سورة الجَاثیَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یعنی اس فاضل کو اس کتاب کا تالیف کرنا اتفاق نہ ہوا یہاں تک کہ گزر گیا اور قبروں کے پیٹ میں
بہت سی حسرتیں ہیں یعنی اکثر لوگ قبل اس کے جو اپنے ارادے پورے کریں مر جاتے ہیں اور حسرتوں کو
قبروں میں ساتھ لے جاتے ہیں ۔ اب دیکھو کہ اس جگہ بھی گزرنا بمعنی مرنے کے ہے اور اگر یہ کہو کہ کس
تفسیر والے نے یہ معنے لکھے ہیں تو اس کا یہ جواب ہے کہ ہر ایک محقق مفسر جو عقل اور بصیرت اور علم بصیرت
سے حصہ رکھتا ہے۔ یہی معنے لکھتا ہے دیکھو! تفسیر مظہری صفحہ ۴۸۵ زیر آیت : قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ
یعنی مَضَتْ وَ مَاتَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ یعنی پہلے نبی دنیا سے گزر گئے اور مر گئے اور الف لام سے اس
بات کی طرف اشارہ ہے کہ کوئی ان میں سے موت سے خالی نہیں رہا۔ ایسا ہی تفسیر تبصیر الرحمان و
تيسير المنان للشيخ العلامة زين الدين على المهائمي - زیر آیت : قَدْ خَلَتْ لکھا ہے قَدْ خَلَتْ ۔
مِنْهُمْ مَّنْ مَّاتَ وَمِنْهُمْ مَنْ قُتِلَ فَلَا مَنَافَاتَ بَيْنَ الرَّسَالَةِ وَالْقَتْلِ وَالْمَوْتِ ۔ دیکھو! صفحہ ۱۷۷۔
جلد پہلی ۔ تبصیر الرحمان یعنی گزشتہ انبیاء دنیا سے اس طرح گزر گئے کہ کوئی مر گیا اور کوئی قتل کیا گیا۔
پس نبوت اور موت اور قتل میں کچھ منافات نہیں ۔ ایسا ہی تفسیر جامع البيان للشيخ العلامة سيد
معین الدین ابن شیخ سید صفی الدین صفحہ ۲۱ میں زیر آیت : قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ لکھا
ہے ۔ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ بِالْمَوْتِ أَوِ الْقَتْلِ فَيَخْلُو مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ايضًا یعنی
تمام نبی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے تھے موت کے ساتھ یا قتل کے ساتھ دنیا سے گزر گئے ۔ ایسا
ہی آ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی دنیا سے گزر جائیں گے۔ ایسا ہی حاشیہ غاية القاضي وكفاية
الراضي على تفسير البيضاوی جلد ۳ صفحہ ۶۸ مقام مذکور کے متعلق یہ لکھا ہے ۔ لَيْسَ رَسُولُنَا
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) مُتَبَرِّءٌ عَنِ الْهَلَاكِ كَسَائِرِ الرُّسُلِ وَيَخْلُو كَمَا خَلَوْا ۔ یعنی ہمارے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موت سے مستثنیٰ نہیں ہیں بلکہ جیسا کہ پہلے اُن سے تمام پیغمبر مر چکے ہیں وہ بھی
مریں گے اور جیسا کہ وہ اس دنیا سے گزر گئے وہ بھی گزر جائیں گے۔ ایسا ہی تفسیر جمل میں جس کا دوسرا نام
فتوحات الہیہ ہے یعنی جلد ایک صفحہ ۳۳۶ میں زیر تفسیر آیت : وَمَا مُحَمَّدٌ - قَدْ خَلَتْ یہ لکھا ہے۔
كَأَنَّهُمُ اعْتَقَدُوا أَنَّهُ لَيْسَ كَسَائِرِ الرُّسُلِ فِي أَنَّهُ يَمُوتُ كَمَا مَا تُوا - یعنی بعض صحابہ رضی اللہ عنہم کو
گویا یہ گمان ہوا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے نبیوں کی طرح نہیں مریں گے بلکہ زندہ رہیں گے
سوفر مایا کہ وہ بھی مرے گا جیسا کہ پہلے تمام نبی مر گئے ۔ ایسا ہی تفسیر صافی زیر آیت مذکورہ جلد اول میں لکھا

ہے ۔ فَسَيَخْلُوا كَمَا خَلَوْا بِالْمَوْتِ أَوِ الْقَتْلِ یعنی حضرت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی دنیا سے ایسا ہی
گزر جائے گا جیسا کہ دوسرے نبی موت یا قتل کے ساتھ دنیا سے گزر گئے ۔ اب ظاہر ہے کہ ان تمام تفسیر
والوں نے لفظ خَلَت کے معنے ماتت ہی کیا ہے یعنی اس آیت کے یہی معنے کئے ہیں کہ جیسے پہلے تمام
انبیاء علیہم السلام فوت ہو گئے ہیں ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی وفات پائیں گے ۔ اب دیکھو کہ
حضرت مسیح کی موت پر یہ کس قدر روشن ثبوت ہے جو تمام تفسیروں والے یک زبان ہو کر بول رہے ہیں کہ
پہلے جس قدر دنیا میں نبی آئے سب فوت ہو چکے ہیں ۔ ماسوا اس کے ہر ایک ایماندار کا یہ فرض ہے کہ اس
مقام میں جن معنوں کی طرف خود اللہ جل شانہ نے اشارہ فرمایا ہے اُنہی معنوں کو درست سمجھے اور اس کے
مخالف معنوں کو زیغ اور الحاد یقین کرے اور یہ بات نہایت بدیہی اور اظہر من الشمس ہے کہ اللہ جل شانہ
نے آیت : قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ کی تفسیر میں آپ ہی فرما دیا ہے : أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ پس اس
ساری آیت کے یہ معنے ہوئے کہ پہلے تمام نبی اس دنیا سے موت یا قتل سے گزر چکے ہیں ۔ سواگر یہ نبی بھی
اُنہی کی طرح موت یا قتل سے گزر جائے تو کیا تم دین سے پھر جاؤ گے۔ اس جگہ یہ نکتہ یادرکھنے کے لائق
ہے کہ اس مقام میں خدا تعالیٰ نے دنیا سے گزر جانے کے دو ہی طور پر معنے قرار دیتے ہیں ایک یہ کہ بذریعہ
موت حتفِ انف یعنی طبعی موت کے انسان مر جائے اور دوسرے یہ کہ مارا جائے یعنی قتل کیا جائے ۔ غرض
خدا تعالیٰ نے خکت کے لفظ کو موت یا قتل میں محصور کر دیا ہے۔ پس ظاہر ہے کہ اگر کوئی تیسراشق بھی خدا
تعالیٰ کے علم میں ہوتا تو خلت کے معنوں کی تکمیل کے لئے اس کو بھی بیان فرما تا مثلاً یہ کہنا: آفَابِنُ مَاتَ أَوْ
قُتِلَ أَوْرُفِعَ إِلَى السَّمَاءِ بِجِسْمِهِ كَمَا رُفِعَ عِيسَى انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ۔ جس کا ترجمہ یہ ہے کہ
سارے نبی پہلے اس سے گزر چکے ہیں پس اگر یہ نبی بھی مر جائے یا قتل کیا جائے یا عیسی کی طرح مع جسم
آسمان پر اٹھایا جائے تو کیا تم اس دین سے پھر جاؤ گے۔ اب اے عزیز ! کیا تو خدا پر اعتراض کرے گا کہ
وہ اس تیسری شق کا بیان کرنا بھول گیا اور صرف دو شق بیان کئے۔ لیکن عقلمند خوب جانتے ہیں کہ لفظ خلت جو
ایک تشریح طلب لفظ تھا اس کی تشریح صرف موت یا قتل سے کرنا اس بات پر قطعی دلالت کرتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کے نزدیک اس مقام میں خلت کے معنے یا موت یا قتل ہے اور کچھ نہیں اور یہ ایک ایسا یقینی امر
ہے جو اس سے انکار کرنا گویا خدا کی اطاعت سے خارج ہونا اور اس پر افترا کرنا ہے۔ جبکہ خدا تعالیٰ نے اسی
آیت میں اپنے ہی منہ سے بیان فرمادیا کہ خلت کے معنے یا مرنا یا قتل کئے جانا ہے تو اس سے مخالف بولنا

کذب عظیم اور ایک بڑا افترا ہے اور صغائر میں سے نہیں ہے بلکہ کبیرہ گناہ ہے پس جبکہ خدا تعالیٰ کے
نزدیک خلت کے معنے دو میں ہی محصور ٹھہرے یعنی مرنا یا قتل کئے جانا تو اس سے زیادہ افترا اور دروغ کیا
ہوگا کہ جس طرح نصاری نے خواہ نخواہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا بیٹا قرار دیا اسی طرح خواہ نخواہ
بغیر دلیل اور سلطان مبین کے خلت کے معنوں میں آسمان پر جسم عنصری اُٹھائے جانا داخل سمجھا جائے ہاں !
اس جگہ طبعاً یہ سوال پیدا ہوگا کہ جبکہ آئمہ لغت عرب نے بھی خلت کے معنے کہیں یہ نہیں لکھے کہ کوئی شخص زندہ
مع جسم عنصری آسمان پر چلا جائے تو کیا حاجت تھی کہ خدا تعالیٰ نے آفابِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ کے ساتھ لفظ خَلَتْ
کی تشریح فرمائی تو اس کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ فیج اعوج کے زمانہ میں خلت کے یہ معنے بھی کئے
جائیں گے کہ حضرت مسیح کو زندہ مع جسم عنصری آسمان پر پہنچا دیا گیا ہے۔ لہذا اس تشریح سے بطور حفظ ما تقدم
پہلے سے ہی ان خیالات فاسدہ کارڈ کر دیا۔ اب اس تمام تحقیق کے رُو سے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ میں نے ان
معنوں میں کوئی جھوٹ نہیں بولا بلکہ آپ ناراض نہ ہوں آپ خود بوجہ ترک معنی قرآن اس قول شنیع درونگو کی
کے مرتکب ہوئے ہیں۔ میں آپ کو ہزار روپیہ بطور انعام دینے کو طیار ہوں اگر آپ کسی قرآن شریف کی
آیت یا کسی حدیث قوی یا ضعیف یا موضوع یا کسی قول صحابی یا کسی دوسرے امام کے قول سے یا جاہلیت
کے خطبات یا دواوین اور ہر ایک قسم کے اشعار یا اسلامی فصحاء کے کسی نظم یا نثر سے یہ ثابت کر سکیں کہ
خلت کے معنوں میں یہ بھی داخل ہے کہ کوئی شخص مع جسم عنصری آسمان پر چلا جائے ۔ خدا تعالیٰ کا قرآن
شریف میں اول خکت کا بیان کرنا اور پھر ایسی عبارت میں جو بموجب اصول بلاغت و معانی تفسیر کے محل
میں ہے صرف مرنا یا قتل کئے جانا بیان فرمانا۔ کیا مومن کے لئے یہ اس بات پر حجت قاطع نہیں ہے کہ
خلت کے معنے اس محل میں دو ہی ہیں یعنی مرنا یا قتل کئے جانا ۔ اب خدا کی گواہی کے بعد اور کس کی گواہی کی
ضرورت ہے؟ الْحَمْدُ لِلَّهِ ! ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ! کہ اسی مقام میں خدا تعالیٰ نے میری سچائی کی گواہی دے دی
اور بیان فرمادیا کہ خلت کے معنے مرنا یا قتل کئے جانا ہے۔ آپ نے تو اس مقام میں اپنے اس اشتہار میں
میری نسبت یہ عبارت لکھی ہے کہ ایسا جھوٹ بولا ہے کہ کسی ایماندار بلکہ ذرہ شرم اور حیا کے آدمی کا کام نہیں
لیکن یہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک عظیم الشان نشان ہے کہ وہی جھوٹ قرآنی شہادت سے آپ پر ثابت ہو گیا۔
اب بتلائیے کہ میں آپ کی نسبت کیا کہوں؟ آپ نے ناحق جلد بازی کر کے میرا نام دروغ گو رکھا
لیکن میں نہیں چاہتا کہ بدی کا بدی کے ساتھ جواب دوں بلکہ اگر اسلامی شریعت میں جھوٹ بولنا حرام

اور گناہ نہ ہوتا تو میں بعوض آپ کے کذاب کہنے کے آپ کو صدیق کہتا اور بعوض اس کے کہ آپ نے محض
دروغ گوئی سے مجھے ذلیل اور شکست یافتہ قرار دیا آپ کو معزز اور فتحیاب کے نام سے پکارتا ۔
( تحفہ غزنویہ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۷۱ تا ۵۷۷)
( عبد الحق غزنوی نے یہ کہا کہ ) حضرت مسیح علیہ السلام اور تمام نبیوں کی موت پر اجماع ہو جانا یہ بھی سفید
جھوٹ ہے۔ اصحاب کرام تو لاکھ سے بھی زیادہ ہوں گے سب سے ثبوت دینا تو مشکل ہے۔
( فرمایا : ) اس جگہ مجھے آپ لوگوں کی حالت پر رونا آتا ہے کہ کیسے خدا نے عقل و علم اور دیانت کو
سینوں میں سے چھین لیا۔ کیا اسی مایہ علمی پر آپ لوگ مولوی کہلاتے ہیں اور ایک دوسرے کا نام علماء
کرام اور م اور صوفیہ عظام رکھتے ہیں ۔ اے قابل رحم نادان یہ بات فی الواقع سچ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام
اور تمام گذشتہ نبیوں کی موت کی نسبت صحابہ کرام کا اجماع ہو گیا تھا اور جس طرح خلافت ابوبکر رضی اللہ عنہ
پر اجماع پایا گیا ہے اسی قسم کا بلکہ اس سے افضل واعلیٰ یہ اجماع تھا اور اگر کوئی جرح قدح اس اجماع پر ہوتا
ہے تو اس سے زیادہ جرح قدح خلافت مذکورہ کے اجماع پر ہوگا۔ در حقیقت یہ اجماع خلافت ابوبکر کے
اجماع سے بہت بڑھ کر ہے کیونکہ اس میں کوئی ضعیف قول بھی مروی نہیں جس سے ثابت ہو جو کسی صحابی
حضرت ابوبکر کی مخال ابوبکر کی مخالفت کی یا تخلف کیا یعنی جب کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی
رہے
نے
موت پر بطور استدلال کے یہ آیت پڑھی کہ : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ
أَفَا بِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى اَعْقَابِكُمْ جس کا یہ ترجمہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم صرف ایک رسول
ہے اس میں کوئی جزالوہیت کی نہیں اور اس سے پہلے تمام رسول دنیا سے گزر چکے ہیں یعنی مر چکے ہیں ۔ پس
ایسا ہی اگر یہ بھی مرکز یا قتل ہو کر دنیا سے گزر گیا تو کیا تم دین سے پھر جاؤ گے تو اس آیت کے سننے کے بعد کسی
ایک صحابی نے بھی مخالفت نہیں کی اور اُٹھ کر یہ عرض نہیں کی کہ یہ آپ کا استدلال ناقص اور نا تمام ہے۔ کیا
آپ کو معلوم نہیں کہ بعض نبی زندہ جسم عنصری زمین پر موجود ہیں جیسے الیاس و خضر اور بعض آسمان پر جیسے
ادرلیس اور عیسیٰ تو پھر اس آیت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت موت کیوں کر ثابت ہو اور کیوں
جائز نہیں کہ وہ بھی زندہ ہوں بلکہ تمام صحابہ نے اس آیت کو سن کر تصدیق کی اور سب کے سب اس نتیجہ تک
پہنچ گئے کہ تمام نبیوں کی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی مرنا ضروری تھا پس یہ اجماع بلا توقف اور
تر د د واقع ہوا لیکن وہ اجماع جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت پر مانا جاتا ہے اس میں بعض صحابہ کی

طرف سے بیعت کرنے میں کچھ توقف اور ترددبھی ہوا تھا گو کچھ دنوں کے بعد بیعت کر لی اور اس ابتلا میں
خود حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی مبتلا ہو گئے تھے لیکن گزشتہ انبیاء کی موت پر کسی صحابی کو بعد سننے صدیقی خطبہ
کے کوئی ابتلا پیش نہیں آیا اور نہ ماننے میں کچھ بھی توقف اور تر ڈ کیا بلکہ سنتے ہی مان گئے ۔ لہذا اسلام میں یہ
وہ پہلا اجماع ہے جو بلا توقف انشراح صدر کے ساتھ ہوا ۔ خلاصہ کلام یہ کہ بے شک نصوص صریحہ کے رُو
سے ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا تمام گزشتہ انبیاء علیہم السلام کی موت پر جس میں حضرت مسیح بھی
داخل ہیں اجماع ہو گیا تھا بلکہ حضرت مسیح اس اجماع کا پہلا نشانہ تھے۔ اب ذیل میں نصوص حدیثیہ کے رُو
سے ثبوت لکھتا ہوں تا معلوم ہو کہ ہم دونوں میں سے کون شخص خدا تعالیٰ سے خوف کر کے سچ پر قائم ہے اور
کون شخص دلیری سے جھوٹ بولتا اور نصوص صریحہ کو چھوڑتا ہے۔
واضح ہو کہ اس بارے میں صحیح بخاری میں جو اصح الکتب کہلاتی ہے مندرجہ ذیل عبارتیں ہیں ۔ عج
عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَابَكُرٍ خَرَجَ وَعُمَرُ يُكَلِّمُ النَّاسَ فَقَالَ اجْلِسُ يَا عُمَرُ فَأَبِي عُمَرُ أَنْ
جْلِسَ فَأَقْبَلَ النَّاسُ إِلَيْهِ وَتَرَكُوا عُمَرَ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ أَمَّا بَعْدُ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا
فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ وَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللهَ حَلٌّ لَّا يَمُوتُ قَالَ اللهُ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا
رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ إِلَى الشَّاكِرِينَ وَقَالَ وَاللَّهِ كَأَنَّ النَّاسَ لَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ
انْزَلَ هَذِهِ الْآيَةَ حَتَّى تَلَاهَا أَبُو بَكْرٍ فَتَلَقَّاهَا مِنْهُ النَّاسُ كُلُّهُمْ فَمَا اسْمَعُ بَشَرًا مِنَ النَّاسِ
إِلَّا يَتْلُوهَا ۔۔۔۔ إِنَّ عُمَرَ قَالَ وَاللهِ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ تَلَاهَا فَعُقِرْتُ حَتَّى مَا يَقِلْنِي
رِجْلَايَ وَحَتَّى أَهْوَيْتُ إِلَى الْأَرْضِ حَتَّى سَمِعْتُهُ تَلَاهَا أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ
مات ۔ یعنی ابن عباس سے روایت ہے کہ ابوبکر نکلا ( یعنی بروز وفات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) اور عمر
لوگوں سے کچھ باتیں کر رہا تھا (یعنی کہہ رہا تھا کہ آنحضرت فوت نہیں ہوئے بلکہ زندہ ہیں ) پس ابوبکر نے
کہا کہ اے عمر ! بیٹھ جا مگر عمر نے بیٹھنے سے انکار کیا۔ پس لوگ ابوبکر کی طرف متوجہ ہو گئے اور عمر کو چھوڑ دیا
پس ابو بکر نے کہا کہ بعد حمد وصلوٰۃ واضح ہو کہ جو شخص تم میں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پرستش کرتا ہے اس کو
معلوم ہو کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) فوت ہو گیا اور جو شخص تم میں سے خدا کی پرستش کرتا ہے تو خدا زندہ ہے
جو نہیں مرے گا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت پر دلیل یہ ہے کہ خدا نے فرمایا ہے کہ محمد صرف ایک
رسول ہے اور اس سے پہلے تمام رسول اس دنیا سے گزر چکے ہیں یعنی مر چکے ہیں اور حضرت ابوبکر نے

الشَّاكِرِينَ تک یہ آیت پڑھ کر سنائی ، کہا راوی نے پس بخدا گو یا لوگ اس سے بے خبر تھے کہ یہ آیت بھی
خدا نے نازل کی ہے اور ابوبکر کے پڑھنے سے اُن کو پتہ لگا۔ پس اس آیت کو تمام صحابہ نے ابوبکر سے سیکھ لیا
اور کوئی بھی صحابی یا غیر صحابی باقی نہ رہا جو اس آیت کو پڑھتا نہ تھا اور عمر نے کہا کہ بخدا میں نے یہ آیت ابو بکر
سے ہی سنی جب اُس نے پڑھی پس میں اُس کے سننے سے ایسا بے حواس اور زخمی ہو گیا ہوں کہ میرے پیر
مجھے اُٹھا نہیں سکتے اور میں اُس وقت سے زمین پر گرا جاتا ہوں جب سے کہ میں نے یہ آیت پڑھتے سنا اور
یہ کلمہ کہتے سنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ۔ اور اس جگہ قسطلانی شرح بخاری کی یہ عبارت ہے:
وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَابِ يُكَلِّمُ النَّاسَ يَقُولُ لَهُمْ مَامَاتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ۔۔۔۔ وَلَا
يَمُوتُ حَتَّى يَقْتُلُ الْمُنَافِقِينَ - یعنی حضرت عمر رضی اللہ عنہ لوگوں سے باتیں کرتے تھے اور کہتے تھے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے اور جب تک منافقوں کو قتل نہ کر لیں فوت نہیں ہوں گے
اور ملل و محل شہرستانی میں اس قصہ کے متعلق یہ عبارت ہے۔ قالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَابِ مَنْ قَالَ أَنَّ مُحَمَّدًا
مَاتَ فَقَتَلْتُهُ بِسَيْفِي هَذَا وَإِنَّمَا رُفِعَ إِلَى السَّمَاءِ كَمَا رُفِعَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ قَحَافَةَ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدُمَاتَ وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ إِلَهَ مُحَمَّدٍ
فَإِنَّهُ حَلٌّ لَّا يَمُوتُ وَقَرَءَ هُذِهِ الْآيَةَ وَ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنُ
مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ فَرَجَعَ الْقَوْمُ إِلى قَوْلِهِ ۔ دیکھو ملل نحل جلد ثالث ۔ ترجمہ یہ ہے
کہ عمر خطاب کہتے تھے کہ جو شخص یہ کہے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے تو میں اپنی اسی تلوار
سے اُس کو قتل کر دوں گا بلکہ وہ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں جیسا کہ عیسیٰ بن مریم اُٹھائے گئے اور ابو بکر نے
کہا کہ جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا ہے تو وہ تو ضرور فوت ہو گئے ہیں اور جو شخص محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے خدا کی عبادت کرتا ہے تو وہ زندہ ہے نہیں مرے گا یعنی ایک خدا ہی میں یہ صفت ہے کہ وہ ہمیشہ
زندہ ہے اور باقی تمام نوع انسان و حیوان پہلے اس سے مر جاتے ہیں کہ اُن کی نسبت خلود کا گمان ہو اور پھر
حضرت ابوبکر نے یہ آیت پڑھی جس کا یہ ترجمہ ہے کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) رسول ہیں اور سب رسول دنیا
سے گزر گئے، کیا اگر وہ فوت ہو گئے یا قتل کئے گئے تو تم مرتد ہو جاؤ گے تب لوگوں نے اس آیت کو سن کر
اپنے خیالات سے رجوع کرلیا ۔ اب سوچو کہ حضرت ابوبکر کا اگر قرآن سے یہ استدلال نہیں تھا کہ تمام نبی
فوت ہو چکے ہیں اور نیز اگر یہ استدلال صریح اور قطعية الدلالت نہیں تھا تو وہ صحابہ جو بقول آپ

آج 10 میں سے 10 باقی