سورة القَدر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہیں سمجھنا چاہیے یہ بہت ہی خطرناک بیماری ہے جس سے انسان بہت جلد ہلاک ہو جاتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو صدیق کا خطاب دیا ہے تو اللہ تعالیٰ ہی بہتر
جانتا ہے کہ آپ میں کیا کیا کمالات تھے۔ یہ بھی فرمایا ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اس چیز کی
وجہ سے ہے جو اس کے دل کے اندر ہے اور حقیقت میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جو صدق دکھایا ہے اس
کی نظیر ملنی مشکل ہے اور سچ تو یہ ہے کہ ہر زمانہ میں جو شخص صدیق کے کمالات حاصل کرنے کی خواہش کرے
اسے ضروری ہے کہ ابو بکری خصلت اور فطرت کو اپنے اندر پیدا کرنے کے لیے جہاں تک ممکن ہے مجاہدہ
کرے اور پھر جہاں تک ہو سکے دعا کرے جب تک ابوبکری فطرت کا سایہ اپنے اوپر ڈال نہیں لیتا اور اسی
رنگ میں رنگین نہیں ہو جاتا وہ کمالات حاصل نہیں ہو سکتے ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
صدق کامل اس وقت تک جذب نہیں ہوتا جب تک توبۃ النصوح کے ساتھ صدق کو نہ کھینچے قرآن کریم
تمام صداقتوں کا مجموعہ اور صدق تام ہے جب تک خود صادق نہ بنے صدق کے کمال اور مراتب سے کیوں کر
واقف ہو سکتا ہے۔
صدیق کے مرتبہ پر قرآن کریم کی معرفت اور اس سے محبت اور اس کے نکات و حقائق پر اطلاع ملتی ہے
کیونکہ کذب کذب کو کھینچتا ہے اس لیے کبھی بھی کا ذب قرآنی معارف اور حقائق سے آگاہ نہیں ہو سکتا یہی وجہ
ہے کہ لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ فرمایا گیا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۱)
مرتبہ شہادت سے وہ مرتبہ مراد ہے جبکہ انسان اپنی قوت ایمان سے اس قدر اپنے خدا اور روز جزا پر یقین
کر لیتا ہے کہ گویا خدا تعالیٰ کو اپنی آنکھ سے دیکھنے لگتا ہے تب اس یقین کی برکت سے اعمال صالحہ کی مرارت
اور تلخی دور ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی ہر ایک قضاء وقدر بباعث موافقت کے شہد کی طرح دل میں نازل ہوتی
اور تمام محن سینہ کو حلاوت سے بھر دیتی ہے اور ہر ایک ایلام انعام کے رنگ میں دکھائی دیتا ہے۔ سوشہید اس
شخص کو کہا جاتا ہے جو قوت ایمانی کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا مشاہدہ کرتا ہو اور اس کے تلخ قضا و قدر سے شہد
شیریں کی طرح لذت اٹھاتا ہے اور اسی معنے کے رو سے شہید کہلاتا ہے اور یہ مرتبہ کامل مومن کے لیے بطور
نشان کے ہے۔
سورة النساء
تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۲۱،۴۲۰)
شہید کا کمال یہ ہے کہ مصیبتوں اور دکھوں اور ابتلاؤں کے وقت میں ایسی قوت ایمانی اور قوت اخلاقی اور
ثابت قدمی دکھلاوے کہ جو خارق عادت ہونے کی وجہ سے بطور نشان کے ہو جائے۔
سے ہے۔ یادرہ
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۱۶)
جب تک ایمان قوی ہوتا ہے اسی قدر اعمال میں بھی قوت آتی ہے یہاں تک کہ اگر یہ قوت ایمانی پورے
طور پر نشو و نما پا جاوے تو پھر ایسا مومن شہید کے مقام پر ہوتا ہے کیونکہ کوئی امر اس کے سد راہ نہیں ہو سکتا وہ
اپنی عزیز جان تک دینے میں بھی تامل اور دریغ نہ کرے گا۔ (الحکم جلد نمبر ۹ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۶)
عام لوگ تو شہید کے لیے اتنا ہی سمجھ بیٹھے ہیں کہ شہید وہ ہوتا ہے جو تیر یا بندوق سے مارا جاوے یا کسی اور
اتفاقی موت سے مر جاوے مگر اللہ تعالیٰ کے نزدیک شہادت کا یہی مقام نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ میرے نزدیک
شہید کی حقیقت قطع نظر اس کے کہ اس کا جسم کا ٹا جاوے کچھ اور ہی ہے اور وہ ایک کیفیت ہے جس کا تعلق دل
یا د رکھو کہ صدیق نبی سے ایک قرب رکھتا ہے اور وہ اس کے دوسرے درجہ پر ہوتا ہے اور شہید
صدیق کا ہمسایہ ہوتا ہے نبی میں تو سارے کمالات ہوتے ہیں یعنی وہ صدیق بھی ہوتا ہے اور شہید بھی ہوتا
ہے صالح بھی ہوتا ہے لیکن صدیق اور شہید ایک الگ الگ مقام ہیں۔ اس بحث کی بھی حاجت نہیں کہ آیا
صدیق شہید ہوتا ہے یا نہیں ۔ وہ مقام کمال جہاں ہر ایک امر خارق عادت اور معجزہ سمجھا جاتا ہے وہ ان
دونوں مقاموں پر اپنے رتبہ اور درجہ کے لحاظ سے جدا ہے۔ اس لیے اللہ تعالی اسے ایسی قوت عطا کرتا ہے کہ
جو عمدہ اعمال ہیں اور جو عمدہ اخلاق ہیں وہ کامل طور پر اور اپنے اصلی رنگ میں اس سے صادر ہوتے ہیں اور
بلا تکلف صادر ہوتے ہیں کوئی خوف اور رجا ان اعمالِ صالحہ کے صدور کا باعث نہیں ہوتا ہے بلکہ وہ اس کی
فطرت اور طبیعت کا ایک جزو ہو جاتے ہیں تکلف اس کی طبیعت میں نہیں رہتا جیسے ایک سائل کسی شخص کے
پاس آوے تو خواہ اس کے پاس کچھ ہو یا نہ ہو تو اسے دینا ہی پڑے گا۔ اگر خدا کے خوف سے نہیں تو خلقت
کے لحاظ سے مگر اس قسم کا تکلف شہید میں نہیں ہوتا اور یہ قوت اور طاقت اس کی بڑھتی جاتی ہے جوں جوں
بڑھتی جاتی ہے اسی قدر اس کی تکلیف کم ہوتی جاتی ہے اور وہ بوجھ کا احساس نہیں کرتا مثلاً ہاتھی کے سر پر ایک
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۸ )
چیونٹی ہو تو وہ اس کا کیا احساس کرے گا۔
عام لوگوں نے شہید کے معنی صرف یہی سمجھ رکھے ہیں کہ جو شخص لڑائی میں مارا گیا، یا دریا میں ڈوب گیا
کے
یا و با میں مر گیا وغیرہ مگر میں کہتا ہوں کہ اسی پر اکتفا کرنا اور اسی حد تک اس کو محدود رکھنا مومن کی شان سے بعید
ہے شہید اصل میں وہ شخص ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ سے استقامت اور سکینت کی قوت پاتا ہے اور کوئی زلزلہ اور
حادثہ اس کو متغیر نہیں کر سکتا وہ مصیبتوں اور مشکلات میں سینہ سپر رہتا ہے یہاں تک کہ اگر محض خدا تعالیٰ
لیے اس کو جان بھی دینی پڑے تو فوق العادت استقلال اس کو ملتا ہے اور وہ بدوں کسی قسم کا رنج یا حسرت
محسوس کیے اپنا سر رکھ دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ بار بار مجھے زندگی ملے اور بار بار اس کو اللہ کی راہ میں دوں ۔
ایک ایسی لذت اور سروران کی روح میں ہوتا ہے کہ ہر تلوار جوان کے بدن پر پڑتی ہے اور ہر ضرب جوان کو
پیس ڈالے ان کو پہنچتی ہے وہ ان کو ایک نئی زندگی نئی مسرت اور تازگی عطا کرتی ہے یہ ہیں شہید کے معنی ۔
پھر یہ لفظ شہد سے بھی نکلا ہے عبادت شاقہ جو لوگ برداشت کرتے ہیں اور خد کی راہ میں ہر ایک تلخی اور
کدورت کو جھیلتے ہیں اور جھیلنے کے لیے طیار ہو جاتے ہیں وہ شہد کی طرح ایک شیرینی اور حلاوت پاتے ہیں
اور جیسے شہد فِيهِ شِفَاء لِلنَّاسِ کا مصداق ہے یہ لوگ بھی ایک تریاق ہوتے ہیں ان کی صحبت میں آنے
والے بہت سے امراض سے نجات پا جاتے ہیں۔
اور پھر شہید اس درجہ اور مقام کا نام بھی ہے جہاں انسان اپنے ہر کام میں اللہ تعالیٰ کو دیکھتا ہے یا کم از کم
خدا کو دیکھتا ہوا یقین کرتا ہے اس کا نام احسان بھی ہے۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ ء صفحه ۱)
صالحین وہ ہوتے ہیں جن کے اندر سے ہر قسم کا فساد جا تا ر ہے جیسے تندرست آدمی جب ہوتا ہے تو اس کی
زبان کا مزہ بھی درست ہوتا ہے پورے اعتدال کی حالت میں تندرست کہلاتا ہے کسی قسم کا فساد اندر نہیں
رہتا۔ اسی طرح پر صالحین کے اندر کسی قسم کی روحانی مرض نہیں ہوتی اور کوئی مادہ فساد کا نہیں ہوتا اس کا کمال
اپنے نفس میں نفی کے وقت ہے اور شہید ، صدیق ، نبی کا کمال ثبوتی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۶)
صلاح کی حالت میں انسان کو ضروری ہوتا ہے کہ ہر ایک قسم کے فساد سے خواہ وہ عقائد کے متعلق ہو یا
اعمال کے متعلق پاک ہو جیسے انسان کا بدن صلاحیت کی حالت اس وقت رکھتا ہے جبکہ سب اخلاط اعتدال کی
حالت پر ہوں اور کوئی کم زیادہ نہ ہولیکن اگر کوئی خلط بھی بڑھ جائے تو جسم بیمار ہو جاتا ہے اسی طرح پر روح کی
صلاحیت کا مدار بھی اعتدال پر ہے اسی کا نام قرآن شریف کی اصطلاح میں صراط مستقیم ہے صلاح کی حالت
میں انسان محض خدا کا ہو جاتا ہے جیسے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی حالت تھی اور رفتہ رفتہ صالح انسان ترقی
کرتا ہوا مطمئنہ کے مقام پر پہنچ جاتا ہے اور یہاں ہی اس کا انشراح صدر ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ راگست ۱۹۰۱ صفحه ۲)
کامل صلاح یہ ہے کہ کسی قسم کا کوئی بھی فساد باقی نہ رہے بدن صالح میں کسی قسم کا کوئی خراب اور زہریلا
مادہ نہیں ہوتا بلکہ صاف اور مؤید صحت مواد اس میں ہو اس وقت صالح کہلاتا ہے جب تک صالح نہیں لوازم
بھی صالح نہیں ہوتے یہاں تک کہ مٹھاس بھی اسے کڑوی معلوم ہوتی ہے اسی طرح پر جب تک صالح نہیں
بنتا اور ہر قسم کی بدیوں سے نہیں بچتا اور خراب مادے نہیں نکلتے اس وقت تک عبادات کڑوی معلوم ہوتی ہیں
نماز میں جاتا ہے مگر اسے کوئی لذت اور سرور نہیں آتا وہ ٹکریں مار کر منحوس منہ سے سلام پھیر کر رخصت ہوتا ہے
لیکن مزا اسی وقت آتا ہے جب گندے مواد نکل جاتے ہیں تو انس اور ذوق شوق پیدا ہوتا ہے۔ اور اصلاح
انسانی اسی درجہ سے شروع ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۸)
چوتھا درجہ صالحین کا ہے جن کو مواد ر د یہ سے صاف کر دیا گیا ہے اور ان کے قلوب صاف ہو گئے ہیں یہ
قاعدہ کی بات ہے کہ جب تک موادر د یہ دور نہ ہوں اور سوء مزاج رہے تو مزہ زبان تک کا بھی بگڑ جاتا ہے، تلخ
معلوم دیتا ہے اور جب بدن میں پوری صلاحیت اور اصلاح ہو اس وقت ہر ایک شے کا اصل مزہ معلوم ہوتا
ہے اور طبیعت میں ایک قسم کی لذت اور سرور اور چستی اور چالا کی پائی جاتی ہے اسی طرح پر جب انسان گناہ
کی ناپا کی میں مبتلا ہوتا ہے۔ اور روح کا قوام بگڑ جاتا ہے پھر روحانی قوتیں کمزور ہونی شروع ہو جاتی ہیں
یہاں تک کہ عبادات میں مزہ نہیں رہتا طبیعت میں ایک گھبراہٹ اور پریشانی پائی جاتی ہے لیکن جب مواد
رد یہ جو گناہ کی زندگی سے پیدا ہوئے تھے تو بۃ النصوح کے ذریعہ خارج ہونے لگیں تو روح میں وہ اضطراب
اور بے چینی کم ہونے لگتی ہے یہاں تک کہ آخر ایک سکون اور تسلی ملتی ہے پہلے جو گناہ کی طرف قدم اٹھانے
میں راحت محسوس ہوتی تھی اور پھر اسی فعل میں جو نفس کی خواہش کا نتیجہ ہوتا تھا اور جھکنے میں خوشی ملتی تھی اس
طرف جھکتے ہوئے دکھ اور رنج معلوم ہوتا ہے روح پر ایک لرزہ پڑ جاتا ہے اگر اس تاریک زندگی کا وہم یا
تصور بھی آجائے اور پھر عبادات میں ایک لطف ، ذوق ، جوش اور شوق پیدا ہونے لگتا ہے ۔ روحانی قومی جو
گناہ آمیز زندگی سے مردہ ہو چلے تھے ان کا نشو نما شروع ہوتا ہے اور اخلاقی طاقتیں اپنا ظہور کرتی ہیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۲،۱)
منعم علیہ چار قسم کے لوگ ہوتے ہیں نبی صدیق شہدا اور صالح ۔ انبیاء علیہم السلام میں چاروں شانیں جمع