سورة الرُّوم

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس جگہ یادر ہے کہ یہ خلق جس کا نام احصان یا عفت ہے یعنی پاک دامنی یہ اسی حالت میں خلق کہلائے گا
جبکہ ایسا شخص جو بد نظری یا بدکاری کی استعداد اپنے اندر رکھتا ہے یعنی قدرت نے وہ قومی اس کو دے رکھے
ہیں جن کے ذریعہ سے اس جرم کا ارتکاب ہو سکتا ہے اس فعل شنیع سے اپنے تئیں بچائے۔ اور اگر باعث بچہ
کی
ہونے یا نامرد ہونے یا خوجہ ہونے یا پیر فرتوت ہونے کے یہ قوت اس میں موجود نہ ہو تو اس صورت میں ہم
اس کو اس خلق سے جس کا نام احصان یا عفت ہے موصوف نہیں کر سکتے ہاں یہ ضرور ہے کہ عفت اور احصان
اس میں ایک طبعی حالت ہے مگر ہم بار بار لکھ چکے ہیں کہ طبعی حالتیں خلق کے نام سے موسوم نہیں ہو سکتیں
بلکہ اس وقت خلق کی مد میں داخل کی جائیں گی جبکہ عقل کے زیر سایہ ہو کر اپنے محل پر صادر ہوں یا صادر ہونے
کی قابلیت پیدا کر لیں لہٰذا جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں کہ بچے اور نامرد اور ایسے لوگ جو کسی تدبیر سے اپنے تئیں
نامرد کر لیں اس خلق کا مصداق نہیں ٹھہر سکتے گو بظاہر عفت اور احسان کے رنگ میں اپنی زندگی بسر کریں بلکہ
تمام صورتوں میں ان کی عفت اور احسان کا نام طبعی حالت ہوگا نہ اور کچھ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۴۱،۳۴۰)
واضح ہو کہ احسان کا لفظ حصن سے مشتق ہے اور حصن قلعہ کو کہتے ہیں اور نکاح کرنے کا نام احسان اس
واسطے رکھا گیا کہ اس کے ذریعہ سے انسان عفت کے قلعہ میں داخل ہو جاتا ہے اور بدکاری اور بدنظری سے
بیچ سکتا ہے اور نیز اولا د ہو کر خاندان بھی ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے اور جسم بھی بے اعتدالی سے بچارہتا ہے
پس گویا نکاح ہر ایک پہلو سے قلعہ کا حکم رکھتا ہے۔ (آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲ حاشیه )
ہمیں قرآن نے تو یہ تعلیم دی ہے کہ پر ہیز گار رہنے کی غرض سے نکاح کرو اور اولاد صالح طلب کرنے
کے لیے دعا کرو جیسا کہ وہ اپنی پاک کلام میں فرماتا ہے مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسْفِحِيْنَ یعنی چاہیے کہ تمہارا نکاح
اس نیت سے ہو کہ تائم تقوی اور پرہیز گاری کے قلعہ میں داخل ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ حیوانات کی طرح محض نطفہ
نکالنا ہی تمہارا مطلب ہو اور ور محسنین کے لفظ سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ جو شادی نہیں کرتا وہ نہ صرف روحانی آفات
میں گرتا ہے بلکہ جسمانی آفات میں بھی مبتلا ہو جاتا ہے سو قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ شادی کے
تین فائدے ہیں ایک عفت اور پرہیز گاری دوسری حفظ صحت، تیسری اولاد ۔
آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲)
اور وہ عورتیں بھی تم پر حرام ہیں جو دوسروں کے قید نکاح میں ہیں مگر وہ عورتیں جو شرعی طور پر ظالم کافروں
کی لڑائی میں قید ہو کر تمہارے قبضہ میں آئی ہوں ۔ یہ خدا کا حکم تحریری ہے جو تم پر لازم کیا جاتا ہے ان عورتوں

کے سوا جو ذکر ہو چکیں (آیت ۲۳ تا ۲۵ ) باقی سب عورتیں تم پر حلال ہیں مگر اس شرط سے کہ وہ تعلق صرف
شہوت رانی کا نا جائز تعلق نہ ہو بلکہ نیک اور پاک مقاصد کی بنا پر نکاح ہو۔
یہ ہیں وہ عورتیں جو خدا کے قانون نے مسلمانوں پر حرام کر دی ہیں اور یہ محض خدا کا حق ہے کہ جن چیزوں
کو چاہے حلال کرے اور جن کو چاہے حرام کرے اور وہی اپنے مصالح کو خوب جانتا ہے اب آریوں کا خدائی
قانون میں خواہ نخواہ بغیر کسی حجت اور روشن دلیل کے دخل دینا صرف شوخی اور کمینگی ہے اور ہمیں تو تعجب آتا
ہے کہ جولوگ حیوانات کا پیشاب اور گوبر بھی کھا جاتے ہیں اور حرام حلال کا یہ حال ہے کہ اپنی بیوی کو بنام نہاد
نیوگ دوسروں سے ہم بستر کراتے ہیں وہ اسلام پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ قریبی رشتہ داروں سے کیوں
نکاح کیا جاتا ہے؟ اس کا یہی جواب ہے کہ وہ خدا کے نزدیک ایسے قریبی نہیں ہیں جو تمہارے خیال خام میں
قریبی معلوم ہوتے ہیں جن کو خدا نے قریبی ٹھیرایا ہے ان کا ذکر اپنی کتاب میں کر دیا ہے اور وہ نکاح حرام
کیے گئے ہیں جیسا کہ ابھی ہم ذکر کر آئے ہیں مگر اس کا کیا جواب ہے کہ وید کے پرمیشر نے ایک بڑا اندھیر
مارا ہے (جس کی وجہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آر یہ لوگ بسا اوقات ماؤں اور بہنوں سے بھی شادی کر لیتے ہیں )
اور وہ تناسخ یعنی آواگون کا دھوکہ دینے والا طریق ہے کیونکہ جس حالت میں دوبارہ آنے والی روح کے ساتھ
پرمیشر کی طرف سے کوئی ایسی فہرست پیٹ میں سے ساتھ نہیں نکلتی جس سے معلوم ہو کہ فلاں عورت سے پیدا
ہونے والی در حقیقت فلاں شخص کی ۔ فلاں شخص کی ماں ہے یا دادی ہے یا نانی ہے یا بیٹی ہے یا بہن ہے تو اس میں کیا شک
ہے کہ بسا اوقات ایک آریہ شادی کرنے والا اپنی ماں سے نکاح کر لیتا ہوگا ؟ یا بیٹی سے یا بہن سے یا دادی
سے اگر کہو کہ یہ تو پر میشر کا قصور ہے ہمارا قصور نہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ پھر تم ایسے پرمیشر پر کیوں ایمان
لاتے ہو؟ جو تمہیں دیدہ دانستہ ایسی ایسی ناپاکی میں ڈالتا ہے اور اگر وہ ان رشتوں کو تمہارے لیے حلال
سمجھتا ہے تو پھر تم کیوں اپنے پرمیشر کی نافرمانی کرتے ہو اور کیوں شاکت مت کی طرح جو ہندوؤں کی ایک
شاخ ہے ماؤں بہنوں کو اپنے پر حلال نہیں کر لیتے یہ کمال نا سمجھی اور کمزوری ہے کہ جن چیزوں کو پرمیشر
تمہارے لیے حلال ٹھیراتا ہے تم ان چیزوں کو حرام ٹھیرا ۔ میراتے ہو۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۵۰ تا ۲۵۲)
محصنات تو قرآن شریف میں خود نکاح والی عورتوں پر بولا گیا ہے ۔ وَالْمُحْصَنْتُ مِنَ النِّسَاءِ ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)

۔۔۔۔۔۔۔ وَاتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۔۔۔۔۔۔۔۔
مہر کی مقدار کس قدر ہو ؟ فرمایا کہ تراضی طرفین سے جو ہو اس پر کوئی حرف نہیں آ حرف نہیں آتا۔ اور شرعی مہر سے
یہ مراد نہیں کہ نصوص یا احادیث میں کوئی اس کی حد مقرر کی گئی ہے بلکہ اس سے مراد اس وقت کے لوگوں کے
مروجہ مہر سے ہوا کرتی ہے ہمارے ملک میں یہ خرابی ہے کہ نیت اور ہوتی ہے اور محض نمود کے لیے لاکھ لاکھ
روپے کا مہر ہوتا ہے صرف ڈراوے کے لیے یہ لکھا جایا کرتا ہے کہ مرد قابو میں رہے اور اس سے پھر دوسرے
نتائج خراب نکل سکتے ہیں نہ عورت والوں کی نیت لینے کی ہوتی ہے اور نہ خاوند کے دینے کی۔
میرا مذہب یہ ہے کہ جب ایسی صورت میں تنازعہ آ پڑے تو جب تک اس کی نیت یہ ثابت نہ ہو کہ ہاں
رضا ورغبت سے وہ اسی قدر مہر پر آمادہ تھا جس قدر کہ مقرر شدہ ہے تب تک مقرر شدہ نہ دلا یا جاوے اور اس
کی حیثیت اور رواج وغیرہ کو مد نظر رکھ کر پھر فیصلہ کیا جاوے کیونکہ بدنیتی کی اتباع نہ شریعت کرتی ہے اور نہ
قانون۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۲۳)
يُرِيدُ اللهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكُمْ وَخُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا
ساری قوتیں اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں اور انسان ضعیف البنیان تو کمزور ہستی ہے خُلِقَ الْإِنْسَانُ
ضَعِيفًا اس کی حقیقت ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ صفحہ ۱۵۸)
انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے یہی کمزوری ہے کہ اگر الہی طاقت اس کے ساتھ شامل نہ ہو تو انواع اقسام
کے گناہوں کا موجب ہو جاتی ہے۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ا نمبر ۵ صفحه ۱۹۱)
یقیناً یا د رکھو کہ انسان کمزوریوں کا مجموعہ ہے اور اسی لیے خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا
اس کا اپنا تو کچھ بھی نہیں سر سے پاؤں تک اتنے اعضا نہیں جس قدر امراض اس کو لاحق ہوتے ہیں پھر جب وہ
اس قدر کمزوریوں کا نشانہ اور مجموعہ ہے تو اس کے لیے امن اور عافیت کی یہی سبیل ہے کہ خدائے تعالیٰ کے
ساتھ اس کا معاملہ صاف ہو اور وہ اس کا سچا اور مخلص بندہ بنے۔ اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ صدق کو اختیار
کرے۔ جسمانی نظام کی کل بھی صدق ہی ہے جو شخص صدق کو چھوڑتے ہیں اور خیانت کر کے جرائم کو پناہ میں
لانے والی سپر کذب کو خیال کرتے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۲)
بیماری کی شدت سے موت اور موت سے خدا یاد آتا ہے اصل یہ ہے کہ خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا انسان
چند روز کے لیے زندہ ہے ذرہ ذرہ کا وہی مالک ہے جو حی و قیوم ہے جب وقت موعود آ جاتا ہے تو ہر ایک چیز

آج 10 میں سے 10 باقی