سورة الهُمَزة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
در حقیقت صلیبی موت سے بچائے گئے تھے کتابوں کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمیشہ یہودی اس بات کا
جواب دینے سے قاصر رہے کہ کیوں کر حضرت مسیح علیہ السلام کی جان بغیر ہڈیاں توڑنے کے صرف دو تین
گھنٹہ میں نکل گئی ۔ اسی وجہ سے بعض یہودیوں نے ایک اور بات بنائی ہے کہ ہم نے مسیح کو تلوار سے قتل کر دیا
تھا حالانکہ یہودیوں کی پرانی تاریخ کے رو سے مسیح کو تلوار کے ذریعہ سے قتل کرنا ثابت نہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی
شان ہے کہ مسیح کے بچانے کے لیے اندھیرا ہوا، بھونچال آیا ، پلاطوس کی بیوی کو خواب آئی ، سبت کے دن کی
رات قریب آگئی جس میں مصلوبوں کو صلیب پر رکھنا روا نہ تھا ۔ حاکم کا دل بوجہ ہولناک خواب کے مسیح
کے چھڑانے کے لیے متوجہ ہوا۔ یہ تمام واقعات خدا نے اس لیے ایک ہی دفعہ پیدا کر دیئے کہ تا مسیح کی جان
بچ جائے اس کے علاوہ مسیح کو نشی کی حالت میں کر دیا کہ ہر ایک کو مردہ معلوم ہو۔ اور یہودیوں پر اس وقت
ہیبت ناک نشان بھونچال وغیرہ کے دکھلا کر بزدلی اور خوف اور عذاب کا اندیشہ طاری کر دیا۔ اور یہ دھڑ کہ اس
کے علاوہ تھا کہ سبت کی رات میں لاشیں صلیب پر نہ رہ جائیں پھر یہ بھی ہوا کہ یہودیوں نے مسیح کو غشی میں
دیکھ کر سمجھ لیا کہ فوت ہو گیا ہے۔ اندھیرے اور بھونچال اور گھبراہٹ کا وقت تھا۔ گھروں کا بھی ان کو فکر پڑا کہ
شاید اس بھونچال اور اندھیرے سے بچوں پر کیا گزرتی ہوگی اور یہ دہشت بھی دلوں پر غالب ہوئی کہ اگر یہ
شخص کا ذب اور کافر تھا جیسا کہ ہم نے دل میں سمجھا ہے تو اس کے اس دکھ دینے کے وقت ایسے ہولناک آثار
کیوں ظاہر ہوئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئے لہذا ان کے دل بیقرار ہو کر اس لائق نہ رہے
کہ وہ مسیح کو اچھی طرح دیکھتے کہ آیا مر گیا یا کیا حال ہے۔ مگر در حقیقت یہ سب امور مسیح کے بچانے کے لیے
خدائی تدبیریں تھیں اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے۔ وَلكِنْ شُبَّهَ لَهُمْ یعنی یہود نے مسیح کو جان
سے مارا نہیں ہے لیکن خدا نے ان کو شبہ میں ڈال دیا کہ گویا جان سے مار دیا ہے۔اس سے راست بازوں کی
خدائے تعالیٰ کے فضل پر بڑی امید بڑھتی ہے کہ جس طرح اپنے بندوں کو چاہے بچالے۔
مسیح ہندوستان میں ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۲،۵۱)
افسوس کس قدر قرآن شریف کی تحریف کی جاتی ہے ۔ یہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ قرآن شریف میں ما
قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ موجود ہے اس سے ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں ۔ مگر ہر ایک عظمند
سمجھ سکتا ہے کہ کسی شخص کا نہ مقتول ہونا نہ مصلوب ہونا اس بات کو مستلزم نہیں کہ وہ مع جسم عنصری آسمان پر اٹھایا
گیا ہو اگلی آیت میں صریح یہ لفظ موجود ہیں کہ لكِن شُبَّهَ لَهُمْ یعنی یہودی قتل کرنے میں کامیاب نہیں
ہوئے۔ مگر ان کو شبہ میں ڈالا گیا کہ ہم نے قتل کر دیا ہے پس شبہ میں ڈالنے کے لیے اس بات کی کیا ضرورت
تھی کہ کسی مومن کو مصلوب کر کے لعنتی بنایا جائے یا خود یہودیوں میں سے کسی کو حضرت عیسی کی شکل بنا کر
صلیب پر چڑھا یا جاوے کیونکہ اس صورت میں ایسا شخص اپنے تئیں حضرت عیسی کا دشمن ظاہر کر کے اور اپنے
اہل وعیال کے پتے اور نشان دے کر ایک دم میں مخلصی حاصل کر سکتا تھا کہ عیسی نے جادو سے مجھے اپنی شکل پر
بنا دیا ہے یہ کس قدر مجنونانہ تو ہمات ہیں کیوں لكِن شُبِّهَ لَهُمْ کے معنے یہ نہیں کرتے کہ حضرت عیسیٰ صلیب
پر فوت نہیں ہوئے مگر غشی کی حالت ان پر طاری ہو گئی تھی بعد میں دو تین روز تک ہوش میں آگئے اور مرہم عیسی
کے استعمال سے ( جو آج تک صد باطبی کتابوں میں موجود ہے جو حضرت عیسی کے لیے بنائی گئی تھی ) ان کے
زخم بھی اچھے ہو گئے۔
پھر ایک اور بد قسمتی ہے کہ وہ ان آیتوں کے شان نزول کو نہیں دیکھتے ۔ قرآن شریف یہود و نصاری کے
اختلافات دور کرنے کے لیے بطور حکم کے تھا تا ان کے اختلافات کا فیصلہ کرے اور اس کا فرض تھا کہ ان کے
متنازعہ فیہ امور کا فیصلہ کرتا پس منجملہ متنازعہ فیہ امور کے ایک یہ امر بھی متنازعہ فیہ تھا کہ یہود کہتے تھے کہ ہماری
توریت میں لکھا ہے کہ جو کاٹھ پر لڑکا یا جاوے وہ لعنتی ہوتا ہے اس کی روح مرنے کے بعد خدا کی طرف نہیں
جاتی ۔ پس چونکہ حضرت عیسیٰ صلیب پر مر گئے اس لیے وہ خدا کی طرف نہیں گئے اور آسمان کے دروازے ان
کے لیے نہیں کھولے گئے اور عیسائیوں نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں عیسائی تھے اپنا یہ
عقیدہ مشہور کیا تھا چنانچہ آج تک وہی عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی صلیب پر جان دے کر لعنتی تو بن گئے مگر یہ
لعنت اور وں کو نجات دینے کے لیے انہوں نے خود اپنے سر پر لے لی تھی اور آخر وہ نہ جسم عنصری کے ساتھ
بلکہ ایک نئے اور ایک جلالی جسم کے ساتھ جو خون اور گوشت اور ہڈی اور زوال پذیر ہونے والے مادہ سے
پاک تھا خدا کی طرف اٹھائے گئے ۔ اور خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں ان دونوں متخاصمین کی نسبت یہ فیصلہ
دیا کہ یہ بات بالکل خلاف واقعہ ہے کہ عیسیٰ کی صلیب پر جان نکلی یا وہ قتل ہوا تا اس سے یہ نتیجہ نکالا جائے کہ وہ
بموجب حکم تو ریت لعنتی ہے بلکہ وہ صلیبی موت سے بچایا گیا اور مومنوں کی طرح اس کا خدا کی طرف رفع ہوا
اور جیسا کہ ہرا یک مومن ایک جلالی جسم خدا سے پا کر خدائے عزوجل کی طرف اٹھایا جاتا ہے وہ بھی اٹھائے
گئے ۔ اور ان نبیوں میں جا ملے جو ان سے پہلے گزر چکے تھے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس بیان
سے سمجھا جاتا ہے کہ جو آپ نے معراج سے واپس آ کر بیان فرمایا کہ جیسے اور نبیوں کے مقدس اجسام دیکھے
ویسا ہی حضرت عیسیٰ کو بھی انہیں کے رنگ میں پایا اور ان کے ساتھ پایا کوئی نرالا جسم نہیں دیکھا۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۸ تا ۴۰)
کہتے ہیں کہ آیت يت مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ محضرت عیسی کی حیات پر دلالت کرتی ہے ان کی ایسی سمجھ پر رونا
آتا ہے کیا جو شخص مصلوب نہیں ہوتا وہ مرتا نہیں ؟ میں نے بار بار بیان کیا ہے کہ قرآن شریف میں نفی صلیب
اور رفع عیسی کا ذکر اس لیے نہیں کہ خدا تعالیٰ حضرت عیسی کی حیات ثابت کرے بلکہ اس لیے یہ ذکر ہے کہ تا یہ
ثابت کرے کہ عیسی لعنتی موت سے نہیں مرا اور مومنوں کی طرح اس کا رفع روحانی ہوا ہے اس میں یہود کا رد
مقصود ہے کیونکہ وہ ان کے رفع ہونے کے منکر ہیں۔ (حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۱ حاشیه )
وَفِي آيَةٍ : وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ إِشَارَةٌ | اور آیت وَ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ میں ایک اور بھی
أُخْرَى، وَهِيَ أَنَّ النَّصَارَى زَعَمُوا أَنَّ اشارہ ہے اور وہ یہ کہ نصاریٰ کا خیال ہے کہ انہیں
عِيسَى صُلِبَ لِأَجْلِ تَطْهِيرِهِمْ مِنَ گناہوں سے پاک کرنے کی خاطر حضرت عیسی علیہ السلام
الْمَعَاصِي وَظَنُّوا كَأَنَّهُ حَمَلَ بَعْدَ کو سولی دیا گیا اور ان کا یہ بھی خیال ہے کہ صلیبی موت کے
الصَّلْبِ جَمِيعَ ذُنُوبِهِمْ عَلَى نَفْسِهِ، وَهُوَ بعد حضرت مسیح نے ان کے تمام گناہ اپنے اوپر اٹھا لیے اور
كَفَّارَةٌ لَّهُمْ وَمُطَهَّرُهُمْ مِنْ جَمِيعِ وہ ان کے لیے کفارہ ہو گئے اور انہیں تمام گناہوں اور
الْمَعَاصِي وَالْخَطِيئَاتِ، فَفِي نَفْيِ الصَّلْبِ خطاؤں سے پاک کرنے والے ہیں پس صلیب کی نفی میں
رَدُّ عَلَى النَّصَارَى وَهَدُمُ لِعَقِيدَةِ نصاری کارد اور ان کے عقیدہ کفارہ کا توڑ ہے اور اس کے
الْكَفَّارَةِ، وَمَعَ ذَلِكَ رَدُّ عَلَى الْيَهُودِ ساتھ ہی یہود کا بھی رد ہے اور ان کے اس مکر کی بھی پیچ کنی
وَاسْتِيْصَالُ لِكَيْدِهِمُ الَّذِي احْتَالُوا ہے جو انہوں نے تو رات کی آڑ لے کر اختیار کیا ۔ نیز اس
اعْتِصَامًا بِالتَّوْرَاةِ، وَإِظْهَارُ بَرِيَّةِ میں ان قوموں کے بہتان سے حضرت مسیح علیہ السلام کی
عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ مِنْ بُهْتَانِ تِلْكَ بریت کا اظہار مقصود ہے۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے
الْأَقْوَامِ۔ فَهَذَا هُوَ السَّبَبُ الَّذِي ذَكَرَ قرآن کریم میں حضرت عیسی علیہ السلام کے صلیب دیئے
الله قِصَّةَ صَلْبِ عِيسَى فِي الْقُرْآنِ جانے کے قصہ کا ذکر کیا ہے اور اس کی تردید کی ہے ورنہ
وَكَذَّبَهُ، وَإِلَّا فَمَا كَانَ فَائِدَةٌ فِي ذِكْرِہ اس کے ذکر کا کوئی فائدہ نہ تھا ایسے کئی نبی گزرے ہیں جو
وَكَمْ مِنْ نَّبِي قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَمَا خدا کی راہ میں قتل کئے گئے تھے۔ لیکن قرآن کریم میں
جَاءَ ذِكرُ قَتْلِهِمْ فِي الْقُرْآنِ فَخُذْ مِنی ان کے قتل کا ذکر موجود نہیں ۔ پس تم اس نکتہ کو مجھ سے سمجھ لو۔ اور
هَذِهِ النُّكْتَةَ وَكُنْ مِنَ الْمُصَدِّقِينَ۔ تصدیق کرنے والوں میں شامل ہو جاؤ۔ ( ترجمہ از مرتب )
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدی صفحہ ۲۲۲، ۲۲۳)
یادر ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت کے مسئلہ کو مسلمان عیسائیوں سے زیادہ سمجھ سکتے ہیں کیونکہ
قرآن شریف میں اس کی موت کا بار بار ذکر ہے لیکن بعض نادانوں کو یہ دھو کہ لگا ہوا ہے کہ اس آیت قرآن شریف
میں یعنی وَ مَا قَتَلُوهُ وَمَا مَا صَلَبُوهُ وَالكِنْ شُبِّهَ لَهُمُ میں لفظ شُبِّهَ سے مراد یہ ہے کہ حضرت عیسی کی جگہ کسی
اور کوسولی دیا گیا اور وہ خیال نہیں کرتے کہ ہر ایک شخص کو اپنی جان پیاری ہوتی ہے پس اگر کوئی اور شخص
حضرت عیسی کی جگہ صلیب دیا جاتا تو صلیب دینے کے وقت ضرور وہ شور مچاتا کہ میں تو عیسی نہیں ہوں اور کئی
دلائل اور کئی امتیازی اسرار پیش کر کے ضرور اپنے تئیں بچالیتا نہ یہ کہ بار بار ایسے الفاظ منہ پر لاتا جن سے اس
کا عیسیٰ ہونا ثابت ہوتا ۔ رہا لفظ شُبّهَ لَهُم سو اس کے وہ معنے نہیں ہیں جو سمجھے گئے ہیں اور نہ ان معنوں کی
تائید میں قرآن اور احادیث نبویہ سے کچھ پیش کیا گیا ہے بلکہ یہ معنی ہیں کہ موت کا وقوعہ یہودیوں پر مشتبہ
کیا گیا وہ یہی سمجھ بیٹھے کہ ہم نے قتل کر دیا ہے حالانکہ مسیح قتل ہونے سے بچ گیا۔ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ
سکتا ہوں کہ اس آیت میں شُبّهَ لَهُمْ کے یہی معنے ہیں اور یہ سنت اللہ ہے خدا جب اپنے محبوبوں کو بچانا
چاہتا ہے تو ایسے ہی دھو کہ میں مخالفین کو ڈال دیتا ہے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب غار ثور میں پوشیدہ
ہوئے تو وہاں بھی ایک قسم کے شُبِّهَ لَهُمُ سے خدا نے کام لیا یعنی مخالفین کو اس دھو کہ میں ڈال دیا کہ انہوں
نے خیال کیا کہ اس غار کے منہ پر عنکبوت نے اپنا جالا بنا ہوا ہے اور کبوتری نے انڈے دے رکھے ہیں پیس
کیوں کر ممکن ہے کہ اس میں آدمی داخل ہو سکے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس غار میں جو قبر کی مانند تھی
تین دن رہے جیسا کہ حضرت مسیح بھی اپنی شامی قبر میں جب غشی کی حالت میں داخل کیے گئے تین دن ہی
رہے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ کو یونس پر بزرگی مت دو یہ بھی اشارہ اس مماثلت کی
طرف تھا کیونکہ غار میں داخل ہونا اور مچھلی کے پیٹ میں داخل ہونا یہ دونوں واقعہ باہم ملتے ہیں پس نفی تفضیل
اس وجہ سے ہے نہ کہ ہر ایک پہلو سے۔ اس میں کیا شک ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف یونس سے
بلکہ ہر ایک نبی سے افضل ہیں ۔
اب خلاصہ کلام یہ کہ اللہ تعالیٰ کی قدیم سنتوں اور عادتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جب مخالف اس
کے