سورة الغَاشِیَة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ام اللهُ أَوْ تَقُولُونَ مَا لَا تَعْلَمُونَ -
سورة ال عمران
جانتے ہو یا اللہ؟ یا تم وہ بات کہتے ہو جو تم نہیں
(الاستفتاء حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۶۴ ، ۶۶۵) جانتے ۔ ( ترجمہ از مرتب )
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رحلت فرمائی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ تلوار کھینچ کر نکلے کہ اگر
کوئی کہے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انتقال کیا ہے تو میں اسے قتل کروں گا ایسی حالت میں حضرت
ابو بکر صدیق نے بڑی جرات اور دلیری سے کلام کیا اور کھڑے ہو کر خطبہ پڑھا : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ
خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی اللہ تعالیٰ کے ایک رسول ہی ہیں اور آپ سے پہلے جس
قدر نبی ہو گزرے ہو گزرے ہیں سب نے وفات پائی ہے اس پر وہ جوش فرو ہوا۔
الحکم جلد و نمبر ۷ ۱ مورخہ ۷ ۱ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۲)
تمام صحابہ کی شہادت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہی پر یہ ہوتی ہے کہ سب نبی مر گئے حضرت
عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کہا کہ ابھی نہیں مرے اور تلوار کھینچ کر کھڑے ہو جاتے
ہیں مگر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر یہ خطبہ پڑھتے (ہیں) : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ
قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۔ اب اس موقع پر جو ایک قیامت ہی کا میدان تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے
رخصت ہو چکے ہیں اور کل صحابہ جمع ہیں یہاں تک کہ اسامہ کا لشکر بھی روانہ نہیں ہوا۔
حضرت عمرؓ کے کہنے پر حضرت ابوبکر بآواز بلند کہتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور اس پر
استدلال کرتے ہیں: مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ ہے ۔ اب اگر صحابہ کے وہم وگمان میں بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کی زندگی ہوتی تو ضرور بول اٹھتے مگر سب خاموش ہو گئے اور بازاروں میں یہ آیت پڑھتے تھے اور کہتے
تھے کہ گویا یہ آیت آج اتری ہے۔
معاذ اللہ ! صحابہ منافق نہ تھے جو وہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے رعب میں آ کر خاموش ہو رہے
اور حضرت ابوبکر کی تردید نہ کی نہیں ! اصل بات یہی تھی جو حضرت ابوبکر نے بیان کی اس لیے سب نے
گردن جھکا لی۔ یہ ہے اجماع صحابہ کا۔ حضرت عمرؓ بھی تو یہی کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پھر
آئیں گے اگر یہ استدلال کامل نہ ہوتا ( اور کامل تب ہی ہوتا کہ کسی قسم کا استثناء نہ ہوتا کیونکہ اگر حضرت عیسیٰ
زندہ آسمان پر چلے گئے تھے اور انہوں نے پھر آنا تھا تو پھر یہ استدلال کیا ؟ یہ تو ایک مسخری ہوتی ۔ ) تو خود
حضرت عمر ہی تردید کرتے ۔
جبکہ آیت میں استثنا نہ تھا اور امر واقعی یہی تھا اس لیے سب صحابہ نے بالا تفاق اس امر کو تسلیم کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔ اب مولویوں سے پوچھو کہ ابو بکر دانشمند تھا یا نہیں ؟ کیا یہ وہ ابو بکر نہیں جو صدیق کہلایا ؟ کیا یہی وہ
شخص نہیں جو سب سے پہلے خلیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بنا جس نے اسلام کی بہت بڑی خدمت کی
کہ خطرناک ارتداد کی وباء کو روک دیا۔ اچھا اور باتیں جانے دو یہی بتاؤ کہ ابوبکر کو منبر پر چڑھنے کی کیا
ضرورت پیش آئی تھی؟ پھر تقویٰ سے یہ بتاؤ کہ انہوں نے جو : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
الرُّسُلُ پڑھا تو اس سے استدلال تام کرنا تھا یا ایسا ناقص کہ ایک بچہ بھی کہہ سکتا کہ عیسیٰ کو موٹی سمجھنے والا کافر
ہوتا ہے۔
افسوس ان مخالفوں نے میری مخالفت اور عداوت میں یہی نہیں کہ قرآن کو چھوڑا بلکہ میری عداوت نے
ان کی یہاں تک نوبت پہنچائی ہے کہ صحابہ کی کل جماعت پر انہوں نے اپنے طریق عمل سے کفر کا فتویٰ
دے دیا۔ اور حضرت ابو بکر صدیق کے استدلال کو استخفاف کی نظر سے دیکھا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخہ ۷ اراپریل ۱۹۰۱ء صفحہ ۲،۱)
ایک سنت یہ بھی تھی کہ آپ فوت ہو گئے قرآن شریف میں تھا کہ : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ
قَبْلِهِ الرُّسُلُ یعنی سب مر گئے وہ بھی مرے گا خدا کی بات پوری ہو گئی کہ آپ مر گئے ۔
البدر جلد نمبر ۳ مورخه ۱۴ نومبر ۱۹۰۲ صفحه (۱۸)
تلاش کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ تیسری صدی تک کل اہل اسلام کا یہی مذہب رہا کہ کل نبی فوت ہو گئے
ہیں چنانچہ صحابہ کرام کا بھی یہی مذہب تھا جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی صحابہ کا اجماع
ہوا۔ حضرت عمر وفات کے منکر تھے اور وہ آپ کو زندہ ہی مانتے تھے، آخر ابو بکر نے آکر : مَا مُحَمَّد إِلَّا
رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ کی آیت سنائی تو حضرت عمر اور دیگر صحابہ کو آپ کی موت کا یقین آیا
اور اگر صحابہ کرام کا یہ عقیدہ ہوتا کہ کوئی نبی زندہ ہے تو سب اٹھ کر ابو بکر کی خبر لیتے کہ ہمارا عقیدہ مسیح کی نسبت
ہے کہ وہ زندہ ہے تو کیسے کہتا ہے کہ سب نبی فوت ہو گئے ؟ اور کیا وجہ ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ
نہ ہوں اگر بعض مرتے اور بعض زندہ ہوتے تو کسی قسم کا افسوس نہ ہوتا مگر غریب سے لے کر امیر تک سب
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۴ء صفحه (۶)
مرتے ہیں پھر مسیح کو کیسے زندہ مانا جاوے۔
قرآن شریف کے صریح الفاظ سے یہ بات معلوم نہیں ہوتی کہ خدا تعالیٰ نے قتل نبی حرام کیا ہو بلکہ