سورة الاٴعلی
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے کہ انہوں نے ایسے نازک وقت میں صحابہ کو سنبھالا ۔
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض نادان اپنی جلد بازی اور شتاب کاری کی وجہ سے یہ کہہ دیتے ہیں
کہ یہ آیت تو بیشک حضرت ابوبکر نے پڑھی لیکن حضرت عیسی علیہ السلام اس سے باہر رہ جاتے ہیں۔ میں
نہیں جانتا کہ ایسے نادانوں کو میں کیا کہوں وہ باوجود مولوی کہلانے کے ایسی بیہودہ باتیں پیش کر دیتے ہیں وہ
نہیں بتاتے کہ اس آیت میں وہ کون سا لفظ ہے جو حضرت عیسیٰ کو الگ کرتا ہے؟ پھر اللہ تعالیٰ نے تو کوئی امر
قابل بحث اس میں چھوڑا ہی نہیں قد خَلَتْ کے معنے خود ہی کر دئے آفَابِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ اگر کوئی تیسری
شق بھی اس کے سوا ہوتی تو کیوں نہ کہ دیتا أَوْ رُفِعَ بِجَسَدِ الْعُنْصُرِي إِلَى السَّمَاءِ کیا خدا تعالیٰ اس کو
بھول گیا تھا جو یہ یاددلاتے ہیں ؟ نعوذ باللہ من ذالك ! (الحكم جلد ۰ انمبر ۳۲ مورخه ۷ ارستمبر ۱۹۰۶ صفحه (۳)
یہ کہنا کہ حضرت عیسیٰ کا دوبارہ دنیا میں آنا اجماعی عقیدہ ہے یہ سراسر افترا ہے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کا
اجماع صرف اس آیت پر ہوا تھا کہ : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ - پھر بعد ان
کے اُمت میں طرح طرح کے فرقے پیدا ہو گئے چنانچہ معتزلہ اب تک حضرت عیسیٰ کی وفات کے قائل
ہیں اور بعض اکابر صوفیہ بھی ان کی موت کے قائل ہیں اور مسیح موعود کے ظہور سے پہلے اگر اُمت میں سے
کسی نے یہ خیال بھی کیا کہ حضرت عیسی دوبارہ دنیا میں آئیں گے تو ان پر کوئی گناہ نہیں صرف اجتہادی خطا
ہے جو اسرائیلی نبیوں سے بھی بعض پیشگوئیوں کے سمجھنے میں ہوتی رہی ہے۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۲ حاشیه )
اس بات پر زور دینا کہ اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ حضرت عیسی دوبارہ دنیا میں آئیں گے یہ عجیب
افتراء ہے جو سمجھ نہیں آتا۔ اگر اتفاق سے مراد صحابہ کا اتفاق ہے تو یہ ان پر تہمت ہے اُن کی تو بلا کو بھی اس
مستحدث عقیدہ کی خبر نہیں تھی کہ حضرت عیسی دوبارہ دنیا میں آجائیں گے اور اگر اُن کا یہ عقیدہ ہوتا تو اس
آیت کے مضمون پر روروکر کیوں اتفاق کیا جاتا کہ : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ
یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف ایک انسان رسول تھے خدا تو نہیں تھے اور اُن سے پہلے سب رسول دن
سے گزر گئے ہیں ۔ پس اگر حضرت عیسی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک دنیا سے نہیں گزرے تھے
اور اُن کو اُس وقت تک ملک الموت چھو نہیں گیا تھا تو اس آیت کے سننے کے بعد کیوں کر صحابہ رضی اللہ عنہم
نے اس عقیدہ سے رجوع کر لیا کہ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔ ہر ایک
دنیا
کو معلوم ہے کہ یہ آیت حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اُس دن تمام صحابہ کو مسجد نبوی میں پڑھ کر سنائی
تھی جس دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تھی اور وہ پیر کا دن تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ابھی دفن نہیں کئے گئے تھے اور عائشہ صدیقہ کے گھر میں آپ کی میت مطہر تھی کہ شدت درد فراق کی
وجہ سے بعض صحابہ کے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حقیقت میں فوت نہیں ہوئے
بلکہ غائب ہو گئے ہیں اور پھر دنیا میں آئیں گے ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اس فتنہ کو خطرناک سمجھ کر
اُسی وقت تمام صحابہ کو جمع کیا اور اتفاق حسنہ سے اُس دن گل صحابہ رضی اللہ دن گل صحابہ رضی اللہ عنہم مدینہ میں موجود تھے تب
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ منبر پر چڑھے اور فرمایا کہ میں نے سنا ہے کہ بعض ہمارے دوست ایسا ایسا خیال
کرتے ہیں مگر سچ بات یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں اور ہمارے لئے یہ کوئی خاص
حادثہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے کوئی نبی نہیں گزرا جو فوت نہیں ہوا پھر حضرت ابو بکر نے یہ آیت پڑھی: ما
مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف انسان رسول تھے
خدا تو نہیں تھے۔ سو جیسے پہلے اس سے سب رسول فوت ہو چکے ہیں آپ بھی فوت ہو گئے ۔
تب اس آیت کوشن کر تمام صحابہ چشم پر آب ہو گئے اور انا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا اور اس آیت
نے اُن کے دلوں میں ایسی تاثیر کی کہ گویا اُسی روز نازل ہوئی تھی۔ چنانچہ بعد اس کے حسّان بن ثابت نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ مرثیہ بنایا:
ه
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِى فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ
یعنی تو میری آنکھوں کی پتلی تھا۔ میں تو تیری موت سے اندھا ہو گیا۔اب بعد اس کے جو چاہے مرے
مجھے تو تیرے ہی مرنے کا خوف تھا۔ اس شعر میں حسان بن ثابت نے تمام نبیوں کی موت کی طرف اشارہ
کیا ہے گویا وہ کہتا ہے کہ ہمیں اس کی کیا پروا ہے کہ موسیٰ مر گیا ہو یا عیسی مر گیا ہو۔ ہمارا ماتم تو اس نبی محبوب
کے لئے ہے جو آج ہم سے علیحدہ ہو گیا اور آج ہماری آنکھوں سے پوشیدہ ہو گیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے
کہ بعض صحابہ اس غلط عقیدہ میں بھی مبتلا تھے کہ گویا حضرت عیسیٰ دوبارہ دنیا میں آئیں گے مگر حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ نے آیت : قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ پیش کر کے یہ غلطی دور کر دی اور اسلام میں یہ پہلا
اجماع تھا کہ سب نبی فوت ہو چکے ہیں ۔
غرض اس مرثیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض کم تدبر کرنے والے صحابی جن کی درایت اچھی نہیں تھی (جیسے
ابوھریرہ) وہ اپنی غلط فہمی سے عیسیٰ موعود کے آنے کی پیشگوئی پر نظر ڈال کر یہ خیال کرتے تھے کہ حضرت
عیسی ہی آجائیں گے جیسا کہ ابتداء میں ابو ہریرہ کو بھی یہی دھو کہ لگا ہوا تھا اور اکثر باتوں میں
ابوہریرہ بوجہ اپنی سادگی اور کمی درایت کے ایسے دھوکوں میں پڑ جایا کرتا تھا چنانچہ ایک صحابی کے آگ
میں پڑنے کی پیشگوئی میں بھی اس کو یہی دھو کہ لگا تھا ۔۔۔۔۔
غرض تمام صحابہ کا اجماع حضرت عیسیٰ کی موت پر تھا بلکہ تمام انبیاء کی موت پر اجماع ہو گیا تھا اور یہی
پہلا اجماع تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ہوا ۔ اسی اجماع کی وجہ سے تمام صحابہ حضرت
عیسیٰ کی موت کے قائل تھے اور اسی وجہ سے حسان بن ثابت نے مذکورہ بالا مرثیہ بنایا تھا جس کا ترجمہ جیسا
کہ ہم بیان کر چکے ہیں یہ ہے کہ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو تو میری آنکھوں کی پتلی تھا میں تو تیرے مرنے
سے اندھا ہو گیا اب تیرے بعد جو شخص چاہے مرے۔ عیسیٰ ہو یا موسیٰ مجھے تو تیرے ہی ۔ ے ہی مرنے کا خوف تھا۔
اور در حقیقت صحابہ رضی اللہ عنہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق تھے اور ان کو کسی طرح یہ بات
گوارا نہ تھی کہ عیسیٰ جس کا وجود شرک عظیم کی جڑ قرار دیا گیا ہے زندہ ہو اور آپ فوت ہو جائیں۔ پس اگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت اُن کو یہ معلوم ہوتا کہ حضرت عیسیٰ آسمان پر مع جسم عنصری
زندہ بیٹھے ہیں اور اُن کا برگزیدہ نبی فوت ہو گیا تو وہ مارے غم کے مرجاتے کیونکہ ان کو ہرگز اس بات کی
برداشت نہ تھی کہ کوئی اور نبی زندہ ہو اور اُن کا پیارا بی قبر میں داخل ہو جائے ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ
وَ آلِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجْمَعِينَ
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۴ تا ۳۷)
جو شخص حضرت عیسی کو آیت : قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ سے باہر رکھتا ہے اُس کو اقرار کرنا پڑے گا
کہ عیسی انسان نہیں ہے اور نیز ظاہر ہے کہ اس صورت میں حضرت ابوبکر کا اس آیت سے استدلال صحیح
نہیں ٹھہرتا کیونکہ جبکہ حضرت عیسی آسمان پر زندہ مع جسم عنصری موجود ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فوت ہو گئے تو اس آیت سے صحابہ رضی اللہ عنہم کو کون سی تسلی ہو سکتی تھی ؟
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۵ حاشیه )
حضرت عیسیٰ نے جو میرے قتل کرنے کے لئے چراغ دین کو عصاد یا معلوم نہیں کہ یہ جوش اور غضب
کیوں اُن کے دل میں بھڑ کا ؟ اگر اس لئے ناراض ہو گئے کہ میں نے اُن کا مرنا دنیا میں شائع کیا ہے تو یہ
اُن کی غلطی ہے یہ میں نے شائع نہیں کیا بلکہ اُس نے شائع کیا ہے جس کی مخلوق ہماری طرح حضرت عیسیٰ
بھی ہیں اگر شک ہو تو یہ آیت دیکھیں : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ اور نیز یہ آیت :
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ ( المائدة : ۱۱۸) اور تعجب کہ جس کو وہ میرے ہلاک کرنے کے لئے
عصا دیتے ہیں وہ آپ ہی ہلاک ہو جاتا ہے یہ خوب عصا ہے۔ سنا ہے کہ دوسرے چراغ دین یعنی عبد الحکیم
خان نے بھی میری موت کے بارے میں کوئی پیشگوئی پہلے چراغ دین کی طرح کی ہے مگر ر معلوم معلوم نہ نہیں کہ اُس
میں کوئی عصا کا بھی ذکر ہے یا نہیں۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۲۶ حاشیه )
أَيُصِرُّونَ عَلَى حَيَاةِ عِيسَى، وَيُخْفُونَ کیا یہ لوگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زنا علیہ السلام کی زندگی پر اصرار
إِجْمَاعًا اتَّفَقَ عَلَيْهِ الصَّحَابَةُ كُلُّهُمْ کرتے ہیں اور اس اجماع کو چھپاتے ہیں جس پر سارے
اجْمَعُوْنَ وَيَتَّبِعُونَ غَيْرَ سَبِيلِ قَوْمٍ کے سارے صحابہ متفق ہو گئے تھے اور وہ صحابہ جنہوں نے
أَدْرَكُوا صُحْبَةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض صحبت پایا یہ لوگ ان کا راستہ
وَسَلَّمَ وَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمُ اسْتَفَاضَ چھوڑ کر دوسرے کی پیروی کرتے ہیں ان ان صحابہ میں سے ہر ایک
مِنَ النَّبِي وَتَعَلَّمَ وَانْعَقَدَ إِجْمَاعُهُمْ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے استفاضہ کیا اور سیکھا اور
عَلَى مَوْتِ عِيسَى، وَهُوَ الْإِجْمَاعُ الْأَوَّلُ ان کا موت مسیح پر اجماع ہوا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
بَعْدَ رَسُولِ اللهِ وَيَعْلَمُهُ الْعَالِمُونَ کی وفات کے بعد وہ صحابہ کا پہلا اجماع ہے اور تمام علم
أَنَسِيتُمْ قَوْلَ اللهِ : قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ والے اسے جانتے ہیں کیا تم خدا تعالیٰ کے قول : قَدْ خَلَتْ
الرُّسُلُ أَوْ أَنْتُمْ لِلْكُفْرِ مُتَعَمِّدُوْنَ؟ وَقَدْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ کو بھول گئے یا تم بالا رادہ کفر کے مرتکب
مَاتَ عَلَى هَذَا الْإِجْمَاعِ مَنْ كَانَ مِنَ ہو رہے ہو حالانکہ اسی اجماع کے عقیدہ پر تمام صحابہ نے
الصَّحَابَةِ ثُمَّ مِرْتُمْ شِيَعًا وَهَبَّتْ وفات پائی پھر تم گروہ در گروہ ہو گئے اور تم میں تفرقہ کی ہوا
فِيكُمْ رِيحُ التَّفْرِقَةِ - وَمَا أُوتِيتُمُ چل پڑی۔ تمہارے پاس حضرت مسیح علیہ السلام کی زندگی
سُلْطَانًا عَلَى حَيَاتِهِ وَ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا پر کوئی دلیل نہیں ہے تم صرف گمان کی پیروی کرتے ہو۔ پھر
تَظُنُّونَ وَقَدْ قَالَ اللهُ حِكَايَةً عَنْ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کی زبان سے : فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کا
عِيسَى: فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي فَلَا تُفَكَّرُونَ في فقرہ بیان فرمایا ہے لیکن تم اللہ تعالیٰ کے اس قول پر غور
قَوْلِ اللهِ وَلَا تَتَوَجَّهُونَ أَأَنْتُمْ اَعْلَمُ نہیں کرتے اور نہ اس طرف توجہ کرتے ہو کیا تم زیادہ