سورة النَّمل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہیں اور اگر یہ نہیں تو بھلا ہوش کر کے اور خدا سے ڈر کر بتلاؤ کہ اس مخالفت کے وقت میں جو حضرت ابوبکر کی
رائے اور حضرت عمر کی رائے میں واقع ہوئی تھی جس میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنی رائے کی تائید میں یہی
پیش کرتے تھے کہ حضرت عیسیٰ زندہ آسمان پر اُٹھائے گئے ہیں سو ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھائے
جائیں گے اور پھر کیوں ممتنع اور محال ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم باوجود بہتر اور افضل ہونے کے
حضرت مسیح کی طرح آسمان پر نہ اُٹھائے جائیں۔ اُس وقت حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر کی
رائے کے رڈ کرنے میں جو آیت : قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ پڑھی اس سے اُن کا اگر یہ مطلب نہیں تھا
کہ حضرت عیسیٰ بھی جن کا حوالہ دیا جاتا ہے فوت ہو چکے ہیں تو پھر اور کیا مطلب تھا اور کیوں کر حضرت عمر
کے خیال کا بجز اس کے ازالہ ہو سکتا تھا اور آپ کا یہ کہنا کہ اس پر اجماع نہیں ہوا ۔ یہ ایسا صریح جھوٹ
ہے کہ بے اختیار رونا آتا ہے کہ کہاں تک آپ لوگوں کی نوبت پہنچ گئی ہے ۔ اے عزیز ! بخاری میں تو
اس جگہ ملھمہ کا لفظ موجود ہے جس سے ظاہر ہے کہ کل صحابہ اُس وقت موجود تھے اور لشکر اسامہ جو
بیس ہزار آدمی تھا اس مصیبت عظمی واقعہ خیر الرسل سے رک گیا تھا اور وہ ایسا کون بے نصیب اور بد بخت تھا
جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر سنی اور فی الفور حاضر نہ ہوا ۔ بھلا کسی کا نام تو لو۔ ما ماسوا اس
کے اگر فرض بھی کر لیں کہ بعض صحابہ غیر حاضر تھے تو آخر مہینہ، دو مہینہ، چھ مہینہ کے بعد ضرور آئے ہوں گے
پس اگر انہوں نے کوئی مخالفت ظاہر کی تھی اور آیت قد خلت کے اور معنے کئے تھے تو آپ اس کو پیش
کریں اور اگر پیش نہ کر سکیں تو پس یہی ایمان اور دیانت کے برخلاف ہے کہ ایسے جامع اجماع کے
برخلاف آپ عقیدہ رکھتے ہیں حضرت مسیح کی موت پر یہ ایک ایساز بردست اجماع ہے کہ کوئی بے ایمان
اس سے انکار کرے تو کرے ، نیک بخت اور متقی آدمی تو ہرگز اس سے انکار نہیں کرے گا اب بتلاؤ کہ
حضرت مسیح کی موت پر اجماع تو ہوا زندگی پر کہاں اجماع ثابت ہے
( تحفہ غزنویہ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۷۷ تا ۷ ۵۸ )
اس آیت کا اگلا فقرہ یعنی آفَابِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ صاف بتلا رہا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزد یک گزر جانا
صرف دو قسم پر ہے یا بذریعہ موت حتفِ أَنْف اور یا بذریعہ قتل اور خدا تعالیٰ نے اس آیت میں یہ نہیں
فرمایا کہ گزر جانا اس طرح بھی ہوتا ہے کہ کوئی شخص زندہ بجسم عنصری آسمان پر چلا جائے ۔ پس جبکہ خدا تعالیٰ
نے گزر جانے کی تشریح لفظ آفابِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ سے آپ کر دی اور اس پر حصر کر دیا تو اس کے بعد نہ ماننا

کسی صالح مومن کا کام نہیں۔
( تحفہ غزنویہ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۸۰ حاشیه )
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ فرمانا کہ جو شخص حضرت سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ کلم یہ ہمہ منہ پر
لائے گا کہ وہ مر گئے ہیں تو میں اس کو اپنی اسی تلوار سے اس کو قتل کر دوں گا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
حضرت عمر کو اپنے کسی خیال کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر بہت غلو ہو گیا تھا اور وہ اس کلمہ
کو جو آنحضرت مر گئے کلمہ کفر اور ارتداد سمجھتے تھے۔ خدا تعالیٰ ہزار ہا نیک اجر حضرت ابوبکر کو بخشے کہ جلد تر
اُنہوں نے اس فتنہ کو فرو کر دیا اور نص صریح کو پیش کر کے بتلا دیا کہ گزشتہ تمام نبی مر گئے ہیں اور جیسا کہ
انہوں نے مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی وغیرہ کو قتل کیا در حقیقت اس تصریح سے بھی بہت سے نیج اعوج کے
کذابوں کو تمام صحابہ کے اجتماع سے قتل کر دیا گویا چار کذاب نہیں بلکہ پانچ کذاب مارے۔ یا الہی ان کی
جان پر کروڑ ہا رحمتیں نازل کر آمین ۔ اگر اس جگہ خلت کے یہ معنے کئے جائیں کہ بعض نبی زندہ آسمان پر جا
بیٹھے ہیں تب تو اس صورت میں حضرت عمر حق بجانب ٹھہرتے ہیں اور یہ آیت ان کو مضر نہیں بلکہ اُن کی مؤید
ٹھہرتی ہے۔ لیکن اس آیت کا اگلا فقرہ جو بطور تشریح ہے یعنی : آفابِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ جس پر حضرت ابوبکر
کی نظر جا پڑی ظاہر کر رہا ہے کہ اس آیت کے یہ معنے لینا کہ تمام نبی گزر گئے گو مر کر گزر گئے یا زندہ ہی گزر
گئے یہ دجل اور تحریف اور خدا کی منشاء کے برخلاف ایک عظیم افترا ہے اور ایسے افترا عمداً کرنے والے جو
عدالت کے دن سے نہیں ڈرتے اور خدا کی اپنی تشریح کے برخلاف اُلٹے معنے کرتے ہیں وہ بلا شبہ ابدی
لعنت کے نیچے ہیں۔ لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اُس وقت تک اس آیت کا علم نہیں تھا اور دو تھا اور دوسرے بعض
صحابہ بھی اسی غلط خیال میں مبتلا تھے اور اُس سہو ونسیان میں گرفتار تھے جو مقتضائے بشریت ہے اور اُن کے
دل میں تھا کہ بعض نبی اب تک زندہ ہیں اور پھر دنیا میں آئیں گے۔ پھر کیوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اُن کی مانند نہ ہوں ۔ لیکن حضرت ابو بکر نے تمام آیت پڑھ کر اور آفَا بِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ سنا کر دلوں میں بٹھا
دیا کہ خلت کے معنے دو قسم میں ہی محصور ہیں (۱) حتف انف سے مرنا یعنی طبعی موت ۔ (۲) مارے جانا۔
تب مخالفوں نے اپنی غلطی کا اقرار کیا اور تمام صحابہ اس کلمہ پر متفق ہو گئے کہ گزشتہ نبی سب مر گئے ہیں اور
فقرہ آفَائِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ کا بڑا ہی اثر پڑا اور سب نے اپنے مخالفانہ خیالات سے رجوع کرلیا۔ فالحمد
الله على ذالك !
( تحفہ غزنویہ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۸۱، ۵۸۲ حاشیه )
سب کو معلوم ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے وقت میں تمام صحابہ کا اجماع ہو چکا ہے کہ تمام نبی

فوت ہو چکے ہیں اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے عہد میں یہی معنے آیت : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ
قَبْلِهِ الرُّسُلُ کے کئے گئے یعنی سب رسول فوت ہو چکے ہیں ۔ پس کیا حضرت عیسی رسول نہیں تھے جو فوت
سے باہر رہ گئے پھر باوجود اس اجماع کے نتیج اعوج کے زمانہ کی تقلید کرنا دیانت سے بعید ہے۔ امام مالک کا
بھی یہی مذہب تھا کہ حضرت عیسیٰ فوت ہو گئے ہیں۔ پس جبکہ سلف الائمہ کا یہ مذہب ہے تو دوسروں کا بھی
یہی مذہب ہوگا۔ اور جن بزرگوں نے اس حقیقت کے سمجھنے میں خطا کی وہ خطا خدا تعالیٰ کے نزد یک درگزر
کے لائق ہے۔
براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۵۶،۵۵ )
اسلام میں سب سے پہلا اجماع یہی تھا کہ تمام نبی فوت ہو گئے ہیں کیونکہ جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم فوت ہوئے تو بعض صحابہ کا یہ بھی خیال تھا کہ آپ فوت نہیں ہوئے اور پھر دنیا میں واپس آئیں
گے اور منافقوں کی ناک اور کان کاٹیں گے تو اُس وقت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سب کو
مسجد نبوی میں جمع کیا اور یہ آیت پڑھی: مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ یعنی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک نبی ہیں اور تمام انبیاء گزشتہ پہلے ان سے فوت ہو چکے ہیں۔ تب صحابہ جو
سب کے سب موجود تھے رضی اللہ عنہم سمجھ گئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بے شک فوت ہو گئے اور
انہوں نے یقین کر لیا کہ کوئی نبی بھی زندہ نہیں اور کسی نے اعتراض نہ کیا کہ حضرت عیسیٰ اس آیت کے مفہوم
سے باہر ہیں اور وہ اب تک زندہ ہیں۔ اور کیا ممکن تھا کہ عاشقانِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات پر
راضی ہو سکتے کہ ان کا نبی تو چھوٹی سی عمر میں فوت ہو گیا اور عیسی چھ سو برسوں سے زندہ چلا آتا ہے اور
قیامت تک زندہ رہے گا بلکہ وہ تو اس خیال سے زندہ ہی مر جاتے پس اسی وجہ سے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
نے ان سب کے سامنے یہ آیت پڑھ کر ان کو تسلی دی : مَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ
اور اس آیت نے ایسا اثر صحابہ کے دل پر کیا کہ وہ مدینہ کے بازاروں میں یہ آیت پڑھتے پھرتے تھے گویا
اُسی دن وہ نازل ہوئی تھی ۔ اور اسلام میں یہ اجماع تمام اجماعوں سے پہلا تھا کہ تمام نبی فوت ہو چکے ہیں
۔۔۔۔۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس اجماع سے پہلے جو تمام انبیاء علیہم السلام کی وفات پر ہوا بعض نادان صحابی جن کو
درایت سے کچھ حصہ نہ تھا وہ ابھی اس عقیدہ سے بے خبر تھے کہ کل انبیاء فوت ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے
صدیق رضی اللہ عنہ کو اس آیت کے منانے کی ضرورت پڑی اور اس آیت کے سننے کے بعد سب نے یقین کر لیا
کہ تمام گزشتہ لوگ داخل قبور ہو چکے ہیں۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۸۵،۲۸۴)

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا اس امت پر اتنا بڑا احسان ہے کہ اس کا شکر نہیں ہو سکتا اگر وہ تمام
صحابہ رضی اللہ عنہم کو مسجد نبوی میں اکٹھے کر کے یہ آیت نہ سناتے کہ تمام گزشتہ نبی فوت ہو چکے ہیں تو یہ امت
ہلاک ہو جاتی کیونکہ ایسی صورت میں اس زمانے کے مفسد علماء یہی کہتے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا بھی یہی
مذہب تھا کہ حضرت عیسیٰ زندہ ہیں ۔ مگر اب صدیق اکبر کی آیت ممدوحہ پیش کرنے سے اس بات پر کل
صحابہ کا اجماع ہو چکا کہ کل گزشتہ نبی فوت ہو چکے ہیں بلکہ اس اجماع پر شعر بنائے گئے ۔ ابوبکر کی روح پر
خدا تعالیٰ ہزاروں رحمتوں کی بارش کرے اُس نے تمام روحوں کو ہلاکت سے بچا لیا اور اس اجماع میں تمام
صحابہ شریک تھے۔ ایک فرد بھی ان میں سے باہر نہ تھا اور یہ صحابہ کا پہلا اجماع تھا اور نہایت قابل شکر
کارروائی تھی۔ اور ابو بکر رضی اللہ عنہ اور مسیح موعود کی باہم ایک مشابہت ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ
قرآن شریف میں دونوں کی نسبت یہ تھا کہ جب ایک خوف کی حالت اسلام پر طاری ہوگی اور سلسلہ مرتد
ہونے کا شروع ہو گا تب ان کا ظہور ہو گا سو حضرت ابوبکر اور مسیح موعود کے وقت میں ایسا ہی ہوا۔ یعنی
حضرت ابوبکر کے وقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صد ہا جاہل عرب مرتد ہو گئے تھے
اور صرف دو مسجد میں باقی تھیں جن میں نماز پڑھی جاتی تھی ۔ حضرت ابو بکر نے دوبارہ ان کو اسلام پر قائم
کیا ایسا ہی مسیح موعود کے وقت میں کئی لاکھ انسان اسلام سے مرتد ہو کر عیسائی بن گئے اور یہ دونوں حالات
قرآن شریف میں مذکور ہیں یعنی پیشگوئی کے طور پر ان کا ذکر ہے۔
اسی
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۲۸۵، ۲۸۶ حاشیه )
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صحابہ رضی اللہ عنہم کو آپ کی وفات سے سخت صدمہ گزرا تھا اور
صدمہ کی وجہ سے حضرت عمرؓ نے بعض منافقوں کے کلمات سن کر فرمایا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
دوبارہ دنیا میں آئیں گے اور منافقوں کے ناک اور کان کاٹیں گے۔ پس چونکہ یہ خیال غلط تھا اس لئے اول
حضرت ابوبکر صدیق حضرت عائشہ صدیقہ کے گھر آئے اور آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ پر سے چادر
اٹھا کر پیشانی مبارک کو بوسہ دیا اور کہا : انْتَ طَيِّبٌ حَيًّا وَ مَيْتًا لَنْ يَجْمَعَ اللهُ عَلَيْكَ الْمَوْتَيْنِ إِلَّا
مَوْتَتَكَ الأولى یعنی تو زندہ اور میت ہونے کی حالت میں پاک ہے خدا تعالیٰ ہرگز تیرے پر دو موتیں جمع
نہیں کرے گا مگر پہلی موت ۔ اس قول سے مطلب یہی تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں واپس نہیں
آئیں گے اور پھر تمام اصحاب رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ کو مسجد نبوی میں جمع کیا اور حسن اتفاق سے اس دن تمام

آج 10 میں سے 10 باقی