقاد پر جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
تو ہین لازم آوے ۔ وہ لوگ تو عاشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ وہ تو اس بات کے سُننے سے زندہ ہی
مرجاتے کہ اُن کا پیارا رسول فوت ہو گیا مگر عیسی آسمان پر زندہ بیٹھا ہے۔ وہ رسول نہ اُن کو بلکہ خدا تعالیٰ کو
بھی تمام نبیوں سے زیادہ پیارا تھا۔ اسی وجہ سے جب عیسائیوں نے اپنی بدقسمتی سے اس رسول مقبول کو
قبول نہ کیا اور اُس کو اتنا اُڑایا کہ خدا بنا دیا تو خدا تعالیٰ کی غیرت نے تقاضا کیا کہ ایک غلام غلمان محمدی سے
یعنی یہ عاجز اس کا مثیل کر کے اس اُمت میں سے پیدا کیا اور اس کی نسبت اپنے فضل اور انعام کا زیادہ اُس
کو حصہ دیا تا عیسائیوں کو معلوم ہو کہ تمام فضل خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔
( تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۳، ۲۴)
( عبد الحق غزنوی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر الزام لگایا تھا کہ آپ نے نعوذ باللہ ! جھوٹ بولا
ہے ) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جو فوت نہیں ہو گیا ۔۔۔۔۔ قرآن شریف
میں فقط قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ موجود ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے
پیغمبر گزرے۔
( آپ نے فرمایا: ) کیا گزرنا بجز مرنے کے کوئی اور چیز بھی ہے۔ جو شخص دنیا سے گزر گیا، اُسی کو تو کہتے ہیں
کہ مر گیا۔ شیخ سعدی فرماتے ہیں :
م
پدر چوں دور عمرش منقضی گشت مرا این یک نصیحت داد و بگذشت
اب بتلاؤ کہ بگذشت کے اس جگہ کیا معنی ہیں کیا یہ کہ شیخ سعدی علیہ الرحمہ کا باپ زندہ بجسم عنصری
آسمان پر چلا گیا تھا یا یہ کہ مر گیا تھا ۔ اے عزیز ! کیا ان تاویلات رکیکہ سے ثابت ہو جائے گا کہ حضرت
عیسی علیہ السلام زندہ مع جسم عنصری آسمان پر چلے گئے تھے۔ تمام دنیا کا یہ محاورہ ہے کہ جب مثلاً کہا جائے
کہ فلاں بیمار گزر گیا تو کوئی بھی یہ معنے نہیں کرتا کہ وہ آسمان پر مع جسم عنصری چڑھ گیا اور عربی میں بھی گزرنا
بمعنی مرنا ایک قدیم محاورہ ہے چنانچہ ایک فاضل کی نسبت جو کسی کتاب کو تالیف کرنا چاہتا تھا اور قبل از
تالیف مر گیا کسی کا یہ پرانا شعر ہے
وَلَمْ يَتَّفِقُ حَتَّى مَضَى بِسَبِيْلِهِ وَكَمْ حَسَرَاتٍ فِي بُطُونِ الْمَقَابِرِ

آج 10 میں سے 10 باقی