سورة العَنکبوت
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اہل اسلام وہ قوم ہے جن کو جا بجا قرآن میں یہی رغبت دی گئی ہے کہ وہ فکر اور خوض میں مشق کریں اور
جو کچھ عجائبات صنعت زمین و آسمان میں بھرے پڑے ہیں ان سے واقفیت حاصل کریں۔ مومنوں کی
تعریف میں خدائے تعالیٰ فرماتا ہے ۔ يَذْكُرُونَ اللهَ قيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي
خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا مومن وہ لوگ ہیں جو خدائے تعالیٰ کو کھڑے اور بیٹھے
اور اپنے بستروں پر لیٹے ہوئے یاد کرتے ہیں اور جو کچھ زمین و آسمان میں عجائب صنعتیں موجود ہیں ان
میں فکر اور غور کرتے رہ رہتے ہیں اور جب لطائف صنعت الہی ان پر کھلتے ہیں تو کہتے ہیں کہ خدا یا تو نے ان
صنعتوں کو بیکار پیدا نہیں کیا یعنی وہ لوگ جو مومن خاص ہیں صنعت شناسی اور ہیئت دانی سے دنیا پرست
لوگوں کی طرح صرف اتنی ہی غرض نہیں رکھتے کہ مثلاً اسی پر کفایت کریں کہ زمین کی شکل یہ ہے اور اس کا
قطر اس قدر ہے اور اس کی کشش کی کیفیت یہ ہے اور آفتاب اور ماہتاب اور ستاروں سے اس کو اس قسم
کے تعلقات ہیں بلکہ وہ صنعت کی کمالیت شناخت کرنے کے بعد اور اس کے خواص کھلنے کے پیچھے صانع کی
طرف رجوع کر جاتے ہیں اور اپنے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں ۔
(سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۹۱، ۱۹۲)
فَمَا لَنَا أَن لَّا نُقِرَّ بِتَأْثِيرَاتِ ہمیں کیا ہو گیا ہے کہ ہم ان اشیاء کی تاثیرات کا اقرار نہ
أَشْيَاءِ قَدْ ذَكَرَهَا اللهُ تَعَالَى فِي الْقُرْآنِ کریں جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن عظیم میں فرمایا ہے
الْعَظِيمِ، بَلْ فَضَّلَهَا عَلَى أَكْثَرِ النَّعْمَاءِ بلکہ اکثر نعمتوں پر فضیلت دی ہے اور اپنے بندوں کو اس
وَحَثَّ عِبَادَهُ عَلَى أَنْ تُفَكِّرُوا فِي خَلْقِ بات کی ترغیب دی ہے کہ وہ آسمانوں اور زمین اور ان میں
السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَآيَاتِهَا وَقَالَ إِنَّ پائے جانے والے نشانوں پر غور کریں چنانچہ فرمایا : اِنَّ فِي
فِي خَلْقِ السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ خَلْقِ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَتِ
وَالنَّهَارِ لَايَتِ لِأُولِي الْأَلْبَابِ وَالْحَقُّ أَنَّ لِأُولِي الْأَلْبَابِ اور حق بات یہی ہے کہ سورج چاند اور
تَأْثِيرَاتِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ وَ النُّجُومِ ستاروں کی تاثیرات ایسی چیزیں ہیں جن کو لوگ ہر وقت اور
شَيْءٍ يَرَاهُ الْخَلْقُ فِي كُلِّ وَقْتِ وَحِيْنِ ہر آن مشاہدہ کرتے ہیں اور اس سے انکار کی کوئی گنجائش
(حمامة البشری ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۸۷) نہیں۔ (ترجمہ از مرتب )
آسمانوں کی بناوٹ اور زمین کی بناوٹ اور رات اور دن کا آگے پیچھے آنا دانشمندوں کو اس اللہ کا صاف
پتا دیتے ہیں جس کی طرف مذہب اسلام دعوت کرتا ہے۔ اس آیت میں کس قدر صاف حکم ہے کہ
دانشمند ا پنی دانشوں اور مغزوں سے بھی کام لیں اور جان لیں کہ اسلام کا خدا ایسا گورکھ دھندا نہیں کہ اسے
عقل پر پتھر مار کر بجبر منوایا جائے اور صحیفہ فطرت میں کوئی بھی ثبوت اس کے لیے نہ ہو بلکہ فطرت کے
وسیع اوراق میں اس کے اس قدر نشانات ہیں جو صاف بتلاتے ہیں کہ وہ ہے۔ ایک ایک چیز اس کا ئنات
کے
میں اس نشان اور تختہ کی طرح ہے جو ہر سڑک یا گلی کے سر پر اس سڑک یا محلہ یا شہر کا نام معلوم کرنے
لیے لگائے جاتے ہیں۔ خدا کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور اس موجود ہستی کا پتہ ہی نہیں بلکہ مطمئن کر دینے ہے
والا ثبوت دیتی ہے زمین و آسمان کی شہادتیں کسی مصنوعی اور بناوٹی خدا کی ہستی کا ثبوت نہیں دیتیں بلکہ
اس خدائے أحد الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ کی ہستی کو دکھاتی ہیں جو زندہ اور قائم خدا ہے اور جسے اسلام
پیش کرتا ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۷۱،۷۰)
طبعی تحقیقا تیں جہاں تک ہوتی چلی جائیں گی وہاں توحید ہی توحید نکلتی چلی جائے گی ۔ اللہ تعالیٰ اس
آیت إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ الآیۃ میں بتلاتا ہے کہ جس خدا کو قرآن پیش کرتا ہے اس کے لیے
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ اے )
زمین آسمان دلائل سے بھرے پڑے ہیں ۔
قرآن کریم میں ان لوگوں کو جو عقل سے کام لیتے ہیں اولوالالباب فرمایا ہے۔ پھر اس کے آگے فرماتا
ہے : الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمُ الآية - اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے دوسرا
پہلو بیان کیا ہے کہ اولوالالباب اور عقل سلیم بھی وہی رکھتے ہیں جو اللہ جل شانہ کا ذکر اٹھتے بیٹھتے کرتے
ہیں ۔ یہ گمان نہ کرنا چاہیے کہ عقل و دانش ایسی چیزیں ہیں جو یونہی حاصل ہو سکتی ہیں ،نہیں ! بلکہ سچی فراست
اور سچی دانش اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیے بغیر حاصل ہی نہیں ہو سکتی ۔ اسی واسطے تو کہا گیا ہے کہ مومن کی
فراست است سے ڈرو کیونکہ وہ نو ر الہی سے دیکھتا ہے۔ صحیح فراست اور حقیقی دانش جیسا میں نے ابھی کہا کبھی
نصیب نہیں ہو سکتی جب تک تقویٰ میسر نہ ہو اگر تم کامیاب ہونا چاہتے ہو تو عقل سے کام لو، فکر کرو، سوچو،
تدبر اور فکر کے لیے قرآن کریم میں بار بار تا کیدیں موجود ہیں۔ کتاب مکنون اور قرآن کریم میں فکر کرو اور
پارسا طبع ہوجاؤ۔ جب تمہارے دل ارے دل پاک ہو جائیں گے اور ادھر عقل سلیم سے کام لو گے اور تقویٰ کی راہوں پر
قدم مارو گے۔ پھر ان دونوں کے جوڑ سے وہ حالت پیدا ہو جائے گی کہ : رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هُذَا بَاطِلًا
سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ تمہارے دل سے نکلے گا۔ اس وقت سمجھ میں آجائے گا کہ یہ مخلوق عبث نہیں
ج
بلکہ صانع حقیقی کی حقانیت اور اثبات پر دلالت کرتی ہے تا کہ طرح طرح کے علوم وفنون جو دین کو مدد دیتے
ہیں ظاہر ہوں ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء ، صفحہ ۷۲، ۷۳)
رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا
رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَّاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ
ج
اے ہمارے خدا! ہم نے ایک منادی کی آواز سنی کہ جولوگوں کو ایمان کی طرف بلاتا ہے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۶۲)
اے ہمارے پروردگار ! ہم نے پکارنے والے کو سنا ۔
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۳۸)
اے ہمارے خدا! ہم نے ایک آواز دینے والے کی آواز کو سنا جو کہتا تھا کہ اپنے ایمان کو درست کرو اور
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۰۲)
قومی کرو۔
فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أَضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ
او انثى بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَ
أوذُوا فِي سَبِيلِي وَ قُتَلُوا وَ قُتِلُوا لَا كَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّاتِهِمْ وَ
لَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ وَاللَّهُ
عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ ۔
میں تم میں سے کسی عامل کا عمل ضائع نہیں کروں گا خواہ وہ مرد ہو خواہ عورت ہو۔
( شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۱)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ
تُفْلِحُونَ
یعنی اے ایمان والو ! دشمنوں کی ایذا پر صبر کرو اور با ایں ہمہ مقابلہ میں مضبوط رہو اور کام میں لگے رہو
اور خدا سے ڈرتے رہو تا تم نجات پا جاؤ ۔ سو اس آیت کریمہ میں بھی اللہ تعالیٰ کی ہمیں یہی ہدایت ہے کہ ہم
جاہلوں کی تو ہین اور تحقیر اور بد زبانیوں اور گالیوں سے اعراض کریں اور ان تدبیروں میں اپنا وقت ضائع نہ
کریں کہ کیوں کر ہم بھی ان کو سزا دلاویں۔ بدی کے مقابل پر بدی کا ارادہ کرنا ایک معمولی بات ہے کمال
میں داخل نہیں۔ کمال انسانیت یہ ہے کہ ہم حتی الوسع گالیوں کے مقابل پر اعراض اور درگزر کی خو اختیار
کریں۔
البلاغ فریاد درد، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۹۱، ۳۹۲)
اور سرحد پر اپنے گھوڑے باندھے رکھو کہ خدا کے دشمن اور تمہارے دشمن اس تمہاری تیاری اور استعداد
سے ڈرتے رہیں ۔ اے مومنو! صبر اور مصاہرت اور مرابطت کرو۔ رباط ان گھوڑوں کو کہتے ہیں جو دشمن کی
سرحد پر باندھے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ صحابہ کو اعدا کے مقابلہ کے لیے مستعد رہنے کا حکم دیتا ہے اور اس رباط
کے لفظ سے انہیں پوری اور سچی تیاری کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ ان کے سپر د دو کام تھے؛ ایک ظاہری
دشمنوں کا مقابلہ اور ایک وہ روحانی مقابلہ کرتے تھے اور رباط لغت میں نفس اور انسانی دل کو بھی کہتے ہیں۔
اور پھر ایک لطیف بات ہے کہ گھوڑے وہی کام آتے ہیں جو سدھائے ہوئے اور تعلیم یافتہ ہوں ۔ آج کل
گھوڑوں کی تعلیم و تربیت کا اسی انداز پر لحاظ رکھا جاتا ہے اور اسی طرح ان کو سدھا یا سکھا یا جاتا ہے جس
طرح بچوں کو سکولوں میں خاص احتیاط اور اہتمام میں تعلیم دی جاتی ہے اگر ان کو تعلیم نہ دی جائے اور وہ
سدھائے نہ جائیں تو وہ بالکل نکھے ہوں اور وہ بجائے مفید ہونے کے خوفناک اور مضر ثابت ہوں ۔
یہ اشارہ اس امر کی طرف بھی ہے کہ انسانوں کے نفوس یعنی رباط بھی تعلیم یافتہ چاہئیں اور ان کے قومی
اور طاقتیں ایسی ہونی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ کی حدود کے نیچے نیچے چلیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہو تو وہ اس حرب اور
جدال کا کام نہ دے سکیں گے جو انسان اور اس کے خوفناک دشمن یعنی شیطان کے درمیان اندرونی طور پر
ہر لحظہ اور ہر آن جاری ہے جیسا کہ لڑائی اور میدان جنگ میں علاوہ قوائے بدنی کے تعلیم یافتہ ہونا بھی
ضروری ہے اسی طرح اس اندرونی حرب اور جہاد کے لیے نفوس انسانی کی تربیت اور مناسب تعلیم مطلوب
ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ شیطان اس پر غالب آجائے گا اور وہ بہت بری طرح ذلیل اور
رسوا ہو گا مثلاً اگر ایک شخص توپ و تفنگ، اسلحه حرب بندوق و غیره تو رکھتا ہو لیکن اس کے استعمال اور چلانے
سے نا واقف محض ہو تو وہ دشمن کے مقابلہ میں کبھی عہدہ برآنہیں ہو سکتا اور تیر و تفنگ اور سامانِ حرب بھی ایک
شخص رکھتا ہو اور ان کا استعمال بھی جانتا ہولیکن اس کے بازو میں طاقت نہ ہو تو بھی وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔
اس سے معلوم ہوا کہ صرف طریق اور طرز استعمال کا سیکھ لینا بھی کارآمد اور مفید نہیں ہو سکتا جب تک کہ
ورزش اور مشق کر کے بازو میں توانائی اور قوت پیدا نہ کی جاوے۔ اب اگر ایک شخص جو تلوار چلانا تو جانتا
ہے لیکن ورزش اور مشق نہیں رکھتا تو میدان حرب میں جا کر جونہی تین چار دفعہ تلوار کو حرکت دے گا اور دو
ایک ہاتھ مارے گا اس کے باز و نکھے ہو جائیں گے اور وہ تھک کر بالکل بیکار ہو جائے گا اور خود ہی آخر دشمن
کا شکار ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔
جیسا ابھی میں نے بیان کیا کہ میدان کارزار میں کامیاب ہونے کے لیے جہاں ایک طرف طریق
استعمال اسلحہ وغیرہ کی تعلیم اور واقفیت کی ضرورت ہے۔ وہاں دوسری طرف ورزش اور محل استعمال کی بھی
بڑی بھاری ضرورت ہے اور نیز حرب و ضرب میں تعلیم یافتہ گھوڑے چاہیں یعنی ایسے گھوڑے جو تو پوں
اور بندوقوں کی آواز سے نہ ڈریں اور گردو غبار سے پراگندہ ہو کر پیچھے نہ ہٹیں بلکہ آگے ہی بڑھیں اسی
طرح نفوس انسانی کامل ورزش اور پوری ریاضت اور حقیقی تعلیم کے بغیر اعداء اللہ کے مقابل میدان کارزار
میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
لغت عرب بھی عجیب چیز ہے مقابلہ بھی اسی پر ختم ہے رباط کا لفظ جو آ یہ مذکورہ میں آیا ہے جہاں دنیاوی
جنگ و جدل اور فنون جنگ کی فلاسفی پر مشتمل ہے وہاں روحانی طور پر اندرونی جنگ اور مجاہدہ نفس کی
حقیقت اور خوبی کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔ یہ ایک عجیب سلسلہ ہے ۔۔۔۔۔۔ اب دیکھو کہ یہی رباط کا لفظ جو ان
گھوڑوں پر بولا جاتا ہے جو سرحد پر دشمنوں سے حفاظت کے لیے باندھے جاتے ہیں ایسا ہی یہ لفظ ان
نفسوں پر بھی بولا جاتا ہے جو اس جنگ کی تیاری کے لیے تعلیم یافتہ ہوں جو انسان کے اندر ہی اندر شیطان
سے ہر وقت جاری ہے۔
یہ بالکل ٹھیک بات ہے کہ اسلام کو دوقو تیں جنگ کی دی گئیں تھیں ایک قوت وہ تھی جس کا استعمال
صد راول میں بطور مدافعت و انتقام کے ہوا یعنی مشرکین عرب نے جب ستایا اور تکلیفیں دیں تو ایک ہزار
نے ایک لاکھ کفار کا مقابلہ کر کے شجاعت کا جو ہر دکھایا اور ہر امتحان میں اس پاک قوت و شوکت کا ثبوت
دیا۔ وہ زمانہ گزر گیا اور رباط کے لفظ میں جو فلاسفی ظاہری قوت جنگ اور فنون جنگ کی مخفی تھی وہ ظاہر ہو گئی
ہے۔ اب اس زمانہ میں جس میں ہم ہیں جنگ ظاہری کی مطلق ضرورت اور حاجت نہیں بلکہ ان آخری
دنوں میں جنگ باطنی کے نمونے دکھانے مطلوب تھے اور روحانی مقابلہ زیر نظر تھا کیونکہ اس وقت باطنی
ارتداد اور الحاد کی اشاعت کے لیے بڑے بڑے سامان اور اسلحہ بنائے گئے اس لیے ان کا مقابلہ بھی اسی