سورة الفَجر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی نسبت لکھا ہے آفَابِنُ مَاتَ أَوْ قُتِل جس سے قتل انبیاء کا جواز معلوم
ہوتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۴ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۵۷)
اس پیغمبر کی شان میں جو افضل الرسل ہے یہ بے ادبی نہ کرو کہ حضرت مسیح کو اس سے افضل قرار دو۔ کیا تم
نہیں جانتے کہ آپ کی وفات پر صحابہ کی کیا حالت ہوئی تھی ؟ وہ دیوانہ وار پھرتے تھے آپ کی زندگی ان
کو ایسی عزیزی عزیز تھی کہ حضرت عمرؓ نے تلوار کھینچ لی تھی کہ اگر کوئی آپ کو مردہ کہے گا تو میں اس کا سراُڑا دوں گا گا ۔
اس شور پر حضرت ابوبکر آئے اور انہوں نے آگے بڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر بوسہ دیا
کہ آپ پر خدا دو موتیں جمع نہ کرے گا اور پھر یہ آیت پڑھی: مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
الرُّسُلُ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک رسول ہیں آپ سے پہلے جس قدر رسول آئے ہیں سب
وفات پاگئے ہیں صحابہ نے جب اس آیت کو سنا تو انہیں ایسا معلوم ہوا کہ گویا یہ آیت اب اتری ہے انہوں
نے معلوم کیا کہ آپ کے مقابلہ میں کوئی اور زندہ نہیں ہے۔ تم میں وہ عشق اور محبت نہیں جو صحابہ کو آنحضرت
صلی اللہ علی وسلم سے تھی ورنہ تم یہ کبھی روا نہ رکھتے کہ مسیح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل زندہ کہتے
میں سچ کہتا ہوں کہ اگر صحابہ کے سامنے اس وقت کوئی کہتا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں تو ان میں سے
ایک بھی زندہ نہ رہتا وہ اس قدر آپ کے عشق اور محبت میں فنا شدہ تھے۔ حسان بن ثابت نے اس موقعہ پر
ایک مرثیہ لکھا ہے جس میں وہ کہتے ہیں ۔
ه
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِى فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ
یعنی اے میرے پیارے نبی ! تو تو میری آنکھوں کی پتلی تھی اور میرے دیدوں کا نور تھا پس میں تو
تیرے مرنے سے اندھا ہو گیا اب تیرے بعد میں دوسروں کی موت کا کیا غم کروں؟ عیسی مرے یا موسیٰ
مرے، کوئی مرے مجھے تو تیرے ہی مرنے کا غم تھا۔ صحابہ کی تو یہ حالت تھی مگر اس زمانہ میں اپنے منہ سے
اقرار کرتے ہیں کہ نہیں ! افضل الانبیاء وفات پاگئے اور حضرت مسیح زندہ ہیں ۔ افسوس ! مسلمانوں کی حالت
کیا سے کیا ہوگئی؟ میں خوب جانتا ہوں اور اس واقعہ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کا پہلا اجماع مسیح کی
وفات ہی پر ہوا تھا پھر ان کے خلاف کرنا یہ کون سی عقلمندی اور تقویٰ ہے میں یہ مانتا ہوں کہ یہ غلطیاں
امتداد زمانہ کی وجہ سے ہیں ، تقویٰ نہیں رہا، جہالت بڑھ گئی ہے، رو بحق ہونا کم ہو گیا ہے، راہ راست؟ محجوب

ہو گیا ہے اور یہی امور ہیں جو میری ضرورت کے داعی ہیں ۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۷ ارستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۶)
یہ کیا ہی مبارک اجماع تھا اگر یہ اجماع نہ ہوتا تو بڑا بھاری فتنہ اسلام میں پیدا ہوتا ۔ اسلام میں
سب سے پہلا اجماع : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ہی پر ہوا ہے ۔ حضرت ابوبکر
صدیق رضی اللہ عنہ کا منشاء تو اس صدمہ ہی کو دور کرنا تھا اور وہ مرگِ یاراں جشنی دارد ہی سے دور ہونا تھا۔ اگر
اس آیت کے استدلال میں حضرت مسیح کو مستثنیٰ کیا جاتا تو صحابہ کے درد کا کیا علاج ہوتا ؟ پھر آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم مسیح سے کم درجہ پر تھے جو زندہ نہ رہتے ؟ قَد خَلَتْ کے معنے تو خود اسی آیت میں آفابِنُ مَاتَ
او قتل نے کر دیئے ہیں کیا اس میں رُفِعَ بِجَسَدِهِ الْعُنْصُرِی بھی کہیں لکھا ہے؟ غرض جس طرح پر کسی کی
قوت شامہ ماری جاوے تو اسے خوشبو کا حاسہ نہیں رہتا اسی طرح پر ان لوگوں کی ایمانی قوت شامہ مرگئی ہے جو سیح
کو زندہ آسمان پر لے جاتے ہیں اگر یہ عقیدہ صحیح ہے تو پھر حالت بہت خطرناک ہے۔ یہی عقیدہ ان کی خدائی
کی پہلی اینٹ قرار دیا گیا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ء صفحه ۴)
کہتے ہیں کہ خلت کے معنے موت کے نہیں مگر یہ تو ان کی غلطی ہے اس لیے کہ خود اللہ تعالیٰ نے خکت
کے معنے کر دیئے ہیں آفَا بِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ اگر اس کے سوا کوئی اور معنے ہوتے جو یہ کرتے ہیں تو پھر دُفع
بِجَسَدِهِ الْعُنْصُرِ بھی ساتھ ہوتا ۔ مگر قرآن شریف میں تو ہے نہیں، پھر ہم کیوں کر تسلیم کر لیں ۔ ایسی
صورت میں درمیانی زمانہ کی شہادت کو ہم کیا کریں؟ اور پھر تعجب یہ ہے کہ اس زمانہ میں بھی اس مذہب کے
لوگ موجود ہیں جنہوں نے اس کی وفات کا اقرار کیا ہے۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۱۱)
صحابہ کرام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر پہلا اجماع یہی کیا کہ مسیح فوت ہو گیا جیسا
کہ بارہا میں نے بیان کیا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کی وفات پر تلوار نکال لی اور کہا کہ اگر
کوئی آپ کو مردہ کہے گا تو اس کا سر اڑا دوں گا اس پر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر خطبہ
پڑھا : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک
رسول ہیں اور آپ سے پیشتر سب رسول وفات پا چکے ہیں ۔ اب بتاؤ اس میں مسیح یا کسی اور کی کیا
خصوصیت ہے؟ کیا حضرت ابو بکر نے کسی کو باہر رکھ لیا تھا اور صحابہ کب گوارا کر سکتے تھے کہ وہ کسی اور کو تو
زندہ تسلیم کریں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے یہ تجویز کریں کہ آپ نے وفات پائی ہے غرض
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۴)
صحابہ کا اجماع بھی موت پر مہر کرتا ہے۔

جو صحابہ رضی اللہ عنہم کا اجماع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ہوا وہ بھی حضرت
عیسی علیہ السلام کی وفات پر دلیل قاطع ہے جو اس آیت کے رو سے اجماع تھا : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ
البدر جلد نمبر ۳۳ مورخه ۶ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه (۴)
خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ -
انسان کی عادت میں یہ بات داخل ہے کہ وہ ہر بات کو قبل از وقت سمجھتا ہے اس لیے جب اس کی کوئی
محبوب چیز جاتی رہے تو پھر ضرور غمگین ہوتا ہے یہ ایک فطرتی تقاضا ہے صحابہ کی حالت کا کون انداز کر سکتا
ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت تھی ان کو تو قریباً ایک قسم کا جنون ہو گیا تھا اس غم میں جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی میں ان پر آیا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو تو وہ جوش آیا کہ انہوں نے
تلوار ہی نکال لی کہ جو شخص کہے گا کہ آپ وفات پاگئے ہیں میں اسے قتل کر دوں گا گویا وہ یہ لفظ بھی سننا
نہ چاہتے تھے پھر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے خطبہ پڑھا اور آیت : مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ
مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ پڑھی تو ان کا جوش فرو ہوا۔ یہ آیت دراصل ایک جنگ میں نازل ہوئی تھی جبکہ شیطان
کی طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی آواز دی گئی مگر اس وقت جب حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ نے اس آیت کو پڑھا تو صحابہ سمجھتے تھے کہ گویا یہ آیت ابھی اتری ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۲)
عقیدہ میں یہ بات ہے کہ حضرت عیسیٰ کو ہم اور نبیوں کی طرح فوت شدہ مانتے ہیں اور ایک مسلمان کی
محبت جو اسے اپنے متبوع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے وہ اس بات کی متقاضی ہے کہ جب آپ
فوت ہو گئے تو ان کے بعد کسی کو زندہ نہ سمجھے۔ صحابہ کرام کس قدر درد و الم میں تھے جب : مَا مُحَمَّد إِلَّا
رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ سنا تو سب کو ٹھنڈ پڑگئی ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۷ صفحه ۶)
خلت کا لفظ قرآن شریف کے محاورے میں ہر گز کسی ایسے شخص کے واسطے استعمال نہیں ہوا جو زندہ ہو
بلکہ ہمیشہ وفات یافتہ لوگوں پر ہی اس لفظ کا اطلاق ہوتا ہے اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے بھی یہی
معنے کیے ہیں چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے موقع پر جب حضرت عمررؓ نے جوش محبت اور
وفور الفت کی وجہ سے تلوار کھینچ لی تھی اور آپ ننگی تلوار لیے گلیوں میں پھرتے تھے اور کہتے تھے کہ جو کوئی
کہے گا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں اس کی گردن مار دوں گا۔

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اس واقع سے خبر پا کر مسجد میں آئے اور منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ
پڑھا جس میں ابتداء یہی آیت پڑھی: مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَابِنُ مَاتَ
أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمُ الخ اس وقت صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم ) اس آیت کو سن کر رو پڑے اور
یہ سمجھا کہ گویا یہ آیت آج ہی اتری ہے اور حضرت عمر نے بھی جن کو اتنا جوش تھا کہ تلوار لیے پھرتے تھے
اور ان کا یہ خیال تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی وفات نہیں پائی اس خطبہ کے بعد تلوار چھوڑ دی
اور پھر کبھی کوئی ایسا ذ کر نہ کیا۔
اب ظاہر ہے کہ اگر صحابہ میں سے کسی ایک نفس واحد کا بھی یہ اعتقاد ہوتا کہ حضرت عیسی زندہ بجسم عنصری
آسمان پر ہیں تو کیوں وہ اس وقت اعتراض نہ کرتے اور کہتے کہ کیا وجہ ہے کہ ایک چھوٹی سی قوم کا رسول تو
زندہ ہے پر ہمارا رسول جس کو خدا نے تمام جہان کے واسطے قیامت تک کی تمام انسانی نسلوں کے لیے بلا
کسی خصوصیت کے بھیجا۔ وہ تو ستر برس تک بھی زندہ نہ رہ سکے؟ پس صحابہ کا سکوت اور خاموشی اور کسی قسم کا
کوئی اعتراض نہ کرنا اس بات کی روشن دلیل ہے کہ تمام صحابہ حضرت عیسیٰ کو دوسرے انبیاء کی طرح وفات
یافتہ یقین کرتے تھے اور کسی ایک کا بھی ہرگز یہ اعتقاد نہ تھا کہ وہ آسمان پر زندہ بجسم عنصری خدا کے داہنے
ہاتھ بیٹھے ہیں اور یہ اسلام میں سب سے پہلا اجماع ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۷ ۴ مورخہ ۱۴ راگست ۱۹۰۸ ء صفحه ۲)
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ كِتٰبًا مُؤَجَّلًا وَ مَنْ يُرِدْ
ثَوَابَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا ۚ وَ مَنْ يُرِدْ ثَوَابَ الْآخِرَةِ نُؤْتِهِ مِنْهَا ۖ وَ
سَنَجْزِي الشَّكِرِينَ )
سچ تو یہ ہے کہ جب تک خدا تعالی کسی جاندار پر حقیقی موت وارد نہ کرے وہ مر نہیں سکتا۔ اگر چہ وہ
ٹکڑے ٹکڑے کیا جاوے۔۔۔۔۔ مَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوْتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ -
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰۵ حاشیه )
قرآن شریف میں ہے مَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ - تَمُوْتَ میں روحانی اور جسمانی
دونوں باتیں رکھی ہوئی ہیں ایسے ہی ہدایت اور ضلالت خدا کے ہاتھ میں ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ ء صفحه ۳)

فِي
وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّا أَنْ قَالُوا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ إِسْرَافَنَا
اَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ )
یعنی اے ہمارے خدا! ہمارے گناہ بخش اور جو اپنے کاموں میں ہم حد سے گزر جاتے ہیں وہ بھی
معاف فرما۔ پس ظاہر ہے کہ اگر خدا گناہ بخشنے والا نہ ہوتا تو ایسی دُعا ہر گز نہ سکھلاتا۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۵)
سَنُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَا أَشْرَكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ
بِهِ سُلْطنًا ۚ وَمَا وَلَهُمُ النَّارُ وَبِئْسَ مَثْوَى الظَّلِمِينَ
عنقریب ہم ان کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے ۔
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۷۰ حاشیه در حاشیہ نمبر (۴)
ثُمَّ انْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ آمَنَةً نُّعَاسًا يَغْشَى طَائِفَةً مِنْكُمْ
وَطَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنْفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ
يَقُولُونَ هَلْ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ يُخْفُونَ
فِي أَنْفُسِهِمْ مَّا لَا يُبْدُونَ لَكَ يَقُولُونَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ مَّا
قُتِلْنَا هُهُنَا قُلْ لَوْ كُنْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ
إلى مَضَاجِعِهِمْ وَ لِيَبْتَلِيَ اللهُ مَا فِي صُدُورِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِي
قُلُوبِكُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
اس جگہ ڈپٹی صاحب نے جو یہ آیت پیش کی ہے : يَقُولُونَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ اور اس
سے ان کا مدعا یہ ہے کہ اس سے جبر ثابت ہوتا ہے، یہ ان کی غلط نہی ہے۔ دراصل بات یہ ہے کہ امر کے
معنے حکم اور حکومت کے ہیں اور یہ بعض ان لوگوں کا خیال تھا جنہوں نے کہا کہ کاش اگر حکومت میں ہمارا ما را دخل
ہوتا تو ہم ایسی تدابیر کرتے جس سے یہ تکلیف جو جنگ احد میں ہوئی ہے پیش نہ آتی ۔ اس کے جواب

میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلهِ یعنی تمام امر خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہیں تمہیں اپنے
رسول کریم کا تابع رہنا چاہیئے ۔ اب دیکھنا چاہیئے کہ اس آیت کو قدر سے کیا تعلق ہے؟ سوال تو صرف بعض
آدمیوں کا اتنا تھا کہ اگر ہماری صلاح اور مشورہ لیا جاوے تو ہم اس کے مخالف صلاح دیں تو اللہ تعالیٰ نے
اُن کو منع فرمایا کہ اس امر کی اجتہاد پر بنا نہیں یہ تو اللہ تعالیٰ کا حکم ہے
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۱، ۲۳۲)
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ وَ لَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا
نُفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ
فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ )
یہ خدا کی رحمت ہے کہ تو ان پر نرم ہوا اور اگر تو سخت دل ہوتا تو یہ لوگ تیرے نزدیک نہ آتے اور تجھ
سے الگ ہو جاتے ۔
براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۹۲ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
ایک شخص نے اپنی خانگی تکالیف کا ذکر کیا۔ فرمایا: پورے طور پر خدا پر توکل یقین اور امید رکھو تو سب
کچھ ہو جاوے گا اور ہمیں خطوط سے ہمیشہ یاد کراتے رہا کر وہم دعا کریں گے۔
البدر جلد ا نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۷)
انسان کو مشکلات کے وقت اگر چہ اضطراب تو ہوتا ہے مگر چاہیے کہ تو کل کو کبھی بھی ہاتھ سے نہ دے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بدر کے موقعہ پر سخت اضطراب ہوا تھا چنانچہ عرض کرتے تھے کہ : يارب ان
أَهْلَكْتَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ أَبَدًا مگر آپ کا اضطراب فقط بشری تقاضا سے تھا
کیونکہ دوسری طرف تو کل کو آپ نے ہرگز ہاتھ سے نہیں جانے دیا تھا آسمان کی طرف نظر تھی اور یقین تھا کہ
خدا تعالیٰ مجھے ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔ یاس کو قریب نہیں آنے دیا تھا۔ ایسے اضطرابوں کا آنا تو انسانی
اخلاق اور مدارج کی تکمیل کے واسطے ضروری ہے مگر انسان کو چاہیے کہ یاس کو پاس نہ آنے دے کیونکہ
یاس تو کفار کی صفت ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخہ ۷ ار مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۳)
تو کل یہی ہے کہ اسباب جو اللہ تعالیٰ نے کسی امر کے حاصل کرنے کے واسطے مقرر کیے ہوئے ہیں ان
کو حتی المقدور جمع کرو اور پھر خود دعاؤں میں لگ جاؤ کہ (اے ) خدا تو ہی اس کا انجام بخیر کر۔ صدہا آفات

ہیں اور ہزاروں مصائب ہیں جو ان اسباب کو بھی بر با دو تہ و بالا کر سکتے ہیں ان کی دست برد سے بچا کر ہمیں
سچی کامیابی اور منزل مقصود پر پہنچا۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۰)
تو کل ایک طرف سے تو ڑ اور ایک طرف جوڑ کا نام ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه (۶۶)
جب انسان خدا پر سے بھروسا چھوڑتا ہے تو دہریت کی رگ اس میں پیدا ہو جاتی ہے خدا پر بھروسہ اور
ایمان اس کا ہوتا ہے جو اسے ہر بات پر قادر جانتا ہے ۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۲)
اسلام کی خدمت جو شخص درویشی اور قناعت سے کرتا ہے وہ ایک معجزہ اور نشان ہو جاتا ہے جو جمعیت
کے ساتھ کرتا ہے اس کا مزا نہیں آتا۔ کیونکہ توکل علی اللہ کا پورا لطف نہیں رہتا اور جب تو کل پر کام کیا
جاوے تو خدا مدد کرتا ہے اور یہ باتیں روحانیت سے پیدا ہوتی ہیں جب روحانیت انسان کے اندر پیدا ہو تو
وہ وضع بدل دیتا ہے ۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح پر صحابہ کی وضع بدل دی؟ یہ سارا کام اس
کشش نے کیا جو صادق کے اندر ہوتی ہے۔ یہ خیالات باطل ہیں کہ کئی لاکھ روپیہ ہو تو کام چلے خدا تعالیٰ پر
توکل کر کے جب ایک کام شروع کیا جاوے اور اصل غرض اس کے دین کی خدمت ہو تو وہ خود مددگار ہو
جاتا ہے اور سارے سامان اور اسباب بہم پہنچا دیتا ہے۔ (الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخہ ۲۴ جون ۱۹۰۳ء صفحہ ۴)
جو لوگ اپنی قوت بازو پر بھروسہ کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ کو چھوڑتے ہیں ان کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔
اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ ہاتھ پیر توڑ کر بیٹھ رہنے کا نام خدا پر بھروسہ ہے۔ اسباب سے کام لینا اور خدا
تعالیٰ کے عطا کردہ قومی کو کام میں لگانا ۔ یہ بھی خدا تعالیٰ کی قدر ہے جو لوگ ان قومی سے کام نہیں لیتے اور منہ
سے کہتے ہیں کہ ہم خدا پر بھروسہ کرتے ہیں وہ بھی جھوٹے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی قدر نہیں کرتے ( بلکہ )
خدا تعالیٰ کو آزماتے ہیں اور اس کی عطا کی ہوئی قوتوں اور طاقتوں کو لغو قرار دیتے ہیں اور اس طرح پر اس
کے حضور شوخی اور گستاخی کرتے ہیں إِيَّاكَ نَعْبُدُ کے مفہوم سے دور جا پڑتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے
اور إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا ظہور چاہتے ہیں۔ یہ مناسب نہیں ! جہاں تک ممکن اور طاقت ہو رعایت اسباب
کرے ۔ لیکن ان اسباب کو اپنا معبود اور مشکل کشا قرار نہ دے بلکہ کام لے کر پھر تفویض الی اللہ کرے اور
اس بات پر سجدات شکر بجالائے کہ اسی خدا نے وہ قومی اور طاقتیں اس کو عطا فرمائی ہیں۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی