سورة الاٴحقاف

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے ایک لاکھ سے بھی زیادہ تھے محض ظنی اور شکی امر پر کیوں کر قائل ہو گئے اور کیوں یہ حجت پیش نہ کی کہ
یا حضرت یہ آپ کی دلیل نا تمام ہے اور کوئی نص قطعی الدلالت آپ کے ہاتھ میں نہیں۔ کیا آپ اب تک
اس سے بے خبر ہیں کہ قرآن ہی آیت رَافِعُكَ اِلی میں حضرت مسیح کا بجسمه العنصری آسمان پر جانا بیان
فرماتا ہے۔ کیا بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ بھی آپ نے نہیں سنا۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا آسمان پر جانا
آپ کے نزدیک کیوں مستبعد ہے؟ بلکہ صحابہ نے جو مذاق قرآن سے واقف تھے آیت کو سن کر اور لفظ
خَلَتْ کی تشریح فقرہ آفَا بِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ میں پاکر فی الفور اپنے پہلے خیال کو چھوڑ دیا۔ ہاں ! اُن کے دل
آنحضرت کی موت کی وجہ سے سخت غمناک اور چور ہو گئے اور اُن کی جان گھٹ گئی اور حضرت عمر نے فرمایا
کہ اس آیت کے سننے کے بعد میری یہ حالت ہو گئی ہے کہ میرے جسم کو میرے پیر اُٹھا نہیں سکتے اور میں
زمین پر گرا جاتا ہوں ۔ سبحان اللہ کیسے سعید اور وقاف عند القرآن تھے کہ جب آیت میں غور کر کے سمجھ
آگیا کہ تمام گزشتہ نبی فوت ہو چکے ہیں تب بجز اس کے کہ رونا شروع کر دیا اور غم سے بھر گئے اور کچھ نہ کہا
اور تب حضرت حسان بن ثابت نے یہ مرثیہ کہا :
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِى فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ
یعنی تو میری آنکھ کی پتلی تھا پس میری آنکھیں تو تیرے مرنے سے اندھی ہوگئیں اب تیرے بعد میں
کسی کی زندگی کو کیا کروں ۔ عیسی مرے یا موسیٰ مرے بیشک مرجائیں مجھے تو تیرا ہی غم تھا۔ یادر ہے کہ اگر
حضرت ابوبکر کی نظر میں حضرت عیسی علیہ السلام موت سے باہر ہوتے تو وہ ہرگز اس آیت کو بطور استدلال
پیش نہ کرتے اور اگر صحابہ کو اس آیت کے ان معنوں میں جو تمام نبی فوت ہو چکے ہیں کچھ تر ڈر ہوتا تو وہ
ضرور عرض کرتے کہ جس حالت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ بجسم عنصری آسمان پر چلے گئے ہیں تو پھر یہ
دلیل ناتمام ہے اور کیا وجہ کہ عیسی کی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی زندہ آسمان پر نہ گئے ہوں لیکن
اصل حقیقت یہ معلوم ہوتی ہے کہ حضرت عیسیٰ کی موت کا بھی اُسی دن فیصلہ ہوا اور صحابہ نے اس آیت کوسن
کر بعد اس کے کبھی دم نہیں مارا کہ حضرت عیسیٰ زندہ ہیں اور چونکہ صحیح بخاری کے لفظ کلھم سے ثابت ہو گیا
دم
کہ اُس وقت سب صحابہ موجود تھے اور کسی نے اس آیت کے سننے کے بعد مخالفت نہ کی اس لئے ماننا پڑا کہ
اُن سب کا تمام گزشتہ انبیاء کی موت پر اجماع ہو گیا اور یہ پہلا اجماع تھا جو صحابہ میں ہوا۔ اور خلافت ابوبکر

کے اجماع سے جو بعد اس کے ہوا یہ اجماع بہت بڑھ کر تھا کیونکہ اس میں کسی نے دم نہیں مارا اور خلافت
ابوبکر میں ابتدا میں اختلاف ہو گیا تھا۔ ہاں ! اس جگہ یہ خیال گزرتا ہے کہ اس آیت کے سننے سے پہلے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حضرت عیسیٰ کی نسبت یہ مذہب تھا کہ باوجود مر جانے کے وہ بھی دنیا میں واپس
آئیں گے کیونکہ انہوں نے ان کا رفع اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا رفع ایک ہی طور کا قرار دیا اور جبکہ وہ
جانتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم تو حضرت عائشہ کے گھر میں ہی اب تک پڑا ہے تو وہ باوجود
اقرار مشابہت کے کسی طرح اس بات کے قائل ہو سکتے تھے کہ حضرت مسیح کا جسم آسمان پر چلا گیا لیکن
آیت کو سن کر یہ خیال بھی انہوں نے چھوڑ دیا اور اس روز تمام صحابہ اس بات پر ایمان لائے کہ اس سے
پہلے سب نبی فوت ہو چکے ہیں اور در حقیقت بڑی بے ادبی تھی اور سخت گناہ تھا کہ نبی خاتم الرسل افضل
الانبیاء فوت ہو جائیں ان کی میت سامنے پڑی ہو اور کسی دوسرے نبی کی نسبت یہ خیال ہو کہ وہ فوت نہیں
ہوا۔ در حقیقت یہ خیال اور محبت اور تعظیم رسول کریم ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتی ۔ ایمانداری اور تقویٰ سے سوچو
کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے بلکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کی طرح آسمان پر اٹھائے گئے ہیں ۔ اس خیال کارڈ بجز اس کے کب ممکن تھا کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
حضرت مسیح اور تمام گزشتہ نبیوں کی موت ثابت کرتے بھلا اگر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا اس آیت قد
خلت کے پڑھنے سے یہ ارادہ نہ تھا کہ حضرت مسیح وغیرہ انبیاء گذشتہ کی موت ثابت کریں تو انہوں نے
حضرت عمر کے خیال کارڈ کیا کیا ؟ حضرت عمر کے اس خیال کا تمام دار مدار حضرت مسیح کے زندہ اٹھائے
جانے پر تھا اور معلوم ہوتا ہے کہ بعض صحابہ اپنے اجتہاد سے یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ
آسمان پر چلے گئے ہیں اور پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو حضرت فاروق رضی اللہ عنہ
کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ اگر حضرت مسیح زندہ آسمان پر چلے گئے ہیں تو پھر ہمارے نبی احق واولی ہیں
کہ زندہ آسمان پر چلے جائیں کیونکہ یہ ایک عظیم فضیلت ہے کہ خدا تعالیٰ کسی نبی کو زندہ آسمان پر اپنے پاس
بلالے اور بلحاظ طریقت و حسن ادب یہ بات کفر کے رنگ میں تھی کہ ایسا سمجھا جائے کہ گویا حضرت مسیح تو زندہ
آسمان پر چلے گئے ۔ اور وہ نبی جو خاتم الانبیاء اور افضل الانبیاء ہے جس کے وجود باجود کی بہت سی ضرورتیں
ہیں وہ عمر طبعی تک بھی نہ پہنچے اگر بے ایمانی اور تعصب مانع نہ ہو تو یہ آیت مذکورہ بالا ایک بڑی نص صریح
اس بات پر ہے کہ تمام صحابہ کا اسی پر اتفاق ہو گیا تھا کہ مسیح وغیرہ تمام گزشتہ انبیاء علیہم السلام فوت ہو چکے

آج 10 میں سے 10 باقی