سورة التّوبَة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ تم خودکشی نہ کرو۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۶)
الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَ بِمَا
أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ فَالصَّلِحَتُ قُنِتَتَ حَفِظْتُ لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ وَ
الَّتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ
فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا
ج
ملوک کے خیالات کا مذہب ، طرز لباس وغیرہ ہر قسم کے امور کا اخلاقی ہوں یا مذہبی بہت بڑا اثر رعایا پر
پڑتا ہے۔ جیسے ذکور کا اثر اناث پر پڑتا ہے اس لیے فرمایا گیا ہے ۔ الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۵ مورخہ ۲۴ اپریل ۱۹۰۱ء صفحه (۲)
یہ بھی عورتوں میں خراب عادت ہے کہ وہ بات بات میں مردوں کی نافرمانی کرتی ہیں اور ان کی اجازت
کے بغیر ان کا مال خرچ کر دیتی ہیں اور ناراض ہونے کی حالت میں بہت کچھ برا بھلا ان کے حق میں کہہ دیتی
ہیں ایسی عورتیں اللہ اور رسول کے نزدیک لعنتی ہیں ان کا نماز روزہ اور کوئی عمل منظور نہیں۔ اللہ تعالیٰ صاف
فرماتا ہے کہ کوئی عورت نیک نہیں ہو سکتی جب تک پوری پوری اپنے خاوند کی فرمانبرداری نہ کرے اور دلی
محبت سے اس کی تعظیم بجانہ لائے اور پس پشت یعنی اس کے پیچھے اس کی خیر خواہ نہ ہو اور پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا ہے کہ عورتوں پر لازم ہے کہ اپنے مردوں کی تابعدار رہیں ورنہ ان کا کوئی عمل منظور نہیں اور نیز
فرمایا ہے کہ اگر غیر خدا کو سجدہ کرنا جائز ہوتا تو میں حکم کرتا کہ عورتیں اپنے خاوندوں کو سجدہ کیا کریں۔ اگر کوئی
عورت اپنے خاوند کے حق میں کچھ بد زبانی کرتی ہے یا اہانت کی نظر سے اس کو دیکھتی ہے اور حکم ربانی سن کر
پھر بھی باز نہیں آتی تو وہ لعنتی ہے۔ خدا اور رسول اس سے ناراض ہیں۔ عورتوں کو چاہیے کہ اپنے خاوندوں کا
مال نہ چراویں اور نامحرم سے اپنے تئیں بچاویں۔ اور یاد رکھنا چاہیے کہ بغیر خاوند اور ایسے لوگوں کے جن کے
ساتھ نکاح جائز نہیں اور جتنے مرد ہیں ان سے پردہ کرنا ضروری ہے۔ جو عورتیں نامحرم لوگوں سے پردہ نہیں
کرتیں شیطان ان کے ساتھ ساتھ ہے۔ عورتوں پر یہ بھی لازم ہے کہ بدکار اور بد وضع عورتوں کو اپنے گھروں
میں نہ آنے دیں اور ان کو اپنی خدمت میں نہ رکھیں کیونکہ یہ سخت گناہ کی بات ہے کہ بدکار عورت نیک عورت
کی ہم صحبت ہو۔
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۸۶،۸۵)
عورتوں کے لیے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر وہ اپنے خاوندوں کی اطاعت کریں گی تو خدا ان کو ہر ایک بلا
سے بچاوے گا۔ اور ان کی اولا د عمر والی ہوگی اور نیک بخت ہوگی ۔
مکتوبات جلد ۵ نمبر ۵ صفحه ۲۰۷ مکتوب بنام ہر دو اہلیہ حضرت میاں عبداللہ صاحب سنوری)
مرد چونکہ الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ کا مصداق ہے اس لیے اگر وہ لعنت لیتا ہے تو وہ لعنت بیوی بچوں
کو بھی دیتا ہے اور اگر برکت پاتا ہے تو ہمسائیوں اور شہر والوں تک کو بھی دیتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۲ ء صفحہ ۷ )
الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ ۔ اسی لیے کہا ہے کہ عورتیں خاوندوں سے متاثر ہوتی ہیں جس حد تک خاوند
صلاحیت اور تقویٰ بڑھا دے گا کچھ حصہ اس سے عورتیں ضرور لیں گی ۔ ویسے ہی اگر وہ بدمعاش ہو گا تو
بدمعاشی سے وہ حصہ لیں گی۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخہ ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۷۵ )
عورتیں اصل میں مردوں کی ہی ذیل میں ہوا کرتی ہیں۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۰)
مرد گھر کا کشتی بان ہوتا ہے اگر وہ ڈوبے گا تو کشتی بھی ساتھ ہی ڈوبے گی اسی لیے کہا الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى
النِّسَاءِ ۔ اسی کی رستگاری کے ساتھ اس کے اہل وعیال کی رستگاری ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۷ مورخہ ۱۶ جولائی ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
عورتوں میں بت پرستی کی جڑ ہے کیونکہ ان کی طبائع کا میلان زینت پرستی کی طرف ہوتا ہے اور یہی وجہ
ہے کہ بت پرستی کی ابتدا انہی سے ہوئی ہے بزدلی کا مادہ بھی ان میں زیادہ ہوتا ہے کہ ذراسی سختی پر اپنی جیسی
مخلوق کے آگے ہاتھ جوڑ نے لگ جاتی ہے اس لیے جو لوگ زن پرست ہوتے ہیں رفتہ رفتہ ان میں بھی یہ
عادتیں سرایت کر جاتی ہیں ۔ پس بہت ضروری ہے کہ ان کی اصلاح کی طرف متوجہ رہو۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ ۔ اور اسی لیے مرد کو عورتوں کی نسبت قوی زیادہ دیئے گئے ہیں ۔ اس وقت جونئی
روشنی کے لوگ مساوات پر زور دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ مرد اور عورت کے حقوق مساوی ہیں ان کی
عقلوں پر تعجب آتا ہے وہ ذرا مردوں کی جگہ عورتوں کی فوجیں بنا کر جنگوں میں بھیج کر دیکھیں تو سہی کہ کیا نتیجہ
مساوی نکلتا ہے یا مختلف ؟ ایک طرف تو اسے حمل ہے اور ایک طرف جنگ ہے وہ کیا کر سکے گی ۔ غرضیکہ
عورتوں میں مردوں کی نسبت قولی کمزور ہیں اور کم بھی ہیں اس لیے مرد کو چاہیے کہ عورت کو اپنے ماتحت رکھے۔
یورپ کی طرح بے پردگی پر بھی یہ لوگ زور دے رہے ہیں لیکن یہ ہرگز مناسب نہیں یہی عورتوں کی آزادی
فسق و فجور کی جڑ ہے۔ جن ممالک نے اس قسم کی آزادی کو روا رکھا ہے ذرا ان کی اخلاقی حالت کو اندازہ
کرو۔ اگر اس آزادی اور بے پردگی سے ان کی عفت اور پاک دامنی بڑھ گئی ہے تو ہم مان لیں گے کہ ہم
غلطی پر ہیں لیکن یہ بات بہت ہی صاف ہے کہ جب مرد اور عورت جوان ہوں اور آزادی اور بے پردگی بھی
ہو تو ان کے تعلقات کس قدر خطرناک ہوں گے۔ بد نظر ڈالنی اور نفس کے جذبات سے اکثر مغلوب ہو جانا
انسان کا خاصہ ہے پھر جس حالت میں کہ پردہ میں بے اعتدالیاں ہوتی ہیں اور فسق و فجور کے مرتکب
ہو جاتے ہیں تو آزادی میں کیا کچھ نہ ہوگا ۔ مردوں کی حالت کا اندازہ کرو کہ وہ کس طرح بے لگام گھوڑے کی
طرح ہو گئے ہیں نہ خدا کا خوف رہا ہے نہ آخرت کا یقین ہے دنیاوی لذات کو اپنا معبود بنا رکھا ہے۔ پس
سب سے اول ضروری ہے کہ اس آزادی اور بے پردگی سے پہلے مردوں کی اخلاقی حالت درست کرو اگر یہ
ہو جاوے اور مردوں میں کم از کم اس قدر قوت ہو کہ وہ اپنے نفسانی جذبات کے مغلوب نہ ہو سکیں تو
اس وقت اس بحث کو چھیڑو کہ آیا پردہ ضروری ہے کہ نہیں؟ ورنہ موجودہ حالت میں اس بات پر زور دینا کہ
آزادی اور بے پردگی ہو گو یا بکریوں کو شیروں کے آگے رکھ دینا ہے ۔ ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ کسی بات
کے نتیجہ پر غور نہیں کرتے ۔ کم سے کم اپنے کانشنس سے ہی کام لیں کہ آیا مردوں کی حالت ایسی اصلاح شدہ
ہے کہ عورتوں کو بے پردہ ان کے سامنے رکھا جاوے۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۳۴ مورخه ۱۸ تمبر ۱۹۰۴ صفحه ۶)
جن عورتوں کی طرف سے ناموافقت کے آثار ظاہر ہو جائیں پس تم ان کو نصیحت کرو اور خواب گاہوں
میں ان سے جدا ر ہو اور مارو ( یعنی جیسی جیسی صورت اور مصلحت پیش آوے ) پس اگر وہ تمہاری تابعدار ہو
جائیں تو تم بھی طلاق وغیرہ کا نام نہ لو اور تکبر نہ کرو کہ کبریائی خدا کے لیے مسلم ہے یعنی دل میں یہ نہ کہو کہ اس کی
درست
مجھے کیا حاجت ہے میں دوسری بیوی کر سکتا ہوں بلکہ تواضع سے پیش آؤ کہ تواضع خدا کو پیاری ہے۔
آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۵۱)
وَ إِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِّنْ أَهْلِهَا
اِنْ يُرِيدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللهُ بَيْنَهُمَا إِنَّ اللهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا
اگر میاں بیوی کی مخالفت کا اندیشہ ہو تو ایک منصف خاوند کی طرف سے مقرر کرو اور ایک منصف بیوی کی
طرف سے۔ اگر منصف صلح کرانے کے لیے کوشش کریں گے تو خدا توفیق دے دے گا۔
آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۵۱)
وَ اعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَ بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَى وَ