سورة العَلق
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْيَثْنى وَ الْمَسْكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَى وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَ
ابْنِ السَّبِيلِ وَ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا
فَخُورًا
تم خدا کی پرستش کرو اور اس کے ساتھ کسی کو مت شریک ٹھیراؤ اور اپنے ماں باپ سے احسان کرو اور ان
سے بھی احسان کرو جو تمہارے قرابتی ہیں ( اس فقرہ میں اولاد اور بھائی اور قریب اور دور کے تمام رشتہ دار
آگئے ) اور پھر فرمایا کہ یتیموں کے ساتھ بھی احسان کرو اور مسکینوں کے ساتھ بھی اور جو ایسے ہمسایہ ہوں جو
قرابت والے بھی ہوں اور ایسے ہمسایہ ہوں جو محض اجنبی ہوں اور ایسے رفیق بھی جو کسی کام میں شریک ہوں یا
کسی سفر میں شریک ہوں یا نماز میں شریک ہوں یا علم دین حاصل کرنے میں شریک ہوں اور وہ لوگ جو
رہیں اور وہ تمام جاندار جو تمہارے قبضہ میں ہیں سب کے ساتھ احسان کرو۔ خدا ایسے شخص کو دوست نہیں
رکھتا جو تکبر کرنے والا اور شیخی مارنے والا ہو جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا مگر افسوس ! کہ ایک آریہ بجز عوض
معاوضہ کے کسی پر رحم نہیں کر سکتا کیونکہ یہ صفت اس کے پرمیشر میں بھی موجود نہیں کیونکہ وہ بھی صرف اعمال کی
جزا دے سکتا ہے اس سے زیادہ نہیں اور اسی وجہ سے مکتی محدود ہے نہ دائمی ۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۰۹،۲۰۸)
تم ماں باپ سے نیکی کرو اور قریبیوں سے اور یتیموں سے اور مسکینوں سے اور ہمسایہ سے جو تمہارا قریبی
ہے اور ہمسایہ سے جو بیگانہ ہے اور مسافر سے اور نوکر اور غلام اور گھوڑے اور بکری اور بیل اور گائے سے اور
حیوانات سے جو تمہارے قبضہ میں ہوں کیونکہ خدا کو جو تمہارا خدا ہے یہی عادتیں پسند ہیں ۔ وہ لا پروا اور خود
غرضوں سے محبت نہیں کرتا ۔
( اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۳۵۸)
الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَا مُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَ يَكْتُمُونَ مَا اتْهُمُ اللهُ مِنْ
فَضْلِهِ وَ اعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينَا
ایسے لوگوں کو نہیں چاہتا جو بخیل ہیں اور لوگوں کو بخل کی تعلیم دیتے ہیں اور اپنے مال کو چھپاتے ہیں یعنی
محتاجوں کو کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کچھ نہیں۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه (۳۵۸)
فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هُؤُلَاءِ شَهِيدًا
جب ان قوموں میں ایک مدت دراز گزرنے کے بعد باہمی تعلقات پیدا ہونے شروع ہو گئے اور
ایک ملک کا دوسرے ملک سے تعارف اور شناسائی اور آمد و رفت کا کسی قدر دروازہ بھی کھل گیا اور دنیا میں
مخلوق پرستی اور ہر ایک قسم کا گناہ بھی انتہا کو پہنچ گیا تب خدا تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں بھیجا تا بذریعہ اس تعلیم قرآنی کے جو تمام عالم کی طبائع کے لیے
مشترک ہے دنیا کی تمام متفرق قوموں کو ایک قوم کی طرح بنا دے اور جیسا کہ وہ واحد لاشریک ہے ان میں
بھی ایک وحدت پیدا کرے اور تا وہ سب مل کر ایک وجود کی طرح اپنے خدا کو یاد کریں اور اس کی وحدانیت
کی گواہی دیں اور تا پہلی وحدت قومی جو ابتدائے آفرینش میں ہوئی اور آخری وحدت اقوامی جس کی بنیاد
آخری زمانہ میں ڈالی گی یعنی جس کا خدا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبعوث ہونے کے وقت میں ارادہ
فرمایا یہ دونوں قسم کی وحدتیں خدائے واحد لاشریک کے وجود اور اس کی وحدانیت پر دوہری شہادت ہو کیونکہ
وہ واحد ہے اس لیے اپنے تمام نظام جسمانی اور روحانی میں وحدت کو دوست رکھتا ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۰)
اور خدا ان لوگوں پر تجھ کو گواہ لائے گا۔ (براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۱۰ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳)
اللہ جل شانہ نے اسلامی امت کے کل لوگوں کے لیے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شاہد ٹھہرایا ہے اور
فرمایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا - ( شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۶۳)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا تھا اس نے کچھ کہا تھا تو آپ نے فرمایا بس کر اب تو
میں اپنی ہی امت پر گواہی دینے کے قابل ہو گیا ہوں مجھے فکر ہے کہ میری امت کو میری گواہی کی وجہ سے سزا
ملے گی ۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۱)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ وَ انْتُمْ سُكْرَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ
وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِى سَبِيلٍ حَتَّى تَغْتَسِلُوا ۖ وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ
أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْكُم مِّنَ الْغَابِطِ أَوْ لَمَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا
صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَ اَيْدِيكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوًا غَفُورًا
اگر تم مریض ہو یا سفر پر یا پاخانہ سے آؤ یا عورتوں سے مباشرت کرو اور پانی نہ ملے تو ان سب صورتوں
میں پاک مٹی سے تمیم کرلو۔
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۱، ۳۳۲)
جن لوگوں کو ساری عمر میں تَعْلَمُوا نصیب نہ ہو ان کی نماز ہی کیا ہے؟ ایک عورت کا ذکر کرتے ہیں کہ نماز