سورة السَّجدَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عزم سفر ہو پھر خواہ وہ تین چار کوس ہی کا سفر کیوں نہ ہو اس میں قصر جائز ہے۔ یہ ہماری سیر سفر نہیں ہے۔ ہاں اگر
امام مقیم ہو تو اس کے پیچھے پوری ہی نماز پڑھنی پڑے گی۔ حکام کا دورہ سفر نہیں ہو سکتا وہ ایسا ہے جیسے کوئی اپنے
باغ کی سیر کرتا ہے۔ خواہ نخواہ قصر کرنے کا تو کوئی وجود نہیں۔ اگر دوروں کی وجہ سے انسان قصر کرنے لگے تو پھر
یہ دائمی قصر ہوگا۔ جس کا کوئی ثبوت ہمارے پاس نہیں ہے۔ حکام کہاں مسافر کہلا سکتے ہیں سعدی نے بھی
کہا ہے۔ ۔
منعم بکوه و دشت و بیاباں غریب نیست هر جا که رفت خیمہ زدوخواب گاہ ساخت
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۰)
جو شخص رات دن دورہ پر رہتا ہے اور اسی بات کا ملازم ہے وہ حالت دورہ میں مسافر نہیں کہلا سکتا۔ اس کو
پوری نماز پڑھنی چاہیے۔
البدر جلد ۶ نمبر ۶ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۷ ء صفحه (۴)
سفر تو وہ ہے جو ضرورتاً گاہے گا ہے ایک شخص کو پیش آوے نہ یہ کہ اس کا پیشہ ہی یہ ہو کہ آج یہاں کل
وہاں ۔ اپنی تجارت کرتا پھرے۔ یہ تقویٰ کے خلاف ہے کہ ایسا آدمی آپ کو مسافروں میں شامل کر کے ساری
عمر نماز قصر کرنے میں ہی گزار دے۔
البدر جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۴)
مرض کی حالت میں قصر نماز نہیں چاہیے البتہ اگر طاقت کھڑے ہونے کی نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں۔
( مکتوبات جلد ۵ نمبر ۵ صفحه ۵۴۔ مکتوب بنام حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب )
فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلوةَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِكُمْ ، فَإِذَا
اطْمَا نَنْتُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلوةَ إِنَّ الصَّلوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَبًا مَّوْقُوتًا
پنجگانہ نمازیں کیا چیز ہیں وہ تمہارے مختلف حالات کا فوٹو ہے۔ تمہاری زندگی کے لازم حال پانچ تغیر ہیں
جو بلا کے وقت تم پر وارد ہوتے ہیں اور تمہاری فطرت کے لیے ان کا وارد ہونا ضروری ہے۔
(1) پہلے جبکہ تم مطلع کیے جاتے ہو کہ تم پر ایک بلا آنے والی ہے ۔ مثلاً جیسے تمہارے نام عدالت سے ایک
وارنٹ جاری ہوا یہ پہلی حالت ہے جس نے تمہاری تسلی اور خوشحالی میں خلل ڈالا سو یہ حالت زوال کے وقت
سے مشابہ ہے کیونکہ اس سے تمہاری خوشحالی میں زوال آنا شروع ہوا۔ اس کے مقابل پر نماز ظہر متعین ہوئی
جس کا وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے۔
(۲) دوسرا تغیر اس وقت تم پر آتا ہے۔ جبکہ تم بلا کے محل سے بہت نزد یک کیے جاتے ہو۔ مثلاً جبکہ تم

بذریعہ وارنٹ گرفتار ہو کر حاکم کے سامنے پیش ہوتے ہو۔ یہ وہ وقت ہے کہ جب تمہارا خوف سے خون خشک
ہو جاتا ہے اور تسلی کا نورتم سے رخصت ہونے کو ہوتا ہے۔ سو یہ حالت تمہاری اس وقت سے مشابہ ہے جبکہ
آفتاب سے نور کم ہو جاتا ہے اور نظر اس پر جم سکتی ہے اور صریح نظر آتا ہے کہ اب اس کا غروب نزدیک ہے۔
اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز عصر مقرر ہوئی ۔
(۳) تیسرا تغیر تم پر اس وقت آتا ہے۔ جو اس بلا سے رہائی پانے کی بکلی امید منقطع ہو جاتی ہے مثلاً جیسے
تمہارے نام فرد قرار داد جرم لکھی جاتی ہے اور مخالفانہ گواہ تمہاری ہلاکت کے لیے گزر جاتے ہیں۔ یہ وہ وقت
ہے کہ جب تمہارے حواس خطا ہو جاتے ہیں اور تم اپنے تئیں ایک قیدی سمجھنے لگتے ہو۔سو یہ حالت اس وقت
سے مشابہ ہے جبکہ آفتاب غروب ہو جاتا ہے اور تمام امیدیں دن کی روشنی کی ختم ہو جاتی ہیں اس روحانی
حالت کے مقابل پر نماز مغرب مقرر ہے۔
(۴) چوتھا تغیر اس وقت تم پر آتا ہے کہ جب بلاتم پر وارد ہی ہو جاتی ہے اور اس کی سخت تاریکی تم پر احاطہ
کر لیتی ہے۔ مثلاً جبکہ فرد قرارداد جرم اور شہادتوں کے بعد حکم سزا تم کو سنایا جاتا ہے اور قید کے لیے ایک پولس مین
کے تم حوالہ کیے جاتے ہو۔ سو یہ حالت اس وقت سے مشابہ ہے۔ جبکہ رات پڑ جاتی ہے اور ایک سخت اندھیرا
پڑ جاتا ہے۔ اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز عشا مقرر ہے۔
(۵) پھر جبکہ تم ایک مدت تک اس مصیبت کی تاریکی میں بسر کرتے ہو۔ تو پھر آخر خدا کا رحم تم پر جوش مارتا
ہے اور تمہیں اس تاریکی سے نجات دیتا ہے۔ مثلاً جیسے تاریکی کے بعد پھر آخر کار صبح نکلتی ہے اور پھر وہی روشنی
دن کی اپنی چمک کے ساتھ ظاہر ہو جاتی ہے۔ سو اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز فجر مقرر ہے اور خدا نے
تمہارے فطرتی تغیرات میں پانچ حالتیں دیکھ کر پانچ نمازیں تمہارے لیے مقرر کیں ۔ اس سے تم سمجھ سکتے ہو
کہ یہ نمازیں خاص تمہارے نفس کے فائدہ کے لیے ہیں پس اگر تم چاہتے ہو کہ ان بلاؤں سے بچے رہو۔ تو تم
پنجگانہ نمازوں کو ترک نہ کرو کہ وہ تمہارے اندرونی اور روحانی تغیرات کا ظل ہیں۔ نماز میں آنے والی بلاؤں کا
علاج ہے تم نہیں جانتے کہ نیا دن چڑھنے والا کس قسم کے قضا و قدر تمہارے لیے لائے گا۔ پس قبل اس کے جو
دن چڑھے تم اپنے مولیٰ کی جناب میں تضرع کرو کہ تمہارے لیے خیر و برکت کا دن چڑھے ۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶۹ ، ۷۰ )
خدا نے اپنے قانون قدرت میں مصائب کو پانچ قسم پر منقسم کیا ہے۔ یعنی آثار مصیبت کے جو خوف

دلاتے ہیں ۔ اور پھر مصیبت کے اندر قدم رکھنا۔ اور پھر ایسی حالت جب نومیدی ۔۔۔۔ پیدا ہوتی ہے اور پھر
زمانہ تاریک مصیبت کا۔ اور پھر صبح رحمت الہی کی یہ پانچ وقت ہیں ۔ جن کے نمونہ پانچ نمازیں ہیں ۔
پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۸۰ ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ یادداشتیں صفحہ ۴۲۲)
یا درکھو کہ یہ جو پانچ وقت نماز کے لیے مقرر ہیں یہ کوئی تحکم اور جبر کے طور پر نہیں بلکہ اگر غور کرو تو یہ دراصل
روحانی حالتوں کی ایک عکسی تصویر ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اَقِمِ الصَّلوةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ یعنی قائم کرو
نماز کو دلوک الشمس سے۔ اب دیکھو ۔ اللہ تعالیٰ نے یہاں قیام صلوۃ کو دلوک شمس سے لیا ہے۔ دلوک کے
معنوں میں گو اختلاف ہے۔ لیکن دو پہر کے ڈھلنے کے وقت کا نام دلوک ہے۔ اب دلوک سے لے کر پانچ
نمازیں رکھ دیں۔ اس میں حکمت اور سر کیا ہے۔ قانون قدرت دکھاتا ہے کہ روحانی تذلیل اور انکسار کے
مراتب بھی دلوک ہی سے شروع ہوتے ہیں۔ اور پانچ ہی حالتیں آتی ہیں پس یہ طبعی نماز بھی اس وقت سے
شروع ہوتی ہے جب حزن اور ہم وغم کے آثار شروع ہوتے ہیں ۔ اس وقت جبکہ انسان پر کوئی آفت یا
مصیبت آتی ہے تو کس قدر تذلیل اور انکساری کرتا ہے۔ اب اس وقت اگر زلزلہ آوے تو تم سمجھ سکتے ہو کہ
طبیعت میں کیسی رقت اور انکساری پیدا ہو جاتی ہے۔ اسی طرح پر سوچو کہ اگر مثلاً کسی شخص پر نالش ہو تو سمن یا
وارنٹ آنے پر اس کو معلوم ہوگا کہ فلاں دفعہ فوجداری یا دیوانی میں نالش ہوتی ہے۔ اب بعد مطالعہ وارنٹ
اس کی حالت میں گویا نصف النہار کے بعد زوال شروع ہوا۔ کیونکہ وارنٹ یا سمن تک تو اسے کچھ معلوم نہ تھا۔
اب خیال پیدا ہوا کہ خدا جانے ادھر وکیل ہو یا کیا ہو؟ اس قسم کے ترددات اور تفکرات سے جوز وال پیدا ہوتا
ہے یہ وہی حالت دلوک ہے۔ اور یہ پہلی حالت ہے جو نماز ظہر کے قائم مقام ہے اور اس کی عکسی حالت نماز ظہر
ہے۔ اب دوسری حالت اس پر وہ آتی ہے جبکہ وہ کمرہ عدالت میں کھڑا ہو۔ فریق مخالف اور عدالت کی طرف
سے سوالات جرح ہورہے ہیں ۔ اور وہ ایک عجیب حالت ہوتی ہے یہ وہ حالت اور وقت ہے جو نماز عصر کا نمونہ
ہے۔ کیونکہ عصر گھوٹنے اور نچوڑنے کو کہتے ہیں ۔ جب حالت اور بھی نازک ہو جاتی ہے اور فرد قرارداد جرم لگ
جاتی ہے تو یاس اور نا امیدی بڑھتی ہے کیونکہ اب خیال ہوتا ہے کہ سزا مل جاوے گی ۔ یہ وہ وقت ہے جو مغرب
کی نماز کا عکس ہے۔ پر جب حکم سنایا گیا اور کنسٹبل یا کورٹ انسپکٹر کے حوالہ کیا گیا تو وہ روحانی طور پر نماز عشاء
کی عکسی تصویر ہے یہاں تک کہ نماز کی صبح صادق ظاہر ہوئی ۔ اور اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا کی حالت کا وقت آگیا تو
روحانی نماز فجر کا وقت آگیا۔ اور فجر کی نماز اس کی عکسی تصویر ہے۔ (رپورٹ جلسہ سالانہ، ۱۸۹۷ صفحہ ۱۶۶، ۱۶۷)

آج 10 میں سے 10 باقی