سورة العَصر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کہ مسیح مرا نہیں بلکہ زندہ ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۹۰ تا ۲۹۹)
تیسری دلیل آپ نے یہ پیش کی ہے کہ سورت نساء میں ہے وَ مَا قَتَلُوهُ يَقِينَا بَلْ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَ
كَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا آپ اس میں بھی قبول کرتے ہیں کہ یہ آیت قطعیه الدلالة نہیں مگر باوجود اس کے
۔
آپ کے دل میں یہ خیال ہے کہ اس رفع سے رفع مع الجسد مراد ہے کیونکہ وَ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ کے ضمیر کا
مرجع بھی روح مع الجسد ہے۔ لیکن حضرت آپ کی یہ سخت غلطی ہے نفی قتل اور نفی مصلوبیت سے تو صرف یہ مدعا
اللہ جل شانہ کا ہے کہ مسیح کو اللہ جل شانہ نے مصلوب ہونے سے بچالیا اور آیت بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ اس وعدہ
کے ایفا کی طرف اشارہ ہے جو دوسری آیت میں ہو چکا ہے اور اس آیت کے ٹھیک ٹھیک معنے سمجھنے کے لیے اس
آیت کو بغور پڑھنا چاہیے جس میں رفع کا وعدہ ہوا تھا اور وہ آیت یہ ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى
حضرت اس رافِعُكَ اِلی میں جو رفع کا وعدہ دیا گیا تھا یہ وہی وعدہ ہے جو آیت بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ میں پورا
کیا گیا۔ اب آپ وعدہ کی آیت پر نظر ڈال کر دیکھئے کہ اس کے پہلے کون لفظ موجود ہیں تو فی الفور آپ کو نظر
آجائے گا کہ اس سے پہلے اِنِّي مُتَوَفِّيكَ ہے اب ان دونوں آیتوں کے ملانے سے جن میں سے ایک وعدہ کی
آیت اور ایک ایفا وعدہ کی آیت ہے آپ پر کھل جائے گا کہ جس طرز سے وعدہ تھا اسی طرز سے ز سے وہ پورا ہونا چاہیے
تھا یعنی وعدہ یہ تھا کہ اسے عیسی میں تجھے مارنے والا ہوں اور اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اس سے صاف کھل گیا
کہ ان کی روح اٹھائی گئی ہے کیونکہ موت کے بعد روح ہی اٹھائی جاتی ہے نہ کہ جسم خدا تعالیٰ نے اس آیت میں یہ
نہیں کہا کہ میں تجھے آسمان کی طرف اٹھانے والا ہوں بلکہ یہ کہا کہ اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور جولوگ موت
کے ذریعہ سے اس کی طرف اٹھائے جاتے ہیں اسی قسم کے لفظ ان کے حق میں بولے جاتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی
طرف اٹھائے گئے یا خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کر گئے ۔ (الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۱۶۷، ۱۶۸)
وَ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ یعنی عیسی نہ مصلوب ہوا نہ مقتول ہوا اس بیان سے یہ بات منافی نہیں ہے کہ
حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر زخمی ہو گئے کیونکہ مصلوبیت سے مراد وہ امر ہے جو صلیب پر چڑھانے کی
علت غائی ہے اور وہ قتل ہے اور کچھ شک نہیں کہ خدا تعالیٰ نے دشمنوں کے اس اصل مقصود سے ان کو محفوظ
رکھا اس کی مثال ایسی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا ہے واللہ
يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدة :(۶۸) یعنی خدا تجھ کو لوگوں سے بچائے گا۔ حالانکہ لوگوں نے طرح طرح کے
دکھ دیئے وطن سے نکالا دانت شہید کیا انگلی کو زخمی کیا اوکئی زخم تلوار کے پیشانی پر لگائے سو در حقیقت اس پیشگوئی
سورة ا النساء
میں بھی اعتراض کا محل نہیں کیونکہ کفار کے حملوں کی علت غائی اور اصل مقصود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زخمی
کرنا یا دانت کا شہید کرنا نہ تھا بلکہ قتل کرنا مقصود بالذات تھا۔ سو کفار کے اصل ارادے سے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو خدا نے محفوظ رکھا ۔ اسی طرح جن لوگوں نے حضرت مسیح کو سولی پر چڑھایا تھا ان کی اس کاروائی کی
علت غائی حضرت مسیح کا زخمی ہونا نہ تھا بلکہ ان کا اصل ارادہ حضرت عیسی علیہ السلام کو سولی کے ذریعہ سے قتل کر
دینا تھا سو خدا نے ان کو اس بدارادہ سے محفوظ رکھا اور کچھ شک نہیں کہ وہ مصلوب نہیں ہوئے پس قول مَا صَلَبُوهُ
ان پر صادق آیا۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۱ حاشیه )
مجھ سے پہلے یہودیوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت بھی یہی ارادہ کیا کہ ناحق مجرم ٹھہرا کر سولی
دلا دیں ۔ مگر خدا کی قدرت دیکھو کہ کس طرح اس نے اپنے اس مقبول کو بچا لیا اس نے پیلاطوس کے دل میں ڈال
دیا کہ شخص بے گناہ ہے اور فرشتہ نے خواب میں اس کی بیوی کو ایک رعب ناک نظارہ میں ڈرایا کہ اس شخص کے
مصلوب ہونے میں تمہاری تباہی ہے۔ پس وہ ڈر گئے اور اس نے اپنے خاوند کو اس بات پر مستعد کیا کہ کسی حیلہ
سے مسیح کو یہودیوں کے بدارادہ سے بچالے۔ پس اگر چہ وہ بظاہر یہودیوں کے آنسو پونچھنے کے لیے صلیب پر
چڑھایا گیا لیکن وہ قدیم رسم کے موافق نہ تین دن صلیب پر رکھا گیا جو کسی کے مارنے کے لیے ضروری تھا اور نہ
ہڈیاں توڑی گئیں بلکہ یہ کہہ کر بچالیا گیا کہ اس کی تو جان نکل گئی اور ضرور تھا کہ ایسا ہی ہوتا تا خدا کا مقبول اور
راست باز نبی جرائم پیشہ کی موت سے مرکز یعنی صلیب کے ذریعہ سے جان دے کر اس لعنت کا حصہ نہ لیوے جو
روز ازل سے ان شریروں کے لیے مقرر ہے جن کے تمام علاقے خدا سے ٹوٹ جاتے ہیں اور در حقیقت جیسا کہ
لعنت کا مفہوم ہے وہ خدا کے دشمن اور خدا ان کا دشمن ہو جاتا ہے ہے پس پس کیوں کیوں کر کر وہ وہ لعنت لعنت جس کا یہ نا پاک مفہوم ا ہے
ایک برگزیدہ پر وارد ہوسکتی ہے؟ سو اس لیے حضرت عیسی علیہ السلام صلیبی موت سے بچائے گئے۔ اور جیسا کہ تحقیق
سے ظاہر ہوتا ہے وہ کشمیر میں آ کر فوت ہوئے اور اب تک نبی شہزادہ کے نام پر کشمیر میں ان کی قبر موجود ہے۔
اور لوگ بہت تعظیم سے اس کی زیارت کرتے ہیں اور عام خیال ہے کہ وہ ایک شہزادہ نبی تھا جو اسلامی ملکوں کی
طرف سے اسلام سے پہلے کشمیر میں آیا تھا اور اس شہزادہ کا نام غلطی سے بجائے یسوع کے کشمیر میں یوز آسف کر
کے مشہور ہے جس کے معنے ہیں کہ یسوع غم ناک۔ اور جب پلاطوس کی بیوی کو فرشتہ نظر آیا اور اس نے اس کو
دھمکایا کہ اگر یسوع مارا گیا تو تمہاری تباہی ہوگی یہی اشارہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بچانے کے لیے تھا ایسا دنیا میں
کبھی نہیں ہوا کہ اس طرح پر کسی راستباز کی حمایت کے لیے فرشتہ ظاہر ہوا ہو اور پھر رویا میں فرشتہ کا ظاہر ہونا عبث
اور لاحاصل گیا ہو اور جس کی سفارش کے لیے آیا ہو وہ ہلاک ہو گیا ہو۔ غرض یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس وقت
کے یہودی اپنے ارادہ میں نامراد ر ہے۔ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام جس کو ٹھے میں رکھے گئے تھے جو قبر کے نام
سے مشہور تھا اور دراصل ایک بڑا وسیع کوٹھا تھا وہ اس سے تیسرے دن بخیر و عافیت باہر آگئے اور شاگردوں کو ملے
اور ان کو مبارک باد دی کہ میں خدا کے فضل سے دنیوی زندگی کے ساتھ بدستور اب تک زندہ ہوں اور پھر ان کے
ہاتھ سے لے کر روٹی اور کباب کھائے اور اپنے زخم ان کو دکھلائے اور چالیس دن تک ان کے ان زخموں کا اس
ج ہوتا رہا جس کو قرابادینوں میں مرہم عیسی یا مرہم رسل یا مرہم حوار بین کے نام سے موسوم
کرتے ہیں یہ مرہم چوٹ وغیرہ کے زخموں کے لیے بہت مفید ہے اور قریباً طب کی ہزار کتاب میں اس مرہم کا
ذکر ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی چوٹوں کے لیے اس کو بنایا گیا تھا وہ پرانی طب کی کتابیں عیسائیوں کی جو آج
سے چودہ سو برس پہلے رومی زبان میں تصنیف ہو چکی تھیں اُن میں اس مرہم کا ذکر ہے اور یہودیوں اور مجوسیوں کی
طبابت کی کتابوں میں بھی یہ نسخہ مرہم عیسی کا لکھا گیا ہے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مرہم الہامی ہے اور اس وقت جبکہ
حضرت مسیح علیہ السلام کو صلیب پر کسی قدر زخم پہنچے تھے انہیں دنوں میں خدا تعالیٰ نے بطور الہام یہ دوائیں ان پر
ظاہر کی تھیں۔
یہ مرہم پوشیدہ راز کا نہایت یقینی طور پر پتہ لگاتی ہے اور قطعی طور پر ظاہر کرتی ہے کہ در حقیقت حضرت عیسیٰ علیہ
السلام صلیبی موت سے بچائے گئے تھے کیونکہ اس مرہم کا تذکرہ صرف اہل اسلام کی ہی کتابوں میں نہیں کیا گیا
بلکہ قدیم سے عیسائی یہودی ، مجوسی اور اطباء اسلام اپنی اپنی کتابوں میں ذکر کرتے آئے ہیں اور نیز یہ بھی لکھتے
آئے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی چوٹوں کے لیے یہ مرہم طیار کی گئی تھی حُسن اتفاق سے یہ سب کتابیں
موجود ہیں اور اکثر چھپ چکی ہیں اگر کسی کو سچائی کا پتہ لگانا اور راستی کا سراغ چلا نا منظور ہو تو ضرور ان کتابوں کا
ملاحظہ کرے شاید آسمانی روشنی اس کے دل پر پڑ کر ایک بھاری بلا سے نجات پا جائے اور حقیقت کھل جائے اس
مرہم کو ادنی ادنیٰ طبابت کا مذاق رکھنے والے بھی جانتے ہیں یہاں تک کہ قرابادین قادری میں بھی جو ایک فارسی کی
کتاب ہے تمام مرہموں کے ذکر کے باب میں اس مرہم کا نسخہ بھی لکھا ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ یہی مرہم حضرت
عیسی علیہ السلام کے لیے بنائی گئی تھی پس اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوگا کہ دنیا کے تمام طبیبوں کے اتفاق سے
جو ایک گروہ خواص ہے جن کو سب سے زیادہ تحقیق کرنے کی عادت ہوتی ہے اور مذہبی تعصبات سے پاک ہوتے
ہیں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ مرہم حواریوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی چوٹوں کے لیے طیار کی تھی۔
ایک عجیب فائدہ اس مرہم کے واقعہ کا یہ ہے کہ اس سے حضرت عیسیٰ کے آسمان پر چڑھنے کی بھی ساری
حقیقت کھل گئی اور ثابت ہو گیا کہ یہ تمام باتیں بے اصل اور بیہودہ تصورات ہیں اور نیز یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ
رفع جس کا قرآن شریف میں ذکر ہے حقیقت میں وفات کے بعد تھا اور اسی رفع مسیح سے خدا تعالیٰ نے
یہودیوں اور عیسائیوں کے اس جھگڑے کا فیصلہ کیا جو صد ہا برس سے ان کے درمیان چلا آتا تھا یعنی یہ کہ
حضرت عیسیٰ مردودوں اور ملعونوں سے نہیں ہیں اور نہ کفار میں سے جن کا رفع نہیں ہوتا بلکہ وہ سچے نبی ہیں اور
در حقیقت ان کا رفع روحانی ہوا ہے جیسا کہ دوسرے نبیوں کا ہوا یہی جھگڑا تھا اور رفع جسمانی کی نسبت کوئی
جھگڑا نہ تھا بلکہ وہ غیر متعلق بات تھی جس پر کذب اور صدق کا مدار نہ تھا۔ بات یہ ہے کہ یہود یہ چاہتے تھے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب کا الزام دے کر ملعون ٹھہر اویں یعنی ایسا شخص جس کا مرنے کے بعد خدا کی
طرف روحانی رفع نہیں ہوتا اور نجات سے جو قرب الہی پر موقوف ہے بے نصیب رہتا ہے سو خدا نے اس
جھگڑے کو یوں فیصلہ کیا کہ یہ گواہی دی کہ وہ صلیبی موت جو روحانی رفع سے مانع ہے حضرت مسیح پر ہرگز وارد
نہیں ہوئی اور ان کا وفات کے بعد رفع الی اللہ ہو گیا ہے۔ اور وہ قرب الہی پا کر کامل نجات کو پہنچ گیا کیونکہ
جس کیفیت کا نام نجات ہے اسی کا دوسرے لفظوں میں نام رفع ہے اسی کی طرف ان آیات میں اشارہ ہے
که وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا مَا صَلَبُوهُ ۔۔۔۔۔ بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ - ( كتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۰ تا ۲۳)
ایک بڑا دھو کہ ان کم فہم علماء کو یہ لگا ہوا ہے جب قرآن شریف میں یہ لوگ یہ آیت پڑھتے ہیں کہ مَا قَتَلُوهُ
ا صَلَبُوهُ وَ لكِنْ شُبِّهَ لَهُمُ اور نیز یہ آیت کہ بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ تو اپنی غایت درجہ کی نادانی سے یہ
خیال کر لیتے ہیں کہ نفی قتل اور نفی صلیب اور لفظ رفع اسی پر دلالت کرتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام یہود
کے ہاتھ سے بیچ کر اپنے جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چلے گئے ۔ گویا بجز آسمان کے اور کوئی جگہ ان کے
پوشیدہ کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کو زمین پر نہیں ملتی تھی ۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وسلم کو کافروں کے ہاتھ سے
محفوظ رکھنے کے لیے تو ایک وحشت ناک اور سانپوں سے بھری ہوئی غار کفایت ہو گئی مگر مسیح کے دشمن زمین
پر اس کو نہیں چھوڑ سکتے تھے خواہ اللہ تعالیٰ ان کو بچانے کے لیے زمین پر کیسی ہی تدبیر کرتا اس لیے مجبوراً
یہودیوں سے اللہ تعالیٰ نے نعوذ باللہ عاجز آ کر ان کے لیے آسمان تجویز کیا قرآن میں تو رفع الی السماء
کا ذکر بھی نہیں بلکہ رفع الی اللہ کا ذکر ہے جو ہر ایک مؤمن کے لیے ہوتا ہے۔
یہ لوگ یہ بھی نہیں سوچتے کہ اگر یہی قصہ صحیح ہے تو قرآن شریف نے جو اس قصہ کو لکھا تو ان آیات کی شان
وَمَا
نزول کیا تھی اور کون سا جھگڑا یہود اور نصاری میں حضرت عیسیٰ کے آسمان پر معہ جسم عنصری کے جانے کے متعلق تھا
جس جھگڑے کو قرآن شریف نے ان آیات کے ساتھ فیصلہ کرنا چاہا۔ ظاہر ہے کہ قرآن شریف کے مقاصد میں
سے ایک بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ یہود اور نصاری کے اختلافات کو حق اور راستی کے ساتھ فیصلہ کرے سویا در ہے کہ
یہود اور نصاری میں جو حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت اختلاف تھا اور اب بھی ہے وہ اختلاف ان کے رفع روحانی
کے بارے میں ہے یہود نے صلیب دیئے جانے سے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ حضرت عیسی کا رفع روحانی نہیں ہوا اور نعوذ
باللہ وہ ملعون ہیں کیونکہ ان کے مذہب کے رو سے ہر ایک مومن کا مرنے کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف رفع ہوتا ہے
لیکن جو شخص صلیب کے ذریعہ سے مارا جائے اس کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوتا یعنی وہ شخص لعنتی ہوتا ہے پس
یہودیوں کی یہ حجت تھی کہ حضرت عیسی علیہ السلام مصلوب ہو گئے اس لیے ان کا رفع روحانی نہیں ہوا اور وہ لعنتی ہیں
اور نالائق عیسائیوں نے بھی تین دن کے لیے حضرت عیسیٰ کو رفع سے محروم سمجھا اور لعنتی ٹھہرایا اب قرآن شریف کا
اس ذکر سے مدعا یہ ہے کہ حضرت عیسی کے روحانی رفع پر گواہی دے سو اللہ تعالیٰ نے مَا قَتَلُوهُ وَمَا وَمَا صَلَبُوهُ کہہ کر
نفی صلیب کی اور پھر اس کا نتیجہ یہ نکالا کہ بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ اور اس طرح پر جھگڑے کا فیصلہ کر دیا۔
اب انصافاً دیکھو کہ اس جگہ رفع جسمانی کا تعلق اور واسطہ کیا ہے۔ یہودیوں میں سے اب تک لاکھوں
تک زندہ موجود ہیں ۔ ان کے عالموں فاضلوں کو پوچھ لو کہ کیا آپ لوگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مصلوب
ہونے سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ ان کا رفع روحانی نہیں ہوا یا یہ کہ ان کا رفع جسمانی نہیں ہوا۔ ایسا ہی یہودیہ
کہتے تھے کہ سچا مسیح اس وقت آئے گا کہ جب ایلیا نبی ملا کی کی پیشگوئی کے موافق دوبارہ دنیا میں آ جائے گا
پھر جبکہ خدا تعالیٰ نے اپنی کمال حکمت سے جس کی حقیقت انسانوں پر نہیں کھل سکتی یہود کو اس امتحان میں ڈالا
کہ ایلیا نبی جس کا ان کو انتظار تھا آسمان سے نازل نہ ہوا اور حضرت ابن مریم نے مسیح ہونے کا دعویٰ کر دیا تو یہ
دعوی یہودیوں کو خلاف نصوص صریحہ معلوم ہوا اور انہوں نے کہا کہ اگر یہ شخص سچا ہے تو پھر نعوذ باللہ توریت
باطل ہے اور ممکن نہیں کہ خدا کی کتابیں باطل ہوں۔ پس تمام جڑا انکار کی یہی تھی ۔ اسی وجہ سے یہودی حضرت
مسیح کے سخت دشمن ہو گئے اور ان کو کافر اور مرتد اور دجال اور ملحد کہنے لگے اور تمام علماء کا فتویٰ ان کے کفر پر
ہو گیا اور ان میں زاہد اور راہب اور ربانی بھی تھے وہ سب ان کے کفر پر متفق ہو گئے کیونکہ انہوں نے سمجھا کہ
ی شخص ظاہر نصوص کو چھوڑتا ہے۔ یہ تمام فتنہ صرف اس بات سے پڑا کہ حضرت مسیح نے ایلیا نبی کے دوبارہ
آنے کے بارے میں یہ تاویل پیش کی تھی کہ اس سے مراد ایسا شخص ہے جو اس کی خو اور طبیعت پر ہوا اور وہ
یوحنا یعنی یحیی زکریا کا بیٹا ہے مگر یہ تاویل یہودیوں کو پسند نہ آئی ۔ اور جیسا کہ میں نے ابھی لکھا ہے انہوں
نے ان کو ملحد قرار دیا کہ جو نصوص کو ان کے ظاہر سے پھیرتا ہے لیکن چونکہ حضرت عیسی علیہ السلام در حقیقت سچا
نبی تھا اور ان کی تاویل بھی گو بظاہر کیسی ہی بعید از قیاس تھی مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک درست تھی اس لیے بعض
لوگوں کے دلوں میں یہ بھی خیال تھا کہ اگر یہ شخص جھوٹا ہے تو راستبازی کے انوار کیوں اس میں پائے جاتے
ہیں اور کیوں سچے رسولوں کی طرح اس سے نشان ظاہر ہوتے ہیں پس اس خیال کے دور کرنے کے لیے
یہودیوں کے مولوی ہر وقت اسی تدبیر میں لگے ہوئے تھے کہ کسی طرح عوام کو یہ یقین دلایا جائے کہ یہ شخص
نعوذ باللہ کا ذب اور ملعون ہے آخران کو یہ بات سوجھی کہ اگر اس کو صلیب دی جائے تو البتہ ہر ایک پر صاف
طور پر ثابت ہو جائے گا کہ یہ شخص نعوذ باللہ لعنتی ہے اور اس رفع سے بے نصیب ہے جو راستبازوں کا خدا تعالیٰ
کی طرف ہوتا ہے اور اس سے اس کا کا ذب ہونا ثابت ہوگا کیونکہ توریت میں یہ لکھا تھا کہ جو شخص صلیب پر
کھینچا جائے وہ لعنتی ہے یعنی اس کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوتا۔ سو انہوں نے اپنی دانست میں ایسا ہی
کیا یعنی صلیب دیا اور یہ امر نصاری پر بھی مشتبہ ہو گیا اور انہوں نے بھی گمان کیا کہ حضرت مسیح حقیقت میں
مصلوب ہو گئے ہیں اور پھر اس اعتقاد سے یہ دوسرا عقیدہ بھی انہیں اختیار کرنا پڑا کہ وہ لعنتی بھی ہیں مگر لعنت
کے چھپانے کے لیے اور اس کا کلنک دور کرنے کے لیے یہ تجویز سوچی گئی کہ ان کو خدا تعالیٰ کا بیٹا بنایا جائے
ایسا بیٹا جس نے دنیا کے تمام گنہ گاروں کی لعنتیں اپنے سر پر اٹھا لیں اور بجائے دوسرے ملعونوں کے آپ
ملعون بن گیا اور پھر ملعونوں کی موت سے مرا یعنی مصلوب ہوا ۔ کیونکہ بنی اسرائیل میں قدیم سے یہ رسم تھی کہ
جرائم پیشہ اور قتل کے مجرموں کو بذریعہ صلیب ہی ہلاک کیا کرتے تھے اس مناسبت سے صلیبی موت لعنتی موت
شمار کی گئی تھی مگر عیسائیوں کو یہ بڑا دھو کہ لگا کہ انہوں نے اپنے پیر و مرشد اور نبی کو ملعون ٹھہرایا وہ بہت ہی
شرمندہ ہوں گے جب وہ اس بات پر غور کریں گے کہ لعنت کا مفہوم لغت کی رو سے اس بات کو چاہتا ہے کہ
شخص ملعون در حقیقت خدا سے مرتد ہو گیا ہو۔ کیونکہ لعنت ایک خدا کا فعل ہے اور یہ فعل انسان کے اس فعل
کے بعد ظہور میں آتا ہے کہ جب انسان عمداً بے ایمان ہو کر خدا تعالیٰ سے تمام تعلقات توڑ دے اور خدا سے
بیزار ہو جائے اور خدا اس سے بیزار ہو جائے سو جب ایسے شخص سے خدا بھی بیزار ہو جائے اور اس کو اپنی
درگاہ سے رد کر دے اور اس کو دشمن پکڑے تو اس صورت میں اس مردود کا نام ملعون ہوتا ہے اور یہ امر ضروری
ہوتا ہے کہ یہ شخص ملعون خدا سے بیزار ہو اور خدا تعالیٰ اس سے بیزار ہو اور شخص ملعون خدا تعالیٰ کا دشمن ہو
جائے اور خدا تعالیٰ اس کا دشمن ہو جائے اور شخص ملعون خدا تعالیٰ کی معرفت سے بکلی بے نصیب ہو جائے اور
اندھا اور گمراہ ہو جائے اور ایک ذرہ خدا کی محبت اس کے دل میں نہ رہے۔ اسی لیے لغت کے رو سے لعین
شیطان کا نام ہے۔
پس ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام بالکل اس تہمت سے پاک ہیں کہ نعوذ باللہ ان کو ملعون کہا جائے
اور رفع الی اللہ سے ان کو بے نصیب سمجھا جائے لیکن عیسائیوں نے اپنی حماقت سے اور یہودیوں نے اپنی
شرارت سے ان کو ملعون قرار دیا اور جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں لعنت کا لفظ رفع کے لفظ کی نقیض ہے پس اس سے
یہ لازم آیا کہ وہ نعوذ باللہ موت کے بعد خدا کی طرف نہیں بلکہ جہنم کی طرف گئے کیونکہ لعنتی یعنی وہ شخص جس کا
خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہ ہوا وہ جہنم کی طرف جاتا ہے یہ متفق علیہ اہل اسلام اور یہود کا عقیدہ ہے اسی لیے
نصاری کو یہ عقیدہ رکھنا پڑا کہ حضرت عیسیٰ مرنے کے بعد تین دن تک جہنم میں رہے۔ بہر حال ایک سچے نبی کی
ان دونوں قوموں نے بڑی بے ادبی کی ۔ اس لیے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو اس الزام
سے بری کرے ۔ پس اول تو خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ فرمایا کہ مسیح ابن مریم در حقیقت سچا نبی اور
وجیہ اور خدا تعالیٰ کے مقربوں میں سے تھا اور پھر یہود اور نصاری کے اس وسوسہ کو بھی دور کیا کہ وہ مصلوب ہو
کر لعنتی ہوا اور فرمایا وَ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلكِنْ شُبِّهَ لَهُمُ اور یہ بھی فرمادیا کہ بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ
پس اس طرح پر وہ لعنت اور عدم رفع کی تہمت جو چھ سو برس سے یہود اور نصاری کی طرف سے ان پر وارد کی
گئی تھی اس کو دور فرمایا سو ان آیات کی شان نزول یہی ہے کہ اس وقت کے یہود اور نصاریٰ حضرت مسیح کو
ملعون خیال کرتے تھے اور نہایت ضروری تھا کہ ان شریروں اور احمقوں کی غلطی ظاہر کر کے ان کے جھوٹے
الزام سے حضرت مسیح کو بری کر دیا جائے ۔ پس اس ضرورت کے لیے قرآن شریف نے یہ فیصلہ کر دیا کہ مسیح
مصلوب نہیں ہوا اور جبکہ مصلوب نہ ہوا تو یہ اعتراض سراسر غلط ٹھہرا کہ خدا کی طرف اس کا رفع نہیں ہوا اور نعوذ
باللہ وہ ملعون ہوا بلکہ خدا تعالیٰ نے اور مقربوں کی طرح اس کو بھی رفع کی خلعت سے ممتاز کیا اور خدا تعالیٰ نے
اس فیصلہ میں حضرت عیسیٰ کے ملعون اور غیر مرفوع ہونے کے بارے میں عیسائیوں اور یہودیوں دونوں کو
جھوٹا ٹھہرایا۔
اب اس تمام تحقیق سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسیٰ کی بریت اور ان کا صادق اور غیر کا ذب ہونا جسمانی رفع
پر موقوف نہ تھا اور جسمانی رفع کے نہ ہونے سے ان کا کا ذب اور ملعون ہونا لازم نہ آتا تھا کیونکہ اگر صادق