سورة الزّلزَلة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نماز بھی ظہر ہی سے شروع ہوتی ہے جوز وال کا وقت ہے یہاں تک کہ غروب تک بالکل تاریکی میں جا پڑتا
ہے اور رات میں دعائیں کرتا ہے یہاں تک کہ صبح میں سے جا حصہ لیتا ہے نماز کی تقسیم بھی بتاتی ہے کہ خدا نے
اس تقسیم میں ایک صبح اور باقی چار ایسی رکھی ہیں جو تاریکی سے حصہ رکھتی ہیں ورنہ ممکن تھا کہ اقبال تک ختم
ہو جاتیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۴)
میں طبعاً اور فطرتا اس کو پسند کرتا ہوں کہ نماز اپنے وقت پر ادا کی جاوے اور نماز موقوتہ کے مسئلہ کو بہت ہی
عزیز رکھتا ہوں بلکہ سخت مطر میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ نماز اپنے وقت پر ادا کی جاوے اگر چہ شیعوں نے اور
غیر مقلدوں نے اس پر بڑے بڑے مباحثے کیے ہیں مگر ہم کو ان سے کوئی غرض نہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۲ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱)
لوگ زمانہ جاہلیت میں گالیوں کے واسطے یہ انگلی اٹھایا کرتے تھے اس لیے اس کو سبابہ کہتے ہیں یعنی گالی
دینے والی ۔ خدا تعالیٰ نے عرب کی اصلاح فرمائی اور وہ عادت ہٹا کر فرمایا کہ خدا کو واحد لاشریک کہتے وقت یہ
انگلی اٹھایا کرو تا کہ اس سے وہ الزام اٹھ جاوے۔ ایسے ہی عرب کے لوگ پانچ وقت شراب پیتے تھے اس کے
عوض میں پانچ وقت نماز رکھی ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۶)
ارکان نماز در اصل روحانی نشست و برخواست کے ہیں انسان کو خدا تعالیٰ کے روبرو کھڑا ہونا پڑتا ہے اور
قیام بھی بھی آداب خدمتگاران میں سے ہے۔ رکوع جو دوسرا حصہ ہے۔ بتلاتا ہے کہ گویا تیاری ہے کہ وہ تعمیل حکم کو
کس قدر گردن جھکاتا ہے اور سجدہ کمال ادب اور کمال تدلل اور نیستی کو جو عبادت کا مقصود ہے ظاہر کرتا ہے۔ یہ
آداب اور طرق ہیں جو خدا تعالیٰ نے بطور یادداشت کے مقرر کر دیئے ہیں اور جسم کو باطنی طریق سے حصہ
دینے کی خاطر ان کو مقرر کیا ہے علاوہ ازیں باطنی طریق کے اثبات کی خاطر ایک ظاہری طریق بھی رکھ دیا
ہے۔ اب اگر ظاہری طریق میں ( جو اندرونی اور باطنی طریق کا ایک عکس ہے ) صرف نقال کی طرح نقلیں
اتاری جاویں اور اسے ایک بار گراں سمجھ کر اتار پھینکنے کی کوشش کی جاوے تو تم ہی بتلاؤ اس میں کیا لذت اور حظ
آ سکتا ہے اور جب تک لذت اور سرور نہ آئے اس کی حقیقت کیوں کر متحقق ہوگی اور یہ اس وقت ہوگا ا جب کہ
روح بھی ہمہ نیستی اور تذلل تام ہو کر آستانہ الوہیت پر گرے اور جو زبان بولتی ہے روح بھی بولے اس وقت
ایک سرور اور نور اور تسکین حاصل ہو جاتی ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۳ مورخه ۱۲ را پریل ۱۸۹۹ صفحه ۵)
(نمازوں میں تعداد رکعات کے متعلق فرمایا ۔ ( اس میں اللہ تعالیٰ نے اور اسرار رکھے ہیں جو شخص نماز
پڑھے گا وہ کسی نہ کسی حد پر تو آخر رہے گا ہی اور اسی طرح پر ذکر میں بھی ایک حد تو ہوتی ہے لیکن وہ حد وہی
کیفیت اور ذوق و شوق ہوتا ہے جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے جب وہ پیدا ہو جاتی ہے تو وہ بس کر جاتا ہے۔
دوسرے یہ بات حال والی ہے قال والی نہیں جو شخص اس میں پڑتا ہے وہی سمجھ سکتا ہے۔ اصل غرض
ذکر الہی سے یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کو فراموش نہ کرے اور اسے اپنے سامنے دیکھتا رہے اس طریق پر وہ
گناہوں سے بچا رہے گا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ جون/ ۱۹۰۴ صفحه ۱)
وَلَا تَهِنُوا فِي ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ إِنْ تَكُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا
تَأْلَمُونَ وَتَرْجُونَ مِنَ اللَّهِ مَا لَا يَرْجُونَ وَكَانَ اللهُ عَلِيمًا حَكِيمًا
وَلَا تَهِنُوا فِي ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ اور قوم کی ہمدردی میں سرگرم رہو تھکومت۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۳)
اِنَّا اَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرْكَ اللَّهُ وَلَا
تَكُنْ لِلْخَاسِنِينَ خَصِيمًا
وَلَا تَكُنْ لِلْخَاسِنِينَ خَصِيمًا اور خیانت کرنے والوں کی طرف سے مت جھگڑو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۳)
وَلَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِينَ يَخْتَانُونَ أَنْفُسَهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَانًا
اتيمان
اور خیانت کرنے والوں کی طرف سے مت جھگڑو جو خیانت کرنے سے باز نہیں آتے خدا تعالیٰ خیانت
پیشہ لوگوں کو دوست نہیں رکھتا ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه (۳۶۳)
وَ مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمُ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا
رحيمان
یعنی جس سے کوئی بدعملی ہو جائے یا اپنے نفس پر کسی نوع کا ظلم کرے اور پھر پشیمان ہو کر خدا سے معافی
چاہے تو وہ خدا کو غفور و رحیم پائے گا اس لطیف اور پر حکمت عبارت کا مطلب یہ ہے کہ جیسے لغزش اور گناہ نفوس
نا قصہ کا خاصہ ہے جو ان سے سرزد ہوتا ہے اس کے مقابلہ پر خدا کا ازلی اور ابدی خاصہ مغفرت و رحم ہے اور
اپنی ذات میں وہ غفور و رحیم ہے یعنی اس کی مغفرت سرسری اور اتفاقی نہیں بلکہ وہ اس کی ذات قدیم کی صفت
قدیم ہے جس کو وہ دوست رکھتا ہے اور جو ہر قابل پر اس کا فیضان چاہتا ہے یعنی جب کبھی کوئی بشر بر وقت صدور
لغزش و گناه به ندامت و تو به خدا کی طرف رجوع کرے تو وہ خدا کے نزدیک اس قابل ہو جاتا ہے کہ رحمت اور
مغفرت کے ساتھ خدا اس کی طرف رجوع کرے اور یہ رجوع الہی بندہ نادم اور تائب کی طرح ایک یا دو مرتبہ
میں محدود نہیں بلکہ یہ خدائے تعالیٰ کی ذات میں خاصہ دائمی ہے اور جب تک کوئی گنہ گار تو بہ کی حالت میں اس
کی طرف رجوع کرتا ہے وہ خاصہ اس کا ضرور اس پر ظاہر ہوتا رہتا ہے۔ پس خدا کا قانون قدرت یہ نہیں ہے
کہ جو ٹھو کر کھانے والی طبیعتیں ہیں وہ ٹھو کر نہ کھاویں یا جو لوگ قوی بہیمیہ یا غضبیہ کے مغلوب ہیں ان کی فطرت
بدل جاوے بلکہ اس کا قانون جو قدیم سے بندھا چلا آتا ہے یہی ہے کہ ناقص لوگ جو بمقتضائے اپنے ذاتی
نقصان کے گناہ کریں وہ تو بہ اور استغفار کر کے بخشے جائیں لیکن جو شخص بعض قوتوں میں فطرتاً ضعیف ہے وہ
قومی نہیں ہو سکتا اس میں تبدیل پیدائش لازم آتی ہے اور وہ بداہتا محال ہے اور خود مشہود ومحسوس ہے کہ مثلاً
جس کی فطرت میں سریع الغضب ہونے کی خصلت پائی جاتی ہے وہ بطی الغضب ہر گز نہیں بن سکتا بلکہ ہمیشہ
دیکھا جاتا ہے کہ ایسا آدمی غضب کے موقع پر آثار غضب بلا اختیار ظاہر کرتا ہے اور ضبط سے باہر آ جاتا ہے یا
کوئی نا گفتنی بات زبان پر لے آتا ہے اور اگر کسی لحاظ سے کچھ صبر بھی کرے تو دل میں تو ضرور پیچ و تاب
کھاتا ہے پس یہ احمقانہ خیال ہے کہ کوئی منتر جنتر یا کوئی خاص مذہب اختیار کرنا اس کی طبیعت کو بدلا دے گا
اسی جہت سے اس نبی معصوم نے جس کی لبوں پر حکمت جاری تھی فرمایا خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي
الإِسْلَامِ یعنی جو لوگ جاہلیت میں نیک ذات ہیں وہی اسلام میں بھی داخل ہو کر نیک ذات ہوتے ہیں غرض
طبائع انسانی جواہر کانی کی طرح مختلف الاقسام ہیں بعض طبیعتیں چاندی کی طرح روشن اور صاف بعض گندھک
کی طرح بد بودار اور جلد بھڑ کنے والی بعض زیبق کی طرح بے ثبات اور بے قرار بعض لوہے کی طرح سخت اور
کثیف اور جیسا یہ اختلاف طبائع بدیہی الثبوت ہے ایسا ہی انتظام ربانی کے بھی موافق ہے۔ کچھ بے قاعدہ
بات نہیں کوئی ایسا امر نہیں کہ قانون نظام عالم کے برخلاف ہو بلکہ آسائش و آبادی عالم اسی پر موقوف ہے ظاہر
ہے کہ اگر تمام طبیعتیں ایک ہی مرتبہ استعداد پر ہوتیں تو پھر مختلف طور کے کام ( جو مختلف طور کی استعدادوں پر
موقوف تھے ) جن پر دنیا کی آبادی کا مدار تھا حیز التوا میں رہ جاتے کیونکہ کثیف کاموں کے لیے وہ طبیعتیں
مناسب حال ہیں جو کثیف ہیں اور لطیف کاموں کے لیے وہ طبیعتیں مناسبت رکھتی ہیں جو لطیف ہیں یونانی
حکیموں نے بھی یہی رائے ظاہر کی ہے کہ جیسے بعض انسان حیوانات کے قریب قریب ہوتے ہیں اسی طرح
عقل تقاضا کرتی ہے کہ بعض انسان ایسے بھی ہوں جن کا جو ہر نفس کمال صفوت اور لطافت پر واقعہ ہو۔ تا جس
طرح طبائع انسانی کا سلسلہ نیچے کی طرف اس قدر منزل نظر آتا ہے کہ حیوانات سے جا کر اتصال پکڑ لیا ہے
اسی طرح اوپر کی طرف بھی ایسا متصاعد ہو کہ عالم اعلیٰ سے اتصال پکڑلے ۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۸۷، ۱۸۸ حاشیہ نمبر ۱۱)
وَ مَنْ يَكْسِبُ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِّيَّا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَ
إِثْمًا مُّبِينًا
یعنی جو شخص کوئی خطا یا گناہ کرے اور پھر کسی ایسے شخص پر وہ گناہ لگاوے جس پر وہ گناہ ایک ثابت شدہ امر
نہیں تو اس نے ایک کھلے کھلے بہتان اور گناہ کا بوجھ اپنی گردن پر لیا۔ پس اس جگہ خدائے عز وجل نے بری
کے لفظ سے اس شخص کو مرا دلیا ہے جس پر کوئی گناہ ثابت نہ ہوا ہو اور اگر کوئی ہمارے اس بیان کی مخالفت کر کے
یہ کہے کہ اس جگہ بری کے لفظ سے یہ معنے مراد نہیں ہیں بلکہ یہ مراد ہے کہ ایسے شخص پر گناہ لگاوے جس نے
شہادتوں کے ذریعہ سے عدالت میں اپنا بے گناہ ہونا بپایہ ثبوت پہنچادیا ہو اور گواہوں کے ذریعہ سے اپنا پاک
دامن ہونا ثابت کر دیا ہو تو یہ معنے سراسر فاسد اور قرآن شریف کی منشاء سے صریح مخالف اور ضد ہیں کیونکر اگر
یہی معنے اس آیت کے ہیں تو پھر اس صورت میں یہ بڑی خرابی لازم آتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسے شخص
پر تہمت لگانا کوئی گناہ نہ ہو جس پر وہ گناہ ثابت نہیں ہے بلکہ اسی کی نسبت گناہ ہو جس نے اپنی پاک دامنی پر
عدالت میں گواہ دے دیئے ہوں اور اپنا بے قصور ہونا بپاہ ثبوت پہنچا دیا ہو اور یہ معنی با تفاق تمام گروہ اسلام
باطل ہیں اسی وجہ سے تمام علماء اسلام کے نزدیک ایسے شخص بھی اس آیت کے مواخذہ کے نیچے ہیں جو مستور الحال
عورتوں پر زنا کا الزام لگا ویں اور گو ان عورتوں کے اعمال مخفی ہوں مگر اس آیت میں ان کا نام بری رکھا کیونکہ
شرعی طور پر ان پر جرم کا ثبوت نہیں پس اس نص قرآنی سے ثابت ہوا کہ جس پر شرعی طور پر جرم کا ثبوت نہ ہو وہ
بری ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ عرب کی زبان بھی اس کا نام بری رکھتی ہے کیونکہ قرآن سے بڑھ کر محاورات
عرب کے جاننے کے لیے اور کوئی ذریعہ نہیں اور اسی آیت کے مفہوم کی مؤید قرآن شریف کی وہ آیت ہے جو
جز واٹھارہ سورۃ النور کی تیسری آیت ہے اور وہ یہ ہے۔ وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَلْتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ
شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَنِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً اَبَدًا وَ أُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ ( النور : ۵)
یعنی جو لوگ پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں اور اس تہمت کے ثابت کرنے کے لیے چار گواہ نہ
لاسکیں تو ان کو انٹی ڈڑے مارو اور آئندہ کبھی ان کی گواہی قبول نہ کرو اور یہ لوگ آپ ہی بدکار ہیں ۔ اس جگہ
محصنات کے لفظ کے وہی معنے ہیں جو آیت گذشتہ میں بری کے لفظ کے معنے ہیں اب اگر بموجب قول مولوی
محمد حسین ایڈیٹر اشاعۃ السنۃ کے بری کے لفظ کا مصداق صرف وہ شخص ہو سکتا ہے کہ جس پر اول فرد قرار داد جرم
لگائی جاوے اور پھر گواہوں کی شہادت سے اس کی صفائی ثابت ہو جائے اور استغاثہ کا ثبوت ڈیفنس کے ثبوت
سے ٹوٹ جائے تو اس صورت میں یعنی اگر بری کے لفظ میں جو آیت ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِّيا میں ہے یہی منشا
قرآن کا ہے تو کسی عورت پر مثلاً زنا کی تہمت لگانا کوئی جرم نہ ہوگا بجز اس صورت کے کہ اس نے معتمد گواہوں
کے ذریعہ سے عدالت میں ثابت کر دیا ہو کہ وہ زانیہ نہیں اور اس سے یہ لازم آئے گا کہ ہزار ہا مستور الحال
عورتیں جن کی بد چلنی ثابت نہیں حتی کہ نبیوں کی عورتیں اور صحابہ کی عورتیں اور اہل بیت میں سے عورتیں تہمت
لگانے والوں سے بجز اس صورت کے مخلصی نہ پاسکیں۔ اور نہ بری کہلانے کی مستحق ٹھہر سکیں جب تک یہ
عدالتوں میں حاضر ہو کر اپنی عفت کا ثبوت نہ دیں حالانکہ ایسی تمام عورتوں کی نسبت جن کی بد چلنی ثابت نہ ہو
خدا تعالیٰ نے بار ثبوت الزام لگانے والوں پر رکھا ہے اور ان کو بری اور محصنات کے نام سے پکارا ہے جیسا کہ
اسی آیت ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاء سے سمجھا جاتا ہے۔ اور اگر کسی مخالف کو نبیوں کی عورتوں اور ان کے
صحابہ کی عورتوں اور تمام شرفا کی عورتوں کی ہماری مخالفت کے لیے کچھ پرواہ نہ ہو تو پھر ذرہ شرم کر کے اپنی
عورتوں کی نسبت ہی کچھ انصاف کرے کہ کیا اگر ان پر کوئی شخص ان کی عفت کے مخالف کوئی ایسی تہمت
لگاوے جس کا کوئی ثبوت نہیں تو کیا وہ عورتیں آیت يَرْمِ به بریا کی مصداق ٹھہر کر بری سمجھی جاسکتی ہیں اور
ایسا تہمت لگانے والا سزا کے لائق ٹھہرتا ہے یا وہ اس حالت میں بری سمجھی جائیں گی جبکہ وہ اپنی صفائی اور
پاکدامنی کے عدالت میں گواہ گذرا نہیں اور جب تک وہ بذریعہ شہادتوں کے اپنی عفت کا عدالت میں ثبوت نہ
دیں تب تک جو شخص چاہے ان کی عفت پر حملہ کرے اور ان کو غیر بری قرار دے۔ کیا آیت موصوفہ بالا میں
یعنی آیت يَرْمِ به بریا میں بری کے لفظ کا یہی منشا ہے کہ اس میں گناہ کا ثابت نہ ہونا کافی نہیں بلکہ بذریعہ
قوی شہادتوں کے عفت اور صفائی ثابت ہونی چاہیے ۔۔۔۔۔ اور دوسری قسم بری کی جس میں شخص ملز میں شخص ملزم اپنی
پاک دامنی کا ثبوت دیتا ہے اس کا نام قرآن شریف میں مبڑھ رکھا ہے۔ جیسا کہ فرمایا ہے أُولَئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا
يَقُولُونَ -
تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۱۷ تا ۳۲۰)
زبان عرب اور قرآن شریف کے نصوص صریحہ کے رو سے تمام انسان جو دنیا میں ہیں کیا مرد اور کیا عورت
بری کہلانے کے مستحق ہیں جب تک کہ ان پر کوئی جرم ثابت نہ ہو۔ پس قرآن کے رو سے بری کے معنے ایسے
وسیع ہیں کہ جب تک کسی پر کسی جرم کا ثبوت نہ ہو وہ بری کہلائے گا کیونکہ انسان کے لیے بری ہونا طبعی حالت
ہے اور گناہ ایک عارضہ ہے جو پیچھے سے لاحق ہوتا ہے لہذا اس کے لیے ثبوت درکار ہے ۔
تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۲۲ حاشیه )
ڈسچارج کا عربی میں ٹھیک ٹھیک ترجمہ بری ہے اور ایکسٹ کا ترجمہ مبرء ہے ۔ عرب کے یہ دو مقولے
ہیں کہ أَنَا بَرِيءٌ مِنْ ذَلِكَ وَأَنَا مُبَرَّ مِنْ ذَلِكَ۔ پہلے قول کے یہ معنے ہیں کہ میرے پر کوئی تہمت ثابت
نہیں کی گئی اور دوسرے قول کے یہ معنے ہیں کہ میری صفائی ثابت کی گئی ہے اور قرآن شریف میں یہ دونوں
محاورے موجود ہیں چنانچہ بری کا لفظ قرآن شریف میں بعینہ ڈسچارج کے معنوں پر بولا گیا ہے جیسا کہ وہ
فرماتا ہے وَ مَنْ يَكْسِبُ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيًّا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا الجزء
نمبر ۵ سورہ نساء ۔ یعنی جو شخص کوئی خطا یا کوئی گناہ کرے اور پھر کسی ایسے شخص پر وہ گناہ لگا دے جس پر وہ گناہ
ثابت نہیں تو اس نے ایک کھلے کھلے بہتان اور گناہ کا بوجھ اپنی گردن پر لیا اور مبرء کی مثال قرآن شریف میں
یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أُولَئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ ۔ یہ اس مقام کی آیت ہے کہ جہاں بے لوث اور
بے گناہ ہونا ایک کا ایک وقت تک مشتبہ رہا پھر خدا نے اس کی طرف سے ڈیفنس پیش کر کے اس کی بریت کی۔
اب آیت یزم به بریا سے یہ بداہت ظاہر ہے کہ خدا تعالی نے ایسے شخص کا نام بڑی رکھا ہے جس پر کوئی يَرْمِ
گناہ ثابت نہیں کیا گیا اور یہی وہ مفہوم ہے جس کو انگریزی میں ڈسچارج کہتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی مکابرہ کی راہ
سے یہ کہے کہ اس جگہ بری کے لفظ سے وہ شخص مراد ہے جو مجرم ثابت ہونے کے بعد اپنی صفائی کے گواہوں
کے ذریعہ سے اپنی بریت ظاہر کرے تو ایسا خیال بدیہی طور پر باطل ہے کیونکہ اگر خدا تعالیٰ کا بری کے لفظ سے
یہی منشا ہے تو اس سے یہ خرابی پیدا ہوگی کہ اس آیت سے یہ فتوی ملے گا کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسے شخص پر
جس کا گناہ ثابت نہیں کسی گناہ کی تہمت لگانا کوئی جرم نہیں ہوگا گو وہ مستور الحال شریفوں کی طرح زندگی بسر کرتا
ہی ہوا اور صرف یہ کسر ہو کہ ابھی اس نے بے قصور ہونا عدالت میں حاضر ہو کر ثابت نہیں کیا۔ حالانکہ ایسا سمجھنا
صریح باطل ہے اور اس سے تمام تعلیم قرآن شریف کی زیروز بر ہو جاتی ہے کیونکہ اس صورت میں جائز ہوگا کہ
جو لوگ مثلاً ایسی مستور الحال عورتوں پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں جنہوں نے عدالت میں حاضر ہو کر اس بات کا
ثبوت نہیں دیا کہ وہ ہر قسم کی بدکاری سے مدت العمر محفوظ رہے ہیں وہ کچھ گناہ نہیں کرتے اور ان کو روا ہے کہ
به
مستور الحال عورتوں پر ایسی تہمتیں لگایا کریں حالانکہ ایسا خیال کرنا اس مندرجہ ذیل آیت کے رو سے صریح
حرام اور معصیت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاء
فَاجْلِدُوهُمْ ثَنِينَ جَلْدَةً - یعنی جو لوگ ایسی عورتوں پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں جن کا زنا کا ر ہونا ثابت نہیں
ہے بلکہ مستور الحال ہیں اگر وہ لوگ چار گواہ سے اپنے اس الزام کو ثابت نہ کریں تو ان کو اسی ڈڑے مارنے
چاہئیں اب دیکھو کہ ان عورتوں کا نام خدا نے بری رکھا ہے جن کا زانیہ ہونا ثابت نہیں۔ پس بری کے لفظ کی یہ
تشریح بعینہ ڈسچارج کے مفہوم سے مطابق ہے کیونکہ اگر بری کا لفظ جو قرآن نے آیت يَرْمِ بِهِ بَریا میں
استعمال کیا ہے صرف ایسی صورت پر بولا جاتا ہے کہ جبکہ کسی کو مجرم ٹھہرا کر اس پر فرد قرارداد جرم لگائی جائے اور
پھر وہ گواہوں کی شہادت سے اپنی صفائی ثابت کرے اور استغاثہ کا ثبوت ڈیفنس کے ثبوت سے ٹوٹ جائے تو
اس صورت میں ہر ایک شریر کو آزادی ہوگی کہ ایسی تمام عورتوں پر زنا کا الزام لگاوے جنہوں نے معتمد
گواہوں کے ذریعہ سے عدالت میں ثابت نہیں کر دیا کہ وہ زانیہ نہیں ہیں خواہ وہ رسولوں اور نبیوں کی عورتیں
ہوں اور خواہ صحابہ کی اور خواہ اولیاء اللہ کی اور خواہ اہل بیت کی عورتیں ہوں اور ظاہر ہے کہ آیت يَرْمِ بِهِ بَریا
میں بری کے لفظ سے ایسے معنے کرنے صاف الحاد ہے جو ہرگز خدا تعالیٰ کا منشا نہیں ہے بلکہ بدیہی طور پر اہے معلوم
ہوتا ہے کہ اس آیت میں بری کے لفظ سے خدا تعالیٰ کا یہی منشاء ہے کہ جو مستور الحال لوگ ہیں خواہ مرد ہیں خواہ
عورتیں ہیں جن کا کوئی گناہ ثابت نہیں وہ سب بری کے نام کے مستحق ہیں اور بغیر ثبوت ان پر کا پر کوئی تہمت لگانا
فسق ہے جس سے خدا تعالیٰ اس آیت میں منع فرماتا ہے اور اگر کسی کو نبیوں اور رسولوں کی کچھ پرواہ نہ ہو اور
اپنی ضد سے باز نہ آوے تو پھر ذرا شرم کر کے اپنی عورتوں کی نسبت ہی کچھ انصاف کرے کہ کیا اگر ان پر کوئی
شخص ان کی عفت کے مخالف کوئی ایسی نا پاک تہمت لگا وے جس کا کوئی ثبوت نہ ہو تو کیا وہ عورتیں آیت يَرْمِ
به بریا کی مصداق ٹھہر کر بری سمجھی جاسکتی ہیں اور ایسا تہمت لگانے والا سزا کے لائق ٹھہرتا ہے یا وہ محض اس
حالت میں بری سمجھی جائیں گی جبکہ وہ اپنی صفائی اور پاک دامنی کے بارے میں عدالت میں گواہ گذرا نیں
اور جب تک وہ بذریعہ شہادتوں کے اپنی عفت کا عدالت میں ثبوت نہ دیں تب تک جو شخص چاہے ان کی عفت
پر حملہ کیا کرے اور ان کو غیر بری قرار دے اور ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے آیت موصوفہ میں بار ثبوت تہمت
لگانے والے پر رکھا ہے اور جب تک تہمت لگانے والا کسی گناہ کو ثابت نہ کرے تب تک تمام مردوں اور
عورتوں کو بری کہلانے کے مستحق ٹھہرایا ہے۔ پس قرآن اور زبان عرب کے رو سے بری کے معنے ایسے وسیع
ہیں کہ جب تک کسی پر کسی جرم کا ثبوت نہ ہو وہ بری کہلائے گا کیونکہ انسان کے لیے بری ہونا طبعی حالت ہے
اور گناہ ایک عارضہ ہے جو پیچھے سے لاحق ہوتا ہے۔ ( تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ جلد ۴۴۱ تا ۴۴۴)
وَلَوْلَا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ وَرَحْمَتُهُ لَهَمَّتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ أَنْ يُضِلُّوكَ وَمَا
يُضِلُّونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَ مَا يَضُرُّونَكَ مِنْ شَيْءٍ وَ أَنْزَلَ اللهُ عَلَيْكَ الْكِتَبَ وَ
الْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا
تجھے
یعنی خدا نے تجھ پر کتاب اُتاری اور حکمت یعنی دلائل حقیت کتاب و حقیت رسالت تجھ پر ظاہر کیے اور
وہ علوم سکھائے جنہیں تو خود بخود جان نہیں سکتا تھا اور تجھ پر اس کا ایک عظیم فضل ہے۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۶)
وَ كَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا یعنی تیرے پر خدا کا سب سے زیادہ فضل ہے اور کوئی نبی تیرے مرتبہ
تک نہیں پہنچ سکتا۔ یہی تعریف بطور پیشگوئی زبور باب ۴۵ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں موجود
ہے جیسا کہ فرمایا کہ خدا نے جو تیرا خدا ہے خوشی کے روغن سے تیرے مصاحبوں سے زیادہ تجھے معطر کیا۔
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۰۶ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
یعنی خدا تعالیٰ نے تجھ کو وہ علوم عطا کیے جو تو خود بخود نہیں جان سکتا تھا اور فضل الہی سے فیضانِ الہی سب
سے زیادہ تیرے پر ہوا یعنی تو معارف الہیہ اور اسرار اور علوم ربانی میں سب سے بڑھ گیا اور خدا تعالیٰ نے اپنی
معرفت کے عطر کے ساتھ سب سے زیادہ تجھے منتظر کیا غرض علم اور معرفت کو خدا تعالیٰ نے حقیقت اسلامیہ
کے حصول کا ذریعہ ٹھہرایا ہے اور اگر چہ حصول حقیقت اسلام کے وسائل اور بھی ہیں جیسے صوم و صلوۃ اور دعا اور
تمام احکام الہی جو چھ سو سے بھی کچھ زیادہ ہیں لیکن علم عظمت و وحدانیت ذات اور معرفت شیون وصفات
جلالی و جمالی حضرت باری عزاسمہ وسیلۃ الوسائل اور سب کا موقوف علیہ ہے کیونکہ جو شخص غافل دل اور
معرفت الہی سے بکلی بے نصیب ہے وہ کب توفیق پاسکتا ہے کہ صوم اور صلوٰۃ بجالا وے یا دعا کرے یا اور
خیرات کی طرف مشغول ہو ان سب اعمال صالح کا محرک تو معرفت ہی ہے اور یہ تمام دوسرے وسائل
دراصل اسی کے پیدا کردہ اور اس کے بنین و بنات ہیں اور ابتدا اس معرفت کی پر توہ اسم رحمانیت سے ہے نہ
کسی عمل سے نہ کسی دعا سے بلکہ بلا علت فیضان سے صرف ایک موہبت ہے يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَيُضِلُّ مَنْ
یشاء ۔ مگر پھر یہ معرفت اعمال صالحہ اور حصن ایمان کے شمول سے زیادہ ہوتی جاتی ہے یہاں تک کہ آخر الہام
اور کلام الہی کے رنگ میں نزول پکڑ کر تمام محن سینہ کو اس نور سے منور کر دیتی ہے جس کا نام اسلام ہے اور اس
معرفتِ تامہ کے درجہ پر پہنچ کر اسلام صرف لفظی اسلام نہیں رہتا بلکہ وہ تمام حقیقت اس کی جو ہم بیان کر چکے
ہیں حاصل ہو جاتی ہے اور انسانی روح نہایت انکسار سے حضرت احدیت میں اپنا سر رکھ دیتی ہے تب دونوں
طرف سے یہ آواز آتی ہے کہ جو میرا سو تیرا ہے۔ یعنی بندہ کی روح بھی بولتی ہے اور اقرار کرتی ہے کہ یا الہی جو
میرا ہے سو تیرا ہے اور خدا تعالیٰ بھی بولتا ہے اور بشارت دیتا ہے کہ اے میرے بندے جو کچھ زمین آسمان
وغیرہ میرے ساتھ ہے وہ سب تیرے ساتھ ہے۔ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۷ تا ۱۸۹)
رسول اللہ صلی اللہ علی وسلم پر خدا کا بہت بڑا فضل تھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَ كَانَ فَضْلُ اللهِ
عَلَيْكَ عَظِيمًا اور اصل یہ ہے کہ انسان بچتا بھی فضل سے ہی ہے۔ پس جس شخص پر خدا تعالیٰ کا فضل عظیم ہو اور
جس کو کل دنیا کے لیے مبعوث کیا گیا ہو اور جو رحمۃ للعالمین ہو کر آیا ہو۔ اس کی عصمت کا اندازہ اسی سے ہو
سکتا ہے۔ عظیم الشان بلندی پر جو شخص کھڑا ہے ایک نیچے کھڑا ہوا اس کا مقابلہ کیا کر سکتا ہے؟ مسیح کی ہمت اور
دعوت صرف بنی اسرائیل کی گم شدہ بھیڑوں تک محدود ہے۔ پھر اس کی عصمت کا درجہ بھی اسی حد تک ہونا
چاہیے لیکن جو شخص کل عالم کی نجات اور رستگاری کے واسطے آیا ہے ایک دانشمند خود سوچ سکتا ہے کہ اس کی
تعلیم کیسی عالمگیر صدا عالمگیر صداقتوں پر مشتمل ہوگی اور اسی لیے وہ اپنی تعلیم اور تبلیغ میں کس درجہ کا معصوم ہوگا۔ او
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۲ صفحه ۵)
حقیقت یہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں ایسی فضیلت ہے جو کسی نبی میں نہیں ہے میں اس کو
عزیز رکھتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات کو جو شخص بیان نہیں کرتا وہ میرے نزدیک کافر ہے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۳ صفحه ۲)
ہم قرآن سے کیا بلکہ کل کتابوں سے دکھا سکتے ہیں کہ جس قدر اخلاق اور خوبیاں کل انبیاء میں تھیں وہ سب
کی سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع تھیں۔ وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا اسی کی طرف اشارہ ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۵ مورخه ۱۶ استمبر ۱۹۰۴ صفحه (۲)
وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ سَنْدُ خِلْهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا وَعْدَ اللهِ حَقًّا وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللهِ قِيلًا
یعنی خدا مومنین صالحین کو ہمیشہ کی بہشت میں داخل کرے گا خدا کی طرف سے یہ سچا وعدہ ہے اور خدا سے