سورة الفِیل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نبیوں اور ماموروں کو قتل کرنا چا کو قتل کرنا چاہتے ہیں تو ان کو ان کے ہاتھ سے اس طرح بھی بچالیتا ہے کہ وہ سمجھ لیتے ہیں
کہ ہم نے اس شخص کو ہلاک کر دیا حالانکہ موت تک اس کی نوبت نہیں پہنچتی اور یا وہ سمجھتے ہیں کہ اب وہ
ہمارے ہاتھ سے نکل گیا حالانکہ وہیں چھپا ہوا ہوتا ہے اور ان کے شر سے بچ جاتا ہے ۔ پس شُبِّهَ لَهُمْ کے
یہی معنی ہیں اور یہ فقرہ شُبِّهَ لَهُم صرف حضرت مسیح سے خاص نہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام جب آگ
میں ڈالے گئے تب بھی یہ عادت اللہ ظہور میں آئی ابراہیم آگ سے جدا نہیں کیا گیا اور نہ آسمان پر چڑھایا
گیا لیکن حسب منطوق آیت قلنا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا آگ اس کو جلا نہ سکی ۔ اسی طرح یوسف بھی جب کو ئیں
میں پھینکا گیا آسمان پر نہیں گیا بلکہ کنواں اس کو ہلاک نہ کر سکا اور ابراہیم کا پیارا فرزند اسماعیل بھی ذبح کے
وقت آسمان پر نہیں اُٹھایا گیا (۔۔۔۔) تھا بلکہ چھری اس کو ذبح نہ کرسکی ایسا ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
رہ غار ثور کے وقت آسمان پر نہیں گئے بلکہ خونخوار دشمنوں کی آنکھیں ان کو دیکھ نہیں سکیں اسی طرح مسیح بھی
صلیب کے وقت آسمان پر نہیں گیا بلکہ صلیب اس کو قتل نہیں کر سکا۔ غرض ان تمام نبیوں میں سے کوئی بھی
مصیبتوں کے وقت آسمان پر نہیں گیا ہاں آسمانی فرشتے ان کے پاس آئے اور انہوں نے مدد کی یہ واقعات
بہت صاف ہیں اور صاف طور پر ان سے ثبوت ملتا ہے کہ حضرت مسیح آسمان پر نہیں گئے اور ان کا اسی قسم کا
رفع ہوا جیسا کہ ابراہیم اور تمام نبیوں کا ہوا تھا اور وہ آخروفات پاگئے۔
محاصره غار
(تحفہ گولڑ ویه، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۳۷ تا ۳۳۹)
قرآن شریف یہود و نصاری کی غلطیوں اور اختلافات کو دور کرنے کے لیے آیا ہے۔ اور قرآن شریف کی
کسی آیت کے معنے کرنے کے وقت جو یہود و نصاری کے متعلق ہو یہ ضرور دیکھ لینا چاہئے کہ ان میں کیا جھگڑا
تھا جس کو قرآن شریف فیصلہ کرنا چاہتا ہے اب اس اصول کو مد نظر رکھ کر اس آیت کے معنے کہ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا
صَلَبُوهُ وَ لكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ ۔۔۔۔۔ بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ بڑی آسانی سے ایک منصف مزاج سمجھ سکتا ہے۔
کیونکہ یہود کے عقیدہ کے رو سے جو شخص صلیب کے ذریعہ سے قتل کیا جائے وہ ملعون ہوتا ہے اور اس کا رفع
روحانی خدا تعالیٰ کی طرف نہیں ہوتا اور وہ شیطان کی طرف جاتا ہے اب خدائے تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ
فیصلہ کرنا تھا کہ حضرت عیسی کا رفع روحانی خدائے تعالیٰ کی طرف ہوا یا نہ ہوا۔ سوخدا نے اوّل یہود کے اس وہم
کو مٹایا کہ حضرت عیسی بذریعہ صلیب قتل ہو چکے ہیں اور فرمایا کہ یہود کا صرف یہ ایک شبہ تھا جو خدا نے ان
کے دلوں میں ڈال دیا عیسی بذریعہ صلیب قتل نہیں ہوا تا اس کو ملعون قرار دیا جائے بلکہ اس کا رفع روحانی ہوا

جیسے کہ اور مومنوں کا ہوتا ہے ظاہر ہے کہ خدائے تعالیٰ کو اس فضول بحث اور فیصلہ کی ضرورت نہ تھی کہ حضرت
عیسیٰ بجسم عنصری آسمان پر گیا یا نہ گیا۔ کیونکہ یہود کا یہ متنازع فیہ امر نہ تھا اور یہود کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ جو شخص
مصلوب ہو جائے وہ مع جسم عنصری آسمان پر نہیں جاتا کیونکہ اس سے تو یہ لازم آتا ہے کہ جو شخص مصلوب نہ
ہو وہ مع جسم عنصری آسمان پر چلا جاتا ہے اور نہ یہود کا یہ عقیدہ ہے کہ بے ایمان اور لعنتی آدمی مع جسم آسمان پر
نہیں جاتا مگر مومن مع جسم عنصری آسمان پر چلا جاتا ہے کیونکہ موسی جو یہود کے نزدیک سب سے بڑا نبی تھا
اس کی نسبت بھی یہود کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ وہ مع جسم آسمان پر چلا گیا۔ پس تمام جھگڑا تو رفع روحانی کا تھا یہود
کی طرف سے اپنے عقیدہ کے موافق یہ بحث تھی کہ نعوذ باللہ حضرت عیسی ملعون ہیں کیونکہ ان کا رفع روحانی
نہیں ہوا وجہ یہ کہ وہ صلیب کے ذریعہ سے مارے گئے پس اسی غلطی کو خدا تعالیٰ نے دور کرنا تھا سو خدا تعالیٰ
نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ عیسی ملعون نہیں ہے بلکہ اس کا رفع روحانی اور مومنوں کی طرح ہو گیا۔
یادر ہے کہ ملعون کا لفظ مرفوع کے مقابل پر آتا ہے جبکہ مرفوع کے معنے روحانی طور پر مرفوع ہو پیس جو
لوگ حضرت عیسیٰ کو بوجہ مصلوب ہونے کے ملعون ٹھہراتے ہیں ان کے نزدیک ملعون کے معنے صرف اس قدر
ہیں کہ ایسے شخص کا رفع روحانی نہیں ہوتا عیسائیوں نے بھی اپنی غلطی سے تین دن کے لیے حضرت عیسیٰ کو
ملعون مان لیا یعنی تین دن تک اس کا رفع روحانی نہیں ہوا۔ اور بموجب ان کے عقیدہ کے حضرت عیسی ملعون
ہونے کی حالت میں تحت الثریٰ میں گئے اور ساتھ کوئی جسم نہ تھا پھر مرفوع ہونے کی حالت میں کیوں جسم کی
ضرورت ہوئی دونوں حالتیں ایک ہی رنگ کی ہونی چاہیئیں ۔ یہ ہماری طرف سے عیسائیوں پر یہ الزام ہے کہ
وہ بھی رفع کے بارے میں غلطی میں پھنس گئے وہ اب تک اس بات کے اقراری ہیں کہ صلیب کا نتیجہ توریت
کی رو سے ایک روحانی امر تھا یعنی لعنتی ہونا جس کو دوسرے لفظوں میں عدم رفع کہتے ہیں ۔ پس بموجب ان
کے عقیدہ کے عدم رفع روحانی طور پر ہی ہوا اس حالت میں رفع بھی روحانی ہونا چاہیے تھا تا تقابل قائم رہے،
عیسائی صاحبان مانتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ملعون ہونے کی حالت میں صرف روحانی طور پر تحت الثریٰ اور
دوزخ کی طرف گئے اس وقت ان کے ساتھ کوئی جسم نہ تھا پھر جبکہ یہ حالت ہے تو پھر مرفوع ہونے کی حالت
میں کیوں جسم کی سم کی ضرورت پڑی اور کیوں جسم کو ساتھ ملایا گیا حالانکہ قدیم سے توریت کے ماننے والے تمام نبی
اور تمام یہود کے فقیہ صلیبی لعنت کے یہی معنے کرتے آئے ہیں کہ روحانی طور پر رفع نہ ہو۔ اور اب بھی یہی
کرتے ہیں کہ جو شخص صلیب کے ذریعہ سے مارا جائے اس کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوتا۔ لعنت

کے معنے عدم رفع ہے۔ بہر حال جبکہ خدا تعالیٰ نے یہود کا اعتراض دور کرنا تھا اور یہود اب تک عدم رفع سے
مراد روحانی معنے لیتے ہیں یعنی یہ کہتے ہیں کہ روحانی طور عیسیٰ کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوا۔ اور وہ کا ذب
تھا تو پھر خدا تعالیٰ اصل بات کو چھوڑ کر اور طرف کیوں چلا گیا گویا نعوذ باللہ خدا تعالیٰ نے یہود کا اصل جھگڑا
سمجھا ہی نہیں اور ایسے حج کی طرح فیصلہ کیا جو سراسر روئداد مثل کے برخلاف فیصلہ لکھ مارتا ہے ایسا گمان اگر عمداً
خدا تعالیٰ کی نسبت کیا جائے تو پھر کفر میں کیا شک ہے۔
پھر ماسوا اس کے ہم کہتے ہیں کہ اگر مان بھی لیا جائے کہ خدائے تعالیٰ نے یہود کے اصل جھگڑے کی اس
جگہ پرواہ نہ رکھ کر ایک نئی بات بیان کر دی ہے جس کا بیان کرنا محض ایک فضول ایک غیر ضروری امر تھا یعنی یہ
کہ حضرت عیسیٰ کو مع جسم عنصری دوسرے آسمان پر بٹھایا گیا تو پھر اس خیال کا بطلان اس طرح پر ہوتا ہے کہ
اول تو قرآن شریف میں کہیں نہیں لکھا کہ حضرت عیسیٰ کو مع جسم عنصری دوسرے آسمان پر بٹھا یا گیا بلکہ
قرآن شریف کے لفظ تو یہ ہیں کہ بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ یعنی خدا نے عیسیٰ کو اپنی طرف اٹھا لیا۔ پس سوچو کہ
کیا خدا دوسرے آسمان پر مجسم چیزوں کی طرح بیٹھا ہوا ہے اور ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف رفع ہمیشہ
روحانی ہی ہوتا ہے اور ایسا ہی تمام نبیوں کی تعلیم ہے خدا جسم نہیں ہے کہ تا جسمانی رفع اس کی طرف ہو تمام
قرآن شریف میں یہی محاورہ ہے کہ جب کسی کی نسبت فرمایا جاتا ہے کہ خدا کی طرف وہ گیا یا خدا کی طرف
اس کا رفع ہوا تو اس کے یہی معنے ہوتے ہیں کہ روحانی طور پر اس کا رفع ہوا جیسا کہ اس آیت میں بھی یہی
معنے ہیں جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ ( الفجر : ۲۹) کہ اے نفس مطمئنہ
اپنے رب کی طرف واپس آ جا پس کیا اس کے یہ معنے ہیں کہ مع جسم عنصری آجا۔
ماسوا اس کے اس جگہ یہ سوال ہوگا کہ اگر اس جگہ رفع روحانی کا بیان نہیں ہے اور اس جگہ وہ جھگڑا فیصلہ
نہیں کیا گیا جو یہود نے حضرت مسیح کے رفع روحانی کی نسبت انکار کیا تھا اور نعوذ باللہ ملعون قرار دیا تھا تو پھر
قرآن شریف کے کس مقام میں یہود کے اس اعتراض کا جواب دیا گیا ہے جس کا جواب دینا بموجب وعدہ الہی
کے ضروری تھا ۔ پس اس تمام بیان سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسیٰ کے رفع کو جسمانی ٹھہرانا سراسر ہٹ دھرمی
اور حماقت ہے۔ بلکہ یہ وہی رفع ہے جو ہر ایک مومن کے لیے وعدہ الہی کے موافق موت کے بعد ہونا ضروری
ہے۔ اور کافر کے لیے حکم ہے : لا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ ( الاعراف:۴۱) یعنی ان کے لیے آسمان کے
دروازے نہیں کھولے جائیں گے۔ یعنی ان کا رفع نہیں جیسا کہ دوسری جگہ فرماتا ہے : مُفَتَّحَةً لَّهُمْ

الْأَبْوَابُ ( ص : ۵۱) پس سیدھی بات کو الٹا دینا تقویٰ اور طہارت کے برخلاف اور ایک طور سے تحریف
کلام الہی ہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۵۲ تا ۵۵)
اور ان کا (یعنی یہود کا یہ کہنا کہ ہم نے مسیح عیسی ابن مریم رسول اللہ کو قتل کر دیا ہے حالانکہ نہ انہوں نے
اس کو قتل کیا اور نہ صلیب دیا بلکہ یہ امران پر مشتبہ ہو گیا اور جو لوگ عیسی کے بارے میں اختلاف رکھتے ہیں
(یعنی عیسائی کہتے ہیں کہ عیسیٰ زندہ آسمان پر اٹھایا گیا اور یہودی کہتے ہیں کہ ہم نے اس کو ہلاک کر دیا ) یہ
دونوں گروہ محض شک میں پڑے ہوئے ہیں حقیقت حال کی ان کو کچھ بھی خبر نہیں اور صحیح علم ان کو حاصل نہیں
محض اٹکلوں کی پیروی کرتے ہیں یعنی نہ عیسی آسمان پر گیا جیسا کہ عیسائیوں کا خیال ہے اور نہ یہودیوں کے
ہاتھ سے ہلاک ہلاک کیا گیا جیسا کہ یہودیوں کا گمان ہے بلکہ صحیح بات ایک تیسری بات ہے کہ وہ مخلصی پا کر ایک
دوسرے ملک میں چلا گیا اور خود یہودی یقین نہیں رکھتے کہ انہوں نے اس کو قتل کر دیا بلکہ خدا نے اس اپنی
طرف اٹھا لیا اور خدا غالب اور حکمتوں والا ہے۔
اب ظاہر ہے کہ ان آیات کے سر پر یہ قول یہودیوں کی طرف سے منقول ہے کہ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ
عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ یعنی ہم نے مسیح عیسی بن مریم کو قتل کیا سو جس قول کو خدا تعالیٰ نے یہودیوں کی طرف سے
بیان فرمایا ہے ضرور تھا کہ پہلے اسی کو رد کیا جاتا اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے قتَلُوا کے لفظ کو صلَبُوا کے لفظ پر
مقدم بیان کیا کیونکہ جو دعوی اس مقام میں یہودیوں کی طرف سے بیان کیا گیا ہے وہ تو یہی ہے کہ انا قتلنا
الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ -
پھر بعد اس کے یہ بھی معلوم ہو کہ حضرت عیسیٰ کے ہلاک کرنے کے بارے میں کہ کس طرح ان کو ہلاک کیا
یہودیوں کے مذہب قدیم سے دو ہیں۔ ایک فرقہ تو کہتا ہے کہ تلوار کے ساتھ پہلے ان کو قتل کیا گیا تھا اور پھر ان
کی لاش کو لوگوں کی عبرت کے لیے صلیب یا درخت پر لٹکایا گیا اور دوسرا فرقہ یہ کہتا ہے کہ ان کو صلیب دیا گیا تھا
اور بعد صلیب ان کو قتل کیا گیا۔ اور یہ دونوں فرقے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں موجود تھے اور اب
بھی موجود ہیں پس چونکہ ہلاک کرنے کے وسائل میں یہودیوں کو اختلاف تھا بعض ان کی ہلاکت کا ذریعہ اوّل
قتل قرار دے کر پھر صلیب کے قائل تھے اور بعض صلیب کو قتل پر مقدم سمجھتے تھے اس لیے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ
دونوں فرقوں کا رد کر دے مگر چونکہ جس فرقہ کی تحریک سے یہ آیات نازل ہوئی ہیں وہ وہی ہیں جو قبل از صلیب
قتل کا عقیدہ رکھتے تھے اس لیے قتل کے گمان کا ازالہ پہلے کر دیا گیا اور صلیب کے خیال کا ازالہ بعد میں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی