سورة القَصَص
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انسان کو چاہیے کہ تقویٰ کو ہاتھ سے نہ دیوے اور خدا پر بھروسہ رکھے تو پھر اسے کسی قسم کی تکلیف نہیں
ہو سکتی۔ خدا پر بھروسہ کے یہ معنے نہیں ہیں کہ انسان تدبیر کو ہاتھ سے چھوڑ دے بلکہ یہ معنے ہیں کہ تدبیر
پوری کر کے پھر انجام کو خدا پر چھوڑے اس کا نام تو کل ہے۔ اگر وہ تدبیر نہیں کرتا اور صرف تو کل کرتا ہے تو
اس کا تو کل پھوکا (جس کے اندر کچھ نہ ہو ) ہوگا اور اگر نری تدبیر کر کے اس پر بھروسہ کرتا ہے اور خدا پر
تو کل نہیں ہے تو وہ تدبیر بھی پھوکی (جس کے اندر کچھ نہ ہو ) ہوگی ۔ ایک شخص اونٹ پر سوار تھا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نے دیکھا تعظیم کے لیے نیچے اترا اور ارادہ کیا کہ توکل کرے اور تدبیر نہ
کرے چنانچہ اس نے اپنے اونٹ کا گھٹنا نہ باندھا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مل کر آیا تو دیکھا
کہ اونٹ نہیں ہے واپس آ کر آنحضرت صلی اللہ وسلم سے شکایت کی کہ میں نے تو تو کل کیا تھا لیکن میرا
اونٹ جاتا رہا آپ نے فرمایا کہ تو نے غلطی کی پہلے اونٹ کا گھٹا باندھتا اور پھر توکل کرتا تو ٹھیک ہوتا۔
او
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ء صفحه (۲)
ایک روز میں نے حضور اقدس کی خدمت میں اندر بیٹھا تھا خدا تعالیٰ پر توکل کی بات چل پڑی حضور
اقدس نے فرمایا :
میں اپنے قلب کی عجیب کیفیت پاتا ہوں جیسے سخت جبس ہوتا اور گرمی کمال شدت کو پہنچ جاتی ہے لوگ
وثوق سے امید کرتے ہیں کہ اب بارش ہوگی ایسا ہی جب اپنی صندوقچی کو خالی دیکھتا ہوں تو مجھے خدا کے
فضل پر یقین واثق ہوتا ہے کہ اب یہ بھرے گی اور ایسا ہی ہوتا ہے۔
اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر فرمایا کہ: جب میرا کیسہ خالی ہوتا ہے جو ذوق وسرور خدا تعالیٰ پر توکل کا اس
وقت مجھے حاصل ہوتا ہے میں اس کی کیفیت بیان نہیں کر سکتا اور وہ حالت بہت ہی زیادہ راحت بخش اور
طمانیت انگیز ہوتی ہے یہ نسبت اس کے کہ کیسہ بھرا ہوا ہو۔
اور فرمایا : ان دنوں میں جبکہ دنیوی مقدمات کی وجہ سے والد صاحب اور بھائی صاحب طرح طرح
کے ہموم و عموم میں مبتلا رہتے تھے وہ بسا اوقات میری حالت دیکھ کر رشک کھاتے اور فرماتے تھے کہ یہ بڑا
ہی خوش نصیب آدمی ہے اس کے نزدیک کوئی غم نہیں آتا۔
لے یعنی حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۸۹۹ء صفحه ۴)
وَمَا كَانَ لِنَبِي أَنْ يَغُلَّ وَمَنْ يَخْلُلُ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيمَةِ ثُمَّ
تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
عیسائی بیان کرتے ہیں کہ انبیاء بھی اسی طرح گناہ کر سکتے ہیں جیسا کہ دوسرے لوگ اور یہ کہ انبیاء اور
دوسرے لوگوں میں اس بارہ میں کوئی فرق نہیں ۔ قرآن شریف اس کی تردید کرتا ہے وہ اس بارے میں
انبیاء اور دوسرے لوگوں میں صاف تمیز کرتا ہے جب بعض لوگوں نے شک کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے مالِ غنیمت میں سے زیادہ حصہ لے لیا ہے تو خدائے تعالیٰ نے ان کے شبہات کا اس طرح جواب دیا:
مَا كَانَ لِنَبِي أَنْ يَغُلَّ ( ترجمہ ) نبی کی شان سے یہ بعید ہے کہ وہ مال غنیمت میں خیانت کرے جس طرز
میں خداوند تعالیٰ نے جواب دیا ہے۔ اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ گناہ کے بارے میں خدا تعالیٰ انبیاء کو اور
دوسرے لوگوں کولوں کو لوم مساوات کی نظر سے نہیں دیکھتا۔ خدائے تعالیٰ ان کے شبہوں کا یوں جواب دے سکتا تھا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس معاملہ میں کوئی خیانت نہیں کی، برخلاف اس کے خدائے تعالیٰ
فرماتا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی نبی ایسا کام کرے۔ اس سے معلوم ہوا کہ خدائے تعالیٰ کے نزدیک
انبیاء اور دوسرے لوگ گناہ کے معاملہ میں مساوی نہیں ہیں جیسا کہ عیسائیوں کا خیال ہے۔ خدا یہاں ایک
قسم کے گناہ کا ذکر اس لیے کرتا ہے کہ موجودہ صورت میں اسی قسم کا الزام لگایا گیا تھا اور یہی الزام تھا جس
سے خدائے تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بری کرنا چاہتا تھا۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ۲ نمبر ۶ صفحه (۲۴۲)
لَقَدْ مَنَّ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ أَنْفُسِهِمْ
يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَ إِنْ كَانُوا
مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَيْلٍ مُّبِينٍ
صحابہ رضی اللہ عنہم کے زمانہ میں تو یقین کے چشمے جاری تھے اور وہ خدائی نشانوں کو اپنی آنکھوں سے
دیکھتے تھے اور انہیں نشانوں کے ذریعہ سے خدا کے کلام پر انہیں یقین ہو گیا تھا اس لئے ان کی زندگی
نہایت پاک ہوگئی تھی۔ لیکن بعد میں جب وہ زمانہ جاتا رہا اور اس زمانہ پر صد ہا سال گزر گئے تو پھر ذریعہ