سورة الشّمس
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انگریزوں نے بھی لکھا ہے۔ قرآن کریم نے ان صد ہا نکاحوں کے عدد کو گھٹا کر چار تک پہنچا دیا بلکہ اس کے
ساتھ یہ بھی کہہ دیا فَإِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً یعنی اگر تم ان میں اعتدال نہ رکھو تو پھرا ایک ہی رکھو پس
اگر کوئی قرآن کے زمانہ پر ایک نظر ڈال کر دیکھے کہ دنیا میں تعدد ازدواج کس افراط تک پہنچ گیا تھا اور کیسی
بے اعتدالیوں سے عورتوں کے ساتھ برتاؤ ہوتا تھا تو اسے اقرار کرنا پڑے گا کہ قرآن نے دنیا پر یہ احسان کیا
کہ ان تمام بے اعتدالیوں کو موقوف کر دیا لیکن چونکہ قانون قدرت ایسا ہی پڑا ہے کہ بعض اوقات انسان کو
اولاد کی خواہش اور بیوی کے عقیمہ ہونے کے سبب سے یا بیوی کے دائمی بیمار ہونے کی وجہ سے یا بیوی کی ایسی
بیماری کے عارضہ سے جس میں مباشرت ہرگز ناممکن ہے جیسی بعض صورتیں خروج رحم کی جن میں چھونے کے
ساتھ ہی عورت کی جان نکلتی ہے اور کبھی دس دس سال ایسی بیماریاں رہتی ہیں اور یا بیوی کا زمانہ پیری جلد آنے
سے یا اس کے جلد جلد حمل دار ہونے کے باعث سے فطرتاً دوسری بیوی کی ضرورت پڑتی ہے اسی لیے اس
قدر تعدد کے لیے جواز کا حکم دے دیا اور ساتھ اس کے اعتدال کی شرط لگا دی سو یہ انسان کی حالت پر رحم ہے
تا وہ اپنی فطری ضرورتوں کے پیش آنے کے وقت الہی حکمت کے تدارک سے محروم نہ رہے۔ جن کو اس بات کا
علم نہیں کہ عرب کے باشندے قرآن شریف سے پہلے کثرت ازدواج میں کس بے اعتدالی تک پہنچے ہوئے
تھے ایسے بیوقوف ضرور کثرت ازدواجی کا الزام اسلام پر لگائیں گے مگر تاریخ کے جاننے والے اس بات کا
اقرار کریں گے کہ قرآن نے ان رسموں کو گھٹایا ہے نہ کہ بڑھایا۔ پس جس نے تعدد ازواج کی رسم کو گھٹا یا اور
نہایت ہی کم کر دیا اور صرف اس اندازہ پر جواز کے طور پر رہنے دیا جس کو انسان کی تمدن کی ضرورتیں کبھی نہ
کبھی چاہتی ہیں کیا اس کو کہہ کیا اس کو کہہ سکتے ہیں کہ اس نے شہوت رانی کی تعلیم سکھائی ہے؟
(آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۴، ۴۵)
یہ کیسی بے انصافی ہے کہ جن لوگوں کے مقدس اور پاک نبیوں نے سینکڑوں بیویاں ایک ہی وقت میں
رکھی ہیں وہ دو یا تین بیویاں کا جمع کرنا ایک کبیرہ گناہ سمجھتے ہیں بلکہ اس فعل کو زنا اور حرام کاری خیال کرتے
ہیں۔ کسی خاندان کا سلسلہ صرف ایک ایک بیوی سے ہمیشہ کے لیے جاری نہیں رہ سکتا۔ بلکہ کسی نہ کسی فرد سلسلہ
میں یہ وقت آ پڑتی ہے کہ ایک جور و عقیمہ اور نا قابل اولا د نکلتی ہے اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ دراصل بنی آدم کی
نسل ازدواج مکرر سے ہی قائم و دائم چلی آتی ہے اگر ایک سے زیادہ بیوی کرنا منع ہوتا تو اب تک نوع انسان
قریب قریب خاتمہ کے پہنچ جاتی ۔ تحقیق سے ظاہر ہوگا کہ اس مبارک اور مفید طریق نے انسان کی کہاں تک
حفاظت کی ہے اور کیسے اس نے اُجڑے ہوئے گھروں کو بیک دفعہ آباد کر دیا ہے اور انسان کے تقویٰ کے
لیے یہ فعل کیسا ز بر دست ممد و معین ہے خاوندوں کی حاجت براری کے بارے میں جو عورتوں کی فطرت میں
ایک نقصان پایا جاتا ہے جیسے ایام حمل اور حیض نفاس میں یہ طریق با برکت اس نقصان کا تدارک تام کرتا ہے
اور جس حق کا مطالبہ مرد اپنی فطرت کے رو سے کر سکتا ہے وہ اسے بخشا ہے ایسا ہی مرد اور کئی وجوہات اور
موجبات سے ایک سے زیادہ بیوی کرنے کے لیے مجبور ہوتا ہے مثلاً اگر مرد کی ایک بیوی تغیر عمر یا کسی بیماری
کی وجہ سے بدشکل ہو جائے تو مرد کی قوت فاعلی جس پر سارا مدار عورت کی کارروائی کا ہے بیکار اور معطل ہو
جاتی ہے لیکن اگر مرد بد شکل ہو تو عورت کا کچھ بھی حرج نہیں کیونکہ کارروائی کی گل مرد کو دی گئی ہے اور عورت کی
تسکین کرنا مرد کے ہاتھ میں ہے ہاں اگر مرد اپنی قوت مردمی میں قصور یا عجز رکھتا ہے تو قرآنی حکم کے رو سے
عورت اس سے طلاق لے سکتی ہے اور اگر پوری پوری تسلی کرنے پر قادر ہو تو عورت یہ عذر نہیں کر سکتی کہ دوسری
بیوی کیوں کی ہے کیونکہ مرد کی ہر روزہ حاجتوں کی عورت ذمہ دار اور کار برار نہیں ہو سکتی اور اس سے مرد کا
استحقاق دوسری بیوی کرنے کے لیے قائم رہتا ہے۔ جو لوگ قوی الطاقت اور متقی اور پارسا طبع ہیں ان کے
لیے یہ طریق نہ صرف جائز بلکہ واجب ہے بعض اسلام کے مخالف نفس امارہ کی پیروی سے سب کچھ کرتے
ہیں مگر اس پاک طریق سے سخت نفرت رکھتے ہیں کیونکہ بوجہ اندرونی بے قیدی کے جوان میں پھیل رہی ہے
ان کو اس پاک طریق کی کچھ پروا اور حاجت نہیں اس مقام میں عیسائیوں پر سب سے بڑھ کر افسوس ہے
کیونکہ وہ اپنے مسلم النبوت انبیاء کے حالات سے آنکھ بند کر کے مسلمانوں پر ناحق دانت پیسے جاتے ہیں۔
شرم کی بات ہے کہ جن لوگوں کا اقرار ہے کہ حضرت مسیح کے جسم اور وجود کا خمیر اور اصل جڑا اپنی ماں کی جہت
سے وہی کثرت ازدواج ہے جس کی حضرت داؤد ( مسیح کے باپ ) نے نہ دونہ تین بلکہ سو بیوی تک نوبت
پہنچائی تھی وہ بھی ایک سے زیادہ بیوی کرنا زنا کرنے کی مانند سمجھتے ہیں اور اس پر خبت کلمہ کا نتیجہ جو حضرت مریم
صدیقہ کی طرف عائد ہوتا ہے اس سے ذرا پر ہیز نہیں کرتے اور باوجود اس تمام بے ادبی کے دعوئی محبت مسیح
رکھتے ہیں۔ جاننا چاہیے کہ بیک کے رو سے تعدد نکاح نہ صرف قولاً ثابت ہے بلکہ بنی اسرائیل کے اکثر نبیوں
نے جن میں حضرت مسیح کے دادا صاحب بھی شامل ہیں عملاً اس فعل کے جواز بلکہ استحباب پر مہر لگا دی ہے۔
اے نا خدا ترس عیسائیو! اگر مہم کے لیے ایک ہی جو رو ہونا ضروری ہے تو پھر کیا تم داؤد جیسے راست باز نبی کو
نبی اللہ نہیں مانو گے یا سلیمان جیسے مقبول الہی کو ملہم ہونے سے خارج کر دو گے ۔ کیا بقول تمہارے یہ دائمی فعل
ان انبیاء کا جن کے دلوں پر گویا ہر دم الہام الہی کی تار لگی ہوئی تھی اور ہر آن خوشنودی یا نا خوشنودی کی تفصیل
کے بارے میں احکام وارد ہو ر ہے تھے ایک دائمی گناہ نہیں ہے جس سے وہ اخیر عمر تک باز نہ آئے اور خدا اور
اس کے حکموں کی کچھ پروانہ کی ۔ وہ غیرت مند اور نہایت درجہ کا غیور خدا جس نے نافرمانی کی وجہ سے ثمود
اور عاد کو ہلاک کیا ، لوط کی قوم پر پتھر برسائے ، فرعون کو معہ تمام شریر جماعت کے ہولناک طوفان میں غرق
کر دیا کیا اس کی شان اور غیرت کے لائق ہے کہ اس نے ابراہیم اور یعقوب اور موسیٰ اور داؤد اور سلیمان اور
دوسرے کئی انبیاء کو بہت سی بیویوں کے کرنے کی وجہ سے تمام عمر نا فرمان پا کر اور پکے سرکش دیکھ کر پھر ان پر
عذاب نازل نہ کیا بلکہ انہیں سے زیادہ تر دوستی اور محبت کی ۔ کیا آپ کے خدا کو الہام اتارنے کے لیے کوئی اور
آدمی نہیں ملتا تھا یا بہت سی جو رواں کرنے والے ہی اس کو پسند آگئے ؟ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ نبیوں اور تمام
برگزیدوں نے بہت سی جو رواں کر کے اور پھر روحانی طاقتوں اور قبولیتوں میں سب سے سبقت لے جا کر تمام
دنیا پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ دوست الہی بننے کے لیے یہ راہ نہیں کہ انسان دنیا میں مخنثوں اور نامردوں کی طرح
رہے بلکہ ایمان میں قوی الطاقت وہ ہے جو بیویوں اور بچوں کا سب سے بڑھ کر بوجھ اٹھا کر پھر باوجود ان
سب تعلقات کے بے تعلق ہو۔
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۸۱ تا ۲۸۴)
اگر چہ آریہ سماج والے تعدد ازواج کو نظر نفرت سے دیکھتے ہیں مگر بلا شبہ وہ اس ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں
جس کے لیے اکثر انسان تعدد ازواج کے لیے مجبور ہوتا ہے اور وہ یہ کہ انسان جو اشرف المخلوقات ہے اس
کے لیے یہ ضروری امر ہے کہ اپنی نسل باقی رہنے کے لیے کوئی احسن طریق اختیار کرے اور لاولد رہنے سے
اپنے تئیں بچاوے اور یہ ظاہر ہے کہ بسا اوقات ایک بیوی سے اولاد نہیں ہوتی اور یا ہوتی ہے اور باعث
لاحق ہونے کسی بیماری کے مر مر جاتی ہے اور یا لڑکیاں ہی پیدا ہوتی ہیں اور ایسی صورت میں مرد کو دوسری بیوی
کے نکاح کے لیے ضرورت پیش آتی ہے خاص کر ایسے مرد جن کی نسل کا مفقود ہونا قابل افسوس ہوتا ہے اور ان
کی ملکیت اور ریاست کو بہت حرج اور نقصان پہنچتا ہے ایسا ہی اور بہت سے وجوہ تعدد نکاح کے لیے پیش
آتے ہیں مگر بالفعل ہم صرف یہ ایک ہی وجہ بیان کر کے قرآن شریف کی اس تعلیم کا جو تعدد ازواج کی
ضرورت پیش کرتی ہے وید کی اس تعلیم سے مقابلہ کرتے ہیں جو ضرورت مندرجہ بالا کے پورا کرنے کے لیے
وید نے پیش کی ہے۔
سنو ! جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں قرآن شریف میں انسانی ضرورتوں کے پورا کرنے کے لیے تعدّ وازواج
کو روا رکھا ہے اور منجملہ ان ضرورتوں کے ایک یہ بھی ہے کہ تا بعض صورتوں میں تعدد ازواج نسل قائم رہ
جانے کا موجب ہو جائے کیونکہ جس طرح قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح نسل سے بھی قو میں بنتی
ہیں اور اس میں کچھ شک نہیں کہ کثرت نسل کے لیے نہایت عمدہ طریق تعدد ازواج ہے پس وہ برکت جس کا
دوسرے لفظوں میں نام کثرت نسل ہے اس کا بڑا بھاری ذریعہ تعد وازواج ہی ہے یہ تو وہ ذریعہ کثرت نسل کا
ہے جو قرآن شریف نے پیش کیا ہے اور اس کے برخلاف جو وید نے ذریعہ پیش کیا ہے جس کو وہ نہایت
ضروری سمجھتا ہے وہ نیوگ ہے یعنی یہ کہ اگر کسی کے گھر میں پہلی بیوی سے اولاد نہ ہو تو اولاد حاصل کرنے کے
لیے دو طریق ہیں ۔
۱۔ ایک یہ کہ اس کی اپنی بیوی کسی دوسرے مرد سے منہ کالا کر اوے نہ ایک دن نہ دو دن بلکہ قریباً چودہ
سال تک کسی دوسرے مرد سے ناجائز تعلق رکھے یا کم و بیش ۔ اور جو اس غیر مرد سے اولاد ہو وہ مرغیوں کے
بچوں کی طرح نصفا نصف تقسیم ہو جائے گی ۔ یعنی نصف بچے تو اس پاکدامن کے خاوند کو ملیں گے اور نصف
دیگر اس کو ملیں گے جس کے ساتھ یارا نہ اولاد کے لیے لگایا گیا۔ اب اگر چہ آریہ صاحبان اس کام سے کچھ بھی
نفرت نہیں کرتے مگر میں جانتا ہوں کہ اب بھی کئی کروڑ ہندو اسی آریہ ورت میں ایسے ہوں گے کہ وید کی اس
تعلیم ہم کو ان کا دل ہرگز منظور نہیں کرتا ہوگا۔ اور مسلمانوں کی طرح ضرورت کے وقت دوسری شادی کرتے
ہوں گے۔ اس سے ظاہر ہے کہ شریف ہندوؤں کی فطرت نے بھی ضرورت کے وقت نکاح ثانی کو پسند کیا
ہے اگر تم پنجاب میں ہی تلاش کرو تو ہزار ہا دولت مند اور امیر ہندو ایسے نکلیں گے کہ وہ دو دو تین تین بیویاں
رکھتے ہوں گے مگر بجز اس قلیل گروه آریوں کے کوئی شریف با عزت ہندو اس بات کو منظور نہیں کرے گا کہ
اپنی جوان خوبصورت بیوی کو رات کو دوسرے کے ساتھ ہم بستر کراوے اگر یہ بے غیرتی نہیں تو پھر بے غیرتی
اور بے شرمی کس چیز کا نام ہے؟ مگر کئی بیویاں کرنے کا طریق مسلمانوں کی طرح ہندوؤں میں بھی ہمیشہ سے
چلا آیا ہے اور اس وقت کے ہندو راجے بھی برابر اس کے کار بند ہیں اور ہم بڑے دعوے سے کہتے ہیں کہ کئی
بیویاں کرنے کا طریق فقط اسی زمانہ میں ہندوؤں میں پیدا نہیں ہوا بلکہ ہندوؤں کے وہ بزرگ جو اوتار
کہلاتے تھے ان کا تعد دازواج بھی ثابت ہے چنانچہ کرشن جی کی ہزاروں بیویاں بیان کی جاتی ہیں اور اگر
ہم اس بیان کو مبالغہ خیال کریں تو اس میں شک نہیں کہ دس ہیں تو ضرور ہوں گی ۔ راجہ رام چندر کے باپ کی
بھی دو بیویاں تھیں اور جہاں تک ہمیں معلوم ہے وید میں کہیں تعدد ازواج کی ممانعت نہیں پائی جاتی ورنہ یہ
بزرگ لوگ ایسا کام کیوں کرتے جو وید کے برخلاف تھا ایسا ہی باوانا تک صاحب جو ہندو قوم میں ایک
بڑے مقدس آدمی شمار کیے گئے ہیں ان کی بھی دو بیویاں تھیں ۔
اس جگہ مخالفوں کی طرف سے یہ اعتراض ہوا کرتا ہے کہ تعدد ازواج میں یہ ظلم ہے کہ اعتدال نہیں رہتا
اعتدال اسی میں ہے کہ ایک مرد کے لیے ایک ہی بیوی ہو مگر مجھے تعجب ہے کہ وہ دوسروں کے حالات میں کیوں
خواہ نخواہ مداخلت کرتے ہیں جبکہ یہ مسئلہ اسلام میں شائع متعارف ہے کہ چار تک بیویاں کرنا جائز ہے مگر جبر
کسی پر نہیں اور ہر ایک مرد اور عورت کو اس مسئلہ کی بخوبی خبر ہے تو یہ ان عورتوں کا حق ہے کہ جب کسی مسلمان
سے نکاح کرنا چاہیں تو اول شرط کرالیں کہ ان کا خاوند کسی حالت میں دوسری بیوی نہیں کرے گا اور اگر نکاح
سے پہلے ایسی شرط لکھی جائے تو بیشک ایسی بیوی کا خاوندا گر دوسری بیوی کرے تو جرم نقص عہد کا مرتکب ہوگا۔
لیکن اگر کوئی عورت ایسی شرط نہ لکھاوے اور حکم شرع پر راضی ہو دے تو اس حالت میں دوسرے دوسرے کا دخل دینا
بیجا ہوگا اور اس جگہ یہ مثل صادق آئے گی کہ میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی ۔ ہر ایک عقل مند سمجھ سکتا
ہے کہ خدا نے تعد راز واج فرض واجب نہیں کیا ہے۔ خدا کے حکم کی رو سے صرف جائز ہے۔ پس اگر کوئی مرد
اپنی کسی ضرورت کی وجہ سے اس جائز حکم سے فائدہ اٹھانا چاہے جو خدا کے جاری کردہ قانون کی رو سے ہے
اور اس کی پہلی بیوی اس پر راضی نہ ہو تو اس بیوی کے لیے یہ راہ کشادہ ہے کہ وہ طلاق لے لے اور اس غم سے
نجات پاوے اور اگر دوسری عورت جس سے نکاح کرنے کا ارادہ ہے اس نکاح پر راضی نہ ہو تو اس کے لیے
بھی یہ سہل طریق ہے کہ ایسی درخواست کرنے والے کو انکاری جواب دے دے۔ کسی پر جبر تو نہیں لیکن اگر
وہ دونوں عورتیں اس نکاح پر راضی ہو جاویں تو اس صورت میں کسی آریہ کو خواہ نخواہ دخل دینے اور اعتراض
کرنے کا کیا حق ہے؟ کیا اس مرد نے ان عورتوں سے نکاح کرنا ہے یا اس آریہ سے ۔ جس حالت میں خدا
نے تعدد ازواج کو کسی موقع پر انسانی ضرورتوں میں جائز رکھا ہے اور ایک عورت اپنے خاوند کے دوسرے
نکاح میں رضا مندی ظاہر کرتی ہے اور دوسری عورت بھی اس نکاح پر خوش ہے تو کسی کا حق نہیں ہے کہ ان کے
اس باہمی فیصلہ کو منسوخ کر دے اور اس جگہ یہ بحث پیش کرنا کہ ایک سے زیادہ بیوی کرنا پہلی بیوی کے حق
میں ظلم ہے اور طریق اعتدال کے برخلاف ہے یہ ان لوگوں کا کام ہے جن کی تعصب سے عقل ماری گئی
ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ مسئلہ حقوق عباد کے متعلق ہے اور جو شخص دو بیویاں کرتا ہے اس میں خدا تعالیٰ کا حرج
نہیں اگر حرج ہے تو اس بیوی کا جو پہلی بیوی ہے یا دوسری بیوی کا پس اگر پہلی بیوی اس نکاح میں اپنی حق تلفی سمجھتی
ہے۔
ہے تو وہ طلاق لے کر اس جھگڑے سے خلاصی پاسکتی ہے اور اگر خاوند طلاق نہ دے تو بذریعہ حاکم وقت وہ خلع
کر اسکتی ہے اور اگر دوسری بیوی اپنا کچھ حرج بجھتی ہے تو وہ اپنے نفع نقصان کو خود سمجھتی ہے پس یہ اعتراض کرنا
کہ اس طور سے اعتدال ہاتھ سے جاتا ہے خواہ نخواہ کا دخل ہے اور باایں ہمہ خدا تعالیٰ نے مردوں کو وصیت
فرمائی ہے کہ ان کی چند بیویاں ہوں تو ان میں اعتدال رکھیں ورنہ ایک ہی بیوی پر قناعت کریں۔
اور یہ کہنا کہ تعدد ازواج شہوت پرستی سے ہوتا ہے یہ بھی سراسر جاہلانہ اور متعصبانہ خیال ہے ہم نے تو
اپنی آنکھوں کے تجربہ سے دیکھا ہے کہ جن لوگوں پر شہوت پرستی غالب ہے اگر وہ تعدد ازواج کی مبارک
رسم کے پابند ہو جائیں تب تو وہ فسق و فجور اور زنا کاری اور بدکاری سے رُک جاتے ہیں اور یہ طریق ان کو تنقی
اور پر ہیز گار بنا دیتا ہے ورنہ نفسانی شہوات کا تند اور تیز سیلاب بازاری عورتوں کے دروازہ تک ان کو پہنچا دیتا
ہے آخر آتشک اور سوزاک خرید تے یا اور کسی خطرناک مرض میں مبتلا ہوتے ہیں اور وہ کام فسق و فجور کے
چھے چھپے اور کھلے کھلے ان سے صادر ہوتے ہیں جن کی نظیر ان لوگوں میں ہرگز نہیں پائی جاتی جن کی دو دوتین
تین دل پسند بیویاں ہوتی ہیں ۔ یہ لوگ تھوڑی مدت تک تو اپنے تئیں روکتے ہیں آخر اس قدر یک دفعہ ان کی
نا جائز شہوات جوش میں آتی ہیں کہ جیسے ایک دریا کا بند ٹوٹ کر وہ دریا دن کو یا رات کو تمام اردگرد کے
دیہات کو تباہ کر دیتا ہے سچ تو یہ ہے کہ تمام کام نیت پر موقوف ہیں جو لوگ اپنے اندر یہ محسوس کرتے ہیں کہ
دوسری بیوی کرنے سے ان کے تقوی کا سامان پورا ہو جائے گا اور وہ فسق و فجور سے بچ جائیں گے یا یہ کہ وہ
اس ذریعہ سے اپنی صالح اولاد چھوڑ جائیں گے تو ان کا یہ فرض ہے کہ وہ ضرور اس بابرکت کام سے حصہ لیں
خدا کی جناب میں بدکاری اور بد نظری ایسے نا پاک گناہ ہیں جن سے نیکیاں باطل ہو جاتی ہیں اور آخر اسی دنیا
میں جسمانی عذاب نازل ہو جاتے ہیں۔ پس اگر کوئی تقویٰ کے محکم قلعہ میں داخل ہونے کی نیت سے ایک
سے زیادہ بیویاں کرتا ہے اس کے لیے صرف جائز ہی نہیں بلکہ یہ عمل اس کے لیے موجب ثواب ہے جو شخص
اپنے تئیں بدکاری سے روکنے کے لیے تعدد ازواج کا پابند ہوتا ہے وہ گویا اپنے تئیں فرشتوں کی طرح بنانا چاہتا
ہے میں خوب جانتا ہوں کہ یہ اندھی دنیا صرف جھوٹی منطقوں اور جھوٹی شیخیوں میں گرفتار ہے وہ لوگ جو تقویٰ
کی تلاش میں لگے نہیں رہتے کہ کیوں کر حاصل ہوا اور تقویٰ کے حصول کے لیے کوئی تدبیر نہیں کرتے اور نہ دعا
کرتے ہیں ان کی حالتیں اس پھوڑے کی مانند ہیں جو اوپر سے بہت چمکتا ہے مگر اس کے اندر بجز پیپ کے
اور کچھ نہیں اور خدا کی طرف جھکنے والے جو کسی ملامت گر کی ملامت کی پروانہیں کرتے وہ تقویٰ کی راہوں کو
یوں ڈھونڈتے پھرتے ہیں جیسا کہ ایک گدا روٹی کو اور جو لوگ خدا کی راہ میں مصیبتوں کی آگ میں پڑتے
ہیں جن کا دل ہر وقت مغموم رہتا ہے اور خدا کی راہ میں بڑے مقاصد مگر دشوار گذار اُن کی روح کو تحلیل کرتے
اور کمر کو توڑتے رہتے ہیں ان کے لیے خدا خود تجویز کرتا ہے کہ وہ اپنے دن یا رات میں سے چند منٹ اپنی
مانوس بیویوں کے ساتھ بسر کریں اور اس طرح پر اپنے کوفتہ اور شکستہ نفس کو آرام پہنچاویں اور پھر سرگرمی سے
اپنے دینی کام میں مشغول ہو جاویں۔ ان باتوں کو کوئی نہیں سمجھتا مگر وہ جو اس راہ میں مذاق رکھتے ہیں۔ میں
نے ہندوؤں کی ہی پستک میں یہ ایک حکایت پڑھی ہے کہ ایک شخص کسی بہت ضروری کام کے لیے کسی طرف
جاتا تھا اور راہ میں اس کے ایک خونخوار دریا تھا۔ اور کوئی کشتی نہیں تھی اور جانا ضروری تھا جب وہ دریا کے کنارہ
پر پہنچا تو ایک فقیر کو اس نے دیکھا جس کی سو بیوی تھی تب اس نے اس کی خدمت میں عرض کی کہ آپ دعا
کریں کہ میں کسی طرح اس دریا سے پار ہو جاؤں اس فقیر نے کہا کہ تو دریا کے کنارہ پر جا اور اس دریا کو کہہ
دے کہ میں تیرے آگے اس فقیر مجرد کا واسطہ ڈالتا ہوں جو تیرے کنارہ پر بیٹھا ہے جس نے ساری عمر میں کسی
عورت کو چھوا بھی نہیں ۔ پس اگر یہ بات سچ ہے تو مجھے راہ دے دے جب اس شخص نے یہ پیغام اس دریا کو
پہنچایا تو یہ سنتے ہی دریا نے راہ دے دی اور وہ دریا سے پار ہو گیا اور آتے وقت پھر وہی مشکل تھی اور
دوسرے کنارہ پر اور فقیر بیٹھا ہوا تھا جو ہر روز ایک دیگ پلاؤ کی کھاتا تھا یہ شخص اس کے پاس گیا اور اپنی
مشکل بیان کی اس نے کہا کہ دریا کو میری طرف سے جا کر کہہ دے کہ میں تیرے آگے اس فقیر کا واسطہ ڈالتا
ہوں جو تیرے کنارہ پر بیٹھا ہے جس نے کبھی ایک دانہ اناج کا بھی نہیں کھایا ۔ اگر یہ بات سچ ہے تو مجھے راہ
دے دے۔ تب فی الفور دریا نے راہ دے دی ۔
م
تو مردان آن راه چون بنگری که از کینه و بغض کوروکری
چه دانی که ایشان چسال می زیند زدنیا نهان در نهان می زیند
فدا گشته در راه آن جان پناه زکف دل ز سر اوفتاده کلاه
ولے ریش رفتہ بکوئے دگر ز تحسین و لعن جہان بے خبر
چو بیت المقدس دروں پر زتاب رہا کرده دیوار بیرون خراب
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۴۴ تا ۲۴۹)
کثرت ازدواج کثرت اولاد کا موجب ہے جو ایک برکت ہے۔ اگر ایک عورت کا سوخاوند ہو تو اس کو سو